Baaghi TV

Author: +9251

  • پیپلز پارٹی کا تمام فیصلے پارلیمان کو اعتماد میں لے کرکرنے پر اتفاق

    پیپلز پارٹی کا تمام فیصلے پارلیمان کو اعتماد میں لے کرکرنے پر اتفاق

    سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی پی کی کور کمیٹی کا اعلی سطح کا ہائبرڈ اجلاس منعقد ہوا جس میں دہشت گردی بالخصوص کابل میں تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق حالیہ پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پیپلزپارٹی کورکمیٹی کے اعلی سطح کے اجلاس میں اتفاق رائے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تمام فیصلے پارلیمان میں اور پارلیمان کو اعتماد میں لے کر ہونے چاہئے.

    اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تمام فیصلے پارلیمان میں اور پارلیمان کو اعتماد میں لے کر ہونے چاہئیں۔ پیپلزپارٹی کے اعلی سطح کے اجلاس میں اتفاق رائے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کا فیصلہ بھی کیا۔

    بلاول بھٹو نے قرنطینیہ میں ہونے کی وجہ سے کورکمیٹی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ فریال تالپور اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی کورکمیٹی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں دہشت گردی سے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، پی پی پی کے اعلی سطح کے اجلاس میں بالخصوص تحریک طالبان افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بات ہوئی، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمان میں تمام فیصلے ہونے پر یقین رکھتی ہے، ہم اتحادی جماعتوں سے رابطہ کرکے آگے بڑھنے کے لئے اتفاق رائے پیدا کریں گے.

    اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، فرحت اللہ بابر، خورشید شاہ اور فیصل کریم کنڈی، نجم الدین خان، چوہدری یاسین، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، ہمایون خان، اخوند زادہ چٹان، ندیم افضل چن ، رخسانہ بنگش شریک ہوئے جبکہ نیربخاری، شازیہ مری، نثار کھوڑو، پلوشہ خان اور امجد ایڈووکیٹ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی.

  • موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات:پاکستان میں تین دہائیوں میں3لاکھ افرادجان سےہاتھ دھوبیٹھیں گے:رپورٹ

    موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات:پاکستان میں تین دہائیوں میں3لاکھ افرادجان سےہاتھ دھوبیٹھیں گے:رپورٹ

    لاہور:موسمیاتی تبدیلیوں کےمنفی اثرات:پاکستان میں اگلی تین دہائیوں میں 3 لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے:دنیا میں جس طرح موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے سامنے آرہی ہیں ، اورجس طرح دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ، ماہرین کو خدشہ اس بات کا ہے کہ دنیاآفات کا شکارہوجائے گی ،

    اس ادارے نے جہاں عالمی حالات کی منظرکشی کی ہے وہاں پاکستان کے متعلق بھی حیران کُن انکشافات کیئے ہیں ، گلوبل آرڈر کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) کو ملک کی بیمار معیشت کے لیے گیم چینجر قرار دیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ چینی میگا پراجیکٹس گلگت بلتستان کے ماحول پر منفی اثرات بھی مرتب کرسکتے ہیں

    اس ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ CPEC کے بینر تلے پاکستان اور چین گلگت بلتستان میں میگا ڈیم، تیل اور گیس پائپ لائنوں اور یورینیم اور بھاری دھات نکالنے پر کام شروع کر رہے ہیں۔

    گلوبل آرڈر کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان اپنے پینے اور آبپاشی کا نصف سے زیادہ پانی پاکستان اور چینی میگا پراجیکٹس کو بھی فراہم کر رہا ہے لیکن یہ منصوبے مقامی آب و ہوا پر منفی اثرات دکھا رہے ہیں جس کے نتیجے میں بے قابو آلودگی اور آبی ماحولیاتی نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے

    موسمیاتی تبدیلیوں کے جانوروں پر اثرات، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    حال ہی میں پاکستان کے پہاڑی علاقے حسن آباد میں برفانی جھیل کے پھٹنے سے مکانات بہہ گئے اور شاہراہ قراقرم پر ایک بڑا پل منہدم ہو گیا اوراس حادثے کی سب سے بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئےورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ ان گلیشیئرز کا ایک تہائی حصہ اس صدی کے آخر تک ختم ہو جائے گا جس سے پاکستان میں قحط کی شدت پیدا ہو جائے گی۔

    پگھلنے والی برف کی چادریں ہزاروں سالوں سے بند وائرس کو بھی خارج کر دے گی جس کی وجہ سے نایاب بیماریوں کے واقعات میں بے مثال اضافہ ہو گا۔

    موسمیاتی تبدیلی سے متعلق رپورٹ جاری ، اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کر دیا

    دریں اثنا، اقوام متحدہ نے دعویٰ کیا کہ موسمیاتی آفات سے پاکستان میں اگلی تین دہائیوں میں 300,000 سے زائد افراد ہلاک ہو سکتے ہیں اور اگر وبائی امراض سے متوقع اموات کو شامل کریں تو یہ خطرناک تعداد کئی گنا تک پہنچ جائے گی۔

    شجرکاری موسمی مسئلے کو تبدیل کر سکتی ہے اور یہاں تک کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ "دس بلین ٹری سونامی” ایک اچھا اقدام ہے لیکن ابھی تک اس کے مکمل اثرات سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا، اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں چینی ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس کو جنگلات کی زمین بھی دی گئی۔

    آنے والی نسلیں شدید موسمی اثرات کا سامنا کریں گی ، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    ماہرین کا دعویٰ ہے کہ 2030 تک چین گلگت بلتستان میں جاری ہائیڈرو پراجیکٹس سے پاکستان کے لیے بارہ گیگا واٹ بجلی پیدا کر سکے گا۔ ان منصوبوں میں سے ایک دیامر بھاشا ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا رولر کمپیکٹ کنکریٹ ڈیم ہے۔

  • پنجاب بجٹ کے نمایاں خدوخال باغی ٹی وی پر

    پنجاب بجٹ کے نمایاں خدوخال باغی ٹی وی پر

    پنجاب حکومت 13جون کو آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کرے گی. پنجاب کے بجٹ کا مجموعی حجم 2700 ارب سے زائد ہو گا، جس میں نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پینشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سستا آٹا، روٹی، گھی، چینی اسکیم کے فنڈ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آٹے، گھی اور چینی پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، غیر ترقیاتی اور جاری اخراجات کے لیے 1700 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے. ترقیاتی بجٹ کے لیے 660 ارب کا فنڈ مختص کرنے اور محصولات کا ہدف 400 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت وفاق سے واجب الادا رقم کی مد میں 120 ارب روپے کی رقم وصول کرے گی، تعلیم کے لیے 415 ارب کروڑ کے فنڈز مختص کرنے کی سفارشات ہیں۔ صوبے میں صحت کے لیے 300 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، پنجاب پولیس کے لیے 150 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع محکمۂ خزانہ پنجاب نے بتایا ہے کہ عوامی ریلیف پیکیج کے لیے صوبے میں ہنگامی بنیادوں پر 1 ارب 31 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق شعبۂ زراعت کے لیے 38 ارب روپے کا نان ڈیولپمنٹ فنڈ مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ خواتین کی ترقی کے لیے محکمۂ ویمن ڈیولپمنٹ کو 37 کروڑ روپے کا بجٹ دینے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

    زرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے توانائی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خصوصی رعایت دی جائے گی،پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں کرلگایا جارہا،صوبائی محصولات میں دی گئی رعایت برقرار رکھی جائے گی.

    آٹے کی کم قیمت پر دستیابی کا وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا سہولت پیکج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا،پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ بلحاط حجم پہلے سے بہتر ہو گا ، بجٹ کا بڑا حصہ ترقیاتی مقاصد کے حصول پر خرچ کیا جائے گا، پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی اولین ترجیح سماجی شعبہ کی ترقی اور معیشت کی بحالی ہو گی.

    بجٹ 2022-23 میں تعلیم، صحت، زراعت، مواصلات کے میدان میں کئی اہم اقدامات متعارف کروائے جارہے

  • پیٹرول  کی قیمتوں اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا،شوکت ترین

    پیٹرول کی قیمتوں اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا،شوکت ترین

    پیٹرول کی قیمتوں اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا،شوکت ترین :
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی کے حوالے سے کہا ہے کہ نئی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرے گی ۔اور ملک میں پہلے کی نسبت بے روزگاری میں اضافہ ہو گا ۔اور انہیں کسی بھی قسم کا آئی ایم ایف سے کوئی رلیف نہیں ملے گا ۔

    مزید تفصیلات کے مطابق اسی حوالے سے ہی شوکت ترین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تھی ۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ کل مفتاح اسماعیل نے ایک کنفیوز بجٹ پیش کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کس قسم کا بجٹ پیش کیا گیا ہے انہوں نے اپنے حوالے سے بات کی اور کہا کہ ۔ کہ ہم نے تو 30 برس میں سب سے زیادہ جی ڈی پی گروتھ بڑھائی تھی ۔
    شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی پہلے سی بہت زیادہ ہو چکی ہے ۔ چند مہینوں میں ہی مہنگائی 24 فیصد تک ہو چکی ہے ۔
    شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بے روزگاری پر بھی بات کی ۔ان کا کہنا تھا کہ بیروزگاری پہلے کی نسبت مزید بڑھ گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ۔ہمارا خیال ہے بے روزگاری کی شرح 25 سے 30 فیصد تک جائے گی اور یہ کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے سے پٹرول 35 روپے فی لیٹر مزید بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی مہنگائی کے ساتھ کیسے کاروبار چلیں گے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیواکٹھا کیا تھا ۔، ہم نے سب سے زیادہ 5.5 ملین افراد کو روزگار دیا تھا ۔ہمارے دورمیں ایگری کلچرمیں 4.4 فیصد گروتھ ہوئی تھی ۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے جو غریبوں کی مدد کرنے کے لیے جن پروگرام آغاز کیا تھا ۔حکومت نے ان کو بھی بند کر دیا ہے ۔

  • سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت کریں گے،خواجہ سلمان رفیق

    سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت کریں گے،خواجہ سلمان رفیق

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کی 12کروڑ عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں دوسری ایم ایس اور سی ای اوزکانفرنس منعقد ہوئی.کانفرنس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب،سپیشل سیکرٹریزصالحہ سعید اورڈاکٹرفرخ نوید،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیر اور پنجاب کے تمامسرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس اور سی ای اوز نے شرکت کی۔

    تمام سی ای اوزنے اجلاس کے دوران متعلقہ اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات بارے کارکردگی پیش کی۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تمام سی ای اوزاور ایم ایس اپنے اضلاع میں مریضوں کیلئے سہولت پیداکررہے ہیں۔ معاشرے میں بہتری ہمیشہ یگانگت،اتحاد اورتنظیم سے آتی ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے مسلسل دورے کئے جارہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرنے کا بنیادی مقصد صرف اور صرف بہتری لانا اور سہولت دیناہے۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ یہاں بیٹھاہر افسرایک لیڈرہے۔ ہم سب نے مل کر سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی خدمت کرنی ہے۔ ڈی ایچ کیوہسپتال قصورکا دورہ کرکے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ ایم ایس مریضوں کے بہترعلاج کے محافظ ہیں۔سی ای او اور ایم ایس کو کنٹریکٹ میں لکھی ہر ایک شق پر سوفیصد عملدرآمدکروانا چاہئے۔

    خواجہ سلمان رفیق نے مذید کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ایس کی محنت کا ثمربہترعلاج کی صورت میں مریض کو ملتاہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیاجارہاہے۔ پنجاب میں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ پریشان حال مریض ایک ڈاکٹرکو عزت دیتے ہیں۔ یہاں تمام کئے گئے فیصلوں کے ثمرات سرکاری ہسپتالوں میں مریض کو بہترعلاج کی صورت میں ملناچاہئے۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کوترجیحی بنیادی پر پوراکیاجارہاہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں آتشزدگی کا انتہائی افسوس ناک واقعہ ہوا۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات آتشزدگی کے واقعات سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

    سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ تمام سی ای اوزاور ایم ایس کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیاجارہاہے۔ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے کاکردگی کا جائزہ لیاجائے گا۔ ہر سی ای او اور ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولت دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں شرکت کی،گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اجلاس کی صدارت کی۔
    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ٹیلی میڈیسن کے شعبہ کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اس سے قبل کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل فاطمہ بلاک کا افتتاح کیااورپودالگاکر شجرکاری مہم کاآغازکیا۔

    وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے دوران گورنراور صوبائی وزیر کو کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کی کامیابیوں اورادارہ کی بہتری کیلئے مزیداقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وائس چانسلر نے گورنراور صوبائی وزیر کو یادگاری شیلڈزبھی پیش کیں۔

    اس موقع پرصوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ہر مشکل دورمیں مریضوں کی خدمت میں اہم کرداراداکیاہے۔ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی ہمیشہ خدمت انسانیت میں سرفہرست رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن انتہائی شفیق اور مہربان بھائی ہیں ،پنجاب کے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ہمیشہ اپنا کرداراداکرتے رہیں گے۔ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی نے پوری دنیامیں اپنالوہامنوایاہے۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن کے شعبہ نے مریضوں کی بے مثال خدمت کی ہے۔

  • امریکہ میں گیس کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور

    امریکہ میں گیس کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور

    واشنگٹن :امریکہ میں گیس کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور،اطلاعات کے مطابق ہفتہ تک امریکہ میں ایک گیلن ریگولر گیس کی اوسط 5 امریکی ڈالرسے تجاوز کرگئی ہے

    یوکرین جنگ:امریکہ میں چالیس سالہ مہنگائی کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    اس حوالےسے اے اے اے نامی ادارے کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق یہ ایک گیلن گیس کے لیے سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی اوسط قیمت ہے، سی این این نے بھی اسے ایک بہت بڑی قیمت قرار دیا ہے جو کہ اس سے پہلے نہیں تھی

    اے اے اے نامی ادارے کےاعدادوشمار کے مطابق صرف ایک سال پہلےامریکہ میں ایک گیلن گیس کی قیمت 3امریکی ڈالرتک تھی، گیس کی قیمتیں ریکارڈ بلندی پر نہیں ہیں۔ یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، افراط زر سے ایڈجسٹ ریکارڈ جون 2008 میں قائم کیا گیا تھا جب ان کی اوسط $5.38 فی گیلن تھی۔

    سال 2022 میں دنیا کےدس مہنگےترین شہر:ہانگ کانگ نے ہیٹرک کرلی

    خام تیل کا ایک بیرل اب 120 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہے، جو ایک ماہ پہلے 100 امریکی ڈالرسے کم تھا۔ متعدد تجزیہ کاروں اور EIA نے پیش گوئی کی ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھتی رہیں گی۔شاید اسی حوالے سے اے اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا پٹرول کے لیے امریکہ کی سب سے مہنگی ریاست ہے، جس کی اوسط قیمت 6.43 امریکی ڈالرفی گیلن ہے، جو ایک ماہ قبل 5.85امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں بھی اس وقت بہت زیادہ ہیں جو کہ اہستہ آہستہ عوام کی پہنچ سے دورہوتی جارہی ہیں ،۔ ڈیزل کی اوسط قیمت 5.765 ڈالر فی گیلن ہو گئی ،گیس کی قیمتوں کا پتہ لگانے والے OPIS کے توانائی کے تجزیہ کے عالمی سربراہ ٹام کلوزا کے مطابق، اس موسم گرما کے آخر تک پٹرول کی قومی قیمیت 6 امریکی ڈالرکے قریب ہو سکتی ہے۔

  • شعیب اختر کے ساتھ 2011 کے سیمی فائنل میں کیا ہوا ؟

    شعیب اختر کے ساتھ 2011 کے سیمی فائنل میں کیا ہوا ؟

    شعیب اختر کے ساتھ 2011 کے سیمی فائنل میں کیا ہوا ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر جو بہت اچھے فاسٹ بولر بھی تھے۔ شعیب اختر کو سب جانتے ہیں ۔وہ کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ۔ماضی میں بچے بھی ان کے ساتھ بہت پیار کرتے تھے اور ان کا میچ بہت شوق سے دیکھتے تھے۔ شعیب اختر جہاں جاتے ہیں ۔لوگ ان کے ساتھ تصاویر بہت شوق سے بنواتے ہیں ۔
    مزید تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ حال ہی میں انہوں نے اپنے ماضی میں ہونے والے 2011 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ان کے ساتھ کیا ہوا انہوں نے بتا دیا ۔
    اس حوالے سے انہوں نے ماضی کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہونے والے اپنے واقعے کے متعلق بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے پاس صرف 2 میچ ہی رہ گے تھے ۔اور میری یہ بہت خواہش تھی کہ پاکستان فائنل میں جاۓ اور فائنل کھیلیں ۔ میں اس بات کا اندازہ کر سکتا تھا کہ بھارت پر بہت پریشر ہے ۔لیکن میں یہ چاہتا تھا کہ پاکستان اس پریشر کا حصہ نہ بنے ۔اور پاکستان کسی بھی قسم کا سیمی فائنل کا پریشر نہ لے ۔
    اپنے حوالے سے بھی ان کا یہ کہنا تھا کہ میرے حوالےسے جو کہا جاتا تھا مجھے سب معلوم تھا ۔ میرے بارے میں یہ کہا جاتا تھا کہ میں فٹ نہیں ہوں لیکن میچ سے پہلے میں نے 8 اوورز وارم اپ کے دوران کیے تھے ۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ میں اس میچ کے دوران 2 بندوں کے پیچھے پر گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں اس میچ میں سہواگ اور سچن ٹنڈولکر کے پیچھے پڑ جاتا تھا میں نے سیمی فائنل کے دوران 6 سات گھنٹے ڈریسنگ روم میں بہت مشکل سے گزارے تھے ۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مزید کہا کہ میں نے غصے میں ڈریسنگ روم میں چند چیزیں بھی توڑ ڈالیں میں بہت غصے میں تھا اگر مجھے بھارت کے خلاف کھلایا جاتا تو بھارت پریشر میں ہوتا اور پاکستان نے بہت آسانی سے بھارت کو 2011 ورلڈکپ سیمی فائنل دے دیا ۔انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔ خیال رہے کے شعیب اختر نے ماضی میں جتنے بھی میچز کھیلیں ہیں ان میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کی اولین ترجیحات میں میچ جیتنا شامل رہا تھا ۔ نیز اب یہ باقی کرکٹر کی مشاورت کرتے رہتے ہیں ۔ان کے ساتھ ماضی میں 2011 کے ورلڈ کپ میں جو ہوا ان کو ابھی تک نہیں بھولا۔

  • پنجاب اسمبلی  ہنگامہ آرائی کیس،راجہ بشارت اور چوہدری ظہیرالدین  نےعبوری ضمانت کرا لی

    پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس،راجہ بشارت اور چوہدری ظہیرالدین نےعبوری ضمانت کرا لی

    پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے خلاف بھی پنجاب حکومت نے کیس بنا دیا، سابق وزیر قانون پر جس دن کا کیس بنایا گیا ہے وہ ُاس دن وزیر قانون تھے،کیونکہ کیبنٹ کو ُاس دن تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا تھا ،تاہم پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور سابق وزیر پروسکیوشن چوہدری ظہیرالدین کی عبوری ضمانت منظورکر لی، ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے 25 جون تک کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی.

    سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ جعلی پنجاب حکومت ہمارے خلاف جعلی مقدمات بنا کر دباؤڈالنا چاہتی ہے لیکن ہم کل بھی اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے 25 جون تک سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور سابق وزیر پروسکیوشن چوہدری ظہیرالدین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

    اس موقع میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حقیقی آزادی مارچ سے پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہےاور پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر جعلی مقدمات اور حراساں کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے دباؤمیں آنے والے نہیں۔ ایسے اقدامات سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہونگے اور اس جعلی حکومت سے جلد از جلد چھٹکارہ لے کر رہینگے۔ انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کےعوام دشمن بجٹ اور اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔ آج پاکستان کا ہر شہری عمران خان کی حکومت کا یاد کررہا ہے

  • اساتذہ تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کی تربیت پربھی توجہ دیں،گورنر پنجاب

    اساتذہ تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کی تربیت پربھی توجہ دیں،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آمد۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل فاطمہ بلاک کا افتتاح کیا. ورنر پنجاب نے افتتاح کے بعد گرلز ہاسٹل میں پودا بھی لگایا.

    وائس چانسلر خالد مسعود گوندل نے کورونا وبا کے دوران یونیورسٹی اور ہسپتالوں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ کے شعبہ ٹیلی میڈیسن کا دورہ کیا۔ پروفیسر بلقیس شبیر کی گورنر پنجاب کو شعبہ ٹیلی میڈیسن بارے بریفنگ۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایک قدیمی اور معیاری درس گاہ ہے. کورونا وبا کے دوران کنگ ایڈورڈ میڈیکل کے ٹیلی میڈیسن سنٹر کا کردار قابل ستائش ہے. کنگ ایڈورڈ کے شعبہ ٹیلی میڈیسن کی آگاہی سے عوام کو فائدہ ہو گا۔ بطور چانسلر تمام یونیورسٹیوں سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا ۔

    گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ ایک میڈیکل پروفیشنل کا ڈاکٹر کے ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہونا چاہیے۔ تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود تعلیم اور صحت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ چانسلر ہونے کے ناطے آپ کے تمام تر اقدامات کو سراہتا ہوں۔ ٹیم سپرٹ کے ساتھ کام کرنے سے اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں. پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ٹیم ورک کی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی خالد مسعود گوندل ،پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، ڈینز، ممبران اکیڈیمک کونسل اور ایم ایسز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی. گورنر پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید, مسلم لیگ ن کے ایم این اے پیر عمران شاہ اور پیر ناظم حسین شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے،گورنر پنجاب نے اس موقع پر ملک اور قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی.

    بلیغ الرحمان نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش نے امن، برداشت اور رواداری کا درس دیا.
    معاشرے میں امن، رواداری اور برداشت پیدا کرنے لے لیے حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے.

  • پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین اور دیہاڑی دار طبقہ کیلئے خوشخبری

    پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین اور دیہاڑی دار طبقہ کیلئے خوشخبری

    پنجاب حکومت 13جون کو آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کرے گی۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23کا صوبائی بجٹ وفاقی طرز کا ہو گا، بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی امدادی پیکج متعارف کروایا جائے گا،عوام کی قوت خرید میں اضافے کے لیے اشیاء خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں گی
    ٭

    زرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے توانائی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خصوصی رعایت دی جائے گی،پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں کرلگایا جارہا،صوبائی محصولات میں دی گئی رعایت برقرار رکھی جائے گی.

    آٹے کی کم قیمت پر دستیابی کا وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا سہولت پیکج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا،پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ بلحاط حجم پہلے سے بہتر ہو گا ، بجٹ کا بڑا حصہ ترقیاتی مقاصد کے حصول پر خرچ کیا جائے گا، پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی اولین ترجیح سماجی شعبہ کی ترقی اور معیشت کی بحالی ہو گی.

    بجٹ 2022-23 میں تعلیم، صحت، زراعت، مواصلات کے میدان میں کئی اہم اقدامات متعارف کروائے جارہے ہیں ، آئندہ بجٹ میں پائیدار ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے ضلعی سطح پر عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا ، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن اور عوام دوست بجٹ ہو گا،پنجاب کا آئندہ بجٹ سرکاری ملازمین اور دیہاڑی دار طبقہ دونوں کے لیے خوشخبری لائے گا۔

    صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑنے کہا کہ پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز بجٹ ہوگا،مالی سال2023۔2022 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا.

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے بجٹ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کا اجلاس 13 جون کو طلب کرلیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کریں گے، اجلاس میں پنجاب کی کابینہ کے اراکین شریک ہوں گے، اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی،جلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور سالانہ اخراجات کی منظوری لی جائے گی

    پنجاب کا بجٹ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان پیش کریں گے، میاں مجبتی شجاع الرحمان کو وزارت خزانہ کا چارج دیا جائے گا.