Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے، ایک سینئر ترک اہلکارکا کہنا ہے کہ جمال خاشجی کے قتل کے بعد دوملکوں کے درمیان پہلی بارحالات کے بہترہونے کی اُمید پیدا ہوئی ہے، محمد بن سلمان کے اس دورے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے

    ادھر اس حوالےسے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندرجمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل کے بعد شہزادہ محمدبن سلمان کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے،جمال خاشجی کے قتل نے دونوں ملکوں کےدرمیان حالات کو بہت زیادہ کشیدہ کردیا تھا

    عہدیدار نے کہا کہ دورے کی تفصیلات کا اعلان "ہفتے کے آخر میں” کیا جائے گا۔

    عہدیدار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت اس اہم دورے کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے، جن کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے کی امید ہے، لیکن مقام کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

    ترک صدر رجب طیب اردگان پہلے ہی اپریل کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے مکہ جانے سے قبل محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اس وقت اس دورہ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے ، اس موقع پر دونوں ملکوں کی قیادت نے "سعودی ترک تعلقات اور انہیں تمام شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔”

    گستاخانہ خاکے، فرانس کے خلاف ردعمل میں سعودی عرب کی پاکستان اور ترکی کے موقف کی…

    یاد رہے کہ غیرملکی میڈیا نے اس وقت یہ الزام عائد کیا تھا کہ سعودی ایجنٹوں نے اکتوبر 2018 میں مملکت کے استنبول قونصل خانے میں خاشقجی کو قتل کر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا، اس کی باقیات کبھی نہیں ملیں۔

    اردگان نے پہلے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی "اعلیٰ ترین قیادت ” نے قتل کا حکم دیا تھا اور ترکی نے اس کیس کی بھرپور طریقے سے پیروی کرتے ہوئے، تحقیقات کا آغاز کیا اور بین الاقوامی میڈیا کو قتل کی گھناؤنی تفصیلات سے آگاہ کر کے سعودیوں کو ناراض کیا۔

    سعودی عرب اورترکی میں شدید اختلافات،سعودی عرب کے ترکی پرالزامات اورترکی کےسعودی…

    ترکی کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پہلے ہی کشیدہ تھے کیونکہ اس نے خلیجی ریاست پر ریاض کی زیرقیادت ناکہ بندی کے دوران قطر کی حمایت کی تھی لیکن خاشقجی کے قتل کے بعد تین سال تک تعلقات منجمد رہے۔

    سعودی عرب نے اس وقت ترکی کی معیشت پر دباؤ ڈالتے ہوئے ترکی کی درآمدات کا غیر سرکاری بائیکاٹ کیا تھا۔اب صدارتی انتخابات سے ایک سال قبل مہنگائی اور مہنگائی کے بحران کے ساتھ اردگان خلیجی ممالک سے حمایت حاصل کر رہے ہیں۔

    سعودی عرب اور ترکی ایک ہونے جارہے ، اہل اسلام کے لیے خوشی کی خبر

  • ڈالر کی اونچی اڑان ،اوپن مارکیٹ میں212 روپے کا ہو گیا

    ڈالر کی اونچی اڑان ،اوپن مارکیٹ میں212 روپے کا ہو گیا

    کراچی کی اوپی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہو کر 212 روپے کا ہو گیا.آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیرکی وجہ سےکمی روپے پر دباؤ میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کاروباری دن کی ابتداء میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، کاروبار کے دوران امریکیڈھائی روپے مہنگا ہو گیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 33 پیسے مہنگا ہو کر 209 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ملک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں کاروبار کےآغاز سے ہی ڈالر پہلی بار 211 روپے کی ریکارڈ سطح پر موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 207 روپے 67 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 208 روپے 50 پیسے کی سطح پر موجود تھا۔

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے، جون کے ابتدائی 17 دنوں میں ڈالر کا بھاؤ سوا 10 روپے بڑھ گیا ہے۔دوسری طرف کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کو ترتیب دینے کی فوری ضرورت ہے، اس وقت ملک کی جو معاشی صورتحال ہے یہ سٹے بازوں کے لئے انتہائی سود مند ہے، افواہیں گردش کررہی تھیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا۔

    پچھلےہفتےجن افواہوں کو سٹے بازوں نے اپنے حق میں استعمال کیا اس میں ایک افواہ یہ تھی کہ ملک میں فنانشل ایمرجنسی لگائی جارہی ہے جس کے تحت ڈالر اکاؤنٹ، روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس اور سیف لاکرز منجمد کئے جارہے ہیں۔

    ان افواہوں کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سٹیٹ بینک نے تردید بھی کی لیکن جب تک سٹے باز ان افواہوں کو استعمال کرچکے تھے۔

  • ایلون مسک پر258 بلین ڈالرہرجانے کا مقدمہ دائر

    ایلون مسک پر258 بلین ڈالرہرجانے کا مقدمہ دائر

    نیویارک:ایلون مسک پر258 بلین ڈالرہرجانے کا مقدمہ دائر ،اطلاعات کےمطابق ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کے ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد ارب پتی ایلون مسک پر ڈوجکوئن کوسپورٹ کے لیے 258 بلین ڈالر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

    اس درخواست میں یہ موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ڈجکوئن ایک فرضی کردارنے سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے اس میں بہت سے لوگوں کو بہت زیادہ مالی نقصان پہنچا اوراس سارے نقصان کے ذمہ دار ایلون مسک ہیں ،اطلاعات ہیں کہ ان وجوہات کو بنیاد بنا کر ارب پتی اور اس کی کمپنیوں Tesla اور SpaceX کے خلاف $258 بلین کا مقدمہ دائر کیا۔

    ایلون مسک کا رواں سال انسان نما روبوٹ متعارف کرانے کا اعلان

    ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والے کیتھ جانسن کہتے ہیں کہ ڈوجکوئن میں سرمایہ کاری کرنے کے بعد اس نے پیسہ کھو دیا،

    وہ نیویارک کی ایک عدالت میں دائر کی گئی اپنانقطہ نظربیان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں سرمایہ کاری کرنے کا جھانسہ دیا گیا اورپھر 2019 سے dogecoin میں سرمایہ کاری کرکے نقصان اٹھایا ہے۔

    ایلون مسک نے ٹویٹرخریدنے کی ڈیل ختم کرنے کی دھمکی دے دی

    جانسن کا اندازہ ہے کہ جب سے مسک نے ورچوئل کرنسی کو فروغ دینا شروع کیا ہے، سرمایہ کاروں کو تقریباً 86 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ وہ چاہیں گے کہ مسک سرمایہ کاروں کو اس رقم کی واپسی کرے، نیز ہرجانے کی مد میں دگنی رقم 172 بلین ڈالرز بھی ادا کرے

    جانسن کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ مسک نے اس کی تشہیر کے ذریعے “Dogecoin کی قیمت، مارکیٹ کیپ اور تجارتی حجم” میں اضافہ کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابقہ ​​​​ہالی ووڈ پاور جوڑے کے درمیان چھ ہفتے کے قانونی جھگڑے کے بعد، ایک امریکی جیوری نے ڈیپ کو 10 ملین امریکی ڈالرسے زائد ہرجانے سے نوازا،

    ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا جائے، ایلون مسک کا مطالبہ

  • خوردنی تیل کی درآمد سےتیل کی قیمتوں میں کمی آئےگی،شہباز شریف

    خوردنی تیل کی درآمد سےتیل کی قیمتوں میں کمی آئےگی،شہباز شریف

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیرِ صنعت و پیداوار کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیاء کا دورہ قابلِ ستائش ہے. بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا. خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی. وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار اور سیکٹری کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں.

    وزیرِاعظم نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود کی اندونیشیاء سے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے خصوصی کوششوں کو سراہا. وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود اور سیکٹری امداد اللہ بوسال نے اسلام آباد میں ملاقات کی.

    وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرِ صنعت مخدوم مرتضی محمود نے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر اندونیشیاء کا دورہ کیا.دورے کا مقصد ملک میں خوردنی تیل کی درآمد سے متوقع بحران کا سد باب کرنا تھا. وزیرِ صنعت کی کوششوں کی بدولت انڈونیشیاء سے اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن (10 بحری جہاز) پاکستان کو فراہم کئے جا رہے ہیں. بحری جہازوں کی پہلی کھیپ وزیرِ صنعت و پیداوار کی انڈونیشیاء میں موجودگی کے دوران ہی پاکستان روانہ کر دی گئی تھی.

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کا انڈونیشیا کا دورہ اور انڈونیشیا کی وزارت تجارت سے مذاکرات کامیاب ہوئے.خوردنی تیل سے بھرے 10 بحری جہاز آئندہ دو ہفتے میں انڈونیشیا اور ملائشیا سے پاکستان پہنچیں گے

    انڈونیشیا سے کل اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جا رہا ہے . وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے معاملات طے کئے

    پاکستانی وفد کی درخواست پر انڈونیشیا کی وزارت تجارت نے تمام متعلقہ امور کو تیزی سے نمٹایا. انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے وفد میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمن طارق اللہ صوفی اور تنظیم کے رکن رشید جان محمد بھی شامل تھے.

  • خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور شہر قائد میں ایک اور جرم کی واردات سامنے آئی۔

    مزید تفصیلات کے مطابق اس شہر قائد میں پہلے بھی جرم کی بہت سی واردات سامنے آ چکی ہیں۔اس شہر میں پھر سے ایک جرم کی واردات سامنے آئی۔اس شہر میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ایک اور جرم ہواجس میں اس واردات کے دوران ہی ملزمان خاتون جو کہ ایک پولیس اہلكار تھی۔ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
    اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی سائرہ کو تھانہ سہراب گوٹھ کے شعبہ تفتیش میں تعینات کیا گیا ہے ۔اور یہ اپنے بھائی کے ساتھ اپنے گھر لاسی گوٹھ سے ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔اسی دوران ہی جب یہ تھانے جا ہی رہی تھی تو تهانے سے کچھ فاصلے پر ہی نا معلوم ملزمان آۓ۔اور انہوں نے لوٹ مار کرنے کی کوشیش کرنا شروع کر دی۔

    مزید یہ کہ خاتون کا کہنا تھا کہ جب میں نے ان ملزمان کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو انہوں نے ان پر تیزاب ہی پھینک دیا۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ اب زخمی ہونے والی پولیس اہلكار سائرہ اور ان کے بھائی جن کے ساتھ یہ تهانے اپنی ڈیوٹی کے لئے جا رہی تھی۔اور راستے میں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آ گیا۔لیکن اب پولیس کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاون،عوامی تحریک نےکال فار جسٹس ریلی نکالی

    سانحہ ماڈل ٹاون،عوامی تحریک نےکال فار جسٹس ریلی نکالی

    عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8ویں برسی کے موقع پرکال فار جسٹس ریلی نکالی .ریلی میں شہداکے ورثا،انکے یتیم بچوں اور عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی،ریلی کی قیادت خرم نواز گنڈاپور،ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری،رانا نفیس حسین قادری نے کی

    ریلی سےخطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 8سال کے بعد بھی ماڈل ٹاؤن کے مظلوم انصاف سے محروم ہیں ،غیر جانبدار تفتیش کیلئے قائم ہونے والی جے آئی ٹی پر تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے،زیر التوا اپیلوں اورسٹے آرڈر کا فائدہ ملزمان کو پہنچ رہا ہے، ریلی میں شریک ہزاروں کارکنان کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے انصاف دینے کی استدعا

    عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام نکلنے والی ریلی سے تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مودبانہ سوال ہے میری والدہ کو پولیس نے کیوں قتل کیا؟ 8سال گزر جانے کے بعد بھی مجھے انصاف کیوں نہیں مل رہا؟،ریلی سے علامہ رانا ادریس،مظہر محمود علوی،عرفان یوسف،نورین علوی نے بھی خطاب کیا.

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو آٹھ سال گزر جانے کے باوجود قاتلوں کو سزا نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 17 جون کا دن صرف افسوسناک اور شرمناک سانحہ کی وجہ سے نہیں جانا جاتا بلکہ شریفوں کے ہاتھ 14 بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، شریفوں کو دوبارہ اقتدار مل جانا ساری قوم اور اداروں پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے وارثوں کو انصاف اور قاتلوں کو سزا نہ ملنا بہت بڑا المیہ ہے، جو لوگ شہید ہوئے ان کے لواحقین آٹھ سال گزر جانے کے باوجود آج بھی در بدر ہیں اور انصاف نہ ملنے کی دہائی دیتے ہیں، وہ جب ہماری عدالتوں کے سامنے سے گزرتے ہیں تو ہاتھ اٹھا کر انصاف کیلئے اللہ سے گڑگڑا کر دعا کرتے ہیں، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، دیر صرف زمینی انصاف دینے والے اداروں میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 17 جون کو قانون و انصاف اور انسانی حقوق کا گلا گھونٹا گیا لیکن یہ ضرور ہوا کہ شریفوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پولیس اور افسران کے ذریعے ماورائے عدالت قتل اور انسانیت کا قلع قمع کروانا شریفوں کا نہ صرف طرہ امتیاز ہے بلکہ آج بھی اقتدار ملنے کے بعد انہوں نے وہیں سے کام شروع کیا ہے۔

    قبل ازیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد نے اپنی والدہ کی 8ویں برسی کے موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ آپ اپنی والدہ کا تعلیم حاصل کرنے والا خواب پورا کریں انصاف آپ کو ہم دیں گے۔

    ان کے اس دست شفقت سے میری انصاف ملنے کی امید قائم ہو گئی تھی اور میں نے ساری توجہ تعلیم پر مرکوز کر لی تھی۔17جون 2014ء کے دن میں 9ویں جماعت کی طالبہ تھی اب میں نے گریجوایشن کر لی ہے مگر انصاف کا دور دور تک نشان نہیں ہے۔ میاں ثاقب نثار نے غیر جانبدار تفتیش کے لئے جو جے آئی ٹی بنوائی تھی ماتحت عدالت میں وہ فیصلہ بھی ریورس ہو گیا اور تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کسی بھی ادارے کے سربراہ کی کمٹمنٹ پورے ادارے کی کمٹمنٹ ہوتی ہے۔ جس طرح کسی جج کا دیا ہوا فیصلہ تبدیل نہیں ہوتا اُسی طرح کمٹمنٹس بھی تبدیل نہیں ہوتیں۔

    بسمہ کا کہنا تھا کہ میری چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاء بندیال سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کا کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے اور مجھے بتایا جائے میری والدہ کو شہید کر کے مجھے ان کے سائے سے محروم کیوں کیا گیا؟انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے اہم کیس پر لاہور ہائیکورٹ میں تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم ایک ایک کر کے بری ہورہے ہیں۔ کیااِسے انصاف کہتے ہیں؟۔مظلوموں کی درخواستیں سماعت کے لئے بھی مقرر نہیں ہوتیں اور ملزموں کی درخواستوں پر فیصلے ہو رہے ہیں؟۔ انصاف ہم مانگ رہے ہیں مگر ریلیف ملزموں کو مل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے قوم کی ایک مظلوم بیٹی کی اپیل ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ساتھ ہونے والے قانونی کھلواڑ کا وہ نوٹس لیں اور مظلوموں کے زخموں پر انصاف کی صورت میں مرحم رکھیں۔اگر آج وہ کمزور کی آوازبنیں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انہیں اس غریب پروری کا اجرعظیم ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جملہ ہر روز عدالتوں میں بولا جاتا ہے انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے۔ہم 8سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔

  • ملک میں موبائل فونز کی تیاری میں حائل رکاوٹیں ختم

    ملک میں موبائل فونز کی تیاری میں حائل رکاوٹیں ختم

    اسلام آباد: ملک میں موبائل فونز کی تیاری میں حائل رکاوٹیں ختم کرتے ہوئے حکومت نے موبائل فون پارٹس کی درآمد سے پابندی ہٹا دی ہے ،

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں موبائل فیکچرنگ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے موبائل مینوفیکچرنگ کی ایل سی کھولنے کی اجازت دے دی، حکومت کی طرف سے ان اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے صدر مظفر حیات پراچہ کہتے ہیں کہ حکومت کے حالیہ اقدامات سے پاکستان میں یہ صنعت پھلےپھولے گی ،زرمبادلہ بھی اکٹھا ہوگا اورروزگار بھی ملے گا

    یاد رہے کہ چنددن پہلے ملک میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کرنے والی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن حکومت کے ساتھ مذاکرات کر رہی تھی، ایسوسی ایشن کے صدر مظفر حیات پراچہ کا چند دن پہلے یہ کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ کرنے والی موبائل فون کمپنیوں کو موبائل فون پارٹس امپورٹ کرنے کی اجازت بحال رکھی اور پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاکستان سے باہر موبائل فون ایکسپورٹ کرنے کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،

    مظفرحیات پراچہ کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری کو حکومتی سطح پر مزید سپورٹ کیا جائے تاکہ ملک بھر میں 5 لاکھ سے زائد افراد کا روزگار کا تحفظ ہو سکے اور موبائل فون ایکسپورٹ کرنے سے پاکستان کے امپورٹ بل میں نمایاں کمی ہوگی جبکہ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔ مظفر حیات پراچہ نے مزید کہا کہ ویتنام جیسے ملک میں 60 بلین ڈالر سالانہ کے موبائل فون بنا کر ایکسپورٹ کرتا ہے اور اگر حکومتی سطح پر توجہ دی جائے تو پاکستان میں اس سے زائد کے موبائل فون بنائے جا سکتے ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسی سلسلے میں موبائل فون امپورٹرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی اور خزانہ کو خط لکھا گیا ، جس میں موبائل فون کی ایکسپورٹ کے راستے میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ 100فیصد کیش مارجن اورسٹیٹ بنک سے پیشگی اجازت کی شرط ختم کی جائے۔موبائل فون امپورٹرز نے آراینڈ ڈی الاؤنس 3 فیصد سے بڑھا کر8 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    علاوہ ازیں حکومت سے نئی ڈیوٹی ڈرا بیک سکیم کا ایس آر او جاری کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔مطالبات کی منظوری کی صورت میں موبائل فون مینوفیکچررز نے ایکسپورٹ کا ہدف بتاتے ہوئے کہا کہ اگرمطالبات پورے کیے گئے تو2022-23ء میں 1 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹ کا ہدف ہے۔موبائل مینوفیکچررز نے بتایا ہے کہ سال 2023ء اور2024 ء میں 2.5 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹ کریں گے۔

  • پنجاب حکومت اور سر مائیکل باربرکا پارنٹر شپ بحال کرنے پر اتفاق

    پنجاب حکومت اور سر مائیکل باربرکا پارنٹر شپ بحال کرنے پر اتفاق

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا سستے آٹے کے بعد عوام کو سستے داموں کچن آئیٹمز کی فراہمی کیلئے سرگرم

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ3 روز کے اندر پلان آف ایکشن پیش کیا جائے
    مہنگائی کے باعث عام آدمی کی مشکلات کا ادراک ہے۔ میری اولین ترجیح ہے کہ عام آدمی پر معاشی بوجھ کم کیا جا سکے۔ سبزیوں کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ضلع میں باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کئے جائیں۔

    حمزہ شہبازنے ڈپٹی کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کی ڈپٹی کمشنرز کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو خود مانیٹر کریں، فیلڈ وزٹ کا مستند ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہونا چاہیئے۔ فیلڈ وزٹ اور دیگر متعلقہ ڈیٹا میں مطابقت ہونی چاہیئے۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے فیلڈ وزٹ نہ کرنے والے افسروں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

    حمزہ شہبازنے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے ہر اقدام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔سستے آٹے کی فراہمی پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے، اس کی ایک ایک پائی عام آدمی تک پہنچنی چاہیئے۔ سستے آٹے کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔آٹے کی گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے پنجاب کے خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے خصوصی اجلاس معقد ہوا،اجلاس میں سردار اویس احمد خان لغاری، بلال یاسین، ذیشان رفیق، پولیٹیکل اسسٹنٹس، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

    علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف صوبے میں تعلیم وصحت کی سہولتوں اور کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں،وزیر اعلی حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، ڈلیوری ایسوسی ایٹس کے چئیرمین سر مائیکل باربر اور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

    پنجاب حکومت اور سر مائیکل باربر نے پارنٹر شپ بحال کرنے پر اتفاق کیا. سر مائیکل باربر تعلیم، صحت اور کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کے لیے ایک بار پھر پنجاب حکومت سے تعاون کریں گے .مشترکہ ٹیم آئندہ کا لائحہ عمل کے لئے سفارشات تیار کرے گی،جامع روڈمیپ تیار کرکے تیزی سے آگے بڑھا جائے گا

    سر مائیکل باربر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بے پناہ کام ہوا۔پنجاب حکومت کی اب بھی ہر ممکن معاونت کرینگے.

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ سر مائیکل باربر کے ساتھ مل کر اپنجاب کے عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کریں گے۔ سر مائیکل باربر کے تجربے سے استفادہ کرکے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔ شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم روڈمیپ کے ذریعے پلان آف ایکشن مرتب کیا جائے گا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ سر مائیکل باربر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شاندار اصلاحات متعارف کرائیں۔ اب بھی سر مائیکل باربر کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سر مائیکل باربر کی مسلم لیگ ن کے سابق دور میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا .برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنرنےپنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

    اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق، رانا مشہور احمد، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، علی رضا اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی.

  • ایمبر ہرڈ جونی ڈیپ سے اب بھی محبت کرنے کی دعویدار

    ایمبر ہرڈ جونی ڈیپ سے اب بھی محبت کرنے کی دعویدار

    ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ اور ان کی اہلیہ ایمبرڈ ہرڈ نے حال ہی میںایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے کہا کہ میں اب بھی جونی ڈیپ سے محبت کرتی ہوں میرے دل میں ان کے لئے نفرت یا منفی خیالات نہیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں کی طرف سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے میں اپنے شوہر کی وجہ سے رسوا ہوئی لوگوں کے سامنے بھی جوابدہ ہوئی لیکن اس کے باوجود آج بھی جونی ڈیپ کے بارے میں سوچتی ہوں تو بالکل بھی نفرت والے جذبات نہیں ابھرتے ۔میں نے اپنا اور جونی ڈیپ کا رشتہ بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن میں کامیاب نہ ہو سکی ۔

    یاد رہے کہ دونوں نے محبت کی شادی کی تھی لیکن یہ شادی پندرہ ماہ تک ہی چل سکی کیونکہ اس کے بعد ان کے درمیان اختلافات نے سر اٹھایا اور دونوں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایمبر ہرڈ لاس اینجلس کی ایک عدالت میں گال پر چوٹ کے ساتھ پیش ہوئیں اور انھوں نے طلاق کی درخواست کے ساتھ عدالت سے استدعا کی کہ جونی ڈیپ کو ان سے دور رہنے کا حکم دیا جائے۔انہوں نے دعوی کیا تھا کہ وہ گھریلو تشدد کا شکار ہوتی رہی ہیں اور ان کے شوہر مسلسل ایسا کررہے ہیں ۔اس پر جونی ڈیپ نے ہتک عز ت کا دعوی کیا جسے ایمبرہرڈ ہار گئیں اور عدالت نے دونوں فریقین کو جرمانہ بھی کیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ جانی اپنی سابقہ اہلیہ سے پیسے نہیں لیںگے ۔

  • دانیال عزیزسروسز ہسپتال منتقل،حمزہ شہباز نے عیادت کی

    دانیال عزیزسروسز ہسپتال منتقل،حمزہ شہباز نے عیادت کی

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی سروسز ہسپتال آمد ،وزیر اعلی پنجاب نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی عیادت کی .وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے دانیال عزیز کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے دانیال عزیز کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ،ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔اللہ تعالٰی نے آپ کو زندگی دی ہے، انشاء اللہ آپ مکمل صحت یاب ہوں گے۔ صوبائی وزراء عطا اللہ تارڑ اور خواجہ سلمان رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے.

    قبل ازیں لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج لیگی رہنماء دانیال عزیز کیلئے 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا.پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہونگے۔

    میڈیکل بورڈ میں پلاسٹک سرجن پروفیسر فرید خان، آرتھو پیڈک سرجن پروفیسر علی رضا ہاشمی اور میڈیسن کے پروفیسر عارف ندیم ،سرجری کی پروفیسر یاسین رفیع، تھوریسک سرجن پروفیسر شعیب نبی، انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر نائلہ اسد ،پلمونولوجسٹ ڈاکٹر مظہر نقوی، گردوں کے ماہر ڈاکٹر ذاہد رفیق اور پلاسٹک سرجری کی ڈاکٹر سعدیہ جان شامل ہیں.

    میڈیکل بورڈ دانیال عزیز کی طبیعت اور جاری علاج کا جائزہ لےگا۔ دانیال عزیز کےعلاج کا فیصلہ بورڈ کرےگا۔ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی کا دانیال عزیز کی صحت کےبارے میں
    کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال لایا گیا تھا،دانیال عزیز کے بازو، ٹانگوں اور پسلیوں پر چوٹیں ہیں – دانیال عزیز کی مختلف جگہوں سے فریکچر ہوا ہے جبکہ حادثے سے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں انہیں سانس میں دشواری ہے ،انہوں نے بتایا کہ دس رکنی میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے جو صبح اور شام دانیال عزیز کاطبی معائنہ کرے گا.

    دانیال رزیز کو جب سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تو صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اورعطاء اللہ تارڑ بھی ہسپتال موجود تھے. وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے شکرگڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں دانیال عزیز کے زخمی ہونے کے واقعہ پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دانیال عزیز کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اوردیگر زخمیوں کو بھی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیاہے –

    دانیال عزیز کی اہلیہ، مہناز اکبرکا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت عوام کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹرز اچھا علاج کر رہے ہیں، ہمارے اسپتال بہت اچھے ہیں.واضح رہے کہ لیگی رہنما دانیال عزیز گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوگئے تھے، ن لیگی رہنما کی گاڑی کو شکر گڑھ میں ٹرک نے ٹکر مار دی تھی۔ حادثے میں دانیال عزیز زخمی جبکہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔