Baaghi TV

Author: +9251

  • مشی خان کا عامر لیاقت سے سوال

    مشی خان کا عامر لیاقت سے سوال

    اداکارہ مشی خان جو ایک عرصہ سے اداکار ی کرتی تو نہیں دکھائی دے رہی ںلیکن دوسروں پر تنقید کرتی ضرور نظرآتی ہیں ۔مشی خان سیاسی طور پر عمرا ن خان کی بہت بڑ ی سپورٹر ہیں ان کا بس چلے تو وہ ہر ااس انسان کا منہ نوچ لے جو عمرا ن خان کو سپورٹ نہیں کرتا ۔ڈاکٹر عامر لیاقت جو پہلے عمران خان کے ساتھ تھے لیکن اب وہ ان کے خلاف بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور یہ چیز شاید مشی خان کو کھل رہی ہے اس لئے وہ کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں اور برس پڑتی ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت پر۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے جب سوال ہواکہ آپ کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی شادیوں سے کیا مسئلہ ہے تو انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے بس میں تو یہ کہتی ہوں کہ وہ اپنی شادیوں کے بعد اپنی بیویوں کے ساتھ تصاویر ہمیں کیوں دکھاتے ہیں؟ ٹاک ٹاک شئیر کرکے ہمیں کیوں دکھاتے ہیں وہ یہ سب کریں لیکن اپنے تک رکھیں ہمیں نہ دکھائیں اور وہ ایک نہیں چاہے ہزار شادیاں کریں ہمیں کیا مسئلہ ہے ۔اس انٹرویو میں مشی خان نے عامر لیاقت کا ایک بیان بھی انہیں یاد دلایا اور پوچھا کہ آپ نے تو باہر جانا تھا کیا ہوا آپ کے باہر جانے کے پلان کا؟ کیا کسی نے روک لیا ہے؟

  • آئمہ بیگ اور سجاد علی لندن کے کنسرٹ میں چھا گئے

    آئمہ بیگ اور سجاد علی لندن کے کنسرٹ میں چھا گئے

    نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکارہ آئمہ بیگ اور سجاد علی نے لندن میں ہونے والے کنسرٹ میں میلہ لوٹ لیا انہوں نے شو میںموجود پاکستانی شائقین کو اپنا دیوانہ بنا لیا ان کی شاندار پرفارمنس پہ شائقین جھومتے رہے ۔سوشل میڈیا پر اس شو کے حوالے سے وڈیوز بھی موجود ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح شائقین ان دونوں گلوکاروں کی پرفارمنس سے محظوظ ہورہے ہیں ۔یہی نہیں آئمہ بیگ نے اپنے اس شاندارشو کی کچھ تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے جاری کیں یہ خوبصورت تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان دونوں گلوکاروں کا یہ شو کتنا ہٹ رہا ہے ۔آئمہ بیگ اور سجاد علی کے مزید شوز بھی مختلف جگہوں پر ہونے جا رہے ہیں امید کی جا رہی ہے لندن میںموجود پاکستانی میوزک کے متوالے ان شوز میں شرکت کریں گے اور اپنے پسندیدہ گلوکاروں کی پرفارمنس سے لطف اندو ز ہوں گے ۔
    یادرہے کہ نوے کی دہائی میںپاکستانی پاپ میوزک اپنے پورے عروج پر تھا اور ہر دوسرا پاپ سٹار ہٹ تھا اور عوام کا پسندیدہ تھا بعض اوقات تو یہ طے کرنا مشکل ہوجاتا تھا کہ شہر میں اگر تین پاپ گلوکاروں کے شوز منعقد ہو رہے ہیں تو کس گلوکار کے شو میں جایا جائے ۔امید ہے کہ وہ دن دوبارہ وطن عزیز میں واپس آئیں گے اور لوگ اپنے ملک میں بھی خوشیوں کو دیکھ سکیں گے ۔

  • مس مارول کاحصہ ہیں یا نہیں ؟مہوش حیات نے سب بتا دیا

    مس مارول کاحصہ ہیں یا نہیں ؟مہوش حیات نے سب بتا دیا

    مہوش حیات جب ویب سیریز مس مارول کے پریمئیر پر نظر آئیں تو ایک کھلبلی سی مچ گئی کہ شاید یہ اس سیریز کا حصہ ہیں لیکن کہیں سے کوئی تصدیق نہیںہو پا رہی تھی لیکن ان کے پرستاروں میں بے چینی ضرور تھی ہر کوئی یہ جاننے کے لئے بے چین تھا کہ آخر حقیقت کیا ہے کیوں مہوش حیات ویب سیریز مس ماورل کے پریمئیر پر دیکھی گئی ہیں۔مہوش حیات نے اپنے پرستاروں کی اس بے چینی کو خودہی ختم کر دیا انہوں نے انسٹاگرام پر پریمئیر کی کچھ تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ میں مس مارول کا حصہ ہوں اور میں نے اپنے اس خوب پورا ہونے پرشکرانے کے نفل بھی ادا کئے ہیں۔ مہوش حیات کی اس پوسٹ کے بعد ان کے پرستاروں میں خوشی ایک لہر دوڑ گئی اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر مہوش کا شکریہ ادا کرتے رہے ۔مس مارول میں مہوش حیات کس قسم کا کردار ادا کریں گی اسکی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں تاہم خبریں ہیں کہ ممکنہ طور پر مہوش حیات اور فواد خان ویب سیریز کی ہیروئن کمالہ خان یعنی مس مارول کے پڑ پوتے اور پڑ پوتی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
    یاد رہے کہ مہوش حیات نے ٹی وی اور فلم دونوں جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے کافی برس کے بعد وہ ٹی وی پر ”میں منٹو نہیںہوں“ سے واپسی کررہی ہیںاس ڈرامے میں ان کے ساتھ ہمایوں سعید اور مایا علی دکھائی دیں گے ۔

  • فلم جوائے لینڈ پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کا پلان

    فلم جوائے لینڈ پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کا پلان

    کانز فلم فیسیٹیول میں جیوری ایوارڈ جیتنے والی فلم ”جوائے لینڈ“ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے ۔جب کانز فلم فیسیٹیول میں اس فلم کو عزت بخشی گئی ہے تب سے پاکستان میں بھی فلمی شائقین کی خواہش ہے کہ انہیں بھی یہ فلم دیکھنے کا موقع دیا جائے ۔رپورٹس کے مطابق یہ فلم جلد ہی سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی اور اس بات کی تصدیق لکھاری صائم صادق کی انسٹاگرام پوسٹ سے بھی ہو گئی ہے اس پوسٹ کے مطابق فلم جوائے لینڈ کو نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ ،آسٹریلیا ،کینڈا اور برطانیہ کے فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا جائیگا بعداذاں اسے پاکستان کے سینما گھروں کی زینت بھی بنایا جائیگا ۔صائم صادق کی پوسٹ کے مطابق ابھی فلم کو سڈنی کے فلم فیسیٹول میں پیش کیا جا رہا ہے پاکستا ن میںکب ریلیز کی جائیگی اس کا اعلان جلد ہی کیا جائیگا ۔
    یاد رہے کہ پروڈیوسر سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن کی اس ایوارڈ یافتہ فلم میں علی جونیجو، علینا خان، سفینہ جعفری اور دیگر اداکاروں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ پاکستان کی پہلی فلم ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں جیوری ایوارڈ ملا ہے ۔سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم کملی حال ہی میں سنیما گھروں یں ریلیز ہوئی ہے لوگوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے جا رہی ہے

  • آج بھی رکشے میں گھومتا ہوں:بھول بھلیاں ٹو کے ڈائریکٹر انیس بزمی

    آج بھی رکشے میں گھومتا ہوں:بھول بھلیاں ٹو کے ڈائریکٹر انیس بزمی

    بھول بھلئیاں ٹواور کئی سپر ہٹ فلموں کے ڈائریکٹر انیس بزمی کہتے ہیں کہ میں عام لوگوں میں رہتا ہوں ،رکشہ میں گھومتا ہوں ،دل میں کچھ نہیں رکھتا کسی سے کتنی بھی ناراضگی ہو دوسرے تیسرے دن وہ ناراضگی ختم کر دیتا ہوں۔انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے ساتھ جنہوں نے اچھا کیا ہے ان کو بھی اچھا سمجھتا ہوں جنہوں نے نہیں کیا ان کے بارے میں سوچتا ہوں کہ ان کی کوئی مجبوری رہی ہوگی ۔میرا ماننا ہے کہ جب ہم عام لوگوں سے دور ہوتے ہیں تو ہماری سوچ بھی بدل جاتی ہے جن لوگوں نے ایسا کیا انکو نقصان بھی ہوا ۔میں جب فلم بناتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ عام آدمی کیا دیکھنا چاہتا ہے اب اگر میرا ڈرائیور جس کو میں تنخواہ دیتا ہوں وہ میری بنائی فلم نہ دیکھے اور دوسروں کی بنائی فلمیں دیکھے تو اس کا مطلب یہی ہوا کہ میں ان لوگوں کے مزاج اور ان کے رہن سہن ان کی سوچ کی نمائندگی کرنے والی فلمیں
    نہیں بناتا ۔انیس بزمی نے مزید یہ بھی کہا کہ جو لوگ عام لوگوں سے دور ہوئے اپنی سوچ کا سٹینڈرڈ اونچا کیا تو ان کی فلموں میں بھی اس بات کی جھلک دکھائی دی لوگوں نے نہیں دیکھیں ان کی فلمیں جب ان کے ساتھ مسلسل ایسا ہوا تو ان کو سمجھ آئی کہ وہ کہاں غلطی کررہے ہیں ۔انیس بزمی جنہوں نے نانا پاٹیکر کے ساتھ تین فلمیں بنائیں ہیں ان کا ان کے بارے میں کہنا ہے کہ نانا بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بہترین انسان بھی ہیں ۔وہ بہت اچھے سے چلتے ہیں لیکن جب ان کو کوئی دھوکہ دے تو یہ چیز ان سے برداشت نہیں ہوتی ۔

  • سلمان خان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا

    سلمان خان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا

    اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو حال ہی میںایک بار پھر دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔میرے والد کو دھمکی آمیز خط مارننگ واک کے دوران ملا ہے ،میری کسی سے معمولی سی بھی دشمنی نہیں ہے آج کل کہ میں کسی پر شک کر سکوں ۔مجھے کوئی میسج یا دھمکی آمیز کال تاحال موصول نہیں ہوئی ۔
    سلمان خان کو ملنے والی دھمکی آمیز خط میں باقاعدہ یہ لکھا گیا کہ سلمان اور سلیم دونوں بہت جلد سدھو موسے والا بنا دئیے جاﺅ گے ۔خط پر G.B اورLB کہا جا رہا کہ جی بی سے مراد گولڈی بار اور ایل بی سے مراد لارنس بسنوئی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ہم حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتے کہ اس خط کے پیچھے کون ہے ۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم خان کو جو خط ملا ہے اس کی تحقیقات ہر سطح پر جاری ہیں ۔
    یاد رہے کہ لارنس بسنوئی سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکا ہے لیکن حال ہی میں جب انہیں پھر سے دھمکیاں دی گئیں اس کے بعد سلمان خان اور ان کے گھر کے باہر کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے ۔سلمان خان نے تو پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا کر معاملہ کلئیر کر دیا ہے کہ ان کی دشمنی کسی سے بھی نہیں ہے کہ انہیں دھمکیاں دی جائیں اب پولیس تحقیقا ت کیا بتاتی ہیں اس لئے سلمان خان کے پرستاروں کو انتظار کرنا ہو گا ۔

  • میں چپ ہوں بیمار نہیں:دھرمیندر

    میں چپ ہوں بیمار نہیں:دھرمیندر

    پچھلے دنوں اداکار دھرمیندر کے بارے میں یہ خبریں تھیں کہ ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ان کے پرستار یہ خبر سن کر کافی پریشان ہوئے ،اپنے پرستاروں کی پریشانی دیکھ کر دھرمیند ر کو ٹویٹر پر آ کر کہنا پڑا کہ میں ٹھیک ہوں آپ پریشان نہ ہوں۔دھرمیندر نے ٹویٹر پر ایک وڈیو جاری کی اس میں انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ پازیٹیو ربنیں ،پازیٹیو سوچیں ،زندگی آپکے لئے پازیٹیو بن جائیگی۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”میں چپ ہوں میں بیمار نہیں،کچھ نہ کچھ بات چلتی رہتی ہے ،ہوا افوا اڑاتی رہتی ہے ۔ دھرمیندر نے مزید کہا کہ وہ میرا گانا تھا نا ”برا مت سنو ،برا مت دیکھو برا مت کہو ۔انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں ایک دوسرے کے لئے اچھائی کا سبب بنیں زندگی بہت خوبصورت بن جائیگی۔
    دھرمیندر کے یوں سوشل میڈیا پر آکر اپنے پرستاروں سے بات کرنے کے عمل نے ان کے پرستاروں کی ساری پریشانی ختم کردی کیونکہ کافی دن سے وہ ان کی سخت بیماری کی خبریں سن کر کافی پریشان تھے ۔
    یاد رہے کہ دھرمیندر نے اپنی وڈیو میں جس گانے ”برا مت سنو،برا مت دیکھو“ کا زکر کیا وہ ان کی 1969کی فلم ” آیا ساون جھوم کے“ سے ہے اس گانے کو محمد رفیع نے گایا تھا ۔ دھرمیندر پر رفیع کے بہت سارے گانے فلمائے گئے اور تقریبا ہر دورسرا گانا سپر ہٹ رہا ۔

  • عالیہ بھٹ کی مصروفیات نے انکو بچا لیا

    عالیہ بھٹ کی مصروفیات نے انکو بچا لیا

    کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی لے بیٹھی بہت سارے شوبز ستاروں کو۔ان کی سالگرہ میںشرکت کرنے والا ہر دوسرا سٹار کورونا میں مبتلا ہو گیا ہے اس حوالے سے عالیہ بھٹ خوش قسمت رہیں وہ کورونا سے بچ گئیں ۔ کرن جو ہر کی سالگرہ کی تقریب سے قبل عالیہ اپنے پہلے ہالی وڈ پراجیکٹ ”ہارٹ آف سٹون“ کی شوٹنگ کےلئے بیرون ملک روانہ ہوگئیں ۔ان کی بہت کوشش تھی کہ وہ صرف ایک دن کے لئے انڈیا چلی
    جائیں اور سالگرہ میں شرکت کرکے واپس شوٹنگ پر آجائیں لیکن انہیں اجازت نہ مل سکی اور وہ سالگرہ میں شریک نہ ہو سکیں۔بین الاقوامی شوٹنگ کے قواعد و ضوابط شاید مختلف ہیںایک بار کہیں کوئی ٹیم شوٹنگ کے لئے پہنچ جائے تو پھر وہ اس لوکیشن کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتا ۔عالیہ بھٹ نے اس کے باوجود ہاتھ پاﺅں مارے کہ ان کو صرف ایک دن کا ریلیف مل جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ عالیہ کا سالگرہ میں نہ آنے کو اب ان کی خوش قسمتی کہا جا رہا ہے کیونکہ وہاں پہنچے بہت سارے ستارے کورونا جیسے مرض میں مبتلا اپنے گھروں میں قید ہیں اور عالیہ صحت مند ہیں اور اپنی شوٹنگ کرہی ہیں ۔
    یاد رہے کہ راج کپور خاندان کی بہو اور رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ کپور اپنی پہلی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ کےلئے آج کل لندن میں موجود ہیں عالیہ اپنے پہلے ہالی وڈ پراجیکٹ کو لیکر کافی خوش ہیں انہوں نے اس فلم کی شوٹنگ کے لئے روانہ ہونے سے قبل ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں بہت زیادہ نروس ہو ں ۔

  • آج عام انتخابات ہوں تو پی ڈی ایم اتحاد پی ٹی آئی کو شکست دے سکتا ہے، سروے

    آج عام انتخابات ہوں تو پی ڈی ایم اتحاد پی ٹی آئی کو شکست دے سکتا ہے، سروے

    لاہور:آج عام انتخابات ہوں تو پی ڈی ایم اتحاد پی ٹی آئی کو شکست دے سکتا ہے،یہ نئی ڈویلپمنٹ ایک سروے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے ، ملک میں اگر آج عام انتخابات ہوں تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے اتحاد کو 39 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

    پاکستان میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے نئی سروے رپورٹ نے پاکستان میں اس وقت سیاسی جماعتوں کی قوت کا ایک اندازہ کیا ہے ، یہ بات عوامی آراء جاننےکے تحقیقی ادارےانسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے میں سامنے آئی ہے۔

    پاکستان میں آئندہ الیکشن میں کیا صورت حال ہوگی اس کے متعلق سروے کے مطابق اگر آج عام انتخابات ہوں تو مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم کے اتحاد کو 39 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔سروے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 29 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آسکتی ہے۔

    دوسری طرف اسی حوالے سے دیئے گئے سروے کے مطابق انفرادی صورت میں 29 فیصد عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینےکا کہا جب کہ پچیس فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کے ارادے کا اظہار کیا۔جبکہ دیگرجماعتیں اس سے بھی پیچھے ہیں‌

    پاکستان میں‌آئندہ ہونے والے عام انختخابات کے حوالے سے ہونے والے سروے کے دوران نو فیصد افراد نے پیپلز پارٹی کو، تین فیصد نے جے یو آئی ف کو ووٹ دینےکا کہا، جب کہ سات فیصد نےکسی کو بھی ووٹ نہ دینےکا کہا۔

  • حکومت کا سرکاری ملازمین کو 3 اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

    حکومت کا سرکاری ملازمین کو 3 اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد:حکومت کا سرکاری ملازمین کو 3 اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ،اطلاعات ہیں کہ اس سلسلے میں کارکردگی کی بنیاد پر 2 ماہ تک کی بنیادی تنخواہیں اضافی ملیں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنائی ہے حکومت نے وفاقی ملازمین کو تنخواہ کے برابر خصوصی معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ معاوضہ دس جون کو پیش ہونے والے وفاقی بجٹ تیار کرنے والے ملازمین کو دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کو اضافی دیا جانے والا معاوضہ انکی ایک ماہانہ تنخواہ کے برابر ہو گا۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کو ملنے والے خصوصی ٹاسک بخوبی سرانجام دینے پر بھی اضافی معاوضہ ملے گا وہ بھی ایک تنخواہ کے برابر ہی ہو گا۔

    بجٹ تیار کرنے والے ملازمین میں سے وزیراعظم کے دفتر۔وزارت خزانہ ریونیو ایف بی آر اور وزارت منصوبہ بندی کو ایک تنخواہ کے برابر ادائیگی کی جائے گی
    واضح رہے کہ ہر سال وفاقی حکومت بجٹ پاس ہونے کے بعد بجٹ کی تیاری میں مدد کرنے والے وفاقی ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیتی ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت میں بھی بجٹ پاس ہونے کے بعد ملازمین کو اضافی تنخواہ دی جاتی رہی ہے ۔تحریک انصاف کے دور میں قومی اسمبلی کے ملازمین کو بھی بجٹ پاس ہونے کے بعد اضافی تنخواہ ملتی رہی ہے تا ہم اس بار اتحادی حکومت نے ابھی تک قومی اسمبلی ملازمین کا نام شامل نہیں کیا۔ ممکنہ طور پر بجٹ پاس ہونے کے بعد اسمبلی ملازمین کو بھی اضافی معاوضہ دیا جا سکتا یے

    دوسری طرف اس سلسلے میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بتدریج کمی کی جائے گی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 28400 میگاواٹ ہے جبکہ دستیاب بجلی 25600 میگاواٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب اور رسد میں 4600 میگاواٹ کا فرق ہے۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ورکنگ گروپ نے غور و خوض کے بعد توانائی بحران کے حوالے سے کچھ اقدامات تجویز کیے جن میں سب سے پہلے ہفتے کی چھٹی بحالی کرتے ہوئے پانچ دن کام اور اس کے ساتھ ایک دن ورک فرام ہوم کی تجویز تھی۔ ’وزارت توانائی کی جانب سے جمعے کے لیے ورک فرام ہوم کی بھی ایک تجویز آئی ہے جس کے لیے وزیراعظم نے ایک کمیٹی تشکیل کی ہے۔‘ان کے مطابق غیرمعمول صورتحال کے پیش نظر کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

    ’کابینہ ارکان اور حکومتی حکام کے بیرون ملک جا کر علاج کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ سرکاری دفاتر کی تزئین و آرائش کا سامان خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‘ان کے مطابق حکومت نے سرکاری استعمال میں ہر طرح کی گاڑیوں کی خریداری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کو جلد بند کرنے کی بھی تجویز آئی تھی، اس پر ایک اجلاس ہوگا جس میں تمام صوبوں سے متعلقہ حکام شرکت کریں گے