Baaghi TV

Author: +9251

  • گال ٹیسٹ؛ سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ:سری لنکا نے4وکٹ پر 200 رنز بنالیے

    گال ٹیسٹ؛ سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ:سری لنکا نے4وکٹ پر 200 رنز بنالیے

    کولمبو:پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں۔

    سری لنکا کے گال اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے اوپنر اوشاڈا فرنینڈو نے 50 رنز بنائے، انہیں اسپنر محمد نواز نے نشانہ بنایا، وکٹوں کے پیھے محمد رضوان نے ان کا کیچ پکڑا۔

    سری لنکا کےدوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کوشال مینڈس تھے جو 3 کے انفرادی اسکور پر آغا سلمان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔سری لنکا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دیمتھ کرونا رتنے تھے، انہیں لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پویلین کا راستہ دیکھایا، وہ 40 رنز بنا کر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو کیچ تھما بیٹھے۔

    دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، گزشتہ میچ میں حیران کن طور پر ٹیم سے ڈراپ کیے گئے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ تجربہ کار کھلاڑی اظہر علی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں جب کہ انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اسپنر نعمان علی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

    میچ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    بابر اعظم(کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، نعمان علی اور نسیم شاہ۔

    یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان نے عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑے ہدف کے حصول کا نیا ریکارڈ بنایا تھا۔

  • پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی معاہدہ طئے پاگیا

    پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی معاہدہ طئے پاگیا

    اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی معاہدہ طئے پاگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور افغانستان ن کے مابین دوطرفہ تجارت خاص طور پر کوئلے کی تجارت کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

     

    Tag

    عالمی منڈی میں فرنس آئل مہنگا ہونے کے تناظر میں پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ تجارت خاص طور پر کوئلے کی تجارت کے لیے معاہدہ کیا ہے۔دوطرفہ معاہدے کا مقصد پاکستان میں بجلی کی کمی کے پیش نظر پیداوار کے لیے مہنگے فرنس آئل کے استعمال کے بجائے نسبتا سستے کوئلے کا حصول ہے۔

     

     

    اس معاہدے سے قبل ہی بلوچستان میں چمن بارڈر اسٹیشن کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے لیے کم مقدار میں کوئلہ درآمد کیا جا رہا ہے جب کہ نئے معاہدے کے تحت خیبرپختونخوا میں خرلاچی اور غلام خان کے کسٹم اسٹیشنز سے بھی کوئلے کی درآمد شروع ہوجائے گی۔

     

     

    درآمد شدہ کوئلہ دو پلانٹس حبکو اور ساہیوال پلانٹس میں بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جائے گا. سرکاری ذرائع کے مطابق کوئلے کی درآمد سے پاکستان کی توانائی کی کمی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہونے کی توقع ہے۔

    اگست 2021 میں طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد سے پاکستان افغانستان سے اشیا درآمد کرنے والا بڑا ملک بن چکا ہے، اس عرصے کے دوران بینکنگ چینلز کے ذریعے قابل تجارت کرنسی کی عدم دستیابی کی وجہ سے افغانستان کو پاکستان کی برآمدات میں کافی کمی دیکھی گئی۔

    واضح رہے کہ یہ فیصلے پاکستان کے تجارتی وفد کے کابل کے 18 جولائی سے 20 جولائی تک ہونے والے 3 روزہ دورے کے دوران ہوئے۔

  • امریکہ:گرمی کا قہر،دسیوں ہزارایکڑجنگل تباہ،ہلاکتیں،ہسپتال مریضوں سے بھرگئے

    امریکہ:گرمی کا قہر،دسیوں ہزارایکڑجنگل تباہ،ہلاکتیں،ہسپتال مریضوں سے بھرگئے

    واشنگٹن:امریکہ:گرمی کا قہر،دسیوں ہزارایکڑجنگل تباہ،ہلاکتیں،اطلاعات ہیں کہ امریکی ہسپتال مریضوں سے بھرگئےامریکہ کے مختلف علاقوں میں گرمی اور بڑھتے درجہ حرارت سے بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور اب وہاں متعدد افراد کے مرنے اور دسیوں ہزار ایکڑ جنگلات کے جل کر راکھ ہو جانے کی خبر ہے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی ریاست آئیداہو میں گرمی کی شدت سے اب تک دسیوں ہزار ایکڑ میں پھیلے جنگلات جل کر راکھ ہو چکے ہیں جبکہ سات افراد کو بھی اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر بھی اس ریاست میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار دونوں پائلٹ مارے گئے۔ یہ واقعہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

    گزشتہ ہفتے بھی نیومیکسیکو کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے آپریشن میں شرکت کے بعد واپس جا رہے چار افراد ایک ہیلی کاپٹر سانحے میں ہلاک ہو گئے تھے۔اس سے قبل گزشتہ مہینے بھی الاسکا کے جنگلات کی آگ بجھانے کے عمل میں شامل ایک شخص ہیلی کاپٹر گرنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

    امریکہ کے جنوب مرکزی علاقوں سے شمال مشرقی و مغربی علاقوں تک گرمی کی ایک شدید لہر ہے جس نے دسیوں لاکھوں امریکی شہریوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے اور جنگلات میں آتش زدگی کے دسیوں واقعات پیش آ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کم از کم دس کروڑ امریکیوں کو ہیٹ ویو چیلنج کا سامنا ہے۔

  • ہم نہ سافٹ اور نہ ہارڈ مداخلت تسلیم کرتے ہیں،فضل الرحمان

    ہم نہ سافٹ اور نہ ہارڈ مداخلت تسلیم کرتے ہیں،فضل الرحمان

    پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کو کہا جاتا ہے ہدایات پر چلنا ہے .

    پرویز الہیٰ کی درخواست،سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو کوئی بحران نہیں، عمران خان ہمارے لیے چٹکی بھی نہیں، بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے، ہم عمران خان کی اوقات جانتے ہیں اور وہ ہمیں جانتا ہے، ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے.ان کا کہنا تھاکہ بلاوجہ اگر بحران پیش کرنا ہے تو عام آدمی کو پیش کر دو، ملک کو بحران میں کون مبتلا کر رہا ہے کھل کر بات کرنی چاہیے۔

     

    ہمیں دھکیل کر نکالا گیا تو الیکشن نہیں آئے گا ،مسلم لیگ ن

     

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کو یونٹی آف کمانڈ کی حیثیت حاصل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف تین بار وزیر اعظم اور شہباز شریف تین مرتبہ وزیر اعلیٰ رہے ہیں، ن لیگ کے لوگ وزیر رہ چکے ہیں، سب معززین ہیں، ایک ایک کو پکڑ کر جیل میں ڈالا، گالیاں دیں اور بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

    نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےسربراہ پی ڈی ایم نے اپنی اتحادی حکومت سے شکوہ کیا کہ عمران خان کی حکومت میں جو گھپلے ہوئے اس پر ہم کیوں خاموش ہیں؟ ان گھپلوں پر ہم کیوں خاموش ہیں یہ میری اپنی حکومت سے شکایت ہے۔ عمران خان میں صلاحیت ہی نہیں وہ کسی کو مجبور کر سکے، عمران خان اتنی بڑی سیاسی قوت نہیں، اس کی کسی دھمکی کو بنیاد بنا کر ’پر‘ کو ’پرندہ‘ بنانا مشکل بات نہیں۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نہ سافٹ اور نہ ہارڈ مداخلت تسلیم کرتے ہیں، ہمیں آئین کے مطابق اپنا کام کرنے دیا جائے، سیاستدانوں اور پارلیمنٹ کو کام کرنے دیا جائے، روز روز کی مداخلتیں ملکی نظام کو معطل کر دیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب سےنئی حکومت آئی، دونوں قوتیں غیرجانبداربھی ہوگئیں اورنیوٹرل بھی۔ اس حکومت کیلئے روز روز مسائل پیداکرنا، یہ رویہ بھی ہم دیکھ رہےہیں، نئی نئی تجویزیں آرہی ہیں کہ نئے الیکشن ہونے چاہیں.

    عدالتی بینچز کے حوالے سے جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھاکہ کسی فریق کے تحفظات ہوں تو اس جج کو کیس کی سماعت نہیں کرنی چاہیے، روز روز نئی لاحقیں فیصلوں کے ساتھ وابستہ نہ کی جائیں، فیصلہ ایک ہوتا ہے، کورٹ ایک ہے، اگروہ کل ایک غلط کرچکے ہیں تو اس کیس کو نہ سنیں، فل کورٹ بیٹھے۔

    ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ملک میں بند کمروں کی سیاست شروع ہو گئی ہے، ایک ادارہ دوسرے ادارے پراثر انداز ہونے کی سیاست کر رہا ہے، اب یہ سیاست ریاست کی تباہی کا سبب بن رہا ہے اور ذمہ دار ہمیشہ سیاستدان اور سیاسی حکومت کو قرار دیا جاتا ہے، ہم اس صورتحال سے مطمئن نہیں، یہ چیزیں ٹھیک ہوجانی چاہیں۔

  • طیبہ گل کیس، انکوائری کمیشن تشکیل، رابعہ جویریہ آغا کمیشن کی سربراہ مقرر

    طیبہ گل کیس، انکوائری کمیشن تشکیل، رابعہ جویریہ آغا کمیشن کی سربراہ مقرر

    طیبہ گل کی جانب سے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کےخلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا۔

    وفاقی حکومت نے طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب پر الزامات کے معاملے پر کمیشن قائم کر دیا ہے۔ حکومتی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہ چیئرپرسن رابعہ جویریہ آغا ہوں گی۔ رابعہ جویریہ آغا قومی کمیشن انسانی حقوق کی چیئرپرسن بھی ہیں۔

    قومی کمیشن برائے انسانی حقوق سندھ کی رکن انیس ہارون انکوائری کمیشن کی رکن ہوں گی، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق پنجاب کے رکن ندیم اشرف بھی انکوائری کمیشن کے رکن ہوں گے۔ کمیشن کے ٹی او آرز بھی طے کر دیے گئے ہیں، کمیشن جنسی ہراسگی، اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیقات کرےگا۔ کمیشن انتظامی انصاف کے عمل کی خلاف ورزی کا تعین کرے گا۔

    قبل ازیں سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خاتون طیبہ گل کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں دیے گئے بیان پر ڈی جی نیب میجر (ر) شہزاد سلیم نے رد عمل دیا تھا ۔ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ طیبہ گل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو آڈیو سنائی، طیبہ گل نے یہ آڈیو سنا کر گمراہ کیا، اس پر شدید احتجاج کرتا ہوں۔شہزاد سلیم کا کہنا تھا کہ آڈیو میں میری بات نگہت بھٹی سے ہو رہی ہے، نگہت بھٹی کو بتایا گیا کیس میرٹ پر پورا اترنے تک کچھ نہیں کر سکتے، طیبہ گل کا کیس اور ہے جبکہ نگہت بھٹی کا اور کیس ہے۔ ڈی جی نیب نے کہا تھا کہ طیبہ گل سے میری کبھی کوئی بات نہیں ہوئی،اگر ایسا کہا گیا تو شدید احتجاج اور مذمت کرتا ہوں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کی تقریب میں شرکت

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کی تقریب میں شرکت

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

    پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ رانا ظہیر اکیڈمی لاہور نے جیت لی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں رانا ظہیر کلب لاہور اور یوتھ ہاکی کلب ملیر کراچی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔اس فیصلہ کن معرکے کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے جبکہ ہاکی اولمپئنز کی ایک بڑی تعداد نے بھی فائنل دیکھا۔

    مقابلے میں لاہور کے رانا ظہیر ہاکی کلب نے کراچی کے یوتھ ہاکی کلب ملیر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا اور پہلے ایڈیشن کی فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز اور گلدستے دیئے، انہوں نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی بھی تھمائی۔اس موقع پر اولمپیئنز نے دیگر ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا، لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو رانا عاطف اور محمد حفیظ بھی تقریب میں موجود تھے۔کراچی کی ٹیم نے اختتامی تقریب میں لاہور قلندرز کی شرٹ پہنی، فاتح ٹیم کو 30، رنرز اپ کو 25 جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

    قومی سطح پر کھیلی جانیوالی چیمپیئن شپ میں 718 کلبوں نے ملک بھر سے شرکت کی.

  • ہمیں دھکیل کر نکالا گیا تو الیکشن نہیں آئے گا ،مسلم لیگ ن

    ہمیں دھکیل کر نکالا گیا تو الیکشن نہیں آئے گا ،مسلم لیگ ن

    پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کے لبرٹی چوک میں تقریب منعقد کی،جو جلسے میں بدل گئی.لبرٹی چوک میں منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنماوںخواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، رانا مشہود احمد خان ،عطاء اللہ تارڑ سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ لاہور پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا، ہے اور رہے گا،پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے نواز شریف اور لیگی کارکنوں کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے ،نواز شریف ہمیشہ ملکی استحکام، سلامتی اور عوام کے لئے کھڑے ہوئے ،جب کبھی ملکی حالات خراب ہوئے تو نواز شریف نے قوم کو متحد کیا اور حالات بہتر کئے ،ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہونے لگتا ہے تو ایک کھیل کھیلا جاتا ہے اور عمران خان جیسے پٹھو سامنے لائے جاتے ہیں ،نواز شریف نے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا اور امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے سے بات کی،اس دور میں بھارتی وزیراعظم خود پاکستان آ کر پاکستان کو تسلیم کر کے گیا ،آج پاکستان ایک دوراہے پر ہے اور ایک آزمائش ہے ،2018 میں ترقی اور خوشحالی والے پاکستان کو سلیکٹڈ کی نظر لگ گئی ،اس پاکستان پر ایسا شخص مسلط کر دیا گیا جس نے کرپشن کے بازار گرم کر دئیے، کشمیر کا سودا کر دیا، ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ،آج پاکستان کو غلامی سے نجات دلانے کے لئے میدان میں آئی ہے

    مسلم لیگ ن کے رہنما کامران مائیکل نے کہا کہ آج لاہور جاگ گیا ہے، جب لاہور جاگتا ہے تو پاکستان جاگ جاتا ہے ،فتنہ سردار نے نفرت کے بیج بوئے ہیں،آج وقت آ گیا ہے سب اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ ہم نے ملک بچانا یے

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج ہم یہاں آئین، جمہورہت، ووٹ کی عزت اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں ،پراجیکٹ عمران 2011 میں لانچ کیا گیا ،آج بھی ریاستی اداروں میں موجود پراجیکٹ عمران کے سہولت کار آرام سے نہیں بیٹھے،2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر بھی ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدل کر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ،ہم نے نتائج تسلیم نہیں کئے اور لانگ مارچ کی بجائے اپنی بات کی ،ہماری قیادت کو جیلوں میں ٹھونسا گیا ،جنہوں نے ہمیں جیلوں میں ڈالا، وہ جواب دیں کہ انہیں ہماری کیا کرپشن ملی،کوئی کرپشن نہیں ملی، ہمارا جرم بات کرنا تھا ،ہم نے 2008 میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ کیا اور اپوزیشن میں بیٹھ گئے ،2013 میں ہماری حکومت آئی تو پیپلزپارٹی نے ذمہ دارانہ اپوزیشن کی ،جمہوریت بعض لوگوں کو اچھی نہیں لگتی،سب سے غلیظ سیاست کرنے والے کو نہلا دھلا کر حاجی بنا کر ہم پر مسلط کیا گیا .

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نے عدم اعتماد کا فیصلہ کر کے کیا گناہ کیا ،ہم نے دھرنے سے حکومت نہیں گرائی تاکہ دھرنوں سے حکومتیں نہ گرائی جائیں ،پراجیکٹ عمران کے سہولت کاروں کو چین نہ آیا ،وہ آج بھی منڈلا رہے ہیں ،ہمارے بولنے سے کچھ لوگوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے ،ہماری 4 ماہ کی اس حکومت کو کام نہیں کرنے دیا گیا ،4 سال ملکی معیشت کو تباہ کرنے والا کہتا ہے کہ سازش ہوئی ،ہم نے کسی کی مدد نہیں لی، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوئی لیکن بعض لوگ نیوٹرل ہونے کو تیار نہیں ،اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آئین سے متصادم فیصلے آئے ہیں ،آئین بنانے کا حق عدالت کو نہیں بلکہ پارلیمان کو ہے ،63 اے پر معزز عدالت کی رائے آئین سے متصادم ہے ،اس پر نظرثانی کی اپیل کوئی سن نہیں رہا ،انوکھا لاڈلہ بچہ جمہورا ابھی تک گالیاں بھی نکالتا ہے اور کام بھی نکلواتا ہے ،ہم گالی نہیں دیتے تو ہمیں کیا پیغام دیا جا رہا ہے .

    لیگی رہنما نے کہا کہ اس کو کامیابی کے باوجود مرضی کا الیکشن کمشنر، مرضی کی عدالت چاہیئے ،ایسا نہیں ہو سکتا ،لاہور تمہیں بھگائے گا اور تمہیں مسترد کرے گا ،تم پنجابیوں کو سمجھتے کیا ہو ،تم نے پنجاب پر ایک نالائق مسلط کیا ،اگر ہم نے کچھ لوٹا ہوتا تو تم ہم پر کچھ ثابت کرتے حالانکہ عدالت اور نیب تمہاری تھی ،نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا، کیا یہ کرپشن تھی؟؟؟،ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا، ملک کو چلنے دیا جائے ،یہ کہتا ہے کہ ملک سری لنکا بنے گا، اس کے منہ میں خاک ،اگر کچھ لوگ غیرجانبدار نہیں ہوں گے تو ہمیں بتا دیں کہ ملک کون چلائے گا ،اگر ملک چلانا ہے تو پارلیمان سپریم ہے اور ہمیں ڈکٹیٹ نہ کریں،جب ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور صدر آئین کے پرخچے اڑا رہے تھے تو اس وقت سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو کیوں نہیں بلایا گیا .

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکمران سیاسی اتحاد نے 63 اے پر عدالت کی رائے پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنا کر سننے کی اپیل پر غور کیا جائے ،یہ رائے غیرآئینی تھی ،ہم کسی الیکشن سے نہیں بھاگتے،تم سمجھتے ہو کہ ہم جائیں گے تو الیکشن آئے گا اور تم اپنے جھوٹے بیانئے کی بنیاد پر جیت جاو گے ،ہمیں دھکیل کر نکالا گیا تو الیکشن نہیں آئے گا ،استحکام دھینگا مشتی اور یکطرفہ فیصلے سے نہیں آئے گا ،ہم لڑائی کو جنگ میں نہیں بدلنا چاہتے ،یہ جھوٹی سازش کا بیانیہ بند کرنا پڑے گا ورنہ گلیوں میں رلوں گے لیکن منزل پر نہیں پہنچو گے ،اور اگر منزل پر پہنچنے لگو گے تو ہم تمہارا راستہ خراب کرینگے ،ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش بند کی جائے ،الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے ،اگر قبل از وقت انتخابات کا کوئی فیصلہ ہوا تو اس کا فیصلہ سیاسی جماعتیں کرینگی .

    صوبائی وزیرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا دوہرا معیار ہم نے برداشت کیا ،نواز شریف کا حوصلہ چٹان جیسا ہے وہ برداشت کر گیا،لیکن اب ہم برداشت اور معاف نہیں کرینگے ،ملک کو لوٹنے کا حساب ابھی ہم نے چکتا کرنا ہے ،اس عمران خان کو مرضی کے فیصلوں کی عادت پڑ گئی ہے ،یہ گالیاں دیتا ہے اور مرضی کا فیصلہ لیتا ہے ،عمران خان نے اپنی کشتی ڈوبتی دیکھ کر فرح گوگی کو باہر بھگا دیا ،عمران خان کی عادتیں ایسی ہیں کہ وہ جیل نہیں کاٹ سکتا ،ہمیں اللہ نے موقع دیا تو عمران خان کو جیل بھجوا کر دم لیں گے ،ہمارے راستے میں روڑے اٹکائے گئے ،ہمارے 25 لوگوں کو ڈی سیٹ کریں تو وہ صحیح ہے اور چوہدری شجاعت خط لکھیں تو ان کو کچھ نہیں کہا جاتا،لاڈلے کے لئے قانون اور اور مسلم لیگ ن کا قانون الگ ہے،آج ہم فیصلہ کر چکے کہ اس پر فل کورٹ بناو ورنہ ہم یہ فیصلہ نہیں مانیں گے ،چوہدری شجاعت کے فیصلے کے مقابلے میں آپ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کب اور کہاں ہوا ،ساجد بھٹی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر کب بنایا گیا،وقت آیا تو توشہ خانہ، فرح گوگی کا حساب لینے بنی گالہ جائیں گے،حمزہ شہباز وزیراعلی تھے، ہیں اور رہیں گے.

  • پرویز الہیٰ کی درخواست،سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری

    پرویز الہیٰ کی درخواست،سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری

    سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو عبوری وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا۔ عدالتی تحریری حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ ہم نے نوٹ کیا کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کو جسٹیفائی نہیں کر سکے، اس کے نتیجے میں وزیر اعلی کا اسٹیٹس خطرے میں ہے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرائی جانے والی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل تھے۔

    ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ شجاعت حسین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو لکھا گیا خط 25جولائی کو پیش کیا جائے، تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کےلیے وقت دیتے ہیں، ڈپٹی سپیکر کے وکیل اس بات کو یقینی بنائیں گے تمام متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کریں، تمام پارٹیوں کو سننے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ فریقین کو اپنا جواب جمع کرانے کے لیے وقت درکار ہے۔

    تحریری حکم میں بتایا گیا کہ ہم نے نوٹ کیا ڈپٹی اسپیکر رولنگ کو جسٹیفائی نہیں کر سکے، اس کے نتیجے میں وزیر اعلی کا اسٹیٹس خطرے میں ہے، ایسی صورتحال میں حمزہ شہباز ایک منتخب وزیر اعلی کے طور کام نہیں کر سکتے، دونوں فریقین کے درمیان ایسی ہی صورتحال یکم جولائی کو ہوئی تھی، ہمارا یکم جولائی کا حکم دونوں فریقوں کی رضامندی سے جاری ہوا تھا، ہم نے آج پھر تمام فریقین کو پیشکش کی کہ حمزہ شہباز اسی پوزیشن پر بطور وزیر اعلی کام جاری رکھیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور حمزہ شہباز کے وکیل نے اعتراض نہیں کیا، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ حمزہ شہباز اور انکی کابینہ ٹرسٹی کے طور پر کام کریں گے۔

    قبل ازیں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں فل بینچ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے حمز شہباز کا بطور وزیراعلیٰ یکم جولائی کا سٹیٹس بحال کر دیا۔ چیف جسٹس نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کرنے کے بعد اس کیس کوتفصیل سے سنیں گے۔ پیر تک حمزہ شہباز صرف روٹین کے امور سرانجام دینگے، حمزہ عبوری وزیراعلیٰ کے فرائض پیر تک سر انجام دینگے، کیس کی سماعت پیرکے روزہوگی، تمام وکلا کوسنیں گے۔ حمزہ شہباز آئین اور قانون کے مطابق چلیں، حمزہ وہ پاور استعمال نہیں کرینگے جس سے انکو سیاسی فائدہ ہو، عبوری وزیراعلیٰ محدود اختیارات میں کام کرینگے، عدالت صوبے میں میرٹ سے ہٹ کر تقریری ہوئی تو اس کو کالعدم قرار دینگے۔ بادی النظر میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غلط اور سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہے۔ اگر پارٹی سربراہ کی ہی بات ماننی ہے تو اس کا مطلب پارٹی میں آمریت قائم کردی جائے۔

  • سپریم کورٹ نےلیگی ایم پی اے  کاشف چودھری کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

    سپریم کورٹ نےلیگی ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف چودھری کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی۔

    بہت ہو گیا،یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے،مریم نواز

    سپریم کورٹ میں لیگی ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔فیصلے میں بتایا گی کہ ن لیگی رکن کاشف چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، انہوں نے مخالف فریق عبدالغفور کے ساتھ سمجھوتے پر انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی۔

     

    جو رولنگ دی گئی وہ آئین سے مطابقت نہیں رکھتی،تحریک انصاف

     

    فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کے بعد نااہلی کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں میں چیلنج نہیں ہو سکتا، ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے پر سپریم کورٹ میں اپیل کا کوئی میرٹ نہیں بنتا۔فیصلے کے مطابق کاشف چودھری کی ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

     

    سپریم کورٹ آخری امید ہے، پھر مرکز میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔ شیخ رشید

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چودھری کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا اور ہدایت کی تھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کاشف چودھری کو ڈی نوٹیفائی کرے۔

  • عوام اور ارکان اسمبلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،پرویزالہیٰ

    عوام اور ارکان اسمبلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،پرویزالہیٰ

    پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر شپ کا مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
    چودھری شجاعت کا خط اصلی تھا؟ مونس الہیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری، زلفی بخاری، سبطین خان، احسن سلیم بریار، سردار نصر اللہ دریشک، چودھری شہباز حسین، وسیم بادوزئی، سہیل ظفر چیمہ اور دونوں جماعتوں کے ارکان پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔

     

    پنجاب میں بھی عمران خان کو مانگے تانگے کے اتحادی چھوڑ گئے،شیری رحمان

     

     

    اجلاس میں پنجاب پر اقلیت رکھنے والے کو اکثریت پر مسلط کرنا قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان نے چودھری پرویزالٰہی کے حق میں اکثریتی فیصلہ سنایا، کیا یہ مذاق نہیں کہ 186 ارکان پر اقلیتی ارکان کو مسلط کر دیا جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام اور ارکان اسمبلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایوان کی اکثریت کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ شکر الحمدللّٰہ ۔۔کل اسمبلی میں ہم نے جو موقف اپنایا ُسپریم کورٹ نے ُاسے ُدرست قرار دیتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سے ُاس کی وضاحت مانگی ہے،سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں یہ کہا کہ بادی النظر میں ڈپٹی سپیکر کا فیصلہ ُدرست نہیں ،انشااللہ ُسپریم کورٹ میں حق اور سچ کی فتح ہو گی اور چوہدری پرویز الہی وزیراعلی پنجاب ہونگے،تیرہ جماعتوں کے ُمقابلے میں عمران خان ایک بار پھر جیتے گا.

    دوسری طرف وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل قومی اداروں کو دباو میں لارہے ہیں،
    احسن اقبال نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا صوبہ بغیر کابینہ کے چل رہا ہے،عمران نیازی سپریم کورٹ کی کردار کشی کرتے رہے،ہم تو توہین عدالت میں نااہل بھی ہوجاتے ہیں،قاسم سوری ڈھائی ڈھائی سال تک سٹے آرڈر پر ہوتے ہیں،عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہیں ہوتی،عمران خان کو کبھی توہین عدالت کی پیشی پر نہیں بلایا گیا،عمران خان عدالتوں کو برا بھلا کہتے ہیں برا بھلا کہہ کر عمران خان سیاسی تنازعوں میں عدالتوں کو دعوت بھی دیتے ہیں عمران خان پاکستان کو سیاسی بحران میں دھکیلنا چاہتے ہیں، عمران خان مسلسل انتشار کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جب سےحکومت سے فارغ ہوا کہہ رہاہے پاکستان سری لنکا بنے گا، عمران خان ملک کو سری لنکا کے راستے پر ڈالنے کے لئے صبح شام نعرے لگا رہا ہے،ہم پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچارہے ہیں، سب سے بڑے صوبے کو آئینی بحران کا شکار کر رکھا ہے ،عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں آزاد تھے

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں سرخرو ہوئی، پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، ڈپٹی اسپیکرنے سپریم کورٹ کے فیصلےکے مطابق رولنگ دی، سینیٹ الیکشن میں کوئٹہ اوربلوچستان کے ووٹ آپ نےخریدے،تم نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی،سپریم کورٹ کا فیصلہ تمہارے خلاف آیا ہے،چار سال تم نے ڈاکہ ڈالا، عوام کو لوٹا گیا،تم نے فرح خان کے حوالے پورے پنجاب کی قسمت کر دی تم نے ریاستی طاقت کا استعمال کیا،تم ایک تھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے،