بالی وڈ کامیڈین بھارتی سنگھ جن کو ہر سطح پر خاصا پسند کیا جاتا ہے ان کے پرستار صرف بھارت میں ہی نہیں پاکستان میں بھی موجود ہیں نے حال ہی میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد اس کے دو ماہ کے ہوجانے پر کیک کاٹا. کیک پر بیٹے کا نام لکھا یوا تھا یوں ان کے بیٹے کا نام کیا یہ جانا سب نے۔ بھارتی نے اس موقع پر ایک وڈیو بھی جاری کی اور اس میں اپنے بیٹے کی شکل نہیں دکھائی۔ یاد رہے کہ جب سے بھارتی سنگھ کے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے انہوں نے اپنے بیٹے کی شکل کسی کو نہیں دکھائی اسکے پیچھے کیا راز یا منطق ہے یہ تو بھارتی ہی بتا سکتی ہیں۔ صرف بھارتی سنھگ ہی نہیں بہت سارے ایسے ستارے ہیں جو اپنے بچوں کو دنیا کی نظر سے چھپا کر رکھتے ہیں۔
بھارتی سنگھ ماضی میں مختلف تنازعات کا شکار بھی رہیں لیکن ان کی مقبولیت میں کبھی بھی کمی نہیں آئی۔ بھارتی کو ان کے ہلکے پھلکے انداز میں کامیڈی کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے بھارتی کامیڈی کے مختلف پراگراموں میں شرکت کرتی ہیں اور ان کے سٹیج پر آتے ہی وہاں موجود لوگوں کے ہنسی کے فوارے چھوٹ جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی سنگھ سال 2017 میں رئیلیٹی شوز کے میزبان ہرش لمباچیا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ان کے ہاں جب بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تو ان کے شوہر ہرش نے انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی ایک تصویر اپ لوڈ کرکے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔
Author: +9251
-

کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنے دو ماہ کے بیٹے کی منائی خوشی
-

بگ باس کی ونر تیجیسوی کیا بن پائیں گی ڈریم گرل ٹو؟
بگ باس 15 کی ونر تیجیسوی پرکاش کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی اداکار ایوشمان کے ساتھ فلم ڈریم گرل ٹو میں نظر آئیں گی۔ اس سلسلے میں ان کا آڈیشن بھی ہو چکا ہے اور خبریں ہیں کہ انہیں اس فلم کے لئے سلیکٹ کر لیا جائیگا۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ تیجیسوی کو ایکتا کپور نے اپنے ایک پراجیکٹ میں سائن کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ایکتا کپور کو ابھی تک ہاں میں جواب نہیں دیا ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ میں دلچپسی نہیں رکھتیں لیکن ان کی یہ خواہش ضرور ہے کہ ان کی سلیکشن فلم ڈریم گرل ٹو کے لئے ہو جائے۔ یا د رہے کہ تیجسوری پرکاش نے بگ باس پندرہ جیتا تھا۔ چار ماہ تک چلنے والے اس شومیں تیجسوی پرکاش سب سے مضبوط امیدوار قرار پائیں
جب کہ پراتک سہجپال اور کرن کندرا دوسرے اور تیسرے رنر اپ قرار دیے گئے
بگ باس 15 کے فائنل میں تیجسوی پرکاش، کرن کندرا، پراتک سہجپال، شمیتا شیٹی اور نشانت بھت سمیت 5 امیدوار پہنچے تھے جنہیں فائنل میں ایک سوٹ کیس پیش کیا گیا جس کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی۔اس دوران فائنلسٹ کی دوڑ میں شامل نشانت بھت نقد رقم لے کر شو سے باہر ہو گئے۔بگ باس جیتنے کے بعد تیجیسوری کو مختلف قسم کی آفرز آرہی ہیں اب دیکھتے ہیں کہ وہ کس کس آفر کو کن شرائط پر قبول کرتی ہیں۔ -

سارا علی خان کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟
بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کی خواہش کیا ہے انہوں نے سب کھل کر بتا دیا ، وہ کہتی ہیں کہ میری خواہش ہے کہ میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کوئین کا کردار ادا کروں۔ سارا علی خان نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں یہ موقع ضرور میسر آئیگا۔ صرف سارا علی خان ہی نہیں بلکہ ہر دوسرے نیو کمر کی خواہش ہے کہ اسے سنجے لیلا بھنسالی جیسے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔ سارا علی خان کی ہم عمر عالیہ بھٹ نے حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگو بائی میں ایسا میچور کردار ادا کیا ہے کہ دیکھنے والی ہر آنکھ دنگ رہ گئی کہ ایک کم عمر اداکارہ ایسے میچور کردار بھی کر سکتی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی جانتے ہیں کہ کسی بھی اداکار سے کام کیسے لینا ہے اور اسکی چھپی ہوئی فنکارانہ صلاحیتوں کو باہر کیسے نکالنا ہے۔اسی لئے تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس جیسے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے چاہے ایک بار ہی سہی۔
یاد رہے کہ سارا علی خان چھوٹے نواب سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی صاھبزادی ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم حال کرنے والی بالی وڈ اس اداکارہ نے چند برس قبل اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے اترنگی ، لو آج کل، سمبا ، کیدار ناتھ ، کلی نمبر ون اور دا امورٹل ایشوتھاما جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ سارا علی خان بہت اچھی رقاصہ بھی ہیں۔
سارا علی خان کی اپنی والدہ امرتا سنگھ کے ساتھ محبت کا یہ عالم ہے کہ وہ کہتی ہیں کہ وہ میری تیسری آنکھ ہیں میں ان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑسکتی بلکہ ایک انٹرویو میں مذاق میں بولیں کہ جو مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے اسے میرے گھر میں ہی شفٹ ہونا پڑے گا کیونکہ میں اپنی والدہ کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔ -

معروف ڈائریکٹر امین اقبال کے بیٹے پر نامعلوم افراد کا حملہ
عشق لا اور فلم رہبرا جیسے پراجیکٹس کے ڈائریکٹر امین اقبال نے گزشتہ رات فیس بک پر ایک پوسٹ اپلوڈ کی جس میں کچھ یوں لکھا’
”میرے بیٹے سالار کو کچھ لڑکوں سر پر بوتل ماری۔اور جسم پر ڈنڈے برسائے۔میں نے سات بج کر پانچ منٹ پر پولیس ھیلپ لائن پر مدد مانگی اور میڈیکل ایڈ مانگی۔1122 سے پندرہ منٹ میں لوگ پہنچے اور انہوں نے کہا کہ اگر پولیس رپورٹ کروانی ھے تو کچھ انتظار کریں پولیس آئیے گی تو ھسپتال جانا ھو گا۔آدھ گھنٹے بعد وہ بھی چلے گئیے میں دوبارہ ھیلپ لائین کال کی۔لیکن ابھی تک جب کہ ایک گھنٹہ پنتالیس منٹ ھو چکے کوئی نہیں پہنچا۔ ”
کچھ ہی دیر کے بعد انہوں نے ایک دوسری پوسٹ لگائی جس میں کچھ یوں لکھا”میں نے اپنی زندگی میں پولیس کے ڈنڈے اور فوجیوں کے بوٹ کھائے۔لیکن آج تک نا کبھی میرا چالان ھوا اور نا مجھ پر کوئی مقدمہ بنا ۔اور نا ھی مایوس ھوا۔کیونکہ لڑنا جانتا تھا۔اور جانتا تھا اس ملک کی زمین کو میرے آباؤ اجداد کی لاشوں کی کھاد سے سینچا گیا ھے اس لئیے یہ زرخیز ھے۔آج تک کبھی اپنی کامیابی کے نشے میں یہ بھی کسی کو نہیں کہا کہ تم جانتے ھو میں کون ھوں۔اپنے طاقتور دوستوں کی دھونس بھی کبھی نہیں دی نا ان سے کبھی اس سسٹم کے کان مروڑنے کے لئیے مددمانگی۔لیکن آج اپنے بیٹے کے لئے جب سسٹم کی طرف دیکھا تو مایوس ھوا۔بہت مایوس ھوں۔ اپنی مایوسی میں تقسیم نہیں کرنا چاھتا تھا۔کیوں آپ لوگ تو پہلے سے مایوس ھو۔ پر
بس اب سب ٹھیک ھے یہ چوٹیں مہروز کو نہیں میرے دوسرے بیٹے سالار کو لگی ھیں۔اب وہ خیریت سے ھے ۔آپ سب کی دعاؤں اور مدد کے لئیے فون کالز کا شکریہ۔”
تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ امین اقبال کے بیٹے کو کس نے مارا کیوں مارا کیا ہوا۔ -

مشی خان کے عفت عمر پر تنقید کے نشتر جاری
اداکارہ و ماڈل عفت عمر جنہوں نے حال ہی میں کچھ انٹرویوز دئیے ہیں ان میں سے کسی ایک انٹرویو میں ٹی وی ڈراموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت ہی گندا ڈرامہ بن رہا ہے اور اتنا گندا ڈرامہ بننے پر میں اس کام کا حصہ نہیں رہ سکتی بلکہ انہوں نے یہاں تک کہا کہ جس طرح کا کام ہو رہا ہے مجھے شرمندگی ہے کہ میں اس کا حصہ ہوں، اس لئے میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کر چکی ہوں، عفت عمر نے یہ بھی کہا کہ جتنی خراب فلمیں بن رہی ہیں ان کو دیکھ کر میں اپنا وقت ضائع نہیں کر سکتی۔ عفت کے ایسے بیانات پر مشی خان جو کہ سوشل میڈیا پر بہت ایکٹیو رہتی ہیں ان کو آیا غصہ اور انہوں نے عفت کو ایکبار پھر آڑھے ہاتھوں لے لیا اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب عفت عمر کی شکل ہمیں کم کم دیکھنے کو ملے گی لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ اب وہ مریم نواز کے جلسوں میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔ مشی خان کی یہ پوسٹ خاصی وائرل ہوئی ہے لیکن تاحال عفت عمر نے اس پوسٹ پر کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا ۔

عفت عمر نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں مشی خان کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مشی خان ہوں یا کوئی بھی اور مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا سوچ رہا ہے اور کیا کہہ رہا ہے مجھے بس جو ٹھیک لگتا ہے میں وہی کہوں گی اور وہی کروں گی۔ یاد رہے کہ مشی خان عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں اور جو بھی ان کے خلاف کوئی بات کرتا ہے تو وہ خوب اسکی تسلی کرتی ہیں جبکہ عفت ماضی میں عمران خان کی سپورٹر تھیں لیکن اب وہ ان کو سپورٹ نہیں کرتیں اور کہتی ہیں کہ ان کو سپورٹ کرنا میری سب سے بڑی غلطی تھی ایسی غلطی کہ جس پر آج تک شرمندہ ہوں۔
یوں سیاسی پسند نہ پسند کے چکر میں ہرکوئی ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں لگا ہوا ہے دیکھتے ہیں کہ یہ جنگ کہاں جا کر رکتی ہے۔ -

عائشہ عمر کی جذباتی پوسٹ نے سب کو کر دیا جذباتی
اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شئیر کرتے ہوئے ایک سوال کیا ہے لوگوں سے کہ اکیلی لڑکی کو گھر سے باہر نہیں جانا چاہیے اور نہ گھر کےاندر رہنا چاہیے تو پھر سے کہاں رہنا چاہیے کہ وہ محفوظ رہے؟
عائشہ عمر کو ایسی پوسٹ لگانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کیونکہ گزشتہ روز کراچی میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، ایسا واقعہ کہ زمین پھٹ جائے یا آسمان گر جائے۔ کورنگی کے تھانے میں درج مقدمے کے مطابق باپ نے دو مردوں کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کا ریپ کر دیا بچی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او کورنگی کے مطابق متاثرہ بچی نے بتایا ہے کہ اسکا والد خود بھی ریپ کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں کو بھی لیکر آتا تھا اور گزشتہ روز بھی اس نے
ایسا کیا تو ان کی کوئی رشتہ دار جب گھر میں آئے تو بچی نے واقعہ کی ساری تفصیل انہیں بتائی تو وہ بچی کولیکر تھانے پہنچ گئے تب جا کر ایف آئی آر درج ہوئی اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا تو ہر کسی نے جہاں استغفار پڑھا اور اسے قیامت کی نشانی کہ، وہیں عائشہ عمر کا دل بھی بھر آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لگائی اور لوگوں سے سوال کر دیا کہ لڑکی خود کو محفوظ رکھنے کےلئے کہاں جائے؟ کیونکہ نہ وہ گھر رہ سکتی ہے نا باہر جا سکتی ہے وہ کہیں بھی محفوظ نہیں۔ عائشہ عمر کی یہ جذباتی پوسٹ دیکھ کر بہت سارے لوگوں نے جواب دئیے اور متاثرہ بچی کے حق میں بات کرتے ہوئے پولیس سے ڈیمانڈ کی کہ ان ملزمان کو جلد سے جلد عبرتناک سزا دی جانی چاہیے یہ ملزمان کسی صورت نہیں بچنے چاہیں اور سزا بھی ایسی ہونی چاہیے کہ کوئی بھی دوسرا ایسا گناہ کرنے سے پہلے دس بار سوچے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی فنکار نے کسی عام آدمی کے حق میں آواز اٹھائی ہے اس سے قبل بھی بہت سی اداکارائوں نے مختلف واقعات کے رونما ہونے پر آواز اٹھائی اور سوسائٹی کے گندے چہروں پر طمانچہ مارنے والے سوالات کئے اسکی مثال قصور میں ننھی کلی زینب کے ساتھ ہونے والا ظلم تھا اس پر ماہرہ خان، صبا قمر،اشنا شاہ ،سجل علی ،صبور علی و دیگر نے آواز اٹھائی صبا قمر تو باقاعدہ ایک پروگرام میں زینب کے ساتھ ہونے والے ظلم پر رو پڑیں تھیں۔
-

عمران خان کی متوقع آمد، بنی گالہ کی سیکورٹی سخت
اسلام آباد:سابق وزیراعظم چیئرمین PTI عمران خان کی بنی گالہ متوقع آمد کے پیش نظر بنی گالہ کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔تاہم اسلام آباد پولیس کوعمران خان کی ٹیم کی طرف سے واپسی کی کوئی کنفرم اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
شمالی وزیرستان:پاک فوج کی چوکی پردہشت گردوں کا حملہ:عمران خان وطن پرقربان ہوگئے
ترجمان پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی، اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں خصوصی سکیورٹی تعینات کردی۔پولیس کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اجتماعات پر پابندی ہے، پولیس افسران غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات مہنگی،سابق وزیراعظم عمران خان کی عوام سے پر امن احتجاج کی اپیل
ترجمان نے کہا کہ بنی گالہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے، مشکوک سرگرمی دیکھی جائے تو فوری 15 پر اطلاع دی جائے، پولیس عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔
گلگت بلتستان پی ٹی آئی اختلافات:عمران خان نے سب کوپشاورطلب کرلیا
ادھر پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر بنی گالہ میں ہوگا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور اور مشاورت ہوگی۔
چیئرمین PTI عمران خان کی بنی گالہ متوقع آمد کے پیش نظر بنی گالہ کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔تاہم اسلام آباد پولیس کوعمران خان کی ٹیم کی طرف سے واپسی کی کوئی کنفرم اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ pic.twitter.com/y1OnIQ2V6i
— Islamabad Police (@ICT_Police) June 4, 2022
اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق اہم فیصلوں پر بھی مشاورت کریگی۔تحریک انصاف نے کور کمیٹی ممبران کو کل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
-

پنجاب پولیس نے نئے مالی سال کیلئے 158 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
لاہور:حکومت کے لئے ایک اور اہم ادارے کی جانب سے ڈیمانڈ آ گئی، پنجاب پولیس نے نٸے مالی سال 2022/2023کے لیے 158ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا ہے۔
ذراٸع کے مطابق پنجاب پولیس کی سوا دو لاکھ سے زاٸد فورس کے لیے پنجاب پولیس کے سربراہ راؤسردار علی خان نے نٸے مالی سال 2022/2023کے لیے 158ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا ، بجٹ تنخواہوں، اخراجات،سامان کی خریداری سمیت دیگر کے لیے مانگا گیا ہے۔
ذراٸع کا کہنا ہے کہ لیس کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں سب سے زیادہ 120 ارب مانگا گیا ہے جبکہ 25ارب پیٹرول کے لیے، ڈیڑھ ارب بجلی کے بلز کی مد اور تین ارب روپے یونیفارم کی مد میں مانگے گئے ہیں۔
ذراٸع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں تین ارب اور متفرق و اینٹی رائٹ کے اخراجات کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے طلب کیے گئے ہیں جبکہ گاڑیوں، بلڈنگز اور مینٹیننس کی مد میں دو ارب، متفرق اخراجات کی مد میں 7 ارب، ایل پی آر کی مد میں ڈیڑھ ارب مانگے گئے ہیں۔
ذراٸع کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے دوران سروس فوت ہونے والے افسران و ملازمین کے لیے 3 ارب، شہدا کے لیے 50 کروڑ روپے کا بجٹ مانگا ہے جبکہ متفرق گاڑیوں و دیگر سامان کی خرید وفروخت کی مد میں 7 ارب روپے طلب کیے گئے ہیں۔
سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری
بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا
ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا
اگست سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونےکا امکان:اوپیک نے روس سے مدد مانگ لی
-

پاکستان میں امریکی قونصل جنرل کرکٹرز سے ملاقات کے لیے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے
لاہور: امریکی قونصل جنرل ویلیم ماکانیولے قومی کرکٹرز سے ملاقات کے لیے لاہور کے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔اطلاعات کے مطابق ویلیم ماکانیولے نے قذافی اسٹیڈیم میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی۔ انہوں نے امریکی قونصل جنرل خانے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ حیرت زدہ کیا ہے۔ بہترین لوگ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بہترین کرکٹ بھی کھیلی جاتی ہے۔
امریکی سفارتکار نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم اس وقت اپنی پرفارمنس کے ذریعےعروج پر ہیں۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی مجوزہ سیریز کے متعلق کہا کہ بابر اعظم کے بلے سے چھکے لگنے والے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیز رفتار باؤلنگ دکھانے والے ہیں۔ میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران مزید پش اپس لگانے کے لیے تیار ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ویلیم ماکانیولے کی پش آپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، انہوں نے پی ایس ایل سیزن 7 میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کیا تھا۔
ادھرشاہین شاہ آفریدی جن کی بیٹنگ ویڈیوز حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں، انہوں نے 45 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کر ڈالی، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے لاہور میں لگایا جانے والا پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا.آخری دن بھی کرکٹرز نے پریکٹس کی، قومی اسکواڈ آج لاہور سے ملتان پہنچ جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے آخری روز بھی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا۔پریکٹس میچ میں ٹیم منیجمنٹ نے بیٹرز اور بولرز کو ٹارگٹ د یے، قومی کرکٹر خوشدل شاہ نے 64 ، عبداللہ شفیق نے 51 ، شاہین شاہ آفریدی نے 50 ،محمد رضوان نے 33، افتخار احمد نے 32 اور محمد وسیم جونیئر نے24 رنز بنائے۔
حسن علی ، شاداب خان اور خوشدل شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہنواز دھانی اور افتخار احمد نے بھی ایک، ایک وکٹ لی۔قومی اسکواڈ اب ملتان پہنچے گا جہاں پہلے ون ڈے کے آغاز سے قبل دو دن مزید پریکٹس کرے گا۔
دوسری جانب مہمان ویسٹ انڈین ٹیم 6 جون کو اسلام آباد پہنچے گی اور خصوصی پرواز کے ذریعے ملتان آئے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آٹھ جون کو کھیلا جائے گا۔
سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری
بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا
ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا
اگست سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونےکا امکان:اوپیک نے روس سے مدد مانگ لی
-

وزیراعظم امرا اورنفلی حج کرنے والوں کوسبسڈی نہ دیں:طاہراشرفی
لاہور:پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے وزیراعظم شہبازشریف سے ایک درخواست کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کریں جس میں انہوں نے حجاج کےلیےسبسڈی کا اعلان کیا ہے ، طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ پاکستان مشکل میں ہے اور وزیراعظم کواپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے
اپنے ویڈیو پیغام میں طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ حج ایک دینی فریضہ ہے اورایک مقبول عمل بھی ہے ، پاکستان اس وقت سخت معاشی صورت حال سے دوچار ہے اورحکومت کی طرف سے حجاج کو سبسڈی دی گئی ہے جس کی مد میں کروڑوں روپے حکومت کودینے پڑیں گے جہ کہ درست نہیں ہے ، طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اہل ثروت بھی اس چیز کا خیال رکھیں کہ وہ اپنے خرچ پر ہی حج کریں اور حکومت پر بوجھ نہ بنیں
طاہر اشرفی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہےکہ وہ حضرات جوپہلے حج کرچکے ہیں اور اب نفلی حج کرنا چاہتےہیں ان کو بھی سبسڈی نہ دی جائے ، طاہر اشرفی نے ایک اور برادر اسلامی ملک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی کچھ ایسے ہی حالات ہیں مگروہاں حج پاکستان سے بھی مہنگا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور اہل ثروت اور نفلی حج کرنے والوں کو سبسڈی نہ دیں تاکہ ملکی خزانے پر اس کے منفی اثرات مرتب نہ ہیں
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کرونا کی بدولت دنیا میں خوفناک صورتحال بنی ہوئی ہے حکومت سعودی عرب نے حج سے متعلق جو فیصلہ کیا ہے اس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں.
اس سال 10 ہزار کے لگ بھگ عازمین حج ادا کر سکیں گے جن لوگوں نے حج کے ارادے کئے تھے اللہ ان کو اجر دے گاجن لوگوں نے نفلی حج کے لئے اپلائی کرنے والے اپنے پیسے غریبوں میں تقسیم کریں.
انہوں نے کہاہم سمجھتے ہم قربانی کا مسلہ بہت اہم ہے پاکستان میں اکثر لوگ نفلی قربانی کرتے ہیں میں درخواست کرتا ہوں کہ عید کے دوران نفلی قربانی کے بجائے پیسے غربا میں تقسیم کریں.
سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری
بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا
ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا
اگست سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونےکا امکان:اوپیک نے روس سے مدد مانگ لی