آج سے کوئی دو دہائیاں قبل ریلیز ہونے والی فلم ”کبھی خوشی کبھی غم “ میں شاہ رخ خان اور کاجول کا بیٹے کا کردار نبھانے والے جبران خان فلموں میں واپسی کررہے ہیں ، جس فلم سے وہ فلمی دنیا میں واپسی کررہے ہیں اس کا نام ہے ”عشق وشق“ ۔ جبران خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور چلبلی اداکارہ کاجول کے بیٹے کا کردار بڑی خوبصورتی سے نبھایا تھا اس فلم میں ان کا ایک سین بہت ہٹ ہوا تھا جس میں وہ رتیک روشن کے کہنے پر شاہ رخ خان کے کہے ہوئے الفاظ دہراتا ہے ۔فلم سپر ہٹ تھی فلم کی دیگر کاسٹ میں ،کرینہ کپور ،جانی لیور ، امیتابھ بچن اور جیا بچن تھے جبکہ رانی مکھر جی ایک مختصر سے کردار میں نظر آئیں تھیں ۔فلم کا میوزک سال 2001 کا بہت بڑا ہٹ تھا۔فلم کا ہر گانا زبان زد عام تھا ۔جبران خان نے اپنے بچپن میں بڑے سٹارز کے ساتھ کام کیا اب دیکھنا یہ ہے کہ بطور ہیرو وہ بڑی سکرین پر اپنا کتنا رنگ جماپاتے ہیں ۔فلم کبھی خوشی کبھی غم میں انکی اداکار ی دیکھ کر اتنا تو کہا جا سکتا ہے کہ جبران خان کا مستقبل روشن ہے۔
Author: +9251
-

مسافروں کی حفاطت اولین ترجیح ہے،سی ای او پاکستان ریلوے
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے فرّخ تیمُور غِلزئی نے کہا کہ اپریل میں 90 فیصد جبکہ مئی میں 87 فیصد ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پہ روانہ ہوئیں۔ پاکستان ریلوے ٹرینوں کی پنکچوئلٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ پسنجر سیفٹی اولین ترجیح ہے، سہولیات کی فراہمی کے لیے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترین سروسز دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے فرّخ تیمُور غِلزئی نے ریلوے ہیڈکواٹرز آفس لاہور میں فیس بک لائیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، عام لوگوں اور ریلوے ملازمین کے ریلوے سے متعلق مسائل کئے. اس موقع پر متعلقہ شعبہ کے افسران بھی موجود رہے۔ کھلی کچہری کا انعقاد وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر ریلوے کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ای کچہری پر پوسٹ کیے جانے والے کمنٹس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایکسپرٹ ہر کمنٹ کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اگر وہ تجویز کی شکل میں ہو تو قابلِ عمل ہونے کی صورت میں اس کی منظوری دی جاتی ہے اور اگر شکایت کی صورت میں ہو تو فوری طور پر متعلقہ افسران کو اس پر ایکشن لینے کا حکم دے دیا جاتا ہے۔
عوام الناس نے چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلوے کو مختلف سیکشنوں پر مزید مسافر ٹرینیں چلانے اورنئے سٹاپ دینے، مزیدکوچز لگانے اور مختلف اسٹیشنوں پر سہولیات کی فراہمی جیسے مسائل حل کرنے کی درخواست کی۔ سی ای او ریلوے نے سٹاپجز دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے پالیسی کے تحت صرف ایسے اسٹیشن پر سٹاپ دیا جا سکتا ہے جس کی آمدن ایک لاکھ روپے سے زائد ہو۔
ایک سوال کے جواب میں سی ای او نے کہا کہ ٹرینوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کوچز میں چارجر سوئچ کے مسئلے کو ضرور حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے محفوظ ماحول میں سفر ہر شہری کا حق ہے اور اس ضمن میں پاکستان ریلوے ہر وقت کوشاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریلوے پاکستان کے ذرائع نقل و حمل میں محفوظ ترین ہے۔
ای کھلی کچہری میں ریلوے ملازمین نے چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز فرّخ تیمُور غِلزئی کو محکمانہ پروموشن ، گریجویٹی/پنشن کی رقم کی ادائیگی، ریلوے میں ٹی ایل اے اور پی ایم پیکج کی ریگولائزیشن سمیت دیگر مسائل سامنے رکھے۔ فرّخ تیمُور غِلزئی نے کہا کہ ای کچہری کا بنیادی مقصد ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں اور فریٹ/ کارگو سے منسلک تاجر برادری کی شکایات کو با آسانی سن کر فوری ازالہ کرنا ہے۔ ریلوے ملازمین کے سروس معاملات کے حوالے سے درست فورم متعلقہ ڈی ایسز کے دفاتر ہیں۔
فیس بک لائیو کھلی کچہری صبح 9 بجکر 30 منٹ سے صبح 11 بجکر 30 منٹ تک جاری رہی جس میں 12 ہزار سے زائد لوگوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے سوالات کیے اور شکایات بیان کیں۔
-

کارتیک آریان نے شادی کے لئے رکھ دی ایک شرط
بالی وڈ کے فلمسازوں کی اولین چوائس کارتیک آریان نے حال ہی میں کہا ہے کہ میں ایسی لڑکی سے شادی کروں گا جو میری والدہ کو میری طرح پیار کرے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ میرے لئے سب سے زیادہ قیمتی ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ میری ماں کو میری طرح محبت کرنے والی بہو ملے۔کارتیک آریان کی جانب سے جاری کردہ چند تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی والدہ سے کتنی محبت کرتے ہیں اور ان کی والدہ بھی انہیں ابھی بھی چھوٹے بچوں کی طرح ٹریٹ کرتی ہیں ۔ کارتیک آریان کے قریبی دوست جانتے ہیں کہ وہ اپنی والدہ سے کس قدر محبت کرتے ہیں اور کام کی مصروفیت کے باوجود اپنی ماں کو ان کے حصے کا وقت دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت کارتیک آریان بالی وڈ کے لئے ہاٹ کیک بنے ہوئے ہیںان کا شمار ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جو اس وقت زیادہ معاوضہ لے رہے ہیں۔ان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ” بھول بھلیاں ٹو“ نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے بلکہ بھول بھلیاں ٹو بزنس کے نقطہ نظر سے اس سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے. بھول بھلیاں ٹو اکشے کمار اور ودیا بالن کی فلم بھول بھلیاں کا سیکوئل ہے جس میں کارتیک آریان کے ساتھ کیارہ ایڈوانی اور تبو نے اہم کردار ادا کئے ہیں.
-

علی ظفر کی ہمدردیاں جانی ڈیپ کے ساتھ
گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ جانی ڈیپ کے ساتھ جو بھی ہوا ہے میں اسے شاید صرف ایک فیصد ہی سمجھ سکتا ہوں میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں ۔گلوکار نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ یا پیسے جانی ڈیپ کی اس تکلیف کو کم نہیں کر سکتی جو انہوں نے اس سارے وقت میں سہی ہے ۔مزید کہا کہ اس کیس کے دوران ان کی زندگی کا جو اہم وقت برباد ہوا ہے اس میں وہ اپنے مداحوں کے لئے بہت کچھ کر سکتے تھے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں لا سکتے تھے لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکا۔
جانی ڈیپ نے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں میرے کیس کو دیکھ کر دوسرے مرد اور عورتیں جن کے حالات میرے جیسے تھے ان کو مدد ملی ہو گی ۔مجھ پر میڈیا کے زریعے جو الزامات لگائے گئے انہوں نے میرے کیرئیر اور زندگی پر منفی اور گہرا اثر ڈالا ۔جانی ڈیپ نے عدالت کا شکریہ بھی ان لفظوں میں ادا کیا ” جیوری نے مجھے میری زندگی واپس کردی میں ان کا شکر گزار ہوں“۔
جانی ڈیپ کو پوری دنیا میں ان کے مداحوں نے اس مشکل وقت میں بہت زیادہ سپورٹ کیا لیکن جب فیصلہ ان کے حق میں آیا تو انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جانی ڈیپ کیس کا فیصلہ سنایا فیصلے کے مطابق جانی ڈیپ کو بدنام کرنے پر سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ دیں گی جبکہ ایمبر ہرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ سابقہ بیوی کو 2 ملین ڈالر دیں گے۔ -

30ہزارڈالر کے عوض ڈارک نیٹ پرFGM-148 Javelin امریکی میزائل کی فروخت جاری
ماسکو: 30ہزارڈالر کے عوض ڈارک نیٹ پرFGM-148 Javelin امریکی میزائل کی فروخت جاری،اطلاعات کے مطابق ایک روسی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کو ملنے والے خطرناک امریکی میزائل اب صرف 30 ہزارامریکی ڈالرز کے عوض آن لائن فروخت ہورہے ہیں ، اس حوالے سے روسی نیوز ایجنسی نے ثبوت بھی پیش کردیئے ہیں ،
روس نواز خبر رساں ایجنسی اے بی ایس نیوز کی تحقیقات کے مطابق، ایک FGM-148 Javelin ڈارک نیٹ پر 30,000 ڈالر میں فروخت ہورہا ہے اور یہ خطرناک میزائل کوئی بھی خرید سکتا ہے ،۔ ٹیلی گرام اے بی ایس نیوز پر اپنے چینل میں اس جگہ سے لیے گئے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہیں جہاں امریکی ہتھیار فروخت ہوتے ہیں۔
روسی نیوز ایجنسی نے ثبوت دیتے ہوئے کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں جن کے مطابق پروڈکٹ کے دو اسکرین شاٹس بیچنے والے کی مقرر کردہ قیمت "$30,000 سے” دکھاتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ نیلامی ہوگی اور ابتدائی قیمت $30,000 ہے۔
نیوزایجنسی کا دعویٰ ہے کہ FGM-148 Javelin، جو ڈارک نیٹ ورک میں فروخت ہورہا ہے،یہ حقیقت میں روس کےساتھ جنگ کی وجہ سے امریکہ کی طرف سے یوکرین کو فراہم کیے گئے ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل سسٹمز میں سے ایک ہے۔اس نیوز ایجنسی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ خطرناک میزائل یوکرین کے دارالحکومت میں فروخت کیے جارہے ہیں۔
روسی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوجی افسران ڈارک نیٹ پر جیولین میزائل آن لائن بیچ ے۔ ٹی او آر براؤزر والا کوئی بھی شخص اس اے ٹی جی ایم کو آن لائن سٹور میں خرید سکتا ہے،”

اس قسم کی مصدقہ اطلاعات کے بعد یہ خیال کیا جارہاہے کہ دہشت گرد اس میزائل کوحاصل کرکے دنیا میں بدامنی پھیلا سکتے ہیں اور کئی ممالک کی سلامتی کوخطرے میں ڈال سکتے ہیں، اس لیے اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے

دوسری طرف انٹرپول نے اس چیز کا نوٹس لیتےہوئے کہا ہےکہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے اس واقعہ کی تحقیقات کرکے اس میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ میزائل کسی دہشت گرد کے ہاتھ نہ لگے

FGM-148 Javelin، یا Advanced Anti-Tank Weapon System-Medium (AAWS-M)، ایک امریکی ساختہ پورٹیبل اینٹی ٹینک میزائل سسٹم ہے جو 1996 سے امریکی افواج کے استعمال میں ہے، اور مسلسل اپ گریڈ کیا جاتا ہے۔ اس جدید میزائل سسٹم نے امریکی سروس میں M47 ڈریگن اینٹی ٹینک میزائل کی جگہ لے لی۔ اس کا فائر اینڈ فرجٹ ڈیزائن خودکار انفراریڈ گائیڈنس کا استعمال کرتا ہے جوچلانے والے کو لانچ کے فوراً بعد کور حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے، اس کے برعکس وائر گائیڈڈ سسٹم، جیسا کہ ڈریگن استعمال کرتا ہے، جس کے لیے چلانے والے کو پوری مصروفیت میں ہتھیار کی رہنمائی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیولن کا ہائی ایکسپلوسیو اینٹی ٹینک (HEAT) وار ہیڈ جدید ٹینکوں کو اوپر سے حملہ کرکے شکست دے سکتا ہے،
سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری
بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا
ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا
اگست سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونےکا امکان:اوپیک نے روس سے مدد مانگ لی
-

فواد خان اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر مقرر
لاکھوں دلوں کی دھڑکن فواد خان جو ایک عرصہ سے بڑی اور چھوٹی سکرین پر نظر نہیں آرہے انہوں نے اپنے کسی آنے والے پراجیکٹ کے بارے میں تو اعلان نہیں کیا لیکن ایک اور خوشخبری ضرور شئیر کی ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جنوب مشرقی ایشیاءکے ممالک کے خیر سگالی سفیر مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔یقینا ان کے مداحوں کے لئے یہ بڑی خوشخبری ہے۔
یادرہے کہ فواد خان ایک عرصے کہیں نظر نہیں آتے نہ ہی وہ کسی فلمی پارٹی میں بھی موجود ہوتے ہیں ۔ یہاں تک کہ چھوٹی سکرین جوان کی وجہ شہرت ہے جہاں سے ان کی شہرت بھارت تک جا پہنچی وہاں بھی وہ کچھ نہیں کررہے لیکن رپورٹس ہیں کہ اس سال ان کی فلم ”مولا جٹ“ ریلیز ہو نے جا رہی ہے ۔مولا جٹ کی ریلیز پہلے تنازعات کا شکار رہی پھر کورونا کی وجہ سے رک گئی اب جب فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں تو اس فلم کو بھی ریلیز کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔ اسی سال فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم نیلوفر بھی ریلیز کئے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ یہ دونوں فلمیں اس سال بھی ریلیز ہوتی ہیں یا نہیں ۔فواد خان کے پرستار ان کو چھوٹی یا بڑی سکرین پر دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں ۔
فواد خان کو جتنی پذیرائی پاکستان میں ملی اس سے کہیں زیادہ بھارت میں ملی. بھارت میں نامور فلمی شخصیات ان کی مداح ہیں جن میںانیل کپور اور سونم کپور کے نام قابل زکر ہیں.
-

شاہد کپور نے آئیفا میں دیا بپی لہری کو ٹریبیوٹ
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز 2022جن کا انعقاد حال ہی میں دبئی میںہوا ہے اس میں بالی وڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کی ہے ۔ جہاں بہت سارے فنکاروں نے ڈانس پرفارمنس دیں وہیں شاہد کپور نے بھی سٹیج پرفارمنس دی اور بپی لہری کو ٹیبیوٹ پیش کیا ان کے ٹریبیوٹ کو بے حد پسند کیا گیا ۔شاہد کپور نے اس پرفارمنس میں اپنے کسی ایک گانے پر ڈانس نہیں کیا ۔
اس پرفارمنس سے ایک دن قبل شاہد کپور نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں لائیو پرفارمنس کو بہت پسند کرتا ہوں مجھے بہت مزا آتا ہے براہ راست آڈینز کا ری ایکشن دیکھ کر اچھا لگتا ہے ۔میں اس تقریب میں صرف بپی لہری کے گانوں پر ڈانس کروں گے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے ایک لیجنڈ کے گانوں پر پرفارم کرنے کا موقع میسر آرہا ہے ۔یاد رہے کہ شاہد کپور نے اس سے پہلے نیویارک میں منعقد ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں پرفارم کیا تھا اس کے بعد وہ کہیں نظر نہیں آئے ایک لمبے عرصے کے بعد انہوں نے آئیفا میں کمپوزر بپی لہری کو ٹری بیوٹ دیکر اینٹری دی ہے وہاں موجود لوگوں نے ان کی پرجوش پرفارمنس کو بے حد پسند کیا۔
-

مہوش حیات پہلے چہرے سے معصوم لگتی تھی لیلی زبیری نے ایسا کیوں کہا؟
پیاری اور باصلاحیت اداکارہ لیلی زبیری سے حال ہی میں ایک انٹرویو لیا گیا اس انٹرو یو میں ان سے کچھ ہیروئینز کے حوالے سے سوالات کئے گئے۔سب سے پہلے ان سے پوچھا گیا کہ ماہرہ خان کے بارے میں کیا خیال ہے تو لیلی زبیری نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہوں گی کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہے میں یہ کہوں گی کہ وہ ایک مکمل پیکج ہے بس وہ اچھی لگتی ہے۔پھر لیلی سے پوچھا گیا کہ مہوش حیات کے بارے میں کیا کہیں گی تو انہوں نے کہا کہ مہوش حیات نے پتہ نہیں اپنے چہرے کو کیا کر لیا ہے پہلے وہ بہت پیاری اور معصوم لگتی تھی اس نے اب اپنے آپ کو بہت زیادہ چینج کر لیا ہے ۔لیلی زیبری سے جب پوچھا گیا کہ صبا قمر کے بارے میں کیا خیال ہے تو ا
نہوں نے کہا کہ صبا قمر میری پسندیدہ فنکارہ ہیں وہ مجھے بہت اچھی لگتی ہے بہت ہی نیچرل اداکاری کرتی ہے اس کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت مزا آتا ہے اور ان کے ساتھ میں نے بہت زیادہ کام کر رکھا ہے ۔صبا قمر میری پسندیدہ اداکارہ ہیں ۔
لیلی زبیری عموما کم کم کسی کے کام کو جج کرتی ہیں لیکن اس بار انٹرویو میںجب ان سے کچھ سوال ہوئے تو انہوں نے کھل کر وہ سب کہا جو ان کے دل میں تھا اور جو وہ سوچتی ہیں ۔لیلی نے اعتراف کیا کہ انہیں کون پسند ہے اور کون نہیں کس کے کام کو سراہتی ہیں اور کون نیچرل اداکاری کرتی ہے۔ -

روس افواج کوشہرسےنکال کربڑے صنعتی شہرکا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا:یوکرین کا دعویٰ
کیف :روس افواج کوشہرسےنکال کربڑے صنعتی شہرکا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا:اطلاعات کے مطابق یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صنعتی شہر سیویروڈونٹسک کے ایک حصے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ملک کے مشرق میں جاری لڑائی کے نتیجے میں بہت جلد پورے شہرپرقبضہ کرلے گا
ان دعووں کی تصدیق اس وقت ہوئی جب یوکرین کے صوبہ لوہانسک کے گورنر سرگی گیڈائی نے کل یعنی جمعہ کے دن قومی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ یوکرین کے فوجیوں نے سیویروڈونٹسک میں کھوئے ہوئے 20 فیصد علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس شدید لڑائی کے سبب "پہلے زیادہ تر شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہا تھا”، لیکن اب ہماری فوج نے انہیں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ روسی فوجی اب واقعی بہت زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں۔”
یاد رہے کہ ڈونباس کا صنعتی شہر گزشتہ چند ہفتوں سے یوکرین کے مشرق میں روسی حملوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ گلی گلی لڑائی کے بعد اب یہ بڑی حد تک کھنڈرات میں ہے۔صوبہ لوہانسک کے گورنر سرگی گیڈائی نے کہا کہ یہ "حقیقت پسندانہ” نہیں ہے کہ سیویروڈونٹسک پراگلے پندرہ دنوں میں مکمل قبضہ ہوجائے گا ، کیونکہ دوسری طرف روسی افواج نے پھر سے شہرکا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جوابی کارروائی کی تیاریاں شروع کردی ہیں
صوبہ لوہانسک کے گورنر سرگی گیڈائی کہتے ہیں کہ روسی فوجی قدم بہ قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔ وہ صرف توپ خانے، طیاروں، مارٹروں، ٹینکوں سے ہر چیز کو تباہ کر رہے ہیں۔”لیکن جیسے ہی ہمارے پاس امریکہ اور دیگراتحادیوں کے لانگ رینج کےہتھیار ہوں گے، ہم ان کے توپ خانے کو اپنی پوزیشنوں سے دور کر دیں گے۔ اور پھر، مجھ پر یقین کرو،روس افواج کویہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکے گا
یاد رہے کہ اس سے پہلے یوکرین کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس نے اپنی افواج کو کمک بھیجی ہے جس کے سبب سیویروڈونٹسک میں "حملہ آور کارروائیوں” کے لیے توپ خانے کا استعمال کیا ہے۔تاہم، اس نے مزید کہا کہ ولادیمیر پوتن کی فوجیں قریبی قصبے باخموت میں پیش قدمی کی ناکام کوششوں کے بعد پسپائی پر مجبور ہو گئی تھیں اور سیویروڈونٹسک تک رسائی منقطع کر دی گئی تھی۔
صوبہ لوہانسک کے گورنر سرگی گیڈائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں دوبارہ علاقہ حاصل کرنا یوکرین کے لیے صرف ایک معمولی فتح کا نشان ہو گا کیونکہ روس نے ڈونباس پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔مسٹر گیدائی نے کہا کہ مجموعی طور پر خطے کی صورتحال "مشکل” بنی ہوئی ہے، یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانیہ کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ مشرقی یوکرین پر فضائی حملوں پر روس کی توجہ نے حالیہ ہفتوں میں کریملن کے حق میں پینڈولم کو تبدیل کر دیا ہے۔
مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ روس "اپنی تیز رفتار پیش قدمی کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے ہوائی حملوں اور بڑے پیمانے پر توپ خانےکو استعمال کرکے اپنی زبردست فائر پاور کو برداشت کرنے کے لیے حکمت عملی پر مبنی فضائی استعمال میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔”
وزارت نے مزید کہا کہ "ہوائی اور توپ خانے کے حملوں کا مشترکہ استعمال خطے میں روس کی حالیہ حکمت عملی کی کامیابیوں کا ایک اہم عنصر رہا ہے”۔ روسی فوجی اب یوکرین کے پانچویں حصے پر قابض ہیں، ماسکو نے بحیرہ اسود کی بندرگاہوں پر بھی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
مگر اس کے باوجود یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کو جاری کردہ ایک ویڈیو خطاب میں اپنے عزم کا اطہار کیا کہ بالآخر”فتح ہماری ہو گی”۔
"یوکرین کی مسلح افواج یہاں موجود ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے لوگ، ہمارے ملک کے لوگ یہاں موجود ہیں۔ ہم پہلے ہی 100 دنوں سے یوکرین کا دفاع کر رہے ہیں اور خون کے آخری قطرے تک دفاع کریں گے اور یہ فتح کی پہلی کڑی ہے
سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری
بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا
ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا
اگست سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونےکا امکان:اوپیک نے روس سے مدد مانگ لی
-

نیٹ فلیکس کی فلم ہیرا منڈی کی ڈائریکشن کےلئے سنجے لیلا بھنسالی پینسٹھ کروڑ لیں گے
نیٹ فلیکس کی فلم ”ہیرا منڈی“ کے لئے ایک بڑا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور وہ بجٹ دو سو کروڑ ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ فلم کو سنجے لیلا بھنسالی ڈائریکٹ کریں گے اور اس کا معاوضہ وہ ساٹھ سے پینسٹھ کروڑ کے درمیان لیں گے ۔بہت بڑے بجٹ کے ساتھ بننے والی اس فلم میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، ہما قریشی، ریچا چڈھا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ مرد فنکاروں میں کون کون اس ٹیم کا حصہ ہو گا یہ چیز اپنی فائنل ہو رہی ہے ۔
سنجے لیلا بھنسالی جو الگ نوعیت کا کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ان کی ابھی تک کی بنائی گئی تمام فلموں کی میکنگ ایک الگ لیول کی محسوس ہوتی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی سکرپٹ کو بہترین انداز میں سمجھ کر ڈائریکشن اور ماحول بناتے ہیں جو دیکھنے والے کے لئے یقینا کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہوتی۔ ویسے بھی اب لوگ نیٹ فلیکس اور دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے لئے زیادہ پرجوش نظر آتے ہیں ہر کسی کی کوشش ہے کہ ایسے پلیٹ فارمز کے لئے کام کریں۔دوسری طرف سوال یہ بھی اٹھ رہے ہیں کہ کیا او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سینما بلاک بسٹرفلموں کا دور ختم کر رہا ہے؟ پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں تو ابھی ایسا کچھ نظر نہیں آتا لیکن بھارت سمیت دیگر ممالک میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر بہت ساری چیزوں کے تجربات ہورہے ہیں لہذا اس سوال کے جواب کےلئے ہمیں کچھ عرصہ انتظار کرنا پڑے گا۔
