Baaghi TV

Author: +9251

  • فرح گوگی کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے لائیں گے،صوبائی وزراء

    فرح گوگی کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے لائیں گے،صوبائی وزراء

    صوبائی وزرا اور لیگی رہنما ملک احمد خان اور عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نئے جھوٹ گھڑنے کے ماہر ہیں، حکومت ختم ہونے لگی تو بیرونی سازش کا بیانیہ دیا گیا، پاکستان کو خطرہ بیرونی نہیں عمران خان کی اندرونی سازش سے ہے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماوں ملک احمد خان اور عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال عوامی خدمت کے نام پر لوٹ مار ہوتی رہی، تحریک انصاف ضمنی الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے، جو عمران خان کے خلاف بولے وہ غدار، کرپشن چھپانے کیلئے الزامات لگانا ان کا ویترہ ہے۔

    مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنایا جائے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

    ملک احمد خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت جانے کےبعداداروں کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی، وہ اپنے سوا تمام سیاسی جماعتوں کو ناسمجھ کہتے اور خود کو حق اور سچ کا علمبردار سمجھتے ہیں، اپنی خفت مٹانے کیلئےنت نئے جھوٹ گھڑتے رہتے ہیں، حکومت ختم ہونے لگی تو بیرونی سازش کا بیانیہ بنا دیا۔ سازش سے متعلق ایک خط کا چرچا کیا گیا، اگرسازش کاپتہ چل گیا تھا تو اس ملک کےسفیر کو کیوں نہیں بلایا، اس ملک کو جوابی مراسلہ کیوں نہیں لکھا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیرونی سازش کانام لے کراندرونی سازش کی، بیرون ملک سے ملےتحائف بیچ دیئے، عمران خان کو”توشہ خان” سے بہتر نام نہیں دیا جا سکتا، یہ عوامی خدمت کے نام پر عوام کو لوٹتے رہے۔ عمران خان کے آئینی حدود میں رہ کرسیاست کرنے پر اعتراض نہیں، انہوں نے کرپشن کی بنیاد پر جھوٹ کی سیاست کی۔

    ملک احمد خان نے کہا کہ ، کہا جاتا تھا عمران خان کی بیوی ایک گھریلو خاتون ہیں، اگر یہ گھریلو خاتون نہ ہوتی تو شاید ایٹم بم چلاتی،اس آڈیو میں کہا گیا کہ جو بھی پارٹی چھوڑے علیم خان صاحب کو غداری سے جوڑ دیا جائے،مولانا فضل الرحمان یا جو بھی لوگ آج حکومت میں ہیں،اگر آپ کے خلاف سازش ہوئی تھی تو اس ملک کے ایمبیسیڈر کو کیوں نہیں بلایا، امریکی ایمبیسیڈر ڈونلڈ لو ہمارے سفیر سے بات کررہے ہیں، مطلب میں روس سے بات کررہا ہوں گا تو دوسرے ممالک بات کرتے ہیں، سازش کے لغوی معنی تو سمجھ لو

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آپ نے بیرونی سازش کا نام لے کر اندرونی سازش کی،آپ نے عسکری اداروں سے مدد مانگی ،کسی کو سراج الدولہ کسی کو میر جعفر کہا تو آپ کا اپنا کردار کیا ہے، ان کا توشہ خان سے بہتر نام کوئی نہیں دیا جاسکتا،ان کی بیوی تحفے ساتھ لے گئی، فارن فنڈنگ کے معاملات سب کے سامنے ہے،شوکت خانم کے معاملات کو سیاست میں تبدیل کیا گیا،اگر یہ حکومت میں ہوں تو جنرل باجوہ بہترین ڈیموکریٹ ہیں ، بہترین جنرل ہیں، ہر ہفتے جنرل باجوہ کی تعریف کرنا اپنا فرض سمجھتے تھے،عمران خان نے کرپشن کے بیانیے کی بنیاد پر ن لیگی قیادت کے کیسز میں ایک مناسب گواہ موجود نہیں تھا،پہلے کہتے رہے کہ دس ارب روزانہ ملک سےباہر چلے جاتے ہیں، یاسمین راشد نے کہا کہ ریاستی ادارے ضمنی الیکشن میں اثر انداز ہورہے ہیں کوئی ایک کال دکھا دیں، پہلا ہائی کورٹ کا فیصلہ ان کے حق میں تھا یہ سپریم کورٹ میں چلے گئے،گھرانہ ڈاٹ کام کس کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، ارسلان خالد ڈیجیٹل میڈیا سے کروڑوں روپے لوگوں کو دیتے رہے، ریاست پاکستان کا پیسہ آپ کے باپ کا پیسہ نہیں تھا،

    ملک احمد خان نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے اداروں کے خلاف سازش کی، آپ پاکستان کے ساتھ برا کیا، آپ نے پاکستان کی سفارت کو گندا کیا،آپ کہتے ہیں کہ دوسرا ملک سازش کررہا ہے تو آپ کا صدر عارف علوی اس سے مل رہا ہے،فرح گوگی کس کو نہیں پتہ تھانے بکے ہیں، کس کو نہیں پتہ اربوں روپے سی اینڈ ڈبلیو سے بزدار کی جیب میں گئے اور وہاں سے فرح گوگی اور پنکی پیرنی کی جیب میں گئے، ضمنی الیکشن میں بیس میں سے اٹھارہ انیس سیٹوں کو انشاء اللہ ہم جیتے گے.

    عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ ہمارے سے سوال یہ ہوتا تھا کہ کاروائی نہیں کرتے، یکم جولائی کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک ایف آئی آر درج کی ہے، دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،فرح گوگی صاحبہ نے دس ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جس کی قیمت ساٹھ کروڑ کا ہے آٹھ کروڑ میں الاٹ کروایا ہے،فرح گوگی کی والدہ کا نام بھی بشری خان ہے، احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی دے کر یہ پلاٹ الاٹ کروایا ہے، رانا یوسف اور مقصود احمد کو گرفتار کیا ہے، یہ کلیئر کیس ہے عمران خان ایک عام آدمی نہیں ہے.

    انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے پیکٹ میں پیسے جانے کام عمران خان نے شروع کیا ،پنجاب کے اندر تھوک کے حساب سے ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کو اپروو کیا گیا،یہ ڈائمنڈ چھوٹے چھوٹے پیکٹوں میں باہر جاتا تھا،وزیر اعظم واحد چیز توشہ خان کو ہاتھ ڈال سکتا ہے عمران خان نے ڈالا، کیا آپ کو باجوہ صاحب نے کہا تھا کرپشن کریں؟، آپ کی کرپشن سامنے آتی ہیں تو کہتے ہیں فوج اور جنرل باجوہ ٹھیک نہیں ہے.

    عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان بے نامی دار ہیں، بشری بی بی ، احسن جمیل اور فرح گوگی کے سربراہ عمران خان ہیں، جو خان صاحب کے خلاف بولے وہ غدار ہے،نیوٹرل کا کوئی قصور نہیں ہے آپ پچاس کروڑ سے کم کا ڈاکا نہیں ڈالتے، پھر کہتے ہیں فوج اور نیوٹرل بڑے خراب ہیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہی، اگر عمران خان سچا ہے تو قسم کہا کر کہے اسے بشری بی بی ، فرح گوگی اور احسن جمیل کا پتہ نہیں تھا، شام کو ان کے لوٹے ہوئے پیسوں پر میٹنگز ہوتی تھی، جس دن بھی فرح گوگی اور احسن جمیل واپس آئے ایک گھنٹے میں وعدہ معاف گواہ بنے گے،ان کے وزیر کان میں کہتے ہیں خان صاحب اسلامی ٹچ دینا.

    انہوں نے مذید کہا کہ بشری بی بی اسلامی سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے، پنجاب کے گھپلے ایک ایک کرکے سامنے آئیں گے، خان صاحب کا انجام مجھے اچھا نظر نہیں آرہا، ملتان سے مظفر گڑھ ، مظفر گڑھ سے پنڈی تک یہ چھوٹی چھوٹی جلسیاں کررہے ہیں،اگر عمران خان کو پکڑنا ہو تو وہ منشیات استعمال کرتے ہیں،دنیا جانتی ہے وہ منشیات استعمال کرتے ہیں، یہ جیل اس لئے نہیں جاتا،کیونکہ اس کو کوکین کون پہنچائے گا،خان صاحب کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،ان کی اہلیہ اور اس کا سابق خاوند ارب پتی ہوگئے ہیں،عمران خان جو کررہے ہیں وقت بتائے گا. ہم ریڈ وارنٹ کے ذریعے ان کو واپس لائیں گے، فرح گوگی نے مجھے چھ ارب کا لیگل نوٹس بھجوایا ہے.

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج پر تنقید سیاسی تھی،ہم نے ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات نہیں لگائے ،توشہ خان جو نواز شریف کا کیس بے بنیاد ہے وہ گاڑی سے متعلق ہے ، ہم نے تو ان سوالوں پر جواب دیئے جو نہیں بنتے تھے، عمران خان کو اپنی شکست نظر آرہی ہے تو وہ اداروں پر الزام لگارہے ہیں.

  • ایسےآثارمل رہےہیں کہ چین پہلےچاند پرقبضہ کرے گاپھردنیا پرحکمرانی:ناسا سربراہ

    ایسےآثارمل رہےہیں کہ چین پہلےچاند پرقبضہ کرے گاپھردنیا پرحکمرانی:ناسا سربراہ

    ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے جرمن اخبار”بلڈ: کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ چین کےمون مشن کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ بیجنگ چاندپرقبضہ کرکے دنیا پراپنی دھاک بٹھانا چاہتا ہے،

    ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے دلیل دی کہ چینی خلائی تحقیق ہر ایک کی فکر ہونی چاہیے کیونکہ ایک دن بیجنگ مبینہ طور پر چاند پر اترے گا اور کہے گا کہ "اب یہ ہمارا ہے اور تم دور رہو”۔

    ناسا کے سربراہ اور سابق امریکی سیاست دان نے دعویٰ کیا کہ چینی مون مشن "فوجی” ہوں گے، اور یہ کہ بیجنگ اپنے چاند کے اڈے کو دوسرے ممالک کے مصنوعی سیاروں کو مار گرانے کے لیے استعمال کرے گا۔

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

    جہاں نیلسن نے چاند پر متعدد آلات بھیجنے کے بعد خلائی تحقیق میں چین کی مجموعی پیشرفت کی تعریف کی، اس نے فوری طور پر یہ دعویٰ کرتے ہوئے پیشرفت کو کم کرنے کی کوشش کی کہ یہ ٹیکنالوجی بیجنگ نے مبینہ طور پر دوسرے ممالک سے "چوری” کی ہے۔

    ناسا کے سربراہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے ذہن میں کن ممالک کی ٹیکنالوجی چوری کی ہے اور نہ ہی انہوں نے اپنے کسی دعوے کی پشت پناہی کے لیے کوئی ثبوت پیش کیا۔

    ناسا نے مریخ پر سورج گرہن کی ویڈیو جاری کردی

    دوسری طرف چین نے کہا ہے کہ وہ 2025 تک نہ صرف خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے بلکہ اس سلسلے میں روس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے 2035 تک وہاں قدم جمانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکہ کے بھی اسی طرح کے منصوبے ہیں، جن میں قمری اڈے اور زمین کے سیٹلائٹ کے گرد چکر لگانے والا خلائی اسٹیشن دونوں کا قیام شامل ہے۔ مؤخر الذکر کو ایندھن بھرنے اور خلائی جہاز کو مریخ کی طرف بھیجنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو ناسا کے کراس ہیئرز میں ایک اور منزل ہے۔

    ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کی اب تک کی سب سے بڑی لی گئی تصویر

    ظاہری طور پر نہ تو امریکہ اور نہ ہی چین نے فوجی مقاصد کے لیے قمری سٹیشن کے استعمال کی بات کی ہے، حالانکہ بعض امریکی فوجی منصوبے یہ بتاتے ہیں کہ خلا میں جنگی کوششیں بین الاقوامی معاہدوں کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔

  • سستی بجلی کی جانب بڑا قدم:نیپرا کے مقابلے میں سیپرا کے قیام کا مسودہ تیار

    سستی بجلی کی جانب بڑا قدم:نیپرا کے مقابلے میں سیپرا کے قیام کا مسودہ تیار

    کراچی: صوبہ سندھ کے شہریوں کے لیے سستی بجلی کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، سندھ حکومت نے نیپرا کے مقابلے میں سیپرا کے قیام کا قانونی مسودہ تیار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نیپرا کے مقابلے میں سیپرا کے قیام کی تیاری کے سلسلے میں سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔

    مجوزہ قانون کے مطابق سندھ میں سیپرا بجلی کے ٹیرف کا تعین کرے گی، پاور جنریشن اور لائسنسنگ کو ریگولیٹ کرے گی، اور صوبے میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مانیٹرنگ کرے گی۔

    سندھ کابینہ کے 5 جولائی کے اجلاس میں اتھارٹی کے قیام پر غور اور فیصلہ ہوگا، بتایا جا رہا ہے کہ اس کے بعد سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اس مسودے کی منظوری دے کر اسے قانونی صورت دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ وفاق میں پہلے ہی اس حوالے سے ایک اتھارٹی موجود ہے، تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ بجلی کی تقسیم اور اس کا ٹیرف مقرر کرے۔اس وقت تھر کوئلہ اور ونڈ سے پیدا ہونے والی بجلی سندھ حکومت کی اپنی ہے، لہٰذا صوبائی حکومت اس سلسلے میں سندھ کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے یہ قانون سازی کر رہی ہے۔

  • راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرگئی،19 افراد جاں بحق

    راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرگئی،19 افراد جاں بحق

    کوئٹہ :ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے ۔

    لیویز ذرائع کے مطابق شیرانی کے پہاڑی علاقے دانہ سر میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کے علاوہ کئی زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے حادثہ پرامدادی کام جاری ہے، مزید ہلاکتیں بھی ہو سکتی ہیں۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کام میں رضا کاروں کو دشواری کا سامنا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق سپر سدا بہار کمپنی کی مسافر بس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ بلوچستان کی سرحد سے متصل علاقے دانہ سر میں حادثے کا شکار ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق بارش کے دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہرئی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 19 مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ٹیموں نے2 جاں بحق افراد کی نعشوں کو ژوب ہسپتال جبکہ دیگر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے مغل کوٹ ہسپتال میں منتقل کرادیا ہے۔ شیرانی کے اسسٹنٹ کمشنر مہتاب شاہ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔مہتاب شاہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال مغل کوٹ منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔سول ہسپتال ژوب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نورالحق نے بتایا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مزید اموات کا خدشہ ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےژوب کے علاقے میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ا یوانِ صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جان بحق ہونے والوں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور حادثے میں جانبحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔

    وزیرِ اعظم محمّد شہباز شریف نے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئےزخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم محمّد شہباز شریف نے ژوب کے قریب اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے الم کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے دعا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے حادثے میں زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی افراد کے علاج میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

  • امریکہ سے پاکستان کیلئےدرآمدات2.4ارب ڈالر رہیں:سردارمسعود خان

    امریکہ سے پاکستان کیلئےدرآمدات2.4ارب ڈالر رہیں:سردارمسعود خان

    واشنگٹن : امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں23فیصد اضافہ ہوا، گذشتہ سال برآمدات نے پہلی بار5ارب ڈالر سے تجاوز کیا تھا۔

    اپنے ایک بیان میں نا کا کہنا ہے کہ اس سال جولائی سے مئی تک برآمدات6.16ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، جون کےاعداد وشمار امریکہ کیلئے برآمدات کےحجم میں اضافہ کرینگے۔

    مسعودخان نے کہا کہ گذشتہ مالی سال امریکہ سے پاکستان کیلئے درآمدات2.4ارب ڈالر رہیں، جولائی سے مئی کے دوران درآمدات2.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    پاکستانی سفیر کے مطابق درآمدات میں اضافہ معمولی رہا جبکہ برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، امریکہ اہم تجارتی پارٹنر ہے،پاکستان کی سب سے بڑی منزل برآمدات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات میں اضافہ بہت حوصلہ افزا رجحان ہے، سروسز، آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی برآمدات2ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔

    مسعودخان نے کہا کہ برآمدات کا حجم بشمول سروسز،آئی ٹی8ارب ڈالر سے بڑھنےکی توقع ہے، پاکستان کے ٹیک سیکٹر کو امریکی کمپنیز کی معاونت حاصل رہی۔

    پاکستانی سفیر کے مطابق حالیہ مہینوں میں ٹیک سیکٹر میں نصف ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، پاکستان میں ڈیجیٹل انٹرپرائزز گلوبل ہو رہی ہیں جو کہ مزید نموکیلئے تیار ہیں۔

    ٹیک سیکٹر میں پاک امریکہ پارٹنر شپ آئندہ سالوں میں مزید مستحکم ہوگی، پاکستان نے سرمایہ کاری، ٹریڈ سےمتعلق دونوں ممالک کے قریبی تعلقات پر زور دیا۔

    مسعودخان کا کہنا تھا کہ پاکستانی برآمدات کی شاندار کاکردگی اس رجحان کو مزید مستحکم کرے گی، پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹریڈ اور سرمایہ کاری کا اجلاس مئی میں ہوا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی قیادت اسسٹنٹ ٹریڈ نمائندے کرسٹوفر ولسن نے کی جبکہ پاکستان کی قیادت کامرس سیکریٹری صالح احمد فاروقی نے کی۔

  • روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت قبل از فلائٹ آپریشن مکمل:پی آئی اے

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت قبل از فلائٹ آپریشن مکمل:پی آئی اے

    کراچی:روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت قبل از فلائٹ آپریشن مکمل:پی آئی اے کی طرف سے اعلان کردیاگیا ہے ، کہ اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت قبل از فلائٹ آپریشن مکمل روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر 52قبل از حج فلائٹ آپریٹ کی گئیں۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت17ہزار77عازمین نے استفادہ حاصل کیا، پی آئی اے نے اسلام آباد سے21پروازوں سے 7ہزار174،سعودی ایئرلائن کی 17پروازوں کے ذریعے6 ہزار189عازمین ،سرین ایئر ن 10 پروازوں کے ذریعے2ہزار841،ایئر بلو کی4پروازوں کے ذریعے873مسافروں کو حجاج مقدس روانہ کیا گیا۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی ایمی گریشن اور پری کلیئرنس کیلئے قائم خصوصی کاونٹر بھی قائم کئے گئے تھے۔

    اسلام آباد سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے تمام عازمین کی امیگریشن سعودی عملہ نے کی تھی سعودی امیگریشن کے عملے نے ایئرپورٹ پر تما م تر سہولتیں فراہم کرنے پر پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔منصوبے کی کامیابی پر اور آخری فلائٹ کے جانے کے بعد کیک بھی کاٹا گیا۔

  • روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا اعلان

    روس کا یورپ کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن بند کرنے کا اعلان

    کیف: روس نے یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن نارڈ اسٹریم ون کو 10 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    روسی حکام کے مطابق نارڈ اسٹریم ون گیس پائپ لائن 11 جولائی سے 21 جولائی تک بند رہے گی، پائپ لائن کو مرمت کی غرض سے بند کیا جارہا ہے، تاہم گیس پائپ لائن بند ہونے سے یورپ میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

    یورپ کو 60 فیصد گیس نارڈ اسٹریم پائپ لائن سے سپلائی کی جاتی ہے جو بند ہونے سے یورپ کو گیس کی سپلائی آدھی رہ جائے گی۔
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعتراف کیا کہ 2600 سے زیادہ شہر اور قصبے روس کے کنٹرول میں ہیں کیونکہ جنگ جاری ہے۔

    زیلنسکی نے کہا کہ یوکرائنی افواج نے 1,000 سے زیادہ شہروں اور قصبوں کو آزاد کرالیا ہے، لیکن انہیں اب بھی 2,610 کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات سے متاثر ہونے والے ان مقامات میں سے زیادہ تر کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، اور ان میں سے سینکڑوں کو "روسی فوج نے مکمل طور پر تباہ کر دیا”۔

    "یقیناً، ہم نے پہلے ہی آزاد شدہ کمیونٹیز اور علاقوں میں اپنے طور پر معمول کی زندگی کو بحال کرنا شروع کر دیا ہے،” زیلنسکی نے جاری رکھتے ہوئے کہا، "لیکن پورے ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر منصوبے کو نافذ کرنا، نئے حفاظتی معیارات اور زندگی کا ایک نیا معیار فراہم کرنا۔ بین الاقوامی صلاحیتوں کو راغب کرنے سے ہی ممکن ہے۔

    انہوں نے ایک کانفرنس میں کہا کہ یوکرین پیر کو سوئٹزرلینڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کرے گا اور منگل کو یوکرین کی تعمیر نو کے لیے "ایک اہم قدم” ہوگا۔

    صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا کہ وہ یوکرین کی جنگ جیتنے میں "جتنا وقت لگے” اس کی حمایت کرنے کو تیار ہیں۔ اگلے دن، پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 820 ملین ڈالر کی اضافی سیکیورٹی امداد کا اعلان کیا۔ سٹریٹیجک مشرقی صوبے لوہانسک میں یوکرین کے آخری گڑھ لیسی چانسک کے لیے لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہفتہ کو ماسکو کے حامی خود ساختہ لوہانسک ریپبلک کے سفیر روڈیون میروشنک نے روسی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ’لیسی چانسک پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا لیکن بدقسمتی سے ابھی تک اس کو آزاد نہیں کرایا جا سکا۔‘ روسی میڈیا پر لوہانسک کی ملیشیا کو لیسی چانسک کی سڑکوں پر پریڈ اور پرچم لہراتے ہوئے دکھایا گیا تاہم یوکرین کے نیشنل گارڈ کے ترجمان رسلن موزیچک نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ شہر اب بھی ان کے کنٹرول میں ہے۔

     

     

    لیسی چانسک کے قریب شدید لڑائیاں جاری ہیں۔ خوش قسمتی سے شہر کا محاصرہ نہیں ہوا اور یوکرینی فوج کے کنٹرول میں ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ لیسی چانسک، بخموت اور خارکیو میں سب سے زیادہ مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ بحیرہ اسود کے قریبی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے۔ جنوبی علاقے میکولیئو کے میئر نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دھماکوں کے بارے میں روس کا کہنا ہے کہ اس نے فوج کی کمانڈ پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ’روس کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لیے راستہ مشکل ہو گا لیکن عوام اپنے عزم کو برقرار رکھیں اور دشمن کو نقصان پہنچائیں تاکہ ہر روسی کو یہ یاد ہو یوکرین کو توڑا نہیں جا سکتا۔‘

     

     

    کیئف نے کہا ہے کہ ماسکو نے مرکزی میدان جنگ سے دور شہروں میں میزائل حملے تیز کر دیے ہیں اور جان بوجھ کر شہری مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ 24 فروری کو روسی حملے کے بعد ہزاروں یوکرینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد شہر بھی تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

     

     

    کریملن کے ترجمان دمتری پاسکوف نے روس کے اس موقف کو دہرایا کہ اس نے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ گزشتہ ماہ شدید لڑائی کے بعد روسی فوجیوں نے لیسی چانسک کے قریبی شہر سیوروڈونیسک پر قبضہ کیا تھا۔ یوکرین نے مغرب سے مزید ہتھیاروں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی فوج کو روسی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شکست دی ہے۔

  • صبا قمر نے اپنی ایک بری عادت بتا دی

    صبا قمر نے اپنی ایک بری عادت بتا دی

    باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی ایک بری عادت ہے کہ وہ اپنے پاس سے گزے شخص کی خوشبو محسوس کرتی ہیں اور بدبو انہیں بالکل پسند نہیں ہے۔مجھے صفائی ستھرائی بہت زیادہ پسند ہے میں گندگی برداشت نہیں کر سکتی۔بلکہ انہوں نے کہا کہ میں صفائی ستھرائی پر سمجھوتا نہیں کرتی۔انہوں نے یہاں تک کہ کہا کہ انہیں کسی ڈیزائنر کے کپڑوں سے بدبو ٓآئے تو وہ کپڑے ہی چھوڑ دیتی ہیں منع کردیتی ہیں اور نہیں پہنتیں۔صبا قمر نے اپنی اس عادت کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اس بات کا مطب یہ نہیں ہے کہ میں کوئی نخرے والی ہوں یا نخرے کرتی ہوں میری ناک پر کوئی چیز نہیں بیٹھتی مسئلہ

    صرف یہ ہے کہ میرے کچھ بنیادی اصول ہیں اور صفائی ستھرائی پر ان اصولوں کو نہیں توڑ سکتی بلکہ میں تو یہ بھی کہوں گی کہ میرا جو شوہر ہو وہ صاف صاف ستھرا ہو۔ میں صفائی ستھرائی کے معاملے میں ایسی ہوں کہ اگر کسی کپڑے سے بدبو ٓآرہی ہے تو میں کروڑوں کی چیز بھی چھوڑ کر چلی جائوں گی۔یاد رہے کہ صبا قمر کی حال ہی میں دو فلمیں ریلیز ہوئیں ایک گھبرانا نہیں ہے اور دوسری کملی دونوں فلموں میں انہوں نے ایکبار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ٓج کل ہر طرف بس ان کی اداکاری کے چرچے ہیں انڈسٹری میں موجود ہر دوسرا ہیرو ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

  • مجھے یقین ہے میرا شوہر بے قصور ہے ندا فضلی

    مجھے یقین ہے میرا شوہر بے قصور ہے ندا فضلی

    گلوکار و اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی کہتی ہیں‌ کہ بیویوں سے بڑھ کر شوہر کو کوئی نہیں‌جان سکتا بطور بیوی میں اچھی طرح‌جانتی ہوں کہ میرا شوہر کیساہے .ان پر لگے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور یہ چیز ثابت بھی ہوگی.سوشل میڈیا پر سوا ل و جواب کے سیشن میں‌علی ظفر کی اہلیہ سے مختلف قسم کے سوالات ہوتے رہے.بہت سارے لوگوں نے میشا شفیع کے حوالے سے بھی بات کی.عائشہ فضلی نے کہا کہ علی کو کس طرح‌ سے بلیک میل کیا گیا وہ سب میں نے دیکھا ہے میں‌یہ بھی جانتی ہوں کہ کب کب کون کون اس جھوٹے کیس کے ساتھ جڑا رہا یا ملوث تھا، مجھے پورا یقین ہے کہ میرا شوہر سرخرو ہو گا.

    عائشہ فضلی نے کسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر نے مجھ سے پہلی ملاقات کے بعد میرے چہرے کا خاکہ بنایا اور وہ خاکہ بنائے ہوئے تئیس برس بیت گئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ جیسے ابھی کل ہی کی تو بات ہے.عائشہ سے لوگ پوچھے رہے کہ آپ کو سمجھتی ہیں‌کہ آپک شوہر بے گناہ ہے تو انہوں‌ نے کہا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے.ان سے کسی نے پوچھا کہ اگر آپ کے پاس رہنے کے لئے چند ملکوں‌ کی آپشن ہو تو آپ کس ملک میں رہنا پسند کریں گی تو انہوں‌نے کہا کہ میرے پاس اگر چوائس ہو تو میں کینڈا میں رہنا پسند کروں گی.

  • عائشہ عمر کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

    عائشہ عمر کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

    کامیڈی ڈرامہ بلبلے میں خوبصورت کا کردار کرنے والی خوبصوت اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ وہ اداکار احسن خان کے ساتھ پھر سےکام کرنا چاہتی ہیں.اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہم دونوں‌کی فلم رہبرا چند روز قبل ریلیز ہوئی ہے اس میں میری اور احسن کی جوڑی کو شائقین نے خاصا سرا ہے اور میں‌خود بھی چاہتی ہوں کہ احسن خان کے ساتھ ایکبار پھر کام کرنے کا موقع میسر آئے. اداکارہ نے فلم رہبرا کی شوٹنگ کے دن یاد کرتے ہوئے کہا کہ احسن نے تمام شوٹنگ میں بہت زیادہ تعاون کیا اور صرف میرے ساتھ ہی تعاون نہیں‌کرتے تھے بلکہ وہ ٹیم کے ہر ممبر سے تعاون کرتے تھے.وہ بہت اچھا گائیڈ کرتے ہیں اور گائیڈ ہر کوئی ہر کسی کو

    نہیں‌کرتا اتنا کھلے دل کا مالک کوئی بھی نہیں ہوتا لیکن احسن خان میں یہ کوالٹی ہے شاید تبہی اللہ تعالی نے ان کو اتنی کامیابی دی ہے.ادگع احسن خان نے بھی عائشہ عمر کی تعریف کے انداز پر ریسپانس دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ بذات خود بہت اچھی اداکارہ اور انسا ہیں ان کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آتا ہے ہر وقت ہنسی مذاق کرتی رہتی ہیں اور ہمیشہ ہنستی مسکراتی دکھائی دیتی ہیں‌ عائشہ نے جو میرے لئے الفاظ استعمال کیے ہیں میں ان کےلئے ان کا بےحد شکر گزار ہوں .یاد رہے کہ عائشہ عمر کی فلم رہبرا نے اب تک صرف پالیس لاکھ کا بزنس کیاہے.فلم کی کہانی میں‌شائقین نے زیادہ دلچپسی نہیں لی.