Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کی شجاعت حسین سے ملاقات،اہم معاملات پر مشاورت

    وزیراعظم کی شجاعت حسین سے ملاقات،اہم معاملات پر مشاورت

    وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے گئے.اس موقع پروفاقی وزیر سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد خان اور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    بکرا منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لیے شٹل سروس چلائی جاۓ،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو سابق صدر آصف زرداری سے حلیہ ملاقات سے آگاہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی طنعیت کے بارے میں بھی دریافت کیا.تاہم دونوں رہنماوں نے مستقبل میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا.دونوں رہنماوں نے اہم معاملات پر مشاورت بھی کی.

    اس سیقبل وزیر اعظم شہباز سریف دنیا نیوز کے سینئر تجزیہ کار سلمان غنی کے گھر جوہر ٹاؤن گئے، شہباز شریف نے سلمان غنی سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، مرحوم کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا اولین ترجیح ہے، دیوالیہ پن کا خطرہ ٹل گیا، مشکل وقت میں ڈیپازٹ پر چین کے شکرگزار ہیں ہیں۔اس موقع پر سینئر صحافی سجاد میر، مجیب الرحمٰن شامی اور دیگر بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن رات محنت کر کے ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، ہمیں چین کا ہمیشہ شکر گزار رہنا چاہیے، ڈیپازٹ جمع کرانے پر چین کے شکر گزار ہیں، دیوالیہ پن سے ہم نکل آئے ہیں،قوم پریشان نہ ہو۔

  • ملک بنانا ریپبلک بن چکا،مجال ہےعدلیہ سمیت کسی ادارے نے نوٹس  لیا ہو،مصطفیٰ کمال

    ملک بنانا ریپبلک بن چکا،مجال ہےعدلیہ سمیت کسی ادارے نے نوٹس لیا ہو،مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عام آدمی کی حالت زار پر حکومت، اپوزیشن، کسی سیاسی جماعت، عدلیہ اور ادارے کا دھیان نہیں۔ سب کو صرف اپنی ذات کی پڑی ہوئی ہے۔ غریب پورا دن مزدوری کرکہ شام کو گھر واپس لوٹے تو 16 گھنٹے بجلی نہیں، صبح پانی نہیں، بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے پیسے نہیں ، بیمار ہوجائے تو ہسپتال تک جانے کے پیسے اسکے پاس نہیں لیکن اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، سب حکومت سنبھالنے اور گرانے میں لگے ہوئے ہیں۔

    کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ سے پی ایس پی کے بلدیاتی امیدواران سے خطاب کرتے ہوئےمصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک چلانے والوں کی بے حسی اور خود غرضی نے غریب طبقے کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے۔ سنا تھا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے لیکن صد افسوس کہ پاکستان میں اس وقت ریاست نام کی چیز نہیں ہے۔ جنگل کا قانون رائج ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس، اس کا بدترین عملی نمونہ حالیہ بلدیاتی انتخابات اور این اے 240 کا ضمنی انتخاب ہیں جہاں ایک جانب حکومت، انتظامیہ، الیکشن کمیشن، پولیس اور ڈاکو مل کر پیپلز پارٹی کو جتانے کے لیے سرگرم تھے، ڈاکو بیلٹ باکس لے کر فرار ہو گئے، پولیس پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان پر ٹھپے لگاتی رہے وہیں این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں بدترین دھاندلی کی گئی.

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک بنانا ریپبلک بن چکا لیکن مجال ہے کہ عدلیہ سمیت کسی ادارے نے نوٹس تک لیا ہو۔ پہلے عمران خان کی حکومت چلانے کے لیے پیپلزپارٹی کو کھلی چھوٹ دے دی گئی تھی اب شہباز شریف کی حکومت چلانے کے لیے پیپلزپارٹی کو سندھ میں کلین چٹ تھما دی گئی ہے۔ عام آدمی نااہل اور کرپٹ حکومتوں سے تو پہلے ہی مایوس تھا لیکن اب ریاست سے مایوس ہو رہا ہے، یہ تو الله کا شکر ہے کہ پاکستانی قوم محب وطن ہے بصورت دیگر حالات قابو سے باہر ہوتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپنا مئیر لانے کی خواہشمند تمام سیاسی جماعتیں پچھلے کئی سالوں سے بلدیاتی نظام حکومت میں موجود ہیں، انکے چئیر میینز، وائس چئیر مینز، کونسلرز موجود ہیں لیکن کراچی اور حیدرآباد کے حالات بدترین ہوگئے۔ یہ تمام سیاسی جماعتیں فیل ہوچکی ہیں کیونکہ نعرے مارنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ اہلیان کراچی و حیدرآباد کو سمجھنا ہوگا کہ اگر مسائل حل کرنے کا کسی کے پاس تجربہ، اہلیت اور کردار ہے تو وہ صرف ہمارے پاس ہے، ہم ہی کراچی کو ٹھیک کرسکتے ہیں.

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک چلانے والے پاکستان کی معاشی شہ رگ پہ رحم کریں اور مزید تجربات سے گریز کریں۔ پاک سرزمین پارٹی کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں، قوم لسانیت اور فرقہ پرستی سے باہر نکلے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے ایڈمنسٹریٹر کے باوجود کراچی کو رہنے کے لائق دنیا کے 7 بدترین شہروں سے 5 بدترین شہروں میں شامل کرا دیا ہے۔ انتخابات قریب آتے ہی ہر جماعت کو کراچی یاد آ جاتا ہے۔ کراچی والوں کو اب ان نعروں سے بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

  • ڈنمارک:شاپنگ مال میں فائرنگ ہرطرف آہ وبکا

    ڈنمارک:شاپنگ مال میں فائرنگ ہرطرف آہ وبکا

    کوپن ہیگن: ڈنمارک میں شاپنگ مال میں فائرنگ ہرطرف آہ وبکاکی خبریں بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، اوراس سلسلے میں عالمی ذرائع ابلاغ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ سینٹر میں متعدد افراد کو گولی مار دی گئی ہے۔

    مسلح افسران کو شہر کے جنوب میں واقع فیلڈز مال میں بھیجا گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

     

    وہاں کی تمام سڑکیں اور اسے شہر کے مرکز سے جوڑنے والی میٹرو لائن کو بند کر دیا گیا ہے، اور ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

    پولیس نے بعد میں کہا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، لیکن اس نے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

  • بکرا منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لیے شٹل سروس چلائی جاۓ،وزیراعظم

    بکرا منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لیے شٹل سروس چلائی جاۓ،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج لاہور میں عید الاضحی کی تیاری اور عید کے دنوں میں صفائی کے نظام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس کے شرکاء میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسن، چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس ، کمیشنر لاہور , صوبائی و ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اور پنجاب پولیس کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو پنجاب میں عید الاضحی کے دوران صفائی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید کے دنوں میں صفائی کی مشینری کو شفٹوں میں چوبیس گھنٹے فعال رکھیں اور عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں. عوام کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مویشی خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں جن میں حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کیے جائیں تاکہ کورونا اور ڈینگی جیسی وباؤں سے بچا جا سکے.وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ بکرا منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لیے شٹل سروس چلائی جائے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں کورونا حفاظتی اقدامات کیے جائیں .

    اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس اور پنجاب پولیس کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ وزیراعظم نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ کو اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کی انجام دہی کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پولیس کو جدید چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے خاطر خواہ فنڈز فراہم کیے جائیں گے. وزیراعظم نے مزید کہ ناقص کارکردگی اور سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا.

    علاوہ ازیں وزیر اعظم دنیا نیوز کے سینئر تجزیہ کار سلمان غنی کے گھر جوہر ٹاؤن گئے، شہباز شریف نے سلمان غنی سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، مرحوم کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا اولین ترجیح ہے، دیوالیہ پن کا خطرہ ٹل گیا، مشکل وقت میں ڈیپازٹ پر چین کے شکرگزار ہیں ہیں۔اس موقع پر سینئر صحافی سجاد میر، مجیب الرحمٰن شامی اور دیگر بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن رات محنت کر کے ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، ہمیں چین کا ہمیشہ شکر گزار رہنا چاہیے، ڈیپازٹ جمع کرانے پر چین کے شکر گزار ہیں، دیوالیہ پن سے ہم نکل آئے ہیں،قوم پریشان نہ ہو۔

  • کچھ چیزیں سامنےرکھنا چاہتےہیں مگرعمران خان سے ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا:حامد خان

    کچھ چیزیں سامنےرکھنا چاہتےہیں مگرعمران خان سے ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا:حامد خان

    لاہور:کچھ چیزیں سامنے رکھنا چاہتےہیں مگرعمران خان سے ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئرز کارکنوں کی میٹنگ بانی رہنما حامد خان صاحب کے ساتھ ان کے آفس میں ہوئی۔ جس میں انہیں بتایا گیا کہ پارٹی میں موجود ایک ایسا طبقہ جو کہ پارٹی چیئرمین عمران خان صاحب کو اصل حقیقت سے آگاہ نہیں ہونے دیتا۔

     

    عمران خان چوروں کو نہیں چھوڑے گا

    امریکی صدر کی عمران خان کو دورہ امریکہ کی دعوت

    حامد خان صاحب نے تمام دوستوں کو بڑی تسلی سے سنا اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے لئے جو کچھ بھی مجھ سے ہو سکا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ دل برداشتہ نہ ہوں۔ انشاء اللہ اچھا وقت آئے گا۔ تحریک انصاف ہماری پارٹی ہے ۔ہم اس کی بہتری کے لئے عمران خان صاحب کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ آخر میں سب دوستوں کی رائے سے طے پایا ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب کا ورکرز کنونشن رکھا جائے گا۔ جو اضلاع کل کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے عید کے بعد ایک اور میٹنگ رکھی جائے گی۔ جن میں ان کو دعوت دی جائے گی۔

     

    حکومت ملک نہیں چلا سکتی،عمران خان عوام کی آواز ہے،شیخ رشید

    میٹنگ میں لاہور سے مظہر ساہی، محمد خان مدنی، سلمان ظفر، خرم جوئیہ، جمیل شاہ، عامر سیموئل وقار طور ایڈووکیٹ، فیصل آباد سے سجاد حیدر،میاں طیب، عطاء اللہ نیازی،فرحت عباس،زولفقار علی سن پال،رانا عبداغفار، ساہیوال سے شفیق خاں، پاکپتن سے ریاض ارشد نیازی،ریاض احمد،گوجرانوالہ سے رانا ناصر محمود،گجرات سے میجر خلیل الرحمٰن،صہیب، نارووال سے رانا لال بادشاہ،شیخوپورہ سے راشدمنیر، سرگودھا سے ملک سجاد حیدر، آخر میں سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

    عید کے بعد ورکرز کنونشن کروانے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے میٹنگ رکھی جائے گی۔ اس کے لئے نو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ریاض ارشد نیازی، میجر خلیل الرحمٰن، محمد خان مدنی، راشد منیر ایڈووکیٹ ،میاں طیب ایڈووکیٹ، بشارت ڈوگر، رانا ناصر محمود،عامر سیموئل،وقار طور ایڈووکیٹ شامل ہوں گے

  • سنکیانگ: قومیتوں کے حقوقِ معاش کا تحفظ اور بہتر زندگی کے موضوع پر سیمینار

    سنکیانگ: قومیتوں کے حقوقِ معاش کا تحفظ اور بہتر زندگی کے موضوع پر سیمینار

    بیجنگ:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پچاسویں اجلاس کے آن لائن ضمنی اجلاس میں “سنکیانگ میں مختلف قومیتوں کے حقوقِ معاش کا تحفظ اور بہتر زندگی ” کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ،چین،پاکستان،برازیل اور کیمرون سمیت دیگر ممالک کے ماہرین اور دانشوروں نے سنکیانگ میں حقوقِ معاش اور انسانی حقوق کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔

    اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کے ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسچینج سینٹر کے ڈائریکٹر زوو فینگ نے کہا کہ چین کے سنکیانگ نے ہمیشہ انسانی حقوق کے عوام کو اولین اہمیت دینے والے تصور پر عمل کیا ہے، جس سے تمام قومیتوں کے لوگ اصلاحات اور ترقی کے ثمرات سے استفادہ کر سکتے ہیں اور انسانی حقوق کے تحفظ میں مسلسل نئی پیش رفت جاری رہتی ہے۔لیکن بعض ممالک نے سنکیانگ سے متعلق جھوٹ پھیلایا اور یک طرفہ پابندی لگاکر عالمی انسانی حقوق کے تحفظ کو نقصان پہنچایا ہے۔عالمی برادری کو انسانی حقوق کے عالمی انتظام و انصرام کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیئے اور بنی نوع انسان کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

    سنکیانگ سے متعلقہ مسائل کو امریکہ کی طرف سے بڑھاوا دینے کے بارے میں، پیکنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ایکسچینج اینڈ انڈرسٹینڈنگ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر وانگ دونگ کا خیال ہے کہ امریکہ کا “انسانی حقوق” کا کارڈ کھیلنے کا قلیل مدتی مقصد اپنی پارٹی کی داخلی کشمکش اور اقتدار پر قبضے کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ہے، جب کہ اس کی طویل مدتی حکمت عملی کا مقصد چین کو نئی سرد جنگ کا ہدف بنانا ہے تاکہ چین کو دبانے اورامریکہ کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے “اخلاقی حمایت” مل سکے گی۔سیینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کی پاکستانی ریسرچر زون احمد کا کہنا ہے کہ چین کی حاصل کردہ کامیابی ،خاص طور پر سنکیانگ کی ترقی اور کامیابیاں ، ترقی پذیر ممالک میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ایک مثال ہیں۔

    ہانگ کانگ کی مادر وطن کو واپسی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے “چین برطانیہ مشترکہ اعلامیے ” کے تحت برطانیہ پرہانگ کانگ کیباشندوں کی “تاریخی ذمہ داری “ہے اور “ہانگ کانگ سے دست بردار نہ ہونے ” کا مضحکہ خیز سیاسی شو کیا ہے۔یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ” سابق سامراج” اس حقیقت کو قبول کرنے کو تیار نہیں کہ ان کی وہ “سلطنت جس میں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا”تھا، ایک مدت سے ختم ہو چکی ہے اور وہ ابھی تک ہانگ کانگ سمیت چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی اور برطانوی حکومتوں نے دسمبر 1984 میں چین برطانیہ مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے تھے۔ بیان کے مطابق یکم جولائی 1997 کو ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد، برطانیہ کے پاس ہانگ کانگ پر اختیار، حکمرانی یا نگرانی کا کوئی حق نہیں ہے، یعنی اب برطانیہ کو ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ اب ہانگ کانگ دنیا کی سب سے آزاد معیشت، ایک بین الاقوامی مالیاتی و تجارتی مرکز اور شپنگ سینٹر ہے۔ 25 سال قبل مادر وطن میں واپسی کے بعد سے، ہانگ کانگ کی ترقیاتی کامیابیاں سب پر عیاں ہیں۔ “ایک ملک، دو نظام” کو بے حدکامیابی حاصل ہوئی ہے جو کہ پوری دنیا میں تسلیم کی جاتی ہے۔

    آج ہانگ کانگ کے معاشرے میں، ملک اور ہانگ کانگ سے محبت کرنا عوامی استصوابِ رائے بن چکا ہے اب برطانوی سامراج کی جانب سے یہاں بگاڑ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ برطانیہ میں سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کی برطانیہ سے الگ ہونے کی آوازیں بے حد بلند ہو چکی ہیں ۔بورس جانسن حکومت کا یہ دعوی کہ وہ “ہانگ کانگ سے دست بردار نہیں ہوگا ” صرف داخلی تنازعات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، لیکن ایسا کرنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ ہانگ کانگ چین کا ہانگ کانگ ہے اور اس کا برطانیہ سے اب کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ادھر چین کی تین بڑی ایئر لائنز، چائنا سدرن ،ایئر چائنا اور چائنا ایسٹرن نے اعلان کیا کہ تینوں کمپنیز نے ایئربس کے ساتھ طیاروں کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے مطابق A320NEO سیریز کے کل 292طیارے خریدے جائیں گیاور خریداری کی کل رقم 37 اعشاریہ257 بلین امریکی ڈالر، یعنی تقریبا 249 اعشاریہ1 بلین یوآن تک پہنچ جائے گی۔

    اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تینوں ایئر لائنز نے کہا کہ ہوائی جہازوں کی یہ خریداری ،کمپنی کے “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کے ترقیاتی منصوبے اور مارکیٹ کی طلب کے مطابق ہے۔کمپنی کو سول ایوی ایشن انڈسٹری کے مستقبل کی ترقی پر اعتماد کی بنیاد پر،پہلے سے ہی صلاحیت بڑھانے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

    ایئربس نے ایک بیان جاری کیا کہ یہ نئے آرڈرز ، ایئربس پر چینی صارفین کے مضبوط اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ چائنا ایئرلائنز کی مارکیٹ کی مثبت بحالی اور خوشحال مستقبل کا مظہر ہیں ۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اس حوالے سے کہا کہ جغرافیائی سیاسی اختلافات کے باعث امریکی طیاروں کی برآمدات کامحدود ہونا مایوس کن ہے ، کمپنی نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اور چین نتیجہ خیز بات چیت جاری رکھیں گے۔

  • مولانا فضل الرحمان لاہور کے نجی اسپتال سے ڈسچارج

    مولانا فضل الرحمان لاہور کے نجی اسپتال سے ڈسچارج

    جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو لاہور کے نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیکل رپورٹس ٹھیک اٙئی ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گزشہ روز جعمیت علماء اسلام کے ترجمان کا مولانا فضل الرحمان کی صحت سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا کو لبلبے کا عارضہ ہے، ٹیسٹ رپورٹ آنے پر ڈاکٹرز ان کا مزید علاج تجویز کریں گے۔ ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد وہ حج پر جائیں گے۔

    قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتفاق اسپتال لاہور میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وزیراعظم نے انکی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا .وزیراعظم نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا صاحب کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں ۔ زرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

  • امپورٹڈ حکومت تباہی سے بچنے کے لئے فوری آزادانہ انتخابات کا اعلان کرے:عمران خان

    امپورٹڈ حکومت تباہی سے بچنے کے لئے فوری آزادانہ انتخابات کا اعلان کرے:عمران خان

    اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت تباہی سے بچنے کے لئے فوری آزادانہ انتخابات کا اعلان کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کو میرا واضح پیغام ہے کہ مکمل تباہی سے بچنے کا واحد راستہ فوری طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا اعلان اور انعقاد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں کا یہ ٹولہ عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی سے کچل رہا ہے، یہ ٹولہ عوام کا منی لانڈرڈ / کرپشن کیا ہوا 1100 ارب روپیہ چوری کر رہا ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے اور مکمل سیاسی اور اقتصادی تباہی میں معمولی سا وقت درکار ہے۔

  • ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام ترتوانائیاں استعمال کریں گے،سلمان رفیق

    ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام ترتوانائیاں استعمال کریں گے،سلمان رفیق

    صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی میں منعقدہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہد حسین
    مگسی،ڈاکٹرعامر،آئی پی ایچ سے افسران اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے جویریہ حیات اور منیب احمد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو اجلاس کے دوران ڈینگی کی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کومسلسل مانیٹرکررہے ہیں۔پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ابھی تک ڈینگی کے 6کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے 6مریضوں کا تعلق ضلع لاہورسے ہے۔ پنجاب بھرسے ابھی ڈینگی کے166کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ لاہورسے ابھی تک ڈینگی کے 84کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔ ابھی تک راولپنڈی سے 14،فیصل آباد سے 12اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 7 مریض سامنے آچکے ہیں۔ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 14مریض داخل ہیں۔ لاہورکے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے7مریض زیرعلاج ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں میں سے کوئی بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ جنوری سے ابھی تک پنجاب میں ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 4202بسترمختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے 14بستروں پر ڈینگی کے مریض زیرعلاج ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے داخل مریضوں میں سے 2سسپیکٹڈ،4پروب ایبل اور8کنفرم ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی کے رپورٹ ہونے والے کیسزسے متعلق علاقہ جات میں سرویلنس سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ فیلڈ سٹاف کے ساتھ خود جا کرہاٹ سپاٹس پرانسدادی سرگرمیوں کی نگرانی کروں گا۔

    خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محکمہ صحت کے تمام افسران کو ڈینگی کی صورتحال بارے الرٹ کررہاہوں،محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ عوام بھی اپنے گھروں کی صفائی ستھرائی کویقینی بنا کرڈینگی کے خاتمہ کیلئے کردارادا کریں۔ ہمیں لاہورمیں ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام ترتوانائیاں استعمال کرنی ہوں گی۔گزشتہ روزپنجاب بھرمیں عوام میں ڈینگی سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے اینٹی ڈینگی ڈے منایاگیاہے۔

  • حکومت ٹرانسفر، پوسٹنگ پرعدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروائے،پرویزالہیٰ

    حکومت ٹرانسفر، پوسٹنگ پرعدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروائے،پرویزالہیٰ

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو قبول کرتے ہوئے اس پر نیک نیتی سے عملدرآمد کروانا تمام جماعتوں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ اور ن لیگ کی ذمہ داری ہے.

     

    وزیراعلی پنجاب کا انتخاب،سپریم کورٹ کا تحریری حکم

     

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس سپریم کورٹ کے احکامات کے عین مطابق ہو گا، اسمبلی کے اندر اچھے اور دوستانہ ماحول سمیت غیرجانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور اسمبلی افسران آئین، قانون اور قواعد کے مطابق اسمبلی اپنے امور سرانجام دیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز نے بھی سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اور ان کی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ضمنی انتخابات کا عمل غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں مکمل کروائیں گے.

    سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا،ہماری مانی گئی،پرویزالہی

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ حکمران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال نہیں کریں گے اور ضمنی الیکشن والے حلقوں میں کوئی ترقیاتی سکیم یا فنڈز نہیں دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹرانسفر پوسٹنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروائے، ضمنی الیکشن والے حلقوں میں اگر کوئی ٹینڈر ہوگیا تو حکومت کا فرض ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس کو فوری طورپر ختم کروائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں، وزراء اور مشیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے اور انتظامی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں گے۔