Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیا بھر میں میزائل تجربات پرپابندی لگانے کامطالبہ

    دنیا بھر میں میزائل تجربات پرپابندی لگانے کامطالبہ

    سنگاپور:میزائل تجربات پرپابندی لگانے کامطالبہ،اطلاعات کے مطابق امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے دفاع نے سنگاپور میں منعقد ایشیائی سیکورٹی فورم کے موقع پر ملاقات کرکے اپنے اپنے علاقوں میں جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے مسلسل تجربات کو روکنے کے تعلق سے بات چیت کی ۔

    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جنوبی کوریا کے لی جونگ سوپ اور جاپان کے کشی نوبوو کے ساتھ شمالی کوریاکی طرف سے نیوکلیائی خطرے اور تائیوان ، مشرقی اورجنوبی بحیرہ چین میں چین کی کارروائیوں پر بات چیت کی۔شمالی کوریا کے معاملے پر امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ جس طرح سے شمالی کوریا مسلسل میزائل تجربات کر رہا ہے، اس کے پیش نظر اب ضرورت ہے کہ تمام اتحادیوں کو مل کر مزید ٹھوس سکیورٹی پر کام کریں۔

    انھوں نے کہا’’ ہم مل کر جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل نظام کے خلاف اپنی توسیعی انسدادی صلاحیت کو مضبوط کرتے رہیں گے۔ ہم نے اس وقت سفارتی راستے کھلے رکھے ہیں اور مستقبل میں جارحیت سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔‘‘

    تائیوان کے معاملے پر مسٹر آسٹن نے کہا کہ امریکہ ایک چین پالیسی پر اپنے وعدوں کو پورا کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم چین سے تائیوان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتے لیکن ہم دونوں فریقوں کی طرف سے موجودہ حیثیت میں کسی بھی تبدیلی کی یکسر مخالفت کرتے ہیں۔

  • سندھ حکومت کا تھانوں میں خواتین ہیڈ محرر تعینات کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا تھانوں میں خواتین ہیڈ محرر تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ خواتین پولیس اہل کاروں کو تھانوں میں بطور ہیڈ محرر تعینات کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں خواتین پولیس ملازمین کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،خواتین کو تھانوں میں ڈیوٹی افسر بھی تعینات کیا جائیگا،اس سے قبل مختلف تھانوں میں لیڈی ایس ایچ اوز بھی تعینات ہیں۔

    آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ نئی بکتر بند گاڑیاں لانے کی کوشش کریں گے، کچے کے علاقوں میں آپریشن مزید تیز کیا جائیگا ضرورت پڑنے پرایئر ایمبولینس کا استعمال بھی کریں گے۔
    غلام نبی میمن کا کہناہے کہ اچھے افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات سے نوازا جائے گا اور ساتھ ہی بری شہرت رکھنے والے افسران و اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

    تھانوں کے لاک اپ اور کمروں میں سی سی کیمرے بھی لگائے جائیگے تاکہ ملزمان کی حرکت و سکنات پر نظر رکھی جائے اس کے علاوہ تھانوں کے باہر بھی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کی ہدایات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کی ہدایات

    کراچی : : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت کی ہے.

    واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق ائیر پورٹ کو شدید نقصان کے سبب فلائٹس آپریشن معطل ہوگیا ہے۔ فلائیٹ آپریشن کے سبب زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہوگیے۔

    اس حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کو پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم ہے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے جلد انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔

  • ‘ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ کسی خاتون اوّل نے سہیلی کے ذریعے ڈائمنڈ جمع کیے ہوں'”عطاتارڑ

    ‘ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ کسی خاتون اوّل نے سہیلی کے ذریعے ڈائمنڈ جمع کیے ہوں’”عطاتارڑ

    لاہور:’ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ عمران خان کی ذہنی حالت کے معائنے کیلئے دنیا کے بہترین ماہرین نفسیات پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

    خاتون اول بشری عمران کی خواہش پر جدید تحقیق کے ادارے کا قیام:کام شروع ہوگیا

    پنجاب حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑ نے خاتون اول پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ کسی خاتون اوّل نے سہیلی کے ذریعے ڈائمنڈ جمع کیے ہوں، ان کی کوشش تھی کہ ہیرے دبئی میں بلیک مارکیٹ میں بیچے جائیں۔

    خاتون اول بشریٰ بی بی سعادت مند: صاحبزادی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبویﷺ میں…

    پنجاب حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے احسن جمیل گجرکو 32 کروڑ روپےکی ایمنسٹی دی، عمران نیازی اور بزادر نے جو ٹھیکے اور تقرر و تبادلے کیے ان کے ذریعے ڈائمنڈ اور اربوں روپے اکٹھے کیے، ان کی ساڑھے 3 سال کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں

    خاتون اول بشریٰ بی بی کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ آمد:مریضوں کی عیادت کی

    پنجاب حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑنے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ترک کمپنیوں کے ٹھیکے منسوخ کیے جس سے پاک ترک دوستی کو نقصان پہنچا، پنجاب کابجٹ 13 جون کو پیش ہونا ہے، بجٹ کون پیش کرے گا یہ فیصلہ آج کل میں ہو جائےگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئےہیں‌

  • امریکہ سُن لےتائیوان کوچین سے الگ کرنےکامطلب چین سے جنگ ہوگی

    امریکہ سُن لےتائیوان کوچین سے الگ کرنےکامطلب چین سے جنگ ہوگی

    بیجنگ :امریکہ سُن لےتائیوان کوچین سے الگ کرنےکامطلب چین سے جنگ ہوگی.اطلاعات کے مطابق چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کو چین سے آزاد کرانے کی کوئی بھی کوشش بیجنگ کی افواج کی طرف سے فوجی کارروائی کو متحرک کرے گی۔

    چین کے وزیر دفاع وی فینگے نے سنگاپور میں ایشیائی سیکورٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی۔مسٹر وی فینگے نے اپنے ہم منصب امریکی وزیردفاع لائیڈ اسٹن پرواضح کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے سے چینی فوج کے پاس "کسی بھی قیمت پر لڑنے” کے سوا کوئی چارہ نہیں بچے گا۔

    چین کی طرف سے امریکہ کو سخت پیغام کے بعد امریکی وزیردفاع مسٹر آسٹن نے بعد میں چینی فوجی سرگرمی کو "اشتعال انگیز، عدم استحکام کا باعث” قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جزیرے کے قریب روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ تعداد میں چینی طیارے پرواز کر رہے ہیں، جو "خطے میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں”۔

    امریکہ اورچینی دفاعی حکام کے درمیان سنگاپورمیں اہم ملاقات جاری

    چینی وزیردفاع نے کہا کہ چین تائیوان کواپنا اٹوٹ انگ سمجھتا ہے اس کے بعد بھی امریکہ اگرتائیوان کو اسلحے کی فراہمی جاری رکھتا ہے تو اس پھرمذمت کرنا ہی بنتا ہے

    چینی ترجمان نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "اگر کوئی تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی جرات کرتا ہے تو چینی پیپلز لبریشن آرمی کے پاس کسی بھی قیمت پر لڑنے اور ‘تائیوان کی آزادی’ کی کسی بھی کوشش کو کچلنے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ ”

    چینی وزیردفاع کے سخت لہجے پرجواب دیتے ہوئے امریکی وزیردفاع مسٹر آسٹن نے کہا کہ امریکہ جمود کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے – انہوں نے زور دے کر کہا کہ کشیدگی کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔

    چین امریکہ پر برس پڑا،تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ

    یاد رہے کہ سنگا پور میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (بائیں) نے چین کے وی فینگے کے ساتھ اپنی پہلی آمنے سامنے ملاقات کی۔یہ امریکہ اور چین کے دفاعی سربراہوں کی پہلی ملاقات تھی اور تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی

    اس موقع پر چینی وزیردفاع وی فینگے نے کہا کہ بات چیت "آسان طریقے سے ہوئی” اور دونوں فریقوں نے انہیں خوشگوار قرار دیا۔

    جس کے جواب میں امریکی وزیردفاع آسٹن نے کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے چین کی فوج کے ساتھ مکمل طور پر کھلے رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بات کی۔

    چین امریکہ ٹیکنالوجی کی جنگ میں شدت،ٹرمپ نے حکمنامے پر دستخط کر دیئے

    یاد رہ کہ مئی کے آخر میں تائیوان نے کہا کہ اس نے اپنے فضائی دفاعی زون میں چین کی طرف سے بھیجے گئے 30 جنگی طیاروں کو خبردار کرنے کے لیے لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس واقعے میں 22 تائیوان کے جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک وارفیئر، قبل از وقت وارننگ اور اینٹی سب میرین طیارے شامل تھے۔

  • پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے پی ایم ڈی سی  ایكٹ کو مسترد کر دیا ۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے پی ایم ڈی سی ایكٹ کو مسترد کر دیا ۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے پی ایم ڈی سی ایكٹ کو مسترد کر دیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد(محمد اویس)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے پی ایم ڈی سی ایکٹ کو مسترد کر دیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کا ہنگامی اجلاس میں قومی اسمبلی سے پی ایم ڈی سی ایکٹ کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔پی ایم اے اسلام آباد کے مطابق حکومت نے جس ایکٹ کو پاس کروانے کی یقین دہانی کروائی منظور ہونے والا ایکٹ اس سے مختلف ہے جو ہیلتھ سسٹم کی تباہی کا سامان بنے گا۔یہ ایکٹ پی ایم سی قانون کی مزید بھیانک شکل اور ہیلتھ سسٹم کی مکمل تباہی کا باعث بنے گا۔پی ایم اے اسلام آباد کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی جو اپنے آپ کو جمہوریت کی حامی جماعت کہتی ہے ایسے قانون کا نفاز کر رہی ہے جس میں 70 فیصد سے زائد ڈاکٹرز کمیونٹی کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔پی ایم اے اسلام آباد نے حکومت سے اپیل کی کہ اس بل کو ڈاکٹرز کمیونٹی کی امنگوں کے مطابق اور مفادات میں ترتیب دیا جائے۔پی ایم ڈی سی کے امتحانات اور دیگر معاملات تمام پروفیشنل ریگولیٹری باڈیز کی طرف ڈاکٹرز کی امنگوں کے مطابق حل کئے جائیں۔

  • ریلوے تنصیبات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    ریلوے تنصیبات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت رات گئے تک اجلاس منعقد کیا گیا.اجلاس کے دوران 21 خراب پاور وینز کی مکمل اوور ہالنگ اور 33 پاور وینز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستان ریلوے کی مالی حالت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں ریلوے تنصیبات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی مکمل فزیبلٹی رپورٹ تیار کر کے ہنگامی بنیادوں پر وزارت ریلوے کو پیش کی جائے۔ وزیرریلوے نے ملازمین کے بقایا جات کی جلد ادائیگی کی منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت کی.

    وفاقی وزیر نے زکریا ایکسپریس واقعہ میں متاثرہ خاتون سے فون پر بات چیت کی اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ متاثرہ خاتون کے لیے سینئیر لیڈی افسر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ سعد رفیق نے پرائیویٹ ٹرین آپریٹر کو متاثرہ خاتون کے تمام قانونی واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے متاثرہ خاتون کے روزگار کا بندوبست کرے گا۔ وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ مقدمے کی بھرپور پیروی کی جائے اور خاتون کی مالی معاونت کی جائے۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا تھا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا تھا

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے افسران کو ہدایت کی تھی کہ ایندھن اور بجلی کی بچت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فیول کے ایک ایک لٹر کی حفاظت کرنی ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ٹرینوں کے جو پرزے پاکستان میں بن سکتے ہیں، انہیں ہر گز درآمد نہ کیا جائے۔ اجلاس میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پاکستان ریلوے پر پڑنے والے آٹھ ارب کے اضافی بوجھ کے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    زرائع کے مطابق زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرین غریب کی سواری ہے، اسے مہنگائی کے اثرات سے بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خود اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ اٹھائے گا۔

  • پاکستان تحریک لبیک اورن لیگ کے درمیان اتحاد ہوگیا:2023 کا انتخاب ملکرلڑیں گے

    پاکستان تحریک لبیک اورن لیگ کے درمیان اتحاد ہوگیا:2023 کا انتخاب ملکرلڑیں گے

    لاہور”پاکستان تحریک لبیک اورن لیگ کے درمیان اتحاد ہوگیا:2023 کا انتخاب ملکرلڑیں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک لبیک اور ن لیگ کے درمیان انتخابی اتحاد ہوچکا ہے اوراس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے دونوں جماعتوں کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے والے معاہدے سے قوم کوآگاہ کردیا ہے

    ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کے لیے کیا کرنا ہو گا، تحریک لبیک نے لائحہ عمل دے دیا

    ان کا کہنا تھا کہ عملی طورپر دونوں جماعتوں کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اگلا یعنی دوہزار تئیس کا الیکشن مل کرلڑیں گے ،

    یہ بھی یاد رہے کہ ن لیگ اور پاکستان تحریک لبیک کے درمیان اتحاد کی کوششیں کافی دیر سے چل رہی تھیں لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان حتمی اتفاق اب ہوا ہے ، اس معاہدے کے مطابق یہ دونوں جماعتیں دیگر پی ڈی ایم اتحادیوں‌ سے مل کرپاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوشکست دینے کی پوری کوشش کرے گا

    ہمارا سوشل میڈیا کا کوئی کارکن یا زمہ دار گرفتار نہیں،ترجمان تحریک لبیک پاکستان

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ اتحاد ہوچا لیکن اس کی تصدیق یا تائید ابھی ممکن ہے کہ نہ بھی ہو،اس کی یہ وجہ بتائی جارہی ہےکہ دونوں جماعتوں‌کے قائدین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس اتحاد کو انتخاب کے قریب ظاہر کریں گے ،یہ بھی ممکن ہے کہ آنے والے چند دنوں میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہوجائے کیونکہ پاکستان تحریک لبیک بہر کیف اب ن لیگ سے اپنی افرادی قوت کی بنیاد پر توقع سے زیادہ نشتیں مانگ سکتی ہے ،

    تحریک لبیک کے کارکن کا قتل،سابق وفاقی وزراء پر مقدمے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک لبیک اور ن لیگ کے درمیان ہونے والے اتحادمیں ابھی کچھ چیزیں طئے ہورہی ہیں جونہی یہ معاملات طئے ہوجاتے ہیں تو ممکن ہے کہ اس اتحاد کی تفصیلات بھی شیئر کردی جائیں

  • صارفین کیلئے خوشخبری واٹس ایپ میں اب نئے فیچرز متعارف،

    صارفین کیلئے خوشخبری واٹس ایپ میں اب نئے فیچرز متعارف،

    صارفین کیلئے خوشخبری واٹس ایپ میں اب نئے فیچرز متعارف ،

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ ایک ایسی ایپ ہے جس کا استعمال آج کل کے دور میں ہر کوئی کر رہا ہے ۔ اس ایپ کی مدد سے ایک شخص دوسرے شخص سے با آسانی رابطہ کر سکتا ہے ۔ نیز یہ کہ نہ صرف رابطہ بلکے ایک دوسرے کو تصاویر بھی بھیجی جا سکتی ہیں ۔اور اس پر افراد ایک دوسرے کو ویڈیو کال پر دیکھ بھی سکتے ہیں ۔

    مزید تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی طرف سے اس کے یوزرز کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ واٹس ایپ نے گروپ ممبران کی تعداد 256 سے بڑھا کر 512 تک کر دی ہے ۔اس فیچر کا اعلان میٹا کی طرف سے مئی کے شروع میں ہی کر دیا تھا ۔پیغام رسانی کاپلیٹ فارم بہت ساری نئی خصوصیات لا رہا ہے جس میں فائلوں کو شیئر کرنے کی حد کو 2gb تک بڑھا کر اور پیغامات پر ایموجی ردعمل شامل ہو گا ۔واٹس ایپ مبینہ طورپر ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات کے لیے بھی ایک نئے اَن ڈو آپشن کی جانچ بھی کررہا ہے۔

    سوشل میڈیا ایپ نے اس مہینے کے شروع میں بھیجے جانے کے بعد پیغامات میں ترمیم کا ایک آپشن بھی شامل کیا تھا ۔یہ فیچرز بڑے پیمانے پر متعارف کرائے ہیں۔ لیکن کچھ صارفین کو ابھی اپنے واٹس ایپ پر اس سب کو دیکھنے کیلئے تھوڑا اور انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید یہ بھی خبریں ہیں کہ وٹس ایپ فائلوں کی شیئرنگ کے سائز کو 100mb کی حد سے 2gb تک بڑھا رہا ہے ۔

    اس کے علاوہ واٹس ایپ پر بہت سے ایموجیز بھی ہوتے ہیں ۔جن کو صارفین بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔اس میں ہر طرح کے ایموجیز شامل ہوتے ہیں ۔جن کو صارفین اپنے موڈ کے مطابق استعمال بھی کرتے ہیں ۔واٹس ایپ پر خوشی غمی ہنسی مذاق کھانے سے متعلق اور بھی بہت سی اموجیز موجود ہیں ۔
    واٹس ایپ بہت جلد ہی آپ کے بیک اپ کو گوگل ڈرائیو پر ایکسپورٹ کرنے کی سہولت بھی دے گا ۔اور بھیجے گے پیغامات میں ترمیم کا آپشن بھی دے گا ۔

  • ”پارلیمنٹ میں واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا“:اسدعمر

    ”پارلیمنٹ میں واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا“:اسدعمر

    پارلیمنٹ واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں واپس جانے کا اس وقت سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سب کو معلوم ہے کہ یہ بیرونی مداخلت سے حکومت آئی ہے۔

     

    اسلام آباد پولیس کا بنی گالہ کا محاصرہ، اسد عمر کی حکومت کو سخت تنبیہ

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ غیر آئینی طریقے سے آئی غیر فطری حکومت کو کیوں مانیں، پاکستان کے عوام اس حکومت کو نہیں مانتے تو ہم کیسے مان لیں، ہمارا ہی دباؤ ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر پارلیمنٹ میں جائیں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ بیرونی مداخلت ثابت ہوئی جو پوری قوم نے دیکھ لیا، اب یہ امپورٹڈ حکومت خوف پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، بے بنیاد مقدمات اور خوف پھیلا کر یہ لوگوں کی آواز دبانا چاہتے ہیں، آئندہ 5 سے 6 ہفتے میں بہت سے چیزیں فولڈ ہوتے دیکھیں گے۔

    3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

    انہوں نے کہا کہ عمران خان مقبولیت کی بنیاد پر حکومت کر رہے تھے، عمران خان نے پوری کوشش کی جہاں تک ممکن ہو سکےعوام کو ریلیف بچایا جاسکے، پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا لیکن عمران خان نے اسے کنٹرول کیا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اسد حکومت میں ہم سے 2 چیزیں اچھی نہیں ہوئیں، ایک بیرونی خسارے میں اضافہ ہوا اور دوسرا افراط زر کی شرح ٹارگٹ سے اوپر رہی جس کی وجہ عالمی منڈی تھی۔

    یہ کام ضرور کریں،وزیراعظم نے دیں ملاقات میں اسد عمر کو اہم ہدایات

    روس سے سستا تیل خریدنے پر ان کا کہنا تھا کہ روس سے تیل سستا مل رہا ہے، یہ حکومت کیوں روس سے تیل نہیں لیتی، بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے بجائے عوام کی خوشنودی کریں، روس سے سستا تیل لیں اور عوام کو سہولت فراہم کریں۔