Baaghi TV

Author: +9251

  • ہارون شاہد نے کیا نیو کمزر سے گلہ

    ہارون شاہد نے کیا نیو کمزر سے گلہ

    شعیب منصور کی فلم ورنہ سے شہرت پانے والے ہارون شاہد نے حال ہی میں‌ کہا ہے کہ میں نے نوٹس کیا ہے کہ اس انڈسٹری میں نئے آنے والوں کی بجائے پرانے آرٹسٹ زیادہ عاجز ہیں ان کے رویوں میں زیادہ لچک ہے. نئے لوگ اپنی شرائط کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں. انہوں نے مثال دیتے ہوئے احسن خان کا نام لیا اور کہا کہ میں نے تو احسن خان کو لوئر سٹاف کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن نئے لوگوں‌ کو ایسا ضرور کرتے دیکھا ہے حالانکہ

    انکو یہ بھی نہیں پتہ ابھی کے انہوں نے خود کو اس انڈسٹری میں کیسے لیکر چلنا ہے. یوں ہارون شاہد نے کھل کر کیا انڈسٹری میں نئے آنے والوں کے ساتھ گلہ شکوہ. یاد رہے کہ ہارون شاہد ماضی قریب میں‌ ماہرہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچےتھے میں نظر آئے ہارون اس سے پہلے بھی ماہرہ خان کے ساتھ شعیب منصور کی فلم ورنہ میں‌ ہیرو کے طور پر نظر آچکے ہیں.ہارون شاہد ایک اچھے اداکار ضرور ہیں لیکن ابھی تک ان کا کوئی بھی ایسا کردار یا پراجیکٹ سامنے نہیں آ سکا کہ جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ صف اول کے اداکاروں کی دوڑ میں شامل ہیں. ورنہ فلم کے بعد ابھی تک ہارون شاہد کسی ایک بھی فلم میں‌ نظر نہیں آئے،اب یہ تو ہارون شاہد ہی بتا سکتے ہیں کہ اصل وجہ کیا ہے ہم تو یہی کہہ سکتے ہیں‌کہ انہیں کسی فلمساز نے کاسٹ نہیں کیا یا خود ابھی فلم ان کی ترجیحات میں نہیں ہے.

  • عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر کو کس نے سجایا؟

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر کو کس نے سجایا؟

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جن کی شادی رواں برس اپریل میں ہوئی اور اب وہ دونوں والدین بھی بننے والے ہیں.رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور ان کی ساس نیتو کپور کی آپس میں کافی دوستی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی ساس کے ساتھ ان کے گھر میں نہیں رہیں گی انہوں نے اپنی شادی سے قبل ہی اپنے الگ گھر کی تلاش شروع کر دی تھی اور انہوں‌ نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں اپنا اپارٹمنٹ خریدا ہے خوبصورت اس اپارٹمنٹ میں عالیہ اور رنبیر اپنی نئی زندگی کی شروعات کرنے جا رہے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور چاہتے تھے کہ ان کے گھر کی ہر چیز مہنگی ہو اس کے لئے انہوں‌ نے پانی کی طرح‌ پیسہ بہایا اور

    گھر کی سجاوٹ کروائی شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان سے .جی ہاں گوری خان نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر کو عالیشان بنایا ہے. عالیہ اور رنیبر کا گھر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے گوری خان نے اسکا انٹیرئیر اتنے خوبصورت انداز میں کیا ہے کہ لگتا ہے کہ جیسے کہ یہ کوئی محل ہے. عالیہ اور رنبیر کے گھر کے پاس عامر خان اور ورن دھون بھی رہتے ہیں اور عالیہ کے سسرال والے بھی ارد گرد ہی رہتے ہیں. دونوں کا اپارٹمںٹ ممبئی کی ایک مہنگی ترین بلڈنگ کی بارہویں منزل پر ہے. یاد رہے کہ عالیہ نے چند روز قبل اپنے پرستاروں سے ممی بننے کی خبر انسٹاگرام پر شئیر کی تھی جس کے بعد سے ابھی تک ان کو مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں.

  • اجے دیوگن کی بیٹی نے سسر گوندا کے سامنے رکھ دیں تین شرطیں

    اجے دیوگن کی بیٹی نے سسر گوندا کے سامنے رکھ دیں تین شرطیں

    اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن اور گوندا کا بیٹا ہرش وردھن شادی کے بندھن میں بندھیں گے ایسی خبریں تسلسل سے آرہی ہیں. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے پھرتے بھی دکھائی دیتے ہیں. اجے دیوگن کی بیٹی نیسا نے اپنے سسر گوندا کے سامنے شادی کرنے کےلئے تین شرائط رکھ دی ہیں پہلی شرط یہ ہے کہ ہمارے اور آپ کے خاندان میں برابری ہو گی ہم لڑکی والے ہیں ایسا کوئی پریشر نہیں دیا جائیگا. دوسری شرط یہ کہ میں جس طرح کے کپڑے پہنتی ہوں‌ مجھے ویسے ہی پہننے دئیے جائیں گے مجھے یہ نہیں کہا جائیگا کہ میں ان کو تبدیل کروں یا چھوٹے کپڑے نہ پہنوں ہاں میں‌ایسا کوئی کام نہیں کروں گی یا ایسی ڈریسنگ نہیں‌کروں گی کہ جس سے سسر گوندا کو شرمندگی کا سانا کرنا پڑے تیسری اہم شرط یہ رکھی

    کہ میں ایکٹنگ کرنا نہیں‌چھوڑوں گی مجھے یہ نہ کہا جائے کہ شادی کے بعد ایکٹنگ چھوڑ دوں، گو کہ میں نے اپنا کیرئیر ابھی شروع نہیں کیا لیکن میں‌ شروع کرنا چاہوں گی اور شروع کرنے سے پہلے ہی اس کو ختم نہیں‌کرنا چاہتی. کہا جاتا ہے کہ گوندا نے اپنی ہونے والی بہو سے کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد ایکٹنگ نہیں کریگی اس پر نیسا نے اپنے سسر کے سامنے رکھ دی ہے یہ شرطیں اور امید کی ہے کہ ان شرطوں کو مانا جائیگا. نیسا اپنی والدہ کاجول سے کافی سے متاثر ہیں اور وہ ان جیسی بننا چاہتی ہیں لیکن فی الوقت تو نیسا نے اپنے سسر کے سامنے رکھ دی ہیں تین شرطیں.

  • قومی اسمبلی سے لے کر پنجاب اسمبلی تک عمران  نے آئین شکنی کرائی۔ وزیر طلاعات

    قومی اسمبلی سے لے کر پنجاب اسمبلی تک عمران نے آئین شکنی کرائی۔ وزیر طلاعات

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیوٹرل کو مداخلت کرنے کی دعوت دینے پر آرٹیکل 6 لگتا ہے ، قومی اسمبلی سے لے کر پنجاب اسمبلی تک عمران خان نے آئین شکنی کرائی ہے.

    جیونیوز کے مطابق: عمران خان نے چار سال اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے انتقامی سیاست کی، عمران خان نے تمام اداروں کو استعمال کرکے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے، عدالتوں میں عمران خان کے بنائے مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے‘عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے آج پاکستانی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

    عمران خان کی ایک پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی عمران خان کے مقدمات کو جھوٹا قرار دیا،ایسٹ ریکوری یونٹ اصل میں عمران خان کا ایسٹ میکنگ یونٹ تھا۔

    عمران خان نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف اپنی اپیل واپس لی، اپیل واپس لینے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم مبینہ سائفر پر شفاف تحقیقات کیوں نہیں کرائیں؟ عمران خان نے کیوں 28 مارچ تک انتظار کیا؟

    انہوں نے کہا کہ میڈیا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح پر مبنی رپورٹنگ کی‘حمزہ شہباز کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، عمران خان کا مقصد گالی دینا اور معاشرے میں انتشار پھیلانا ہے‘فرح گوگی کو استعمال کر کے ذاتی فائدے حاصل کیے گئے۔

  • لندن نہیں جائونگا کی لاہور میں ہونے والی پریس میٹ کوموخر کر دیا گیا

    لندن نہیں جائونگا کی لاہور میں ہونے والی پریس میٹ کوموخر کر دیا گیا

    ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں‌ جائونگا جو کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے اسکا پریس میٹ آج کے دن لاہور میں رکھا گیا تھا لیکن اسے موخر کر دیا گیا ہے. اس حوالے سےکہا جا رہا ہے کہ لندن سے فنکاروں کو واپسی کے ٹکٹ کا ایشو ہو رہا ہے اور سٹار کاسٹ کی عدم دستیابی ہے. ہماری اطلاعات کے مطابق ہمایوں سعید اور مہوش حیات دبئی میں ہیں جبکہ کبری خان لندن میں‌ ہیں. پہلے ہمایوں سعید کی طرف سے کہا گیا کہ وہ آج کے دن لاہور پہنچ کر پریس میٹ میں‌پہنچیں گے. ساری تیاریاں مکمل کی جا چکی تھیں اور میڈیا کو کوریج کے دعوت نامے بھی بھیجے جا چکے تھے لیکن عین ٹائم پر اس پریس میٹ کو موخر کر دیا گیا ہے. نئی تاریخ کا اعلان پوری

    سٹار کاسٹ کی دستیابی پر کیا جائیگا. لندن نہیں‌جائونگا کی پرموشن کے لئے پچھلے چند دن سے پوری کاسٹ لندن مینں موجود تھی لیکن ہمایوں سعید اور مہوش حیات دبئی آچکے ہیں کبری خان کے بارے میں اطلاعات یہی ہیں وہ لندن میں‌ ہیں.کہا جا رہا ہے کہ جب تک سٹار کاسٹ پوری نہیں ہو گی پریس میٹ یا لاہور میں پرموشنز شروع نہیں‌ہوں گی.یاد رہے کہ لندن نہیں‌جائونگا پنجاب نہیں‌جائونگی کا ری بوٹ ہے اسے ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ہمایوں سعید کے ساتھ اس میں گوہر رشید بھی نظر آرہے ہیں جبکہ کبری خان اور مہوش حیات اہم کردار کر رہی ہیں.

  • ہم عوام پر ڈالے گئے بوجھ میں حصہ دار نہیں بننا چاہتے۔ عوامی نیشل پارٹی

    ہم عوام پر ڈالے گئے بوجھ میں حصہ دار نہیں بننا چاہتے۔ عوامی نیشل پارٹی

    حال ہی میں ایک خبر سامنے آئی تھی کہ عوامی نیشنل پارٹی نے حکومتی اتحاد کو خیرباد کہنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکٹری ثقافت ڈاکٹر خادم حسین نے باغی ٹی وی (اردو) سے خصوصی بات کرتے ہوئے اپنا موقف دیا کہ: عوامی نیشنل پارٹی حکومتی اتحاد کا حصہ بنی کیونکہ ہم سمجھ رہے تھے کہ جو پچھلی حکومت تھی ایک تو وہ جائز حکومت نہیں تھی اور نہ وہ سہی طور پر عوام کی نمائندہ حکومت تھی کیوں کہ وہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی تھی لہذا اس حکومت کو ہٹانا سیاسی طور پر بہت ضروری تھا تاکہ ایک مثال سیٹ ہو جائے اور یہ بھی ضروری تھا کہ اس عمل کو سیاسی اور آئینی طور پر کیا جائے۔

    خادم حسین نے باغی ٹی وی کو بتایا: جو عدم اعتماد آئین میں درج ہے اس پر ہم نے متحدہ اپوزیشن کا حصہ بن کر اپنا آئینی حق ادا کرتے ہوئے ناصرف انہیں ووٹ دیا بلکہ ان کی حمایت بھی کی۔

    لیکن پھر جب حکومت سازی کا مرحلہ آیا تو ہم نے واضح طور پر کہا کہ ایک تو ہماری عددی اکثریت نہیں ہے بہت کم ہے اور دوسرا ہم اپنی جماعت کے اندر بہت سارے کام کرنا چاہتے ہیں جیسے کہ تنظیم نو وغیرہ۔

    انہوں نے مزید بتایا: چونکہ ہماری جماعت کا قومی اسمبلی میں ایک ہی ممبر ہے جن کو وزیر بنایا جائے جس پر ہم اتفاق بھی کر لیتے لیکن چونکہ وہ ہماری جماعت کے قائم مقام صدر بھی ہیں تو ظاہر ہے اس سے عوامی نیشنل پارٹی کی تنطیم نو کی فعالیت بہت زیادہ اثر اندز ہوتی ۔

    لہذا ہم نے اتحادیوں کو آگاہ کیا کہ حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں اور تمام تر ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن دو تین چیزوں کے حوالے سے ہم سنجیدہ ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا.

    سیکریٹری ثقافت کا کہنا تھا کہ: پہلی بات یہ ہے کہ اگر معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جاتا ہے اور اس کے لیے جتنے بھی ساختی تبدیلیاں ہیں وہ کی جاتی ہیں اور پالیسیوں کو درست کیا جاتا ہے تو ہم اس کا ساتھ دیں گے لیکن اس میں شرط یہ ہے کہ سارے کا سارا بوجھ عوام کی پر منتقل نہ کیا جائے۔

    بلکہ عام عوام کیلئے کے لیے فوری ریلیف کا انتظام جو بہت ضروری ہے کیا جائے، مہنگائی اور بیروزگاری اور بد امنی و دہشتگردی کا یہ جو سلسلہ ہے یہ براہ راست عوام کو ان کے روزگار اور ان کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے تو اس حوالے سے بھی ہم نے حکومتی اتحاد سے یہ کہا کہ عوام کے لئے فوری سہولیات کا بندوبست کیا جانا ضروری ہے۔

    ان کے مطابق: اب لگ ایسا رہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری بڑھتی جا رہی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی شدت اختیار کرتا جارہا، جبکہ ڈالر بھی بھی اڑان بھر رہا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ جو عام عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔
    خادم حسین کہتے ہیں کہ: ہم بار بار حکومت کے ساتھ ملاقاتیں کرکے اور اپنے مرکزی قائم مقام صدر کے ذریعے یہ پیغام پہنچاتے رہتے ہیں کہ عوام پر سارا بوجھ نہ ڈالا جائے کیونکہ کسی اور نے معیشت کا بیڑا غرق کیا جس سے معاشی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

    لہذا قصوروار بھی وہی یعنی پچھلی حکومت ہے جس نے معیشت کو تباہ کیا لیکن اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا عوامی نیشنل پارٹی کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ہاں اگر یہ خمیازہ ان لوگوں پر منتقل کیا جائے جو دراصل اس پورے نظام کے بہت بڑے منافع کے حصہ دار ہیں جیسے مختلف ادارے اور تجارتی کمپنیاں ہیں کیونکہ یہی سرمایہ دار سب سے زیادہ منافع کما رہے ہیں تو پھر ہمیں منظور ہوگا۔

    انہوں نے کہا: ہمارا حکومت کومشورہ یہ تھا کہ خرچہ کو کم کرکے پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دیا جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ: موجودہ حکومت ایسا نہیں کر پارہی ہے یا پھر ان کو بہت زیادہ وقت درکار ہے کیونکہ ان کی رفتار بہت زیادہ سست ہے۔ لہذا عوامی نیشنل پارٹی کے اندر یہ احساس پایا جاتا ہے کہ اگر اسی طرح بوجھ عوام پر منتقل کیا جاتا رہا اور مہنگائی مسلسل بڑھتی رہی اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا نہ ملا علاوہ ازیں معیشت مستحکم نہیں ہو پاتی اور لوگوں کی بے روزگاری ختم نہیں ہوتی تو پھر اس طرح کا اتحاد میں رہنا عوامی مفاد میں نہیں ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ: ہم نے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا کہ کب حکومتی اتحاد کو خیرباد کہنا ہے اور آخری بات یہ کہ نہ یہ ہماری چاہت ہے کے حکومت غیر مستحکم ہو لیکن ہمیں عام عوام پر ڈالا گیا بوجھ ہرگز قابل قبول نہیں ہے جس کا ہم حکومتی اجلاسوں میں کئی بار اظہار بھی کرچکے لیکن فحال کوئی مثبت پیش رفت نظر نہیں آرہی لہذا ہم عوام پر ڈالے گئے بوجھ میں حصہ دار نہیں بننا چاہتے.

  • محسن اقبال کی گریڈ 20 میں ترقی  ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ پر تعینات

    محسن اقبال کی گریڈ 20 میں ترقی ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ پر تعینات

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسر محمد محسن اقبال (ڈائرکٹر لائبریری اینڈ ریسرچ 19 گریڈ) کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

    ان کی ترقی کی منظوری ڈیپارٹمنٹل پروموشن اینڈ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہے اور ڈی پی سی کی سفارشات کی روشنی میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے محمد محسن اقبال کی ترقی کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا۔

    محسن اقبال ذرائع ابلاغ کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ اس سے قبل ڈائر یکٹر میڈیا اور ترجمان قومی اسمبلی کے عہدے پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

    محسن اقبال نے اپنی ترقی کی خبر کو سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔

    واضح رہے کہ محمد محسن اقبال صحافتی حلقوں اور میڈیا میں کافی اچھی شہرت کے مالک ہیں‌ اور ایک بہترین قلم کار بھی ہیں. دی نیوز سمیت مختلف اداروں میں ان کے مضامین شائع ہوچکے ہیں.

  • وزیر اعظم میرا گھر اسکیم کے تحت تازہ رقم کی تقسیم روک دی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک

    وزیر اعظم میرا گھر اسکیم کے تحت تازہ رقم کی تقسیم روک دی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میرا گھر اسکیم کے تحت تازہ رقم کی تقسیم روک دی گئی ہے۔

    مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میکرو اکنامک صورتحال میں ادائیگی پندرہ دنوں کے لیے روک دی گئی ہے، حکومت اسکیم کی خصوصیات کا جائزہ لے گی۔

     

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بینکوں نے یکم جولائی 2022 سے 15 جولائی 2022 تک تازہ رقوم کی تقسیم کو روکنے کو کہا۔

    ایک اورپیغام میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں شروع کامیاب جوان انٹرن شپ پروگرام پر بھی نظرثانی کی جارہی ہے اوریہ پروگرام بھی فی الحال بند کردیاگیا ہے، اس سلسلے میں نئے احکامات کی روشنی میں مزید تفصیلات پھرجاری کی جائیں گی

  • ’گدھوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے‘: سیاستدانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے کیخلاف درخواست دائر

    ’گدھوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے‘: سیاستدانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے کیخلاف درخواست دائر

    کراچی ::کراچی کے شہری نے سیاستدانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔شہری نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ گدھا محنتی اور معصوم جانور ہے، سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے سے گدھوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، عدالت کارروائی کرے ۔

    کراچی کے شہری نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اور کہا ہے کہ ایک شخص نے انٹرنیٹ پر بیان میں سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دی ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم نے میری شکایت پر کارروائی نہیں کی۔عدالت نے شہری کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے 5 جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

    سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس فیز 2 کے رہائشی سراوان نے درخواست دائر کی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ اختر حسین شیخ نامی صارف نے فیس بک پر سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دی ،گدھا بہت محنتی جانور ہے کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا، 26 جون کو لاڑکانہ میں سیاسی مہم کے دوران سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے سے متعلق ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے سے گدھوں کی ساکھ متاثر ہوئی، ملزم نے گدھے کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ معاشرتی اقدار کے منافی ہے،گدھے کو کرپٹ سیاست دانوں سے ملانا نا انصافی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی،جانوروں کی تحقیر کرنا جانوروں کیلئے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو مقدمے کے اندراج کا حکم دے۔

  • سینئرصحافی عمران ریاض خان سے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کی سہولت واپس لے لی گئی

    سینئرصحافی عمران ریاض خان سے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کی سہولت واپس لے لی گئی

    لاہور:سینئرصحافی عمران ریاض خان کوبلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے سے روک دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق سینئرصحافی عمران ریاض خان کومیسربلٹ پروف گاڑی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے اوراس سلسلے میں باقاعدہ ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے

     

    اس حوالے سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2017 کی ایک پالیسی کے تحت پچھلے سال عمران ریاض خان کوبلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی ، اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرسڈیز بینز2004 کار کی سہولت فراہم کی گئی تھی جوبعض ناگزیروجوہات کی بنا پرواپس لی جارہی ہے،

    اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق فوری نافذ العمل ہے ،

     

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداروں کے خلاف تنقید پر اینکر عمران خان پر پاکستان کے کئی شہروں میں مقدمے درج کر لئے گئے ہیں

    اینکر عمران خان پر لاہور، گوجرانوالہ، جھنگ،میانوالی، ٹھٹھہ سمیت کئی شہروں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، عمران خان نے پہلے درج ہونے والے مقدمات میں ضمانت کروا لی تھی تا ہم ابھی عمران ریاض کے خلاف پنجاب کے کئی شہروں میں مزید مقدمات درج کئے گئے ہیں،

    عمران ریاض خان کے خلاف اب سابق وزیراعظم عمران خان کے شہر میانوالی میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کالا باغ میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سائل پاکستانی شہری ہے اور افواج پاکستان سے پیار کرتا ہےاینکر عمران ریاض خان کو کافی عرصے سے فالو کر رہا تھا 30 جون کو عمران ریاض خان نے ایک ویڈیو یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی، جس کا ٹاپک رجیم چینج تھا سائل نے ویڈیو کو غور سے سنا ،اور اسکے جذبات مجروح ہوئے،عمران ریاض خان نے ویڈیو میں افواج پاکستان کو برا بھلا کہا اور تنقید کی ،پاکستانی افواج کی توہین کرنے کی کوشش کی،پاک فوج کے امیج کو نقصان پہنچایا،عمران ریاض خان کا یہ فعل ناقابل برداشت ہے ،افواج پاکستان ہمارے ملک کی طاقت ہے، عمران ریاض خان کا ویڈیو جرم، مقدمہ درج کیا جائے، تھانہ کالا باغ میانوالی میں عمران ریاض خان کے خلاف حاجی محمد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

     

    لاہور کے تھانہ سول لائن میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے،مدعی محمد آصف کی مدعیت میں درج مقدمے میں پاک فوج پر تنقید اور توہین کا کہا گیا ہے