Baaghi TV

Author: +9251

  • ایاز امیر پر تشدد :حقیقت کچھ اور :باغی ٹی وی سچ سامنے لے آیا

    ایاز امیر پر تشدد :حقیقت کچھ اور :باغی ٹی وی سچ سامنے لے آیا

    لاہور:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار ایاز امیر پر لاہور میں ہونے والے حملے کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔ ایاز امیر کی گاڑی کو کسی گاڑی نے ٹکر نہیں ماری بلکہ ایاز امیر کی گاڑی نے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایاز امیر کی گاڑی نے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری تو اس گاڑی میں سوار افراد نے ایاز امیر پر تشدد کیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ایاز امیر کا مقامی ہسپتال میں طبی معائنہ کروایا گیا

    ایاز امیر نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے سامنے بیٹھ کر عمران خان کی پالیسیوں پر ہی تنقید کی تھی جس کی وجہ سے گذشتہ روز سے تحریک انصاف کے کارکنان میں غصہ پایا جا رہا تھا ۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے غصے کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا تھا

    ایاز امیر دنیا ٹی وی سے پروگرام ختم ہونے کے بعد آواری ہوٹل جا رہے تھے تب یہ واقعہ پیش آیا اور اب اس معاملے کو میڈیا پر غلط رنگ دیا جا رہا ہے میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ ایاز امیر کہ گاڑی کو ہٹ کیا گیا پھر تشدد کیا گیا حالانکہ حقیقت اسکے برعکس ہے ایاز امیر کی گاڑی نے ایک کلٹس گاڑی کو ٹکر ماری جس کے بعد اس گاڑی میں سوار افراد نے تشدد کیا ۔

     

    ایاز امیر پر تشدد کا وزیراعظم شہباز شریف ۔وزیراعلی پنجاب وزیر داخلہ نے نوٹس لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے بھی واقعہ کے بعد ایاز امیر سے ملاقات کی ہے

    ٹویٹر پر صارف احمد منصور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏عمران خان کو جس طرح کے "صحافیوں” کو سننے کی عادت پڑ گئی ہے وہاں ایاز امیر کی "بیانیہ” برباد کرنے والی تقریر کیسے ہضم ہو سکتی تھی۔۔۔

     

    سید عمران شفقت نے بھی ٹویٹر پر ایاز امیر پر تشدد کے حوالہ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پی ٹی آئی کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح دیگر صارفین نے بھی اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ایاز امیر پر تشدد کے پیچھے پی ٹی آئی ہو سکتی ہے کیونکہ پی ٹی آئی میں عدم برداشت ختم ہو چکی ہے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خود عدم برداشت کی تلقین اپنے خطابات میں کرتے رہے ہیں عمران خان کا ایک خطاب میں کہنا تھا کہ جو پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں وہ گھروں سے باہر نکل کر تو دکھائیں۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی تھی کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو سبق سکھانا ہے

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات

    اسلام آباد:امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاورسید نے دفتر خارجہ میں بلاول بھٹو سے اہم ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس دوطرفہ ملاقات میں وزیر خارجہ نے نمائندہ خصوصی دلاورسید کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری روابط کو بہتربنانے میں امریکی کردارکا اعتراف کیا۔

    حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کےلیےسازگارماحول فراہم کرنےکےلیےپرعزم ہے:مفتاح اسمٰعیل

    بلاول بھٹونے امریکی نمائندہ خصوصی سے تجارتی تعلقات کومزید وسعت دینے پر زوردیا۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائی، جس کے ذریعے پاکستان و امریکہ کے درمیان روابط بڑھانے کا موقع فراہم کیاگیا۔

    طلب بڑھنےکی وجہ سےملک میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے:خرم…

    وزیرخارجہ نےامریکہ کو صاف توانائی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ اورسرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے، پاکستان کی مارکیٹ امریکی سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

    امریکی نمائندہ خصوصی دلاورسید نے ملاقات پروزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اورپاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی وسعت اورسرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات موجود ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تیکنیکی ترقی کوجاری رکھے گا، جس سے سرمایہ کاری اوراقتصادی ترقی میں آسانی ہوگی، اورہم مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے منتظرہیں۔

    امریکہ سے باہمی اعتماد و احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں:وزیر اعظم

  • امریکہ سے باہمی اعتماد و احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں:وزیر اعظم

    امریکہ سے باہمی اعتماد و احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں:وزیر اعظم

    اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ سے باہمی اعتماد و احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان میں نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے امریکی سفیر کو اسناد سفارت پیش کرنے اور نئی سفارتی ذمہ داریوں پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئے سفیر پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی توانائی وقف کریں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلیوں، صحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مختلف سطح پر مذاکرات کا مظہر ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کی وسیع مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں۔

    وزیراعظم نے پاک امریکہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک معاہدے کے لیے اس سال کے آخر میں اجلاس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری موقع پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔

    دوسری طرف امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاورسید نے دفتر خارجہ میں بلاول بھٹو سے اہم ملاقات کی ہے۔اس دوطرفہ ملاقات میں وزیر خارجہ نے نمائندہ خصوصی دلاورسید کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری روابط کو بہتربنانے میں امریکی کردارکا اعتراف کیا۔

  • حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کےلیےسازگارماحول فراہم کرنےکےلیےپرعزم ہے:مفتاح اسمٰعیل

    حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کےلیےسازگارماحول فراہم کرنےکےلیےپرعزم ہے:مفتاح اسمٰعیل

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل سے امریکی محکمہ خارجہ کے تجارتی اور کاروباری امور کے خصوصی نمائندے دلاور سید کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی، امریکی اقتصادی اور تجارتی امور کے حکام سمیت امریکی سفارتخانے کے سینئر افسران اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

    وزیر خزانہ نے وفد کو موجودہ حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا، انہوں نے ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کی پالیسیوں اور اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا مقصد جی ڈی پی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی برآمدات بڑھانا ہے، موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مزید سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات کے فروغ بالخصوو آٹو موبائل اور دیگر برآمدات کو بھی فروغ دے رہی ہے۔

    امریکی وفد نے ہوا، قابل تجدید توانائی، ٹیکسٹائل اور زرعی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی ظاہر کی، وفد نے عندیہ دیا کہ ڈی ایف سی ونڈ پاور پراجیکٹس کے پاور پرچیز ایگریمنٹس پر نظر ثانی کرے گا۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت توانائی، برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

  • وزیراعظم کی صحافی ایاز امیر پرحملے کی شدید مذمت، اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی صحافی ایاز امیر پرحملے کی شدید مذمت، اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کی ہدایت

    لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں سینیئر صحافی ایاز امیر سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    اس کے علاوہ شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ صحافت اور صحافیوں کی حفاظت کی ذمہ داری کو یقینی بنایا جائے۔

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے معروف کالم نگار ایاز امیر اور جی این این نیوز کے رپورٹر ادریس عباسی پر تشدد کی شدید مزمت کی ہے۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نے ایاز میر پر نامعلوم افراد کی جانب سے دنیا نیوز کے قریب مصروف سڑک پر گاڑی روک کر تشدد کرنے اور ان کا موبائل چھیننے کے عمل کو آزادئی صحافت پر قدغن قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس حملہ مہں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کےقرارواقعی سزا دی جائے۔

    دوسرے واقعہ میں سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی موجودگی میں ان کے گارڈز نے جی این این کی گاڑی روک کر اس میں بیٹھے رپورٹر ادریس عباسی پر تشدد کیا ہے۔ ان کا قصور یہ تھا کہ جی این این کی گاڑی نے راستہ مانگنے کے لئے ہارن بجا کر آگے گزرنا چاہا تھا۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ نے اسے رعونت اور صحافیوں پر حملہ کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف پرچہ درج کر کے ملوث افراد کو گرفتار کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے۔

    پی ایف یو جے لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ اگر دونوں واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ نے کہا ہے کہ م لک میں زادی تحریرو تقریر کے خلاف پابندیاں برداشت نہیں کی جائی گی۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا سینئر صحافی و کالم نگار ایاز میر پر تشدد کے واقعہ کانوٹس ,اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نوٹس لیتے ہوئےانسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے

    حمزہ شہباز کا کہناہے کہ ایاز میر پر تشدد کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے،ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ایاز میر پر تشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے۔انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔

    چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے سینئیر صحافی ایاز میر پر حملے کی شدید الفاظ میں اظہار مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سینئیر صحافی ایاز میر پر تشدد سیاسی عدم برداشت کی مثال ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی آواز کو تشدد سے دبایا نہیں جا سکتا۔ ملک آٹو پہ چل رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایاز میر پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سینیر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس ،اطلاعات ہیں کہ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

    آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان نے کہا ہے کہ سیف سٹی کیمروں سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔ نامعلوم ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے افسران کو سینئر صحافی ایاز امیر سے فوری رابطہ کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ مجرموں کو جلد ازجلد گرفتارکیا جائے

    سنیئرصحافی ایازمیرپرنامعلوم افراد نے لاہورمیں دنیا نیوز کے دفترکے باہرتشدد کیا اوران کا موبائل فون بھی چھین کرلے گئے ہیں‌

     

    لاہور سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا ٹیو پر پروگرام ختم کرنے کے واپسی پر سینئر تجزیہ کار ایاز امیر صاحب پر نامعلوم افراد کا حملہ۔ ایاز امیر صاحب اور ڈرائیور پر تشدد۔ایاز امیر صاحب نے بتایا کہ دفتر سے نکلتے ہی ایک کار نے ہماری گاڑی بلاک کی, 6 افراد نے تشدد کیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایاز میر پر حملہ ان کے چہرے اور دانتوں پر مکے مارے گئےاور ان کو زخمی کر دیا گیا

    سینئر صحافی اور دنیا نیوز سے منسلک تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    ایاز امیر پر حملہ کرنے والوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نامعلوم افراد کی جانب سے ان کا موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا گیا۔

    صحافی طارق حبیب کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایاز امیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ دنیا ٹی وی پر پروگرام ختم کرنے کے واپسی پر سینئر تجزیہ کار ایاز امیر صاحب پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ایاز امیر اور ڈرائیور پر تشدد کیا گیا۔

    دنیا نیوز کے سینئر تجزیہ کارایازمیر نے کہا کہ پروگرام کے بعد جارہا تھا، ایک گاڑی نے میرا راستہ روکا، ہماری گاڑی کو روک کر مجھ پر تشدد کیا گیا، ایک شخص نے ماسک پہنا ہوا تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    دنیا نیوز کے سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کا وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے حمزہ شہباز نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں سینئر صحافی ایاز امیر پر ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ پاکستان صحافیوں، مخالف سیاستدانوں، شہریوں کیخلاف تشدد اور جعلی ایف آئی آر کے ساتھ بدترین قسم کی فسطائیت میں اتر رہا ہے۔ جب ریاست تمام اخلاقی اختیار کھو دیتی ہے تو وہ تشدد کا سہارا لیتی ہے۔

    مجیب الرحمان شامی

    سینئر صحافی اور دنیا نیوز کے تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کی جانب سے ایاز امیر پر تشد کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا یہ بہت ہی شرمناک حرکت ہے، شدت سے مذمت کرتا ہوں، قانون کو حرکت میں آنا چاہیے، ایاز امیر دفترسے نکلے تو ان پر حملہ کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایاز امیر ایک قابل احترام صحافی ہیں، پنجاب حکومت کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے، حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتارکیا جائے، تمام صحافی یونینز کو اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہیے۔

    مظہر عباس

    سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے بھی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ایاز امیر سے سیاسی اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن حملہ بہت سنجیدہ بات ہے، یہ پنجاب کی انتظامیہ کے لیے چیلنج ہے، ایاز امیر کا اپنا ایک انداز ہے، جس طرح حملہ کیا گیا ہے بہت سنجیدہ معاملہ ہے، یہ حملہ ہوسکتا ہے، دنیا نیوز، ایاز امیر کو وارننگ دی گئی ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے خلاف ایسے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، ایاز امیر دفتر سے گھر جا رہے تھے جب انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، یہ بہت افسوس ناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔

    مبشر زیدی

    سینئر صحافی مبشر زیدی نے لکھا کہ سینئر صحافی ایاز امیر پر بزدلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے امید رکھتا ہوں کہ وہ حملہ آوروں کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

    ارشاد عارف

    سینئر صحافی ارشاد عارف نے ٹویٹر پر لکھا کہ تجزیہ کار ایاز امیر پر حملہ، تشدد اور موبائل چھیننے کی واردات شرمناک اور صوبائی، وفاقی حکومت کیلیے سنجیدہ چیلنج ہے، ملزموں کو گرفتار، حملہ کے مقاصد کو طشت ازبام کیا جائے۔

    اجمل جامی

    سینئر صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ اس گھٹیا واردات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایاز امیر سلیقے سے ڈھنگ سے بات کرتے ہیں، اختلاف رائے رکھتے ہیں، اختلاف رائے کا احترام کرتے ہیں، انکا پروگرام اس امر کی واضح دلیل ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں یہ سب اب معمول بن چکا ہے؟

    شہباز گل

    ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایاز امیر پر حملہ تشدد اور موبائل فون بھی چھین لینے کی اطلاع ملی ہے، یہ وہی روایتی فسطائیت کے ہتھکنڈے ایجنڈے ہیں، پر نہ چلنےوالی نا پسندیدہ آوازوں کو طاقت دھونس دھمکی سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    پرویز رشید

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے لکھا کہ ایاز میر کے ساتھ ہونے والے تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ شہریوں کے تحفظ کے ذمہ دار تمام اداروں کو مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے حوالے کرنے کا فرض ادا کرنا ہو گا ۔

    فرخ حبیب

    سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے لکھا کہ ایاز امیر معروف صحافی تجزیہ نگار اورکالمنسٹ ہے ان پر حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہے۔ اس نالائق وزیراعظم کی تباہی حکومت میں صحافی محفوظ نہیں ہے اختلاف رائے پر تشدد، دھونس ، دھمکیاں FIRs شروع ہوجاتی ہے۔

    فواد چودھری

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پی ٹی آئی سینئر صحافی پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ جب سے امپورٹڈ گور

  • صحافیوں سے مزید مشاورت کرکےمسودہ قانون کو حتمی شکل دیں گے:مریم اورنگزیب

    صحافیوں سے مزید مشاورت کرکےمسودہ قانون کو حتمی شکل دیں گے:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں اور صحافتی تنظیموں سے مزید مشاورت کر کے مسودہ قانون کو حتمی شکل دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نواز رضا کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خصوصی ہدایت پر جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ترمیمی) بل 2022ء وزارت اطلاعات کو موصول ہو گیا۔

    پی ایف یو جے کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں کو در پیش مشکلات اور پیشہ ورانہ مسائل سے آگاہ کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے تحفظ کے (ترمیمی) بل 2022ء کو حتمی شکل دینے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں اطلاعات، قانون، انسانی حقوق کی وزارتوں اور میڈیا کے نمائندے شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاملے کو جلد نمٹانے کے لئے کمیٹی میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات محترمہ شاہیرہ شاہد بھی شامل ہیں، صحافیوں اور صحافتی تنظیموں سے مزید مشاورت کرکے مسودہ قانون کو حتمی شکل دیں گے، صحافیوں کا تحفظ اور پیشہ ورانہ سازگار ماحول فراہم کرنا اتحادی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داری سنبھالتے ہی میڈیا مخالف قوانین اور ضابطوں کو ختم کرنے کا عمل شروع کیا، صحافت زنجیروں میں لپٹی ہو تو جمہوریت بھی پابند سلاسل ہوتی ہے، میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کسی پر احسان نہیں بلکہ آئین کا بنیادی تقاضا اور حق ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادی صحافت کا احترام جمہوریت کی بنیاد ہے، میڈیا کی آزادی سے ہی سیاست بھی زندگی پاتی ہے، میڈیا کے اداروں اور صحافیوں کو فیک نیوز اور پراپگنڈہ نیوز کو روکنے کے لئے اپنا فعال کردارادا کرنا ہوگا، میڈیا کی آزادی اور احساس ذمہ داری میں توازن سے معاشرے میں بڑھتی تقسیم کو روکا جاسکتا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف رائے اور نفرت کے درمیان فرق سمجھانے اور رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، صحافی تنظیموں کی سفارشات کی روشنی میں مل کر صحافیوں کے مسائل حل کریں گے۔

  • طلب بڑھنےکی وجہ سےملک میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے:خرم دستگیر

    طلب بڑھنےکی وجہ سےملک میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے:خرم دستگیر

    اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ پچھلی حکومت کی پالیسیاں ہیں ،ملک میں گرمی میں اضافہ بھی ایک وجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وسط اپریل سے گرمی کی شدت کی وجہ سے بجلی کی طلب میں ایک تہائی اضافہ ہوا ہے، 30 ہزار میگاواٹ طلب جمعرات کو نوٹ کی گئی، حکومتی تخمینہ سے پانچ سے چھ ہزار میگاواٹ طلب زیادہ ہے۔

    خرم دستگیر نے کہا ہے کہ طلب بڑھنے کی وجہ سے ملک میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، بجلی کی پیداوار وہی ہے جس کا افتتاح نواز شریف نے کیا تھا۔

    وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال کے مقابلے میں بیس فیصد بجلی کی زیادہ پیداوار کی، آئندہ مالی سال میں پانچ ہزار میگاواٹ کی مزید کپیسٹی پیدا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ عمرانی جھوٹ کا عوام روزانہ سامنا کر رہی ہے، کورونا کے دوران بجلی کی طلب میں کمی ہوئی،جہلم پن بجلی منصوبہ 969 میگاواٹ کی پیداوار دے رہا ہے،مقامی کوئلے سے چلنے والا شنگھائی پاور پلانٹ نومبر تک پیداوار شروع کردے گا

    وفاقی وزیر توانائی نے کہاہے کہ سابقہ حکومت کی نااہلی ، سی پیک دشمنی اور نیب گردی کے باعث مسائل درپیش ہیں،گزشتہ حکومت نے عالمی منڈی سے سستے فیول کی خریداری کا موقع ضائع کرکے مجرمانہ غفلت کی ،گردشی قرضے میں 250 فیصد اضافے سے شعبہ توانائی کو مالی مشکلات ہیں ، مسلم لیگ ن 2013 کی طرح ایک بار پھر ملک کو بجلی کے بحران سے نجات دلائے گی، نومبر سے بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی،

  • گوادر:محکمہ تعلیم اوریونیسیف کی طرف سے گریجوایشن تقریب

    گوادر:محکمہ تعلیم اوریونیسیف کی طرف سے گریجوایشن تقریب

    گوادر:گوادر:محکمہ تعلیم اوریونیسیف کی طرف سے گریجوایشن تقریب ،جس میں ڈپٹی کمشنر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے محکمہ تعلیم اورایجوکینش سپورٹ پروگرام یونیسف کی طرف سے منعقدہ پروگرام بابت گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عزیز الرّحمٰن ، ڈی او ای میل زاہد حسین ، ڈی او ای فیمیل بلقیس سلیمان، ای ایس پی یونیسف کی جانب سے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عادل نودیزئی ڈسٹرکٹ پروگرم منیجر پیرجان دشتی سوشل آرگنائزر عبدالراؤف ، ہیڈ ماسٹر میں دلمراد، وحید ، این سی ایچ ڈی کیجانب سے فیلڈ آفیسر مولابخش، آر ٹی ایس ایم کی جانب سے سعید لعل نے شرکت کی ۔

    تقریب میں ڈپٹی کمشنر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نِے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ای ایس پی یونیسف کے کام کو سراہا اور کہا کہ یونیسف پورے بلوچستان کے اندر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر معیارِ تعلیم، تعلیم کی بہتری اور خاص کر گرلز ایجوکیشن پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور یو نیسف کو خراتحسن پیش کیا ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عادل نودیزئی اور اس کی ٹیم کو خرج تحسین پیش کی اور کہا کہ اُن کی تعلیم سے وابستہ انتھک محنت اور کوشش قابل تعریف ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ای ایس پی یونیسف ڈسٹرکٹ گوادر کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عادل نودیزئی اور اسکے ٹیم کو انفرادی تعریفی سرٹیفکیٹ (appreciation letter ) فرائم کیا جائے گا۔ یونیسف نے ڈسٹرکٹ گوادر کے دُور دراز دیہی علاقوں میں اے ایل پی سینٹر قائم کئے اور اُن بچوں اور بچیوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جو گھروں میں محدود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر (کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے مزید کہا کہ جون کے مہینے میں ای ایس پی یونیسف نے 25 (ہائی، مڈل، پرائمری اسکولز) میں ایس ڈی پی کام کے لئے چیک فرائم کئے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید یہ کہا کہ یونیسف نے معیار تعلیم لئے جتنے کام کئے وہ کسی سے چُھپی نہیں ہے۔ گراؤنڈ لیول، آفس لیول میں یہ کام سب کے سامنے ہیں۔ آج کے اس گریجویشن تقریب میں صرف تین سال میں اے ایل پی سینٹر کے طلبہ و طالبات نے جو کارکرگی پیش کی آج وہ ہمارے سامنے ہیں اور وہ داد دینے کے قابل ہیں۔ آج میں فخر محسوس کر رہا ہوں ڈسٹرکٹ گوادر کے دیہی علاقوں میں اے ایل پی سینٹر کے طلبہ و طالبات تعلیم کے زیور سے آراہستہ ہیں۔

    اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میں پہلے گوادر میں بطور اسسٹنٹ کمشنر رہا ہوں اُس وقت سے یونیسف اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک رہا ہوں۔ اس کے بعد میں تحصیل پسنی میں بطور اسسٹنٹ کمشنر رہا ہوں جہاں پر زاہد حسین صاحب کے ساتھ تعلیم کی بہتری اور معیار تعلیم سے منسلک رہا ہوں۔

  • پسنی :جڈی عید میڑہ 2022کی تیاریاں زور و شور سے جاری

    پسنی :جڈی عید میڑہ 2022کی تیاریاں زور و شور سے جاری

    پسنی :جڈی عید میڑہ 2022کی تیاریاں زور و شور سے جاری ،اطلاعات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کے خصوصی تعاون سے ازم آزمان کے زیر اہتمام جڈی عید میڑہ 2022کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اس سلسلے میں میوزک سلیکشن,کامیڈی پروگرام،ڈرامہ سمیت دیگر پروگرامز کی تیاریاں استاد وحید قاضی کی سربراہی میں تیاریاں جاری ہیں جبکہ فنکاروں کے نوساچ آڈیشن کی تیاریوں کی زمہ داریاں مصدق اسلم اور اسماعیل فراز سرانجام دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ھر سال عید قربانی کے دوسرے اور تیسرے روز بلوچستان کے خوبصورت ساحلی شہر پسنی کے دلکش پکنک پوائنٹ جڈی کے ساحل پر سجا “جڈی عید میڑہ”۔یہ میڑہ پسنی کے مقامی نوجوانوں کی ادبی، فنی اور سماجی تنظیم ازم آزمان کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ھے اس جڈی عید میڑہ میں پسنی شہر اور گردونواح سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد عید میڑہ میں شرکت کرتے ہیں۔

    پسنی کے علاوہ گوادر، اورماڑہ، جیوانی اور ضلع کیچ سے بھی بڑی تعداد میں لوگ اس عید میڑہ کا رخ کرتے ہیں جڈی عید میڑہ 2022 کے تیاریوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے این او سی حاصل کیا گیاہے اس میڑہ میں مکران بھر سے مایہ ناز فنکار حصہ ہے رہےہیں ازم آزمان کے صدر عاشق حسین ،دانش سعید اور جڈی عید میڑہ انتظامیہ کے عہدیداران خود جڈی عید میڑہ کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں

  • پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب مٹانے کی سازش ہے:مصطفیٰ کمال

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب مٹانے کی سازش ہے:مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے دو ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 98 روپے کا ہوشربا اضافہ غریب مٹانے کی سازش ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہوا ہے کیونکہ تنخواہوں میں اضافہ ہوا نہیں لیکن اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں کئی سو فیصد اضافہ ہوچکا ہے نتیجتاً والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے قاصر ہورہے ہیں۔ غریب اور متوسط طبقہ تو اب بیمار ہونے سے بھی خوفزدہ ہوگیا ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ حکمران صرف صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بدعنوانیاں روک لیں تو حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ سابقہ اور موجودہ نااہل حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث تبدیلی تباہی میں بدل گئی، عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان تو پہلے ہی چھن گیا تھا اب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ دینے والوں کی زندگیاں داؤ پر لگا کر انہیں خودکشی پر مجبور کر دیا ہے۔ غریب و متوسط طبقہ ہی نہیں کاروباری اور صنعتکار طبقہ بھی شدید ذہنی و معاشی دباؤ کا شکار ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے کاروباری اخراجات پورے کرنا مشکل امر بن گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عدم استحکام کی وجہ سے اشیاء خورد و نوش سمیت خام مال کی قیمتیں بھی مستحکم نہیں۔ جس سے کاروباری لاگت میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے، کئی صنعتکار دیگر ممالک کا رخ کر چکے ہیں اور انکو دیکھ کر مزید پاکستان سے باہر جانے کا ذہن بنا چکے ہیں، باہر سے انویسٹمنٹ لانے کی کوششیں اور دعوے کرنے والے موجودہ انویسٹرز کا کاروبار اور صنعتیں اجاڑ رہے ہیں۔ نوکری پیشہ طبقے کیلئے دو وقت پیٹ بھر کر کھانے کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ جب سے حکومت آئی ہے تب سے آئے روز کبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر آتی ہے اور کبھی بجلی و گیس کے نرخوں میں اضافے کی۔ اگر سارا بوجھ عوام پر ہی منتقل کرنا تھا تو مہنگائی کا ڈھول پیٹ کر اقتدار میں آنے کی کیا ضرورت تھی؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مشکل فیصلوں کے نام پر عوام کی گردن پر چھری پھیرنا بند کرئے۔ بھوک و افلاس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی، انارکی پھیلے گی، حالات بے قابو ہوئے تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔