Baaghi TV

Author: +9251

  • 22جولائی کوجو بھی رزلٹ آیا، قبول کروں گا،حمزہ شہباز

    22جولائی کوجو بھی رزلٹ آیا، قبول کروں گا،حمزہ شہباز

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبہ پنجاب کئی ماہ سے آئینی بحران کا شکار ہے،کبھی الیکشن ملتوی تو کبھی حلف کا معاملہ التوا ، کبھی گورنر آ رہا تو کبھی وہ سمری کو مسترد کررہے ہیں، پنجاب میں جتنے آئینی بحران تین ماہ میں آئے تو گینز ورک آف ریکارڈ میں آ جائیں.

    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شپہباز نے کہا کہ کابینہ نہ ہونے کے باوجود گندم کسانوں سے بائیس سو روپے من خریدی جو ساڑھے پانچ من بین الاقوامی سطح پر ہے، دس کلو آٹے پر دو سو ارب روپے کی سبسڈی دی،پہلے جولائی ہے پنجاب کے تمام اضلاع ٹی ایچ کیو اور چودہ ہسپتال میں مفت ادویات ملنے جارہی ہیں.

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ تین ماہ دے دو، دودھ کی نہریں بہا دوں گا.انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں پرویز الہی اور پی ٹی آئی کا موقف الگ تھا، جمہوری انسان ہوں ستائیس سال جدوجہد کی، عدالت عظمی کو بتایا کہ اگر میرے پاس نمبر نہ ہوتے تو سامنے پیش نہ ہوتا ،گھر چلا جاتا.

    حمزہ شہباز نے کہا کہ ابھی الیکشن کروائیں جو ایوان فیصلہ کرے گا دل سے قبول کروں گا،ضمنی الیکشن کے بعد بائیس کو دوبارہ الیکشن کروائیں ،تو بھی قابل قبول ہوگا ،،سترہ کوبھی عوام کا فیصلہ قبول کروں گا، آئینی بحران کےباوجود عوامی منصوبوں سے کوئی نہ روک سکے گا۔ پہلے عدالت عالیہ کا فیصلہ آیا آج چیف جسٹس خود بیٹھے رہے،ان کے اپنے وکلاء، پارلیمانی لیڈر نے جو موقف دیا بائیس جولائی کو انتخاب ہوگا جو بھی رزلٹ آئے گا قبول کریں گے.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اللہ سے ڈر کر کہتاہوں پنجاب کی عوام نوازشریف اور شہبازشریف پر اعتماد کااظہار کریں گے،پیٹرول کی قیمتیں عمران خان کی وجہ سے بڑھیں، عمران خان ایک طرف آئی ایم ایف سے وعدے کررہا تھا،اور دوسری طرف کہہ رہا تھا کہ عوام کو سستا پیٹرول دوں گا، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر حکومت بچانے کےلئے نہیں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کےلیے سخت فیصلے کئے.

    وزیر اعلی پنجاب کا مذید کہنا تھا کہ سیاسی بوجھ سے جو مسلم لیگ ن نے اٹھایا ہے عوام کو معلوم ہے جب بجلی کے اندھیرے آئے تو ایٹمی قوت کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی،انہون نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے میڈیا پر پابندیاں اٹھائیں گے،گرانٹ اس ماہ صحافیوں کو دیں گے ،عسکری ادارے کے سربراہ کے خلاف زہر اگلا گیا ،نیازی کی سازش کاپول کھل گیا ہے،فرح گوگی، توشہ خانہ ،چوریاں چھپانے کا پروگرام تھا.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سترہ جولائی کا دن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا ،ن لیگ سترہ جولائی کو جیتے گئ، مشکل وقت ہے دل پر پتھر کر فیصلے کررہۓ سخت فیصلے کے بعد عوام کےلئے آسانیاں آئیں گی.عدالت عظمی میں کہا آپ کا وقت قیمتی ہے جس طرح ڈپٹی سپیکر پر جان لیوا حملہ کیاگیا کون شاباشی کے اشارے کرتا رہا،کس منہ سے حراساں کا ہم انتقام نہیں لیں گے قانون اپنا راستہ ضرور لےگا.

    قبل ازیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس گنتی پوری ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے لاہور رجسٹری پہنچنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔

     

     

    عدالت نے تحریک انصاف کو سات دن کی مہلت دینے سے انکار کردیا

     

     

    قبل ازیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور اسپیکر پرویز الہٰی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے تھے.حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میں جہاں سے آ رہا ہوں وہاں گنتی پوری کر کے آ رہا ہوں، معاملہ ابھی کورٹ میں ہے، دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو طلب کر رکھا تھا.

    قبل ازیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں پی ٹی آئی کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان روسٹرم پر آگئے ویڈیو لنک پر لاہور سے وکیل امتیاز صدیقی پیش ہوئے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ 5درخواستیں ہیں کس کی طرف سے کون سا وکیل پیش ہورہا ہے ؟ بابر اعوان نے کہا کہ میں درخواست گزار سبطین خان کی طرف سے پیش ہورہا ہوں 16 اپریل کو حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کا انتخاب ہوا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے روز فلور پر پرتشدد ہنگامہ ہوا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس جج نے اختلافی نوٹ دیا ہے وہ ایک نکتے پر متفق بھی ہوئے ،فیصلے میں کہا ہے کہ جنہوں نے 197 ووٹ لیے ان میں سے25 نکال دیئے ہیں،جب وہ 25 ووٹ نکال دیتے ہیں تودوبارہ گنتی کرائیں، 4 ججز نے یہ کہا ہے کہ پہلے گنتی کرائیں اگر 174 کا نمبر پورا نہیں تو پھر انتخاب کرائیں،آپ یہ کہنا چاہتے ہیں آپ کے کچھ ممبران چھٹیوں اور حج پر گئے ہیں،جتنے بھی ممبرا یوان میں موجود ہوں گے اس پر ووٹنگ ہوگی،جو کامیاب ہوگا وہ کامیاب قرار پائے گا،آپ کی درخواست ہے کہ وقت کم دیا گیا ہے،

    بابر اعوان نے کہا کہ استدعا ہے زیادہ سے زیادہ ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست میں یہ بات نہیں ہم درخواست کو پڑھ کر آئے ہیں،بنیادی طور پر آپ یہ مانتے نہیں کہ فیصلہ آپ کے حق میں ہوا ہے،بابر اعوان نے کہا کہ اصولی طور پر اس فیصلے کو مانتے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ 4ججز نے آج کی اور ایک جج نے کل کی تاریخ دی ہے،کیا آپ کل کی تاریخ پر راضی ہیں ؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو ممبران کہیں گئے ہوئے ہیں وہ 24سے48 گھنٹوں میں پہنچ سکتے ہیں؟ بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ، لیول پلینگ فیلڈ کیلئے وقت دیا جائے،ہمیں سات دن کا وقت دیا جائے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سات دن کا وقت مناسب نہیں ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ
    ہم تو دس دن چاہتے تھے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ بتائیں جو مناسب وقت آپ کو چاہیئے، بابر اعوان نے کہا کہ ہماری پانچ مخصوص نشستوں پر خواتین کا نوٹیفیکیشن ہونا ہے اس کو سامنے رکھا جائے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ سات دن صوبہ وزیر اعلی کے بغیر رہے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئین میں کیا ہے لکھا ہے کہ اگر وزیر اعلی موجود نہ ہوتو صوبہ کون چلائے گا۔ بابر اعوان نے کہا کہ اس صورت میں گورنر اس وزیر اعلی کو نئے وزیر اعلی آنے تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ صوبہ دو دن بغیر وزیر اعلی کہ رہ سکتا ہے، بابر اعوان نے کہا کہ ایسی صورت میں عبوری حکومت آئے گی اگر وزیر اعلی بیمار ہو تو سینیئر وزیر انتظامات سنبھالے گا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم سمجھے ہیں کہ ہائیکورٹ کے 5 رکنی ججز نے ایسا فیصلہ کیوں دیا،وہ چاہتےہیں کہ صوبے میں حکومت قائم رہے۔ موجودہ وزیراعلی ٰنہیں تو پھر سابق وزیر اعلی ٰکا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا،سابق وزیر اعلی کی اکثریت میں سے 25 میمبران تو نکل گئے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر25 ووٹرز نکال لیں تو پھر موجودہ وزیر اعلی ٰبھی برقرارنہیں رہتا ،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ اگر ہمارے 25ممبران نکل بھی جائیں تو 169 ہمارے پاس ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعلی کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں تو انکا فی الحال وزیراعلی برقرار رہنا مشکل ہے،بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب میں ایک قائم مقام کابینہ تشکیل دی جا سکتی ہے،

  • دوست محمد مزاری جانبدار ہیں، نیوٹرل نہیں،فیاض الحسن چوہان

    دوست محمد مزاری جانبدار ہیں، نیوٹرل نہیں،فیاض الحسن چوہان

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ہمارے کچھ تحفظات ہیں، ہمارے 6 ارکان حج کیلئے گئے ہوئے ہیں، 17 جولائی کے ضمنی انتخابات کے بعد یہ الیکشن کروایا جا سکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوست محمد مزاری جانبدار ہیں، نیوٹرل نہیں، ان کی وجہ سے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی، ہم چاہتے تھے کہ پینل آف چیئرمین اجلاس کی صدارت کریں۔ فیاض چوہان نے کہا کہ لاہور کے ایک ہوٹل میں 6 دن پہلے 106 کمرے بک کروائے گئے تھے، انہیں کون سی وحی ہوئی کہ 106 کمرے بک کروائے گئے، سوال یہ ہے کہ 6 دن پہلے 106 کمرے کیوں بک کروائے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کئی دیگر ارکان ذاتی مصروفیت میں ہو سکتے ہیں، 17جولائی کے ضمنی انتخابات کے بعد یہ الیکشن کروایا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت تک سینکڑوں پولیس اہلکار اسمبلی کے اندر پہنچ چکے ہیں، عدالت کو اسمبلی میں پولیس کی موجودگی کا نوٹس لینا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو اندر بلانے کی کیا ضرورت تھی۔

  • بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ”

    بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ”

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے بیک وقت بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں زیرِ حراست 682 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی قیدیوں میں 49 شہری اور 633 ماہی گیر شامل ہیں، قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 21 مئی 2008 کے پاک بھارت قونصلر رسائی کے معاہدے کی شق (1) کے تحت کیا گیا، اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال 01 جنوری اور 01 جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے بیک وقت بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا، بھارت میں قید پاکستانی قیدیوں میں 345 شہری اور 116 ماہی گیر شامل ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ بھارت نے بھارت میں قید پاکستانیوں کی فہرست نئی ​​دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو پیش کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اس سال جنوری میں بھی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا تھا، پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات و سہولیات اورقیدیوں کی فہرست کا سالانہ تبادلہ کیا۔پاکستان میں جوہری تنصیبات اورقیدیوں کی فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی تھی ۔نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی جوہری تنصیبات کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک معاہدے کے مطابق ہرسال یکم جنوری کو ایک دوسرے جوہری تنصیبات اورسہولیات سے آگاہ کرتے ہیں

  • قاصد کو ریٹائرمنٹ پر اعزاز کے ساتھ رخصت کرنے پر 22 گریڈ آفیسر کو سراہا جارہا

    قاصد کو ریٹائرمنٹ پر اعزاز کے ساتھ رخصت کرنے پر 22 گریڈ آفیسر کو سراہا جارہا

    سینئر بیوروکریٹ احمد نواز سکھیرا نے اپنے دفتر کے ایک ملازم (قاصد) کو انکی ریٹائرمنٹ پر دفتر میں تحائف کا ایک بیگ پیش کرتے ہوئے اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔ 

    22 گریڈ آفیسر احمد نواز سکھیرا نے 21 کابینہ سیکریٹریز کے ساتھ تقریبا 37 سال کام کرچکے ایک ملازم  محمد راشد خان کو ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت رخصت کرتے ہوئے ناصرف ان کے ساتھ تصویر بنوائی بلکہ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: ہم اسے یاد کریں گے کیونکہ یہ شخص وفاقی کابینہ کے سیکریٹریز کے ساتھ کئی سال سے کام کرتا چلا آرہا تھا۔


    سکھیرا نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے محمد راشد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اس عمل پر احمد نواز سکھیرا کو سوشل میڈیا صارفین نے کافی سراہا اور ان کی تعریف کی۔

    رانا وقاص انور نے سکھیرا کی تعریف میں لکھا کہ یہ ایک اہم اقدام ہے۔

    ایک صارف کہتے ہیں: ایسا دوسرے لوگوں کو بھی کرنا چاہیے اور ایسے اچھے کام کی ہر ایک کو پیروی کرنی چاہئے۔

    واضح رہے احمد نواز سکھیرا کا شمار سنیئر ترین بیوروکریٹس میں ہوتا ہے وہ سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

  • امریکا: ہائپر سونک میزائل کا ایک اورتجربہ ناکام

    امریکا: ہائپر سونک میزائل کا ایک اورتجربہ ناکام

    واشنگٹن: امریکا: ہائپر سونک میزائل کا ایک اورتجربہ ناکام ہوگیا ہے،ادھر اسی حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکا کا بدھ کو کیا گیا ہائپرسونک میزائل تجربہ بری طرح ناکام ہو گیا، پروٹو ٹائپ ہتھیار کے تجربے میں یہ امریکا کی دوسری ناکامی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کا ہائپر سونک میزائل تجربہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے، بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ یہ میزائل تجربہ بدھ کو انجام دیا گیا۔

    پنٹاگون کے ترجمان کے مطابق میزائل تجربے کی ناکامی کی وجہ میزائل کے سسٹم میں تکنیکی خرابی تھی، تاہم امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے ہائپر سونک میزائل کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

    پینٹاگون نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے امید ظاہر کی ہے کہ ہائپرسونک میزائلوں کی دفاعی اور جارحانہ صلاحیتیں صحیح راستے پر ہیں۔ خیال رہے کہ پروٹو ٹائپ ہتھیار کے تجربے میں یہ امریکا کی دوسری ناکامی ہے جسے “کنونشنل پرامپٹ اسٹرائیک” کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔

    بائیڈن حکومت نے ہائپرسونک میزائلوں سمیت دور مار میزائلوں کے لیے 2023 کے فوجی بجٹ میں 7.2 ارب ڈالر کا تقاضا کیا ہے۔ ہائپر سونک میزائل کے تجربے میں امریکا کی ناکامی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب روس حال ہی میں زیرکان نامی الٹرا سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکہ کا ایک ایسا ہی تجربہ ناکام ہوچکا ہے ،یہ تجربہ پچھلے سال ستمبر میں کیا گیا ، اس تجربے میں‌ امریکہ کا ہائپرسانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام ہو گیاتھا ۔ سی این این نے اس وقت اس میزائل کے متعلق بتایا تھا کہ آواز کی رفتار سے 5گنا تیز خلاءسے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے والے اس ہائپرسانک میزائل کا تجربہ ناکام ہونے سے امریکی ہائپرسانک میزائل پروگرام کو شدید دھچکا لگا ہے۔

  • اسد قیصر کیخلاف احتجاج: سابق اسپیکر نے اپنے لوگوں کو نوازا اور ہمارے نمبرز بلاک کردیئے، مظاہرین

    اسد قیصر کیخلاف احتجاج: سابق اسپیکر نے اپنے لوگوں کو نوازا اور ہمارے نمبرز بلاک کردیئے، مظاہرین

    صوابی میں سابق اسپیکر اسد قیصر کے ورکرز کنونشن میں بد نظمی دیکھنے میں آئی اور کارکنان کی طرف سے ان کو نظرانداز کرنے پر احتجاج

    صوابی میں پی ٹی آئی کی طرف سے منعقدی کنونشن کے دوران کارکن نے احتجاج شروع کردیا، سابق اسپیکر اسد قیصر کی تقریر کے دوران گذشتہ روز ایک لیاقت نامی کارکن کو نظر انداز کرنے پر انہوں نے احتجاج کیا۔

    لیاقت نے الزام لگایا کہ سابق اسپیکر اسد قیصر نے کمیٹی میں اپنے لوگوں کو بھرتی کیا اور ہمارے نمبرز بلاک کیے رکھے اور تاکہ ہم انہیں کالز نہ کر سکیں.

    اسد قیصر نے کارکن کو خاموش کرانے کی کوشش کی لیکن ورکر کے احتجاج جاری رکھنے پر اسد قیصرکے حامیوں نے انہیں دھکے دے کر حجرے سے باہر نکال دیا۔

    تاہم لیاقت نے کہا کہ ہم اسد قیصر کی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے. کیوںکہ انہوں نے اسپیکرشپ کے دوران اپنے زاتی رشتہ داروںکو نوازا ہے.

  • احد رضا میر اور رمشا خان کی دوستی کے چرچے

    احد رضا میر اور رمشا خان کی دوستی کے چرچے

    رمشا خان آج کل احد رضا میر کی تعریفیں کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں چند دن پہلے انہوں نے احد رضا میر کی تعریف ان الفاظ میں کی”احد رضا میرا حقیقی طور پر ایک شریف النفس انسان ہیں ان کے ساتھ کام کرنے بہت مزا آتا ہے” رمشا نے احد کی ان الفاظ میں تعریف کی تو سوشل میڈیا پر مچا شور اور اُن خبروں کو تقویت ملی جن پر آج تک دونوں بولے ہی نہیں. رمشا اور احد رضا میر کی قربتیں ڈرامہ سیریل ہم تم کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئیں وہاں یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی فرینک دکھائی دئیے ایک دوسرے کے کیساتھ آتے جاتے یہاں تک کہ سیٹ پر کھانا اور چاکلیٹ بھی ایک دوسرے کو کھلا رہے ہوتے تھے.اس وقت بھی یہ باتیں اڑیں کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے اور اب بھی یہی خبریں عام ہیں اور سوشل میڈیا

    پرگمان کیا جا رہا ہے کہ دونوں میں‌ دوستی سے آگے کا تعلق ہے.یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے سجل علی اور بلال عباس کی قربتوں‌ کی خبریں بھی عام ہوئیں لیکن ان دونوں کے قریبی ذرائع نے سختی سے اس خبروں‌ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کا صرف کام کی حد تک تعلق ہے. کہا جا تا ہے کہ بلال عباس اور سجل علی کی دوستی کی خبروں کے پیچھے رمشا خان کا ہاتھ تھا تاکہ وہ احد رضا میر کے ساتھ اپنے تعلق کو جسٹیفائی کر سکیں.زرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ رمشا خان کی دوستی پہلے بلال عباس کے ساتھ تھی انہوں‌ نے اس دوستی کے تعلق کو ختم کرکے احد رضا میر کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا لیا ان دونوں کی قربتیں دیکھ کر بلال عباس نے ان دونوں کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا.

  • پاکستان کا کرنٹ خسارہ 1.4بلین ڈالر تک پہنچ گیاہے:شوکت ترین

    پاکستان کا کرنٹ خسارہ 1.4بلین ڈالر تک پہنچ گیاہے:شوکت ترین

    اسلام آباد:پاکستان کا کرنٹ خسارہ 1.4بلین ڈالر تک پہنچ گیاہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ برآمدات اور ترسیلات زر کی وجہ سے کرنٹ خسارہ 1.4 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ مفتاح صاحب، پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ بین الاقوامی کموڈٹی سپر سائیکل کی وجہ سے زیادہ تھا۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ2018 میں ریکارڈ ترسیلات کے ساتھ، ہماری %CAD -3.4بمقابلہ %5.8- جی ڈی پی تھی۔شوکت ترین نے مزید کہا کہ مئی میں گرتی ہوئی برآمدات اور ترسیلات زر کی وجہ سے سی اے ڈی خسارہ 1.4 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مالی سال 2022 کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 30 جون 2022 کو ڈالر 204 روپے 85 پیسے پر بند ہوا جبکہ 30 جون 2021 کو ڈالر 157 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔مالی سال کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 47 روپے 31 پیسے بڑھ گیا ہے جبکہ 22جون 2022 کو ڈالر 211 روپے 93 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب رواں مالی سال کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 29.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • علیزے شاہ کیخلاف شکایت درج

    علیزے شاہ کیخلاف شکایت درج

    معروف اداکارہ علیزے شاہ کےخلاف ایک معروف پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے شکایت درج کی گئی ہے

    سما ٹی وی کے مطابق: ایوریڈی پکچرز نے علیزے شاہ کےخلاف یو پی اے (یونائیٹڈ پروڈیوسر ایسوسی ایشن) کو باقاعدہ شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کا رویہ سیٹ پرانتہائی نامناسب ہوتا ہے۔

    پروڈکشن ہاؤس کے مطابق علیزے شاہ سیٹ پر بہت نخرے دکھاتی ہیں اور ان کا رویہ نامناسب ہے، اداکارہ نے پروڈکشن ٹیم کوبتائے بغیر ڈرامے کی شوٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کرچلی گئیں۔

    ایوریڈی پکچرزکی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے بتائے بغیرجانے کی وجہ سے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

    دوسری جانب یونائیٹڈ پروڈیوسرزایسوسی ایشن کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ انہیں پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے علیزے شاہ کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ اداکارہ اپنےآنے والے ڈرامہ سیریل “محبت کی آخری کہانی” کی شوٹنگ سے بتائے بغیر چلی گئی تھیں جو کشمیر میں عکسبند کیا جارہا تھا۔

    علیزے اس سے قبل بھی خبروں کی زینت بن چکی ہیں جب اداکار یاسر نواز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ علیزے کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ بہت پچھتائے کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ کیوں کام کیا، وہ بہت زیادہ نخرے کرتی ہیں ۔

  • میں شاہ رخ خان کی طرح بننا چاہتا تھا رنبیر کپور

    میں شاہ رخ خان کی طرح بننا چاہتا تھا رنبیر کپور

    اداکار رنیبر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ وہ جب بڑے ہو رہے تھے تو شاہ رخ خان سے بہت زیادہ متاثر تھے.ان کی طرح‌چلتے تھے اٹھتے بیٹھے بولتے تھے ان سے بہت زیادہ متاثر تھے بس ہر حال میں ان جیسا ہی بننا چاہتے تھے.یہاں تک کہ کپڑے بھی شاہ رخ کے سٹائل کے پہنا کرتا تھا. لیکن بڑا ہوا تو مجھے لگا کہ نہیں مجھے تو رنیبر کپور ہی رہنا پڑے گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں‌ ہیرو بنا تو میں نے ویسے فلموں‌ کا انتخاب نہیں‌کیا جس طرح‌سے میرے ہیروز کیا کرتے تھے.یوں رنیبر کپور نے شاہ رخ خان کی کھل کر تعریف کی اور بتایا کہ وہ کس قدر ان سے متاثر تھے وہ تو ان جیسا بننا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہ تھا اپنی الگ

    شناخت بنانے کےلئے ان کو رنیبر کپور کے خول میں ہی رہنا پڑا. یاد رہے کہ رنیبر کپور اپنے سے سینئرز کی کافی عزت کرتے ہیں حال ہی میں سنجے دت نے اپنے ایک بیان میں‌کہا تھا کہ رنیبر کپور انہیں اپنے باپ کی طرح عزت دیتے ہیں اور ان کا اس طرح سے عزت دینا انہیں بہت پسند ہے اور اس بات کی دلیل ہے کہ یہ اپنے سینرز کی کتنی عزت کرتے ہیں . یاد رہے کہ رنبیر کپور پاپا بننے جا رہے ہیں اور آج کل وہ سپین میں اپنی کسی فلم کی شوٹنگ میں‌مصروف ہیں اور وہاں وہ اپنے ہونے والے بے بی کے لئے خریداری بھی کررہے ہیں.