Baaghi TV

Author: +9251

  • کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،خودکُش بمبارگرفتارکرلیا،خطرناک انکشافات

    کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،خودکُش بمبارگرفتارکرلیا،خطرناک انکشافات

    کوئٹہ:کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،خودکُش بمبارگرفتارکرلیا،خطرناک انکشافات،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں‌ آج دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ہے ، ادھر اس حوالے سے مزیدمعلوم ہوا ہے کہ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کے دہشتگرد دھماکہ کرنے جا رہے ہیں،

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر موٹر سائیکل سوار کو روکا اور چیک کیا،چیک کرنے پر موٹر سائیکل میں IED کو نصب پایا، BD نے IED بم کو ناکارہ بنایا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت نظام الدین عرف خالد کے نام سے ہوئی، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ہائی کورٹ سیشن کورٹ ایف سی اور پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،

    ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم نے بتایا 8 ساتھیوں پر مشتمل گروپ نے مختلف دہشت گرد کاروائیاں کیں، ڈی آئی جی ٹیلی حامد شکیل پر خودکش حملے میں یہی گروپ ملوث تھا ملزم کا آر آر جی فورس کے ٹرک اور میکانگی روڈ ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے کا اعتراف بھی کیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ سرینا ہوٹل کار پارکنگ میں خودکش دھماکے میں بھی یہی گروپ ملوث تھا،

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بی اے مال کے قریب پاک فوج کے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکے کا بھی اعتراف،ملزم نے یونیورسٹی چوک سریاب میں بی سی پولیس کے ٹرک پر آئی ای ڈی حملے کا بھی اعتراف کیا، قندہاری بازار بخاری سینٹر کے باہر موٹر سائیکل ایک آئی ڈی دھماکے میں بھی یہی گروپ ملوث تھا،سائنس کالج کے مین گیٹ پر جمعیت نظریاتی پر آئی ای ڈی دھماکے کا بھی اعتراف کیا ہے ملزم نے فاطمہ جناح روڈ پر دکان میں ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کے لیے مختلف چھاپے مارے جا رہے ہیں،

  • سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر اعلی خالد خورشید کی پریس کانفرنس پرردعمل دےدیا

    سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر اعلی خالد خورشید کی پریس کانفرنس پرردعمل دےدیا

    اسلام آباد:سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سلیکٹیڈ وزیر اعلی خالد خورشید کی پریس کانفرنس کا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹیڈوزیر اعلی گلگت بلتستان کی پریس کانفرنس جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہپں وزیر اعلی کے اپنی کابینہ کے ممبران اس کے ساتھ پریس کانفرنس میں بیٹھنے کے لئے تپار نہیں اور دو وفاقی جھوٹوں مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کے ساتھ بیٹھ کر جھوٹ بولے گئے وزیر اعلی کا منصب ایک زمہ دارمنصب ہے اس کا تقاضہ ہے کہ عوام کو حقائق پہنچآئیں جائیں نہ کہ عوام تک باجماعت جھوٹ کا پرچار کیا

    سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلی خالد خورشید نے سراسر سفید جھوٹ بولا کہ گلگت بلتستان کا پچاس فیصد ترقیاتی بجٹ کاٹا گیا ہے وزیر اعلی کا یہ جھوٹ بھی عمران نیازی کے جھوٹ سیرئز کی طرح ایک سیریئز ہے حقیقت تو یہ ہے کہ جو بجٹ عمران خان کے دور میں گلگت بلتستان کو مل رہا تھا وہی بجٹ اب بھی مل رہا ہے سلیکٹیڈ وزیر اعلی خالد خورشید ہمت کریں اور عوام کو سچ بتائیں کہ گلگت بلتستان کے بجٹ میں کٹوتی عمران خان دور میں ہوئی گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کو عمران خان کے دور حکومت میں التوا میں ڈالا گیا میاں نواز شریف نے گلگت بلتستان کے سات ارب کے ترقیاتی بجٹ کو اکیس ارب تک پہنچایا تھا عمران خان نے بر سر اقتدار آتے ہیں اس بجٹ کو کاٹ کر چورہ ارب کر دیا میاں نواز شریف کے دور میں گلگت شںدور ایکسپریس وے کا منصوبہ ستائیس ارب کا تھا اسے پی ایس ڈی پی سے خارج کیا گیا دو سال کے بعد اب وہی ستائس ارب کا منصوبہ اکیاون ارب تک پہنچایا گیاہینزل پاور پراجیکٹ کا منصوبہ ہمارے دور میں ساڈھے نو ارب کا ٹینڈر ہوا تھا گنڈا پور نے اسے روک کر اب چودہ ارب کا ٹینڈر کر دیا ہمارے دور میں اگر سات ارب کے بجٹ کو اکیس ارب تک پہنچایا گیا تو اس کی وجہ بجٹ کا سو فیصد استعمال تھا بجٹ کے صحیح استعمال پر میاں نواز شریف نے پہلے تیرہ ارب کیا پھر اکیس ارب تک پہنچا دیا پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت جب ختم ہوئی تو اکیس ارب بجٹ تھا جیسے ہی عمران خان کی حکومت آئی اسے چودہ ارب کر دیا اب کس منہ سے بجٹ کٹوتی کا الزام موجودہ وفاقی حکومت پر لگا رہے ہیں

    حافظ حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اتنی نا اہل ہے کہ اسے بجٹ کے استعمال کا ادراک ہی نہیں اور سات ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ واپس ہو چکا ہے بجٹ تو انہیں ملتا ہے جنہیں عوام پر خرچ کرنے کا طریقہ معلوم ہو اور ان کی ترجیع عوام ہو نہ کہ کواڈینٹروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج رکھنے وفاق کے خلاف مہم جوئی کے لئے کروڑوں خرچ کرنے اور پی ٹی آئی کے وفاقی وزرا کو گلگت بلتستان کی سیر کرانے کے لئے خرچ کرتے ہوں اور مبینہ طور پر بنی گالہ کے لئے کروڑوں کا آٹا اور بکرے خرید کر پہنچانے کی زمہ داری ہو۔حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ سلیکٹیڈوزیر اعلی خالد خورشیدپریس کانفرنس کر کے سفید جھوٹ بولنے سے پہلے ان سوالوں کا جواب بھی عوام کو دیں کہ آپ کے دور میں حکومتی اخراجات کے لئے گیارہ ارب روپے مختص تھے وہ کہاں خرچ کئے جبکہ ہمارے دور میں صرف تین ارب روپے تھے انہیں بھی ہم نے بچا کر ویسٹ منیجمنٹ 1122 جیسے ادارے اور اضلاع بنائے آپ نے کیا بنایا سوائے کواڈینٹروں کی فوج بھرتی کرنے کے؟ہم نے بجٹ کا پورا استعمال کیا تو ہمارا بجٹ سات ارب سے اکیس ارب تک پہنچ چکا تھا آپ کے بجٹ سے سات ارب کیوں واپس ہوئے کیا یہ آپ کی نا اہلی نہیں آپ کو کیسے ادراک ہو کہ گلگت بلتستان کے مسائل کیا ہے دو سال میں بارہ مہینے تو آپ اسلام آباد اور دبئی میں رہے گلگت بلتستان دورے پر آتے رہے جس اسمبلی کے آپ قائد ایوان ہیں اس اسمبلی کی بے توقیری کا یہ عالم ہے کہ رول آف بزنس میں اسمبلی کارروائی کےلئے جتنے دن مختص ہیں اس کا ایک فیصد وقت بھی اسمبلی کی کارروائی نہیں ہوئی کسی قسم کی قانون سازی نہیں ہوئی اس کے باوجود تیس کروڑ روپے کا بجٹ اسمبلی اخراجات کی مد میں پھونک دیئے جس اسمبلی کی کارروائی آپ کا اپوزیشں کا سامنا نہ کرنے کی وجہ سے چل نہیں رہی تو سوال بنتا ہے کہ اسمبلی کے نام پر تیس کروڑ کہاں خرچ ہوئے وفاق پر الزام لگانے اور تحریک انصاف کے وفاقی جھوٹوں کے ساتھ پریس کانفرنس کے نام پر جھوٹ کی منڈی سجانے سے قبل ان سوالوں کے جواب دیں

    حافظ حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ دو سال سے ایفاد جیسے عوامی فلاح کےمنصوبے جس کی مدد سے ہم نے دو لاکھ کنال زمین آباد کر کے عوام کو دی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے کیا یہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ؟ اس کا جواب کون دے گا انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈوزیر اعلی خالد خورشید نے کتنا بڑا جھوٹ بولا کہ 2005سے اب تک گلگت بلتستان میں پولیس میں بھرتیاں نہیں ہوئیں عجیب بات ہے کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں سپیشل پولیس یونٹ کے نام سے سات سو بھرتیاں کیں اور پانچ سال میں مجموعی طور پر دو ہزار کے قریب پولیس میں بھر تیاں ہوئیں وہ انہیں کیوں نظر نہ آئیں اتنے بڑے جھوٹ بولنے سے قبل انہیں سوچنا چاہئے کہ رسوائی ہوگی لیکن افسوس کہ تحریک انصاف کے وفاقی رہنماوں کی طرح انہیں بھی منہ کی بواسیر کا عارضہ لاحق ہے ورنہ سوچ سمجھ کر بات کرتے۔

  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ و صوبائی امرا ونظما  کا اہم اجلاس

    جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ و صوبائی امرا ونظما کا اہم اجلاس

    اسلام آباد:جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ و صوبائی امراء ونظماء کا اہم اجلاس،اطلاعات کے مطابق اج جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ہے ،اس اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی اور معاشی صورت حال کے متعلق صورتحال کا جائزہ لینا تھا

    جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق اس اہم اجلاس میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی اکرم خان درانی ،مولانا فضل علی حقانی، مولانا امجد خان، مولانا سعید یوسف میں شریک ہیں‌، اس کے علاوہ اس اجلاس میں وفاقی وزراء مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور ، سید محمود شاہ،ڈاکٹر عتیق الرحمان، مولانا صلاح الدین، سینیٹر کامران مرتضی سمیت دیگربھی شریک ہیں‌

    ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی حکومت سمیت جے یو آئی کے وزراء کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا ہے ،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور وخوض ہوگا ۔

    ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حالیہ بجٹ سمیت مجموعی صورتحال پر غور و خوض ہوگا ۔اجلاس میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کی تاریخ اور مقام کے تعین بارے غور ہوگا

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں سے مشقت کے خلاف عالمی دن منایا گیا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں سے مشقت کے خلاف عالمی دن منایا گیا

    اسلام آباد :پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منایا گیا تاکہ دنیا بھر میں بچوں سے لی جانے والی مشقت کے تدارک کے لئے آگاہی پیدا کی جا سکے کیونکہ بچوں کی مشقت سے پوری دنیا میں کروڑوں لڑکیاں اور لڑکے متاثر ہو رہے ہیں۔

    ترقی پذیر اور صنعتی ممالک دونوں میں چائلڈ لیبر ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان چائلڈ لیبر کی روک تھام کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو اپنی تمام اشکال اور مظاہر میں نبھا رہا ہے۔

    صدر نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پوری دنیا میں بچوں سے مشقت کی روک تھام کے لیے شعور اجاگر کرنے، اس سماجی برائی کے خلاف بات کرنے کے لیے فریقین کی حوصلہ افزائی کرنے اور چائلڈ لیبر کو اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں ختم کرنے کے ہمارے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ بات انہوں نے 12 جون کو دنیا بھر میں منائے جانے والے دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ چائلڈ لیبر دنیا بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں ایک بڑھتی ہوئی لعنت ہے اور پاکستان اس بڑھتے ہوئے عالمی رجحان کا شکار ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور ایوان بالا میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی کی گئی ہے، بچوں کو چائلڈ لیبر کی بجائے معیاری تعلیم کی فراہمی ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔

    بچوں کو فیکٹریوں، کارخانوں اور گھروں میں کام کرنے کی بجائے سکولوں میں ہونا چاہیے، بچوں کی تعلیم وتربیت پر توجہ دینا معاشرے کے ہرد فرد کی ذمہ داری ہے اور ہر بچے کو تعلیم اور بہتر صحت کا حق حاصل ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر جتنی توجہ دی جائے قوموں کی ترقی کے امکانات اتنے روشن ہوتے ہیں، پاکستان چائلڈ لیبر کے روک تھام کیلئے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر قائم ہے، معصوم بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

    قومی کمیشن برائے حقوق اطفال (این سی آر سی) کی چیئرپرسن افشاں تحسین باجوہ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان بھر میں سب سے زیادہ کمزور بچوں کو استحصال سے بچانا اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 6.4 ملین سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور ان میں سے زیادہ تر غیر اخلاقی چائلڈ لیبر کی بدترین شکلوں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے حقوق سے محروم ہیں۔

    چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو (سی پی ڈبلیو بی) کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ پنجاب ڈومیسٹک ایکٹ کے تحت 15 سال سے کم عمر کے بچے کو کسی بھی فیکٹری یا دیگر کام کی جگہوں پر ملازمت دینا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو تعلیم اور بہتر صحت کا حق حاصل ہے۔ اس دن کو چائلڈ لیبر سے بچاو¿ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، اس سماجی برائی کے خلاف بات کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

  • مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج

    مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد۔ :مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ آرڈیننس 1979 اور دفعہ 144 کی سر عام و سنگین خلافِ ورزی کرتے ہوئے گزشتہ رات 11 بیس سے زائد افراد شکاری کتوں کے ہمراہ مارگلہ ہلز ٹریل تھری میں داخل ہوگئے۔

    بورڈ کے افسران اور فیلڈ سپروائزر کی بروقت کارروائی کی وجہ سے شکاری موقع سے فرار ہوگئے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق بیس سے زائد افراد شکاری کتوں کے ساتھ شکار کے لیے آئے جبکہ معمول کے گشت پر مامور افسران نے گاڑیوں کا تعاقب کیا تاہم گاڑیاں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔

    بورڈ کے فیلڈ سپروائزر کی درخواست پر متعلقہ تھانہ کوہسار میں مقدمہ کا اندارج کر دیا گیا جس کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے گاڑیوں کے نمبر کی شناخت شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں بورڈ کی جانب سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں دفعہ 144میں توسیع بھی کی گئی تھی۔

  • بڑی امید ہے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا:جرمن سفیر

    بڑی امید ہے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا:جرمن سفیر

    اسلام آباد: بڑی امید ہے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگیک نے اتوار کے روز کہا ہے کہ پاکستان کے اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر  ہونے کی توقع ہے اور جی ایس پی پلس معاعدہ  کی تجدید کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی فکر مند ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس:پاکستان کی کوششوں کوکامیابی ملنےکا امکان

    "یورپی اور جرمنی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز  موقف رکھتے ہیں ، جرمنی بھارت کو بھی انسانی حقوق پر عملدرآمد کی یاددھانی کراتا رہتا ہے،” مسٹر شلاگیک نے مزید کہا کہ جرمنی کی سابق  چانسلر انجیلا میکرل نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی کو بتایا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پائیدار اور انسانی  نہیں ہے۔ کسی امتیاز کے بغیر انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ جرمن سفیر اسلام آباد کی تیسری پبلک سٹریٹ لائبریری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

    جرمن سفیر نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کرنے میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک اس سال گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

    ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،وزیر خزانہ

    اگلی جائزہ میٹنگ 14 سے 17 جون کو برلن میں ہونے والی ہے، جرمن سفیر نے تجویز دی کہ FATF ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ پاکستان کی طرف سے شرائط کو پورا کرنے اور منی لانڈرنگ اور دیگر مسائل کو روکنے کے لیے کوششیں کی گئی ہیں۔

    سفیر نے پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف میں بعض ممالک کے پاکستان کے خلاف  سرگرم ہونے کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایک اجتماعی فورم ہے اور اکیلا ایک ملک فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک تکنیکی عمل ہے اور پاکستان کے حوالے سے مثبت نتائج کی توقع ہے۔  انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ ایل او سی پر نسبتاً پرسکون ہے لیکن مجموعی صورتحال کو بہتر کرنا ہوگا۔

    پاکستان کو دیے گئے GSP+ اسٹیٹس کے بارے میں جو 2023 کی آخری سہ ماہی میں ختم ہونے والا ہے، مسٹر شلاگیک نے کہا کہ یورپی یونین کا ایک وفد اگلے ہفتے پاکستان آنے والا ہے،

    "یہ برسلز کا ایک نیا مشن ہے، اس کا نتیجہ مثبت نکلے گا لیکن کچھ عملی اقدامات پاکستان کو اٹھانے ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ جب کہ ملک نے تمام متعلقہ کنونشنز پر دستخط کیے ہیں لیکن عمل درآمد کا عمل نظر آنے کی ضرورت ہے۔

    دنیا میں ہرسال مہاجرین دس ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کررہےہیں :ایف اے ٹی ایف کا…

    انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان کو 2024 سے بھی GSP+ کا درجہ مل جائے گا۔ "حکومتیں اس سے آگاہ ہیں۔”ان مسائل میں توہین رسالت کے قوانین کا غلط استعمال اور سزائے موت سے متعلق غیر ضروری قوانین شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ توہین رسالت کے قانون کو ختم کرنا عملی طور پر ممکن نہیں ہے لیکن اس کے غلط استعمال کو روکنا ہوگا، اس کے علاوہ کچھ دفعات ایسی تھیں کہ سزائے موت دینے میں ترمیم کی جانی چاہیے”۔

    مسٹر شلاگیک نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کا بھی اس معاملے میں کردار ہے اور انہوں نے تجویز دی کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ ارکان پارلیمنٹ کو بھی یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقات کرنی چاہیے تاکہ جی ایس پی پلس کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے

  • دمشق ائیرپورٹ پر بمباری اور پروازیں منسوخ:مگرپی آئی اے نے متبادل بندوبست کرلیا

    دمشق ائیرپورٹ پر بمباری اور پروازیں منسوخ:مگرپی آئی اے نے متبادل بندوبست کرلیا

    اسلام آباد:دمشق ائیرپورٹ پر بمباری اور پروازیں منسوخ:مگرپی آئی اے نے متبادل بندوبست کرلیا،اطلاعات کے مطابق شام میں پاکستان کے سفیر کی استدعا پر پی آئی اے نے طیارہ بھیجنے کے انتظامات کرلئے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں شام میں پاکستان کے سفیر نے سی ای او پی آئی اے اور حکومت پاکستان کو مکتوب لکھا

    سرکاری حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مکتوب میں شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے شامی شہر حلب پروازیں بھیجنے کا کہا گیا ،وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے 13 جون کو پرواز بھیجنے کے انتظامات کرلئے پہلے مرحلے میں دمشق سے بذریعہ بس پاکستانیوں کو حلب منتقل کیا جائے گا جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ ان کو وطن واپس لے آئے گا

    31 مئی سے حج آپریشن کا پی آئی اے کرے گی آغاز

    وزارت ہوابازی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی وجہ سے تمام زائرین 24 گھنٹوں کے اندر وطن پہنچنا شروع ہو جائیں گے ،پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے اور ہمیشہ ایسے مواقعوں پر اپنی خدمات کو ملک کیلئے پیش کرتا ہے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان نے تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا.دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے رن وے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باعث پی آئی اے نے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

    دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے بمباری سے آپریشن مکمل طور پر معطل کردیا گیا اور دونوں رن وے غیر فعال ہوگئے۔

    پی آئی اے نے اپنا حج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کردیا

    ایئرپورٹ پر آپریشن معطل ہونے کے باعث پی آئی اے کو بھی کراچی تا دمشق پرواز کو منسوخ کرنا پڑا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 135 170 مسافروں کو لے کر کل علی الصبح روانہ ہونی تھی۔

    دمشق سے واپسی کی پرواز پی کے 136 نے بھی 169 مسافروں کو لے کر واپس آنا تھا تاہم رن وے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باعث ان پروازوں کو منسوخ کردیا گیاتھا۔

    ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ مسافروں کو پیش آنے والی زحمت کیلیے معذرت خواہ ہیں تاہم آپریشنل حالات کی بنا پر یہ فیصلہ ناگزیر تھا

    جعلی ڈگری کے حامل 457 پی آئی اے ملازمین کیخلاف کاروائی کا آغاز

  • او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے: وزیرخارجہ بلاول بھٹو

    او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے: وزیرخارجہ بلاول بھٹو

    اسلام آباد:بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابرہیم طحہٰ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

    بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

    پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بھارت میں مسلم مخالف کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں کے تحفظ کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لے، بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

    بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری

    انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے وضاحت کی کوشش، اور ذمہ دار افراد کے خلاف تاخیر سے کی جانے والی ’انضباطی‘ کارروائی، مسلم دنیا کے درد اور اضطراب کو کم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے تضحیک آمیز کلمات کے خلاف نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی حکام کی جانب سے ناروا سلوک کی بھی شدید مذمت کی جو کہ مسلمانوں پر بھارتی حکومت کے جاری ظلم و ستم کا تازہ ترین مظہرہے ۔

    وزیر خارجہ نے او آئی سی اور اس کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں کی جان، مال، عزت، جائیداد، ثقافت، ورثے اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے تنظیم پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

    او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے توہین آمیز بیانات اور بھارتی مسلمانوں پر تشدد کے مسلسل واقعات پرگہری تشویش کا اظہار کیا۔

    اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

    او آئی سی کو اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ دونوں فریقوں نے اسلامو فوبیا پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں اور اعلانات کی یاددہانی کرائی اور ہندوستان میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور ہندوستانی مسلمانوں کی تکالیف کو کم کرنے کی راہ تلاش کرنے کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

  • جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا: مونس الٰہی

    جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا: مونس الٰہی

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ایف آئی اے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاہے جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

    الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کےبعدنیب ترمیمی بل 2022 بھی کثرت رائے سے منظور

    ایف آئی اے تحقیقات کے معاملہ پر مونس الہی بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ٹویٹ کردیا اور لکھا ک ایف آئی اے کیس میں خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں، اس طرح کے کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارے خاندان پر اس طرح کے کیسز بنائے گئے،

     

    نیب تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور

    سابق وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے، مجھے کہا گیا کہ آپ سے غلطی ہوگئی، کوئی بات نہیں واپس آجائیں۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھنا تھا کہ میرے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں، اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، لالچ اور دھوکے سے قابو نہ آنے پر اب دباؤ ڈال رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کا دباؤ ڈال کر بجٹ منظور کروالیں۔

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے چارج چھوڑ دیا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آج نیب کی طرف سے کہا گیاتھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی چوہدری مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جائیں گے۔

    ذرائع ایف آئی اے ک اکہن اہے کہ مونس الٰہی نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اور ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کی۔اس متعلق ایف آئی اے ہیڈکوارٹر نے لاہور آفس سے تفیصلات طلب کر لی ہیں اور تمام تر ریکارڈ اور شواہد جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیاکاسرغنہ نکلا

    سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیاکاسرغنہ نکلا

    ڈیرہ غازیخان۔(ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی کی رپورٹ)سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیا ء کاسرغنہ نکلا،محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈمیں کانٹ چھانٹ ردوبدل کے بعدتبدیلی آگئی ،عبدالقادرکھوسہ زمین اورپٹرول پمپ کے مالک بن گئے اوراب پٹرول پمپ گراکروہاں پرایک غیرقانونی کمرشل سنٹربنایاجارہاہے۔اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھانے بروکربن کرلینڈمافیاء سے ملکر کئی کروڑوں کی پراپرٹی پرکروڑوں روپے بروکری کے مدمیں کمالئے،ذرائع کاکہناہے کہ اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھاضمنی الیکشن پر اثراندازہونے لگا،سردارعبدالقادرکھوسہ سے یارانہ نبھاتے ہوئے پٹواریوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کے خفیہ احکامات جاری کردئے،

    باغی ٹی وی تفصیلات کے مطابق سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارسردارعبدالقادرکھوسہ نے ڈیرہ غازی خان میں فیاض لنڈ،حبیب لنڈاور اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھااور مالک رقبہ سے سازبازہوکربیچی ہوئی زمین کاسابقہ انتقال خارج کرایااورکروڑوں روپے کی جائیدادلینڈمافیاء فیاض لنڈ،حبیب لنڈاورسابق ضلعی چیئرمین اورشرافت کاپیکرسمجھے جانے والے ممبرقومی اسمبلی سردارامجدفاروق کھوسہ کے بیٹے امیدوار ضمنی الیکشن پی پی 288سردار عبدالقادرکھوسہ ودیگرنے اپنے نام کرالی۔اس انتقال میں بی ایم پی کاایک حاضرسروس رسالداروقارعزیز بطورگواہ ہے جو کہ مبینہ طورپرفیاض لنڈکاحصہ دارہے اوربیشتروقت فیاض لنڈ کے دفترمیں گذارتاہے اورہرسودے میں اپناحصہ وصول کرتاہے۔۔

    ذرائع کاکہناہے کہ ان تمام رجسٹری انتقالات میں سرکاری فیس میں بھی ردوبدل کیاگیااورقواعدضوابط کوبالائے طاق رکھتے ہوئے سرکاری فیس انتہائی کم بنائی گئی۔ٹیکس اورسرکاری فیسوں کے مدمیں سابق ضلعی چیئرمین امیدوارپی پی 288سردارعبدالقادرکھوسہ ،اے ڈی سی آراحمدحسن رانجھااور تحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون کے ٹرائیکانے قومی خزانے کولاکھوں روپے کاٹیکہ لگایااوراپنی جیبیں بھریں۔ذرائع کابتاناہے کہ اس ساری ڈیل میں پٹواری موضع کلیم کامران کواے ڈی سی آراحمدحسن رانجھا نے اپنے دفتربلاکرثبوت ملکیت کے گوشوارے اوررجسٹری برانچ میں مہرشمعون کی نگرانی میں رجسٹریاں پاس کروائیں یاد رہے کے اس رقبہ کو عدالت جناب محمد آصف ہنجرا کے حکم پر بمقدمہ نمبر 413/15 محمد شریف کے حق میں ڈگری ہوچکا ہے اور کیس اب بھی عدالت میں چل رہا ہے ۔مگر محکمہ مال کے افسران نے عدالتی حکم کی پروانہ کرتے ہو ے رجسٹریاں پاس کردیں ،آپ کویہ بھی بتاتے چلیں کہ جعلسازی کے ذریعے پرت پٹوار اور پرت سرکار میں کٹنگ کرکے رقبہ فروخت کرنے پر پٹورای کلیم کامران کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک مقدمہ درج ہوا،جس پرپٹواری موصوف نے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی تھی جسے ملتان ہائی کورٹ بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر انٹی کرپشن ملک مجید نے اسے موقع پر گرفتار کر لیا ہے ۔

     

    تحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون نے نہ تو موقع دیکھنا بھی گوراہ نہ کیا کیونکہ اسکی آنکھوں پر نوٹوں کی پٹی بندھی ہوئی تھی ۔ لیکن ہمیشہ سے چورکہیں نہ کہیں غلطی کرجاتاہے اپنے ثبوت چھوڑجاتاہے تواسی طرح اس ٹرئیکاسے بھی ایک غلطی ہوگئی موقع پرموجودکھاتہ نمبر332پرایک پٹرول پمپ جوکہ اٹک کمپنی کااحمدپٹرولیم سروس ہے ،اس کاکسی رجسٹری یاریکارڈ میں کہیں بھی اندراج نہ کیا گیاہے بلکہ کمرشل رقبے کوزرعی اور کچھ رقبہ جو2448 مربع فٹ کمرشل درج کیاگیاہے ،جب کے باقی جگہ کوخالی کیا جارہا ہے ،پٹرول پمپ کی ٹرانسفرفیس ،پراپرٹی ٹیکس اورگورنمنٹ کے دیگر ٹیکسزکرپشن کرتے ہوئے بچائے گئے جس سے قومی خزانے کودانستہ طورپرنقصان پہنچایاگیا۔موقع پرموجوداحمدپٹرولیم کے سائن بورڈ ہٹاکرکھوسہ پٹرولیم کے سائن بورڈلگادئے گئے ہیں جبکہ اب تک تمام ریکارڈ میں احمدپٹرولیم ہی ہے جوکہ احمدہارون کے ہی نام پرہے۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس موقع پرموجودکمرشل مارکیٹ کوگرایا گیا اور اب پیٹرول پمپ کوبھی گرایا جارہا ہے تاکہ ا س جگہ پر الحسیب کمرشل سنٹر بنایا جاسکے جس کا پینا فلیکس بھی لگا دیا گیاھے،جبکہ انتقالات ورجسٹری میں اس کمرشل رقبے کوزرعی رقبہ بلکہ کمرشل رقبے کوزرعی اورکچھ رقبہ جو2448 مربع فٹ کمرشل درج کیاگیاہے جب کہ باقی جگہ کوخالی کیا جارہا ہے ظاہرکیاگیاہے۔حالانکہ ظاہرکیاگیازرعی رقبہ گیدڑوالابائی پاس پرملتان روڈ اورتونسہ روڈ دومین شاہراہوں پرموجود ہے جوکسی بھی عقل کے اندھے کوبھی صاف دکھائی دیتاہے یہ کمرشل رقبہ ہے لیکن اے ڈی سی آراحمدحسن رانجھا اورتحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون کودکھائی نہ دیااورنوٹوں کی چمک کے آگے مجبورہوکراپنی آنکھیں بندکرلیں اورقانونی تقاضوںکوپامال کرتے ہوئے حکومت کوکروڑوں روپے کے ریونیوسے محروم کردیا۔مزیدبراںایک ہی دن میں رجسٹری کاپراسس مکمل کیاگیا،پرت پٹوار،پرت سرکاراورپرت سائل جاری کئے گئے۔طے شدہ منصوبہ کے مطابق احمدحسن رانجھانے اپنے فیصلہ میں سابقہ انتقال جوکہ خادم وغیرہ کے نام ہوا تھاودیگرجملہ انتقالات خارج کردئے کیونکہ پرت سرکارمیں ردوبدل ثابت ہوگئی تھی جس کابہانہ بناکریہ کھیل کھیلاگیا جس کے سب سے بڑے بینیفیشری سابق ضلعی چیئرمین امیدوار حلقہ پی پی 288 سردارعبدالقادرکھوسہ اس کے لینڈمافیاء کے شریک کارفیاض لنڈ،حبیب لنڈاوراس ڈیل کے اہم بروکراے ڈی سی آراحمدحسن رانجھانے کروڑوں روپے کافائدہ اٹھایا۔

    یاد رہے کہ محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈمیں کانٹ چھانٹ ر دوبدل کرنے پر سابق پٹواری آصف قریشی کو اس جرم کی پاداش میں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جو بعد میں محکمہ کے افیسران سے ساز باز کرکے بحال ہوگیا تھا اور اب دوبار اسی موضع میںتقرری کی کوشش میں ہے ،اہل شہر سیاسی اور سماجی حلقوں نے محکمہ مال میں اس طرح کی غیر قانونی کام کرنے والے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کمشنر ڈیرہ غازیخان اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کارروائی کامطالبہ کیا ہے اور رجسٹریاں کینسل کرنے اور سرکاری فیس میں کی گئی لوٹ مار کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

    دوسری طرف ذرائع کاکہناہے کہ اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھاضمنی الیکشن پر اثراندازہونے لگاہے جس نے سردارعبدالقادرکھوسہ سے یارانہ نبھاتے ہوئے پٹواریوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کے خفیہ احکامات جاری کردئے ہیں،عوام وسماجی حلقوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے اے ڈی سی آرکی خفیہ مانیٹرنگ کرکے اس کے خلاف نوٹس لیکر قبل از وقت نوٹس لیکراس ضمنی الیکشن میں مبینہ طورپر ہونے والی دھاندلی کوروکاجائے ۔