Baaghi TV

Author: +9251

  • راولپنڈی: ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پرمقدمات درج، 3 عمارتیں سیل

    راولپنڈی: ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پرمقدمات درج، 3 عمارتیں سیل

    راولپنڈی میں مچھر کے ذریعے پھیلنے والے وائرل انفیکشن ڈینگی کے پیشِ نظر انسدادِ ڈینگی مہم کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

    راولپنڈی پولیس کے مطابق ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 217 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ انسدادِ ڈینگی کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 عمارتوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

    کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے مطابق بارہا وارننگ کے باوجود خلاف ورزیوں پر 3 ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے کیے گئے۔

    ضلع بھر میں ٹیمیں تمام گھریلو و صنعتی علاقوں کی سرویلینس کر رہی ہیں۔

    کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انسدادِ ڈینگی کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

    کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہری ماحول کو صاف اور خشک رکھ کر ڈینگی کے خاتمے کی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

  • کارتیک آریان ساجد نڈیاڈ والا کی اگلی فلم میں کام کریں گے

    کارتیک آریان ساجد نڈیاڈ والا کی اگلی فلم میں کام کریں گے

    فلم بھول بھلیاں ٹو کی کامیابی کے بعد اداکار کارتیک آریان بالی وڈ کے لئے ہاٹ کیک بنے ہوئے ہیں ہر دوسرے فلم ساز کی خواہش ہے کہ ان کو اپنی فلم میں‌کاسٹ کریں. بھول بھلیاں ٹو کی کامیابی کا تناسب یہ رہا کہ صرف دس روز میں سو کروڑ کا بزنس کیا. اس فلم کی کامیابی کے بعد مداح کارتیک کو جلد ہی کسی دوسری فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں کارتیک آریان اس فلم کی کامیابی کا مزہ لے رہے ہیں ہر طرف انہیں انٹرویو کیا جا رہا ہے اور ان کا موازنہ مختلف بڑے اداکاروں کے ساتھ کیا جا رہا ہے جب انہیں نیا کنگ آف بالی وڈ کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کنگ آف بالی وڈ‌ نہ کہیں بلکہ مجھے شہزادہ کہیں

    مجھے یہ کہلوانا زیادہ اچھا لگے گا.کارتیک آریان کے بارے میں کہا جا رہا ہےکہ وہ بہت جلد پرڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے. اس فلم کو کبیر خان ڈائریکٹ کررہے ہیں .کہا جا رہا ہےکہ ابھی فلم کا نام نہیں رکھا گیا لیکن یہ طے ہے کہ کارتیک آریان پرڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا کی فلم میں‌کام کرنے کے لئے حامی بھر چکے ہیں. کہا جا رہا ہےکہ اس فلم کی کہانی حقیقی واقعہ پر مبنی ہے اور کارتیک بہت اہم کردار نبھانے جا رہے ہیں جبکہ پرڈیوسر ساجد کا دعوی ہے کہ کارتیک کا کردار بہت دلچپسپ ہے.

    ۔

  • ایف اے ٹی ایف کا آن سائٹ مشن ستمبر میں پاکستان پہنچے گا

    ایف اے ٹی ایف کا آن سائٹ مشن ستمبر میں پاکستان پہنچے گا

    عالمی مالیاتی جرائم پر نظر رکھنے والا ادارہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ستمبر میں کسی وقت اپنا آن سائٹ مشن پاکستان بھیجے گا۔

    این این آئی کے مطابق: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے دورے کو اسلام آباد میں سفارتی حلقے ملک کے لیے ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے عمل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اگرچہ مشن کے دورہ اسلام آباد کی تاریخ سفارتی ذرائع سے طے کی جا رہی ہے لیکن سفارتی حلقوں کا خیال ہے کہ یہ موسم خزاں کے اوائل میں ہو گا۔

    برلن میں اپنے گزشتہ ماہ کے پلانری اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے ابتدائی فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان نے 34 آئٹمز پر مشتمل اپنے دو ایکشن پلانز کو کافی حد تک مکمل کر لیا ہے۔اب یہ اس بات کی تصدیق کے لیے سائٹ کا دورہ کرے گا کہ پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کی روک تھام (سی ایف ٹی) پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اور جاری ہے جبکہ مستقبل میں عملدرآمد اور بہتری کے لیے سیاسی عزم بھی موجود ہے۔

  • ووٹ کی طاقت کو تسلیم کیا جانا چاہیے ثناءفخر

    ووٹ کی طاقت کو تسلیم کیا جانا چاہیے ثناءفخر

    لالی وڈ اداکارہ ثناءفخر کہتی ہیں کہ ووٹ ہی اصل طاقت ہے اس کااستعمال ٹھیک طریقے سے کیاجانا چاہیے اور اسمبلیوں میں ہر طبقے کی نمائندگی کرنے والا شخص ہونا چاہیے تاکہ ہر شعبے کے دیرینہ مسائل حل ہوں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ جمہوری معاشروں میں ہمیشہ ایسے ہوتا ہے کہ عوام اپنے نمائندوں کو خود سلیکٹ کرتی ہے. ثناء نے کہا کہ عوام میں اب بہت حد تک شعور بیدار ہو چکا ہے اور شعور کو بیدار کرنے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے.ہمارے ہاں لوگ بہت جذباتی ہیں وہ آج بھی ذات برادریوں کے نام پر ووٹ دیتے ہیں ان کے بڑے جن کو پسند کرتے تھے وہ بھی انہی کو پسند کرتے ہیں اور انہی کو

    ووٹ دیتے ہیں اور ذات برادری کو تو خاص کر بہت اہمیت دیتے ہیں. لیکن ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ووٹ ایک بہت بڑی طاقت ہے جس کا استعمال سوچ سمجھ کر کیا جانا چاہیے.اور ایسے لوگوں کا اتنخاب کیا جانا چاہیے جو تعلیم یافتہ ہوں اور جنہیں قوم کے مسائل کا ادراک ہو اپنے علاقے کے مسائل کا علم ہو.ثناء کا کہنا ہےکہ حکومت کی ترجیحات تعلیم کا شعبہ ہر حال میں‌ہونا چاہیے پڑھے لکھے لوگوں کا ملک کی ترقی میں بہت اہم کردار ہو تا ہے . .یاد رہے کہ ثناء فخر نوے کی دہائی میں لالی وڈ میں قدم رکھا ان کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں، ثناء فیشن آئی کون کے طور بھی جانی چایتی ہیں، آج کل ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں.

  • نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں صائمہ نور

    نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں صائمہ نور

    پنجابی فلموں کی سپر ہٹ اداکار ہ صائمہ نور کہتی ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ہی نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس سٹیج سے گزر کر ہی یہاں تک پہنچی ہیں۔ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا کہ میں بھی ایک وقت میں نئی تھی اور اپنے سینئرز کے ساتھ کام کیا کرتی تھی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے اگر اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی فلمیں بھی بنیں تو فلم انڈسٹری پھل پھول سکتی ہے۔ صائمہ نور نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو اس حوالے سے آگے آنا اچاہیے اور سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ پنجابی سینما کو بچایا جا سکے ۔ مزید کہا کہ فنکار کبھی بھی

    ریٹائرڈ نہیں ہوتا اور میں تب تک کام کرتی رہوں گی جب تک میری زندگی ہے،میں اس شعبے سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ یاد رہے کہ اداکارہ صائمہ نور کی کئی برسوں کے بعد عید الفطر پر فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی اس فلم نے پنجاب میں بہتر بزنس کیا تھا لیکن مجموعی طور پر فلم کا بزنس بہت زیادہ حوصلہ افزا نہیں تھا۔ صائمہ بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں اور فلمی تقریبات میں تو نہ ہونے کے برابر نظر آتی ہیں ، یہاں تک کہ صائمہ اپنی ہی فلم تیرے باجرے دی راکھی کی پرموشنز میں بھی کم ہی نظر آئیں تھیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا بھی تھیں۔

  • رنبیر کپور نے کر دیا سب کو حیران

    رنبیر کپور نے کر دیا سب کو حیران

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور جو کہ آج کل اپنی فلم براہمسٹرا کی پرموشنز کے لئے مصروف ہیں ،جہاں بھی جا رہے ہیں ا ن سے انکی فلم اور ذاتی زندگی کو لیکر سوالات ہورہے ہیں ۔ایسا ہی ہوا ان کے ساتھ گزشتہ دنوں جب میڈیا نے ان سے کہا کہ اپنے بارے میں ایک سچ اور دو جھوٹ بولیں تو انہوں نے تین باتیں کہیں، میں بہت بڑی افسانوی فلم کا حصہ بننے جا رہا ہوں،میں فلموں سے لمبا وقفہ لینے جا رہا ہوں اور میں اور عالیہ جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں ۔رنبیر کپور کے ان جوابات نے انکے مداحوں کو کر دیا حیران اور ہر کوئی اب ان تین جوابات سے ایک سچ اور دو جھوٹ تلاش کررہا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ

    رنبیر کپور اپنی فیملی کو ہر قسم کی آسائش دینا چاہتے ہیں اس کےلئے وہ اعلان کر چکے ہیں کہ بہت محنت کریں گے لہذا یہ نہیں ہو سکتا کہ رنبیر کپور کام سے لمبا وقفہ لیں۔کہا جا رہا ہے کہ جڑواں بچوں کا باپ بننے کی خبر میں سچائی اس لئے نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ ایسی کوئی افسانوی فلم نہیں ہے جس کا حصہ رنبیر کپور بننے جا رہے ہیں۔ یوں رنبیر کپور کے جوابات نے ان کے مداحوں کو تاحال حیرت میں ڈالا ہوا ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے حساب سے ان جوابات سے سچ اور جھوٹ کو تلاش کررہا ہے۔یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پچھلے کچھ عرصے سے کافی زیادہ خبروں میں ہیں خصوصی طور پر تب سے جب سے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ والدین بننے جا رہے ہیں۔

  • لانگ مارچ، جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی 5 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

    لانگ مارچ، جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی 5 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پانچ مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہو گئی۔

    آج کی سماعت میں سابق وزیر اعظم عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

    اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ عبدالغفور کاکڑ نے سماعت کی، عدالت نے عمران خان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے.

    عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو، لوہی بھیر، کورال اور سہالہ میں مقدمات درج ہیں.

  • شان شاہد کی عمران خان کو ضمنی انتخابات جیتنے کی مبارکباد

    شان شاہد کی عمران خان کو ضمنی انتخابات جیتنے کی مبارکباد

    لالی وڈ اداکار شان شاہد جو کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے بہت بڑے حمایتی ہیں ، ہر وقت ان کی سپورٹ میں نظر آتے ہیں انہوں نے عمرا ن خان کو ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ اداکار نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تصویر لگا کر لکھا ہے کہ ” قوم آپ پر یقین رکھتی ہے امید ہے کہ اب بہتر پاکستان بنے گا“ ۔ یاد رہے کہ جب عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی اور عدم اعتماد کا ووٹ کاسٹ ہوا تھا شان شاہد تب سراپا احتجاج تھے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ شان شاہدنے ہمیشہ اپنے مداحوں کو عمران خان کے حق میں کھڑا رہنے کی

    تلقین کی ہے وہ تقریبا روزانہ کی بنیادوں پر عمران خان کے حق میں ٹویٹس کرتے ہیں۔شان شاہد نے کچھ عرصہ قبل عمران خان کاایک انٹرویو کیا تھا جو بہت وائرل ہوا تھا اُس وقت جب عمران خان نے کہا تھا شان کے انٹرویو کی لائٹنگ ٹھیک نہیں تھی۔شان شاہد عمران خان کی ضمنی انتخابات میں واضح برتری پر خاصے خوش ہیں۔شان شاہد کے ساتھ ساتھ عمران خان اور تحریک انصاف کے حامی اینکرزبھی ضمنی انتخابات میں کلین سویپ پر جشن منا رہے ہیں۔عمران خان جب سے ڈی سیٹ ہوئے تھے وہ تب سے عوام کا خون گرمانے کےلئے جلسے جلوس کررہے تھے وہ کسی حد تک اس میں کامیاب بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

  • ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی خلاف قانون ہے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

    ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی خلاف قانون ہے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ اور تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید کا کہنا ہے کہ: رانا عبدالجبار کا رانا ثنااللہ سے تعلق ہے اسی بنیاد پر انہیں ڈی جی اینٹی کرپشن لگایا گیا ہے اور یہ خلاف قانون عمل ہے.

    شیخ رشید نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب رانا عبدالجبار کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ہے جس میں چیف سیکریٹری اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر فریقین کو شامل کیا گیا ہے.


    ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ: ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیےجس نے عمران خان کو اتنی بڑی عزت دی اور کامیابی سے نوازا۔

    ان کا مزید کہنا تھا: اداروں نے غیرجانبدارانہ صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکهی۔ ہمیں گھٹیا لوگوں سے انتقام نہیں لینا تکبر اور غرور سے دور اور عاجزی سے رہنا ہے۔


    انہوں نے کہا: اس حوالے آج دوپہر 1بجے اپنی رہائشگاہ پر اہم پریس کانفرنس کروں گا.

  • بشریٰ، ارسلان آڈیو لیک: کیا اسلام آباد ہائی کورٹ کا کام تفتیش کرنا ہے؟ جسٹس عامر فاروق

    بشریٰ، ارسلان آڈیو لیک: کیا اسلام آباد ہائی کورٹ کا کام تفتیش کرنا ہے؟ جسٹس عامر فاروق

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور تحریک انصاف سوشل میڈیا کے ہیڈ ڈاکٹر ارسلان خالد کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک پر جسٹس عامرفاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: کیا اسلام آباد ہائی کورٹ کا کام تفتیش کرنا ہے؟

    عدالت نے مزید کہا: اگر اس طرح آڈیو کالز پر تفتیش کرنا شروع کردیں تو اس میں پورا پاکستان آجائے گا کیا ہم سب پھر بیٹھ کر تفتیش کرتے رہیں؟
    بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ دو پرائیویٹ لوگوں کی گفتگو پر عدالت رِٹ کیسے جاری کرے؟

     ‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ایک آڈیو لیک ہوئی، آپ چاہتے ہیں ہم تفتیش کریں، جو لوگ آڈیو لیک سے متاثر ہوئے کیا انہوں نے کسی فورم پر درخواست دی ہے؟
    جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ایسی رِٹ آئیندہ ڈرافٹ کرتے وقت سوچ سمجھ کر کیا کریں کہ مانگ کیا رہے ہیں.

    واضح رہے کہ: گزشتہ دنوں وکیل محمد آصف گجر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا، پی آئی ڈی، ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو اور اسٹیٹ بینک کو فریق بنایا تھا۔
    درخواست نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فارنزک تحقیقات کرے۔