Baaghi TV

Author: +9251

  • سدھو موسے والا کا کیا قصور تھا :والد کی دہائی

    سدھو موسے والا کا کیا قصور تھا :والد کی دہائی

    جواں سال بیٹے کی موت کسی بھی باپ کو ہلا کر رکھ دیتی ہے یہی کچھ سدھو موسے والا کے باپ کے ساتھ ہوا ہے ،ان کے والد کہتے ہیں کہ میرے بیٹے کی موت نے میری کمر توڑ دی ہے میں اسے بہت یاد کرتا ہوں ۔سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے حال ہی میں اپنے بیٹے کے ھوالے سے گفتگو کی اور گفتگو کے دوران وہ خود پر قابو نہ پا سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ،بلکہ انہوں نے سوال کر ڈالا کہ میرے بیٹے کا آخر قصور ہی کیا تھا ۔وہ تو اکثر میرے گلے لگ کر روتا تھا کہ میرا کیا قصور ہے کہ کچھ بھی ہوتو نام میرے پر لگ جاتا ہے حالانکہ میں تو کچھ کرتا بھی نہیں ہوں ۔مجھے اپنے بیٹے کا پتہ تھا کہ وہ کیسا ہے اس لئے میںاسکو کہا کرتا تھا کہ تم کچھ غلط نہیں کرتے اس لئے پریشان نہ ہوا کرو ۔ان کے والد کو روتا دیکھ کر دیکھنے والے بھی رو پڑے ۔

    یاد رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو دو ہفتے قبل انہی کی گاڑی میں دوران سفر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ،سدھو موسے والا کی ریکی ان کے گھر سے نکلنے پر ہی شروع ہو گئی تھی اور موقع پاتے ہی قاتلوں نے سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔گلوکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے ۔سدھو موسے والا کے صدمے سے ابھی تک بالی وڈ نہیں نکل سکا ،سنجے دت نے ان کے گھر جا کر ان کے والد سے تعزیت کرنے کا اعلان کیا ۔دوسری طرف ہر دوسرے فنکار نے اس ہلاکت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے

  • گنگوبائی کاٹھیواڑی نیٹ فلکس پرچھا گئی

    گنگوبائی کاٹھیواڑی نیٹ فلکس پرچھا گئی

    گنگوبائی کاٹھیواڑی جس نے ریلیز سے اب تک کافی بزنس کیا ہے منفرد کہانی اور عالیہ بھٹ کی جاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لئے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق گنگوبائی کاٹھیواڑی نیٹ فلیکس پر ابھی تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ہے ۔ایک اندازے کے مطابق یہ فلم اب تک نیٹ فلیکس پر پچاس کروڑ گھنٹے سے زائد دیکھی جا چکی ہے۔گنگوبائی کاٹھیواڑی جس کو سنجے لیلا بھنسالی جیسے منجھے ہوئے ڈائریکٹر نے بنایا ہے اس کو لوگوں کی بڑی تعداد نے بھارت میں بھی دیکھا ۔کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کپور نے اس فلم میں اپنے کیرئیر کا یادگار ترین کردار و اداکاری کی ہے ۔فلم کو جینتی لال گڈا نے پروڈیوس کیا ہے۔

    اس فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ اس میں ایک نوجوان لڑکی گنگا کو اس کے بوائے فرینڈ نے فلمی کیریئر کے وعدے کے ساتھ دھوکہ دیا تھا جبکہ ممبئی میں لڑکی کے فلمی کیریئر کے خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں اور وہ انڈر ورلڈ کی کی جانب راغب ہو جاتی ہے۔گنگوبائی کاٹھیواڑی 2022 کی بھارتی ہندی زبان کی سوانح حیات پر مبنی ڈرامہ فلم ہے۔سنجے لیلا بھنسالی جب بھی کوئی فلم بناتے ہیں وہ پہلے سے بھی زیادہ سراہی جاتی ہے ان کے کام کا انداز اس قدر نیچرل ہے کہ ہر دوسرے فنکار کی خواہش ہے کہ ان کے ساتھ اسے کام کرنے کا موقع میسر آئے ۔سنجے لیلا بھنسالی نے عالیہ بھٹ سے پہلے ان کے شوہر کے رنبیر کپور کے ساتھ کام بھی کیا تھا۔

  • ماہیما چوہدری اپنی بیماری کا بتاتے ہوئے ہوئیں آبدیدہ

    ماہیما چوہدری اپنی بیماری کا بتاتے ہوئے ہوئیں آبدیدہ

    ماہیما چوہدری جنہوں شاہ رخ خان،سلمان خان اور سنجے دت جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ۔وہ کافی عرصے سے منظر سے غائب تھیں ان کی طلاق کی خبریں بھی آتی رہیں لیکن وہ کسی معاملے میں نہیں بولیں اور خاموشی اختیار کئے رکھی۔گزشتہ روز ان کے پرستار ان کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے ایک وڈیو پوسٹ کی جس میںماہیما چوہدری کو باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہیما کے بال بالکل چھوٹے ہو چکے ہیں۔ وڈیو میں ماہیما نے بتایا کہ روٹین کے چیک اپس میں مجھے جب پتہ چلا کہ بریسٹ کینسر جیسے مرض میں جکڑی گئی ہوں تو میں نے کسی کو بھی نہیں بتایا اور امریکہ علاج کروانے کےلئے چلی گئی۔وہاں میرا علاج ہوا اور میں صحتیاب ہو گئی ۔

    اس دوران مجھے انٹرویوز اور شوز میں شرکت کےلئے کالز موصول ہوتی رہیں لیکن میں علاج میں مصروف ہونے کی وجہ سے کسی کو بھی ہاں نہیں کر سکتی تھی اور علاج کی وجہ سے بال بھی سر سے اتر چکے تھے۔انوپم کھیرنے بھی بتایا کہ میں ماہیما کو اپنی فلم میںکاسٹ کرنا چاہتا تھا اور اسی غرض سے امریکہ سے بھارت بھی بلوانا چاہتا تھا تو بات چیت کے دوران پتہ چلا کہ یہ تو کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہیں ۔انوپم نے مزید کہا کہ ماہیما یقینا ایک ہیرو ہیں اور ان کا حوصلہ دوسری خواتین کےلئے مثال ہے ۔وڈیو میں ماہیما انوپم کھیر کے ساتھ بات کرتے ہوئے رو بھی پڑیں

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت لیا، بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت لیا، بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ قبل ازیں پہلے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شسکت دیدی تھی۔

    پاکستان اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل کھیلے گئے پہلے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔

  • جائیداد کی وجہ سے چھوٹے بھائی نے بڑے  بھائیوں کو جان سے مار ڈالا ۔

    جائیداد کی وجہ سے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائیوں کو جان سے مار ڈالا ۔

    جائیداد کی وجہ سے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائیوں کو جان سے مار ڈالا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں جائیداد کی وجہ سے چھوٹے بھائی نے اپنے ہی دو بڑے بھایئوں کو قتل کر دیا ۔
    مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور میں موجود داتا دربار کے علاقہ میں پیش آیا ۔یہ علاقہ لاہور کا مشہور ترین علاقہ ہے ۔یہاں پر لوگ دور دور سے اس علاقے میں موجود دربار میں آتے ہیں ۔داتا دربار کے علاقے میں ملزم جس کا نام مختار ہے ۔اس نے جائیداد کے تنازع پر اپنے بڑے بھائیوں کی جان لے لی تھی ۔

    جب اس تمام واقعے کا پولیس کو علم ہوا تو پولیس نے تفتیش کرنا شروع کر دی ۔پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ قتل ہونے والے دونوں بھائیوں کی عمر 60 اور 65 سال تھی ۔جن میں ایک بھائی کا نام الطاف تھا اور دوسرے بھائی کا نام سرفراز تھا ۔ملزم مختار جس نے جائیداد کے تنازع پر اپنے دو بڑے بھائیوں کو قتل کر دیا تھا ۔یہ ملزم ٹیکسالی کا رہائشی تھا ۔اس نے اپنے بھائیوں کو فائرنگ سے قتل کیا تھا ۔اس کی خود کی عمر 57 سال تھی اور اس کے دونوں بھائیوں کی عمر 60 اور 65 سال تھی جن کو اس نے اپنے ہاتھوں سے قتل کیا تھا ۔پولیس نے مکمل تفتیش کے بعد ملزم مختار کو گرفتار کر لیا تھا ۔

  • اُروا حسین اور فرحان سعید ڈرامے میں کاسٹ

    اُروا حسین اور فرحان سعید ڈرامے میں کاسٹ

    اُروا حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں ایک عرصے سے گردش کررہی ہیں ان کے بارے میںایک تازہ خبر ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ”میری شہزادی ڈیانا “ کے لئے کاسٹ کر لیا گیا ہے ۔ڈرامے کی ہدایتکاری قاسم علی مرید کریں گے قاسم ان دونوں کے بہت قریبی دوست بھی ہیں ۔ڈرامے کی کہانی کیسی ہو گی اور ان کے کردار کیسے ہوں گے یہاں تک کے ان کے ساتھ دیگر کاسٹ کیا ہو گی،کہاں شوٹ ہو گی اور کب شوٹنگ شروع ہو گی اس حوالے سے ابھی خبریں آنا باقی ہیں ۔ان دونوں کے پرستار اس خبر کے بعد حیران بھی ہیں اور خوش بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ”اڈاری“ میں فرحان سعید اور اُروا حسین کی جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا ۔اس ڈرامے میں فرحان نے ایک گلوکار و میوزیشن کا کردار نبھایا تھا اور اُروا نے گاﺅں کی سیدھی سادی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ بعد میں گلوکاری کی طرف چلا جاتا ہے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ نئے ڈرامہ سیریل میری شہزادی ڈیانا میں دونوں ایکبار پھر شائقین کے دل جیت لیں گے ۔فرحان اور اُورحسین کی علحدگی کی خبریں پچھلے کچھ عرصے سے گردش کررہی ہیںدونوں نے آج تک اپنے رشتے پر کبھی کہیں کچھ نہیں کہا ۔

  • سلمان اور سلیم خان کوملنے والی دھمکی آمیز خط کے پیچھے گینگسٹر بسنوئی ہے:ممبئی پولیس

    سلمان اور سلیم خان کوملنے والی دھمکی آمیز خط کے پیچھے گینگسٹر بسنوئی ہے:ممبئی پولیس

    سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو چند روز قبل ایک دھمکی آمیز خط ملا جس کے بعدممبئی پولیس نے سلمان خان اور سلیم خان کے بیانات قلمبند کئے،پولیس ہر سطح پر تحقیقات کررہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط کے پیچھے گینگسٹر لارنس بسنوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین لوگوں نے خط سلیم خان تک پہنچانے کےلئے راجھستھان سے ممبئی تک کا سفر کیا۔ممبئی پولیس کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ خط دینے والے تینوں بندوں کا پتہ چل گیا ہے بہت جلد ان کو گرفتار کر لیا جائیگا ہم نے پولیس کی چھ ٹیمیں تیار کی ہیںجوانڈیا کی مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہے ہیں ۔پولیس تحقیقات کرنے کےلئے سلمان خان کے گھر کے باہر کی سی سی فوٹیج بھی دیکھ رہی ہے۔

    یادرہے کہ گینگسٹر بسنوئی نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کے بعد جودھ پور میں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی اور ابھی جو باپ بیٹے کو خط موصول ہوا ہے اسکے بارے میں ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بھی انہی کی طرف دیا گیا ہے۔سلمان خان اور سلیم خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔تحقیقات کس کروٹ بیٹھتی ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔سلما ن خان کے پرستار ان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے بعد کافی پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ اداکار کی جان کی مکمل حفاظت کی جائے ۔

  • سدھو موسے والا اور کے کے کی موت کی وجہ سے سالگرہ نہیں مناﺅں گا:میکا سنگھ

    سدھو موسے والا اور کے کے کی موت کی وجہ سے سالگرہ نہیں مناﺅں گا:میکا سنگھ

    پنجابی گلوکار سدھو موسے والا گزشتہ قتل کر دئیے گئے تھے ابھی اسی کا دکھ کم نہیں ہوا تھا کہ کے کے کے انتقال کی خبر آگئی ۔میوزک انڈسٹری کے لئے یقینا یہ بہت ہی افسوسناک خبریںہیں۔ پورا بالی وڈ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے ۔میکا سنگھ بھی ان میںسے ایک ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کے کے کی اچانک ہونے والی موت اور سدھو موسے والا کے قتل کی وجہ سے بہت زیادہ افسردہ ہوں یہی وجہ ہے کہ میں اس سال اپنی سالگرہ بھی نہیں مناﺅں گا بری بات ہے کہ ایک طرف سوگ کا سماں ہے اور میں سالگرہ مناتا پھروں،

    بلکہ میں نے تو دوستوں کو یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر بہت زیادہ ضروری ہے تو ہم اجمیر شریف جا کر دعا مانگ لیں گے ۔میکا نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کا لڈ و وہ لڈو ہے جو کھائے تو پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے تو میں نے سوچا کہ میں بھی کیوں نہ کھاﺅں لہذا بہت جلد شادی کرلوں گا ۔میں صورت سے زیادہ سیرت کو اہم سمجھتا ہوں کیونکہ میں نے اپنے دوستوں کو اچھی صورت سے دھوکہ کھاتے ہوئے دیکھا ہے ۔میرے دوست تو یہاں تک کہتے ہیں کہ جب تک گرل فرینڈز تھیں بہت اچھی تھیں لیکن جب بیوی بن گئیں تو بدل گئیں ۔میکا سنگھ نے کہا کہ جب بات بنتی ہے تو ساری زندگی گزر جاتی ہے اگر نہ بنے تو نہیں بنتی ۔شاہ رخ خان گوری ،دلیپ کمار اور سائرہ بانو ،امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑیاں مثالی ہیں ۔

  • باراں برس بعد ایشوریا رائے اور رجنی کانت ایک ساتھ نظر آئیں گے

    باراں برس بعد ایشوریا رائے اور رجنی کانت ایک ساتھ نظر آئیں گے

    دنیا کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی ایشوریا رائے بچن اب ساﺅتھ کے سپر سٹار رجنی کانت کے ساتھ ایک بار پھر دکھائی دیں گی ۔رپورٹس کے مطابق دونوں ایک بار پھرایک ساتھ دیکھے جائیں گے ۔ فلم”Thalaivar 169“ میں ایشوریا رائے بچن رجنی کانت کی بیوی کا کردار نبھائیں گی۔اڑتالیس سالہ یہ اداکارہ ستر سالہ رجنی کانت کے ساتھ کیسی دکھائی دیں گی یہ تو فلم دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔مزید تفصیلات کے مطابق فلم کو نیلسن دلیپ کمار ڈائریکٹ کریں گے اور میوزک انی رودھ روی چندر ترتیب دیں گے تاہم اس فلم کی آفیشل اناﺅنسمنٹ ہونا باقی ہے ۔ان دونوں کے علاوہ فلم میں رامیا کرشنا اور پریانکا ارل موہن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے کہا جا رہا ہے کہ اگلے برس فلم کو ریلیز کیا جائیگا ۔

    یاد رہے کہ ایشوریا رائے بچن اور رجنی کانت کو آخری بار باراں سال پہلے فلم ربوٹ میں ایکسا تھ دیکھا گیا تھا دونوں کی جوڑی کو کافی سراہا گیا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ جوڑی ایک بار پھر کتنی سراہی جاتی ہے۔ایسا لگتا ہے ہے ایشوریا رائے بچن کی دلچپسی ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تامل فلمیں بھی ہیں جہاں انہوں نے ہندی فلموں میںاپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں وہی تامل فلموں کے شائقین کے دل بھی جیتے ہیں ۔

  • بطور میزبان عامر لیاقت کی میزبانی سے متاثر ہوں:فہد مصطفی

    بطور میزبان عامر لیاقت کی میزبانی سے متاثر ہوں:فہد مصطفی

    اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈیا نہیں تھا کہ عامر لیاقت اتنی جلد ی چلے جائیں گے اور ہمیں یہ دن بھی دیکھنا پڑے گاکہ جب ہم کہیں گے کہ عامر لیاقت ہم میں نہیں رہے ۔فہد مصطفی نے مزید کہا کہ میں کیا ہر کوئی عامر لیاقت حسین کا پرستار رہا ہے ۔ہم نے جب میزبانی کا کیرئیر شروع نہیں کیا تھا تو جو اس شعبے میں سب سے زیادہ نام کما رہا تھا وہ تھا عامر لیاقت ۔ عامر لیاقت کو دیکھ دیکھ کر ہم نے میزبانیسیکھی اور ان کو شوز کی میزبانی سے جتنی شہر ت ملی اسکی کہیں کوئی مثال نہیں ہے ۔ہم جیسے لوگ انہیں میزبانی کے شعبے میں فالو کرنا چاہتے تھے اور ہم نے کیا بھی ۔مجھے یہ کہنے میں بالکل بھی شرم نہیں ہے کہ وہ ہم سب کے لئے مثال تھے ۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گزشتہ روز اپنے کمرے میں تشویشناک حالت میں پائے گئے ان کو ہستپال لیجایا گیا تو وہ دنیا سے جا چکے تھے ۔ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنہ کرنے کے بعد موت کی تصدیق کی ۔عامر لیاقت گزشتہ کچھ عرصے سے کافی ڈپریشن میں تھے وہ نہ کسی سے مل رہے تھے نہ کسی کے رابطے میں تھے ۔ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کے ساتھ معاملات کافی حد تک بگڑ چکے تھے دانیہ نے ان کی کچھ پرائیویٹ وڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کیں جن کے بعد وہ کافی ٹوٹ گئے تھے اس معاملے پر خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن مرنے سے پہلے ایک آدھ وڈیوسوشل میڈیا پر لگا کر لوگوں سے انٹریکشن کیا ۔