Baaghi TV

Author: +9251

  • بجٹ 2022 تا  2023 موبائل کی درآمد پر بھی 1600 تک لیوی عائد

    بجٹ 2022 تا 2023 موبائل کی درآمد پر بھی 1600 تک لیوی عائد

    بجٹ 2022 تا 2023 موبائل کی درآمد پر بھی 1600 تک لیوی عائد:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے بجٹ میں موبائل فونز کی در آمد پر 100 روپے سے لے کر 1600 تک کی لیوی عائد کی جا چکی ہے ۔
    مزید تفصیلات کے مطابق فنانس بل 23-2022 کے مطابق بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی عائد کی گئی ہے ۔نئے مالی سال کے بجٹ میں 500 ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار روپے لیوی عائد کی گئی ۔30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز میں 200 روپے لیوی مقرر کی گئی ہے ۔ مزید براں 200 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 600 روپے لیوی عائد ہو گئی ہے۔ 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 1800 روپے لیوی دینا پڑے گی ۔700ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے اور 701 ڈالر یا پھر اس سے زیادہ مہنگے موبائل فون پر 16 ہزار روپے لیوی عائد ہوگی ہے ۔

    خیال رہے کہ مجودہ دور میں موبائل فون ہر انسان کی ضرورت ہے ۔اس کے بغیر کوئی انسان کس دور بیٹھے بندے سے رابطہ بھی نہیں کر سکتا ہے ۔اب تو لوگ موبائل فونز کو اپنے آفس ورک کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں ۔ موبائل فون جہاں پر بڑوں کی ضرورت ہے وہاں بچوں کی بہت ضرورت بن گیا ہے ۔کرونا جیسے وبائی مرض کے بعد بچوں کے سکول کا سارا کام موبائل پر آتا تھا ۔مزید یہ کہ بچے موبائل کے ذریعے آن لائن کلاسز سے بھی استفادہ کرتے ہیں ۔ اسلئیے مجودہ دور میں موبائل فون ہر انسان کی ضرورت بن چکا ہے ۔
    پاکستان میں بہت سے موبائل فونز کے برینڈز موجود ہیں ۔ان میں سے چند یہ درج ذیل ہیں۔
    اوپو
    رئیل می
    سامسنگ گیلیکسی
    اوپو رینو
    ٹیکنو
    ِان فینیکس
    ٹیکنو سپارک
    کیو موبائل
    نوکیا موبائل
    ویووہ موبائل
    جی رائٹ موبائل وغیرہ شامل ہیں ۔

  • ‏چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

    ‏چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

    لاہور:عمران خان نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے مالی سال 2022-ء2023ء کا بجٹ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مسترد کر دیا۔

    وفاقی بجٹ پیش،تنخواہوں میں اضافہ،لگثرری گاڑیوں پر ٹیکس

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کے پیش کردہ اس عوام دشمن اور کاروبار دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا بجٹ افراط زر (11.5%) اور اقتصادی ترقی (5%) کے غیر حقیقی مفروضوں پر مبنی ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

    عمران خان نے لکھا کہ حساس قیمتوں کا انڈیکس آج24فیصد تک جاپہنچا ہے جو 25 سے 30 فیصد تک پہنچ جائے گا جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہو گا۔سابق وزیراعظم نے لکھا کہ شرح سود بڑھنے سے ترقی کا عمل رُک جائے گا۔ ہماری تمام ترقی پسند ٹیکس اصلاحات، غریبوں کے حامی پروگرام جیسے کہ صحت کارڈ، کامیاب پاکستان کو روکا جا رہا ہے۔

    انہوں نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارےدور میں کی گئیں انقلابی ٹیکس اصلاحات روکی جارہی ہیں، صحت کارڈ اور کامیاب پاکستان جیسےغریب دوست اقدامات ختم کیے جارہے ہیں۔

    حمزہ شہبازکی سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ پرانا پاکستان کا غیر تصوراتی بجٹ قوم کو مزید بوجھ اور مشکلات میں ڈالے گا۔انہوں نے مزید لکھاکہ یہ بجٹ حقیقت کے برعکس ہے، اس بجٹ سے قوم پر مزید بوجھ اور مصائب پیدا ہونگی۔

  • بائی پولر کی شناخت کرنا اب مشکل نہیں ۔

    بائی پولر کی شناخت کرنا اب مشکل نہیں ۔

    بائی پولر کی شناخت کرنا اب مشکل نہیں ۔

    باغی ٹی وی :پیرس میں سائنس دانوں نے انسانی لہو میں 6 ایسے بایومارکر دریافت کر لیے ہیں۔ جو بائی پولر جیسے مریض کی شناخت کرنے میں مدد دے سکتے ہیں ۔
    مزید تفصیلات کے مطابق مونٹ پولیئر یونیورسٹی ہسپتال، سوئزرلینڈ کے نفسیاتی ہسپتال لیس ٹوئسس ،فرانس ،اور جامعہ پٹس برگ میں موجود سائنس دانوں نے ایک کمپنی ایلسی ڈیاگ کے تعاون سے معلوم کیا جا چکا ہے کہ باقی ٹیسٹوں جس طرح مرض کی شناخت کر سکتے ہیں وہاں خون کا خون کا ٹیسٹ کرانے سے بائی پولر مرض کی شناخت ہو سکتی ہے ۔
    مزید یہ کہ ڈپریشن کا مرض بہت عام ہے بہت سے لوگ ڈپریشن کے اس مرض میں مبتلا ہیں ۔ڈپریشن میں مبتلا مریضوں کی تعداد تقریباً 30 کروڑ ہے ۔اور یہ کہ ان میں 40 فیصد لوگوں کی تعداد بائی پولر کی شکار بھی ہو سکتی ہے ۔

    بائی پولر کی مندرجہ ذیل اقسام ہو سکتی ہیں ۔
    انسان بہت زیادہ مایوس ہو جاتا ہے ۔اس کی خوشی اور غمی پہلے کی نسبت مختلف ہو جاتی ہے ۔مریض کا اپنے اوپر سے اعتبار ختم ہو جاتا ہے ۔اور وه کسی بھی طرح کا فیصلہ نہیں کر سکتا ہے ۔ماضی میں اس مرض کے حوالے سے کافی تجربے ہو چکے ہیں۔تاہم اب جا کے اس کی تشخیص کا طریقہ دریافت ہو چکا ہے ۔ اس کی تشخیص ایک بلڈ ٹیسٹ سے ہوتی ہے ۔اس بلڈ ٹیسٹ میں آراین اے اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جاتا ہے ۔جس سے اس کی درستگی 80 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہو جاتا ہے ۔ مزید چھ بایومارکر میں سے جتنے زیادہ موجود ہوں بائی پولر کا شبہ یقین میں ڈھلتا جاتا ہے۔ اس پورے منصوبے کو ایڈٹ بی کا نام بھی دیا جا چکا ہے ۔

  • پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک بھارت سے تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں،عبداسلام انصاری

    پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک بھارت سے تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں،عبداسلام انصاری

    پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک بھارت سے تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں،عبداسلام انصاری

    ڈیرہ غازیخان۔خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، گستاخ مودی حکومت مذہبی آزادی کو بھارت میں مسلسل پامال کر رہی ہے، بی جے پی کی ترجمان نے نبی کریمۖ کی شانِ میں گستاخی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
    باغی ٹی وی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں جماعت غرباء اہلحدیث کی جانب سے نکالی گئی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے امیر جماعت غرباء اہلحدیث عبدالسلام انصاری نے کیا انہوں نے کہا پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک بھارت سے تجارتی سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں کیوں کہ گستاخ مودی حکومت مذہبی آزادی کو بھارت میں مسلسل پامال کر رہی ہے عبدالمالک انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا بی جے پی کی ترجمان نے نبی کریمۖ کی شانِ میں گستاخی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں قاری اکرم،کاشف خٹک،اکرام انصاری،قاری ایوب،پروفیسر عبدالحمید انصاری،ڈاکٹر ساجد انصاری نے کہا بھارتی ترجمان کی طرف سے گستاخی کی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمگین ہیں مسلمان نبی کریمۖ کی ذاتِ اقدس کے بارے میں گستاخی ہرگزبرداشت نہیں کر سکتے ۔دوسری طرف جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام چوٹی زیر ین میں حضورۖکی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مین چوک سے کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی شرکانے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکر شدید نعرہ بازی کی ، ضلعی صدر ڈی جی خان واحد بخش کورائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے فوری طورپر انڈین سفیر کوبے دخل کیا جائے اور انڈیا سے تجارت بند کرکے مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ،پاک آرمی اگر اجازت دے تو جماعت اسلامی کے کارکنان بارڈ پار ہوں گے اور گستاخ رسول کا سرقلم کر کے جہنم وصل کریں گے،انہوںنے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج حضورۖسے محبت ہے جو ہماری نجات کا زریعہ بنے گا،شرکاسے زاہد حسین رمدانی صدر تحصیل کوٹ چھٹہ طاہر طیب ایڈوکیٹ صدر تحصیل ڈیرہ غازی خان مولانا عبد الرحمن چنگوانی امیر چوٹی جناب رب نواز خان بزدار جناب سبحان الحق چنگوانی جناب جلیل خان بغلانی جناب لطیف خان حجبانی جناب بابر خان چنگوانی جناب رحیم بخش خان چانڈیہ جناب بلال خان برڑہ حاجی غلام اکبر کورائی جناب محبوب خان کورائی جناب ماسٹر غلام رسول بزدارنے خطاب کیا اورانڈیا کے خلاف نعرے بازی کی اور انڈین سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا،۔

  • توہین آمیز کلمات، بھارتی ناظم الامور طلب، شدید احتجاج ریکارڈ کرایا: ترجمان دفتر خارجہ

    توہین آمیز کلمات، بھارتی ناظم الامور طلب، شدید احتجاج ریکارڈ کرایا: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے، توہین آمیز کلمات پرمعاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارت کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو ہی بیوقوف بنا رہا ہے، بھارت کو کشمیر میں مظالم بند کر کہ وہاں فوری اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ استصواب رائے کرانا چاہیے۔

    کشمیری کبھی بھی بھارتی قابض افواج کی بربریت کو نہیں بھولیں گے:ترجمان دفتر خارجہ

    ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی بی جے پی کے دو حکام کی جانب سے توہین آمیز کلمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مختلف سفارتکاروں کو بھارت میں توہین آمیز کلمات، ہندوتوا کے فروغ اور اقلیتوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، اگر بھارت میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ فوری طور پر ان بی جے پی حکام کے بیانات کی مذمت کرے، بھارت ان حکام کو کٹہرے میں لائے، پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان نے 6 سو سے زائد سکھ یاتریوں کو مقدس مقامات کی یاترا کے لیے ویزے جاری کیے۔

    افغان حکومت پاک افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنائے،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ جرمن وزیر خارجہ انالینا بئیر بوک نے پاکستان کا دورہ کیا، بدقسمتی سے کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے باعث جرمن وزیر خارجہ کو دورہ مختصر کرنا پڑا، ایرانی سفیر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، شہباز شریف نے بلوچستان میں لگی آگ بجھانے میں ایران کی مدد پر شکریہ ادا کیا، گزشتہ روز وزارت خارجہ اور آذربائجان کے سفارت خانہ کی جانب سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    ایک سوال کے جواب میں عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے دوران مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، ان کشمیریوں میں ایک نوجوان طالب علم بھی تھا، بھارت کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو ہی بیوقوف بنا رہا ہے، بھارت کو کشمیر میں مظالم بند کرکہ وہاں فوری اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ استصواب رائے کرانا چاہیے، بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل نمائندگی کے حوالے سے پاکستان کے بارے میں رپورٹس بے بنیاد ہیں، امریکی سیکریٹری خارجہ سے وزیر خارجہ کی ملاقات میں بھارت کی حمایت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، پاکستان سلامتی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے، ایک ایسی اصلاح شدہ سلامتی کونسل جو کہ اراکین کے مسائل کو حل کر سکے۔

    بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کو سزا کے حوالے سے ہمیں سعودی عرب میں ہمارے مشن نے معلومات دیں، اس پاکستانی کو سعودی عرب میں مقدس جگہ پر نا خوشگوار واقعہ پر سوشل میڈیا کے استعمال پر سزا ہوئی، طاہر کو تین برس قید اور دس ہزار سعودی ریال کا جرمانہ ہوا، انہیں سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر سزا ہوئی۔

  • دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    ملتان: پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیر کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

     

    شامار بروکس 42 اور کائیل مئیرز 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
    پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 276 رنز کا ہدف دے دیا۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 77 رنز بنائے۔نوجوان بلے باز امام الحق نے بھی گزشتہ میچ کی زبردست فارم اور کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے آبائی شہر میں کھیلے جانے والے میچ میں 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اس کے علاوہ خوشدل شاہ اور شاداب خان نے 22، 22 رنز بنائے۔پاکستانی اوپنر فخرزمان 17 اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد وسیم 17 اور شاہین آفریدی 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ الزاری جوزف اور اینڈرسن فلپ نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
    یاد رہے کہ دو روز قبل کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کامیابی سے حاصل کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمدر ضوان، شاداب خان، محمد حارث، خوشدل شاہ اور محمد نواز شامل ہیں۔
    اس کے علاوہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد وسیم بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان نکولس پوران، شائے ہوپ، کائیل میئرز، شمارہا بروکس، برینڈن کنگ، رومین پوویل، روماریو شیفرڈ، اکیل حسین، الزاری جوزف، ہیڈن والش اور اینڈرسن فلپ ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ سیریز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھی تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے باہمی رضامندی کے ساتھ کووڈ-19 کے 5 کیسز سامنے آنے کے بعد سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز نے 2023 کے شروع میں بھی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے رضامندی ظاہر کرلی ہے، جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے، آئی سی سی لیگ میں شامل ان میچز کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے۔

    ورلڈ کپ 2023 کے لیے سرفہرست 7 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جبکہ بھارتی ٹیم میزبان کی حیثیت سے پہلے ہی جگہ بناچکی ہے۔50 اوورز پر مشتمل میچز کا میگا ایونٹ اگلے سال اکتوبر/نومبر میں کھیلا جائے گا۔

  • حمزہ شہبازکی سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری

    حمزہ شہبازکی سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کا تفصیلی دورہ کیا-وزیر اعلی کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی کی سرکوبی میں سی ٹی ڈی کا کردار قابل تعریف ہے -پنجاب میں جدید اور مؤثر پولیسنگ میرے ترجیحی لائحہ عمل کا حصہ ہے -سی ٹی ڈی کی آپریشنل اور انٹیلیجنس استعداد کار بڑھانے کے لئے جدید ترین ہتھیار اور ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی –

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سی ٹی ڈی کے اہم شعبوں کا معائنہ کیا- وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ٹریننگ بلاک اور کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم(CVE) بلاک کا بھی وزٹ کیا-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ڈیٹا سینٹر، سائبر کرائم یونٹ، جیو فنیسنگ سینٹر، لیبز،آئی ٹی سیکشن اور دیگر سیکشنز کا مشاہدہ کیا -ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی ٹریننگ ونگ نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کو بریفنگ دی-

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سٹاف سے ملاقات کی-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی – وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سی ٹی ڈی فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات کو سراہا – وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے انار کلی بم دھماکے کے کیس کو حل کرنے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے-

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی کی بنیاد وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں رکھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا لگایا گیا یہ پودا اب ایک تن آور درخت بن چکا ہے۔سی ٹی ڈی فورس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا ہراول دستہ ہے۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری دی اورچیف سیکرٹری کو بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-صوبائی وزراء سردار اویس لغاری،عطاتارڑ،ایوب گادھی،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے- ایم پی اے جہانگیر خانزادہ،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او بہاولپور، آر پی او ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور بہاولپور کے ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-

    وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف سستے آٹے کی پورے پنجاب میں فراہمی کے بعد عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ مزید کم کرنے کیلئے ان ایکشن،روزمرہ استعمال کی ضروری کچن اشیاء کے نرخوں میں استحکام کے لئے جامع پلان طلب:وزیراعلی حمزہ شہباز شریف سستے آٹے کی پورے پنجاب میں فراہمی کے بعد عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ مزید کم کرنے کیلئے ان ایکشن۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے روزمرہ استعمال کی ضروری کچن اشیاء کے نرخوں میں استحکام کے لئے جامع پلان طلب کر لیاہے۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے، جس سے عام آدمی کو ضروری کچن آئٹمز مناسب نرخوں پر تسلسل کے ساتھ مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ میری کاوشوں کا محور عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنا ہے جس کے لئے سرکاری مشینری کو مزید فعال ہونا پڑے گا۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کے لئے مسلسل فیلڈ وزٹ جاری رکھیں۔انہو ں نے کہا کہ تمام فیلڈ وزٹ کی تصاویر اور وڈیوز وقت و تاریخ کے ساتھ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جائیں۔

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کی سپلائی چین کو بھی مزید بہتر بنایا جائے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزراء سردار اویس لغاری، عطاتارڑ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی-

    وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کی پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نو منتخب صدر اخلاق باجوہ اور سیکرٹری حسان احمد کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار:وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نو منتخب صدر اخلاق باجوہ اور سیکرٹری حسان احمد کو مبارکباددی -وزیر اعلی حمزہ شہباز نے اخلاق باجوہ اور احسان احمد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہاکہ پارلیمانی رپورٹنگ میں پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کا کردار مسلمہ ہے اورامید ہے کہ نو منتخب صدر اور سیکرٹری ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے۔

  • مالی چیلنجوں،مشکلات کےباوجود بجٹ کی تیاری نہایت کٹھن کام تھا:مفتاح اورٹیم مبارکبادکی مستحق:وزیراعظم

    مالی چیلنجوں،مشکلات کےباوجود بجٹ کی تیاری نہایت کٹھن کام تھا:مفتاح اورٹیم مبارکبادکی مستحق:وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی پوری ٹیم کو ایک متوازن، ترقی پر مرکوز اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالی طور پر درپیش چیلنجوں اور بہت سی مشکلات کے باوجود بجٹ کی تیاری نہایت کٹھن کام تھا۔

    وفاقی بجٹ پیش،تنخواہوں میں اضافہ،لگثرری گاڑیوں پر ٹیکس

    سماجی رابطے کی ویب سائ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا ہے، بے نظیر سکالرشپ پروگرام کا دائرہ کار ایک کروڑ طلباء تک بڑھایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے مالی طور پر کمزور طبقات کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کی خواہاں ہے اور میری سوچ یہ ہے کہ مالی لحاظ سے مضبوط لوگوں کو ٹیکسوں کی ادائیگی کے ذریعے قومی خزانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے سولر پینلز کی درآمد اور ترسیل پر ٹیکس زیرو کر دیا ہے، زرعی مشینری و مداخل کی درآمد پر بھی ٹیکس صفر کر دیا گیا ہے، یہ کسانوں اور زراعت کی ترقی کیلئے بہت اہم قدم ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

    وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی و انتظامی کے حالیہ سالوں کے باعث ہمیں مشکل وقت کا سامنا ہے، اس بجٹ کے ذریعے میری حکومت مشکل فیصلوں کے ذریعے چیلنجوں پر قابو پائے گی اور معاشرے کے کمزور طبقات پر ان مشکل فیصلوں کے اثرات کو کم سے کم کیا جائے گا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کو سولر پینلز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے دسمبر تک جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کا کام مکمل کرنے اور جامع آف گرڈ سسٹم کا منصوبہ بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • انڈین میڈیاپاکستان کے خلاف جھوٹ بولنے سے بازنہ آیا

    انڈین میڈیاپاکستان کے خلاف جھوٹ بولنے سے بازنہ آیا

    لاہور:پاکستان کے خلاف بھارتی سوچ میں تبدیلی نہ آئی ،اطلاعات کے مطابقانڈین میڈیاپاکستان کے خلاف جھوٹ بولنے سے بازنہ آیا،غلط اور منفی رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے خلاف جھوٹ بولنا بھارتی میڈیا کا وطیرہ بن گیا ، جس طرح آج بھارتی میڈیا نے سابق صدرپاکستان جنرل پرویز مشرف کی وفات کی جھوٹی خبرپھیلا دی

    یہ پہلا موقع نہیں بلکہ بھارت نے موقع پر پاکستان کے خلاف نفرت کا بیج بویا،

    آج جہاں ایک طرف بھارتی میڈیا سابق صدرجنرل پرویزمشرف کی وفات کی جھوٹی خبریں پھیلا رہا تھا تو دوسری طرف سابق صدر کے خاندان کی طرف سے ایسی جھوٹی خبروں کو نہ صرف مسترد کیا گیا بلکہ جھوٹ قراردیا گیا مگراس کے باوجود بھارتی میڈیا ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹی خبر نشر کرتا رہا

     

    https://www.indiatoday.in/world/story/former-pakistan-president-pervez-musharraf-passes-away-1960875-2022-06-10

     

    معروف بھارتی ترجمان ٹی وی انڈیا ٹوڈے نے تو حد کردی اورمسلسل سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی وفات کی جھوٹی خبرنشرکرتا رہا ہے

     

    https://www.youtube.com/watch?v=0jtDnJkygXQ

    ایسے ہی ٹی وی 9 بھارت ورش بھی یوٹیوب کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلا کرپاکستانیوں کے لیےپریشانی کا سبب بنتا رہا ہے

     

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے جھوٹی خبر کی تردید بھی کردی گئی مگربھارتی میڈی باز نہ آیا،سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال کی جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے لگیں۔

    سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

    ان خبروں پر  سابق صدر کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے خاندان کی طرف سے بتایا گیا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں، وہ اپنی بیماری (امائلائیڈوسس) کی پیچیدگی کی وجہ سے پچھلے تین ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں

     

    ٹویٹر اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ ایک مشکل مرحلے سے گزرنا جہاں صحت یابی ممکن نہیں اور اندرونی اعضاء خراب اور کام کرنا چھوڑ رہے ہیں۔

     

    ٹویٹر سے آخر میں ایک مرتبہ پھر سب سے استدعا کی گئی کہ ان کی روزمرہ زندگی میں آسانی کے لیے دعا کریں۔

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میری پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف سے بات چیت ہوئی ہے، سابق صدر اپنے گھر پر ہیں اور صحتمند ہیں۔

  • تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں‌ ناموسِ رسالتﷺ مارچ

    تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں‌ ناموسِ رسالتﷺ مارچ

    لاہور:تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں‌ ناموسِ رسالتﷺ مارچ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں ناموس رسالت ﷺ مارچ کی کال پرآج ملک کے کونے کونے سے احتجاج کی خبریں آرہی ہیں ،

     

    بھارت میں کی جانے والی حالیہ گستاخی کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی ناموس رسالت مارچ داتا دربار تک پہنچا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام الاس نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے ،لاہور میں ہونے والے احتجاج میں مرکزی رہنما سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی بھی موجود ہیں

    https://twitter.com/Asad_Ali__Rizvi/status/1535272230023987200

    بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ تحریک لبیک پاکستان کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے بھی احتجاج کیا گیا اورشرکا نے بھارت کےخلاف خوب نعرے بازی کی

     

    https://twitter.com/kandaan_awan/status/1535272585079963649

    گوجرانوالہ میں بھی تحریک لبیک پاکستان کے زیرِ اہتمام ناموسِ رسالتﷺ ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد نے شرکت کرکے حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے کا عزم کیا

    تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بھارت میں حالیہ گستاخی کے خلاف تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ریلی کا منظرایک ایمان افروز نظارہ پیش کررہا ہے

    اسی طرح تحریک لبیک کے زیر اہتمام ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم مارچ لیاقت باغ تا فیض آباد نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

    https://twitter.com/Real_TLP_B3/status/1535272348160507905

    تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی کے حکم پر تحصیل نال خضدار میں ایک پروقار ریلی نکالی گئی۔ جس میں تحصیل نال کے ناظم اعلیٰ عبدالمالک صاحب اور سرپرست اعلیٰ تحصیل نال مولانا عبدالحکیم صاحب اور عوام اہلسنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    https://twitter.com/TLPBWN/status/1535272368494497794

    سٹی بہاولنگر کے زیراہتمام ناموس رسالت ﷺ ریلی کے خوبصورت مناظرنے ایمان کو اور بھی تازہ کردیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے

    https://twitter.com/TLP_Tehreek/status/1535272752675954689

    تحریک لبیک پاکستان ساہیوال کے زیر اہتمام ناموسِ رسالتﷺ مارچ کے خوبصورت مناظر