Baaghi TV

Author: +9251

  • رادھیکا آپٹے کو کیوں اور کون پریشرائز کرتا رہا؟

    رادھیکا آپٹے کو کیوں اور کون پریشرائز کرتا رہا؟

    خوبرو اداکارہ دارھیکا آپٹے آج کل اپنی فلم ”فورینزک“ کی پروموشن میں مصروف ہیں،فورینزک ملیالم فلم کا ری میک ہے ۔فلم کی پروموشن کے دوران رادھیکا آپٹے نے اٹھایا کچھ رازوں سے پردہ اور بتایا کہ انہیں کیرئیر کے آغاز میں کس کس طر ح سے پریشرائز کیا جاتا رہا ۔رپورٹس کے مطابق رادھیکا آپٹے نے فلم فورینزک کی پروموشن کے دوران میڈیا کو بتایا ہے کہ انہیں کیرئیر کے آغاز میں کہا جا تا رہا کہ آپ پلاسٹ سرجری کروائیں ۔پریشرائز کیا جاتا رہا کہ آپ اپنی باڈی پر بہت ساری چیزیں کریں ،ناک کو بہتر کرنے کے ساتھ ،جبڑوں اور جسم کے دیگر حصوں کو بہتر کرنے کےلئے کبھی بوٹوکس اور کبھی پلاسٹک سرجری کرنے کا کہا جاتا رہا ۔رادھیکا نے مزید کہا کہ مجھے کہا جاتا رہا کہ میری ناک اچھی نہیں ہے گالوں کو فِل کرواﺅں ۔میں سب باتیں سن کر پریشان تو نہیں ہوئی لیکن پریشر محسوس کیا اور پھر فیصلہ کیا کہ

    میں ایسا کچھ نہیں کروں گی۔مجھے ایسی تجاویز دئیے جانے پر غصہ تو آتا تھا لیکن اس چیز نے مجھے میری باڈی سے مزیدمحبت کرنے کا جذبہ دیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں ایسا کچھ نہیں کروں گی جیسا کہا جا رہا ہے ۔
    یاد رہے کہ فلم فورینزک میں رادھیکا آپٹے کے ساتھ پراچی ڈیسائی ،وسدھو دارا سنھگ اور روہت شیٹی اہم کرداروں میں نظر آئیں، چوبیس جون کو زی فائیو پر فلم کا پریمئیر ہونے جا رہا ہے۔رادھیکا آپٹے کا کہنا ہے کہ فورینزک لوگوں کو بہت پسند آئیگی ۔

  • ڈزنی لینڈ میں سپائیڈر مین نے دیوار سے ٹکرا کر سب کو حیران کر دیا۔

    ڈزنی لینڈ میں سپائیڈر مین نے دیوار سے ٹکرا کر سب کو حیران کر دیا۔

    ڈزنی لینڈ میں سپائیڈر مین نے دیوار سے ٹکرا کر سب کو حیران کر دیا۔

    باغی ٹی وی : امریکا کے شہر واشنگٹن میں روبوٹک اسپائیڈر مین جب کرتب دیکھا رہا تھا تو وہ دیوار سے ہی جا ٹکرایا۔جب لوگوں کی نظر اس روبوٹک اسپائیڈر مین پر پڑی جو کرتب دکھانے کے دوران دیوار سے جا ٹکرایا ۔تو یہ سب لوگ دیکھ کر بہت زیادہ حیران ہوۓ۔
    مزید تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں موجود ڈزنی لینڈ پارک میں روبوٹ سے بنایا گیا ایک سپائیڈر مین جس سے لوگ دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ۔اس کے ساتھ ایک حادثہ پیش آ گیا۔یہ اسی پارک ڈزنی لینڈ میں لوگوں کو کرتب دیکھا رہا تھا۔کہ اچانک دیوار سے ٹکرا گیا۔ڈزنی لینڈ میں فکشن فلم اسپائیڈر مین کے طرز کا ایک سین پیش کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ڈزنی لینڈ میں موجود تمام لوگ اس شو کو بہت شوق سے دیکھ رہے تھے۔

    اس سب واقعے کے بعد پارک میں موجود تمام لوگ جو اس کرتب کو دیکھنے میں مصروف تھے ۔یک دم اس سپائیڈر مین جو کے دیوار کے ساتھ ٹکرا گیا تھا ۔اس کو حیرانگی سے دیکھنے لگے ۔پھر اس کے بعد شو کو کچھ دیر کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔پھر اس کے بعد وہاں پر دوبارہ سے اس شو کا آغاز کیا گیا تھا۔اس سپائیڈر مین اور عمارت کی مرمت کر دی گئی تھی۔

  • قصور میں پولیس حادثاتی گاڑی  کا پیٹرول نکال کر چلی گئی۔

    قصور میں پولیس حادثاتی گاڑی کا پیٹرول نکال کر چلی گئی۔

    قصور میں پولیس حادثاتی گاڑی کا پیٹرول نکال کر چلی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے شہر قصور میں جرم کی ایک اور واردات سامنے آئی ۔کراچی شہر کی طرح لاہور میں بھی اب ہر بھرتے روز کے ساتھ جرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
    مزید تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقعہ شہر قصور میں جو گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی جب پولیس نے اس گاڑی میں سے پیٹرول نکالا تو اس پولیس اہلكار کو معطل کردیا گیا۔
    جب اس تمام واقعے کی ویڈیو کسی نامعلوم فرد نے بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تو وہاں سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے فوری طور نوٹس لیا ۔

    مزید یہ کہ اس واقعے کی تفتیش کے بعد پتا چلتا ہے کہ جب گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تو وہاں پر موجود پولیس والوں نے لوگوں کی مدد بلکل بھی نہیں کی تھی۔
    ایک اور عجیب بات یہ کہ پولیس والوں نے اس گاڑی کا پیٹرول نکالا اور وہاں سے اپنی گاڑی میں ڈال کر چلے گئے۔یہ خبر بہت زیادہ افسوسناک تھی۔کیونکہ جب محافظ ہی ایسے کریں گے تو عوام کس پر بھروسہ کرے گی۔ اس واقعے کے بعد ڈی پی او قصور نے کانسٹیبل کو معطل کر دیا اور ڈی ایس پی کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

  • دفتر میں ایک ایسا قانون  نافذ جس پر بہت سے لوگوں نے تنقید کی ۔

    دفتر میں ایک ایسا قانون نافذ جس پر بہت سے لوگوں نے تنقید کی ۔

    دفتر میں ایک ایسا قانون نافذ جس پر بہت سے لوگوں نے تنقید کی ۔

    باغی ٹی وی: یہ ہر ممالک کی بات یکساں ہے کہ ہرملک میں موجود دفاتر کا ایک ہی قانون ہوتا ہے۔ کہ دفاتر میں اگر کوئی ملازم اپنے مقررہ وقت سے تھوڑا سا لیٹ ہو جاۓ تو مالک اس کو کوئی نہ کوئی سزا یا غصے اور ناراضگی کا اظہار کرتا ہے ۔
    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ لیکن برطانوی شہر برمنگھم کے دفتر نے تو اس حوالے سے بڑا سخت نوٹس پیش کیا ہے ۔جس پر سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی بحث ہو رہی ہے ۔

    مزید یہ کہ اس دفتر میں کچھ دیر تو کیا اگر ایک منٹ بھی دیر ہو جاۓ تو اس پر سزا دی جاۓ گی۔اسی دفتر کے ایک شخص نے اپنے نام کو خفیہ رکھتے ہوۓ دفتر کے نوٹس بورڈ پر لگا تازہ حکمنامہ پوسٹ کیا ہے جس میں ایک منٹ کی تاخیر پر بھی سزا دینے کا کہا گیا ہے ۔
    اس دفتر میں ایک نیا قانون نافذ کیا گیا ہے جس میں ایک منٹ بھی لیٹ ہونے پر چھے بجے کے بعد آپ کو 10 منٹ مزید کام کرنا ہو گا۔مثال کے طور پر یوں اگر آپ 10 بج کر 2 منٹ پر آتے ہیں تو آپ کو مزید اور 20 منٹ کام کرنا ہو گا ۔اور آپ کو پھر یہ کام کرنے کے بعد 6 بج کر 20 منٹ پر چٹھی ملے گی۔
    مزید براں یہ کہ ملازم شخص جس نے یہ پوسٹ لگائی اس نے اس پوسٹ میں افسردگی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کام کرنے کی جگہ اچھی نہیں ہیں ۔جہاں پر صرف 1 منٹ کی سزا کے بدلے اتنا زیادہ کام کرنا پر سکتا ہے ۔اور یہاں پر تنخواہ بھی کم دی جاتی ہے ۔

    اس دفتر کے اس قانون پر بہت سے لوگوں نے تنقید کر کے اس کو غیر قانونی بھی قرار دیا ہے ۔کیونکہ صرف ایک منٹ کے پیچھے اتنا زیادہ کام ملازمین سے لیا جاتا ہے ۔اور بدلے میں نہ تو حوصلہ افزائی کی جاتی ہی اور نہ ہی تنخواہ زیادہ دی جاتی ہے ۔
    کچھ افراد نے دفتر کے اس قانون پر تنقید کی ہی اور کچھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ملازمین کو ڈھیل دے دی جاۓ تو یہ اس بات کا فائدہ اٹھا کر کام ٹھیک طرح سے نہیں کرتے ۔

  • آصف زرداری کی لاہور میں شجاعت حسین سے اہم مشاورت

    آصف زرداری کی لاہور میں شجاعت حسین سے اہم مشاورت

    پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی رہائش گاہ آمد.مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سمیت وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین نے سابق صدر آصف زرداری کا استقبال کیا.

    سابق صدر آصف زرداری نے ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کی، زرائع کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر مشاورت کی.

    اس موقع پرسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی و وفاقی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،ق لیگ کے دونوں وفاقی وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں،انہون نے کہا کہ ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں.

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے اور اپنا وعدہ نبھارہی ہے اور نبھاتی رہے گی، طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری آج ہمیں باقاعدہ طور پر کابینہ کا حصہ بننے پر مبارکباد دینے آئے تھے.

  • کراچی میں بینک پر عام شہری سے بڑی رقم  زبردستی چھین کر ملزم فرار

    کراچی میں بینک پر عام شہری سے بڑی رقم زبردستی چھین کر ملزم فرار

    کراچی میں بینک پر عام شہری سے بڑی رقم زبردستی چھین کر ملزم فرار :

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں جرم کی واردات ہوئی ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں جرم ہر گزرتے دن کے ساتھ بھڑتے جا رہے ہیں ۔کبھی چوری ،کبھی نہ حق قتل اور کبھی زیادتی ان سب جرائم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    مزید تفصیلات کے مطابق ابھی حال ہی میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پھر سے ایک جرم کی رپورٹ سامنے آئی ہے ۔علاقے نارتھ ناظم آباد میں عام شہری بینک میں سے 35 لاکھ روپے جمع کروانے کیلیے آیا تھا ۔جیسے ہی اس نے پیسے نکالے تو اس شہری کو اندازہ نہیں تھا کہ وہاں پر موجود اور افراد اس کو دیکھ رہے ہیں ۔ان افراد نے اس شہری سے پیسے کھینچ لیے اور فرار ہوگئے ۔

    جب پولیس کو اس سب واقعے کے بارے میں آگاہ کیا تو پولیس نے اس سارے واقعے کی تفتیش کے بعد بتایا کہ یہ شہری جانوروں کے چارے کا کام کرتا ہے۔ اور یہ بینک اسلئیے آیا تھا کیونکہ اس کو اس رقم کو بینک میں رکھوانا تھا ۔ اس حوالے سے پولیس نے تسلی دی اور کہا کہ فنگر پرنٹس کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں۔ کرائم ڈیٹابیس اور نادرا سے ریکارڈ بھی چیک کرایا جائے گا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ اگر ریکارڈ معلوم ہو جائے تو ملزمان کو ڈھونڈنے میں مدد مل سکتی ہے ۔اور اس مقصد کے لیے پولیس کوشیش کر رہی ہے ۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ای کچہری،مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں گے، جمال ارشد

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ای کچہری،مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں گے، جمال ارشد

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے 23ویں ای کچہری کا انعقاد کیا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے، اے وی ایم جمال ارشد نے ای کچہری کی صدارت کی اور ملک میں پی سی اے اے ہوائی اڈوں سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔ ایڈیشنل ڈی جی کی معاونت کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ریگولیٹری)، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ اکنامک ریگولیشنز، ڈائریکٹر ایچ آر، ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ، ڈائریکٹر پرسنل لائسنسنگ اور سینئر ایڈل ایڈیشنل ڈائریکٹر ائیر پورٹ سروسز نے کی۔

    آن لائن ای کچہری کے دوران تقریباً 120 سوالات/مسائل موصول ہوئے جن میں امیگریشن اور دیگر حکام کی جانب سے ملائیشیا اور تھائی لینڈ جانے والے مسافروں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق سوالات، اسلام آباد میں اے ٹی پی ایل (پائلٹس)/ ایف او او اور لائسنسنگ امتحانات کی بحالی، ملکی ائرپورٹس پر ای گیٹس سسٹم کا نفاذ، پرفیوم، چاکلیٹ وغیرہ پر کسٹم پابندیوں کے بارے میں سوالات کئے گئے.

    کچہری کے دوران مختلف ممالک سے پاکستان آنے والوں کے سفر کے دوران مسائل، برٹش ایئرویز کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی معطلی، ملکی بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مشترکہ سرچ کاؤنٹرز پر مسافروں کو ہراساں کرنے سے متعلق شکایات بھی کی گئیں

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرائیویٹ پورٹرز کے مسائل، غیر ویکسین شدہ مسافروں کا اندرون ملک سفر، ملک سے باہر اور واپس آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ، سعودی ایئر لائن کے حوالے سے گمشدہ سامان کی شکایات اور داعوں سے متعلق سوالات، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر پارکنگ کے مسائل ، ڈی آئی خان ایئرپورٹ پر ریفیولنگ کی سہولت میں توسیع، آن لائن فلائٹ انکوائری کے مسائل، ملتان اور کوئٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر رینٹ اے کار کی خدمات کے لیے رعایتی ریٹینڈرنگ کے مسائل سے متعلق سوالاے بھی کئے گئے.

    کچہری کے دوران مختلف ہوائی اڈوں پر بیت الخلاء اور دیگر علاقوں کی صفائی کے مسائل، مختلف PCAA کنٹریکٹرز کے لیے کام کرنے والے ملازمین سے متعلق کم از کم اجرت کے مسائل، CAA ملازمین اور بھرتی سے متعلق سوالات شامل تھے۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی سی اے اے نے موقع پر ہی زیادہ تر سوالات کے جوابات دیئے اور متعلقہ حلقوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ شعبہ سے متعلق مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد حل کریں۔

    عوام نے ای کچہری کے ذریعے اپنی شکایات دور کرنے کے لیے PCAA کے اقدام کو سراہا جسے PCAA کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو نشر کیا گیا۔

  • روس میں میکڈونلڈز کا  اب وکونسو اینڈ ٹوچکا کے نام سے افتتاح۔

    روس میں میکڈونلڈز کا اب وکونسو اینڈ ٹوچکا کے نام سے افتتاح۔

    روس میں میکڈونلڈز کا اب وکونسو اینڈ ٹوچکا کے نام سے افتتاح۔

    باغی ٹی وی: امریکا کی مشہور فوڈ میکڈونلڈز جس کو بچے اور بڑے سب بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ روس میں اب اس کو ایک نئے نام کے ساتھ کھول دیا گیا ہے ۔پہلے روس میں بھی اس فوڈ چین کو میکڈونلڈز کے نام سے ہی کھولا گیا تھا ۔لیکن اب حال ہی میں اس کا نام تبدیل کیا گیا ہے ۔
    مزید تفصیلات کے مطابق اس کا نیا نام وکونسو اینڈ ٹوچکا لکھا گیا ہے ۔جس کا مطلب پاکستان کے مطابق مزیدار اور بس بنتا ہے ۔اس نام کو تبدیل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ روسی عوام کے مغربی انداز میں زندگی گزارنے کا سلسلہ برقرار رہے۔
    رپورٹ کے مطابق میکڈونلڈز نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ملک سے نکلنے کا اعلان کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنے 850 ریسٹورنٹس بھی فروخت کر دے گا۔
    لیکن پھر اتوار کے روز اس فوڈ کمپنی کی طرف سے ماسکو میں اپنے پہلے ریسٹورنٹس کو کھولا گیا جس نے میکڈونلڈز کو خریدا تھا۔ اس حوالے سے کمپنی نے یہ کہا کہ اس کا 850 اوٹ لیٹس کو خریدنے کا ارادہ ہے ۔

    جب اس حوالے سے جب پہلی افتتاحی تقریب ہوئی تو اس طرح لگ رہا تھا جیسے اس کمپنی نے امریکا کی نقل کی ہوئی ہے ۔کھانے کا سارا مینیو میکڈونلڈز جیسا ہی تھا۔ مزید براں رپورٹ کے مطابق نیا نام ماضی کے ان روسیوں کو ہی ذہن میں رکھتے ہوئے رکھا گیا ہے کہ جو مغربی اشیا کے استعمال کے عادی ہو چکے ہیں۔ریسٹورنٹس کے سٹاف ممبرز کی یونیفارم پر لکھا گیا ہے وہی مسکراہٹیں اسی طرح یہ الفاظ بھی لکھے گئے ہیں نام بدل جاتا ہے محبت باقی رہ جاتی ہے۔


    جب روس میں پہلی دفع میکڈونلڈزکا iفتتاح ہوا تھا تو تب بھی روس کی عوام ایسے ہی خوش تھی ۔جس طرح سے اس سے اس نئے ریسٹورنٹس وکونسو اینڈ ٹوچکا پر خوش تھی ۔
    مزید یہ کہ روس میں میکڈونلڈز کے ریسٹورنٹس مارچ میں بند کر دیے جا چکے تھے۔اور مئی میں فوڈ چین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس نے مکمل طورپر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔پھر اس طرح 24 فروری کو یوکرین پر فوجی حملے کے بعد روس سے ایک بہت بڑا بزنس ہی نکل گیا تھا
    برانڈ نیا کا مینیو کچھ کم ہے میکڈونلڈز کے مقابلے میں تاہم برگرز وغیرہ کی ریسیپی وه ہی میکڈونلڈز والی رکھی گئی ہے ۔

  • ارمینہ رانا اور یشمہ گل دانیہ شاہ کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    ارمینہ رانا اور یشمہ گل دانیہ شاہ کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    عامر لیاقت کی اچانک موت نے سب کو کر دیا پریشان اور سب تو نہیں لیکن زیاد ہ تر لوگوں نے اس موت کا ذمہ دار ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کو قرار دیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی پرائیویٹ وڈیوز اور تصاویر شئیر کیں جس کے بعد وہ کمرے میں بند ہو کر رہ گئے ۔کوئی دانیہ شاہ کی گرفتاری کی بات کررہا ہے اور کوئی کہہ رہا ہے کہ اس لڑکی نے جو کیا ہے قابل معافی نہیں ہے اسی کی وجہ سے عامر لیاقت موت کے منہ میں چلے گئے۔آج کل سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے لیکن اس مہم کا یشما گل اور رامینہ رانا خان حصہ نہیں بنیں انہوں نے دانیہ شاہ کے ناقدین کو لیا آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ کیا عامر لیاقت کی موت سے آپ سب نے کچھ نہیں سیکھا ؟ ایک زندگی تو چلی گئی ہے کیا دوسری زندگی کو بھی کھونا چاہتے ہیں آپ لوگ۔ہوش کریں اور چھوڑ دیں دانیہ شاہ کی جان وہ کم عمر لڑکی ہے اس کو پریشان کرنا بند کریں اور اللہ تعالی کو حساب کرنے دیں ۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور دانیہ شاہ کی شادی چند ماہ قبل ہوئی تھی اور دونوں اکثر اپنی وڈیو ز بھی ٹک ٹاک پر ڈالا کرتے تھے اچانک ان کے درمیان لڑائی جھگڑے کی خبریں سامنے آئیں اور دانیہ نے اپنے شوہر کی پرائیویٹ تصاویر شئیر کریں جس کے بعد عامر لیاقت حسین کافی پریشان تھے اور کسی سے ملتے جلتے نہیں تھے اور چند روز قبل وہ اسی پریشانی میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔

  • جنت مرزا کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند؟

    جنت مرزا کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند؟

    ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میںایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرو یو میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ مہوش حیات یا دیپیکا پاڈوکون آپ دونوں میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی تو جنت مرزا نے کہا کہ میں مہوش حیات کے ساتھ نہ صرف کام کرنا چاہتی ہوں بلکہ ان جیسا کام بھی کرنا چاہتی ہوں انہوں نے جو اور جتنا کام کیا ہے وہ بہت اچھا ہے ۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میںپاکستانی ہوں اور پاکستان میں رہ کر کام کرنے کو ترجیح دوں گی اور میں کسی کو بھی ٹف ٹائم نہیں دینا چاہتی بس کام کرنا چاہتی ہوں اور وہ بھی اچھا کام ۔

    یاد رہے کہ جنت مزرا کی حال ہی میں فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی فلم کچھ خاص بزنس تو نہیں کر سکی لیکن پہلی ہی فلم میں جنت مرزا کو کافی سراہا گیا جنت نے اس فلم میں صائمہ نور ،مصطفی قریشی ،عامر قریشی ،بابر علی اور نغمہ بیگم کے ساتھ کام کیا ۔ جنت نے تاحال مزید فلمیں سائن نہیں کی ہیں نہ کوئی ڈرامہ سائن کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔جنت مرزا کا شمار انسٹاگرام کی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے ان کے ملینز میں فالورہیں جو ان کو پسند کرتے ہیں ۔جنت نے ٹک ٹاک سے ہی مشہوری حاصل کی ان کی مشہوری گھر گھر تک گئی یہاں تک کہ سید نور نے انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کر لیا ۔