Baaghi TV

Author: +9251

  • نصیبو لعل کی آواز سے محبت کرتی ہوں حرامانی

    نصیبو لعل کی آواز سے محبت کرتی ہوں حرامانی

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ حرامانی کہتی ہیں کہ وہ پنجابی گلوکارہ نصیبو لعل کی آواز سے بے پناہ محبت کرتی ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر نصیبو لعل کے ایک گانے کی وڈیو لگائی اور کیپشن میں لکھا کہ میں نصیبو کی آواز سے محبت کرتی ہوں۔نصیبو لعل جنہیں اکثر ان کے پنجابی گانوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے وہ نہایت ہی سادہ دل کی سادی خاتون ہیں اور بہترین گلوکارہ ہیں لیکن ستم ظریفی ہے کہ ان کے ٹیلنٹ سے اچھی طرح فائدہ نہیں اٹھایا گیا انہیں زیادہ تر ولگر گانے ،گانے کو دئیے گئے ۔اس حوالے سے نصیبو لعل کہتی ہیں کہ میں کیا کر سکتی ہوں آرٹسٹ ہوں میرے ساتھ پیٹ لگا ہوا ہے مجھے جوملے گا میں تو گاﺅں گی۔ یاد رہے کہ نصیبو لعل نے جب پی ایس ایل کا اینتھم گایا تھا اس وقت ان پر کافی تنقید کی گئی تھی

    کہ نصیبو کو یہ گانا کیوں دیا گیا ہے ۔اس کے بعد بی بی سی نے جب نصیبو لعل کا انٹرویو کیا تو وہ رو پڑیں تھیں اور انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتی ہوں اور میں شکر گزار ہوں کہ مجھے اس طرح کا اینتھم گانے کا موقع میسر آیا ۔ ناقدین کے لئے وہ کہتی ہیں کہ کسی کو اچھا لگے تو اس کی مہربانی اور کسی کو برا لگے تو کوئی بات نہیں ۔ضروری نہیں ہے کہ ہر فنکار کو ہر کوئی پسند کرے ، پسند نہ پسند ہر کسی کی ہوتی ہے۔

  • دانیہ شاہ نے جو حرکت کی ہے اسکو سنگسار کردینا چاہیے خلیل الرحمان قمر

    دانیہ شاہ نے جو حرکت کی ہے اسکو سنگسار کردینا چاہیے خلیل الرحمان قمر

    بغیر ڈر خوف کے دل میں جو آئے وہ بول دینے والے رائٹر خلیل الرحمان قمر کہتے ہیں کہ غلطیاں ہم سب سے ہوجاتی ہیں ہم سب غطیاں کرتے ہیں ۔عامر لیاقت سے بھی ہوئیں اللہ ان کو جنت میں جگہ دیں لیکن ان کے ساتھ بہت غلط ہوا۔میری اپنی ذاتی یہ رائے ہے کہ ان کو ایک نیک اور دیندار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی ۔جس طرح کی لڑکی سے شادی کی انہوں نے تو نیتجہ یہی ہونا تھا اور اسی نیتجے نے ان کو مارا ۔وہ بھی کیا بیوی ہوگی جس نے اپنے شوہر کی پرائیویٹ تصاویر اور وڈیوز بنائیں اور پھر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں ۔شرم آنی چاہیے ایسی بیوی کو، جو دانیہ نے کیا ہے ایسا کسی لڑکی کے ساتھ ہو تو طوفان اٹھ جاتا ہے میرے حساب سے ایسی عورت کو سنگسار کر دینا چاہیے۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت مردہ حالت میں اپنے کمرے میں پائے گئے وہ شدید ڈپریشن کی حالت میں تھے ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ان کی برہنہ وڈیوز اور تصاویر جاری کر دیںتھی۔ دوسری طرف خلیل الرحمان قمر کو دیکھا جائے تو وہ ہر معاملے میں کھل کر بیان دیتے ہیں اور وہ لگی لپٹی نہیں رکھتے ۔یہی وجہ ہے کہ ان کی ہر بات پہ انہیں آڑھے ہاتھوں لیا جاتا ہے ۔لیکن وہ پھر بھی وہی کہتے اور کرتے ہیں جو انکے دل میں ہوتا ہے۔

  • صرف ایک ماہ میں سپریم کورٹ میں زیر التواء کیسز میں 1504 کیسز کی کمی

    صرف ایک ماہ میں سپریم کورٹ میں زیر التواء کیسز میں 1504 کیسز کی کمی

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جون 2022 میں سپریم کورٹ میں زیر التواء کیسز میں 1504 کیسز کی کمی ہوئی اور اس دوران کیسز کا بیک لاگ 51,581 رہ گیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ اعدادوشمار کے مطابق کل 1442 نئے کیسز کا اندراج ہوا ، یکم جون سے 30 جون کے دوران 2946 مقدمات نمٹائے گئے ، اب مجموعی طور پر زیر التوا 51,581 کیسز رہ گئے ہیں۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ زیر التواء کیسوں میں 1504 کیسز کی کمی ہوئی ، موسم گرما کے دوران معزز جج صاحبان، مقدمات کے التوا اور بیک لاگ کا ادراک رکھتے ہوئے، مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    اعلامیہ کے مطابق معزز جج صاحبان نے مختلف بنچوں میں کیس کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں ، کیس مینجمنٹ کی بہتر حکمت عملیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بیک لاگ کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ 4 جولائی سے 8 جولائی کے ہفتے کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر پانچ بنچ تشکیل دیے ہیں تاکہ کیس کی سماعت میں تیزی لائی جائے اور بیک لاگ کو ختم کیا جا سکے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رواں سال کے پورے موسم گرما کے دوران اسی روٹین پر عمل کیا جائے گا۔

  • آج جس طرح کا کام ہو رہا ہے ہم اس سے دور ہی اچھے توقیر ناصر

    آج جس طرح کا کام ہو رہا ہے ہم اس سے دور ہی اچھے توقیر ناصر

    ماضی کے سینئر اداکار توقیر ناصر کہتے ہیں کہ آج کل جس طرح کا کام ہو رہا ہے میں اس سے دور ہی اچھا ۔ہم نے اپنا نام چار دہائیوں میں بنایا ہم اس طرح سے ان کے ساتھ اس طرح کا کام کرکے خود کو ضائع نہیں کرنا چاہتے ۔نہ کوئی ڈائیلاگز، نہ کہانی ہوتی ہے نہ کوئی سکرپٹ ہوتا ہے ڈائریکٹر تو سرے سے ہی نہیں ،نہ بڑے چھوٹے کی تمیز ہے نہ ہی آرٹسٹ کو وہ عزت ملتی ہے جو ملنے کا حق ہے۔کاسٹنگ تو پراپر ہوتی ہی نہیں ہے ،مس کاسٹنگ کی جا رہی ہے جو ملا اسکو کھڑا کر لیا اور سین کر والیا ایسے تھوڑی ہوتا ہے ایسی چیزیں میری برداشت سے

    باہر ہیں۔کام کی صورتحال اتنی خراب ہے کہ کیا بتایا جائے، بیٹھنے کی صحیح سے جگہ نہیں ہوتی اور آرٹسٹ کو کہا جاتا ہے کہ جی آپ آٹھ گھنٹے پورے کریں بھئی کیسے آٹھ گھنٹے پورے کریں پہلے ورکنگ کنڈیشنز تو بہتر کر لو۔پی ٹی وی کا دور بہت بہتر تھا اس میں آرٹسٹ کی عزت کی جاتی تھی ۔ میں تو اپنے سیئنر ساتھیوں سے بھی کہتا ہوں کہ کیسے آپ ایسے حالات میں کام کررہے ہیں فردوس جمال سے بھی میں نے ایسا کہا، اب فردوس جمال و دیگر یہ سب بڑے نام ہیں ،کسی سینئر کے تو پروٹول کا تصور ہی نہیں ہے وہ کھڑا ہے تو کھڑا ہے ۔ میں اس لئے ٹی وی پر نظر ہی نہیں آتا۔

  • فلم گھبرانا نہیں ہے اداکارہ شائستہ جبین نے کیوں چھوڑی؟

    فلم گھبرانا نہیں ہے اداکارہ شائستہ جبین نے کیوں چھوڑی؟

    اداکارہ شائستہ جبین اپنے نام کی طرح کی شائستہ ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم گھبرانا نہیں ہے مجھے آفر ہوئی تھی اور میں نے کام کی مصروفیت کی وجہ سے چھوڑ دی ۔ اچھا کردار تھا اور کردار تھا بھی صباقمر کی والدہ کا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم بھی اچھی تھی ڈائریکٹر پرڈیوسر اور ساری کاسٹ کے ساتھ میری کافی اچھی سلام دعا تھی لیکن میں ڈراموں کی شوٹنگ میں بے حد مصروف تھی اور چاہ کر بھی ڈیٹس نہیں دے پا رہی تھی۔کسی بھی کردار کو چھوڑنے کا کبھی افسوس نہیں ہوتا کیونکہ جس کے نصیب کا کام ہوتا ہے وہ اسکو مل جاتا ہے اس لئے میں افسوس نہیں کرتی مزید کسی اچھے موقع کی منتظر رہتی ہوں۔

    شائستہ جبین نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتی مجھے کوئی اچھا کردار آفر ہو گا تو میں یقینا کروں گی اور کرنا بھی چاہیے کیونکہ میرے مداح مجھے بڑی سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں آج کل جس ڈرامے کی شوٹ کروا رہی ہوں اس میں میرا کردار کافی مختلف اور روٹین سے ہٹ کر ہے۔میں اس میں گھروں میں کام کرنے والی بنی ہوئی ہوں میرے ساتھ کاسٹ میں علی عباس بھی شامل ہیں مجھے امید ہے کہ شائقین میرے اس کردار میں مجھے بہت سراہیں گے۔میں کردار سائن کرتے وقت یہ ضرور دیکھتی ہوں کہ کہیں میرے پرستار بور تو نہیں ہوجائیں گے ۔

  • حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات: ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں اپیل کردی

    حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات: ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں اپیل کردی

    کراچی :حلقہ بندیاں اور انتخابی اصلاحات: ایم کیو ایم کی سپریم کورٹ میں اپیل،اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتےہوئے استدعا کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلے کے انعقاد پر حکم امتناع جاری کیا جائے

    ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں باقاعدہ اپیل دائر کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے 24 جون کو حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لئے ایم کیوایم کی درخواست مسترد کردی تھی۔سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے سپریم کورٹ میں باقاعدہ اپیل دائر کردی ہے۔

    ایم کیوایم کےکنوینر خالد مقبول و دیگر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سرکاری مشينری استعمال ہوئی، بیلٹ بکس چھین کر نامعلوم مقام پر لے جاکر جعلی ووٹ ڈالےگئے، دھاندلی میں انتظامیہ،پولیس اور الیکشن کمیشن کاعملہ بھی ملوث تھا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ میں انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں، اس لئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرےمرحلے کے انعقاد پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے سندھ میں بلدیاتی انتخابات مں پیپلز پارٹی نے سندھ میں چار ڈویژنز کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

    شہری علاقوں کی میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 309 نشستوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں پیپلز پارٹی 244 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے بعد جی ڈی اے 22، آزاد امیدوار 20، پاکستان تحریک انصاف 14 ، جے یو آئی ف 7 جب کہ دیگر جماعتوں نے 2 نشستیں جیتیں۔

  • عالمی منڈی میں گندم اور کھاد کی ترسیل پر سیکرٹری جنرل اقوم متحدہ گوترش اور لاوروف کی گفتگو

    عالمی منڈی میں گندم اور کھاد کی ترسیل پر سیکرٹری جنرل اقوم متحدہ گوترش اور لاوروف کی گفتگو

    ماسکو:عالمی منڈی میں گندم اور کھاد کی ترسیل اس وقت اہم ایشو بن گیا ہے ، اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہےکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان عالمی منڈیوں میں یوکرین کا گندم اور اسی طرح روسی کھاد پہنچائے جانے کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسٹیفن دوجاریک نے نامہ نگاروں ‎سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے بدھ کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے عالمی منڈیوں میں یوکرین کا گندم اور اسی طرح روسی کھاد پہنچائے جانے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

    دریں اثنا روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس، یوکرینی گندم کی برآمدات میں رکاوٹ نہیں ہے اور مغرب کی پابندیاں ختم کئے جانے کی صورت میں لاکھوں ٹن گندم پوری دنیا کو برآمد کیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے گندم کی برآمدات کا محفوظ راستہ فراہم کیا جا رہا ہے اور یورپ کو اگر قحط کی تشویش ہے تو پابندیاں ہٹائے تاکہ پوری دنیا کو وسیع پیمانے پر گندم فراہم کیا جا سکے۔

    روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارووا نے کہا کہ یورپ و امریکہ اس سلسلے میں روس کو ذمہ دار قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ وہ خود پابندیاں عائد کر کے دنیا میں غذائی اشیا کی برآمدات میں رکاوٹ کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

  • زینت امان نے بتا دیا کہ انکے کیرئیر کی کونسی فلمیں مشکل ترین تھیں

    زینت امان نے بتا دیا کہ انکے کیرئیر کی کونسی فلمیں مشکل ترین تھیں

    ستر کی دہائی کی بولڈ اور بیوٹی فل اداکارہ زینت امان جو اپنے زمانے میں فشین آئی کون کے طور پر بھی جانی جاتی تھیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے ہر قسم کے کرداروں میں سراہا گیا یہاں تک کہ میں نے اگر منشیات کی عادی لڑکی کا کردار بھی کیا تو اسکو بھی بہت سراہا گیا.اچھی بری لڑکی ہر طرح‌ کے کردار لکھے گئے جن کو میں‌نے نبھایا. زینت نے مزید کہا کہ جب میں نے اپنا ایکٹنگ کیرئیر شروع کیا تو میں کم عمر تھی اور جب میں ماں بنی تو مجھے کام چھوڑنا پڑا. میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے دیو آنند، راج کپور ، شمی کپور ، منوج کمار ، امجد خان ،فیروز خان اور سنجے خان جیسے اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا.انہوں نے مزید کہا کہ ہرے راما ہرے کرشنا اور ستیم شیوم سندرم ان کے

    کیرئیر کی مشکل ترین فلمیں تھیں.زینت نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں پوچھا تھا کہ میرے مد مقابل کون سا اداکار ہےاور نہ ہی اس حوالے سے میں‌ کبھی پریشان ہوئی تھی. میں‌ ہر کسی کے ساتھ بھی سین کر لیتی بس مجھے کیمرے کے پیچھے ایک اچھے ہدایت کار اور مصنف کی ضرورت تھے.یاد رہے کہ زینت امان کو آخری بار آتشوتوش گوریکر کی فلم پانی پت میں دیکھا گیا جس میں انہوں نے سکینہ بیگم کا کردار ادا کیا تھا اس میں ان کے سنجے دت، ارجن کپور اور کریتی سینن تھیں.

  • پاک فوج کے سربراہ اہم دورے پرقطرپہنچ گئے:قطری قیادت سےملاقاتیں

    پاک فوج کے سربراہ اہم دورے پرقطرپہنچ گئے:قطری قیادت سےملاقاتیں

    راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ اہم دورے پرقطرپہنچ گئے:قطری قیادت سےملاقاتیں ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت قطر کے دورے پرہیں اور اپنے قطر کے سرکاری دورے پر قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی اور نائب وزیراعظم و وزیر اعلیٰ ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کےدوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں، جو ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ دونوں اطراف نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    پاک فوج کے سربراہ اور قطری عمائدین ومعززین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

  • رابی پیرزادہ قربانی کے جانور فروخت کرنے گئیں

    رابی پیرزادہ قربانی کے جانور فروخت کرنے گئیں

    گلوکارہ اور اداکارہ رہنے والی رابی پیرزادہ جو مستقل طور پر شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں وہ آج کل قربانی کے جانور فروخت کر رہی ہیں.رابی پیرزادہ کے پرستاروں کے لئے یہ بات کافی انوکھی تھی کہ رابی نے یہ کیا کام شروع کر دیا ہے. رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے عید کی مناسبت سے چھوٹے اور بڑے جانور لیکر رکھے تھے اور ان کو اپنے فارم ہائوس پر بھی رکھا ہوا تھا، کافی عرصہ سے ان کو خالص خوراک کھلائی جا رہی تھی میں نے سوچا تھا لوگوں کو ایسے جانور فروخت کروں جو صحت مند ہوں اور جنہوں نے خالص خوراک کھائی ہو.اب جبکہ عید الاضحی کی آمد آمد ہے لوگ جانوروں کی خریداری کررہے ہیں اس لئے میں نے قربانی کے جانوروں کو فروخت کرنا شروع کر دیا

    ہے.انہوں نے مزید یہ کہا کہ قربانی کے جانوروں‌ کی قیمت مناسب ہونی چاہیے تاکہ لوگ اسے خرید سکیں کیونکہ بہر حال قربانی کرنے کی خواہش ہر کسی کی ہوتی ہے.رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میں ابھی تک کافی جانور فروخت کر چکی ہوں اور اندازہ لگائیں کہ پہلی کھیپ ختم ہو چکی ہے اب دوسری کھیپ میں جانور فروخت کررہی ہوں.
    یاد رہے کہ رابی پیرزادہ گلوکاہ اور اداکارہ تھیں ان کی کچھ نامناسب وڈیوز عام ہوئیں تو انہوں نے شوبز سے بالکل علیحدگی اخیتار کر لی اور برقعہ پہننا شروع کر دیاتھا.ان کے پرستار ان کو اس روپ میں بھی کافی پسند کرتے ہیں.