Baaghi TV

Author: +9251

  • فہد مصطفی نے ماہر ہ خان کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟

    فہد مصطفی نے ماہر ہ خان کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟

    اداکار فہد مصطفی جن کی فلم ”قائداعظم زندہ باد“ عید الاضحی پر ریلیز ہو نے جا رہی ہے اس میںان کے ساتھ ماہرہ خان ہیں ۔گزشتہ روز جب اس فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تو اس موقع پر فہد مصطفی اور ماہرہ خان کا انٹرویو کیا گیا ۔فہد مصطفی نے وہاں موجود ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ماہرہ خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ کام کیا ہے یقینا وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بعد میرے لئے کام کررہی ہیں (مسکراتے ہوئے) ۔اس پر اداکارہ ماہرہ خان ہنس پڑیں اور انہوں نے کہا کہ فہد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا ہے اور امید ہے کہ شائقین ہماری جوڑی کو پسند کریگی ۔

    فہد مصطفی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میری اور ماہرہ خان کی جوڑی بہت اچھی لگی ہے یہاں تک کہ میری بیوی نے بھی مجھے ایسا کہا ہے کہ ماہرہ خان میرے ساتھ اچھی لگ رہی ہیں ۔فہد نے مزید کہا کہ میرے والد بھی آج مجھے اور اس فلم کی پوری ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے آئے ہیں ۔ماہرہ خان سے ایک صحافی نے کہا کہ آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا اب فہد مصطفی کے ساتھ کام کررہی ہیں کیسا لگ رہا ہے تواس پر ماہرہ سے پہلے فہد مصطفی نے جواب دیا اور ہنستے ہوئے کہا کہ ماہرہ کو کیسا لگا ہو گا بھئی وہ خان ہے میں سندھی ہوں بس ایسا ہی لگا ہو گا ۔
    یاد رہے کہ فہد مصطفی کو باکس آفس کنگ کہا جاتا ہے انکی فلم جب بھی سینما گھرکی زینت بنتی ہے چھا جاتی ہے

  • ”لندن نہیں جاﺅنگا“ کا پوسٹر جاری جبکہ ٹریلر گیارہ جون کو ریلیز ہو گا

    ”لندن نہیں جاﺅنگا“ کا پوسٹر جاری جبکہ ٹریلر گیارہ جون کو ریلیز ہو گا

    ہمایوں سعید جس بھی پراجیکٹ میں ہوتے ہیںچاہے وہ چھوٹی سکرین کےلئے ہو یا بڑی دھوم مچا دیتے ہیں ۔ان کاڈرامہ میرے پاس تم ہو یا جوانی پھر نہیں آنی ،پنجاب نہیں جاﺅنگی نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے۔اب ان کی فلم ”لندن نہیں جاﺅنگا“ سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے ۔فلم کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور خلیل الرحمان قمر نے اسے لکھاہے۔ہمایوں سعید کے علاوہ فلم میں مہوش حیات اور کبری خان ،صبا فیصل ،شانی ارشد، وقاص دانش،عفت عمر ،گوہر رشید شامل ہیں ۔لندن نہیں جاﺅنگا عید الاضحی پر ریلیز ہو گی۔فلم کا پوسٹر ہمایوں سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے شئیر کیا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ فلم کا ٹریلر گیارہ جون کو جاری کیا جائیگا ۔

    یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی جوڑی کو شائقین بہت پسند کرتے ہیں یہ جب جب دونوں ایک ساتھ آتے ہیں ان کی جوڑی ایک سحر قائم کر دیتی ہے۔کبری خان جو کافی عرصہ بیماری میں رہیں اس دوران ان کا وزن بھی کافی بڑھ گیا تھا ،ان کا بڑھا ہوا وزن ان کے ڈرامہ ”ہم کہاں کے سچے تھے“ میں دیکھا جا سکتا ہے امید کررہی ہیں کہ ان کی فلم لندن نہیں جاﺅنگی میں شائقین انہیں پسند کر یں گے ۔

  • فلم قائداعظم زندہ باد کا ٹریلرجاری کر دیا گیا

    فلم قائداعظم زندہ باد کا ٹریلرجاری کر دیا گیا

    نبیل قریشی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم قائداعظم زندہ باد کا گزشتہ روز کراچی میں ٹریلر ریلیز کیا گیا ،اس موقع پر ماہرہ خان ،فہد مصطفی ، جاوید شیخ و دیگرموجود تھے ان کی حوصلہ افزائی کےلئے وہاں شوبز انڈسٹری کے بہت سارے ستارے پہنچے جن میں ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کا نام قابل زکر ہے۔ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کافی خوش دکھائی دے رہے تھے ۔ماہرہ خان اور فہد مصطفی دونوں پہلی بار کسی فلم میں دکھائی دے رہے ہیں ۔اس سے قبل دونوں نے کسی کمرشل تک میںکام نہیں کیا ۔یہ پہلا موقع ہے کہ ان دونوں کو ان کے پرستار ایک ساتھ دیکھیں گے ۔

    فلم کی کہانی فضا علی مرزا اور نبیل قریشی نے لکھی ہے ۔فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان اور فہد مصطفی کے ساتھ جاوید شیخ، سلیم معروج ،قوی خان ،نئیر اعجاز ،محمود اسلم اور اسد علی پلیجو و دیگر کے نام شامل ہیں ۔فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے نہ صرف شائقین کی توجہ حاصل کریگی بلکہ تازہ ہوا کا جھونکا بھی ثابت ہو گی ۔فلم کا ٹریلر دیکھ کر شائقین کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا کہ ہم بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔فہد اور ماہرہ کی جوڑی کیا رنگ لاتی ہے یہ تو ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا لیکن فلم کا ٹریلر بتا رہا ہے کہ سٹوری روٹین سے ہٹ کر ہے۔فلم کی ساری کاسٹ کا کہنا ہے کہ قائداعظم زندہ باد کی ساری ٹیم نے نہایت ہی محنت سے کام کیا ہے ۔

  • پنجاب کا بجٹ  تاریخ ساز ہوگا ،عطا ءاللہ تارڑ

    پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز ہوگا ،عطا ءاللہ تارڑ

    صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑنے کہا کہ پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز بجٹ ہوگا،مالی سال2023۔2022 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا.

    صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ کی ہوم اکنامکس کالج لاہور میں ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

    اس موقع پر صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ قابل تشویش ہے ۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ہمارے گزشتہ دور حکومت میں عورت کے خلاف تشدد بل اور عورت کے تحفظ کابل پاس ہوا ۔

    عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقت کے ساتھ ساتھ نئی قانون سازی اشد ضروری ہے ۔ معاشرے کی سماجی ترقی اور فلاح کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہروں میں سموگ کی مقدار تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔ شہروں میں سموگ کی روک تھام کے لیےاقدامات اٹھانا پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ آنے والی نسلوں کے لیے نقصان دہ ہے.

    عطاء اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو محفوظ اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ حکومت
    مالی سال2023۔2022 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا. پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز بجٹ ہوگا ۔

    عطا اللہ تارڑنے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنا ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے. اس سال صحیح معنوں میں عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ دور میں ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا ہم دوبارہ اسے بڑھائیں گے ۔ عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانا وزیراعلی پنجاب کا مشن ہے۔ پنجاب کا بجٹ متوازن ہو کا جس میں تمام سیکٹرز پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کو جلد مکمل کر لیا جائے گا.

  • کامیڈی تھرلر” پیچھے تو دیکھو”  کا لاہور میں میڈیا میٹ  اپ

    کامیڈی تھرلر” پیچھے تو دیکھو” کا لاہور میں میڈیا میٹ اپ

    کامیڈی ہارر فلم ”پیچھے تو دیکھو “جسے سید عاطف نے لکھا اورڈائریکٹ کیا ہے 17جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ کاسٹ میں یاسر حسین ،عامر قریشی ،عادی،نوال ،سعید اور جنید اکبر شامل ہیں۔فلم کی ریلیز چونکہ قریب ہے اس لئے اسکی پرموشنز کا زور و شور سے آغاز کر دیا گیا ہے۔پیچھے تو دیکھو کی ٹیم نے گزشہ رو ز لاہور میں میڈیا میٹ اپ کیا، یاسرحسین ،نوال سعید ،سارا ،جنید ،وقار اور سید عاطف موجود تھے ۔ یاسر حسین نے کہا کہ پیچھے تو دیکھو پاکستان کی پہلی فلم ہے جو ہارر کامیڈی ہے ،اس میں ایسی چیزیں دیکھنے کو ملیں گے جو باقی دنیا کی فلموں میں دیکھنے کو ملتی ہیں ۔فلم ٹیکنیکلی بہت زیادہ مضبوط ہے ،سٹوری بہت اچھی ہے ایسی سٹوریا ں بہت کم کم بنتی ہیں.

    بہت عرصے کے بعد ایسی فلم پاکستانی سینما کی زینت بننے جا رہی ہے ۔فلم کا میوزک صرف ہٹ ہونے کے لئے نہیں بنایا گیا بلکہ سیچوایشن کے حساب سے بنایا گیا ہے،میڈیم نور جہاں کا گانا بھی اس میں شامل کیا گیا ہے ۔یاسر نے مزید کہا کہ یہ فلم بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے بھی ہے،یہ پاکستان کی ایسی پہلی فلم ہے جس سے ایک ہی وقت میں بڑے بچے بزرگ ایک ساتھ لطف اندوز ہوں گے۔فلم کی باقی کاسٹ نے کہا کہ یہ فلم ہارر اینڈ کامیڈی کا مکسچر ہے اس فلم کے کسی پارٹ پر بچے خوش ہوں گے،کسی پارٹ پہ بزرگ ،کسی پہ وہ لوگ جن کی منگنی ہوئی ہے یا جن کی نئی نئی شادی ہوئی ہے ۔فلم دیکھ کر لوگ جب سینما گھر سے نکلیں گے تو محسوس کریں گے کہ انہوں نے واقعتا کچھ روٹین سے ہٹ کر دیکھا ہے۔

  • وفاقی بجٹ،پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سخت،سرکاری ملازمین سراپا احتجاج

    وفاقی بجٹ،پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سخت،سرکاری ملازمین سراپا احتجاج

    وفاقی بجٹ 2022-23 آج پیش کیا جائے گا، اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس اور اطراف کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ریڈ زون سیل کردیا گیا جبکہ ایکسپریس چوک ، نادرا چوک پہلے ہی بند ہے،سرینا ہوٹل کا راستے پر بھی کنٹینرز لگا دئیے گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ اجلاس کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایوان کے باہر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق غیر متعلقہ افراد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ اجلاس میں صرف وہی شریک ہو سکیں گی، جنہیں اس سلسلے میں باقاعدہ مدعو کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں وفاقی بجٹ میں اپنے مطالبات منظور کروانے کے لیے سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاج کیا. رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے سرکاری ملازمین نے احتجاجی مارچ کی کال دی تھی

    مارچ کے سلسلے میں سرکاری ملازمین نے وزارت خزانہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کیا، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شاہراہ دستور کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا۔ اس موقع پراسلام آباد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

  • امریکہ اورچینی دفاعی حکام کے درمیان سنگاپورمیں اہم ملاقات جاری

    امریکہ اورچینی دفاعی حکام کے درمیان سنگاپورمیں اہم ملاقات جاری

    لاہور:امریکہ اورچینی دفاعی حکام کے درمیان سنگاپورمیں اہم ملاقات جاری ،اطلاعات کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان عالمی معاملات پرمشاورت اور بات چین کا ایک دور شروع ہوچکا ہے، اس سلسلے میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ آج چینی اور امریکی دفاعی سربراہان سنگاپور میں اپنی پہلی آمنے سامنے ملاقات کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔آخری اطلاعات کے آنے تک ملاقات جاری تھی

    چین امریکہ ٹیکنالوجی کی جنگ میں شدت،ٹرمپ نے حکمنامے پر دستخط کر دیئے

    اس سلسلے مین معروف چینی روزنامہ گلوبل ٹائمز نے پہلے ہی انکشاف کردیا تھا کہ "چینی وزیر دفاع وی فینگے جمعے کی سہ پہرشنگری لا ڈائیلاگ میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کریں گے۔”

    شنگری-لا ڈائیلاگ سیکورٹی سمٹ کا 19 واں ایڈیشن دو سال کے وبائی امراض سے متاثرہ وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ اتوار تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے لیے 42 ممالک کے اعلیٰ دفاعی اور سکیورٹی حکام اکٹھے ہو رہے ہیں۔

    چین امریکہ تجارتی جنگ، ختم ہو گی یا نہیں؟

    جاپان کے وزیر اعظم فومیوکشیدا اہم خطاب کریں گے۔ آسٹن ہفتے کے روز تقریب میں تقریر کرنے والے ہیں، جبکہ وی اتوار کو مقررین میں شامل ہیں۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جنوری 2021 میں بائیڈن انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے، آسٹن اور وی نے صرف ایک بار بات کی ہے — اس اپریل میں 45 منٹ کی ایک فون کال جسے پینٹاگون نے محض "اچھا” قرار دیا۔

    سنگاپور میں ان کی متوقع ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب واشنگٹن ایشیا پیسیفک کے خطے پر زیادہ توجہ دے رہا ہے، دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کو فروغ دے رہا ہے کیونکہ وہ بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    چین امریکہ پر برس پڑا،تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ

    آسٹن نے سنگاپور میں پہنچتے ہی ٹویٹ کیا، "کہ میں ہند-بحرالکاہل میں اپنے اتحاد اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا منتظر ہوں، اور امن اور سلامتی کے لیے خطے کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھاتا ہوں۔”

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا .اجلاس میں مالی سال 23-2022 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے.

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کابینہ کو بجٹ کے نکات پر بریفنگ دی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے خزانے پر 71 ارب 59 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

    بجٹ تقریر کے اہم نکات سامنے آئے ہیں ،بجٹ تقریر کے نکات کے مطابق دفاع پر 1450 ارب روپے خرچ ہوں گے حکومت کے قرض لینے کی حد جی ڈی پی کا 60 فیصد مقرر کی گئی ریونیو میں صوبوں کا حصہ 35 سو 12 ارب روپے رہا ترقیاتی بجٹ کے لیے 800 ارب روپے مختص ہیں رمضان پیکج کے لیے 5 ارب روپے مختص ہیں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام اب ایک کروڑ افراد کو فنڈز دے گا بجٹ کا حجم 9 ہزار500 ارب روپے ہوگا، صنعت کے لیے رعایتی گیس کی سہولت دی جائے گی صنعتوں کے ٹیکس ریفنڈ فوری دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے گوادر کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی وظائف بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جلد گیس کے نئے نرخوں کا اعلان کرینگے نیشنل یوتھ کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وفاقی حکومت کے اخراجات 530 ارب روپے ہیں گرین یوتھ مومنٹ کا آغاز کیا جائے گا،سابق حکومت نے پونے 4 سال کے عرصے میں 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا،

    نئے مالی سال کیلئے 9 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، خسارہ 4 ہزار ارب روپے سے زائد ہے قرض اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 5 سو 23 ارب روپے رکھے جائیں گے، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 2 سو 55 ارب روپے مقررکیا گیا ہے، دفاع کیلئے 1 ہزار 5 سو 86 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں سولر پینلز کی امپورٹ پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں کسانوں کےلئے ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں مقامی خیراتی اسپتالوں کو امپورٹ پر چھوٹ دینے کی بھی تجویز ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہاز شریف نے حکومتی اتحادیوں کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، حکومتی اتحادیوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بجٹ سے متعلق حکمت عملی پر بات ہو گی، اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس13 جون کوطلب،بجٹ پیش کون کرے گا؟معمہ بن گیا

    پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس13 جون کوطلب،بجٹ پیش کون کرے گا؟معمہ بن گیا

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو طلب کر لیا.پنجاب کا بجٹ 13 جون کی دوپہر دو بجے اسمبلی میں پیش کیا جاے گا تاہم
    یہ بجٹ کون پیش کرے گا؟ اس حوالے سے ابھی نوٹفکیشن ہونا باقی ہے.زرائع کے مطابق اسمبلی میں بجٹ وزیر خزانہ پیش کرتے ہیں مگر پنجاب کی نئی حکومت ابھی تک وزیر خزانہ کا تقرر نہیں کر سکی.اور نہ ہی ابھی تک کابنیہ کی تشکیل مکمل کی جا سکی ہے،زرائع کے مطابق پنجاب کابنیہ کیلئے میاں مجتبی شجاع الرحمان کا نام بطور وزیر خزانہ پنجاب زیر غور ہے.مگر ابھی تک ان سے وزارت کا حلف نہیں لیا گیا ،توقع ہے کہ آئیندہ 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب کابنیہ کی تشکیل مکمل کر لی جائے گی اور نئے وزراء حلف اٹھا لین گے.

    دوسری طرٍف پنجاب اسمبلی میں مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 25ہزار پر عملدرآامد کے مطالبے کی قرارداد جمع کرائی گئی ہے.قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی،قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ متعدد فیکٹریاں مزدور کو 18سے 20ہزار ماہانہ تنخواہ دے رہی ہیں ، مہنگائی کے دور میں مزدور کےلئے بیس ہزار میں گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے.

    قرارداد کے متن میں میں کہا گیا کہ مہنگائی کی وجہ سے سب سے زیادہ عام آدمی متاثر ہورہا ہے ، قرارداد میں وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ نجی فیکٹریوں میں مزدور کی کم از کم اجرت ماہانہ 25ہزار پر عملدرآمد کرایا جائے اورجو فیکٹری مالک مزدور کو 25ہزار سے کم تنخواہ دے اس کو بھاری جرمانہ کیا جائے.

    پنجاب اسمبلی میں آج ہی کے دن ایک اور قرارداد جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کوفعال کیا جائےاور مجسٹریٹوں کی تعداد بڑھائی جائے،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی

    قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پرئس کنٹرول کمیٹیاں اور مجسٹریٹ کی قلت کی باعث ناجائز منافع خور من مرضی کے ریٹ وصول کررہے ہیں ، دکاندارمارکٹیوں میں سبزیاں اور پھل اپنے ریٹس پر فروخت کررہے ہیں، سادہ لوح شہری ناجائز منافع خوروں کی رحم و کرم پر ہیں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری فعال کیا جائےاورلاہور سمیت صوبے بھر میں مجسٹریٹوں کی تعداد بڑھائی جائے.

  • عامر لیاقت حسین کو اللہ معاف فرمائے !بیرسٹر اعتزاز احسن

    عامر لیاقت حسین کو اللہ معاف فرمائے !بیرسٹر اعتزاز احسن

    لاہور:عامر لیاقت حسین کو اللہ معاف فرمائے !ان دعائیہ کلمات کا اظہار ماہرقانون چوہدری اعتزاز احسن نے سنیئر صحافی مبشرلقمان کے ساتھ ایک گفتگو میں کی ، ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی میں ان کے ساتھ رہے ہیں ، اچھے انسان تھے ،بس اب تواس امر کی ضرورت ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے

    اعتزاز احسن نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے فن خطابت اورگفتارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ گفتار کے غازی تھے اورایک اچھی طبعیت کے مالک شخص تھے ، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرما کران کو جنت میں داخل فرمائیں

     

    اس موقع پر سینیئر صحافی مبشرلقمان نے جاتے جاتے یہ بھی پوچھ لیا کہ پاکستان کی سیاسی صورت حال کوآپ کس نظرسے دیکھ رہے ہیں توانہوں نے جواب دیا کہ پاکستان دنیا کی واحد ملک ہے جس کےمستقبل کےبارے میں کوئی رائے قائم نہیں کی جاسکتی ہاں ماضی کے بارے میں‌ تو جوکچھ مرضی کہہ لیں لیکن کل کیا توقع کی جاسکتی ہے یہ بعید ازقیاس ہے

    چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ آپ کے سامنے ہی ہے کہ ایک شخص لندن میں بیٹھا ہوا اور وہ پاکستان میں اپنی مرضی کی حکومت چلا رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو نوازشریف ہی وزیراعظم ہے شہبازشریف تو ایک مہرہ ہی ہوسکتا ہے یا پھرمریم ہیں جواس وقت فعال ہیں

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ شخص جو کہ پنجاب کا پانچ مرتبہ وزیراعلیٰ رہا ہو اوراب وہ ملک کا وزیراعظم بن کرسیاہی وسفید کا مالک ہوتویا ایک اچھنبہ ہے ، ان کا کہنا تھا ہ وہ تو پہلے کہتے ہیں کہ پاک