Baaghi TV

Author: +9251

  • امیدوارپی پی171 کی بلاجوازگرفتاری :پنجاب حکومت کی مذمت کرتے ہیں:ترجمان ٹی ایل پی

    امیدوارپی پی171 کی بلاجوازگرفتاری :پنجاب حکومت کی مذمت کرتے ہیں:ترجمان ٹی ایل پی

    لاہور: پی پی171 تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار حاجی محمد نواز کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ، پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے ، پنجاب حکومت کی طرف سے ٹی ایل پی کے حلقہ 171 کے امیدوار کی گرفتاری کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے سخت مذمت کی گئی ہے

    اس سلسلے میں ترجمان ٹی ایل پی نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ پولیس گردی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ترجمان ٹی ایل کا کہنا تھا کہ حاجی نواز کو فل الفور رہا کیا جائے اور پرامن الیکشن مہم چلانے دی جائے، ترجمان ٹی ایل نے انکشاف کیا کہ پنجاب حکومت پولیس کے ذریعے ضمنی الیکشن میں اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے،

    ترجمان ٹی ایل پی نے خبردار کرتےہوئے کہاکہ اگر حاجی نواز کو فوری رہا نہ کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، پرامن جدوجہد پر کسی کو اثرانداز نہیں ہونے دیں گے ، ترجمان ٹی ایل کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنا اور کمپین چلانا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے

    ترجمان ٹی ایل پی کی طرف سے پنجاب حکومت کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے یہ حق ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 15 روپے اضافہ کردیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 15 روپے اضافہ کردیا

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے مقرر ہوگئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    علاوہ ازیں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر عائد کی گئی ہے جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصںوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

  • گِیگ اکانومی کو مضبوط بنانے کے لیے ہنرفاونڈیشن اورہرکام  کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی

    گِیگ اکانومی کو مضبوط بنانے کے لیے ہنرفاونڈیشن اورہرکام کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی

    کراچی : دی ہنرفاونڈیشن کا نظریہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تکنیکی قابلیت کے حامل ہنر مند پاکستانیوں کی ایک نئی فوج ظفر موج تیارکرنا اور نئے مواقع مُہیاکرناہے۔اسی راہ پر چلتے ہوئے، HarKaam.com کو آئندہ 5 برسوں میں پاکستان میں آمدنی کے 10 لاکھ مواقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

    بیرونِ ملک مقیم ہنر مند پاکستانیوں بارے وزیراعظم کا بڑا حکم

    اس طرح، اس مشترکہ خواب کو تیزی سے حقیقت بنانے کی غرض سے دی ہنرفاونڈیشن نے آج ہرکام کے ساتھ اشتراک قائم کیا ہے۔ اس سلسلے میں دی ہنرفاونڈیشن،کورنگی کیمپس میں ہرکام کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ پاکستان میں گیگ اکانومی کو مضبوط اور فعال کیا جا سکے۔

    وزیراعظم کے یارنےیاری کا حق اداکردیا،پاکستانی ہنرمندوں کے لیےخوشخبری، جاپان سے بڑا…

    یہ تعاون ہنرفاونڈیشن کے طلباء، زیر تربیت افراد اور سابق طلباء کو سہولت فراہم کرے گا اور اُنھیں ایک فعال ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ایپ فراہم کرے گا تاکہ وہ ڈیجیٹل ٹولز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی آمدنی کے مواقع زیادہ سے زیادہ بڑھا سکیں۔اس سلسلے میں ہنر فاونڈیشن اور ہرکام مل کر کام کریں گے تاکہ گیگ اکانومی کو پاکستان کے جی ڈی پی میں سب سے بڑا حصہ دار بنایاجا سکے۔

    ٹیکنالوجی نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے لیے بھی انتہائی اہم ہے،فواد چوہدری

    ہرکام کے ساتھ شراکت پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہنرفاونڈیشن کے چیئرمین جناب اسلم خالق نے کہا:”پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی سے رُوشناس ہو رہا ہے، اور ہمیں،بذریعہ ہرکام، فری لانسنگ اور سروس مارکیٹ پلیس کے ساتھ شراکت میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔ ہم اِس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تاکہ فری لانسرز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل طور پر مقامی مارکیٹ کی طلب پورا کرنے کے قابل بنا سکیں۔

    پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے بجٹ مسترد کردیا

    ہرکام کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، خرم بشیر نے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:”ہمیں نوجوانوں کو ہر ممکن موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنی روزی کماسکیں بلکہ ان کے صلاحیتیں بھی پیدا کر سکیں۔ہنرفاونڈیشن کے ساتھ ہماری یہ شراکت پاکستان کے نوجوانوں کے لیے آمدنی کے متعدد مواقع پیدا کرنے میں اہم سنگ میل ہے۔“

    تقریب میں دی ہنر فاونڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی فراز صدیقی بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”موجودہ معاشی حالات اور نئی صلاحیتیں سیکھنے کے تقاضوں اضافی آمدنی کی مانگ پورا کرنے کی غرض سے ہرکام جیس جامع مقامی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، جہاں تمام فری لانسرز اور سروس پرووایڈرز کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ مشکل وقت میں معیشت کی ترقی میں حصہ لے سکیں۔“

  • سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا پی آئی اے سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے:ترجمان پی آئی اے

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا پی آئی اے سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے:ترجمان پی آئی اے

    اسلام آباد:پی آئی اے سے متعلق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے بیان پر پی آئی اے کا ردعمل آگیا ہے اور اس سلسلے میں ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا پی آئی اے سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے

    ترجمان پی آئی اے نے اس سلسلے میں ادارے کی طرف سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سطح کے رہنماوں کو حقائق کی جانچ کرنے کے بعد ایسے بیانات جاری کرنے چاہیں تاکہ قومی اداروں کے ساکھ متاثر نہ ہو ،ترجمان کا کہنا تھاکہ 12 بوئنگ 777 میں سے 8 طیارے محو پرواز ہیں، 2 بوئنگ 777 کی مینٹینس کا عمل جاری ہے،فنڈز کا اجرا کیا جاچکا ہے اور یہ طیارے اگست کے آخر تک آپریشنل ہو جائیں گے

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 2 بوئنگ 777 دو سال سے طویل المدتی گراونڈنگ پر ہیں جن کے لئے نئے انجنوں کے حصول کیلئے خطیر فنڈد درکارہیں نئی حکومت فنڈز کے دستیابی کا بندوبست کررہی ہے، فنڈز ملتے ہی ان جہازوں کی بحالی اور قومی بیڑے میں شمولیت کا عمل شروع ہوجائے گا،بوئنگ 777 کو سکریپ نہیں کیا گیا ، ترجمان کا کہنا تھا کہ ائیر ایشیا سے لیز پر حاصل کئے گئے دو ائیربس 320 یقینا نو ماہ سے جکارتہ میں موجود ہیں

    ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی طرف سے کہاگیا ہے کہ موجودہ حکومت نے آتے ہی لیزنگ کمپنی کے معیار کے مطابق ان طیاروں کی واپسی کے عمل کا آغاز کروایا اور اس ضمن میں کوئی فالتو پیسے نہیں ادا کئے گئے ،ترجمان کا کہنا تھاکہ 2021 میں لیز کی مدت ختم ہونے والے 6 ائیربس 320 کو نہایت کم داموں میں لیزنگ کمپنی سے خرید لیا گیا ،ان جہازوں کی واپسی کیلئےدرکار رقم سے بہت کم قیمت پر ان طیاروں کو پی آئی اے کیلئے حاصل کیا گیا ترجمان پی آئی اے

    ان طیاروں میں سے 5 طیارے قومی فریضے کی ادائیگی میں مشغول ہیں جبکہ ایک طیارہ پرزہ جات کی دستیابی کیلئے رکھا گیا ہے جو کہ سیفٹی اور ائیر وردینس کے معیار کے عین مطابق ہیں، یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ طیارے پی آئی اے کی ملکیت میں 2033 تک قومی ہوابازی پالیسی کے تحت آپریشن سرانجام دینے رہیں گے

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے آنے والا ائیربس 320 کل صبح اپنی پہلی پرواز اسلام آباد سے سکردو آپریٹ کرے گا،دوسرا جہاز اس وقت شارجہ میں موجود ہے اور اگلے ہفتے پاکستان پہنچ جائے گا،نئے آنے والے طیاروں کی پیشگی کسٹم کلئیرنش حاصل کی جاچکی ہے اور وہ آتے ہی پروازیں آپریٹ کریں گے،حکومت پی آئی اے کی بحیثیت قومی اثاثے کی بحالی کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

  • پردے میں رہنے دو ، دم مستم اور کھیل کھیل میں عید پر ٹی وی کی رینت بنیں گی

    پردے میں رہنے دو ، دم مستم اور کھیل کھیل میں عید پر ٹی وی کی رینت بنیں گی

    ہمارے ہاں بننے والی فلموں کی پرموشن بہت ہی زور و شور سے ہوتی ہے بڑے بڑے دعوے بھی کئے جاتے ہیں لیکن ہوتا کیا ہے کچھ بھی نہیں ۔ یہ فلمیں دو ہفتے بھی پورے نہیں کر پاتیں اور سینما گھروں سے اتر جاتی ہیں۔عید الفطر پر ریلیز ہونے والی دو فلمیں دم مستم اور پردے میں رہنے دو اب ٹی وی پر دکھائی جائی عید الاضحی کے اس موقع پر شائقین ان فلموں کے ساتھ کھیل کھیل میں بھی دیکھ سکیں گے ۔ پردے میں رہنے دو میں ہانیہ عامر کے علی رحمان خان ہیں ، دم مستم میں عمران اشرف اور امر خان ہیں امر خان نے یہ فلم خود لکھی بھی ہے اور عمران اشرف کی یہ پہلی فلم ہے۔کھیل کھیل میں سجل علی اور بلال عباس خان ہیں ۔ تینوں فلمیں سینما گھروں میں گوکہ بہت اچھا بزنس نہیں کر سکیں لیکن یقینا ان کی کہانیاں فیملی

    اورینٹڈ ہی تھیں ۔ تینوں فلموںکا میوزک بھی اچھا ہے ۔فلم پردے میں رہنے دوکو وجاہت رﺅف اور شازیہ وجاہت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ دم مستم کے ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں اور پرڈیوسر اختر حسین کے ساتھ عدنان صدیقی ہیں۔عدنان صدیقی تو فلم کی پرموشن کرنے کے لئے جب لندن پہنچے تو وہ میاں نواز شریف کے گھر بھی گئے اور ان کو بھی فلم دیکھنے کی دعوت بھی دی ۔فلم کھیل کھیل کے ڈائریکٹر نبیل قریشی ہیں ۔

  • دنیا ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے: چین

    دنیا ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے: چین

    بیجنگ :چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں “شنگھائی تعاون تنظیم: تاریخ، موجودہ صورتحال اور امکانات” گول میز کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو شرکت کی اور تقریر کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔چین شنگھائی اسپرٹ کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کی قریبی برادری کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

    تنظیم کی ترقی کے بارے میں وانگ ای نے یہ تجاویز پیش کیں کہ تنظیم کے اتحاد اور تعاون کو مضبوط کریں، خطرات اور چیلنجوں سے نمٹیں، ایک مضبوط حفاظتی باڑ بنائیں، لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنائیں ،باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھائیں، بہتر زندگی کے لیے خطے کے لوگوں کی امنگوں کا مؤثر طریقے سے جواب دیں اور انصاف کو برقرار رکھیں اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنائیں۔

    چینی وزارت دفاع کے ترجمان ٹین کھہ فی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حال ہی میں، ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فنگ حہ نے شنگری لا ڈائیلاگ کے دوران امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن کے ساتھ بات چیت کی۔

    جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ دونوں فوجوں کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے،

    اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک مواصلات کو برقرار رکھنا چاہیے، دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانا چاہیے، اور تنازعات اور اختلافات کا انتظام کرنا چاہیے۔ اس وقت دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں، ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی زیرو سم ذہنیت کو ترک کرے، اور دونوں فوجوں کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پن بجلی کے پہلے منصوبے کو مکمل طور پر کمرشل آپریشن میں ڈال دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں کام جاری ہے تاکہ توانائی بحران پرجلد سے جلد قابوپالیا جائے

    جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سے نہ صرف پاکستان میں بجلی کی کمی کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائے گا بلکہ پاکستان کے توانائی کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

    پاکستان میں توانائی کی تعمیر اور اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ عالمی کاربن نیوٹرل اہداف کے حصول میں بھی مدد دے گا اور عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نیا کردار ادا کرے گا۔

  • ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کی فرانس سے واپسی

    ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کی فرانس سے واپسی

    بونی کپور کے صاحبزادے ارجن کپور جو اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کےلئے پیرس گئے تھے ممبئی واپس پہنچ چکے ہیں ۔دونوں نے وہاں سے اپنی تصاویر جاری کیں ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپل نے ان چھٹیوں کو بھرپور انداز سے منایا ہے۔ان کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے یہاں تک کہ دونوں کا پیرس ٹرپ مختلف ویب سائٹ پر آنے والی خبروں کی زینت بنا رہا ۔ارجن کپور حال ہی میں سینتیس برس کے ہوئے ہیں اور اس بار انہوں نے اپنی برتھ ڈے پیرس اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ منانے کو ترجیح دی۔ ارجن کپور ملائکہ اروڑا سے گیاراں برس چھوٹے ہیں۔ ارجن کپور سے جب سوال

    ہوا کہ آپ اور ملائکہ اروڑا کب شادی کے بندھن میں بندھیں گے تو انہوں نے کہا کہ تھا ہم ایک دوسرے کے ساتھ اسی طرح سے خوش ہیں ہمیں شادی کی ضرورت نہیں ہے جب لگے گا کہ شادی کر لینی چاہیے تو ہم یقینا کر لیں گے ۔ لیکن اس کے باوجود ان دونوں کا رشتہ اور شادی کی خبریں زیر بحث ہیں ۔ یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا نے سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی شادی کے اٹھاراں برس کے بعد دونوں کے ایک دوسرے علیحدگی اختیار کر لی دونوں نے اس علیحدگی کے حوالے سے میڈیا پر کچھ خاص بات نہیں کی۔

  • زارا نور عباس اور اسد صدیقی پہنچے لندن

    زارا نور عباس اور اسد صدیقی پہنچے لندن

    اداکار ہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اداکار اسد صدیقی چھٹیاں منانے کے لئے لندن پہنچے ہوئے ہیں زارا نور اور اسد دونوں اس ٹوور کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر خوبصورت کیپشنز کے ساتھ شئیر کررہے ہیں تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کتنے خوش ہیں۔ زارا نور عباس اور اسد صدیقی دونوں کی یہ محبت کی شادی ہے دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں پہلے چوٹ کھا چکے ہیں لیکن جب سے ان دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہے دونوں کا فی خوش ہیں اور وہ خوشی ان کے چہروں سے نظر آتی ہے۔یاد رہے کہ اسد صدیقی عدنان صدیقی کے رشتہ

    دار ہیں جبکہ زارا نور عباس بشری انصاری کی رشتہ دار ہیں ان کی ماں اسما عباس اور بشری انصاری دونوں بہنیں ہیں۔ زارا نور عباس کو شروع میں اداکاری کرنے کی اجازت نہیں تھی ایک ڈرامہ کرنے کے بعد انہوں نے کچھ بریک لیا اس کے بعد انہوں نے دوبارہ ایکٹنگ کی طرف دھیان دیا اور پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔انہوں نے کامیڈی اور سنجیدہ دونوں کرداروں میں خود کو منوایا آج زارا کا شمار بہترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔اسی طرح سے اسد صدیقی نے بھی اپنا آپ منوایا ہے لیکن وہ زیادہ تر سنجیدہ کردار کرتے ہیں ان کو کامیڈی کرداروں میں کافی کم دیکھا گیا ہے۔لیکن دونوں کی جوڑی کو کافی سراہا جاتا ہے ۔

  • میں تاں ہنڈا ای لئیساں کادورختم ہوگیا:موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    میں تاں ہنڈا ای لئیساں کادورختم ہوگیا:موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    لاہور:میں تاں ہنڈا ای لیساں کادورختم ہوگیا:موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،تفصیلات کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے بعد ہنڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

    ہنڈٓا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق سی ڈی 70 پانچ ہزار اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 6 ہزار 5 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 5 سو روپے کی ہوگئی ہے۔اسی طرح ہنڈا سی جی 125 چھ ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 5 سو سے بڑھ کر 1 لاکھ 74 ہزار5 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

    سی ڈی 70 ڈریم کی نئی قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 5 سو روپے ہوگئی ہے جو کہ 6 ہزار اضافے سے پہلے 1 لاکھ 13 ہزار 5 سو روپے تھی۔ہنڈا پرائیڈر بھی 6 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 44 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 9 سو روپے کی ہوگئی ہے۔سی جی 125 ایس ای بھی 7 ہزار روپے مہنگی ہوگئی جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 98 ہزار 5 سو سے 2 لاکھ 5 ہزار 5 سو تک پہنچ گئی ہے۔

    ہنڈا سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 9 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 63 ہزار 9 سو روپے ہوگئی ہے۔ سی بی 150 ایف کی قیمت کو بھی پر لگ گئے اور 15 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، اس اضافے کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 9 سو روپے ہوگئی ہے۔

    ہنڈا سی بی 150 ایف ایس ای 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 12 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 3 لاکھ 27 ہزار 9 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

  • اقرا عزیز اور یاسر حسین چھٹیاں منانے دبئی پہنچ گئے

    اقرا عزیز اور یاسر حسین چھٹیاں منانے دبئی پہنچ گئے

    اقرا عزیز اور یاسر حسین اپنے بیٹے کبیر حسین کے ساتھ آج کل چھٹیاں منانے کے لئے دبئی گئے ہوئے ہیں۔دونوں نے مصروفیت سے تھوڑی بریک لینے کےلئے ملک سے باہر جانے کو ترجیح دی، دونوں اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کررہے ہیں جنہیں ان کے پرستار کافی پسند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیزنے پسند کی شادی کی تھی اور یاسر اقرا سے تیراں سال بڑے بھی ہیں۔ یاسر حسین کو اکثر سوشل میڈیا پر اس قسم کی تنقید سننی پڑتی ہے کہ یاسر تو اقرا کے باپ لگتے ہیں۔اس حوالے سے یاسر کہتے ہیں کہ مجھے ایسی باتوں سے فرق نہیں پڑتا ۔یاسر کہتے ہیں کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اقرا جیسی ذمہ دار یبوی ملی وہ جس طرح سے میرے بچے کا خیال رکھتی ہے میں حیران ہوتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ ماں بننا کتنا مشکل کام ہے کتنی ذمہ داری والا ہے کام ہے ۔

    حال ہی میں یاسر حسین کی دو فلمیں ریلیز ہوئیں ایک کا نام پیچھے تو دیکھو اور دوسری چوہدری ہے ،پیچھے تو دیکھو کی پرموشن میں یاسر حسین آگے آگے دیکھے گئے لیکن چوہدری فلم کی پرموشن میں وہ کہیں بھی نہیں دیکھے گئے وجوہات کیا ہیں یہ تو یاسر ہی بتا سکتے ہیں۔ اقرا عزیزکی صلاحیتوں کے تو سبھی معترف ہیں وہ اپنے ہر کردار سے ثابت کرتی ہیں وہ نمبر ون اداکارہ ہیں جن کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔