Baaghi TV

Author: +9251

  • سید نور حالیہ دور کی کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں سید نور

    سید نور حالیہ دور کی کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں سید نور

    سید نور پاکستان فلم انڈسٹری کے منجھے ہوئے ہدایتکار ہیں ان کے کریڈٹ پر زبردست فلمیں ہیں ان کی بنائی ہوئی فلمیں نوے کی دہائی میں فیملیز سینما جا کر دیکھا کرتی تھیں. سید نور کی فلم چوڑیاں نے ریکارڈ توڑ‌بزنس کیا پنجابی اس فلم کا ہر گیت بھی فلم جتنا ہی مقبول ہوا. فلم میں صائمہ اور معمر رانا کی جوڑی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں بہت کامیاب رہی. رواں برس سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی اس میں انہوں‌نے معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو متعارف کروایا.جیسا کہ سید نور نے اپنی بہت ساری فلموں میں ہیروئنز کو

    متعارف کروایا. فلم قائداعظم زندہ باد کی پرموشنز کے دوران ماہرہ خان نے سید نور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اس حوالے سےحال ہی میں سید نور سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان حالیہ دور کی بہترین اداکارہ ہیں ان کے ساتھ کام کرنا فخر کی بات ہے اور میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے کام کی تعریف کی، میرے پاس جیسے ہی کوئی اچھا سکرپٹ آئیگا میں یقینا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا. سید نور نے مزید کہا کہ ماہرہ خان نے ابھی تک جتنا کام کیا ہے بہت اچھا کیا ہے وہ ہیروئین میٹریل ہیں لوگ انہیں پسند کرتے ہیں لہذا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بھی فخر کی بات ہو گی.

  • کورونا وائرس سے مزید دو افراد انتقال کر گئے

    کورونا وائرس سے مزید دو افراد انتقال کر گئے

    ملک بھر میں کورونا وائرس کی شرح میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔

    جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.00فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19،389ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے582 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔


    این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ زیرو زیرو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تاہم وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

    جبکہ 178مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے
    کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا اور ویکسین لگوانا بھی ضروری ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق کوِڈ- 19   کو عالمی وبا قرار دینے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ یہ وائرس پہلے سے زیادہ مہلک اور جان لیوا ہوچکا ہے۔
    اس کے برعکس،   عالمی ادارۂ صحت نے باقاعدہ اس بات کو تسلیلم کرلیا  ہے کہ یہ بیماری عالمی سطح پر پھیل رہی ہے۔

     یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ بیماری کسی بھی ملک میں بچوں ، خاندانوں اور انسانی آبادیوں میں پھیل سکتی ہے، یونیسف دنیا بھر میں کووِڈ- 19 کی وبا سے نمٹنے کی تیاری اور بیماری کے  جوابی اقدامات میں مصروفِ عمل ہے۔  یونیسف دنیا بھر کی حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کی منتقلی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بچوں اور خاندانوں کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے بھی مسلسل سرگرم رہے گا

  • آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے

    آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے

    اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی پہنچ گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آج امارات ایئرلائن کی پروازای کے 603 سے اچانک دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

     

     

    ذرایع کے مطابق آصف علی زرداری چند دن دبئی قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

     

     

    یاد رہے کہ کل ہی حکومتی اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دینے کے لئے سوموار والے سب ملکر  سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا

     

     

    حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

     

     

    یہ بھی فیصلہ ہوا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے قائدین کل صبح مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے، اور پریس کانفرنس کے بعد وکلاء کے ہمراہ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ جائیں گے، جہاں سپریم کورٹ بارکی نظرثانی ودیگردرخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کی استدعا کی جائے گی۔

     

    پرویز الہیٰ کی درخواست،سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری

    مسلم لیگ (ن) ، پی پی پی ، جے یو آئی (ف) سپریم کورٹ جائیں گے، اور درخواستگزاروں میں ایم کیوایم، اےاین پی، بی این پی، باپ اور دیگر اتحادی جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔

     

    اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت جاری ہے، حمزہ شہباز اکثریتی ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، چوہدری پرویزکی درخواست پررات ایک بجےپھرعدالت کوکھولاگیا، سیاسی جماعت کےافرادنےسپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں۔

    وزیرقانون نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے5سابق صدورنےبھی فل کورٹ کامطالبہ کیا، حمزہ شہبازکےوکلاء بھی مقدمےمیں فل کورٹ کےحق میں ہیں،جب کہ انصاف اورشفافیت کا تقاضہ بھی ہے 63 اے کی تشریح کا کیس تمام جج سنیں۔

     

    ہم نہ سافٹ اور نہ ہارڈ مداخلت تسلیم کرتے ہیں،فضل الرحمان

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ممبران اسمبلی پارٹی قائد کی ہدايت کے مطابق ووٹ دينے کے پابند ہيں، اور ہم آئین اور قانون کے ساتھ اپنے حق کی آواز اٹھانے پر بھی یقین رکھتے ہیں، اداروں کے خلاف الزامات لگانے کی بات کو مسترد کرتے ہیں، اور اداروں کی عزت اور تکریم کو معتبر جانتے ہیں۔

     

    لیکن ان وعدوں کے باوجود اس وقت سابق صدرآصف علی زرداری کی اچانک روانگی کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے

  • پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کےنومنتخب عہدیداروں کوصدر،وزیراعظم سمیت اہم رہنماوں کی مبارکباد

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کےنومنتخب عہدیداروں کوصدر،وزیراعظم سمیت اہم رہنماوں کی مبارکباد

    اسلام آباد:پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کےنومنتخب عہدیداروں کوصدر،وزیراعظم سمیت اہم رہنماوں کی مبارکباد کے پیغامات ابھی تک آرہے ہیں اور ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہاہے

    پی ایم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ افضل بٹ کا پی ایف یو جے کا صدر اور ارشد انصاری کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا صحافی برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے،دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار میڈیا اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا اور اظہار رائے کی آئینی آزادیوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں،میڈیا اور صحافی برادری کو سازگار پیشہ وارانہ ماحول کی فراہمی اور مسائل کے حل میں بھرپور معاونت فراہم کریں گے

    اس سے پہلے صدرمملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے بھی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ملک میں ایک معیاری اورمثبت صحافت کو فروغ حاصل ہوگا

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کااعلان کر دیا گیا۔ افضل بٹ صدر اور ارشد انصاری سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ جبکہ لالہ اسد پٹھان فنانس سیکریٹری کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے لئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پولنگ ہوئی۔ ووٹرز نے فنانس سیکریٹری اور ایف ای سی ممبر ز کا چناؤ کیا۔

    افضل بٹ صدر ، ارشد انصاری سیکرٹری جنرل بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے تھے جبکہ سندھ لالہ اسد پٹھان فنانس سیکریٹری کی نشست پر اپنے مدمقابل کو بھاری اکثریت سے شکست دیکر فاتح قرار پائے۔

    نعیم حنیف ، خورشید عباسی، سلیم شاہد اور سید بخاری شاہ نائب صدور منتخب ہوئے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی نشست پر عبدالروف مان، ایوب ترین، لیاقت علی خان اور محمد شاہد چودھری کامیاب ہوئے۔

    فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے پچیس ارکان بھی منتخب ہو گئے۔ کامیاب ہونے والے عہدیداروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ نومنتخب صدر افضل بٹ کا کہنا تھا پاکستان میں صحافیوں کے مسائل کو ہر ممکن سطح پر حل کرائیں گے۔

    پی ایف یوجے کے نومنتخب فنانس سیکرٹری لالہ اسدپٹھان نے کہا ہم نے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑنی ہے۔

  • بھارتی ذرائع ابلاغ کا من گھڑت مواد اورجھوٹی خبریں:مسترد کرتے ہیں:پاکستان

    بھارتی ذرائع ابلاغ کا من گھڑت مواد اورجھوٹی خبریں:مسترد کرتے ہیں:پاکستان

    اسلام آباد :بھارتی میڈیا کا ایک مخصوص حصہ خطے میں امن کے امکانات کو ثبوتازکرنے کےلئے منفی ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے اور پروپیگنڈے پر مبنی من گھڑت کہانیاں بنا کر آلہ کار بنا ہوا ہے ۔ ایک سیکورٹی تجزیہ کار ظفر کمال نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی نیوز چینل سی این این نیوز18 کی ایک حالیہ رپورٹ، جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے کردار کے بارے میں جھوٹے دعوے کو اجاگر کیا گیا، جعلی ثابت ہوئی ہے اور یہ اسی پروپیگنڈے کا نتیجہ ہے جو بعض دشمن اور متعصب بھارتی میڈیا اداروں کی طرف سے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ بھارت کے جھوٹے ریاستی بیانیے کا حصہ ہے اور زمینی حقائق کے منافی ہے جو بھارتی ریاست اور فوجی قیادت کے بلند و بانگ دعوؤں سے متصادم ہے۔

    ماضی قریب میں میڈیا ماہرین کی طرف سے کہا گیا کہ بھارتی ریاست نے بین الاقوامی اور ملکی دباؤ کو ختم کرنے اور بھارتی غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشنز اور جعلی خبروں جیسے بدنیتی پر مبنی حربوں کا سہارا لیا۔بھارتی میڈیا کی طرف سے مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو ختم کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج کے جھوٹے دعوئوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنسیوں اور یورپی یونین ڈس انفو لیب جیسے عالمی اداروں نے بھارت کو جھوٹ کو بطور ریاستی آلے استعمال کرنے کے لئے بار بار بے نقاب کیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس پاکستان نے ہمیشہ تحمل سے کام لیا ہے اور بھارت کی جانب سے مسلسل زہر اگلنے اور غلط مہم جوئی کرنے کے باوجود شاندار رویہ کا مظاہرہ کیا ہے۔چاہے وہ ابھینندن ہو یا ہندوستانی میزائل کے پاکستان کی حدود میں گرنے کا واقعہ ہو پاکستان نے ہمیشہ علاقائی اور بین الاقوامی امن کے وسیع تر مفاد میں کام کیا ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ بھارت کے نزدیک اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنا ہی ہر حل ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی جبر پر شدید تنقید اور سخت ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ بھارتی حکومت زمینی حقائق پر پردہ ڈالنے اور پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے بندوقوں اور دھمکیوں (سخت قوانین کی شکل میں) کا استعمال کرکے کشمیری صحافیوں کی آواز کو خاموش کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ایک سابق بھارتی صحافی گیتا نے دی وائر کو بتایا کہ اگر ہم پولیس کے الزامات کو مان بھی لیں تو یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پولیس کو پچھلے سال درج ہونے والے مقدمات میں کارروائی کرنے اور گرفتار کرنے میں اتنا وقت کیوں لگا؟، پولیس کے رویے سے یہ واضح ہوتا ہے ے کہ وہ نہیں چاہتے کہ فہد صحافت کرے۔

    سویڈن میں مقیم ایک نامور ماہر تعلیم اشوک سوین کا کہنا ہے کہ فہد کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران حکومت کشمیر کو بین الاقوامی ایجنڈے سے دور رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہےاور یہی وجہ ہے کہ وہ مقبوضہ جمو ں و کشمیر میں ہر قسم کی آزاد صحافت کو روکنے پرتلی ہوئی ہے ۔اپسالا یونیورسٹی میں امن اور تنازعہ کے پروفیسر اشوک نے کہا کہ کشمیر میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی بار بار گرفتاریوں اور ہراساں کرنے کا مقصد خوف کا ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ مقامی آزاد صحافت ختم ہو جائے۔

    کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے پروگرام کے ڈائریکٹر کارلوس مارٹنیز ڈی لا سرنا ن نے نیویارک میں جاری ایک بیان میں فہد کی گرفتاری اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی اور ہندوستانی انتظامیہ سے کہا کہ وہ قومی سلامتی کے نام پر صحافت کو مجرمانہ قرار نہ دے۔

  • وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب: فل کورٹ تشکیل دی جائے:پاکستان بارکونسل کا مطالبہ

    وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب: فل کورٹ تشکیل دی جائے:پاکستان بارکونسل کا مطالبہ

    وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیخلاف کیس میں پاکستان بار کونسل نے بھی فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب اور سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست پر فل کورٹ تشکیل دی جائے،یہی وقت ہے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی درست تشریح کر کے معاملہ ہمیشہ کیلئے ختم کرے،

     

    پاکستان بار کونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو عوامی اور سیاسی اعتماد کو بحال کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ کو عوامی اور سیاسی اعتماد کو بحال کرنا چاہیے۔پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ آرٹیکل 63 اے سے متعلق 17 مئی کا مختصر فیصلہ متفقہ نہیں تھا،آرٹیکل 63 اے سے متعلق کیس کا 3 اور 2 کی نسبت سے فیصلہ مزید وضاحت طلب ہے،سیاسی جماعتوں کو عدلیہ پر تنقید سے گزیز کرنا چاہیے۔

    ادھر دوسری طرف سپریم کورٹ بار اور 5 سابق صدور نے چیف جسٹس پاکستان سے اہم آئینی معاملات پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہوئے فل کورٹ بنچ کو بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ کی دوست محمد مزاری سے ملاقات، کہا ن لیگ اللہ کی پکڑ میں ہے

    سپریم کورٹ بار کے 5 سابق صدور کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست فل کورٹ میں بھجوائی جائے۔

    سابق صدور سپریم کورٹ بار نے مزید کہا ہے کہ اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ کیا جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد نے بھی ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملے کے حوالے سے دائر درخواست کو فل کورٹ بنچ میں بھیجا جائے۔

    ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال

    سپریم کورٹ بار کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا معاملہ دوبارہ زیر بحث ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس اور نظر ثانی درخواست پر فل کورٹ تشکیل دی جائے۔

    ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرجلد کارروائی کا امکان

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم      رضا دورہ جنوبی افریقہ پرجوہانسبرگ پہنچ گئے

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا دورہ جنوبی افریقہ پرجوہانسبرگ پہنچ گئے

    لاہور:چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا دورہ جنوبی افریقہ پر جوہانسبرگ پہنچ گئے،جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق جنرل ندیم رضا چیف آف سائوتھ افریقہ نیشنل ڈیفنس فورس کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں،

    جنرل ندیم رضا کے افریقہ پہنچے پر وائس ایڈمرل کاگو ،ڈاکٹر مظہر جاوید اور برگیڈیئر شہریار نے ان کا استقبال کیا،

    چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات پر گفتگو کی جائے گی،جنرل ندیم افریقہ کے اعلی سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کا جوان شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کا جوان شہید

    راولپنڈی :ڈیرہ اسماعیل خان میں امن دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کا جوان وطن پر قربان ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں لانس نائیک مجیب الرحمان شہید ہوگیا۔ 31 سالہ شہید کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش اور ان کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • حکومت کو حکومت کرنے دی جائے:مولانا فضل الرحمان

    حکومت کو حکومت کرنے دی جائے:مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد:سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کو حکومت کرنے دی جائے۔اداروں کی سیاست میں مداخلت سے ریاست کمزور ہورہی ہے

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت کو بڑے فورم پر فیصلہ کرنے کی درخواست کررہے ہیں، ہم عدالتوں سے فیصلوں کا اختیار نہیں چھین رہے۔ پی ڈی ایم و جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم دستور کی بقا کے لیے ہر جدوجہد کریں گے۔

    سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات:پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اہم فیصلے کرلیے

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوری درخواست اور فوری سماعت احساس دلا رہی ہے کہ عدالت یا دباو یا اپنی دلچپسی سے سب کر رہی ہے، جے یو آئی اس مقدمے میں فریق بننے کا اعلان کرتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دستور کی بقا کے لیے ہم ہر جدوجہد کریں گے، نئی نئی باتیں عدالتی ماحول سے عام آدمی کے کانوں میں پڑتی ہیں، پارٹی لیڈر ہی آخری فیصلوں کا اختیار رکھتا ہے، پوری دنیا میں وزیر اعظم یا پارٹی صدر ہی آخری فیصلہ کرتا ہے، آج نئی بحث چھیڑ دی گئی ہے کہ پارلیمانی پارٹی لیڈر ہی سب کچھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بعض اوقات پارٹی سربراہ ایوان سے باہر ہوتا ہے مگر نگرانی وہی کرتا ہے، تین یا پانچ رکنی بنچ قابل قبول نہیں ہو گا، عمران خان بیانیہ جھوٹا ہے۔

    عمران خان کے پریشر گروپوں کے ذریعہ اداروں کو ڈرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔خ

    جے یو آئی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات کی سمجھ ججوں کو نہیں آرہی، فل کورٹ اس کیس کو سنیں، تین یا پانچ نہیں فل کورٹ چاہیے، ریاست کمزور ہو رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنے اداروں کی سیاست میں مداخلت سے ریاست کمزور ہو رہی ہے، حکومت کو حکومت کرنے دیں، ہم نے مشکل چیلنج قبول کیا ہے، اگر ابہام رہے گا تو کچھ بھی درست کام نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کو ایک پارٹی کے لئے کچھ لوگ استعمال کرتے ہیں۔

  • سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات:پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اہم فیصلے کرلیے

    سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات:پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اہم فیصلے کرلیے

    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات:پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی بھی سرگرم دکھائی دیتی ہے ، یہی وجہ ہےکہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات پر مشاورت کے معاملے پر چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل، علی زیدی، عامر کیانی اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور عدالتی امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے موخر ہونے سے متعلق بھی امور پر بات چیت کی گئی۔

    پنجاب کی صوبائی کابینہ کی حلف برداری آج ہونے کا امکان

    اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ شریف، زرداری گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، پنجاب میں جو کچھ ہوا انکی سیاست عیاں ہوگئی ہے، قوم ملکر انکی ان سازشوں کا ناکام بنائے گی۔

    دوسری طرف حکومتی اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے لئے فل کورٹ تشکیل دینے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ہم نہ سافٹ اور نہ ہارڈ مداخلت تسلیم کرتے ہیں،فضل الرحمان

    حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

    اتحادی جماعتوں کے قائدین کل صبح مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے، او پریس کانفرنس کے بعد وکلاء کے ہمراہ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ جائیں گے، جہاں سپریم کورٹ بارکی نظرثانی ودیگردرخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کی استدعا کی جائے گی۔

    پرویز الہیٰ کی درخواست،سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری