Baaghi TV

Author: +9251

  • سپر ہٹ فلم نو اینٹری کے سیکوئل کی تیاری

    سپر ہٹ فلم نو اینٹری کے سیکوئل کی تیاری

    فلم ”نو اینٹری “ جو اپنے وقت کی سپر ہٹ فلم ہے اس کا سیکول بنائے جا نے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اس سلسلے میں کاسٹ بھی فائنل ہو رہی ہے کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اس میں ٹرپل کردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔کہا جا رہا ہے کہ سلمان کے ساتھ میں انیل کپور اور فردین خان بھی ہوںگے لیکن بی پاشا باسو ،سلینا جیٹلی ،ا یشا دیول اور لارادتہ اس سیکول کا حصہ نہیں ہوں گی ان کی جگہ کونسی اداکارائیں ہوں گی ابھی اس کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔ہدایتکار انیس بزمی کا کہنا ہے کہ نو اینٹری کے سیکول کی بہت جلدی شوٹنگ شروع ہوجائیگی۔

    یاد رہے کہ نو اینٹری کے سیکول کے لئے شائقین بے چینی سے منتظر ہیں کیونکہ اس فلم نے شائقین کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیا تھا اور تمام اداکاروں کی اس میں اداکاری اتنی بہترین تھی کہ لوگ آج تک نہیں بھولے ،فلم کا میوزک بھی اُس دور میں سپر ہٹ ہوا تھا ۔توقع کی جا رہی ہے کہ فلم نو اینٹری کا سیکول بھی شائقین کو محظوظ کریگا ۔سلمان خان اور انیل کپورکی جوڑی کو بھی بہت سراہا گیا تھا ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان ،انیل اور فردین کی جوڑی اتنے برسوں کے بعد سکرین پر اپنا رنگ جما پاتی ہے یا نہیں

  • امیتابھ بچن نے کیا ماضی کی یادوں کا تازہ

    امیتابھ بچن نے کیا ماضی کی یادوں کا تازہ

    امیتابھ بچن جو پانچ دہائیوں سے بالی وڈانڈسٹری پر راج کررہے ہیں انہوں نے کیا اپنی یادوں کو تازہ ۔امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ یہ تصویر 1978میںریلیز ہونے والی فلم ڈان کے وقت کی ہے اور تصویر میںموجود لوگ سینما گھر میری فلم دیکھنے کےلئے موجود ہیں ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار امیتابھ بچن کی فلم دیکھنے کےلئے شائقین بکنگ کی غرض سے سینما گھر میں ہجوم کی صورت میں کھڑے ہیں ۔امیتابھ بچن نے یہ تصویر شئیر کی تو ان کے پرستاروں نے دلچپسپ کمنٹس کئے ۔

    یاد رہے کہ امیتابھ بچن کا شمار آج بھی اس عمر میں بھی بالی وڈ کے مہنگے ترین فنکاروں میں ہوتا ہے ۔امیتابھ بچن نمبر ون کی دوڑ میں چوداں فلاپ فلمیں دینے کے بعد شامل ہوئے تھے ۔ان کی شروع میں پہ در پہ فلمیں فلاپ ہوئیں لیکن قسمت کی دیوی ان پر ایسی مہربانی ہوئی کہ پھر ان کی ہر دوسر ی فلم ہٹ ہوئی اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ انہیں بالی وڈ کے شہنشاہ کا خطاب ملا۔امتیابھ بچن ریکھا کے ساتھ افئیر کے حوالے سے بھی کافی چرچا میں رہے ریکھا کے ساتھ وہ شادی نہ کر سکے ۔امیتابھ بچن فلموں میںآنے سے پہلی ہی جیا بچن کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے ۔بالی وڈ کے اس شہنشاہ کے کریڈیٹ پر بہت بڑی فلمیں ہیںانہوں نے اپنے دور کی ہر بڑی ہیروئین کے ساتھ کام کیا ۔

  • سینئر اداکار محمود اختر علیل ہوگئے

    سینئر اداکار محمود اختر علیل ہوگئے

    پاکستان ٹی وی کے سنہرے دور کے سنہرے آرٹسٹ محمود اختر خاصے علیل ہیں ان کی صحیتابی کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں فنکار ان کی صحیتابی کی دعاﺅں والی پوسٹیںلگا رہے ہیں ۔حال ہی میں معروف اداکار نبیل ظفر نے انسٹاگرام پر محمود اختر اور تنویر جمال دونوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی ان دونوں کو جلد از جلد صحیتاب کرے ۔تاہم ہمایوں سعید نے بھی دونوں اداکاروں کی صحیتابی کے لئے دعا کی ۔

    یاد رہے کہ اداکار،پرڈیوسر اور شاعر محمود اخترنے 1974میں اپنے کیرئیر کی شروعات کی اور پہلا ڈرامہ ہی ادکار عابد علی کے ساتھ کیا ۔ان کے مشہور ڈراموں میں ہوائیں ،گل رعنا،انار کلی ،جورو کا غلام،ہوائیں و دیگر قابل ذکر ہیں ۔انہوں نے ایم کام کر رکھا ہے ،محمود اختر نے بینک اور پی آئی اے میں ملازمت بھی کی ۔محمود اختر بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کے بہت بڑے مداح ہیں کہا جاتا ہے کہ محمود اختر بھارتی فلم کی شوٹنگ کےلئے بیرون ملک تھے وہاں ان کو ہارٹ اٹیک آیا تو نوازالدین صدیقی نے ان کی بہت خدمت کی اسلئے وہ نوازالدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان کو سراہتے ہیں ۔محمود اختر کے کام میں ورائٹی دیکھی جا سکتی ہے انہوں نے ہر کردار دل سے کیا اور ایسا کیا کہ آج تک یاد کئے جاتے ہیں ڈرامہ سیریل ہوائیں میں ان کا کردار ان کے پرستار آج بھی نہیں بھولے۔

  • ایمبرہرڈ جعلی رونا روتی رہیں؟

    ایمبرہرڈ جعلی رونا روتی رہیں؟

    ایمبرہرڈ اور جونی ڈیپ کا کیس کافی وقت چلا اور کیس کا جو فیصلہ آیا ہم سب کے سامنے ہے ۔جس جیوری نے کیس کا فیصلہ کیا اس کے سات ممبرز تھے ان سات میں سے ایک ممبر نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیس کو بہت باریکی سے سنا اور اس دوران ہم نے محسوس کیا کہ ایمبرہرڈ ایک بات کرتیں اور رو پڑتیں اور شدت سے روتیں لیکن کچھ سیکنڈز کے بعد ان کا رونا بالکل ہی ختم ہوجاتا اس رونے کو

    ہم سب جیور ی ممبر ز نے آپس میں بات کرتے ہوئے مگر مچھ کے آنسو قرار دیا تھا جبکہ ہم نے یہ محسوس کیا کہ جونی ڈیپ سے جو بھی سوال کیا جاتا وہ بہت ہی تحمل سے جواب دیتے اور جواب دیتے وقت روتے نہیں تھے بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات کافی حقیقی محسوس ہوتے تھے بلکہ جیوری ممبر نے یہاں تک کہا کہ پورے کیس کے دوران جونی ڈیپ نے اپنے جذبات پر قابو رکھا ۔جیوری ممبر نے جونی ڈیپ کے حق میں دئیے گئے فیصلے کی وجوہات بھی بیان کیں کہ کیوں انہوں نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ دیا ۔
    یاد رہے کہ ایمبرہرڈ جیور ی کے اس فیصلے کے بارے میں کافی شک و شہبات کا شکار ہیںان کا کہنا ہے کہ جونی ڈیپ نے عدالت میں بہت اعلی اداکاری کی جس کی وجہ سے ججز نے متاثر ہو کر فیصلہ ان کے خلاف دیا جبکہ جیوری ممبرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے میرٹ پر فیصلہ کیا۔

  • پرائیوٹ سپورٹس کلبز کی حوصلہ افزائی کی جائے،گورنر پنجاب

    پرائیوٹ سپورٹس کلبز کی حوصلہ افزائی کی جائے،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سیکرٹری یوتھ افیئرزاینڈ سپورٹس اسد اللہ فیض نےملاقات کی ،ملاقات کے دوران سپیشل سیکرٹری ٹو گورنر عمر سعید بھی موجود تھے،
    ملاقات میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ اور ای روزگار پروگرام کے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.سیکرٹری سپورٹس نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹیوں کو ای روزگار سینٹرز منتقلی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی

    اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ نوجوان نسل کو سپورٹس کی صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول کرنا بہت اہم ہے. معاشرے میں کھیلوں کے صحتمندانہ رحجان کو فروغ دینے کے لیے جو پرائیوٹ سپورٹس کلبز اچھا کام کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے.

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ سپورٹس اور تعلیمی ادارے ملکر کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک جامع پالیسی بنائیں. تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیاں طلبا کی جسمانی اور ذہنی صحت، نشو نما کے لیے بہت اہم ہیں. محکمہ سپورٹس اور تعلیمی اداروں میں سپورٹس کو فروغ دینے کے لیے رابطہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے.

    بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ ای روزگار سینٹرز نوجوانوں کو مختلف ٹیکنیکل کورسز کی تربیت فراہم کر کے روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے. سینکڑوں نوجوان ای روزگار سینٹرز سے ہنر سیکھ کر روزگار کما رہے ہیں. سیکرٹری سپورٹس نے بتایا کہ ای روزگار سینٹرز میں ای کامرس، ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ اور ویب ڈیزائننگ کی تربیت دے رہے ہیں.

    گورنر پنجاب نے محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یونیورسٹیوں کے مابین ای روزگار سینٹرز کی منتقلی کے حوالے سے ایم او یو سائننگ کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد کرنے کی منظوری بھی دی

    سیکرٹری سپورٹس نے بتایا کہ ایم او یو سائننگ کی تقریب جلد منعقد ہو گی. ایم او یو سائننگ تقریب میں21 ای روزگار سینٹرز یونیورسٹیوں کو منتقل کیے جائیں گے. پنجاب کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز تقریب میں شرکت کریں گے.

  • شادی کے بعد رنبیر بہت بدل گیا ہے:نیتو کپور

    شادی کے بعد رنبیر بہت بدل گیا ہے:نیتو کپور

    رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور جو آج کل اپنی فلم ”جُگ جُگ جیو“ کی پرموشن میں مصروف ہیں ان کے ہر طرف انٹرویوز ہورے ہیں اور ہر کوئی ان سے فلم کے حوالے سے کم اور عالیہ رنبیر کے حوالے سے زیادہ بات کرتا ہے ۔حال ہی میں فلم کی پرموشن کے دوران نیتو سنگھ سے ہندوستان ٹائمز نے رنبیر کے حوالے سے سوال کیا تو نیتو سنگھ نے کہا کہ شادی کے بعد میرا بیٹا کافی بد ل گیا ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ عالیہ ہماری زندگیوں میں آئی ۔عالیہ نے رنبیر کو بے پناہ محبت دی ہے ۔پہلے یہ ٹینشن ہوتی تھی کہ شادی نہیں ہوئی شادی نہیں ہوئی لیکن اب ہو گئی ہے اب کوئی ٹینشن نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں نیتو نے کہا کہ ہمیں شادی بیاہ کی تقریبات کو محدود ہی رکھنا چاہیے تاکہ ہم اچھی طرح سے لطف اندوز ہو سکیں ہم کیا کرتے ہیں کہ ہم دوسروں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں ۔ہم نے بہت ہی محدود پیمانے پر شادی کی اس طرح اگر سب کریں تو یقینا یہ مثال بنے گی اور لوگ اس کو فالو کریں گے ۔

    یاد رہے کہ نیتو سنگھ کرن جو ہر کی فلم ”جگ جگ جیو“ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اس میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی دکھائی دیں گے نیتو سنگھ عالیہ اور رنبیر کی شادی کے بعد کافی خوش ہیں ان کا ماننا ہے کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ عالیہ اس گھر میں بہو بن کر آئی ۔عالیہ آج کل اپنے پہلے ہالی وڈ پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ رنبیر کپور ممبئی میں ہیں۔

  • تحریک لبیک پاکستان نے  ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

    تحریک لبیک پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

    تحریک لبیک پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے.تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب کے ناظم اعلی علامہ غلام عباس فیضی نے ضمنی انتخابات کے سلسے میں لاہور کے حلقہ پی پی 170 سے پارٹی کا ٹکٹ علامہ جمیل احمد شرقپوری کو جاری کر دیا جبکہ لاہور کے حلقہ پی پی 167 کی ٹکت حسنین احمد شہزاد کو جاری کی ہے.

    تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب کے ناظم اعلی علامہ غلام عباس فیضی نے لاہور ہی کے ایک اور حلقہ پی پی 168سے پارٹی کا ٹکٹ امجد عباس کو جاری کیا ہے، اس موقع پر علامہ غلام عباس فیضی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی اور تمام حلقوں سے پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں.

    تحریک لبیک پاکستان نے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 سے پارٹی کا ٹکٹ رانا منصور کو دیا ہے جبکہ شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 سے پارٹی کا ٹکٹجاوید اقبال کو دیا گیا ہے، اسی طرح لاہور کے حلقہ پی پی 158 سے بلال شیخ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ہوں گے.

    قبل ازیں تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر کا کہنا ہے کہ مفتی قاسم فخری کا کہنا ہے کہ ہم دعوی کرتے ہیں کہ کزشتہ رات ہمارے افراد اورنمائیندگان کو اغوا کای گیا ہے ان کو رات کو چھاپے مار کر اغوا کیا گیا ہے انہیں فوری طور پر بازیاب کرایا جائے.

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک آئینی دائرے کے اندر رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں اور جب ہم سڑکوں پے نکلتے ہیں تو پھر تمھاری چیخیں نکلتی ہیں کہ کیوں سڑکوں پر آگئے ہیں،ہم سڑکوں پر نہیں آنا چاہتے مگر ہمارا معاملات حل کئے جائیں کیوں ہمارے معاملات حل نہیں کرتے؟، کیوں ہماری سیٹ زبردستی اٹھا کر دوسرے کو دے دی گئی؟، کیوں ہماے بلدیاتی نمائیندوں کو اٹھایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں آئینی طریقے سے رہنے دیا جائے ہم پاکستان کے شہری ہیں اورایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں کیوں ہمیں روکا جارہا ہے جب ہم آئینی طریقے سے آرہے ہیں.

    مفتی قاسم فخری نے کہا کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے،جن پولنگ اسٹیشنز پر انہوں نے دھاندلی کی ان پولیگ اسٹیشنز پر ہماری درخواست پر کیوں دوبارہ پولنگ نہیں کرائی گئی ،کس بات کا ڈر ہےآپ زبردستی جعلی طریقے سےاپنی مرضی سےنشتیں دیں گے تو پھرکیا فائدہ ، اس الیکشن کمیشن کو ختم کر دیں یہ ویسے ہی نااہل ہے ڈمی ہے.پھر آپ کسی سے 2 کروڑ لے لیں کسی سے 10 کروڑ لے لیں یا 20 کروڑ لے لیں اوراپنی مرضی کا ایم این اے اور ایم پی اے منتخب کر لیں پھر کیوں قوم کا پیسہ بھنسایا ہوا ہے کیوں وقت ضائع کررہے ہیں.

    آپ نے اگریہی کچھ کرنا ہے تو پھر اپنی مرضی سے لائیں لوگوں کو چھوڑیں جمہوریت کو کیوں جمہوریت کے نام پر ایسے کام کر رہے ہیں، ہم اس بات کو باور کرانے آئے ہیں اور اس بات کا پیغام دینے آئے ہیں کہ تحریک پاکستان کے اس وقت پورے پاکستان سے اس وقت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں، ٹھریک لبیک پاکستان ملک کے کوئی بھی الیکشن ہوں خواہ وہ صوبائی ہون یا بلدیات کے الیکشن ہوں تحریک لبیک پاکستان انشاءاللہ کامیاب ہو گی.رات اندھیرے میں ہمارے بلدیات کے امیدواروں چیئرمینز،وائس چیئرمینز اور کونسلرز کو پولیس نے اغوا کیا ہے. ہم ان سے رابطہ کر رہے ہیں مگر وہ رابطے میں نہیں آرہے آج ان کاّذات کی اسکروٹی ہونا تھی اگر وہ نہیں پہنچیں کے تو ان کاّزات مسترد ہو جائیں گے.

  • کینسر کے مریضوں کیلئے خوشخبری

    کینسر کے مریضوں کیلئے خوشخبری

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے احسن اقدام

    وزیر اعلی حمزہ شہباز کی کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خصوصی کاوش رنگ لے آئی، کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کا مسئلہ حل کر دیا گیا. کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی خریداری کے لئے نقد رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی .

    میو ہسپتال اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفت ادویات کی خریداری کے لئے رقم ٹرانسفر کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا .وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے . بینک آف پنجاب کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کو امید زندگی پروگرام کے تحت رقم منتقل کرے گا

    اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی۔کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ چیف سیکرٹری، صدر بینک آف پنجاب، سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

    قبل ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مفت علاج کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہیلتھ انشورنس وزیراعظم شہبازشریف کا برین چائلڈ ہے۔

    خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازعوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔ پنجاب کی عوام کو علاج کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید ہسپتالوں کو تیزی سے ام پینل کیاجارہاہے،پنجاب کے خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے بون میروٹرانسپلانٹیشن کی سہولت بھی دیناچاہتے ہیں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں رات سے صبح تک ڈاکٹرزکی حاضری اور مریضوں کو علاج کی بہترسہولت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کی خاطرخودفیلڈمیں نکلناہوگا۔ پنجاب میں منتخب شدہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اسٹیٹ لائف کے عملہ کو مریض کے بہترعلاج کو یقینی بناناہوگا۔عوام کی جانب سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس سے متعلق شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیاجائے گا۔پنجاب کے منتخب شدہ مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرکے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مریضوں کے علاج کو مانیٹرکیاجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے علماء کرام سے مساجدمیں خطبات کے ذریعے عوام میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بارے آگاہی پیداکرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

  • فیٹف،جی ایچ کیو میں قائم کردہ ‘کورسیل’ نے کامیابی میں کلیدی کردارادا کیا، وزیراعظم

    فیٹف،جی ایچ کیو میں قائم کردہ ‘کورسیل’ نے کامیابی میں کلیدی کردارادا کیا، وزیراعظم

    فیٹف،جی ایچ کیو میں قائم کردہ ‘کورسیل’ نے کامیابی میں کلیدی کردارادا کیا، وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو فاٹف کی شرائط پوری ہونے اور وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے کی مبارک باد دی ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘ٹیم پاکستان’ کو مبارک ہو جس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے کی قومی کاوش کرنے والی تمام سول اور ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارک دیتا ہوں، ان کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی ، عسکری قیادت کو فاٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارک، پاکستان کو حاصل ہونے والی اس بڑی کامیابی پر آپ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف کے قائم کردہ ‘کورسیل’ نے پاکستان کی اس اہم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ،اکتوبر میں فائف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے، آنے والے وقت میں پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی، ان شاءاللہ جس ٹیم ورک اور جذبے سے گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کوشش ہوئی، یہی قومی کاوش معیشت کی بحالی کے لئے بھی کر رہے ہیں قوم کو مایوسی، ناامیدی اور معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی طرف واپس لے کر آئیں گے، ان شاءاللہ

    خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر ڈاکٹر مارکس نے کہا ہے کہ فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا، اسلام آباد نے 34 نکات پر مشتمل 2 ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کر لیا ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ ٹیم جلد دورہ کرے گی۔

    ایف اے ٹی ایف کا چار روزہ اجلاس منگل کو جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہوا، ایف اے ٹی ایف کے 206 ارکان اور مبصرین کی نمائندگی کرنے والے مندوبین مکمل اجلاس میں شرکت کی، مبصرین میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹس شامل تھے۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے برلن میں ہونے والے اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران صدر ایف اے ٹی ایف ڈاکٹر مارکس نے بتایا کہ پاکستان نے دیئے گئے اہداف مکمل حاصل کر لیے ہیں۔ یہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے اچھا ہو گا، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تمام پوری شرائط پوری کر دی ہیں، ایف اے ٹی ایف کا وفد کورونا کی صورتحال دیکھ کر جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، ہماری ٹیم دورہ کے دوران تمام اقدامات کا جائزہ لے گی، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکال پرعملدرآمد کر لیا۔

    انہوں نے کہا کہ رکن ممالک نے کارکردگی کو سراہا، گزشتہ دو سال میں ہم نے 5بار انسداد دہشت گردی کے اقدامات کا جائزہ لیا، پاکستان نے دونوں ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا۔ اُسے مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا جارہا۔ پاکستان نےاس امر کا مظاہرہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئے گروہوں کے سینیئر رہنماؤں کے خلاف تحقیقات اور ان کے خلاف مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ منی لانڈرنگ تحقیقات کے حوالے سے بھی پاکستان میں ایک مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

    صدر ایف اے اٹی ایف کا کہنا تھا کہ چار روزہ اجلاس میں یوکرین پر روسی حملہ زیر بحث آیا، ایف اے ٹی ایف میں روس کا قائدانہ کردار واپس لیا جا رہا ہے، جبرالٹر کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے رکن ملکوں نے بہت محنت کی ہے، کورونا نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو متاثر کیا، ایف اے ٹی ایف نے ڈیجیٹل مانیٹرنگ بہتر کی ہے، یہ ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس تھا۔

  • پاکستان کی طرف سے ایف اے ٹی ایف  کے ایکشن پلانز کی تکمیل بڑی کامیابی ہے۔آرمی چیف

    پاکستان کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلانز کی تکمیل بڑی کامیابی ہے۔آرمی چیف

    راولپنڈی: چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلانز کی تکمیل بڑی کامیابی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے فیٹف ایکشن پلانز کی تکمیل ایک بڑی کامیابی ہے۔ ایکشن پلان پرعمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموارہوئی۔

     

    آرمی چیف نے کہا کہ جی ایچ کیو میں قائم کورسیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا، سول اور ملٹری ٹیم نےایکشن پلان پر مضبوط عمل یقینی بنایا گیا، کورسیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر ڈاکٹر مارکس نے کہا ہے کہ فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا، اسلام آباد نے 34 نکات پر مشتمل 2 ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کر لیا ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ ٹیم جلد دورہ کرے گی۔

    ایف اے ٹی ایف کا چار روزہ اجلاس منگل کو جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہوا، ایف اے ٹی ایف کے 206 ارکان اور مبصرین کی نمائندگی کرنے والے مندوبین مکمل اجلاس میں شرکت کی، مبصرین میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹس شامل تھے۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے برلن میں ہونے والے اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران صدر ایف اے ٹی ایف ڈاکٹر مارکس نے بتایا کہ پاکستان نے دیئے گئے اہداف مکمل حاصل کر لیے ہیں۔ یہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے اچھا ہو گا، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تمام پوری شرائط پوری کر دی ہیں، ایف اے ٹی ایف کا وفد کورونا کی صورتحال دیکھ کر جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، ہماری ٹیم دورہ کے دوران تمام اقدامات کا جائزہ لے گی، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکال پرعملدرآمد کر لیا۔

    انہوں نے کہا کہ رکن ممالک نے کارکردگی کو سراہا، گزشتہ دو سال میں ہم نے 5بار انسداد دہشت گردی کے اقدامات کا جائزہ لیا، پاکستان نے دونوں ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا۔ اُسے مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا جارہا۔ پاکستان نےاس امر کا مظاہرہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئے گروہوں کے سینیئر رہنماؤں کے خلاف تحقیقات اور ان کے خلاف مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ منی لانڈرنگ تحقیقات کے حوالے سے بھی پاکستان میں ایک مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

    صدر ایف اے اٹی ایف کا کہنا تھا کہ چار روزہ اجلاس میں یوکرین پر روسی حملہ زیر بحث آیا، ایف اے ٹی ایف میں روس کا قائدانہ کردار واپس لیا جا رہا ہے، جبرالٹر کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے رکن ملکوں نے بہت محنت کی ہے، کورونا نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو متاثر کیا، ایف اے ٹی ایف نے ڈیجیٹل مانیٹرنگ بہتر کی ہے، یہ ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس تھا۔