Baaghi TV

Author: +9251

  • جزلان قتل کیس میں اہم پیش رفت؛ تفتیش ایس آئی یو کو منتقل

    جزلان قتل کیس میں اہم پیش رفت؛ تفتیش ایس آئی یو کو منتقل

    کراچی :جزلان قتل کیس میں اہم پیش رفت؛ تفتیش ایس آئی یو کو منتقلمحکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پرقائم ہونے والے تین رکنی بورڈ کی سفارش پرجزلان قتل کیس کی تفتیش گڈاپ پولیس اسٹیشن سے ’ایس آئی یو‘ ونگ کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق جزلان کے اہل خانہ نے کیس کے تفتیشی افسران پرملزمان کو سہولت فراہم کرنے اور تفتیش پرعدم اعتماد کا اظہارکیا تھا۔جس کے بعد سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پرآئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھ کربورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔ایس ایس پی ’ایس آئی یو‘ کی سربراہی میں تین رکنی بورڈ نے جزلان کے اہل خانہ کی درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد تحقیقات کو ’ایس آئی یو‘ کو منتقل کرنے کی سفارش کی۔

    جامعہ کراچی دھماکے میں جاں بحق تین چینی اساتذہ کیلئے تمغہ امتیاز

    بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تفتیش ’ایس آئی یو‘ ونگ منتقل کردی ہے اب اس کیس کی تفتیش ایس ایس پی ایس آئی یو کے ماتحت ہوگی۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، بورڈ جزلان قتل کیس میں انویسٹی گیشن آفیسراورایس آئی اوپرملزمان کی سہولت کاری کے الزام کا بھی جائزہ لے گا۔

    جزلان قتل کیس، پولیس مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام

    یاد رہے کہ کراچی میں 24 اور 25 مئی کی درمیانی شب 19 سالہ طالب علم جزلان کوقتل کرنے میں ملوث اہم ملزم انشال نے خود کوگزشتہ ہفتے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ملزم کے والد اورریٹائرڈ میجروسیم نے خود اپنے بیٹے کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔ تاہم، کیس کے مرکزی ملزم عرفان اوراحسان کوپولیس تاحال گرفتارنہیں کرسکی ہے۔

    مرکزی ملزم عرفان کے والد فیض محمد خان اوربھائی حسنین کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا، اورجوڈیشل مجسٹریٹ ملیرنے دونوں ملزمان کو دوجون تک کے ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ پولیس اہلكار بھی ملوث

    دوستوں کے ساتھ پڑھائی کے لیے گھرسے نکلنے والے انیس سالہ طالب علم کومعمولی جھگڑے پرگولی مارکرقتل کردیا گیا تھا۔

  • ‘عمران خان کے دورہ روس میں تیل اورگیس کی فراہمی پر بات ہوئی لیکن معاہدہ نہیں ہوا’

    ‘عمران خان کے دورہ روس میں تیل اورگیس کی فراہمی پر بات ہوئی لیکن معاہدہ نہیں ہوا’

    کراچی :’عمران خان کے دورہ روس میں تیل اورگیس کی فراہمی پر بات ہوئی لیکن معاہدہ نہیں ہوا’،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مرکی شہر کراچی میں تعینات روسی قونصل جنرل آندرے فیدروف نے کہا ہےکہ سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس میں گیس اور تیل کی فراہمی سے متعلق بات ضرور ہوئی تھی مگر اس حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔

    دنیا ہم سےسستے داموں گندم اوراناج لینےکےلیےعالمی منڈیوں تک رسائی دے:روس

    میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کراچی میں تعینات روسی قونصل جنرل نےکہا کہ پاکستان کے موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی تیل کی خریداری سے متعلق بات کی ہے مگر اس حوالے سے روس پر عائد غیرمنصفانہ پابندیاں رکاوٹ ہیں۔

    یورپی یونین کی طرف سے تین روسی ٹی وی چینلزپرپابندی:روس بھی جواب دینےکےلیےتیار

    پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کراچی میں تعینات روسی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مغرب کے دباؤ کے باوجود پاکستان کے ساتھ روس کے تعلقات بہت بہتر ہیں، حکومت پاکستان نے حال ہی میں روس سے 2 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے، پاکستان اسٹیل ملز جس کا قیام سوویت یونین کے تعاون سے ہوا تھا، اس کو دوبارہ چلانے میں روسی کمپنیوں کی دلچسپی موجود ہے۔

    کراچی میں تعینات روسی قونصل جنرل آندرے فیدروفکا کہنا تھا کہ روس پاکستان میں موجود اسٹیم گیس پائپ لائن پر بھی کام کررہا ہے، یہ معاہدہ نواز لیگ کے دور حکومت میں ہوا تھا جس کی وجہ سے ہمیں امید ہےکہ کام جاری رہےگا۔

    روس نے 61 امریکی شہریوں پرسفری پابندیوں کی تصدیق کردی

    کراچی میں تعینات روسی قونصل جنرل آندرے فیدروف نے بتایا کہ یوکرین کے خلاف کارروائی سکیورٹی خدشات پرکی گئی، یوکرین کی جنگ میں مغرب یک طرفہ پروپیگنڈا کر رہا ہے، کراچی میں تعینات روسی قونصل جنرل آندرے فیدروف نے کہا ہےکہ آزادی اظہار کے دعویدار مغرب نے روسی میڈیا کی آزادی سلب کی ہے، روس کی معاشی حالت دوسرے کئی ملکوں سے بہت بہتر ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہےکہ معاشی پابندی روس کو متاثر کر رہی ہیں۔

  • پر امید اور خوش رہ کر لمبی عمر پا سکتے ہیں ۔

    پر امید اور خوش رہ کر لمبی عمر پا سکتے ہیں ۔

    پر امید اور خوش رہ کر لمبی عمر پا سکتے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول نے ایک تحقیق کی ہے ۔ایسی خواتین جن کا حوصلہ بلند ترین ہوتا ہے ۔ ایسی خواتین کی زندگی کو طویل کیا جا سکتا ہے ۔یہاں تک کے ہررنگ، نسل، اور علاقے کی خواتین کی زندگی کے دورانئے کو 90 سال تک بھی پہنچایا جاسکتا ہے۔

    اس تحقیق کی سربراہ ہیامی کوگا ہیں ۔جن کا کہنا ہے کہ خواتین میں بہت زیادہ امید اور حوصلہ اعتماد ان کی زندگی کو غیرمعمولی طور پر بڑھا سکتا ہے۔

    اس سے قبل نہ امیدی اور مایوسی پر تحقیق ہو چکی ہے تاہم اب اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بلند حوصلہ اور امید اعتماد سے نہ صرف عمر دراز ہوتی ہے بلکے بزرگوں کی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

    مزید تفصیلات کے مطابق امریکی جیریارٹرکس سیوسائٹی کے جرنل میں 8 جون کو شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بالخصوص خواتین پرامید رہ کر 80 سے 90 برس تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔تو اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ ناامید رہنے والی خواتین کے مقابلے میں بہت پرامید رہنے والی 25 فیصد خواتین کی عمر میں 5.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور ان میں سے 10 فیصد کی عمر 90 برس تک بھی دیکھی جا چکی ہے ۔

    تاہم اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ زندگی میں دکھ اور تکلیفیں آتی رہتی ہیں ۔لیکن امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ۔اور ہر حال میں خوش رہنا چاہئے ۔

  • نئے مالی سال کیلئےوفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    نئے مالی سال کیلئےوفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    نئے مالی سال کیلئےوفاقی بجٹ آج ہیش کیا جائے گا. بجٹ کا حجم 9 ہزار ارب روپے سے زائد جبکہ خسارہ 4 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2022 -23 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، قرض اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 5 سو 23 ارب روپے رکھے جائیں گے، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 2 سو 55 ارب روپے مقرر، دفاع کیلئے 1 ہزار 5 سو 86 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے، بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری لی جائے گی، کابینہ نئے ٹیکسوں سے متعلق فیصلے کرے گی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    قبل ازیں مالی سال 22-2021 کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اجراکی تقریب ہوئی اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیرتوانائی خرم دستگیر، وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال،وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا بھی موجود تھے ،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ جاری کھاتوں کا خسارہ آپے سے باہر ہوگیا ہے درآمدات پچھلے سال کے حساب سے 48 فیصد بڑھی ہے،درآمدات میں پچھلے سال کی نسبت 48 فیصد اضافہ ہوا ،برآمدات 28 فیصد بڑھی ،ہمیں 60 فیصد قرضوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے،5 اعشاریہ6 بلین ڈالرزرمبادلہ کم ہوا، معیشت کی سمت کو سدھارنے کی ضروت ہے،عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے تیل مہنگا کرنا پڑا،مشکل فیصلے لینے پڑے، اب ہم استحکام کے راستے پر آ گئے ہیں،ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے،تجارتی خسارہ 45 بلین ڈالر تک پہنچ گیا،ہمیں زیادہ اس طرف جانا ہے جہاں سے برآمدات میں اضافہ ہو سکے،

    وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام صنعتوں کو گیس دے رہے ہیں جب غریب کو مراعات دیں گے وہ گروتھ انکلوسیو تو ہوگی لیکن مستحکم نہیں ہوگی چین سے 2.4 ارب ڈالر کچھ دنوں تک مل جائیں گے، اگر سابق حکومت جھوٹ کا بیانیہ چھوڑ دیتی، تو شاید اس وقت اتنی مہنگائی نہیں ہوتی حکومت کوئی طویل المدتی سودے نہیں کر رہی ،شیخ رشید خود کہہ چکے ہیں کہ خان صاحب نے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں،بارودی سرنگیں کسی سیاسی جماعت کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے تھیں، برآمدات 28 فیصد بڑھی،

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اکنامک سروے کو اوریجنل بیس پر لے جائیں گے تو منظر بدل جائے گا، سروے کی بڑی ہٹ میرے شعبے نے دی ہے،ہماری معیشت میں پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ سے پرائیویٹ سیکٹر چلتی ہے،پاکستان کا دفاعی اورترقیاتی بجٹ ایک ایک ہزار ارب تھا، ہمارے دور میں دونوں شعبے ملک کو ہم پلہ ہو کر مضبوط کر رہے تھے،2013میں ملک بجلی نہیں تھی ، بد امنی تھی،مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ ختم کردی اور امن و امان کو بحال کیا،کوئی حکومت نہیں چاہتی وہ 60روپے تیل کی قیمت اضافہ کریں ،کوئی حکومت اپنے عوام پر بوجھ ڈالنا نہیں چاہتی،سابق حکومت عوام کے ساتھ دھوکہ کر کے گئی ہے

  • صحت کارڈ پروگرام کو مزید جامع بنانے کے لیے پر عزم ہیں:محمود خان

    صحت کارڈ پروگرام کو مزید جامع بنانے کے لیے پر عزم ہیں:محمود خان

    پشاور:صحت کارڈ عوام کی خدمت کا ایک نیااورقابل فہم منصوبہ ہے ،صوبائی حکومت صحت کارڈ پروگرام کو مزید جامع بنانے کے لیے پر عزم ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحت کارڈ پروگرام کو مزید جامع بنانے کے لیے پر عزم ہے۔وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت صحت کارڈ اسکیم سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں بریفنگ بھی پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ صحت کارڈ اسکیم کے تحت اب تک 12 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا ہے، صحت کارڈ اسکیم کے تحت شہریوں کے مفت علاج معالجے پر اب تک 29 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ اسکیم کے تحت اب تک دل کے ایک لاکھ 6 ہزار سے زیادہ مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے، اسکیم کے تحت گائنی کے ایک لاکھ 86 ہزار سے زیادہ مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے اور اب تک کینسر کے 58 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے۔

    پیش کی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ اسکیم کے تحت کڈنی ٹرانسپلانٹ کے 85 کیسز کئے گئے، لیور ٹرانسپلانٹ کے 9 کیسز، صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے پر سالانہ تقریبا 23 ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں۔بریفنگ میں کہا گیا کہ اسکیم کے تحت ملک بھر میں 11 سو 15 نجی و سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت دستیاب ہے، ان میں 254 سرکاری جبکہ 861 نجی ہسپتال شامل ہیں۔

    وزیر اعلیٰ محمود خان نے متعلقہ حکام کو مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی اسکیم میں شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں جلد از جلد پروپوزل تیار کر کے منظوری کے لئے پیش کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ مہنگا علاج ہے جو عام آدمی کے بس میں نہیں، ہمارا مقصد عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے، صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کارڈ پروگرام کو مزید جامع بنانے کے لئے پر عزم ہے، صوبائی حکومت ہر قسم کے علاج معالجے کو صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔

    محمود خان نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے معیار پر پورا اترنے والے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں، صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کے لئے ہسپتالوں کے انتخابات میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔

  • ایم ایل ون اپنے طور پر شروع کر رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا اعلان

    ایم ایل ون اپنے طور پر شروع کر رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا اعلان

    ایم ایل ون اپنے طور پر شروع کر رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد(محمداویس ) چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلویز فرخ تیمور غلزئی نے کہاہے کہ ایم ایل ون منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے ایم ایل ون سی پیک کے ساتھ منسلک تھا، مگر اب ہم اپنے طور پر شروع کررہے ہیں جس کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد، دوسرے میں حیدرآباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے روہڑی اور پھر تیسرے مرحلے میں روہڑی سے خانپور کے درمیان ٹریک کی مکمل طور پر اپ گریڈیشن کی جائیگی۔

    جمعرات کوسی ای او پاکستان ریلویز کا دورہ کراچی، ڈی ایس آفس میں میٹنگ کی اور ساوتھ ایشیا پیسیفک ٹرمینل کا دورہ بھی کیا۔چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلویز فرخ تیمور غلزئی جمعرات کی صبح 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس سے دو دن کے سرکاری دورے پر کراچی پہنچے۔ کینٹ اسٹیشن پہنچنے پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی کاشف رشید یوسفانی اور تمام ڈویژنل افسران نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔سی ای او ریلویز نے ڈی ایس آفس کراچی میں میٹنگ کی صدارت کی جہاں ان کو کراچی ڈویژن میں رواں مالی سال کے دوران حاصل کیئے گئے اہداف پر بریفنگ دی گئی اور افسران نے ان کو مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقعے ڈویژنل آفیسرز سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت ہم ایم ایل ون منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے ایم ایل ون سی پیک کے ساتھ منسلک تھا، مگر اب ہم اپنے طور پر شروع کررہے ہیں جس کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد، دوسرے میں حیدرآباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے روہڑی اور پھر تیسرے مرحلے میں روہڑی سے خانپور کے درمیان ٹریک کی مکمل طور پر اپ گریڈیشن کی جائیگی۔سی ای او ریلویز نے کہا کہ محکمہ ریلوے عوام کے مسائل سے بخوبی واقع ہے اور ان کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کو وہ سچی لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تاکہ محکمہ کی ساکھ اور عوامی خدمت میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ڈویژنل افسران سے ملاقات کے بعد خطاب سی ای او ریلویز نے پی آر ایف ٹی سی کے چیف نثار احمد میمن سے ملاقات کی اور گڈز ٹرینز کے بارے مکمل تفصیل لیں جس کے بعد انہوں نے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کا دورہ بھی کیا جہاں ہوچیسن کمپنی کے سی ای اؤ کیپٹن راشد جمیل نے اپنے ادارے کی مکمل بریفنگ دی۔ اس موقعے پر کیپٹن راشد جمیل صاحب نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرخ تیمور غلزئی صاحب کو ادارے کی جانب سے شیلڈ کا تحفہ بھی پیش کیا ۔

  • ڈوپنگ سے متعلق آگاہی کیلئے دو روزہ سیمینار  منعقد کرنے کا فیصلہ ،

    ڈوپنگ سے متعلق آگاہی کیلئے دو روزہ سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ ،

    ڈوپنگ سے متعلق آگاہی کیلئے دو روزہ سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کامن ویلتھ گیمز، کھلاڑیوں، کوچز کو ڈوپنگ سے متعلق آگاہی کیلئے دو روزہ سیمینارمنعقد کررہے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب جاویدچوہان کا کہنا تھا ۔
    سپورٹس بورڈ پنجاب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے ڈوپنگ سیمینار 11اور 12جون کو ای لائبریری میں منعقد ہوگا۔
    مزید یہ کہ جس میں سینئر ڈاکٹرز اور ماہرین لیکچر ز دیں گے، زوم کے ذریعے سیمینار براہ راست نشر ہوگا، ملک بھر کے کھلاڑی سیمینار سے استفادہ کرسکتے ہیں
    ڈوپنگ کے بارے میں کھلاڑیوں کو آگاہی بہت ضروری ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر میں ڈوپنگ کو شامل کیا گیا ہے۔
    ڈوپنگ بین الاقوامی ایشوہے، ڈوپنگ آگاہی سیمینار کے انعقاد پر ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی نے اس حوالے سے کہا ۔
    ڈاکٹر اسد عباس، لبنی سبطین، ڈاکٹر وقار،اداجعفری اور دیگر ماہرین کھلاڑیوں کو آگاہی دینگے،ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان اور، خالد محمود کی پریس کانفرنس میں شامل ہوۓ۔

    لاہور (پ ر)9جون2022ء۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں، کوچز اور مینجرز کو ڈوپنگ سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں، اس حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن مل کر دو روزہ ڈوپنگ سیمینار 11اور 12جون کو منعقد کررہے ہیں، سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود نے کہا ہے کہ کھلاڑی کو رول ماڈل ہونا چاہئے، کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ڈوپنگ سیمینار کے انعقاد پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے مزید کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں، کوچز اور مینجرز کو ڈوپنگ سے متعلق آگاہی کیلئے دوروزہ سیمینار ای لائبریری میں ہوگا جس میں سینئر ڈاکٹرز اور ماہرین لیکچرز دیں گے، زوم کے ذریعے سیمینار براہ راست نشر ہوگا ملک بھر کے کھلاڑی سیمینار سے استفادہ کرسکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ڈوپنگ کے بارے میں کھلاڑیوں کو آگاہی بہت ضروری ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر میں ڈوپنگ کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈوپنگ سے آگاہی سے کھلاڑی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
    سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود نے کہا ہے کہ ڈوپنگ اب بین الاقوامی ایشو بن چکا ہے، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ڈوپنگ جیسے معاملے پر سیمینار کا انعقاد کیا ہے جو خوش آئند ہے، ڈاکٹر اسد عباس، لبنی سبطین، ڈاکٹر وقار اور دیگر ماہرین سیمینار میں کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والے کوچز، مینجرز اور کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کے بارے میں آگاہی دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو رول ماڈل ہونا چاہیے، سپورٹس کے علاوہ کھلاڑی کو ہر معاملے میں صاف ہونا چاہئے، اس وقت دنیا کلین سپورٹس (clean sports)پر فوکس کررہی ہے جس کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن مل کر کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • صدارتی انتخاب18جولائی کومنعقد کرنےکا الیکشن کمیشن نےاعلان کردیا

    صدارتی انتخاب18جولائی کومنعقد کرنےکا الیکشن کمیشن نےاعلان کردیا

    نئی دہلی :صدارتی انتخاب18جولائی کومنعقد کرنے کا الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارت کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات رواں برس 18 جولائی کو منعقد ہوں گے۔صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 جون مقرر کی گئی ہے۔

     

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی مدِت صدارت 24 جولائی کو مکمل ہوجائے گی اور اگلے صدر کا انتخاب اس سے ایک دن قبل ہونا ضروری ہے، نئے صدر 25 جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں 4 ہزار 809 رائے دہندگان ووٹ دیں گے۔بھارت میں صدر کا انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج کے ووٹ شمار کیے جاتے ہیں۔الیکٹورل کالج میں پارلیمنٹ(راجیہ سبھا اور لوک سبھا)کے 776 ارکان اور ریاستی اسمبلیوں کے 4 ہزار 809 ارکان شامل ہیں۔اب تک کسی سیاسی جماعت نے اس اعلی ترین آئینی منصب کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

    ادھر دوسری طرف کیرالہ کے سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ گورنر عارف محمد خان کو نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے۔

     

    سترسالہ عارف محمد خان کو ستمبر 2019 میں گورنر بنایا گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں وہ کثرت سے دہلی کے کئی دورے کر چکے ہیں۔ جس سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے یارخاص ہیں اور امکان بھی ان کا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ میں شامل ہوں گے

    یہ بھی یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل جب میڈیا نے ان سے ان کے ممکنہ بڑے عہدے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ایسی کسی بھی چیز سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔نیز ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ پڑوسی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے سینئر رہنما ایچ راجہ خان ان کی جگہ لے سکتےہیں۔

    صدر رام ناتھ کووند کی میعاد 25 جولائی2022 کو ختم ہو رہی ہے، جب کہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو 11 اگست2022 کو اپنی مدت پوری کریں گے۔یاد رہے کہ موجودہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے 25 جولائی 2017 کو حلف اٹھایا تھا، ان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 17 جولائی کو ہوئی تھی۔رتی

  • آصف زرداری کا حکومتی اتحادی سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ

    آصف زرداری کا حکومتی اتحادی سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومتی جماعتوں کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا.

    زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ہونے والے عشائیے میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، زرائع کے مطابق قومی حکومت کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا.

    اعشائیہ میں شامل حکومتی سیاسی جماعتوں کے تمام رہنماؤں نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کاوشوں کو بھی سراہا. عشائیے میں شریک حکومتی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے ملک کو ملکر تمام قسم کے بحرانوں سے نکالیں پر اتفاق کیا

    ذرائع کے مطابق عشائیے کے موقع پر بجٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اتحادی رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے بھی دئیے،جس پر وزیراعظم نے عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی.

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے عشائیے میں شرکت نہیں کی.

    عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت حسین، خالد مقبول صدیقی ، شاہزین بگٹی، خالد مگسی، اسلم بھوتانی، آغا حسن بلوچ، ایمل ولی خان، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور ،غفور حیدری، فیصل سبزواری، چوہدری یاسین، چوہدری سالک حسین، اسرار ترین، سردار ایاز صادق، رانا ثنااللہ ودیگر رہنماوں نے شرکت کی.

  • شہری کی لاٹری اس کی سوچ سے بھی زیادہ نکل گئی ۔

    شہری کی لاٹری اس کی سوچ سے بھی زیادہ نکل گئی ۔

    شہری کی لاٹری اس کی سوچ سے بھی زیادہ نکل گئی ۔
    باغی ٹی وی : امریکا کے شہر واشنگٹن میں ایک آدمی پر قسمت بہت مہربان ہوئی ۔کیونکہ اس کی لاٹری میں سے 11 کروڑ کے قریب پاکستانی روپے نکل آئے ۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے شہری جن کا نام جوشوا ہے ۔انہوں نے پہلے لاٹری خریدی لاٹری ہیڈ کوارٹر سے جس میں ان کا نام نکل آیا ۔ جب اس کا نام نکل آیا تو اس کے خیال میں صرف 600 ڈالر کا ہی انعام نکلا ۔
    مزید تفصیلات کے مطابق جب یہ جوشوا اپنا انعامی رقم لینے ہیڈ کوارٹر گیا تو اس کو یہ جان کر بہت حیرانگی ہوئی اس کی لاٹری میں سے 5 لاکھ 85 ہزار 949 ڈالر تقریباً 11 کروڑ 74 لاکھ پاکستانی روپے نکلے ہیں۔ کیونکہ اس کے خیال میں صرف اس کا انعام 600 ڈالر کا نکلا تھا۔
    جب جوشوا نے اتنا بڑا انعام حاصل کر لیا تو اس نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کے میرا انعام اتنا بڑا نکل آیا ہے ۔
    پھر جب جوشوا سے پوچھا گیا کہ آپ اس رقم کا کیا کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ میں اس سے نیا گھر خریدوں گا اور ساتھ میں گاڑی بھی خریدوں گا ۔