Baaghi TV

Author: +9251

  • چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں،فی الفورالیکشن کرائے جائیں،عمران خان

    چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں،فی الفورالیکشن کرائے جائیں،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں،جس تعداد میں خواتین اور نوجوان نکلے میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،خواتین کو بھی ضمنی انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے پر مبارکباد دیتاہوں،یہ آج میرے اور ملک کے لیے ایک اچھی بات ہے،کبھی بھی قوم نظریے کے بغیر نہیں بنتی،ایک بیرونی سازش کے تحت ہم پر امپورٹڈ حکو مت مسلط کی گئی،ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم ایک قوم بننے جارہے ہیں،جب ہم ایک قوم بنیں گے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے،قوم نے بتا دیا کہ ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں،میں پہلی بار اس قوم میں بیداری دیکھ رہا ہوں ،اشرافیہ نے لندن میں جائیداد خریدی ہوئی ہے،ملک سے محبت کرنے والے سیاستدان علاج،شاپنگ اور عید بیرون ملک کرتےہیں،ایک سیاسی بحران پیدا کیا گیا،کورونا کے باوجود ہم نے ریکارڈ روزگار دیا تھا،ہمارے دور کے آخری2 سالوں میں ملک کی گروتھ اور ایکسپورٹ بڑھی تھیں،زراعت بھی صحیح راستے پر تھی.

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کسانوں کو ہم نے پیسے دلوائے،ہمارے دور میں سب سے زیادہ ملک میں ڈالرز آرہے تھے،دوسالوں میں 75فیصد ہماری ایکسپورٹس بڑھی تھیں،دوسالوں میں 75فیصد ہماری ایکسپورٹس بڑھی تھیں،سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی،ہم گھر بنانے کیلئے سود کے بغیر قرضے دے رہے تھے ،آتے ہی انہوں نے اپنے کرپشن کیسز معاف کروائے،ہماری حکومت کے دورمیں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کیاگیا،آج جو معاشی بحران ہے اس کی وجہ سیاسی بحران ہے جوانہوں نے پیدا کیا،تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں،پاکستان میں بحران کا واحد حل فی الفور شفاف انتخابات کرانا ہے.

    چیف الیکشن کمشنر میں اہلیت نہیں ،انہوں نے ن لیگ کو جتوانے کیلئے پوری کوشش کی ،کھلے عام پیسے دیتے ہوئے تصویریں آئیں،الیکشن کمیشن کے تمام فیصلے تحریک انصاف کیخلاف آتے تھے،قوم اپنی آزادی کے لئے باہر نکلی ہے الیکشن کے علاوہ اب کوئی راستہ نہیں ہے ،عوام کو فیصلہ کرنے دیں شفاف الیکشن اس الیکشن کمیشن کے زیر انتظام نہیں ہو سکتے ،الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، ہمیں اس پر اعتماد نہیں ہے.

    عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی.اجلاس میں ضمنی الیکشن میں کی جانیوالی دھاندلی کے واقعات کا بھی جائزہ لیا گیا.

    میڈیا کی آزادی سے متعلق عمران خان کے بیان کو پی ایف یو جے نے حقائق کے منافی قرار دے دیا

    عمران خان نے کہا کہ قوم جاگ اٹھی ہے،پوری ٹیم نے پنجاب الیکشن میں بھرپور محنت کی، پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کردیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا ہے۔ضمنی الیکشن کے نتائج نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا،

    لانگ مارچ، جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی 5 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظورhttps://login.baaghitv.com/torr-phorr-case-ik-ki-5-cases-me-zamanat-qabl-az-girftari-manzur/

     

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھے گی.اجلاس میں پولیس کی جانب سے پی تی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مزمت کی گئی.

  • امریکی صدربائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا کوئی خاطرخواہ فائدہ نظر نہیں آرہا،عالمی میڈیا

    امریکی صدربائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا کوئی خاطرخواہ فائدہ نظر نہیں آرہا،عالمی میڈیا

    امریکی صدر جسے کل تک صحافی جمال خشوگی کا قاتل کہتے رہے۔ آج انہی سے اپنے ملک میں بڑھتی تیل کی قیمتوں پر کمی پانے کیلئے مدد کے طلبگار ہیں۔

    امریکہ میں آمد پر انکا استقبال اور شاہ سلمان سے ملاقات کو واشنگٹن پوسٹ نے شرمناک قرار دیا۔امریکہ اس وقت ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہے جو ملک میں مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہے اور اس پہ قابو پانے کیلئے سعودی حکومت کا ساتھ ضروری سمجھا جارہا ہے۔ لیکن محظ تیل کی بڑھتی قیمت اس دورے کی وجہ نہیں دکھائی دے رہی۔

    روس کے یوکرین پر حملے کے بعد، وسط ایشیائی ریاستوں سمیت کئی ممالک نے روس سے تیل کی درآمد سمیت کئی تجارتی مواقع فراہم کرنے پر روس کی جانب جھکاو ظاہر کیا ہے۔

    دوسری جانب چین امریکہ کے ایشیا سے ختم ہوتے اثرورسوخ کا دعوٰی بھی کرچکا ہے۔ان حالات میں جب بائیڈن کی اپنی جماعت ڈیموکریٹک سے انکے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں اور کانگریس انہیں اگلے الیکشن میں مقابلہ سے باز رکھنا چاہ رہی ہے۔ یہ تمام محرکات امریکی صدر کو سعودی عرب لے آئے۔ لیکن اس دورے کا کوئی خاطرخواہ فائدہ نظر نہیں آرہا۔

    امریکی صدر نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ شاہ سلمان سے جمال خشوگی کے قتل پر بات چیت ہوئی ہے۔
    لیکن اگلے ہی دن جمال خشوگی کے وکیل کو متحدہ عرب امارات کے ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا اور عدالت نے انہیں سزا بھی سنا دی۔تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے امریکی صدر نے سعودی حکومت سے درخواست کی ہے اور سعودی ذرائع اس مطالبے پر کوئی ٹھوس حکمت عملی نہ دے سکے۔ بائیڈن سے اپنے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں نے کڑے سوالات بھی پوچھے جو انکی الیکشن کیمپین اور آئندہ الیکشن پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

  • اسلام آباد پولیس نے کاروائی کرکے معتدد جر ائم پیشہ عناصر کو پکڑ لیا

    اسلام آباد پولیس نے کاروائی کرکے معتدد جر ائم پیشہ عناصر کو پکڑ لیا

    اسلام آباد پولیس کا منشیا ت و شراب فروشی اورجر ائم پیشہ عناصر کےخلاف بڑ ے پیما نے پرکر یک ڈاﺅن گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے منشیات و شراب فروشی اور اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے11 ملزمان گرفتار کرلئے.

    پولیس کے مطابق: ملزمان کے قبضے سے 900لیٹرمعہ 707بو تلیں شراب ،1326گرام چرس، سٹیکرز،سینکڑوں خالی بوتلیں اور آلات تیاری شراب ،6عدد حقے اور10عدد فلیور،اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرلیا گیا ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ: گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جا ت میں مقدمات درج کرکے تفتیش جاری کردی ہے.

    پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان مزمل احمد ،سبحان علی اوراسرار اللہ کو گرفتار کرکے تین 30بور پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلئے، کھنہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم میر علی خا ن کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا.

    جبکہ انڈ سٹریل ایریا پولیس نے غیر قانونی شیشہ سنٹر پر چھاپہ مارکرتین ملزمان سعد، محمد عدنا ن اور نزاکت کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 6عدد حقے اور10عدد فلیور برآمد کرلیے ہیں.

    علاوہ ازیں تھا نہ کورال پولیس نے جعلی شاختی کارڈ بنا کرگن پو ائنٹ پر گا ڑ یاں چھیننے اور مزاحمت پر فا ئر نگ کرکے زخمی کر نے کی وارداتو ں میں ملوث اشتہاری مجرم عبد الصمد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کےخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے.

    ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد سہیل ظفر چھٹہ نے تما م افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر ، منشیا ت فروشوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور اس کے سدباب کیلئے جامعہ حکمت عملی اپنائی جائے، کسی بھی عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

  • برطانوی ارکان پارلیمنٹ بورس جانسن کی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

    برطانوی ارکان پارلیمنٹ بورس جانسن کی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

    برطانوی ارکان پارلیمنٹ پیر کو حکومت پر اعتماد کا ووٹ دیں گے جس میں حزب اختلاف کی جانب سے بورس جانسن کو فوری طور پر مستعفی اور نگران وزیر اعظم کے حوالے کرنے کے مطالبات کیے گئے.

    دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق: اعتماد کے ووٹ میں اگر بورس جانسن کی حکومت شکست کھا جاتی ہے تو یہ یقینی طور پر عام انتخابات کا آغاز ہوگا.

    یہ وزیر اعظم کو ہنگامہ خیز واقعات کے بعد ممبران پارلیمنٹ کے سامنے اپنے ریکارڈ کا دفاع کرنے کا حتمی موقع فراہم کر سکتا ہے جس کی وجہ سے جھوٹ بولنے اور قانون شکنی کے الزامات کے درمیان ان کے زوال کا سبب بنے تھے۔

    علاوہ ازیں بورس جانسن سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ بحث کریں گے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ اب ایسا کریں گے یا اسے کسی اور وزیر پر چھوڑ دیں گے، لیکن غیر معمولی طور پر ووٹنگ حکومت کے حوالے سے ہوگی اور اگر بورس جانسن کی حکومت اعتماد کھو دیتی ہے تو نئے الیکشن ہونگے.

    واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف گزشتہ 6 جون بروز پیر کو پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی تھی.

  • امید ہے عمران فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو ایسے قبول کرے جیسے ضمنی انتخابات نتائج. حافظ حمداللہ

    امید ہے عمران فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو ایسے قبول کرے جیسے ضمنی انتخابات نتائج. حافظ حمداللہ

    پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہےکہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے لہٰذا امید ہےوہ کل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے۔

    حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جن نشستوں پر (ن) لیگ کو شکست ہوئی ہے یہ 2018 میں پی ٹی آئی جیتی تھی، اب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا، سابقہ کو حالیہ کھلاڑیوں نے شکست دی، پی ٹی آئی نے 20 نشستوں میں سے 5 ہاریں توخوشی اور مبارکباد کس بات کی؟

    انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی پنڈی نشست کی جیت پی ٹی آئی کی 15 جیتی ہوئی نشستوں پر بھاری ہے، الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے عمران نیازی جھوٹے ثابت ہوگئے، دھاندلی کا شور شرابہ کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی، اب عمران نیازی کو چاہیےکہ قومی اداروں پربےجاتنقید اورجھوٹےالزامات سے گریزکرے۔

    ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، امید ہےکل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے۔

    حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی کا دور گزرگیا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، بد تمیزی، بدکلامی جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، خامیوں اوربرائیوں کی حامل پارٹی کی جیت ملک وقوم کےمستقبل کے لیے نیک شگون نہیں۔

  • اسلام آباد: برقعہ میں ملبوس خاتون سے ہراسانی کے واقعہ پر کاروائی کررہے. پولیس

    اسلام آباد: برقعہ میں ملبوس خاتون سے ہراسانی کے واقعہ پر کاروائی کررہے. پولیس

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص رات کے اندھیرے میں برقعہ میں ملبوس خاتون کے پیچھے سے آتا ہے اور انہیں پکڑ لیتا ہے جس کے بعد خاتون فورا اسے دور دھکیل دیتی ہے جس کے بعد وہ شخص خوف زدہ ہوکر بھاگ جاتا ہے.
    بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 کی ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے.
    پولیس نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ: ہماری ٹیم اس بارے کام کر رہی ہے اور متعلقہ ایس ایچ او کو بھی سخت ہدایت کی گئی ہے لہذا بہت جلد کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

    سینئر صحافی حامد میر نے افسوس کرتے ہوئے کہا: یہ تصویر سب مردوں کے لئے ایک چیلنج ہے ہمیں اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی خاطر اس شخص کو ڈھونڈ کر عبرت کی مثال بنانا چاہئے.


    حامد میر کا کہنا تھا کہ: اگر عبرت کی مثال نہ بنایا تو کل کو یہی واقعہ آپکے گھر کے سامنے بھی ہو سکتا ہے.

    ایک صارف مبشر نے لکھا کہ: یہ اس معاشرے کا اصل چہرہ ہے جو اندھیرے میں اکیلے پن اور ایسی جگہ سامنے آتا ہے جہاں پکڑے جانے کا کوئی ڈر نا ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا: برقعے میں ملبوس یا قبر میں پڑی عورت بھی ان درندوں سے محفوظ نہیں اور یہ عورت کے لباس کو اس حیوانگی کی وجہ قرار دے کر سکون سے سوتے ہیں.

  • کاجول او ٹی ٹی پلیٹ پر آ گئیں

    کاجول او ٹی ٹی پلیٹ پر آ گئیں

    بالی وڈ کی اداکار ہ کاجول کا شمار ایسی اداکارائوں میں‌ہوتا ہے جو کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھر دیتی ہیں.کاجول نے ابھی تک جتنی بھی فلمیں‌کی ہیں یا کردار نبھائے ان کے پرستاروں نے ان کو ہر روپ میں سراہا ہے. کاجول نے اپنے دور کے ہر بڑے ہیرو کے ساتھ کام کیا لیکن شاہ رخ خان کے ساتھ انکی جوڑی کو زیادہ سراہا گیا.کاجول نے بطور ہیروئن ہی اپنے تمام کیرئیر میں کام کیا اور ایوارڈز بھی جیتے لیکن کیرئیر کے عروج پر ہی انہوں نے گپت فلم میں منفی کردار ادا کیا اس کردار کے لئے انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا. کاجول نے اپنے پرستاروں‌کو کبھی بھی مایوس نہیں‌کیا. ان کے پرستاروں‌کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اب او

    ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی نظر آئیں گی اس حوالے سے وہ ایک پراجیکٹ سائن بھی کر چکی ہیں. کاجول اپنے اس نئے سفر کے لئے کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم یقینا ان کو مزید اچھا کام کرنے کا موقع فراہم کریگا. کاجول کہتی ہیں کہ نئے فارمیٹ پر کام کرنا آسان نہیں‌ہوتا چیلنجنگ ہوتا ہے اور میں چیلنجز قبول کرتی ہوں. کاجول یہ بھی کہتی ہیں کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے اداکاروں کو ستارہ بنا دیا ہے.اس پلیٹ فارم سے، شاندار صلاحیتیں رکھنے والے لوگ بھی سامنے آئے ہیں.یاد رہے کہ کاجول کی فلم گپت کو حال ہی میں پچیس سال مکمل ہوئے ہیں پچھلے دنوں انہوں‌نے اس حوالے سے ایک پارٹی بھی کی اور پرستاروں کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا.

  • مدیحہ شاہ ٹک ٹاک پر آگئیں

    مدیحہ شاہ ٹک ٹاک پر آگئیں

    ٹک ٹک ایک ایسی لت ہے جو پوری دنیا میں لوگوں‌کو لگ چکی ہے. اس میں فنکار بھی شامل ہیں. حال ہی میں پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز ٹک ٹاک پر آئی وہ جہاں سبق آموز وڈیوز شئیر کرتی ہیں وہیں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ گانوں پر رقص کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں. ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی جنت مرزا کا شمار ان میں ہوتاہے جن کے فالورز کی تعداد بہت زیادہ ہے. ان کی اسی پلیٹ فارم پر شہرت کی وجہ سے انہیں سید نور کی فلم تیرے باجرے دی

    راکھی میں‌کاسٹ کیا گیا .شگفتہ اعجاز کے بعد حال ہی میں سٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ بھی ٹک ٹاک پر آگئی ہیں. انہوں نے ٹک ٹاک پروڈیوز بنا کر شئیر کرنا شروع کر دی ہیں.مدیحہ شاہ سٹیج کی ایک نامور اداکارہ ہیں اور سٹیج پر رقص کے حوالے سے انہیں خاصی شہرت حاصل ہے. مدیحہ شاہ کافی عرصے سے سٹیج پر بھی کم ہی نظر آرہی ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو دیا جس میں وہ پاکستانی فلموں‌کے حوالے سے بات کرتی سنائی دے رہیں تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمیں اور پنجابی سینما بچانےکےلئے معیاری سکرپٹ پر کام کرنا ہوگا. مدیحہ شاہ کی سٹیج کے حوالے سے اپنی ایک فین فالونگ ہے اور ان کا شمار سٹیج کی معروف ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے.مدیحہ ٹک ٹاک پر آئیں ہیں ان کے مداح کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ انہیں اب مسلسل مدیحہ شاہ کو دیکھنے کا موقع میسر آئیگا.

  • انتظار ختم،  شاہ رخ اور سلما خان ایک ساتھ فلم  میں نظر آئیں گے

    انتظار ختم، شاہ رخ اور سلما خان ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    عامر خان اور سلمان خان کو ان دونوں کے کیرئیرکے آغاز میں ہی ان کے مداحوں نے کامیڈی رومینٹک فلم انداز میں‌دیکھ لیا تھا اور اس جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا.اسی طرح سے شاہ رخ خان اور سلمان خان نے بھی نوے کی دہائی کی فلم کرن ارجن میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم سپر ہٹ تھی دونوں ایک ساتھ کافی پسند کیا گیا تھا.اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی دو فلموں میں

    سلمان خان نے بطور مہمان اداکار کام کیا تھا لیکن ان دونوں کے مداحوں کی خواہش رہی ہے کہ دونوں فلم کرن ارجن کی طرح کسی مرکزی کرداروں کی فلم میں ایکساتھ دکھائی دیں. رپورٹس ہیں کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں اور بہت جلد فلم ساز اے آر مروگدوس کے نئے پراجیکٹ میں نظر آرہے ہیں.کہا جا رہا ہےکہ ان دونوں کو ایک فلم میں‌لانے کےلئے اداکار عامر خان کا اہم کردار ہے انہوں نے آر مروگدوس کا رابطہ ان دونوں اداکاروں کے ساتھ کروانے میں بھرپور کوشش کی ہے اور عامر خان کی یہ کوشش رنگ لاتی نظر آرہی ہے. فلم کی کاسٹ میں ان دونوں کے ساتھ کون کون ہو گا ان کی ہیروئنز کون ہوں گی اور فلم کا نام کیا ہے اس حوالے سے تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں.یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم کو ریلیز ہوئے ستائیس سال کا عرصہ بیت چکا ہے.

  • شہبازشریف اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کا اعلان کریں. شیخ رشید

    شہبازشریف اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کا اعلان کریں. شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم نے غیر ملکی سازش کو بے نقاب کیا ہے، پنجاب ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہم پر ایک جیسے مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے، انہوں نے الزام لگایا کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ منشیات کیس میں ملوث ہیں، راناثنااللہ نے میری تینوں بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔

    پی ٹی آئی بہتر فیصلہ کرتی تو لاہور سے چوتھی نشست بھی جیت جاتی، گزشتہ روز کے الیکشن سے اداروں کو بھی عزت ملی، آج عمران خان پاکستان نہیں عالم اسلام کی آواز ہے ، حکومت نے نیب قانون میں بڑی اہم ترمیم کی ہے۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ عوامی جذبات کو سمجھ لیا گیا ہے، اب کوئی حل نہیں ہے، شہبازشریف اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کا اعلان کریں، عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی نے بھی اجلاس طلب کررکھا ہے۔

    آئی ایم ایف سے قسط ملنی ہے نہ ہی کسی ملک نے ان کو پیسے دینے ہیں، لکشمی چوک پر مسلم لیگ ن کا جنازہ نکلا، آصف زرداری خود کو صدر اور بیٹے کو وزیراعظم بنوانا چاہتے ہیں، پہلے ہی کہا تھا کہ 15 جولائی سے 30 اگست تک ملک کے اہم فیصلے ہوجائیں گے۔

    عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے تھے، نیب ترمیم کے خلاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے۔

    شہباز شریف روات ، بہارہ کہو اور سی ڈی اے تک کے وزیر اعظم رہ گئے ہیں، جبکہ عمران خان قوم کے ہیرو کے طور پر سامنے آئے ہیں، رات سے ان کو چپ لگ گئی ہے اب کہاں ہے ؟ ہم معاف کرنا جانتے ہیں ،عام انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔