Baaghi TV

Author: +9251

  • گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان

    گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان

    لاہور:ایک طرف قوم عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منارہی تھی تو دوسری طرف عملے کی نااہلی کی وجہ سے گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،اس حوالے سے تخمینہ لگانے والوں کا کہنا ہے کہ قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان ہو گیا۔

    گدوپاورپلانٹ میں اس بڑے حادثے کے حوالے سے ذرائع کاکہناہےکہ عید کی رات گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے747 میگا واٹ بجلی سسٹم سےنکل گئی،ذرائع کا کہنا ہےکہ آتشزدگی سے گدو پاور پلانٹ مکمل طور پرجل گیا جس کی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتےہیں۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ لگی گدو پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے، اس وقت عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا، 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تھا۔کیا آگ لگانے والے آلات سرے سے ہیں ہی نہیں‌یا پھروقتی طورپرمل نہ سکے یہ بھی ایک حساس معاملہ ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیں

    ذرائع کے مطابق عید سے ایک روز قبل نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ بھی فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا۔دوسری طرف سینئر انجینئر گدو پاور پلانٹ کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش سے جنریٹرز میں پانی چلا گیا، یہ اتفاقی حادثہ تھا تاہم واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پلانٹ بحال ہونے میں ایک ماہ کا وقت لگے گا، نقصان اتنا نہیں ،جتنا بتایا جا رہا ہے، واقعے کے ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا۔

  • پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ لاہور کے پیٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز آویزاں کر دئیے گئے.

    مہنگائی کم کرنے آئے ہیں ،عوام شیر کو ووٹ دیں، مریم نواز

    پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ کم سے کم اجرت 25 ہزار ہوگئی، ڈیلرز کا کمیشن بڑھایا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی بھی مہنگی ہو گئی، لوڈشیڈنگ سے جنریٹرز کے اخراجات بڑھ گئے،
    ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن 6 فیصد کرے۔

    دوسری جانب وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا.وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی.وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا ہے.

     

    شہباز شریف واقعی خادم اعلیٰ ہیں تو پٹرول 150روپے پرواپس لاؤ،عمران خان

     

    اس موقع پر وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے،عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی اُن کا حق ہے.وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں.

    زیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے،اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاءاللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی.

  • چین میں لاجسٹکس کی بحالی عالمی سپلائی چین کے استحکام میں معاون سڑکوں سے ریلوے تک

    چین میں لاجسٹکس کی بحالی عالمی سپلائی چین کے استحکام میں معاون سڑکوں سے ریلوے تک

    بیجنگ:شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سےجون کے آخر سے لے کر جولائی کے پہلے عشرےتک یو میہ تقریباً 10,000 ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ چین کی سول ایوی ایشن کے سب سے بڑے لاجسٹک مرکز سے کارگو کی نقل و حمل تقریباً معمول پر آ گئی ہے۔ اس کےساتھ ، چین کے تمام علاقوں میں، سڑکوں سے ریلوے تک، ہوائی اڈوں سے بندرگاہوں تک مصروفیات جاری ہیں .

    بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق حال ہی میں چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جون میں چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کا ترقیاتی انڈیکس 52.1 فیصد تھا، جو توسیع کی حد میں واپس آ یا ہے۔ لاجسٹکس کی بحالی اقتصادی بحالی کی علامت ہے، جو چینی معیشت کی طاقت اور لچک کو ظاہر کرتی ہے اور عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کے لیے بھی مضبوط معاونت فراہم کرتی ہے۔

    شنگھائی شپنگ ایکسچینج کی طرف سے چین کی برآمدی کنٹینر ٹرانسپورٹیشن مارکیٹ پر جاری کردہ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق، مئی میں، سمندری و دریائی بندرگاہوں کے کنٹینر تھرو پٹ میں اضافہ ہوا۔ جون سے لے کر اب تک شنگھائی پورٹ کا اوسط تھروپٹ آف کنٹینر 125,800 TEUs یومیہ رہا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے 95% سے زیادہ ہو گیا ہے۔ پہلے پانچ مہینوں میں، تھیان جن پورٹ کا کنٹینر تھروپٹ 8.47 ملین TEUs تک پہنچ گیا، جس میں سال بہ سال 2.2 فیصد کا اضافہ ہوا اور ایک تاریخی ریکارڈ رقم ہوا ہے۔ جون کے آخر تک، کارگو تھرو پٹ کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ نینگ بو چو شان پورٹ میں کنٹینر روٹس کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ 300 تک پہنچ گئی ہے۔

    ریلوے ٹرانسپورٹیشن میں ،چائنا ایکسپریس کی چین-یورپ مال بردار ٹرینز مشرقی، وسطی اور مغربی راہداریوں میں بھرپور انداز میں فعال ہیں، جو چین، یورپ اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے لیے نقل و حمل کی مستحکم خدمات فراہم کرتی ہیں۔ چائنا نیشنل ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے متعلقہ انچارج نے کہا کہ سال کی پہلی ششماہی میں محکمہ ریلوے نے آلاشان کھو، اع لیان ہاٹ اور مان چو لی جیسی بندرگاہوں کی توسیع و تزین کی اور ایک نئی ریلوے لائن کھول دی جو بحیرہ کیسپین اور بحیرہ اسود سے گزرتے ہوئے یورپ میں داخل ہوتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جون تک چائنا ایکسپریس سے کل 7,473 ٹرینیں کے ذریعے 720,000 TEUs روانہ ہوئے ، جن میں بالترتیب 2% اور 2.6% سالانہ کا اضافہ ہوا ہے۔

    چین کے پاس اقوام متحدہ کی صنعتی درجہ بندی کے زمرے میں شامل تمام اقسام ہیں اور وہ عالمی صنعتی و سپلائی چین میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ حالیہ برسوں میں چین نے صنعتی و سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ نومورا سیکیورٹیز کی طرف سے جاری کی گئی ایک حالیہ پیش گوئی کے مطابق انسداد وبا کے اثرات بتدریج کم ہو رہے ہیں اور حکومت کی اقتصادی حوصلہ افزا پالیسیوں کی بدولت چین کی معیشت بحال ہو رہی ہے ۔ لاجسٹکس کے ہموار بہاؤ کا مطلب ہے کہ اندرونی و بیرونی دوہری گردش مزید ہموار ہو رہا ہے، جو عالمی معیشت کی بحالی کے لیے مزید قوت فراہم کرے گی۔

    چین میں کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ترجمان لی کھوئی وین نے 2022 کی پہلی ششماہی میں درآمدات اور برآمدات کی صورتحال سے میڈیا کو آگاہ کیا ہے۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ ایک پر یس کا نفر نس میں بتا یا گیا ہے کہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 19.8 ٹریلین یوآن رہی ہے جس میں سالانہ بنیادوں پر 9.4 فیصد کا اضافہ ہے۔

    ماہرین کے نزدیک چین کی غیر ملکی تجارت نے مسلسل آٹھ سہ ماہیوں سے سالانہ مثبت نمو برقرار رکھی ہےاورغیرملکی تجارت کے پیمانےمیں مسلسل اضافہ ہواہے۔یہ توقع ظاہرکی گئی ہےکہ سال کےدوسرے نصف میں مسلسل ترقی کی رفتاربرقرار رہےگی۔چین اور“بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے درمیان تجارت کی شرح نمو سال کی پہلی ششماہی میں ملک کی بیرونی تجارت کی مجموعی شرح نمو کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور مذکورہ ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات نسبتاً مستحکم ہیں، اور آئندہ ترقی کی صلاحیت لامحدود ہے۔

    دوسری طرف پا ک چین بحری مشقیں شنگھائی کے قریب سمندر اور فضائی حدود میں تیاریاں شروع ،اطلاعات کے مطابق چین اور پاکستان کی بحری افواج کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق، دونوں فریق جولائی کے وسط میں شنگھائی کے قریب سمندر اور فضائی حدود میں “سی گارڈینز-2” کے نام سے مشترکہ بحری فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔ یہ چار روزہ مشقیں 10 سے 13 جولائی تک جاری رہیں گی اور یہ مشقیں ایکشن پلاننگ اسٹیج اور میری ٹائم اسٹیج سمیت دو مرحلوں میں تقسیم ہیں ۔ مشترکہ مشقوں کے پلان کے مطابق مشقیں بحری سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ردعمل پر مرکوز ہیں۔

    مشقوں کے دوسرے مرحلے میں مشترکہ سمندری حملے، مشترکہ حکمت عملی، مشترکہ اینٹی سب میرین، تباہ شدہ بحری جہازوں کی مشترکہ معاونت اور مشترکہ فضائی اور میزائل شکن مشقوں سمیت 9 اقسام کی مشقیں شامل ہیں۔ ان مشترکہ مشقوں کا مقصد فریقین کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانا، فوجی مہارت اور تجربے کا تبادلہ کرنا، دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے درمیان روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنا اور چین پاکستان چار موسموں کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی کو فروغ دینا ہے.

     

     

     

     

    بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان گہرا تعاون اور کئی سالوں سے جاری مشترکہ فوجی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان اٹوٹ روایتی دوستی کی علامت اور نشان بن چکی ہیں۔ ہم حالیہ برسوں میں دونوں افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کی تاریخ کا جائزہ لے سکتے ہیں: 2003 میں “ڈولفن 0310” مشترکہ بحری تلاش اور بچاؤ کی مشقیں، “چین-پاکستان دوستی-2005” میری ٹائم تلاش اور بچاؤ کی مشقیں، 2011 میں انسدادِ بحری قزاقی کی مشترکہ مشقیں، 2014 کی “ہمالیہ ۔ 1” مشترکہ مشقیں، 2015 کی چین-پاکستان “دوست” مشترکہ میری ٹائم مشقیں، 2017 کی چین-پاکستان بحری مشترکہ مشقیں، پہلی “سی گارڈینز-2020″ مشترکہ میری ٹائم مشقیں… دونوں بحری افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں کا یہ سلسلہ پاکستان اور چین کی مستحکم اور طویل المدتی دوستی کا مضبوط ترین نشان بن گیا ہے۔

     

    تکنیکی نقطہ نظر سے، عمومی معنوں میں مشترکہ مشقوں سے مختلف، ” سی گارڈینز-2″ کوئی ایسی مشقیں نہیں ہیں جو صرف سیاسی بیانات پر مرکوز ہوں۔یہ مشقیں نہ صرف دونوں بحری افواج کی بحری جنگی صلاحیتوں اور مشترکہ آپریشنز کو مزید مضبوط کریں گی ، بلکہ ان مشقوں کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کے لیے تیار کردہ” ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور”، جو ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل فیکٹری سے باہر نکلا ہے،کا تجربہ کیا جائے گا۔ پاکستانی بحریہ نے اس نئے جنگی جہاز کو مشق میں شرکت کے لیے استعمال کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی فریق بنیادی طور پر اس جہاز کی ٹیکنالوجی اور آپریشن سے واقف ہو گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اصل جنگی مشقوں کے قریب یہ مشقیں پاکستانی بحریہ کو جہاز کی حقیقی جنگی صلاحیت کی تشکیل کو تیز کرنے میں مدد دیں گی۔
    سیاسی نقطہ نظر سے،

    گزشتہ برسوں کے دوران مسلسل مشترکہ فوجی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روایتی دوستی، سیاسی باہمی اعتماد اور ہمہ گیر تعاون کا ناگزیر نتیجہ ہیں،اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔ بلاشبہ ہم اس بات پر بھی زور دینا چاہتے ہیں کہ یہ مشترکہ مشقیں چینی اور پاکستانی بحری افواج کی جانب سے طے پانے والے سالانہ فوجی تعاون کے منصوبے کے مطابق کی گئی ہیں،

    ان مشقوں کا علاقائی صورت حال سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کا ہدف کوئی تیسرا فریق نہیں ہے۔ علاقائی اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قوت کے طور پر، چینی اور پاکستانی فوجوں کے درمیان تعاون نے بلاشبہ عالمی برادری کے سامنے عالمی امن اور مستقبل کے لیے دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے احساس ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔اور یہ مشترکہ بحری مشقیں یقیناً چین پاکستان دوستی اور تعاون کو مزید تقویت دیں گی۔

     

  • اداکارہ میراکس  کے ساتھ ہیں شادی کی خواہشمند

    اداکارہ میراکس کے ساتھ ہیں شادی کی خواہشمند

    اداکارہ میرا جو ہر وقت اپنے ہی کسی نہ کسی بیان کی وجہ سے رہتی ہیں خبروں میں. حال ہی میں ان کا ایک انٹرو ہوا ہے اس میں ان سے شادی کے حوالے سے سوال ہوا تو کہنے لگیں کہ بھارتی اداکار سلمان خان اگر انہیں شادی کی آفر کریں تو یقینا وہ ہاں کر دیں گی. میرا نے مزید یہ بھی کہا کہ انہیں‌ ماضی میں اگر اداکار جان ریمبو کے ساتھ شادی کرنے کا موقع میسر آتا تو وہ ضرور کرتیں، انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اب بھی سلمان خان شادی کی پیشکش کریں تو میرا

    جواب ہاں میں ہی ہو گا. یوں اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ وہ کس کے ساتھ شادی کی خواہش رکھتی ہیں. اداکارہ میرا ایک وقت میں سابق وزیراعظم عمران خان سے شادی کی خواہشمند بھی تھیں . میرا اکثر میڈیا سے یہ گلہ کرتی نظر آتی ہیں کہ ان کی عمر ٹھیک نہیں بتائی جاتی. حالانکہ وہ کم عمر کی ہیں اور ان کی عمر کو بڑھا چڑھا کر پیش کی جا تی ہے. میرا نے کہا کہ مجھے میری مرضی کا کردار نہیں ملتا اگر ملے تو ضرور کروں جبکہ اس سے پہلے احسن خان کی فلم رہبرا کی پرموشن کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کام نہ ملے اس حوالے سے سازشیں کی جاتی ہیں اور میرا راستہ روکا جاتا ہے.

  • پری پول دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

    پری پول دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

    ‏پاکستان تحریک انصاف نے پری پول دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے پی ٹی آئی نے درخواست میں ن لیگ کو فریق بنایا ہے، پی ٹی آئی دھاندلی کے خلاف مفصل دستاویزی شواہد بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیے ہیں۔
    درخواست جمع کروانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان، ریاض فتیانہ اور افتخار درانی الیکشن کمیشن پہنچے۔
    میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نے پی پی 140 شیخوپورہ کے حوالے سے ثبوت رکھے ہیں کیونکہ اسی حلقے کے ووٹ 2 ہزار سے بڑھا کر 5572 ووٹ تک بڑھا دیے گئے ہیں، یہ پری پول دھاندلی کی اقسام ہیں، وزرا کا جانا اور تاثر دینا، سرکاری مشینری کا استعمال اس سب کی روک تھام ضروری ہے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے اپنا حق استعمال کرتے ہوئے آج پٹیشن جمع کرائی ہے، ہم نے قبل از وقت اس لیے پٹیشن دائر کی ہے تاکہ کوئی یہ نہ بولے پہلے تو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات پر ن لیگی حکومت اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں، چھاتہ برداروں کی طرح وفاقی و صوبائی وزرا اپنی وزارتوں سے استعفے دے رہے ہیں لیکن یہ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کریں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی۔

    پی ٹی آٗئی رہنما نے کہا کہ ہوسٹنگ ٹرانسفرز بے دریغ کی جا رہی ہیں، ترقیاتی کاموں کے اعلانات کیے جا رہے ہیں، یہ پرانے ہتھکنڈے ہیں جن سے امپورٹڈ حکومت جیتے گی نہیں البتہ وہ ناکام اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک پبلک سرونٹ ڈی پی او جھنگ بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ راجن پور کے ڈپٹی کمشنر بھی کھل عام مہم چلا رہے ہیں۔

  • شعیب منصور کی فلم کا ٹیزر جاری

    شعیب منصور کی فلم کا ٹیزر جاری

    باصلاحیت فلم ساز شعیب منصور نے اپنی نئی فلم کا ٹیرز جاری کر دیا ہے. فلم کا نام ہے آسمان بولے گا، مرکزی کردار ماڈل و اداکار عماد عرفانی اور مایا علی نظر آ رہے ہیں .شعیب منصور نے فلم کا ٹیزر تو جاری کر دیا ہے لیکن فلم کب ریلیز ہو گی اس کی تاریخ کا اعلان نہیں‌کیا. فلم بنانے کا اعلان دو سال قبل کیا گیا تھا. یقینا شعیب منصور کی یہ فلم بھی انکی پہلی فلموں کی طرح منفرد کہانی پر مبنی ہو گی. شعیب منصور کافی عرصے سے صرف فلمیں ہی بنا رہے ہیں انہوں نے ٹی وی کے لئے شاہکار قسم کے ڈرامے بھی تخلیق کئے. انہوں نے آسمان بولے گا

    سے پہلے جو فلم بنائی تھی اس کا نام ورنہ تھا اور اس میں ماہرہ خان کے ساتھ ہارون شاہد کو لیا گیا تھا یہ فلم باکس آفس پر کچھ اچھا بزنس نہیں‌کر سکی تھی. ماہرہ خان کے ساتھ شعیب منصور فلم بول میں بھی کام کر چکے ہیں. عماد عرفانی ڈراموں میں‌تو کام کافی عرصے سے کررہے ہیں لیکن بڑی سکرین کے لئے بڑے ڈائریکٹر کے ساتھ ان کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے جبکہ مایا علی اس سے پہلے سپر ہٹ فلم طیفا انٹربل میں‌کام کر چکی ہیں. مایا علی کا شمار بھی پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں‌ہوتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ مایا علی اور عماد عرفانی کی جوڑی ایک ساتھ شائقین کو کتنا بھاتی ہے اور شعیب منصوران سے کتنا ہٹ کر کام کرواتے ہیں.

  • کامیڈین بھارتی نے اپنے بیٹے لکش کی جھلک دکھا دی

    کامیڈین بھارتی نے اپنے بیٹے لکش کی جھلک دکھا دی

    بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ جو 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں ان کے ہاں رواں برس بیٹے کی پیدائش ہوئی وہ اپنے بیٹے کی پیدائش پر کافی خوش ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر تو اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی لیکن اپنے بیٹے کی جھلک کسی کو بھی نہیں دکھائی تھی. ان کے مداح منتظر تھے کہ کب بھارتی انہیں اپنے بیٹے کی شکل دکھائیں گی، بھارتی نے اس انتطار کو ختم کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی جھلک دکھا دی ہے. بھارتی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے بیٹے کی تصاویر شئیر کیں اور یوٹیوب چینل پر ایک تفصیلی وڈیو شئیر کی جس میں‌انہوں نے اپنے بیٹے کی شکل دکھائی. بھارتی کے

    مداح ان کے بیٹے کی شکل دیکھنے کےلئے بے تاب تھے وہ نہ صرف بھارتی کی طرف سے شئیر کی جانے والی تصاویر پر خوش ہیں بلکہ جو وڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے اس کو بھی دیکھ کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں. یاد رہے کہ بھارتی سنگھ پہلی فنکارہ نہیں ہیں‌جنہوں نے بیٹے کی پیدائش پر اس کی شکل نہیں‌دکھائی بلکہ بہت سارے دوسرے فنکار ہیں جنہوں نے اپنے بچے کی پیدائش کی خبر تو مداحوں کے ساتھ شئیر کی لیکن شکل نہیں‌دکھائی. بھارتی کے بیٹے کا نام لکش ہے اور انہوں نے محبت کی شادی کی. بھارتی بیٹے کی پیدائش کے بعد بہت خوش ہیں.

  • عمران خان کا یوٹرن: سری لنکن حکمران خاندان کو چور کہہ دیا

    عمران خان کا یوٹرن: سری لنکن حکمران خاندان کو چور کہہ دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان نے یوٹرن لیتے ہوئے سری لنکا کے حکمران خاندان کو چور قرار دے دیا ہے.

    صوبہ پنجاب کے شہر لیہ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکا کا صدر جان بچا کر بھاگ رہا تھا، اسے ائیرپورٹ پر ہی روک لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لندن محل کی طرح ان کے بھی امریکا میں محل ہیں،لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ چوری کا پیسہ ہے۔

    اس سے قبل دورہ سری لنکا کے حوالے سے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سری لنکن صدر نے انہیں مہنگائی کم کرنے کےگُر بتائے ہیں جن پر وہ وطن واپس جا کر عمل کریں گے۔

  • برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر

    برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر

    لندن:برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دونوں پاکستانی نژاد باہر ہوگئے، ساجد جاوید اور رحمٰن چشتی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں ، ادھر اس حوالے سے ابھی تک ان کی طرف سے کاغذات واپس لینے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں‌

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار دونوں پاکستانی نژاد ساجد جاوید اور رحمٰن چشتی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    رپورٹ کےمطابق کمیٹی کےچیئرپرسن آج امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کریں گےاوران کے درمیان ووٹنگ بدھ کے روز ہوگی۔برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا اعلان 5 ستمبر کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ شدید مخالف اور اپنی کابینہ کے وزرا کے مستعفی ہونے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔بورس جانسن کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ان کے متبادل کے طور پر متعدد نام سامنے آئے جن میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید اور رحمان چشتی سمیت 11 امیدوار شامل تھے۔

    واضح رہے کہ ساجد جاوید بورس جانسن کی کابینہ کے پہلے وزیر تھے جنھوں نے وزیر اعظم سے اختلاف کرتے ہوئے اپنی وزارت سے استعفی دیا، ان کے بعد استعفوں کی لائن لگ گئی جس کا نتیجہ وزیر اعظم کے استعفے کی صورت میں نکلا۔

    وزیر صحت کا عہدہ چھوڑتے ہوئے ساجد جاوید نے کہا کہ عوام سمجھتے ہیں کہ نہ ہم قومی مفاد میں کام کر رہے ہیں اور نہ ہی اس قابل ہیں، بورس جانسن بطور وزیر اعظم میرا اعتماد کھو چکے ہیں۔پاکستانی نژاد ساجد جاوید 2019 میں بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار تھے مگر بورس جانسن کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔جبکہ رحمان چشتی کا آبائی تعلق پاکستانی علاقے آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد سے ہے۔

  • اداکارہ ماورا حسین کورونا کا ہو گئیں شکار

    اداکارہ ماورا حسین کورونا کا ہو گئیں شکار

    چھوٹی سکرین کی بہت ہی پیاری اداکارہ ماورا حسین بھی ہو گئی ہیں کورونا کا شکار. انہوں نے یہ خبر اپنے پرستاروں کے ساتھ انسٹاگرام کی ایک پوسٹ کے زریعے شئیر کی انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا کا شکار ہو گئی ہیں اور اپنی تمام مصروفیات ترک کے گھر بیٹھ گئی ہیں .انہوں نے کہ وہ اس وقت دنیا کی بہترین جگہ یعنی اپنے گھر میں ہیں اور مکمل آرام کررہی ہیں. اداکارہ ماورا حسین سے پہلے گزشتہ دنوں اداکارہ حریم فاروق کو کورونا ہوا تھا انہوں نے بھی پوسٹ کر کے اپنے پرستاروں کو بتایا تھا کہ کورونا میں مبتلا ہو نے کی وجہ سے وہ اس بار

    عید تنہائی میں کریں گی. یاد رہے کہ کورونا کے کیسسز کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور حکومت عوام سے اپیل کررہی ہے کہ عوامی مقامات پر نہ جائیں ماسک لگائیں اور ملنے جلنے میں‌احتیاط کریں. ماورا حسین جو آج کل گھر میں کورونا کی وجہ سے آرام کررہی ہیں وہ آخری بار ڈرامہ سیریل قصہ مہربانو میں دیکھی گئیں اس میں ان کے ساتھ احسن خان تھے. ماورا حسین کی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ دوستی کے بھی بہت چرچے ہیں ان کی شادی کی خبریں متعدد مرتبہ سامنے آئیں ہیں لیکن دونوں‌کی طرف سے ابھی تک ایسی کسی خبر کی تصدیق نہیں ہوئی. اطلاعات ہیں دونوں‌بہت جلد ایک ڈرامے میں‌جلوہ گر ہو رہے ہیں اس ڈرامے کی شوٹ بھی جاری ہے.