Baaghi TV

Author: +9251

  • فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی:

    فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی:

    فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی واقعہ:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی کی گئی ہے ۔
    مزید تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اور ساتھ ہی نئی قیمت 1848 ڈالر فی اونس کر دی گئی ہے ۔
    جن شہروں میں حیران کن طور پر 850 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے کر دی گئی ہے ۔ان میں درج ذیل شہر شامل ہیں ۔
    کراچی
    لاہور
    اسلام آباد
    پشاور
    سکھر
    گوجرانوالا
    راولپنڈی
    فیصل آباد
    حیدر آباد
    یہ تمام شہر شامل ہیں ۔

    مزید یہ کہ فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 729 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی ہے ۔ اورنئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہو گئی ہے ۔

  • توانائی کی بچت،صوبوں کا  بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پراتفاق

    توانائی کی بچت،صوبوں کا بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پراتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی، ملک میں توانائی کے بچت کے اقدامات کے تحت بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے پر صوبوں نے اصولی اتفاق کیا ہے۔

    قومی اقتصادی کونسل نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے اصولی اتفاق کرلیا۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ نے دودن کی مہلت مانگی تاکہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی و کارباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کریں۔

    اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی چیف سیکریٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کی، وزراء اعلیٰ نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں لگنے والے چار پاور پلانٹس میں سے 1250 میگاواٹ کا سستا ترین پاور پلانٹ 2020ء میں فعال ہو جانا چاہئے تھا تاہم یہ منصوبہ ابھی تک فعال نہیں ہو سکا، اس کی تاخیر کا ذمہ دار کون ہے، قوم کو اس کا حساب کون دے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جتنے اچھے منصوبے بنائیں اگر ان پر عملدرآمد نہیں ہو گا تو بے سود ہیں، افسر شاہی کا یہ رونا جائز ہے کہ انہوں نے کام کیا اور انہیں پکڑ کر نیب کے عقوبت خانوں میں ڈالا گیا، ان بیورو کریٹس نے پاکستان کے اربوں روپے بچائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس میں شرکاء کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو حقیقت کا روپ دیں گے۔ وزیراعظم نے اپنی حکومت کی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا کہ برآمدات پر مبنی صنعت جس میں ٹیکسٹائل کا اہم کردار ہے وہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے ایگری انڈسٹریل انویسٹنمٹ کی طرف جائیں گے،

    گلف میں ٹیولپ کے بھرے جہاز پڑوسی ملک سے آتے ہیں، ہمارے پاس انڈسٹری اور ٹیکنالوجی ہو تو ہمارے پھل دنیا کی مارکیٹوں میں بہترین جگہ بنا سکتے ہیں، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں،

    اس کیلئے ترکی، چین اور جاپان سے بات کی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند کمپنیوں کے چھوٹے چھوٹے کاموں کی وجہ سے رکاوٹیں ہیں، اگر نگرانی اور تڑپ ہو تو پاکستان آگے بڑھے گا، آج ترکی، چین اور جاپان ہم سے ناراض ہیں، گذشتہ حکومت نے دوست ممالک اور سرمایہ کاروں کو ناراض کیا، دوست ممالک سے تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دے کر برآمدات کو 15 ارب ڈالر زتک لے جانے کا وزارت آئی ٹی کو ہدف دیا ہے اس کیلئے میں بھی وزیر آئی ٹی کے ساتھ بیٹھوں گا، بھارت کی آئی ٹی کی برآمدات 200 ارب ڈالرز ہیں جبکہ اس کے مقابلہ میں ہماری برآمدات 4 ارب ڈالرز سے بھی کم ہیں، بھارت میں بھی بیورو کریسی کیلئے ہم سے زیادہ سرخ فیتہ ہے تاہم اتنی زیادہ برآمدات کیسے ممکن ہوئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں خصوصی صنعتی زونز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،

  • یورپی یونین کی طرف سے تین روسی ٹی وی چینلزپرپابندی:روس بھی جواب دینےکےلیےتیار

    یورپی یونین کی طرف سے تین روسی ٹی وی چینلزپرپابندی:روس بھی جواب دینےکےلیےتیار

    ماسکو:یورپی یونین کی طرف سے تین روسی ٹی وی چینلزپرپابندی:روس بھی جواب دینےکےلیےتیار،اطلاعات کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا کہ ماسکو روسی ٹی وی چینلز پر پابندی کے فرانس کے فیصلے کا جواب دے گا۔

    یورپی یونین کی طرف سے تین روسی ٹی وی چینلز – رشیا پلینٹ، روس 24، اور انٹرنیشنل ٹی وی سینٹر – پرپابندی کے بعد روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فرانس کو سخت پیغام بھیجا ہے وزارت کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا، "فرانسیسی حکام نے ایک بار پھر ‘آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کے نظریات کو دبا کرخودغرضی کا مظاہرہ کیا ہے

    روس کون ہوتا ہےپوچھنے والا کہ نیٹوفن لینڈ اورسویڈن میں‌ جوہری ہتھیارنصب کرے گا

    روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ "یقیناً، ہم اس طرح کے غیر دوستانہ اقدامات کا جواب دینے کے لیے آپشنز تلاش کریں گے اور یقیناً جواب دیا جائے گا۔”وزارت نے یہ بھی ردعمل دیا کہ اگر مغرب نے روسی صحافیوں کو ستانا جاری رکھا تو روس اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے

    روسی ٹی وی چینلز پر لٹویا کی پابندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے زاخارووا نے اسے "میڈیا نسل کشی” قرار دیا۔ خاص طور پر، اس نے مقامی میڈیا واچ ڈاگ کے تمام روسی رجسٹرڈ ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی کے فیصلے کا حوالہ دیا۔

    انہوں نے کہا، "ان میڈیا آپریٹرز کا قصور یہ ہے کہ ان کے پاس روسی دائرہ اختیار کے تحت میڈیا آؤٹ لیٹ کے طور پر لائسنس حاصل کررکھے تھے،” انہوں نے مزید کہا، "اس اقدام کے نفاذ سے ملک کی تقریباً 40 فیصد آبادی محروم ہو جاتی ہے۔ روسی زبان میں معلومات کے تقریباً تمام ٹیلی ویژن ذرائع تک رسائی۔”ایک بڑا مسئلہ بن کررہ جائے گا

    روس یوکرین جنگ، یوکرینی فورسز کا اہم روسی جنرل کی ہلاکت کا دعویٰ

    زاخارووا نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ واشنگٹن اس کے برعکس دعویٰ کرنے کے باوجود روسی صحافیوں کو ویزا جاری نہیں کرتا اور نہ ہی اس میں توسیع کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ "ہم امریکی حکومتی اداروں اور عوام کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتے تھے کہ امریکہ میں روسی میڈیا کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

    روس نے 61 امریکی شہریوں پرسفری پابندیوں کی تصدیق کردی

    ترجمان نے مزید کہا کہ ماسکو میں امریکی صحافیوں کے لیے ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں روس میں تسلیم شدہ تمام امریکی میڈیا کے بیورو کے سربراہان کو مدعو کیا گیا تھا۔ انہیں امریکہ میں روسی صحافیوں کو درپیش تمام مشکلات کے بارے میں "نقطہ بہ نقطہ” بتایا گیا

  • ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز اور ہوم لینڈ رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے متاثرین میں چیک تقسیم

    ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز اور ہوم لینڈ رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے متاثرین میں چیک تقسیم

    قومی احتساب بیورو (نیب)،لاہور میں چیک تقسیم کرنیکی دوسری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز، ہوم لینڈ رئیل اسٹیٹ اور لینڈ ایکوزیشن کلکٹر میاں عبدالرؤف و دیگر کیخلاف مقدمات میں ملزمان سے برآمد کروائی گئی 36 کروڑ 71 لاکھ مالیت پر مشتمل رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے۔ نیب لاہور کے ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سید حسنین احمد نے تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

    تقریب میں متاثرین سے خطاب کے دوران نیب لاہور کے ڈائریکٹرسید حسنین احمد نے کہاکہ نیب لاہور نے گوجرانوالہ موٹرز کرپشن کیس میں ملزمان سے ڈیڑھ ارب (1.5 بلین) کی پلی بارگین کی ہے جبکہ اس رقم میں سے 1 ارب 21 کروڑ روپے متعلقہ متاثرین میں تقسیم بھی کئے جا چکے ہیں اسکے علاوہ ہوم لینڈ رئیل اسٹیٹ سکینڈل کیس میں نیب لاہور کیجانب سے 8 کروڑ 46 لاکھ روپے کی پلی بارگین کی گئی جو کہ مکمل رقم آج کی تقریب کے ذریعے متاثرین کو واپس لوٹائی جا رہی ہے۔

    ڈائریکٹر نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی اعلی قیادت کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ کرپشن کیسز میں ملوث بدعنوان عناصر سے فوری ریکوری کو یقینی بنایا جائے جبکہ نیب لاہور نے عوام کو منافع کا لالچ دے کر لوٹ مار کرنے والے عناصر کیخلاف درج مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

    سید حسنین احمد نے مزیدکہا کہ عوام سے دھوکہ دہی کے مقدمات میں مخصوص طبقہ کو ٹارگٹ کئے جانے کے شواہد حاصل ہوئے ہیں تاہم نیب آفیسران عوام کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سر توڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں حال ہی میں نیب لاہور کیجانب سے تاریخ کی سب سے بڑی 16 ارب مالیت کی پلی بارگین بھی کی گئی ہے تاکہ متاثرین کو ان کے نقصان کا ازالہ کروایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی حقیقی کامیابی ملزمان سے لوٹی گئی مکمل رقوم کی برآمدگی اور ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے۔

    تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ڈائریکٹرسید حسنین احمد نے 728متاثرین میں مجموعی طور پر 36کروڑ 71 لاکھ مالیت کے چیک تقسیم کئے تاہم متاثرین کیجانب سے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی سربراہی میں لاہور ریجن کی کارکردگی اور اعلی اقدامات کو بھرپورسراہا گیا.

  • پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

    پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

    پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایک ملزم جس کی تلاش کافی عرصے سے تھی ۔پولیس مسلسل اس ملزم کو تلاش کر رہی تھی ۔جب آخر کار یہ ملزم پولیس کے ہاتھ آ ہی گیا تو پولیس نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

    پولیس کی رپورٹ کے مطابق پھندو پولیس ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے لے کر جا رہی تھی۔لیکن جب آدھا راستہ گزر گیا تو اچانک سے ہی ایک مخالف فریق آ گیا اور اس نے پولیس کی حراست میں ملزم پر فائرنگ کرنا شروع کر دی تھی ۔

    مزید یہ کہ اس سب واقعے کے دوران پولیس نے بہت عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ فائرنگ کرنے والے ملزم کی کوشش کو نا کام بنانے میں کامیاب ہو کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور ساتھ میں اس سے ہر قسم کے غیر قانونی ہتھیار بھی ضبط کر لیے تھے۔

    اس سارے واقعے کا جب ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کو علم ہوا تو انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسر کے لئے نقد رقم اور اسناد کا اعلان بھی کیا ۔اور ان پولیس افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

  • دس جون کو پوری دنیا میں یوم حرمت رسول منایاجائےگا،علماء

    دس جون کو پوری دنیا میں یوم حرمت رسول منایاجائےگا،علماء

    چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمود طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران پارٹی کے لوگوں نے سرکار دو عالم اہلبیت اور ازواج مطہرات پر گستاخی کی جس پر عالم اسلام میں پہلی بار شدید ردعمل آیا ہے، بھارت سرکاری پر معافی مانگے،ملعون گستاخ کے خلاف قانونئ کارروائی کی جائے، قطر، کویت ایران، عمان سب نے مذمت کی ہے، ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں لیکن سرکار ناموس کی توہین کو برداشت نہیں کر سکتے.

    پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سینٹر لاہورمیں خطاب کرتے ہوئے طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر اس بات پر متفق ہیں جب تک بھارتی حکومت مجرموں کو سزا اور معافی نہیں مانگتی تب تک بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے، تمام مسلم ممالک نے احتجاجا بھارتی مصنوعات کو سٹورز سے باہر پھینک دیا ہے،

    طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سرکار کی گستاخی کو عالمی مجرم قرار دیا جائے، دس جون کو پوری دنیا میں یوم حرمت رسول منایاجائےگا۔ احتجاجی مظاہرے و جلسے جلوسوں میں پر امن انداز سے احتجاج کریں گے، فتنہ فساد پھیلانے والوں سے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، سب سے بڑی دہشت گردی ناموس رسالت کی توہین ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت سرکاری طورپر معافی نہیں مانگتی اس کا بائیکاٹ کیاجائےگا، گستاخ رسول پر مسلم حکمرانوں میں سب سے پہلے شہباز شریف کا بیان سامنے آیا،اس وقت مشکل وسطی و اسلامی دنیا میں بہت سخت ردعمل آیا ہے۔ فرانس نے گستاخی عمران خان کے دور میں ہوئے عالمئ سطح کا مسئلہ ہے اسے چھوٹے تناظر میں دیکھنا چاہئیے،پاکستان کا ہر مسلمان اور غیر مسلم یوم حرمت پر ہمارے ساتھ ہیں،ہم تحریک انصاف کا حصہ نہیں تھے ہماری جماعت تو متحدہ علما بورڈ ہے.

    اس موقع پرعلامہ محمد اکبر نے کہا کہ جمعہ کے روز یوم احتجاج یوم حرمت رسول کےطورپر منائیں گے، احتجاج ہمارا حق ہے اس کے خلاف قانون سازی کی ضرورت ہے، بھارت کشمیر اور مسلمانوں پر جو ظلم کررہاہے ،بھارت کا سوشل بائیکاٹ ہونا چاہیئے،دنیا نے بھارت کا بائیکاٹ کیاہے تو بھارتی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرے.

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں ہونی چاہئیے گستاخی کرکے ملک میں بدامنی کی کوشش کی ہے،سرکاری یا پرائیویٹ املاک کو عشق رسول کی محبت میں نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ دشمن نقصان چاہتا ہے۔

    عبد الوہاب روپڑی نے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے ہمیں کرنا چاہئیے پر امن ہو ،ہمیں ہر چیز سے زیادہ عزیز ناموس رسالت ہے ،جمعہ کے روز اہلیان پر امن احتجاج کریں ،بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر رمضان سیالوی کا کہنا تھا کہ یوم حرمت رسول جمعہ کو منایاجارہاہے سب لوگ حرمت رسول پر بات کریں گے،وزیراعظم کا یوم حرمت پر اقدام قابل تحسین ہے، نماز روزہ حج و زکوتہ ابھی لیکن سرکار سے کوئی چیز اچھی نہیں،

    مولانا محمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ سرکار دو عالم کی شان میں گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا، جب تک بھارت معافی نہیں مانگتا اس وقت تک بائیکاٹ جاری رکھیں گے.

  • ماں نے موبائل پر گیمز کهیلنے سے روکا تو بچے نے ماں کو ہی مار ڈالا

    ماں نے موبائل پر گیمز کهیلنے سے روکا تو بچے نے ماں کو ہی مار ڈالا

    ماں نے موبائل پر گیمز کهیلنے سے روکا تو بچے نے ماں کو ہی مار ڈالا:

    باغی ٹی وی : نئی دہلی کے ایک علاقے لکھنو میں بیٹے کو جب ماں نے موبائل پر گیمز کهیلنے سے روکا تو اس پر بیٹا بہت غصے میں آ کر اپنی ماں کو ہی مار ڈالا پھر اس واقعے کے بعد ماں کی لاش کے پاس پورے 3 روز تک بیٹھا رہا ۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بچے کی عمر 16 سال تھی ۔جب اس بچے نے اپنوں ہاتھوں سے یہ سب کیا تو اس کے بعد 3 روز لاش کے پاس بیٹھے رہنے کے بعد جب لاش کی بدبو اس سے برداشت نہ ہوئی تو بچے نے فوری طور پر پولیس کو اس خبر سے آغاہ کیا ۔

    جب پولیس نے اس سارے واقعے کی تفتیش کی تو 16 سالہ بچے نے جھوٹی کہانی بنا کر پولیس والوں کے سامنے پیش کر دی ۔لیکن پولیس نے تفتیش جاری رکھی تاہم دو سے ڈھائی گھنٹے کے بعد بچے نے اپنے جرم کا اعتراف کر ہی لیا ۔کہ اس سب واقعے کے پیچھے یہ خود تھا ۔

    پولیس نے جب پورا واقعہ سنانے کو کہا تو بچے نے بتایا کہ ماں نے گیم کهیلنے سے جب منع کیا تو میں نے ماں کو مار دیا اور 3 دن تک لاش کے قریب بیٹھا رہا تھا ۔اور بہن کو کمرے میں بند کر دیا تھا بچے ۔کا باپ بھارتی فوج کا افسر ہے۔ جوکولکتہ میں تعینات ہے۔ سارا واقعہ سننے کے بعد پولیس نے لڑکے کو گرفتارکرلیا ہے۔

  • برلن:تیزرفتارکارہجوم پرچڑھا دی گئی،ایک ہلاک اور دیگر زخمی

    برلن:تیزرفتارکارہجوم پرچڑھا دی گئی،ایک ہلاک اور دیگر زخمی

    برلن:تیزرفتارکارہجوم پرچڑھا دی گئی، ایک ہلاک اور دیگر زخمی ،اطلاعات کے مطابق جرمنی کے چہر برلن کی ایک مصروف سڑک پر ایک کار سوار نےاپنی گاڑی ہجوم پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم ایک درجن زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 10:30 بجے ہونے والا واقعہ جان بوجھ کرپیش آیا یاحادثہ ہےتاہم سیکورٹی ادارے اس بات کی حقیقت جاننےکی کوشش کررہےہیں،پولیس کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

     

    جرمنی میں یوکرینی فوجیوں کی تربیت شروع:روس سخت ناراض

    یہ واقعہ مغربی برلن کے مرکز میں اس کی مصروف ترین شاپنگ اسٹریٹ میں پیش آیا۔پولیس کے ترجمان تھیو کیبلٹز نے کہا کہ ایک درجن سے زائد زخمیوں میں شدید زخمی لوگ ہیں۔سیکورٹی اداروں کی طرف سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی سڑک سے اچانک مڑ گئی اور ایک دکان کے سامنے سے ٹکرانے سے پہلے فرش پر چڑھ گئی۔

    میڈیا کو جاری تصاویر سے کچھ صورت حال سامنے آئی ہے جس کے مطابق جائے وقوعہ کی تصاویر یہ ظاہر کرتی ہیں کہ چاندی کا رینالٹ کلیو کاسمیٹکس کی دکان میں ڈسپلے ونڈو سے ٹکرا گیا ہے۔ سڑک کے درمیان میں ڈھکی ہوئی لاش کی تصویریں بھی ہیں۔

    برلن پولیس سروس کے مطابق 130 کے قریب رضاکار اس وقت جائے حادثہ پر موجود ہیں۔برلن کی میئر فرانزیسکا گیفی نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ وہ "اس واقعے سے بہت پریشان ہوئی ہیں” اور انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے

    روس اورجرمنی میں اختلافات شدت اختیارکرگئے: 40جرمن سفارت کاروں کوملک چھوڑنےکاحکم

    برلن کی میئر فرانزیسکا گیفی کہتی ہیں کہ "مجھے دن کے دوران سائٹ پر صورتحال کا اندازہ ہوگا۔ میں 130 سے ​​زیادہ ایمرجنسی سروسز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ ان کے بروقت ردعمل اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کی۔”

    اداکار جان بیرومین نے ٹویٹ کیا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ قریب ہی تھے اور جائے وقوعہ سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ کار اسٹور کے سامنے سے ٹکرانے سے پہلے فٹ پاتھ پرچڑھی تھی۔

    اداکار کا کہنا ہے کہ پولیس کی موجودگی ناقابل یقین ہے۔ وہ علاقے کو صاف کر رہے ہیں۔” "لوگوں کو ہوائی جہاز پہنچانے کے لیے اب ہیلی کاپٹر آ رہے ہیں۔”یہ وہ علاقہ ہےجہاں 12 افراد اس وقت مارے گئے جب ایک ٹرک ڈرائیور نے جان بوجھ کر اپنی لاری کرسمس مارکیٹ میں لوگوں کے ہجوم پر چڑھا دی۔

    یورپ کا روس کے خلاف اتحاد:فضائی راستے بند:روسی طیارے گزریں گے توگرا دیں گے:جرمنی…

    یاد رہے کہ آئی ایس نے بعد میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی، جو کہ ایک ناکام پناہ گزین نے کیا تھا۔ حملہ آور کو بعد میں اطالوی پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

  • عام آدمی کوریلیف دینے کیلئےآخری حد تک جاوں گا، حمزہ شہباز

    عام آدمی کوریلیف دینے کیلئےآخری حد تک جاوں گا، حمزہ شہباز

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور ہر ضلع میں پرائس کنٹرول کی سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے وزیراعلی پنجاب پرائس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

    ڈیش بورڈ پر پرائس مانیٹرنگ کے لیے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرزاور اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کی آن لائن مانیٹرنگ شروع ہو جائے گی.

    پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سرگرمیوں کو بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے گا ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز روزانہ خود بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے پرائس کنٹرول کے لئے اضلاع کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے.

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پرائس کنٹرول سے منسلک ہوں گی۔اچھی کارکردگی پر متعلقہ ضلع کے افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اورخراب کارکردگی پر جواب طلبی ہو گی۔

    حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈیش بورڈ پر صبح 10بجے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گےجبکہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازنے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی شکایات درج کرانے کیلئے ٹول فری نمبر لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اور ہدایت کی کہ آئندہ 3 روز میں ٹول فری نمبر لانچ کرنے کے حوالے سے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی وزراء، پولیٹیکل اسسٹنٹس اور سیاسی رفقاء کو فیلڈ وزٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراء اور پولیٹیکل اسسٹنٹس کو فیلڈ وزٹ کے لئے اضلاع تفویض کئے جائیں گے۔ پرائس کنٹرول کے لئے یونین کونسل کی سطح پر فیلڈ وزٹ کئے جائیں۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ نچلی سطح پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے آپ سب کمر کس لیں۔ کمروں میں بیٹھ کر زمینی حقائق کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔عام آدمی مشکل میں ہے، ہم نے مل کر عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔حمزہ شہباز نے ایک بار پھر کہا کہ پنجاب حکومت چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت نہ دینے کے لئے وفاقی حکومت کو باضابطہ خط لکھے گی۔

    وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اچھا کام کرنے والی ملوں کے لئے سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھائیں گے، صوبہ بھر میں سستے آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں یوریا کھاد کی سیل کے میکانزم کو مزید موثر اور بہتر بنانے کا حکم دیا.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مخلوق خدا کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ ٹماٹر اور پیاز کی آنے والے دنوں میں قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی پلان تیار کیا جائے،اس ضمن میں ایڈوانس لائحہ عمل مرتب کیا جائے، سیاسی رفقاء اور انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں گے تو حقائق سے آگاہی ہو گی، عوام تکلیف میں ہیں ، مہنگائی کے ذمہ داروں کی چیخیں نکلیں مجھے پرواہ نہیں ۔

    حمزہ شہبازنے کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے آخری حد تک جاوں گا۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین،عطا تارڑ ، معاویہ اعظم، ملک ندیم کامران،ذیشان رفیق، رمضان صدیق بھٹی، سائرہ افضل، پولیٹیکل اسسٹنٹس، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ تمام کمشنرز اور ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

  • لندن:فلم’’لیڈی آف ہیون‘‘کے خلاف مسلمانوں کاسخت احتجاج،فلم کی نمائش منسوخ کردی گئی

    لندن:فلم’’لیڈی آف ہیون‘‘کے خلاف مسلمانوں کاسخت احتجاج،فلم کی نمائش منسوخ کردی گئی

    لندن :سینی ورلڈ نے نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمۃ الزہرا کے بارے میں بننے والی فلم کی برطانیہ میں تمام نمائشیں منسوخ کر دی ہیں،سنیما چین نے کہا کہ اس نے یہ فیصلہ "اپنے عملے اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا”۔

    120,000 سے زیادہ لوگوں نے دی لیڈی آف ہیون فلم کو برطانیہ کے سینما گھروں سے ہٹانے کے لیے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں۔ادھر اس فلم کے خلافسینما گھروں کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں‌،

    لیکن ہاؤس آف لارڈز کی پیر بیرونس کلیئر فاکس نے اس فیصلے کو "فنون کے لیے تباہ کن آزادی اظہارکی رائے کے لیے خطرناک” قرار دیا، جب کہ سیکریٹری صحت ساجد جاوید نے کہا کہ وہ اس کلچرل شو کی منسوخی پرتحفظات رکھتے ہیں‌

    یاد رہے کہ بولٹن کونسل آف مساجد نے اس فلم کو ’توہین آمیز‘ اور فرقہ وارانہ قرار دیا۔ بولٹن کونسل آف مساجد کے چیئرمین آصف پٹیل نے کہا کہ یہ فلم "فرقہ وارانہ نظریے سے جڑی ہوئی ہے” اور "آرتھوڈوکس تاریخی بیانیے کو غلط انداز میں پیش کرتی ہے اور اسلامی تاریخ کے سب سے معزز افراد کی بے عزتی کرتی ہے۔ ”

     

    یاد رہے دوسری طرف برطانیہ کے معروف اسلامی ادارے اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ متنازعہ فلم ’’لیڈی آف ہیون‘‘ کا بائیکاٹ کریں جو مسلمانوں میں تفرقہ پھیلانے کی کوشش کرتی ہے۔اتوار کے روزاسلامک ہیومن رائٹس کمیشن نے فلم کی نمائش پر تنقید کرتے ہوئے مسلم کمیونٹی پر زوردیا کہ وہ ایسے بدنیتی پر مبنی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

    برطانیہ میں 69 فی صد مسلمان اسلاموفوبیا کا شکار ہیں،سروے

    اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ابتدائی اسلامی تاریخ میں نامور مسلم شخصیات کی توہین آمیز تصویر کشی کے ساتھ، بشمول پیغمبر اسلام کی ازواج مطہرات، یہ فلم ایک صریح اشتعال انگیزی اور ایوانِ اسلام میں اختلاف اور تفرقہ کے بیج بونے کی ڈھٹائی کی کوشش کی نمائندگی کرتی ہے۔”

    "فلم کا مصنف، یاسر الحبیب، ایک مشہور نفرت پھیلانے والا ہے جسے نفرت سے بھرے فرقہ وارانہ بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے کویت میں قید کیا گیا تھا۔ اس کے خیالات اور سرگرمیوں کی سنیوں اور شیعوں نے یکساں مذمت کی ہے جنہوں نے اس کی فنڈنگ ​​اور سپورٹ کے ذرائع پر بھی سوال اٹھائے ہیں،”

    آسٹریا میں اسلاموفوبیا عروج پر:انتہاپسندوں کی طرف سے سخت حملے

    اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن ایک بدنام زمانہ نفرت انگیز مبلغ کو اختلاف کے بیج بونے کے لیے پلیٹ فارم دینے میں Cineworld گروپ کے مقاصد کی مذمت کرتا ہے۔ مسلم کمیونٹیز میں اس کے خلاف جذبات کی طاقت، مصنف کے مجرمانہ پس منظر اور فلم کے نقصان دہ ارادے کو دیکھتے ہوئے، کمپنی کو کبھی بھی اس کی نمائش کے لیے راضی نہیں ہونا چاہیے تھا، بیان میں مزید کہا گیا، "فلم مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے کے علاوہ۔ تقسیم کو ہوا دینے کی اس کوشش کے مقابلہ میں اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اکٹھے ہونے اور ایک متحدہ محاذ قائم کرنا چاہیے۔‘‘

    اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

    ‘جنت کی خاتون’ کیا ہے؟
    جان سٹیونسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پہلی فلم ہے جو حضرت فاطمۃ زہرا کی زندگی کی کہانی بیان کرتی ہے۔علماء نے فلم کی خراب پس منظر کی تحقیق اور اشتعال انگیز مواد کی مذمت کی ہے۔