Baaghi TV

Author: +9251

  • گورنر پنجاب کا تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ

    گورنر پنجاب کا تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ

    گورنر پنجاب نے گورنر ہاوس میں ورلڈ ڈونر ڈے کے موقع پرسندس فاونڈیشن کے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا. گورنر پنجاب کے علاوہ گورنر ہاوس کے افسران اور ملازمین نے بھی خون کا عطیہ دیا.

    اس موقع پر ڈائریکٹرز سندس فاونڈیشن خالد عباس ڈار ، سہیل وڑائچ اور صد ر سندس فاو نڈیشن محمد یاسین خان بھی موجود تھے. ڈائریکٹر سندس فاونڈیشن سہیل وڑائچ نےگورنرپنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی.

    اس موقع پر سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ آپ آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں.

    گورنرپیجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ سندس فاونڈیشن تھلیسیمیا اور ہیموفیلیاکے مریضوں کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے. تھیلیسیمیا میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے خون کا عطیہ دینا ایک بہت بڑی نیکی ہے. آئیے مل کر اس نیک مقصد اور اللہ کی رضا کے حصول کے لئے خون کے عطیات دیں. صحت مند شخص کے لئے خون عطیہ کرنا بے ضرر ہے. جبکہ مریض کے لیے زندگی کی نوید ہے ، بالخصوص نوجوان تھیلیسیمیا، ہیمو فیلیا کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے خون عطیہ کریں. خون کے عطیے سے ہر سال لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی ملتی ہے. میڈیا بھی خون عطیہ کرنے کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنے نے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے. گورنر پنجاب

    خالد عباس ڈار کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے آج ورلڈ ڈونر ڈے پر خون کا عطیہ دے کر دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے. محمد یاسین خان نے کہا کہ گورنر صا حب ھمیشہ سے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کو خو ن کا عطیہ دیتے ہیں.
    سندس فاونڈیشن اس نیک عمل پر گورنر پنجاب کو خراج تحسین پیش کر تی ہے

  • جرمنی:196 پادریوں نے کم از کم 600 بچوں سے جنسی زیادتی کی: رپورٹ

    جرمنی:196 پادریوں نے کم از کم 600 بچوں سے جنسی زیادتی کی: رپورٹ

    برلن :جرمنی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مُوئنسٹر شہر کے کیتھولک ڈائیوسیز میں 1945 سے 2020 کے درمیان 196 پادریوں نے کم از کم 600 نوجوانوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کی اصل تعداد 10 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ مسیحیت میں ڈائیسیز گرجاگھروں کے ایک گروپ کو کہا جاتا ہے جس کی نگرانی ایک بشپ کرتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف مُوئنسٹر کی رپورٹ کے مطابق ڈائیوسیز کے پاس جنسی تشدد کے شکار 610 افراد کا سرکاری ریکارڈ موجود ہے۔ اس تحقیق میں شامل مؤرخ نتالی پورونک کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کے شکار افراد کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک 196 پادریوں نے جنسی زیادتی کے کم از کم 5700 انفرادی فعل کیے۔

    مذہبی جنسی استحصال کے اسکینڈلز کو بے نقاب کرنے پر فرانسیسی پوپ صحافیوں کے مشکور

    پانچ فیصد پادری عادی مجرم پائے گئے اور انہوں نے 10 سے زیادہ افراد کے ساتھ جنسی زیادتی کی جبکہ 10 فیصد سے کم پادریوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ جنسی زیادتی کے شکار افراد میں ہر چار میں سے تین لڑکے تھے اور زیادہ تر کی عمریں 10 سے 14 برس کے درمیان تھیں۔ جنسی زیادتی کے شکار افراد ڈپریشن میں مبتلا ہوئے اور 27 کیسز ایسے تھے جس میں انہوں نے خودکشی کی کوشش کی۔

    فرانس کے مختلف گھرجا گھروں کے 3200 پادری اور ارکان بچوں سے زیادتی میں ملوث نکلے

    مُوئنسٹر کے بشپ فیلکس جین کی جانب سے اس رپورٹ پر ابھی تفصیلی تبصرہ کرنا باقی ہے۔ فیلکس جین 2009 سے مُوئنسٹر کے نگران ہیں۔ تاہم رپورٹ مرتب کرنے والوں نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنسی زیادتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہے۔ امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بشپ فیلکس جین نے رپورٹ ابھی نہیں دیکھی تاہم انہوں نے ایک بیان میں جنسی زیادتی کے شکار افراد سے معافی مانگی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ان کو چرچ کی فائلوں تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کی گئی اور انہوں نے جنسی زیادتی کے متاثرین سے بھی بات چیت کی

  • کے آر خان نے اکشے کا سوشل میڈیا پر بنایا مذاق

    کے آر خان نے اکشے کا سوشل میڈیا پر بنایا مذاق

    کمال آر خان جو کہ اپنے ہر ساتھی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں کچھ نہ کچھ ایسا بولتے ہیں کہ جس سے نہ صرف اگلا دکھی ہو بلکہ کنٹرورسی بھی جنم لے۔ ایسا ہی کچھ انہوںنے حال میں کیا کے آر کے نے کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار کو ٹویٹر پر کیا ٹیگ اور اور لکھا کہ بھائی جان کچھ بھی کہو آپ نے بالی وڈ میں آتنک مچا دیا ہے ،چھ فلمیں ایکساتھ فلاپ دیکر لاشیں بچھا دی ہیں اور ہم آپ کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں اتنا زبردست ریکارڈ بنانے پر۔ ان کی اس پوسٹ پر بہت سارے صارفین نے کمنٹس کئے اور زیادہ تر نے اکشے کے حق میں لکھا اور کے آکے کو اپنے کام سے کام رکھنے کی تجویز دی۔

    یاد رہے کہ اکشے کمار کی ماضی قریب میں کچھ فلمیں ناکامی سے ہمکنار ہوئی ہیں اکشے کمار کی نئی فلم ”سمراٹ پرتھوی“ بھی بری طرح فلاپ ہوئی ہے اور بہت کم بزنس کیا ہے ، چندر پرکاش کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں اکشے کمار نے ہندو بادشا پرتھوی چوہان کا کردار ادا کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سمراٹ پرتھوی تین سو کروڑ میں بنائی گئی ہے لیکن ابھی تک فلم نے مجموی طور پر جو بزنس کیا ہے وہ 61.72 ہے جو کہ بہت ہی کم ہے۔اکشے کمار کا شمار بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے نہ صرف فلموں میں کام کیا ہے بلکہ پرڈیوس بھی کی ہیں ۔
    ۔۔۔۔

  • نورا فتحی ڈائریکشن کے میدان میں

    نورا فتحی ڈائریکشن کے میدان میں

    اداکارہ نورا فتحی نے ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا بطور ڈانس ڈائریکٹر انہوں نے اپنا پہلا پراجیکٹ بھی کر لیا ہے اور وہ پراجیکٹ ہے ”ڈرٹی لٹل سیکرٹ “ ۔اس گانے میں نہ صرف انہوں نے خود پرفارم کیا ہے بلکہ اس کی ڈائریکشن بھی کی ہے ۔نورا فتحی کا یہ گانا دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نورا اس شعبے میں اپنا نام بنائیں گے اور بہت آگے تک جائیں گی ۔گانے کی وڈیو آج کل سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے لوگ اس گانے کو اور اس میںکئے گئے ڈانس کو بہت پسند کررہے ہیں یوں کہا جا سکتا ہے کہ نورا فتحی کا پہلا ہی گانا بطور ڈانس ڈائریکٹر سپر ہٹ ہو گیا ہے۔ ”ڈرٹی لٹل سیکرٹ “ سے

    ڈائریکشن کے میدان میں ڈیبیو کرنے والی اس فنکارہ کو ہر طرف سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔نورا س گانے کی ڈائریکشن کے حوالے سے کہتی ہیں کہ مجھے بطو ر ڈائریکٹر کام کرکے بہت مزا آیا ہے اور میں نے اس گانے کے حساب سے اسکا سکرین پلے بنایا تاکہ دیکھنے والوں کو احساس ہو کہ وہ کوئی اچھی چیز دیکھ رہے ہیں۔گو کہ گانے کی ڈائریکشن بہت آسان کام نہیں ہے لیکن میں جو بھی کام کرتی ہوں جنون کے ساتھ کرتی ہوں خوش نصیبی ہے کہ مجھے کامیابی مل جاتی ہے ۔نورا مزید یہ بھی کہتی ہیں کہ مجھے ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا ،اچھا اور منفرد کرنے کی بھوک رہتی ہے اور اسلئے کوئی پراجیکٹ ملتا ہے تو جی جان لگا دیتی ہوں۔

  • ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے:دنیا بھرکے سکھوں کا اعلان

    ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے:دنیا بھرکے سکھوں کا اعلان

    نیویارک:’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے:دنیا بھرکے سکھوں کا اعلان،اطلاعات کے مطابق بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی اہم رُکن اوروزیراعظم نریندرا مودی کی خاص ہمدرد گُستاخ خاتون کی طرف سے نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف سکھ کمیونٹی نے مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

     

    حرمت رسولﷺپرجان بھی قربان:نبی رحمتﷺکی شان میں گستاخی :شریف خاندان مودی کیخلاف…

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں قائم سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے 17 جون کو دنیا بھر میں بھارتی سفارت خانوں کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے۔

    جہاں تک تعلق ہےکہ توہین اور گُستاخی کا تو سکھوں نے ہندوانتہاپسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں اس وقت تمام مذاہب کو خطرات لاحق ہیں ، ادھر اسی حوالےسے نیویارک میں سکھوں کی تنظیم نے دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں سے بھی سکھوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مودی سے استعفے کا مطالبہ کرے اوراس کے ساتھ ساتھ مودی کی اسلام دشمنی کی مذمت کرے ، کیونکہ جس خاتون نے گُستاخی کی ہے وہ مودی کی خاص ہمدرد ہے

    بھارت:گستاخانہ بیان پر احتجاج کرنیوالے مسلم رہنماؤں کے گھر مسمار

    سکھ فار جسٹس نے کہا کہ ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، 17 جون کو مسلمان بھائی جمعے کی نماز کے بعد بھارتی سفارت خانوں کے باہر جمع ہوں، اور مسلمان سکھ کمیونٹی کے ساتھ مل کر بھارتی سفارت خانوں کا گھیراؤ کریں۔ہندوتوا سوچ اورنظریے کی مذمت کریں اورمودی ڈاکٹرائن کی کی بھی مذمت کریں جسی کی وجہ سے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگرمذاہب کے لوگوں کوخطرات لاحق ہیں

    سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئےاعلان کیا کہ تنظیم کے تحت قطر، عمان، کویت، مصر، ملائیشیا میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے ہوں گے، متحدہ عرب امارات، لبنان، لیبیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا میں سکھ برادری مظاہرے کرے گی، برطانیہ، یورپی یونین، امریکا، کینیڈا میں بھی بھارتی سفارت خانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ بھارت میں بی جے پی کی مرکزی رہنما خاتون اورمودی کی کارخاص گُستاخ خاتون نے اللہ کے رسول ﷺ کی شان میں‌ گُستاخی کی ہے لیکن مودی سرکار ابھی تک اس کا دفاع کررہی ہے

  • سندھ کا بجٹ پیش ، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ،پولیس کانسٹیبل کا گریڈ بڑھا دیا گیا

    سندھ کا بجٹ پیش ، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ،پولیس کانسٹیبل کا گریڈ بڑھا دیا گیا

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک ہزار 713 ارب کا سال 23-2022 کے لیے ٹیکس فری خسارے کا بجٹ پیش کردیا۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے صوبائی حکومت کی مجموعی وصولیوں ایک ہزار 679 ارب 73 کروڑ 48 لاکھ جبکہ اخراجات ایک ہزار 713 ارب 58 کروڑ 31 لاکھ روپے ہوں گے جو 33 ارب کے خسارے کو ظاہر کرتا ہے۔

    مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ مجموعی طور پر محصولات کی وصولیاں 1,679,734.8 ملین ہوں گی جس میں 1.055 ارب روپے وفاقی منتقلی، 374.5 ارب روپے کی صوبائی وصولیاں (167.5 ارب صوبائی ٹیکس وصولیاں جن میں سروسز پر جی ایس ٹی، 180 ارب سروسز پر صوبائی سیلز ٹیکس اور 27,000 ملین صوبائی نان ٹیکس وصولی)، 51,132.8 ملین روپے موجودہ کیپٹل وصولی، 51,132.8 ملین روپے کی کرنٹ کیپیٹل وصولی، 105,567.5 ملین روپے دیگر ٹرانسفرز جیسے کہ غیر ملکی پراجیکٹ امداد، وفاقی گرانٹس اور غیر ملکی گرانٹس اور 20,000 ملین روپے کیش بیلنس اور صوبے کے پبلک اکاؤنٹس شامل ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی ٹیکس جمع کرنے والے ادارے سندھ بورڈ آف ریونیو 180 ارب روپے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ 1.20 ارب روپے اور بورڈ آف ریونیو 30 ارب روپے وصولی کے اہداف حاصل کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے موجودہ ریونیو اخراجات 1,199,445.4 ملین روپے ہوں گے جس میں موجودہ سرمائے کے اخراجات 54.48 ارب روپے، ترقیاتی پورٹ فولیو 459.65 ارب روپے ہوں گے جس میں 332.165 ارب روپے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی)، 30 ارب روپے ضلع اے ڈی پی، اور 91.467 ارب فارن اسسٹنس پروجیکٹ (FAP) اور 6.02 ارب دیگر وفاقی گرانٹس شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبائی حکومت نے دوران مالی سال کے 11 ماہ (جولائی تا مئی) میں 732 ارب روپے کے نتیجے میں 716 ارب روپے وصول کیے ہیں جو 16 ارب روپے کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے مذکورہ مدت کے دوران 19.7 ارب روپے کے نتیجے میں 45 ارب روپے براہ راست منتقلی اور OZT میں 18.9 ارب روپے وصول کیے۔

    صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 23-2022 کے لیے 332.165 ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ یہ رواں سال کے دوران 222.5 ارب روپے ہے۔ ضلعی اے ڈی پی کا حجم 30 ارب روپے رکھا گیا ہے جیسا کہ رواں مالی سال کے دوران کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 4158 اسکیمیں جن میں 2506 جاری اور 1652 نئی اسکیمیں شامل ہیں، کے لیے 332.165 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جاری 2506 اسکیموں کے لیے 76 فیصد فنڈز یعنی 253.146 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور 1652 نئی اسکیموں کے لیے 24 فیصد فنڈز یعنی 79.019 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ مالی سال 23-2022 میں 1510 اسکیمیں مکمل کی جائیں گی.وزیراعلیٰ سندھ نے 26.850 ارب روپے کے غریبوں کے حامی، سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کے پیکیج کا اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنسز 2016، 2017، 2018، 2019 اور 2021 کو وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے قابل قبول شرح پر ضم کیا جا رہا ہے اور بنیادی تنخواہ اسکیل 2022 پر نظر ثانی کی جا رہی ہے جبکہ سندھ حکومت کے سرکاری ملازمین کے لیے وفاقی حکومت کی طرز پر بنائے گئے پیٹرن کو ہی متعارف کروایا جا رہا ہے۔انہوں نے یکم جولائی 2022 سے سرکاری ملازمین کے بنیادی تنخواہوں میں 15 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا بھی اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ گریڈ 1 سے 16 کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 33 فیصد اور گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین کے لیے 30 فیصد ایڈہاک ادا کیا جائے گا جبکہ ریلیف الاؤنسز 2013، 2015، 2016، 2017، 2018، 2019، 2020 اور 2021 یکم جولائی 2022 سے ختم کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کے پنشنرز کو پہلے ہی فروری 2022 تک وفاقی حکومت کے پنشنرز کے نتیجے میں 22.5 فیصد اضافہ مل رہا ہے اس لیے سندھ حکومت یکم جولائی 2022 سے پنشنرز کو خالص پنشن سے 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

    مراد علی شاہ کے مطابق مارچ 2022 میں وفاقی حکومت کی جانب سے خالص پنشن میں 10 فیصد اضافے اور یکم جولائی 2022 سے 15 فیصد اضافے کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت کے پنشنرز کے نتیجے میں خالص پنشن پر حکومت سندھ کے پنشنرز کو اب بھی 12.5 فیصد زیادہ ملیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کانسٹیبل کو گریڈ 5 سے اپ گریڈ کر کے گریڈ 7 میں کرنے کا اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ٹول مینوفیکچرنگ سروسز کو ایس ایس ٹی سے مستثنیٰ کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ریکروٹنگ ایجنٹس‘ کے لیے 5 فیصد کم کردہ SST کی شرح اگلے دو سال یعنی 30 جون، 2024 تک جاری رہے گی۔ یہ ریلیف بیرون ملک کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے تجویز کیا گیا ہے
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کیبل ٹی وی آپریٹرز کی طرف سے فراہم کردہ خدمات پر 10 فیصد کی کمی کی شرح سے ٹیکس عائد کیا گیا تھا، موجودہ ریلیف کو 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی دو سال کی مزید مدت کے لیے بڑھانے کی تجویز ہے۔

    کیبل ٹی وی آپریٹرز کو استثنیٰ دینے کی تجویز ہے، بشمول دیہی علاقوں کے کیبل ٹی وی آپریٹرز کو پیمرا لائسنس کے تحت ’R‘ زمرہ کے ایس ایس ٹی سے 30 جون 2023 تک مستثنیٰ رکھا جائے گا۔ ہوم شیفز سے فوڈ ڈیلیوری چینلز (جیسے فوڈ پانڈا، چیتے لاجسٹکس وغیرہ) کے ذریعے موصول ہونے والے کمیشن چارجز پر ایس ایس ٹی کی شرح 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے دو سالوں کے لیے 13 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کر دی گئی ہے۔

    دیگر تمام معاملات میں کمیشن ایجنٹس کے ذریعہ فراہم کردہ یا فراہم کی جانے والی خدمات SST کے لیے 13 فیصد لاگو رہیں گی۔ ہیلتھ انشورنس خدمات پر موجودہ چھوٹ 30 جون 2023 تک ایک سال کی مدت کے لیے مزید جاری رہے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے تعلیم کے شعبے کو اپنی اولین ترجیح پر رکھا ہے، اس کے لیے 326.80 ارب مختص کیے گئے ہیں جو بجٹ کے کل اخراجات کا 25 فیصد سے زیادہ بنتا ہے۔

    سندھ حکومت نے کم از کم سات اضلاع کورنگی، کراچی غربی، کیماڑی، ملیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار اور سجاول میں ایک ایک مکمل یونیورسٹی یا ایک تسلیم شدہ پبلک یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔

    کورنگی میں ٹیکنالوجی اینڈ اسکل، ووکیشنل/ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ یونیورسٹی ہوگی، جبکہ کراچی ویسٹ اور کیماڑی میں اس یونیورسٹی کے ذیلی کیمپسز ہوں گے۔

    آئندہ مالی سال 23-2022 کے لیے محکمہ داخلہ بشمول سندھ پولیس اور جیلوں کے لیے کل مختص رقم کو رواں مالی سال کے دوران 119.98 ارب سے 124.873 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

    آئندہ مالی سال 23-2022 کے لیے آبپاشی کے بجٹ کو 21.231 ارب روپے سے بڑھا کر 24.091 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ اے ڈی پی 23-2022 میں محکمہ زراعت اور آبپاشی کے لیے مختص رقم 36.2 ارب روپے ہے۔

    واٹر اینڈ سیوریج سیکٹر کو مالی سال 23-2022 میں 224.675 ارب دیے گئے ہیں، شہر کی دو بڑی اسکیموں کو آنے والے مالی سال کے دوران عمل میں لایا جائے گا۔

    ان میں 9.423 ارب روپے سے گجر، محمود آباد اور اورنگی نالہ کے متاثرین کی دوبارہ آباد کاری اور 511.724 ارب روپے کی لاگت سے گریٹر کراچی بلک واٹر اسکیم K-IV اضافے کا کام شامل ہیں۔

    سندھ حکومت نے اس شعبے کے بجٹ کو اگلے مالی سال 23-2022 کے لیے 8 ارب سے بڑھا کر 12 ارب کردیا ہے۔

    حکومت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے آپریشنز کو اگلے مالی سال میں دیگر اضلاع تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں حیدرآباد، قاسم آباد، کوٹری، سکھر سٹی اور روہڑی شامل ہیں۔

    خریداری کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور اس سال کے آخر میں آپریشن شروع ہو جائے گا۔ SSWMB کی توسیعی کارروائیوں کے پیشِ نظر کام کیا جائے گا۔

    آئندہ مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں محکمہ سماجی تحفظ کے لیے 15.435 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بزرگ شہریوں، یتیموں اور غریبوں کی بہبود اور اسے بہتر بنانے کے لیے اگلے مالی سال 23-2022 سے کئی سماجی پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں اور انہیں مالی اعانت فراہم کی جا رہی ہے۔

    قبل ازیں سندھ کی کابینہ نے 23-2022ء کے لیے 1 اعشاریہ 71 ٹریلین روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیر، معاونینِ خصوصی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ غریبوں کا بجٹ ہے، جس میں سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    ا

  • کراچی میں روٹی کی تمام اقسام میں 2 سے 15 روپے کا اضافہ

    کراچی میں روٹی کی تمام اقسام میں 2 سے 15 روپے کا اضافہ

    کراچی : کراچی میں روٹی کی تمام اقسام کی قیمتوں میں 2 سے 15 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد تندور مالکان نے چپاتی، نان، شیرمال، کلچہ اور تافتان سمیت تمام اقسام کی روٹیوں کی قیمتوں میں پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب 2 سے 15 روپے تک اضافہ کردیاگیا ہے۔
    مارکیٹ سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ 10 روپے میں چپاتی فروخت کرنے والے تندور مالکان اب اسے 12 روپے میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ جن کے پاس تندور نہیں ہیں وہ اب وہی چپاتی وزن اور ذائقہ کے لحاظ سے معیار میں بہتری کے دعوے کے ساتھ 12 روپے کے بجائے 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔کم معیار اور کم وزن کی چپاتی اب 8 روپے کے بجائے 10 روپے میں دستیاب ہے، 15 روپے میں نان بیچنے والے تندور مالکان اب 18 روپے فی روٹی کا مطالبہ کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ بڑے تاجروں نے نان کا ریٹ 20 روپے مقرر کیا ہے جو کہ ماضی قریب میں 18 روپے تھا، دودھ کے ذائقے والے نان کی نئی قیمت 30 روپے کے بجائے 35 روپے کر دی گئی ہے۔

    شیرمال اور تافتان کے نئے نرخ 45 سے 50 روپے سے بڑھ کر 60 روپے کردئیے گئے ہیں جبکہ بہتر معیار اور زیادہ وزن والے شیرمال اور تافتان 60 روپے کے بجائے 70 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، بہتر معیار کے کلچے کی قیمت ماضی قریب میں 45 سے 50 روپے سے بڑھ کر اب 50 سے 60 روپے کے درمیان ہے۔تندور مالکان کے مطابق تندور مالکان آٹا، گھی، پیکیجنگ میٹریل، گیس اور بجلی کے ٹیرف اور چینی کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ برداشت نہیں کر سکتے اس لیے وہ صارفین پر بوجھ منتقل کرنے پر مجبور ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ 2021 کے آخری 3 ماہ میں 3 ہزار 700 روپے کے عوض ملنے والا 50 کلو آٹے کا تھیلا اب 4 ہزار 100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 5 ہزار 250 روپے کے عوض ملنے والا 16 کلو گھی کا کنستر اب 9 ہزار 400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔25 کلو گرام فل کریم دودھ (بالائی سے بھرپور دودھ) کا تھیلا ساڑھے 13 ہزار روپے سے بڑھ کر اب 20 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

  • افسوس ہوا جن کے لئے عامر بھائی نے بہت کچھ کیا وہ ان کے جنازے میں نہیں آئے : فیصل قریشی

    افسوس ہوا جن کے لئے عامر بھائی نے بہت کچھ کیا وہ ان کے جنازے میں نہیں آئے : فیصل قریشی

    کراچی : اداکار فیصل قریشی نے عامر لیاقت حسین کے جنازے میں شرکت نہ کرنے والے فنکاروں پر غصے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ یہ دنیا صرف سوشل میڈیا کی حد تک رہ گئی ہے، کوئی مرے یا زندہ رہے، بس اسٹیٹس لگا دو ۔

    اداکار نے اسٹیٹس لگانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘کسی کے جنازے یا دٴْکھ درد میں شرکت نہیں کرتے لیکن خبروں میں آنے کے لیے سوشل میڈیا پر لکھ دیتے ہیں تاکہ کہیں نہ کہیں چھپ جائی-فیصل قریشی نے کہا کہ ’یہ دیکھ کر بیحد افسوس ہوا جن کے لیے عامر لیاقت نے بہت کچھ کیا، وہ اٴْن کے نمازِ جنازہ میں موجود نہیں تھے‘۔

    انہوں نے لکھا کہ ’جو لوگ شہر میں نہیں تھے، اٴْن کا سمجھ آتا ہے لیکن جو کراچی میں ہوتے ہوئے بھی عامر لیاقت حسین کے نمازِ جنازہ میں نہیں آئے، اٴْن کے لیے بس یہی ہے کہ یہ دٴْنیا مطلبی ہے۔

  • جراسک ورلڈ ڈومینین نے ریلز ہوتے ہی کر لیا کمال بزنس

    جراسک ورلڈ ڈومینین نے ریلز ہوتے ہی کر لیا کمال بزنس

    جراسک پارک سلسلے کی چھٹی فلم جراسک ورلڈ ڈومینین نے ریلیز ہوتے ہی دھماکہ خیز بزنس کیا ہے، یہ فلم شائقین کی اولین چوائس بنی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ سینما گھروں میں سب سے زیادہ ہجوم اسی فلم کے لئے دکھائی دے رہا ہے ۔فلم نے ریلیز ہوتے ہی اب تک 14کروڑ اور 21لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے فلم کی کاسٹ میں ڈیلاس ،کوراڈرن ، برائد ، سیم نیل جیسے اداکار شامل ہیں یہ سب اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں ۔فلم نے صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی 17کروڑ اور 50 لاکھ سے زیادہ بزنس کر لیا ہے رواں ہفتے کے بزنس کی تفصیلات آنا ابھی باتی ہیں بزنس کی یہ اطلاعات اتوار تک کی ہیں ۔دس جون کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کی شوٹنگ

    امریکہ ،مالٹا اور انگلینڈ میں ہوئی ۔شائقین فلم کی ریلز کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے ۔جراسک پارک کے سلسلے کی ابھی تک جتنی بھی فلمیں آئیں انہیں شائقین نے ہاتھوں ہاتھ لیا ہے اور پہلے ہی دن سینما گھروں میں اس فلم کو دیکھنے کےلئے ہجوم دیکھا گیا اس بار بھی ایسا ہی ہوا محض چار ہی دن میں فلم نے کمال بزنس کیا ہے ۔
    یاد رہے کہ بڑے بجٹ سے بننے والی یہ فلم کورونا کی وجہ سے تاخیر سے ریلز ہوئی ہے جہاں بہت سار ی فلموں کی ریلز رک گئی تھی وہیں اس فلم کی ریلیز بھی رکی تھی لیکن حالات بہتر ہوتے ہی فلم سینما گھروں کی زینت بنی اور آتے ہی چھا گئی۔

  • شکتی کپور کا بیٹا سدھانتھ ضمانت پر رہا

    شکتی کپور کا بیٹا سدھانتھ ضمانت پر رہا

    بالی وڈ کے معروف اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانتھ کپور جو بینگلورپولیس کی حراست میں تھے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے رپورٹس کے مطابق سدھانتھ کپور کے ساتھ چار مزید لوگوں کو بھی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔سدھانتھ کپور اتوار کے روز ایک پارٹی میں شریک تھے ، بینگلور پولیس کو اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ اس پارٹی میں ڈرگز کا ستعمال کیا جا رہا ہے،پولیس نے چھاپہ مار کر سدھانتھ سمیت دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا ،پولیس نے جب ٹیسٹ کروائے تو رپورٹس پازیٹیو آئیں ۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس فار ایسٹ بینگلور مسٹر بھیما شنکر کا کہنا ہے کہ

    سدھانتھ کپور کی میڈیکل رپورٹس بتاتی ہیں کہ انہوں نے ڈرگز کا استعمال کیا ہے۔ہم نے ان کو گرفتار کر لیا ہوا ہے اور اگلے پروسیجر کو فالو کررہے ہیں ۔ہم انہیں جیوڈیشل کسٹڈی میں بھیجیں گے سدھانتھ کے ساتھ ان کے دیگر چار لوگوں کو پولیس کے سامنے حاضر ہونا پڑے گا جب انہیں بلایا جائیگا ۔
    یاد رہے کہ پولیس نے اتوار کی رات کو ایک پارٹی پر چھاپہ مارا اور سدھانتھ سمیت پینتیس لوگوں کو گرفتار کیا اور انہیں جن پر شک تھا ان کے ٹیسٹ کروائے گئے اور دوسرے لوگوں کے ساتھ سدھانتھ کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی،لیکن سدھانتھ کپور کو اب ضمانت پر رہائی مل گئی ہے ۔