Baaghi TV

Author: +9251

  • مقتول جزلان کے دادا کی  وفاقی وزیر  داخلہ سے تحفظ کی اپیل ۔

    مقتول جزلان کے دادا کی وفاقی وزیر داخلہ سے تحفظ کی اپیل ۔

    مقتول جزلان کے دادا کی وفاقی وزیر داخلہ سے تحفظ کی اپیل ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور شہر قائد میں ایک سنگین جرم ہوا ۔ شہر قائد میں ایک نوجوان قتل ہوا تھا اس کا نام جزلان تھا ۔مقتول کے گھر والوں نے خود وفاقی وزیر داخلہ سے کہا کہ تحفظ فراہم کیا جائے .
    مزید تفصیلات کے مطابق مقتول جزلان کے گھر میں موجود ان کے دادا نے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پوتے جزلان کے قتل کیس میں ملزموں کو بچانے کیلئے پولیس نے کوئی مدد نہیں کی بلکہ کیس کو ہی خراب کیا ہے ملزموں کو بچانے کیلئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جن اشیا سے قتل کرنے کی کوشیش کی گئی ان میں پستول شامل تھی ۔اور یہ پستول پستول ملزم عرفان، حسنین اور احسان کے والد فیض محمد کا ہے۔ اس حوالے سے پستول سے متعلق ملزمان اور پولیس کے سینئر انویسٹیگیشن افسر کا خود بیان موجود ہے۔
    مزید یہ کہ خط میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر اور سینئرانویسٹیگیشن افسر اور انویسٹیگیشن پر کیس خراب کرنے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔اس کے علاوہ خط میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان کیس کے گواہ اور اہل خانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے ملوث متعلقہ افسران کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے۔

  • میرا نے دعا کی لیکن کیا؟

    میرا نے دعا کی لیکن کیا؟

    اداکارہ میرا جو اپنی گفتگو کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں اورصحافیوں کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ میرا سے کوئی نہ کوئی ایسا سوال کیا جائے کہ جس کا جواب وائرل ہو اور میرا کے کیا ہی کہنے وہ کسی بھی بات پہ جواب دینے سے نہیں رکتیں ۔حال ہی میں فلمسٹار میرا نے ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاﺅنگا کے لئے دعائیں مانگی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو ،انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ اس فلم کو دیکھنے کے لئے ضرور جائیں میں بھی دیکھنے جاﺅں گی ۔

    یاد رہے کہ فلم لندن نہیں جاﺅں گا میں مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید ،مہوش حیات اور کبری خان ہیں ۔ہدایتکاری ندیم بیگ کی ان کا حال ہی میںڈرامہ صنف آہن اور اس سے قبل میرے پاس تم ہو آیا تھا دونوں ڈراموں نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے ۔ندیم بیگ اور ہمایوں سعید کی جوڑی جب بھی کسی پراجیکٹ میں ساتھ آتی ہے وہ ہٹ ثابت ہوتا ہے ۔مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی جوڑی تو ویسے ہی بہت پسند کی جاتی ہے ڈرامہ سیریل دل لگی ہو جوانی پھر نہیں آنی ۔رپورٹس ہیں کہ دونوں کا ڈرامہ ایک ساتھ ڈرامہ میں منٹو نہیں ہوں بہت جلد آن ائیر جائیگا ۔

  • سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار

    سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار

    پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار ہو چکا ہے قاتل بسنوئی گینگ کا کارندہ ہے اسے پہلے بھی قتل کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے ۔بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق سدھو موسے والا پر جس نے فائرنگ کی وہ قاتل گرفتا ر کر لیا گیا ہے ۔قاتل کا نام سنتوش جادھو ہے قاتل کے ھوالے سے پولیس نے مزید معلوما ت شئیر نہیں کیں لیکن اتنا ضرور بتا دیا ہے کہ سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار ہو چکا ہے ۔

    یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو ایک ماہ قبل گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا کچھ روز قبل ان کے والد نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے روتے ہوئے انہوں نے سوال کیا تھا کہ آخر میرے بیٹے کا کیا قصور تھا وہ تو بہت اچھا تھا وہ اکثر پریشان رہتا تھا مجھ سے اپنی پریشانی شیر کرتا تھا اور میں اسکو ھوصلہ دیا کرتا تھا ۔اس سے قبل پنجابی گلوکار میکا سنگھ نے بھی میڈیا کو بتایا تھا کہ جب سدھو موسے والا ممبئی ائیرپورٹ سے میرے گھر تک آئے تھے تو بہت خوش تھے کہ کسی قسم کی پریشانی یا خطرے کا سامنے نہیں کرنا پڑا میکا نے اس افسوس کا بھی اظہار کیا کہ کیوں میں نے سدھو کو ممبئی منتقل ہونے کا مشورہ نہیں دیا ۔سدھو موسے والا کے قتل کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں ۔

  • شاہ رخ خان نے سلمان خا ن کو الو کا پٹھا کیوں کہا؟

    شاہ رخ خان نے سلمان خا ن کو الو کا پٹھا کیوں کہا؟

    بالی وڈ کے کنگ اور دبنگ خان کے درمیان گہری دوستی پائی جاتی ہے وہ الگ بات ہے کہ اس دوستی میں چند برس دونوں کی بول چال نہیں رہی لیکن اس بول چال کے نہ ہونے کے باوجود دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کچھ نہیں کہا ۔حالانکہ میڈیا نے اس دوران بہت کوشش کی کہ کسی طرح سے شاہ رخ خان اور سلمان ایک دوسرے کے خلاف کچھ ایسا بول دیں کہ جس سے ہیڈنگز بنیں لیکن دونوں نے ایک دوسرے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا۔گزشتہ روز ایک ایسی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی جس میں شاہ رخ خان ایک ایوارڈ شو میں سلمان خان کو الو کا پٹھا کہہ رہے ہیں اور

    دونوں اس دوران ہنسی مذاق میں مصروف ہیں ۔ایک دوسرے کی باتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں یہ وڈیو کچھ نہیں تو آج سے بائیس تئیس برس پرانی ہے تب بھی دونوں عروج پر تھے آج بھی دونوں عروج پر ہیں ۔یہ وڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ان دونوں کے پرستار کافی محظوظ ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے دلچپسپ اور اپنی پسند نا پسند کے مطابق کمنٹس کئے ۔
    واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے فلموں میں کام کیا ہے لیکن یہ کام کم فلموں تک محدود رہا ۔ان دونوں کی فلم کرن ارجن کے ڈائیلاگز آج تک زبان دز عام ہیں اس فلم کا میوزک بھی کافی پسند کیا جاتا ہے ۔

  • وزن کم کروانے کے لیے کی جانے والی  سرجری سے کینسر لاحق ہونے کے خطرات میں 50 فی صد تک کم ہونے کا امکان ۔

    وزن کم کروانے کے لیے کی جانے والی سرجری سے کینسر لاحق ہونے کے خطرات میں 50 فی صد تک کم ہونے کا امکان ۔

    وزن کم کروانے کے لیے کی جانے والی سرجری سے کینسر لاحق ہونے کے خطرات تقریباً 50 فی صد تک کم ہونے کا امکان ۔

    باغی ٹی وی: جیسا کے آپ سب جانتے ہیں کے موٹاپا ایک بیماری ہے اور اس بیماری سے آج کل ہر کوئی بچنے کی بھرپور کوشش میں لگا ہوا ہے ۔اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے بہت سے لوگ سرجری بھی کرواتے ہیں جس سے وہ اپنے موٹاپے سے با آسانی چھٹکارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔اسی سرجری کے حوالے سے امریکی ریاست وِسکونسِن میں قائم گُنڈرسن لوتھرن ہیلتھ کیئر سسٹم کے محققین نے تقریباً 3776 موٹاپے کا شکار بالغ العمر افراد کا مطالعہ کیا ہے ۔ان میں سے کچھ موٹاپے میں مبتلا افراد ایسے ہیں جنہوں نے اپنے موٹاپے کو ختم کرنے کے لیے سرجری کروائی ہیں ۔ان افراد کی تعداد لگ بھگ 1620 ہے ۔
    اس حوالے سے محققین کا کہنا تھا کہ سرجری کرانے والے ان تمام افراد کا مطالعہ دس سال سے زیادہ عرصے تک کیا تاکہ سرجری کرانے والے اور نہیں کرانے والوں کے درمیان کینسر کی شرح کا موازنہ کرنے میں آسانی ہو جاۓ۔کینسر بہت سنگین بیماری ہے ۔یہ بیماری بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے ۔

    مزید یہ کہ تحقیق کرنے سے معلوم ہوا کہ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ۔ان کو باقی افراد کی نسبت کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔ لیکن ایک اور اہم بات یہ کہ اس بات کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ ان کی موت اس بیماری سے واقع ہو ان لوگوں کی نسبت جنہوں نے وزن کم کرانے کے لئے سرجری کرائی ہوتی ہے ۔جو لوگ موٹاپے کو ختم کرنے کے لئے سرجری کرواتے ہیں تو ان کو اس قسم کے کینسر ۔گردوں کے سرطان ۔چھاتی کے سرطان ۔تھائرائیڈ کینسر ۔پھیپھڑوں کے کینسر کے امکانات میں کمی سے ہوتا ہے ۔تاہم ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وزن کم کروانے کے لیے کی جانے سرجری کے نتیجے میں موٹاپے کا شکار افراد میں کینسر لاحق ہونے کے خطرات تقریباً 50 فی صد تک کم ہوجاتے ہیں ۔

  • بچوں کی خواہش نہیں نادیہ افگن نے ایسا کیوں کہا؟

    بچوں کی خواہش نہیں نادیہ افگن نے ایسا کیوں کہا؟

    معروف اداکارہ نادیہ افگن جن کو ان کی زبردست اداکاری کی وجہ سے بے حد سراہا جاتا ہے وہ کسی بھی کردار میں حقیقت ک رنگ بھر دیتی ہیں ان کا ہر کردار شائقین کو یاد رہ جاتا ہے۔نادیہ افگن نے حال ہی میںایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرویو میں ان سے جہاں بہت سارے سوال ہوئے بچوں کا بھی سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں بچوں کے مستقبل کی وجہ سے بہت خوفزدہ رہتی ہوں یہاں تک کہ بھائی کے بچوں کے لئے بھی بہت پریشان رہتی ہوں ۔اسلئے بچے پیدا نہیں کئے۔میری شادی کو پندرہ سال کا عرصہ بیت گیا ہے اس دوران میں ہم نے کئی بار سوچا کہ ہمارے بچے ہونے چاہیں لیکن ہر بار یہی سوچا کہ دنیا میں بہت سارے بچے ہیں اس لئے ہم رہنے دیتے ہیں ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میری اور میرے شوہر کے درمیان بہت زبردست ذہنی ہم آہنگی ہے وہ بہت سپورٹ کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے نہ ہوں اس حوالے سے ہم نے کبھی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹھنڈے مزاج کی اپنے شوہر کی وجہ سے بنی ہوں ۔ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں ۔

    یاد رہے کہ نادیہ افگن کی شادی جواد جودی سے ہوئی نادیہ نے گلوکار جواد احمد کے پاپ گیت ”بن تیرے کیا ہے جینا“ کی وڈیو میں بطور ماڈل بھی کام کیا ۔نادیہ کا شمار کامیاب اداکاراﺅں میں ہوتا ہے ۔سرمد سلطان کھوسٹ کے ساتھ ان کی بہت دوستی ہے۔

  • نور بخاری دعا زھری کے حق میں کھڑی ہوگئیں

    نور بخاری دعا زھری کے حق میں کھڑی ہوگئیں

    نور بخاری جنہوں نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہوا ہے ان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ دعا ذھری کو ان کے والدین کےساتھ ملنے کی اجازت دی جائے انہوں نے اس وڈیو میں اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بچی کو والدین سے ملوایا جائے ہو سکتا ہے یہ ملاقات معاملات کو بہتر کر دے ۔نور بخاری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں بچی کو والدین سے نہیں ملوایا جا رہا ہے ۔معاملہ شاید اتنا خراب ہی نہ ہوتا اگر بچی کو والدین کے ساتھ ملا دیا جاتا اب بھی بچی کو والدین کے ساتھ ملایا جائے ممکن ہے کہ اس ملاقات میں مسئلے کا حل نکل آئے ۔

    یاد رہے کہ دعا زھری نے پسند کی شاد ی کرنے کےلئے اپنا گھر بار چھوڑ دیا اور لاہور آگئیں کراچی میں دو تین دن تک ان کے والدین اپنی بیٹی کوپولیس کی مدد سے تلاش کرتے رہے پولیس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو دعا دھری کا سراغ مل گیا اور پتہ چلا کہ بچی نے تو شادی کر لی ہے اور اپنے شوہر کےساتھ سسرال میں رہ رہی ہے یہ خبر والدین پر بجلی بن کر گری ۔ابھی تک معاملہ حل نہیں ہو سکا والدہ اپنی بیٹی سے ملنے کے لئے ایک وڈیو میں بے چین دکھائی دے رہی ہے تاہم بچی کے بیانات جو سامنے آئے ہیں ان میں وہ کہہ رہی ہے کہ میںاپنے شوہر کیساتھ بہت خوش ہوں ۔

  • پنجاب کا بجٹ تاخیر کا شکار،حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک

    پنجاب کا بجٹ تاخیر کا شکار،حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک

    ملک کے بڑے صوبے پنجاب میں بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا، اسمبلی کی کارروائی میں اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی نظر آئی ہے جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا.

    بجٹ اجلاس میں تاخیر کے باوجود متعدد اراکین اسمبلی غیر حاضر ہیں، جبکہ پنجاب اسمبلی میں ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس تا حال جاری ہے،پنجاب کے آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔
    زرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدے تک تاخیر کا شکاررہے گا. تاہم حکومت کی جانب سے معاہدے کے ڈرافٹ کی تیاری جاری ہے جبکہ اپوزیشن نے اپنے مطالبات پر مبنی ڈرافٹ تیار کر لیا

    سپیکر پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا ہے ،ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح کرنے پر آئی جی پولیس کو معافی مانگنا ہوگی .

    اپوزیشن لیڈر سبطین خان کا کہنا تھا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری سپیشل کمیٹی کے سامنے پیش ہوں ۔ تحریری معاہدے کے بعد ہی اسمبلی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر پرویز الہٰی کی جانب سے اسمبلی ملازمین پر دائر مقدمات واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مقدمات واپس لینا ہمارے اختیار میں نہیں ہے.زرائع کے مطابق ایڈوائزی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا، اپوزیشن نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی معاملہ میں آئی پنجاب ملوث ہیں، اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ جن کے گھروں پر چھاپے مارے اور گرفتاریاں کیں ان سے معافی مانگیں،
    حکومتی رکن خلیل طاہر سندھو احتجاجا اجلاس چھوڑ کر باہر آ گئے۔ا جلاس میں خلیل طاہر سندھو نے موقف اختیار کیا کہ ہم تمام صورتحال میں اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اپوزیشن کے مطالبات ماننے کےلئے وقت مانگ لیا.

    پنجاب کابینہ نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ کی منظوری دے دی، پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو ’روشن راہیں نیا سویرا‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

    کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی، 15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ متعلقہ حکام نے دن رات محنت کرکے بہترین بجٹ دستاویز تیار کی، بجٹ میں عوام کوحقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کی 4991 اسکیموں کے لیے 685 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    حکومت نے آئندہ مالی سال سے ڈیجیٹل پنجاب نیٹ ورک شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے بجٹ میں 50 کڑور روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ میں لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے ڈیڑھ ارب روپے رکھے گئے ہیں، صحت کارڈ کے لیے 125 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جنوبی پنجاب کے لیے 31 اعشاریہ 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

  • اکشے کمار نے کرن جوہر اور دھرما پروڈکشن کی اگلی فلم سائن کر لی

    اکشے کمار نے کرن جوہر اور دھرما پروڈکشن کی اگلی فلم سائن کر لی

    اکشے کمار جو کہ کرن جوہر اور دھرما پروڈکشن کی تین فلمیں ،کیسری، گڈ نیوز اور سیلفی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اب وہ ان کی اگلی اور نئی فلم میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔اس فلم میں اکشے کماروکیل کا کردار ادا کررہے ہیں۔جب سے اس فلم کی اناﺅنسمنٹ ہوئی ہے اکشے کمار اس کردار کے لئے پہلی چوائس تھے اور انہی کو ہی فائنل کر لیا گیا ہے ۔اکشے کمار کے ساتھ اس کردار اور پراجیکٹ کو لیکر تمام ضروری ریکوائرمنٹس کو پورا کر لیا گیا ہے ۔ یوں اکشے کمار آفیشلی اس فلم کا حصہ بن چکے ہیں ۔کہانی ناول پر مبنی ہے جس میں آزادی سے پہلے کے واقعات کو شامل کیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ میں اکشے کمار واحد ایسے اداکار ہیں جن کی ہر سال سب سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوتی ہیں ۔رشی کپور کے بعد اکشے کمار واحد ایسے اداکار ہیں جنہوں نے اپنے سے کم عمر تقریبا تمام ہیروئینز کے ساتھ کام کیا ۔شائقین کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار کو بڑی سکرین پر کافی پسند کرتے ہیں ۔ کرن جو ہر نے حال ہی میں اپنی فلم جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا تو اس میں ایک گانا بھی ہے جو کہ پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے پنجابی گانے نچ پنجابن کی نقل تھا وہ گانا ابرارالحق کی اجازت کے بغیر فلم میں شامل کئے جانے پر گلوکار عدالت جا چکے ہیں لہذا کرن جوہر اس تنازع میں بھی پھنسے ہوئے ہیں ۔

  • سونیا حسین نے عامر لیاقت کی موت کا ذمہ کس کو ٹھہرایا؟

    سونیا حسین نے عامر لیاقت کی موت کا ذمہ کس کو ٹھہرایا؟

    اداکارہ سونیا حسین جو کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ سے کافی پریشان ہیں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی جس میںوہ کہہ رہی ہیںکہ جنریٹر کا دھواں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کا صرف بہانہ ہی ہے اصل میں تو ہم سب یہ سوسائٹی اور حالات جو اُن کے لئے پیدا کئے گئے وہ ذمہ دار ہیں ان کی موت کے ۔عامر لیاقت بہت ہی مضبوط آدمی تھے وہ کہا کرتے تھے کہ میرے بارے میں کسی کو جو بھی کہنا ہے کہے میںتو بس اپنا کام ہی کرتا جاﺅنگا اس انسان نے شدید ڈپریشن میں جا کر موت کو گلے لگا لیاان کا ایسا کرنا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔زندگی میں بہت سارے واقعات ہوتے ہیں جو ہمیں ہلا کر رکھ دیتے ہیں اور عامر لیاقت حسین کی موت ان میں سے

    ایک واقعہ ہے۔جب میں نے لوگوں سے خبرشئیر کی ان کے انتقال کی خبر تو کچھ نے کہا افسوس ہوا اور کچھ نے کہا کہ اچھا ہوا وہ تو تھا ہی برا نسان ۔ سونیا حسین نے کہا کہ ہم کیسے یہ سوچ سکتے ہیں کہ ایک انسان اچھا نہیں ہے تو اسے مرجانا چاہیے اور اسکی موت پہ افسوس بھی نہیں ہونا چاہیے ۔جب انسان کے دل سے جینے کی امنگ نکل جاتی ہے تو پھر سادہ پانی بھی گلے میں پھنس کر موت کا بہانہ بن سکتا ہے ،سونا بھی موت کا بہانہ بن سکتا ہے ۔سونیا نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں ہر کوئی غیر اخلاقی مواد دیکھتا اور اسے آگے شئیر بھی کرتا ہے اسلئے کسی دوسرے کو اس بات پہ اتنا برا نہ جانیں کہ وہ مرجائے تو سوچا جائے کہ بہت اچھا ہوا