Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں ، بارش اور بادلوں کی گرج چمک نے خوشخبری سنادی

    لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں ، بارش اور بادلوں کی گرج چمک نے خوشخبری سنادی

    لاہور:لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں ، بارش اور بادلوں کی گرج کی خبریں بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور یہ بھی امکان ہے کہ کچھ دیربعد لاہور میں سخت بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے جوجمعرات سے ہوتا ہوا جمعہ تک رہے ،

    ااس حوالے سے محکمہ موسمیات نے خلا سے تازہ لی گئی تصویر شیئر کرتےہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سخت بارش میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے ، اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہاہےکہ عوام الناس کو ہروقت موسم کی تازہ ترین صورت حال سے اگاہ رہنے کی بھی تاکید کی گئی ہے

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لاہوراور مضافات میں یہ سلسلہ کئی دن تک جاری رہ سکتا ہے، یہ بھی کہا جارہاہےکہ یہ بارش سیزن کی بڑی بارش ہوسکتی ہے ،

     

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا تھاکہ عید کے بعد ملک بھر میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ، اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ بارشوں کا ایک سسٹم آ رہا ہے جس سے 14 سے 17جولائی تک صوبے میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور شہر میں27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • کامیڈین تابش ہاشمی نے کراچی کیوں چھوڑا؟‌

    کامیڈین تابش ہاشمی نے کراچی کیوں چھوڑا؟‌

    معروف کامیڈین جو جیو ٹی وی پر ہنسنا منع ہے کے نام سے ایک پروگرام کرتے ہیں. وہ لاہور منتقل ہو چکے ہیں حال ہی میں‌ جب ان سے سوال ہوا کہ آپ تو کراچی کے رہنے والے ہیں لیکن کراچی چھوڑ کر لاہور منتقل کیوں ہو گئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ آپ کا قریبی دوست بیمار ہوجائے اور اسی بیماری سے انتقال کر جائے آپ کو دکھ تو بہت ہوتا ہے لیکن دل ہی دل میں آپ سوچتے ہیں‌ کہ چلو اچھا ہوا اسکی مشکل آسان ہوگئی ، میرا شہر کراچی

    بہت تکلیف میں ہے اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مجھ سے کراچی کی حالت دیکھی نہیں‌جاتی اسلئے میں اسے چھوڑ کر لاہور منتقل ہو گیا ہوں اور دعا گو ہوں کہ میرا شہر جو کہ میرے لئے پورا پاکستان ہے وہ کسی طریقے سے درد اور تکلیف سے نجات حاصل کر لے. یاد رہے کہ تابش ہاشمی معروف کامیڈین ہیں اور آج کل ایک کامیڈی پروگرام ہی کررہے ہیں ان کے پروگرام کے بارے میں دعوی کیا جاتا ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا کامیڈی شو ہے. تابش کے شو میں نامور فلمی ستارے شرکت کرتے ہیں اور ان کے مزے مزے کے سوالوں‌کا جواب بھی دیتے ہیں. تابش ہاشمی کا یہ شو بھارتی شو کپل شرما کی کاپی ہے سیٹ سمیت سارا پیٹرن اُسی شو سے متاثر نظر آتا ہے.

  • بلین ٹری پروجیکٹ: مبینہ کرپشن پر نیب کا تحقیقات کا آغاز

    بلین ٹری پروجیکٹ: مبینہ کرپشن پر نیب کا تحقیقات کا آغاز

    سابق وزیر اعظم عمران خان کو برطرف کیے جانے کے چند ماہ کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا میں ‘گرین گروتھ انیشیٹو’کے تحت شروع کیے گئے بلین ٹری سونامی فارسٹیشن پروجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی 6 انکوائریاں اور 4 تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    ڈان کی رپورٹ کے مطابق: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے شروع کیا گیا پروگرام پارلیمنٹ کے اعلیٰ احتسابی ادارے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اٹھائے جانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو اس کے آڈٹ کے لیے لکھے گئے حالیہ خط کے بعد جانچ پڑتال کی زد میں آیا ہے۔

    7 جولائی کو نیب نے پی اے سی کو بتایا تھا کہ وہ شجرکاری سے متعلق عائد کیے گئے بدعنوانی کے الزامات کی تحقیات کر رہا ہے، ان جاری تحقیقات میں جنگلات کے لیے حاصل کی گئی زمین، انکلوژر، فارم فارسٹری (پودوں کی مفت تقسیم) بیج، پولی تھین بیگز اور اسی طرح کے دیگر آلات کی خریداری کے معاملات شامل ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق نیب کا ڈائریکٹوریٹ جنرل خیبرپختونخوا ان الزامات کی چھان بین کے لیے6 انکوائریاں اور 4 تحقیقات کر رہا ہے۔

    قومی احتساب آرڈیننس (این اے او)1999کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد نیب معاملے کےحقائق کی تصدیق کرتا ہے، پھر معاملے کی انکوائری کرتا ہے اور پھر اس انکوائری کو بعد میں تحقیقات کے مرحلے میں لے جایا جاتا ہے۔

    معاملے کی تحقیقات کے مرحلے کے بعد چیئرمین نیب کی منظوری سے انسداد بدعنوانی کا نگران ادارہ احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرتا ہے۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے نیب کو مالم جبہ کیس اور بینک آف خیبر اسکینڈل کی تحقیقات کو دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بدعنوانی کے ان مقدمات کی بحالی کا بھی امکان ہے جو یا تو تعطل کا شکار تھے یا ختم کردیئے گئے تھے۔

    پی اے سی نے بیورو سے سپریم کورٹ میں بی آر ٹی کیس کی پیروی کرنے کو بھی کہا ہے۔

    گزشتہ سال جولائی میں نیب نے 275 ایکڑ مالم جبہ اسکیئنگ چیئر لفٹ ریزورٹ کیس میں اس وقت کے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو کلین چٹ دے دی تھی۔

    نیب کی رپورٹ کے مطابق ان افراد کے خلاف انکوائری کو مجاز اتھارٹی نے 270 ایکڑ رقبے کی جنگلاتی زمین کو لیز کرنے، لیز کی مدت 15 سال سے 33 سال تک بڑھانے اور بولی کے عمل میں بے ضابطگیوں، قوانین کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی تحقیقات کا اختیار دیا تھا۔

    نیب بینک آف خیبر میں غیر قانونی تقرریوں کی بھی تحقیقات کر رہا تھا، تاہم یہ انکوائری 2 سال قبل بند کر دی گئی تھی۔

    پارلیمانی احتساب کے ادارے نے نیب کو پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی کہا۔

    رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا اختیار 20 جولائی 2018 کو پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) کے 5 فروری 2018 کے حکم پر دیا گیا تھا۔

    پشار ہائی کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ’تاخیر، ٹھیکہ دینے کا عمل، فزیبلٹی اور پشاور اسسٹین ایبل بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور پروجیکٹ (بی آر ٹی) کے منصوبے سے متعلق تمام معاملات مشکوک اور غیر شفاف ہیں، اس لیے نیب حکام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان معاملات کی مناسب تحقیقات و انکوائری کریں اور آئندہ سماعت سے قبل اپنی رپورٹ پیش کریں۔

    تاہم، پشاور ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف کے پی حکومت کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا تھا، عدالت عظمیٰ نے 31 اگست 2018 کو اپنے حکم نامے میں پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی کارروائی کو معطل کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو عبوری ریلیف دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمات بحال کرنے کا فیصلہ طیبہ گل کی جانب سے خفیہ طور پر نیب کے سابق چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔

    طیبہ گل نے پی اے سی کو بتایا تھا کہ وزیراعظم آفس کے سابق افسران بشمول وزیراعظم کے قریبی ساتھی اعظم خان اور طاہر اے۔ خان نے مقدمات ختم کرنے کے لیے چیئرمین نیب پر دباؤ ڈالنے کے لیے ویڈیو کا ‘غلط استعمال’ کیا۔

  • مصطفی قریشی کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کر گئیں

    مصطفی قریشی کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کر گئیں

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکار مصطفی قریشی کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کر گئی ہیں وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں.رواں برس مارچ کے مہینے میں ان کی طبیعت خاصی خراب ہوجانے کے بعد ان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا تھا ان کے شوہر مصطفی قریشی نے اس وقت اپنے پرستاروں سے روبینہ قریشی کی صحیتابی کے لئے بھی دعا کی تھی. اکیاسی سالہ روبینہ قریشی نے اردو اور سندھی گیت بڑی تعداد میں گائے ، سندھی زبان میں گانا انکی پہچان بنا.روبینہ قریشی نے اپنے فن کا آغاز1960 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے کیا انہیں‌ ان کی خدمات کے اعتراف میں متعدد اہمیت کے حامل ایوارڈز مل چکے ہیں۔

    یادرہے کہ روبینہ قریشی 19 اکتوبر 1940 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ان کا اصل نام عائشہ شیخ تھا وہ ایک گائیک گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں. ان کے بڑے بھائی عبدالغفور ایک بڑے گلوکار تھے. روبینہ قریشی ایک سماجی کارکن بھی تھیں۔ انہوں نے پاکستان کی بلائنڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (لیڈیز ونگ) کے لئے بھی کام کیا. صوفی موسیقی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر، انھیں "قلندر شہباز” اور "خواجہ غلام فرید” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے بھی ایوارڈ ملا ہے۔ روبینہ قریشی کو صدر پاکستان کی جانب سے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا.

  • سپریم کورٹ کے جج مظہر عالم آج ریٹائرڈ ہوجائیں گے

    سپریم کورٹ کے جج مظہر عالم آج ریٹائرڈ ہوجائیں گے

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظہر عالم میاں خیل آج ریٹائر ہو جائیں گے۔
    جسٹس مظہر عالم میاں خیل عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں۔
    خیال رہے کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی علالت کے باعث ان کے اعزاز میں ہونے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ کردیا گیا تھا۔
    جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کے اعزاز میں 7 جولائی بروز جمعرات کو فل کورٹ ریفرنس شیڈول تھا لیکن فاضل جج کے ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث فل کورٹ ریفرنس منسوخ کیا گیا تھا۔

    جسٹس مظہر عالم میاں خیل کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

  • رنبیر کپور نے اپنی خواہش بتا دی

    رنبیر کپور نے اپنی خواہش بتا دی

    بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں‌ڈائریکٹر بننا چاہتا ہوں ایک بہترین فلم ڈائریکٹ کرنا چاہتا ہوں . رنبیر کپور نے کہا کہ میں نے انو راگ باسو کے ساتھ فلم جگا جاسوس پرڈیوس کی تھی لیکن وہ میں نے بطور ایکٹر ہی پرڈیوس کی تھی مجھے کسی قسم کا کوئی تجربہ نہ تھا اس فلم میں کتریہ کیف تھیں. مجھے اب بھی فلم پرڈیوس نہیں‌کرنی آتی لیکن میری خواہش ہے کہ میں فلم ڈائریکٹ کروں اور کورونا کے دنوں میں، میں نے ایک کہانی بھی لکھی جو کہ تیار ہے لیکن اس کو مکمل فلم کی شکل دینے

    کی مجھ میں شاید صلاحیت نہیں ہے یقینا کسی ایسے بندے سے کہانی بنوائوں گا جو اس کا تجربہ رکھتا ہے جہاں تک فلم کو پرڈیوس کرنے کی بات ہے تو میری بیوی عالیہ کپور ایک اچھی پرڈیوسر ہیں ہو سکتا ہے کہ وہ میری فلم کو پرڈیوس کریں. رنبیر کپور نے مزید کہا کہ اداکاری کرنے کا اپنا مزہ ہے اور فلم ڈائریکٹ کرنے بھی اپنا ہی مزہ ہے میری یہ خواہش یقینا میں پوری کروں گا لیکن کب ابھی یہ نہیں پتہ. یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ دونوں فلم شمشیرا میں ایک ساتھ نظر آرہے ہی شائقین ان کو آن سکرین دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں.

  • ورون دھون نے جھانوی کپور کی تصویر شئیر کرکے کیا لکھ دیا؟

    ورون دھون نے جھانوی کپور کی تصویر شئیر کرکے کیا لکھ دیا؟

    ورون دھون اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور دونوں آج کل فلم باول کی یورپ میں شوٹنگ کررہے ہیں. دونوں یورپ کے اس ٹرپ کو شوٹنگ کے دوران کافی انجوائے کررہے ہیں. ورون دھون نے گزشتہ روز جھانوی کپور کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور اپنے کانوں پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور ڈر کا اظہار کررہی ہیں. ورون نے اس تصویر کاکیپشن دیا ہے کہ کس کو بارش سے ڈر لگتا ہے.ورون نے یہ نہیں بتایا کہ جھانوی کپور تصویر میں‌ کس چیز سے ڈر رہی ہیں لیکن جس قسم کا کیپشن دیا ہے اس سے محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے جھانوی کپور بارش کی زور دار آواز سے ڈر رہی ہیں. دونوں فلم کی شوٹنگ کے دوران آن سیٹ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کے اپنے مداحوں سے داد وصول کررہے ہوتے ہیں. کہا جا رہا ہےکہ فلم ہندوستان میں‌ تین مختلف علاقوں کے ساتھ یورپ کے پانچ ملکوں میں شوٹ کی جائیگی.جھانوی کپور اور ورون دھون کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہے.ویسے تو یہ دونوں فلمی پارٹیوں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں لیکن پہلی بار یہ دونوں ایک ساتھ سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں.
    باول فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی. یاد رہے کہ ورون دھون کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم جگ جگ جیو سپر ہٹ ہوئی ہے اس میں ان کے کرادار کو بہت سراہا جا رہا ہے انہوں نے نچ پنجابن پر جو ڈانس کیا ہے اسے خاص کر بہت پسند کیا جا رہا ہے.

  • ہراسانی الزامات: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طلبی کو ڈی جی نیب نے چیلنج کردیا

    ہراسانی الزامات: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طلبی کو ڈی جی نیب نے چیلنج کردیا

    طیبہ گل کی جانب سے ہراسگی کے سنگین الزامات کے تناظر میں ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی چیلنج کردی۔

    شہزاد سلیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے سیکریٹری نیشنل اسمبلی ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ونگ و دیگر کو فریق بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دائر اختیار سے تجاوز کرکے مجھے طلب کرنے کا نوٹس کیا ، اس نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    شہزاد سلیم نے درخواست میں استدعا کی کہ جب تک کیس زیر التوا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نوٹس پر حکم امتناع جاری کیا جائے، طیبہ گل نے کمیٹی میں بدنیتی پر مبنی درخواست دی ، طیبہ گل کی اس سے قبل احتساب عدالت لاہور اور ایک متعلقہ درخواست فیڈرل شریعت کورٹ کے سامنے بھی زیر التوا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے متوازی کارروائی چلا کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

    شہزاد سلیم نے موقف اختیار کیا کہ یہ بھی خارج از امکان نہیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ذاتی مفاد کے لیے درخواست دلوائی ہو، متاثرہ خاتون کے لیے متعلقہ فورم موجود ہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی انکوائری شروع نہیں کر سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف نیب انکوائری پہلے ہی زیر التوا ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے چیئرمین کوئی بدلہ لینا چاہتا ہو یا اس طرح بلا کر اپنی انکوائری کے معاملے میں فائدہ لینا چاہتا ہو، چیئرمین پی اے سی کا کنڈکٹ یہ ہے کہ فخریہ کہتا ہے کہ جس پارٹی سے منتخب ہوا اسی کے ساتھ وفاداری نہیں۔

  • ایشوریا رائے کی پوسٹ پر ابھیشیک بچن کا ریسپانس

    ایشوریا رائے کی پوسٹ پر ابھیشیک بچن کا ریسپانس

    سنجے لیلا بھنسالی کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم دیوداس کو ریلیز ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں. فلم کی لیڈنگ لیڈیز اس خوشی کو منا رہی ہیں جہاں مادھوری ڈکشٹ نے سوشل میڈیا پر فلم سے اپنے کردار کی تصاویر شئیر کیں وہیں ایشوریا رائے نے بھی انسٹاگرام پر کی پارو کے کردار کی ایک تصویر شئیر. انہوں نے تصویر شئیر کی تو ان کے پرستاروں نے کمنٹس کرنا شروع کر دئیے. کسی نے ایشوریا رائے کو بہترین اداکارہ کہا تو کسی نے فلم میں ان کے کردار کی تعریف کی تو کسی نے ان کے حسن کی تعریف کی. جہاں سب کمنٹس کررہے تھے وہیں ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشیک بچن نے بھی کیا کمنٹ انہوں نے اپنی اہلیہ کی تصویر کے نیچے دل والا ایمو جی بنایا. دونوں اداکاروں کے پرستاروں نے خوب سراہا دونوں کی محبت کے انداز کو.

    یاد رہے کہ فلم دیوداس 1955 میں دلیپ کمار کے ساتھ بنائی گئی تھی اس کے بعد 2002 میں شاہ رخ خان ، مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے کو لیکر بنائی گئی تھی. فلم کے گانے بہت اچھے تھے ان پر مادھوری اور ایشوریا رائے کا رقص بہت پسند کیا گیا. فلم میں‌ مادھوری نے چندر مکھی اور ایشوریا رائے نے پارو کا کردار ادا کیا تھا. فلم سپر ہٹ ہوئی تھی شاہ رخ خان کے کردار کو بھی بے حد سراہا گیا تھا. فلم کی کہانی 1917 میں لکھے گئے ناول پر مبنی ہے.

  • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نشیبی علاقے زیر آب

    اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نشیبی علاقے زیر آب

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے، سڑکیں تالاب میں تبدیل، گاڑیاں ڈوب گئیں، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔

    راولپنڈی اسلام آباد میں صبح کے وقت موسلا دھار بارش سے جل تھل ہو گیا، راولپنڈی کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہونے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ نالہ لئی کی سطح بھی کئی فٹ بلند ہو گئی۔
    https://twitter.com/haider_mateen/status/1547097197661110272
    دوسری جانب ملک بھر میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی کل سے انٹری متوقع ہے۔

    جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جب کہ گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ڈیالہ روڈ کچی پہاڑی کے علاقے میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں 13 جولائی بروز بدھ کو بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈھوک جمعہ سمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جس سے شہری پریشان ہوگئے، گھروں میں پانی بھرنے کے باعث لوگ جان بچانے کیلئے چھتوں پر چڑھ گئے۔