Baaghi TV

Author: +9251

  • ایمبر ہرڈ کی ہتک عزت کیس کے فیصلے کے خلاف دوبارہ نظر ثانی کی درخواست

    ایمبر ہرڈ کی ہتک عزت کیس کے فیصلے کے خلاف دوبارہ نظر ثانی کی درخواست

    ہالی وڈ اداکارہ اور جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ جنہوں نے ہتک عزت کیس کے فیصلے کے خلاف دوبارہ عدالت جانے کا فیصلہ کا تھا عدالت نے انہیں چلتا کر دیا اور ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا. ایمبر ہرڈ چونکہ اس فیصلے سے مطمئن ہی نہیں ہیں اس لئے انہوں نے دوبارہ ہتک عزت کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست عدالت میں دی ہے. رپورٹس کے

    مطابق امبر ہرڈ کے وکلاء نے دوسری بار 21 جولائی کو ریاست ورجینیا کی اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی۔اداکارہ کے وکلا ءکی جانب سے درخواست میں عدالت سے جون میں جیوری کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کو مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ اداکارہ کو لگتا ہے کہ ان کےخلاف دیئے گئے فیصلے میں جیوری نے تمام شواہد اور بیانات پر مکمل توجہ نہیں دی اور دیئے گئے فیصلے میں غلطیاں دہرائی گئیں۔ ایمبر ہرڈ کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کے فریقین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے یکساں‌موقع دئیے جائیں اور مجھے یکساں مواقع نہیں ملے. یاد رہے کہ ایمبر ہرڈ نے ججوں پر بھی الزامات لگائے تھے اور کہا تھا کہ جونی ڈیپ کے حق میں حقائق کو ایک سائیڈپر رکھ کر فیصلہ دیا گیا ہے جس سے میں مطمئن نہیں ہوں.

  • میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں صائمہ نور

    میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں صائمہ نور

    پاکستان فلم انڈسٹری کا جانا مانا چہرہ صائمہ نور جو انٹرویو بہت کم دیتی ہیں اور بہت کم بولتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں‌نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی لیکن میری شخصیت شاید ایسی ہے کہ میرے مداح مجھے صرف پنجابی فلموں میں‌دیکھنا چاہتے ہیں. صائمہ نور نے کہا کہ ایک آرٹسٹ اپنے چاہنے والوں کے لئے کام کرتا ہے اور میں نے بھی ایسا کیا وہ مجھے پنجابی فلموں میں زیادہ دیکھنا چاہتے تھے لہذا میں نے پنجابی فلموں‌ میںزیادہ کام

    کیا یہی وجہ ہے کہ مجموعی طور پر دیکھیں تو میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ نظر آتی ہے. صائمہ نور نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی کام حاصل کرنے یا کسی پراجیکٹ میں اپنا نام شامل کروانے کےلئے کسی کے پیچھے نہیں بھاگی، میرے پاس جو کام آیا میں نے صرف اس میں سے انتخاب کیا.میں نے ٹی وی پر بھی کام کیا اور فلموں میں بھی چاہے میڈیم کوئی بھی رہا ہو میں نے ہمیشہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے اور تب تک کام کرتی رہوں گی جب تک میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. میں نے ہمیشہ ان پراجیکٹس کو ترجیح دی جن میں میرا کردار جاندار تھا آئندہ بھی ایسا ہی کروں گی.یاد رہے کہ صائمہ نور اپنے پورے کیرئیر میں مقابلے کی فضا سے دور رہیں بس اچھا کام کرنے پر کاربند رہیں.

  • مجھے کامیڈین ہونے پر فخر ہے افتخار ٹھاکر

    مجھے کامیڈین ہونے پر فخر ہے افتخار ٹھاکر

    سٹیج کے منجھے ہوئے اداکار افتخار ٹھاکر کہتے ہیں‌کہ مجھے فخر ہے کہ میں کامیڈی اداکار ہوں انہوں نے اپنے حال ہی میں ایک دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹیں آتی ہیں اور میں ان کا سبب بنتا ہوں.لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر کو جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسکو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہی نہیں نہ ممکن ہے. افتخار ٹھاکر نے مزید کہا کہ سٹیج معاشرے کی اصلاح کا زریعہ بن سکتا ہے اور اس کے لئے ہمیں کوشش بھی کرنی چاہیے اچھے سکرپٹ پر مبنی کھیل یہاں‌پیش کئے جانے چاہیں. جو سکرپٹ لکھتے ہیں ان کو خاص کر ذمہ داری کا

    مظاہرہ کرنا چاہیے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایسا ہو نہیں رہا جس کی وجہ سے سٹیج اپنے اصل سے ہٹ گیا ہے. افتخار ٹھاکر یہ بات ایک بار نہیں بار بار کہہ چکے ہیں کہ سٹیج پر باقاعدہ طور پر ہدایتکار ہونا چاہیے جو ڈرامہ کو ڈائریکٹ کرے ایک اچھا سکرپٹ ہو صرف اداکاروں پر ہی نہیں چھوڑ دینا چاہیے کہ وہ جو دل میں آئے خود ہی بول لیں اسی رویے نے سٹیج کو زوال پذیر کیا ہے تاہم ہم کوششش میں ہیں کہ سٹیج کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے تاکہ ماضی کی طرح اب بھی فیملیاں یہاں کا رخ کریں. یار ہے کہ سہیل احمد جیسے فنکاروں نے سٹیج کو خیرباد اسی لئے کہا تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نہیں کر سکتے.

  • وزیرِ اعظم نے ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

    وزیرِ اعظم نے ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکام سے آج ہی ادویات کی قلت پر رپورٹ طلب کر لی۔

    وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ڈریپ کی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز نے تحقیقات شروع کر دیں۔

    شہباز شریف کی جانب سے حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 60 ضروری ادویات دستیاب نہیں۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت نفسیاتی، دماغی، دل اور دیگر بیماریوں کی اہم ادویات میسر نہیں، تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور آج ہی رپورٹ دیں۔

    دوسری جانب فارما انڈسٹری کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب کمپنیوں نے یہ ادویات بنانا بند کر دی ہیں۔

    فارما انڈسٹری نے یہ بھی کہا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک میں مزید ادویات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔

  • سلمان خان نے سیکیورٹی کے پیش نذر اسلحہ لائسنس کےلئے درخواست دیدی

    سلمان خان نے سیکیورٹی کے پیش نذر اسلحہ لائسنس کےلئے درخواست دیدی

    بالی وڈ کے دبنگ خان جن کو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سنگین دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ تمہارا حال بھی سدھو موسے والا کر دیں گے دھمکیاں صرف سلمان خان کو ہی نہیں بلکہ ان کے والد سلیم خان کو بھی دی گئیں تب سے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ اداکار اور ان کی فیملی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے.سلمان خان سیکیورٹی کے ہمراہ باہر نکلتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس عید پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنے گھر کی بالکونی میں

    کھڑے ہو کر ایک جھلک بھی نہیں دکھائی.سلمان خان اپنی اور اپنے گھر والوں‌کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کےلئے کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اسی غرض سے وہ گزشتہ روز ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں بھی دیکھے گئے.انہوں نے ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات بھی کی اور ساتھ ہی اپنے تحفظ کے لئے اسلحہ کا لائسنس رکھنے کےلئے ممبئ پولیس کو درخواست دی سلمان خان کو ممبئی پولیس ہیڈکوراٹر سے نکلتے ہوئے ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جو گزشتہ روز سے کافی وائرل ہو رہی ہے. یادرہے کہ سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے ان کے نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرستار پائے جاتے ہیں. ان کے پرستار ان کی سیکیورٹی کو لیکر کافی پریشان ہیںان کا کہنا ہے کہ اداکاری کی سیکیورٹی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے.

  • بجلی کا کنڈا لگانے پر ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں، نجکاری کمیٹی میں انکشاف

    بجلی کا کنڈا لگانے پر ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں، نجکاری کمیٹی میں انکشاف

    سینٹ قائمہ کمیٹی نجکاری میں پیسکو حکام نے انکشاف کیا کہ کنڈا لگانے والوں پر ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق: سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سنیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت ہوا، سینیٹر سرفراز بگٹی اور سینیٹر ہدایت اللہ پر دستی بم حملوں پر بریفنگ دی گئی، کمیٹی چیئرمین نے آئی جی اسلام آباد، بلوچستان اور خیبر پختوا کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا، پشاور میں بھتہ مافیا کاروباری حضرات کو تنگ کر رہے ہیں، اس وقت پشاور میں سیف سٹی کے کیمرے نہیں۔

    سینیٹر فدا محمد نے سنیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کو بھتے کی کال کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کئی سنیٹرز اور ایم این ایز ڈر کی وجہ سے عید کی نماز نہیں پڑھ سکے، پشاور کے علاقے کارخانہ باڑہ میں سر عام ہمسایہ ملک کی سمیں ملتی ہیں، سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان میں کوئی کاروبار کرنے کے لیے تیار نہیں، بلوچستان میں ریاست خطرے میں ہے۔

    سینٹ قائمہ کمیٹی نجکاری میں پیسکو حکام نے انکشاف کیا کہ کنڈا لگانے والوں پر ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں ہے، 8 سال میں آرمی صرف 0.5 فیصد نقصانات کم کر سکی، پشاور میں لوگ میٹر نہیں لگاتے براہ راست ٹرانسفارمر سے بجلی لیتے ہیں۔

    وزیر نجکاری کمیشن عابد حسین بھائیو نے کہا صوبہ سندھ میں حیسکو، سیپکو کو صوبائی حکومت اپنے انتظام کے تحت چلانا چاہتی ہے، پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو لوگ گرڈ اسٹیشن ہی بند کر دیتے ہیں، سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے ملز مالکان سب سے زیادہ بجلی چور ہیں۔

    وزارت قانون و انصاف نے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021ء کے سیکشن 15 کے تحت اینٹی ریپ اسپیشل کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

  • آئزہ خان کے بھائی کی سابقہ منگیتر عروبہ طارق کے اداکارہ پر الزامات

    آئزہ خان کے بھائی کی سابقہ منگیتر عروبہ طارق کے اداکارہ پر الزامات

    معروف ٹی وی اداکارہ آئزہ خان جن کا ماضی قریب میں ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو” کو عوامی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی ان کے بھائی احد خان کی سابقہ منگیتر عروبہ طارق نے اپنی منگنی ٹوٹنے کا سارا الزام آئزہ خان پر دھر دیا ہے. انہوں نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا ہے کہ ان کی منگنی آئزہ خان کے بھائی احد خان سے ہوئی تھی، لیکن اداکارہ کی ان کی زندگی میں بہت زیادہ مداخلت کی وجہ سے اس رشتے میں دراڑ آئی ہے اور اسکے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے گھر میں آئزہ خان کی

    مرضی کے بغیر کوئی سانس بھی نہیں لے سکتا. یہاں تک کہ آئزہ خان تو نوکروں سے بھی بہت برا سلوک کرتی ہیں اتنا برا سلوک کہ کوئی بھی نوکر تین ماہ سے زیادہ ان کے گھر نہیں ٹھہرتا. عروبہ طارق نے یہ بھی کہا کہ آئزہ خان ہر فیصلہ خود کرنا چاہتی ہیں اور کرتی بھی ہیں ہر بات میں کہتی ہیں کہ میں سوچتی ہوں میں چاہتی ہوں وہ دوسروں کی رائے کو اہمیت نہیں دیتی ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ فیملی بہت جھوٹی ہے ان کا بھائی احد خان بھی کچھ نہیں‌کرتا وہ صرف بہن کے ٹکڑوں پر پلتا ہے. عروبہ نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ احد خان پڑھا لکھاپڑھا لکھا ہونا تو دور کی بات اس کے پاس تو بی اے کی بھی ڈگری نہیں ہے. نہ وہ کوئی کام کرتا ہے بس بہن جو دیتی ہے اس پر گزارہ کرتاہے. عروبہ طارق کی طرف سے اس قسم کے الزامات تو لگائے گئے ہیں لیکن آئزہ خان یا ان کی فیملی کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کی تردید نہیں آئی .

  • رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 32 اعشاریہ 82 فیصد رہی. ادارہ شماریات

    رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 32 اعشاریہ 82 فیصد رہی. ادارہ شماریات

    وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق: رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 32 اعشاریہ 82 فیصد رہی، اس دوران 31 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں اور صرف 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    رپورٹ کےمطابق رواں ہفتے برائلر مرغی فی کلو 10 روپے 88 پیسے اور لہسن کی فی کلو قیمت 7روپے 5 پیسے بڑھ گئی جب کہ دال ماش 6 روپے 6 پیسے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایل پی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 35 پیسے تک مہنگا ہوا، رواں ہفتے گندم کا 20کلو آٹے کا تھیلا 4روپے21 پیسے تک مہنگا ہوا جب کہ مٹن، مصالحہ جات، دودھ، دہی، بریڈ اور سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل 40روپے 57 پیسے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 18روپے 49 پیسے تک کمی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 4 روپے 77 پیسے، کیلے 3 روپے 76 پیسے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 39 پیسے کی کمی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے سبزیوں گھی،گڑ، پیاز اور جلانے کی لکڑی بھی سستی ہوئی جب کہ بجلی، گیس اور ماچس سمیت 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحام رہا۔

  • کیوں جی میراثی اس ملک کے شہری نہیں عفت عمر کا ایک صارف کو جواب

    کیوں جی میراثی اس ملک کے شہری نہیں عفت عمر کا ایک صارف کو جواب

    ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف اور اداکاری کے بعد سیاسی تجزیہ کاری کی طرف آنے والی عفت عمر آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں وہ تمام دن ٹویٹر پر نظر آتی ہیں. یوٹیوب چینل کے لئے ایک پروگرام بھی کرتی ہیں جس میں سیاسی لیڈران پر ہلکی پھلکی طنز بھی کرتی ہیں لیکن آج کل ان کی تنقید کے نشانے پر عمران خان ہیں. عفت عمر گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب کے نتائج سے کافی خوش ہیں اسی خوشی میں انہوں نے مریم نواز کو ٹیگ کرکے ایک ٹویٹ کیا اس میں انہوں نے لکھا ” سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم عفت عمر کی مریم نواز کو مبارکباد” . عفت

    عمر کے اس ٹویٹ کے جواب میں کسی صارف نے لکھا کہ ” لیٹر کی بات آپ کیوں کررہی ہیں،سیاست کا میراثیوں سے کیا لینا دینا” اس پر عفت عمر نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا ” کیوں جی میراثی اس ملک کے شہری نہیں ہیں” . یاد رہے کہ مریم نواز نے عفت عمر کو اپنے جلسے میں شریک ہونے کی دعوت بھی دی تھی. عفت عمر نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے یہ بھی ٹویٹ کیا ” پارٹی 1996 میں بنائی تھی لیکن "آزادی اور غلامی کا خیال پورے 26 سال بعد اسے تب آیا جب اسے کرسی سے اتارا گیا” . عفت عمر کو اس ٹویٹ کے بعد بھی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا. عفت عمر نے گزشتہ دنوں معروف صحافی عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں بطور تجزیہ کار شرکت بھی کی.

  • چوہدری شجاعت نے PTI اور PMLQ  کوماموں بنادیا جواد احمد

    چوہدری شجاعت نے PTI اور PMLQ کوماموں بنادیا جواد احمد

    جواد احمد جو کہ پیشے کے اعتبار سے گلوکار ہیں لیکن وہ اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں ان کی سیاسی جماعت کا نام برابری پارٹی ہے، جواد احمد ملک کا درد رکھنے والے انسان ہیں وہ اکثر و بیش تر عمران خان ،مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی پر تیقند کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہتے ہیں کہ ان جماعتوں نے پاکستان کو لوٹا ہے. لیکن آج کل جواد احمد تحریک انصاف کے چئیر مین جناب عمران خان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہیں. گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے انتخاب کے نتائج کے اعلان کے بعد ایک ٹویٹ کیا اس ٹویٹ میں انہوں نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا یعنی پلکے پھلکے اس ٹویٹ میں انہوں نے

    بھاری تنقید بھی کر ڈالی جواد احمد نے لکھا ”کہنےکوتوچوہدری شجاعت مونس الہی کاماموں ہےمگراسوقت چوہدری شجاعت نےPTIاورPMLQدونوں کوماموں بنادیا۔ (نوٹ: ماموں بنانےکامطلب عوامی زبان میں کسی کوبےوقوف بناناہوتا ہے)۔
    جواد احمد کے اس ٹویٹ کے بعد پی ٹی آئی کے سپورٹرز نےگلوکار کو آڑھے ہاتھوں لیا تو دیگر سیاسی جماعتوں کے سپورٹرز نے اس ٹویٹ کو سراہا. ایک صارف نے لکھا ” بے وقوف نہیں بنایا یہ ٹولہ پہلے سے ہی بے وقوف ہے۔سپریم کورٹ سے تشریح کروائی مرضی کا فیصلہ لیا مٹھائیاں کھائی اور اب وہی فیصلہ انہی کے کلیجہ کو چیرتا ہوا نکلا”. جبکہ پی ٹی آئی سپورٹرز نے جواد احمد کو خوب سنائیں اور انہیں گالیاں تک دیں.