Baaghi TV

Author: +9251

  • روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ برائے حج 2022 کے حوالے سے اسلام آباد ائرپورٹ پر اہم اجلاس ،بڑے فیصلے

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ برائے حج 2022 کے حوالے سے اسلام آباد ائرپورٹ پر اہم اجلاس ،بڑے فیصلے

    اسلام آباد: روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ برائے حج 2022 کے حوالے سے جاری ایک اہم اجلاس میں وزیر مذہبی امور، سعودی سفیر، سیکرٹری مذہبی امور، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امور، ایڈیشنل سیکرٹری امیگریشن اور دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی اور پاکستان سے جانے والے حاجیوں کے لیے کچھ اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرہونے والے اس اہم اجلاس میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے حجاج کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے وزیر مذہبی امور اور سعودی سفیر نے اظہار خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر اگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے حج کرایوں میں کمی کی ہے۔ وزیر اور سفیر نے IIAP میں کئے گئے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی آئی اے پی سے مکہ جانے والے کل حجاج کی تعداد 14,007 ہے۔ آئی آئی اے پی سے چلنے والی کل پروازیں 42، پی آئی اے کی 18 پروازیں، سعودی ایئر لائن کی بھی 18 پروازیں، ایئر بلیو کی 04 پروازیں اور سیرین ایئر کی 02 پروازیں ہوں گی۔

    اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی ایمی گریشن اور پری کلیئرنس کیلئے قائم خصوصی کاونٹر قائم کردیئے گئے، 10کاونٹر لاونج A2میں قائم کئے گئے ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کی ایمیگریشن سعودی عملہ کرے گا۔

    روڈ ٹو مکہ نصوبے کے تحت پی آئی اے کی پہلی پرواز 6جون کو اسلام آباد سے مدینہ کیلئے روانہ ہوگی۔ اسلام آباد سے 41 پروازیں آپریٹ ہوں گی، جن میں 18پی آئی اے کی پروازیں، 18سعودی ایئرلائن کی،5نجی ایئرلائن کی پروازیں آپریٹ کی جائے گی۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سسٹم کو سعودی عرب سے منسلک کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے روڈٹومکہ منصوبے کے تحت 2019 میں اسلام آباد سے عازمین حج نے استفادہ حاصل کیا تھا، اسلام آباد ایئرپورٹ پرروڈ ٹو مکہ منصوبے کے لئے سعودی ایمی گریشن عملے کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ اس سلسلے میں یہ اہم پیش رفت پچھلی حکومت کے دور اقتدار میں ہی سامنے آگئی تھی اور اس دوران روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں اسلام آباد ائیر پورٹ کے علاوہ کراچی اور لاہور کے ائیرپورٹس کو بھی شامل کر لیا گیا تھا۔سعودی حکومت کے ویژن 2030 میں شامل ایک اہم اقدام ، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی عرب آنے والے حجاج کرام کی سہولت اور وقت کی بچت کو مد نظر رکھتے ہوئے ای ویزہ، کسٹم اور ایمیگریشن کے تمام مراحل ان کے اپنے ملک میں طے پاگئے تھے

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • ‏سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری

    ‏سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری

    اسلام آباد: ‏سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 44 فیصد اضافے کی منظوری ،اطلاعات کے مطابق سوئی سدرن گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کرکے اچانک سب کو حیران رہ کردیا ہے ،

    یاد رہے کہ چند دن پہلے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے اوگرا سے مالی سال 2022-23 میں ریونیو شارٹ فال سے بچنے کیلیے قیمتوں میں 44.8 فیصد اضافے کی درخواست کردی۔گذشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے ایس ایس جی سی کی مالی سال 2022-23 کے لیے ریونیو کی تخمینہ شدہ ضروریات / قیمتوں کے تعین کے لیے پٹیشن پر غور کے لیے عوامی سماعت کا انعقاد کیا۔

    ایس ایس جی سی نے گیس بزنس میں مالی سال 2022-23 کے لیے یکم جولائی 2022ء اوسط قیمت 1,013.02 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ اسی طرح آر ایل این جی کی کاسٹ آف سروس16.47روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز کی ہے۔ سوئی سدرن نے مالی سال 2022-23 کے لیے ریونیو کی تخمینہ شدہ ضروریات / قیمتوں کے تعین کے لیے اوگرا میں پٹیشن 14فرروی 2022ء کو دائر کی تھی۔

    کمپنی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اسے 88 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے لہٰذا گیس کی قیمتوں میں44 فیصد اضافے کی اجازت دی جائے۔ عوامی سماعت میں کئی سوالات اٹھائے گئے مثلایہ کہ کیا مالی سال 2022-23 کے لیے کمپنی کا ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کے ضمن میں 22,585 روپے کے اخراجات کا دعویٰ درست ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ مقامی سطح پر گیس کی سپلائی میں کمی آرہی ہے۔

    اسی طرح کمپنی کا 132,000 نئے گھریلو کنکشن اور آر ایل این جی پر 713 نئے تجارتی /صنعتی کنکشن دینے کا دعویٰ صحیح ہے۔ اسی طرح یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کیا کمپنی کا 7,719 ملین روپے کی لاگت سے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں 1,123 کلومیٹر کی وسعت کی مجوزی تجویز سود مند ہوگی۔

  • روس دو لاکھ یوکرینی بچے جبری اٹھاکرلے گیا ہے:یوکرین

    روس دو لاکھ یوکرینی بچے جبری اٹھاکرلے گیا ہے:یوکرین

    یوکرین کا روس پر دو لاکھ یوکرینی بچے جبری اٹھا لے جانے کا الزام،اطلاعات کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے ماسکو پر یوکرین سے دو لاکھ بچوں کو جبری اٹھا لے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اس حرکت کے لیے ذمہ دار افراد کو سزا دے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زیلنسکی کا بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مجرمانہ پالیسی کا مقصد صرف لوگوں کو چرانا نہیں ہے بلکہ روس چاہتا ہے کہ جن لوگوں کو اٹھا کر لے گیا ہے وہ یوکرین کو بھول جائیں اور کبھی واپس لوٹ نہ سکیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو جن دو لاکھ بچوں کو زبردستی روس لے گیا ہے ان میں یتیم خانوں میں رہنے والے بچے اور اپنے خاندان سے الگ ہوجانے والے بچوں کے علاوہ ایسے بچے بھی شامل ہیں جنہیں ان کے والدین سے زبردستی چھین لیا گیا۔جو لوگ بھی اس حرکت کے لیے ذمہ دار ہیں یوکرین انہیں سزا دے گا تاہم اس سے پہلے وہ روس کو یہ دکھا دے گا کہ یوکرین کو فتح نہیں کیا جاسکتا۔

    یوکرینی صدر نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 243 بچے ہلاک ہوچکے ہیں، 446 زخمی ہوئے ہیں اور 139لاپتہ ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے کیونکہ جن علاقوں پر روسی فوج نے قبضے کررکھے ہیں وہاں کی پوری تصویر ان کی حکومت کے پاس دستیاب نہیں ہے۔

    دوسری جانب، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ جنگ تو کل ختم ہوسکتی ہے اگر روس یوکرین پر اپنی جارحیت روک دے تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال اس کے ختم ہونے کی کوئی علامت انہیں نظر نہیں آرہی ہے۔امریکہ کو لگتا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ ابھی کئی ماہ تک جاری رہے گی۔

  • عمران خان معیشت کو سدھارنے کے عمل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں: دی اکنامسٹ

    عمران خان معیشت کو سدھارنے کے عمل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں: دی اکنامسٹ

    اسلام آباد:پاکستان میں ایک طرف سیاسی عدم استحکام ہے تو دوسری طرف معاشی بدحالی بھی عروج پر ہے ، پاکستان کے معاشی بحران پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی جریدے دی اکنامسٹ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان معیشت کو سدھارنے کے عمل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم اپنی دھمکیوں سے حکومت کی توجہ اہم امور سے ہٹا رہے ہیں۔

    پاکستان کے سیاسی اور معاشی بحران کے حوالے سے دی اکنامسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستانی معیشت دہائیوں سے بدنظمی کا شکار ہے،ملک کے نظام کو چلانے کےلیے قرضے لے کر ایسے منصوبے بنائے کہ جن سے فائدہ کم مل رہا ہے، جبکہ یوکرین تنازع اور کورونا سے معیشت مزید چیلنجز کا شکار ہوئی، پاکستان کو بجٹ اور عالمی ادائیگیوں کے خسارے کا سامنا ہے۔

    موجودہ حالات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی جریدے کے مطابق شہباز حکومت معاشی فیصلوں کے حوالے سے فیصلہ کن دکھ رہی ہے، تاہم پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی صورت میں معاشی اصلاحاتی عمل کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔

    دی اکنامسٹ نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر قبل از وقت انتخابات ہوتے ہیں تو آئی ایم ایف بھی ایک ایسی حکومت کو سنجیدہ نہیں لے گا جو چند ہفتوں کی مہمان ہو۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • سندھ انفارمیشن کمیشن کے لئے چیف انفارمیشن کمشنر اور انفارمیشن کمشنر زکی تقرری کر دی گئی

    سندھ انفارمیشن کمیشن کے لئے چیف انفارمیشن کمشنر اور انفارمیشن کمشنر زکی تقرری کر دی گئی

    سندھ انفارمیشن کمیشن کے لئے چیف انفارمیشن کمشنر اور انفارمیشن کمشنر زکی تقرری کر دی گئی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ انفارمیشن کمیشن کے لئے چیف انفارمیشن کمشنر اور انفارمیشن کمشنر زکی تقرری کر دی گئی۔
    اس تقرری میں محکمہ اطلاعات نے وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
    اس مقصد کیلئے نصرت حسین سندھ انفارمیشن کمیشن کے چیف انفارمیشن کمشنر مقرر کر دیے گئے ۔

    صائمہ آغا ایڈووکیٹ اور شاہد جتوئی بھی انفارمیشن کمشنرز ہوں گے۔یہ کمیشن سندھ ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

    مزید یہ کہ اس میں یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ کمیشن مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے معلومات کی عدم فراہمی کی شکایات کا ازالہ کرے گا۔

    اس کمیشن میں اس بات کو بھی واضح کیا گیا کہ چیف انفارمیشن کمشنر اور کمشنرز کی مدت تین سال ہوگی۔

  • پی آئی اے کی ہفتہ کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز منسوخ

    پی آئی اے کی ہفتہ کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز منسوخ

    اسلام آباد:پی آئی اے کی ہفتہ کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز منسوخ ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں اس وقت ملکہ برطانیہ کی تخت نشیسی کی 75 سالہ تقریبات منائی جارہی ہیں تو دوسری طرف برطانوی ایئر پورٹس پر بہت زیادہ رش دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے ایئرپورٹس پر افراتفری کا ماحول ہے

    بتایا جارہاہے کہ اس رش کے باعث برمنگھم اور مانچسٹر ائر پورٹ پر کئی سو میٹر لمبی مسافروں کی قطاریں لگ گئیں ، دوسری طرف برطانیہ سے ذرائع کے مطابق مانچسٹر اور برمنگھم ائیرپورٹس پر فلائیٹ آپریشن شدید متاثر ہورہا ہے

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ پر رش کے باعث مختلف ائر لائنز بشمول پی آئی اے کی برمنگھم کی پرواز ائیرپورٹ کے حالات کے باعث منسوخ کر دی گئی۔
    پی آئی اے حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پی کے 795 اب سوموار کے روز اسلام اباد سے برمنگھم جائے گی

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ کو سوموار پر منتقل کرنا شروع کردیا ،پی آئی اے کے کال سینٹر سے مسافروں کے دستیاب نمبرز پر اطلاع دینے کا کام شروع کردیا گیا ہے

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • کالے شیشوں پر 05 کی بجائے 2500 روپے جرمانے کرنے کا حکم

    کالے شیشوں پر 05 کی بجائے 2500 روپے جرمانے کرنے کا حکم

    کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں فینسی، اپلائیڈ فار، بوگس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر دیا گیا۔ ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا کہ اب کالے شیشوں پر 05 کی بجائے 2500 روپے جرمانے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    اس حوالے سے ملک بھر میں چالان کرنے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔اب تک کی خبر کے مطابق کریک ڈاؤن میں اب تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 20 ہزار 555 چالان کئے گئے، قائمقام سی ٹی او لاہور

    آصف صدیق کا کہنا تھا کہ اب تک بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 51 مقدمات درج کروائے گئے۔انہوں نے کہا کہ اپلائیڈ فار، بلانمبری گاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر 03 ہزار 210 چالان کئے گئے۔

    قائمقام سی ٹی او کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کالے شیشے لگانے پر 32 ہزار 878 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

    آصف صدیق نے اس حوالے سے مزید کہا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ یا جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں ہو گی ایسی صورت میں کوئی معافی بھی نہیں ملے گی۔اگر ایسا ہوا تو فوری چالان ہو جاۓ گا۔اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کریک ڈاؤن کےلئے سٹی ٹریفک پولیس کی 17 مخصوص ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں اس کے علاوہ شہریوں کو وارننگ اور آگاہی کے بعد کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے

    قائمقام سی ٹی او نے کہا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب شناخت کو چھپانا ہے۔مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج کروائے جا رہے ہیں۔

    ایس پی آصف صدیق کا مزید کا کہنا تھا کہ ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں ابھی چالان نہیں کیا جارہا،ایسے شہری جنہوں نے نمبر پلیٹس کےلئے اپلائی کیا ہوا ہے وہ ایکسائز سلیپ ساتھ رکھیں۔

  • کروشیا “یورو زون” کی رکنیت حاصل کرنے والا 20 واں  ملک بن گیا

    کروشیا “یورو زون” کی رکنیت حاصل کرنے والا 20 واں ملک بن گیا

    برسلز:یورپی یونین میں پھر سے جان آنے لگی اور تازہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کروشیا نے ایک میدان مارلیا ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یورپی کمیشن کے مطابق کروشیا نے یوروکرنسی کے حوالے سے تمام ضوابط اختیار کر لیے ہیں اور یوں اگلے برس سے اس مشرقی یورپی ملک میں یورو کرنسی رائج ہو جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی 27 رکن ریاستیں ہیں جب کہ یورو کرنسی استعمال کرنے والے ممالک اس وقت 19 ہیں اور اگلے برس کروشیا کے شامل ہونے کے بعد یہ تعداد 20 ہو جائے گی۔

    حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں یورپی کمیشن نے کہا تھا کہ کروشیا اب یورو کرنسی اختیار کرنے کے اعتبار سے تمام تر شرائط پر پورا اترتا ہے اور اگلے برس یکم جنوری سے وہ کونا کی جگہ یورو اختیار کر سکتا ہے۔

    یورپی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ بارہ ماہ میں کروشیا میں افراط زر چار اعشاریہ سات فیصد رہی، جو مقرر کردہ انتہائی حد سے معمولی سی کم ہے۔گزشتہ برس کروشیا کا بجٹ خسارہ مجموعی قومی پیدوار کا دو اعشاریہ نو فیصد تھا، جو رواں برس متوقع طور پر کم ہو کر دو اعشاریہ تین فیصد ہو سکتا ہے۔

    یاد رہے، کروشیا جولائی 2013 میں یورپی یونین کا حصہ بنا تھا اور تب سے وہ اپنی کرنسی ‘کُونا‘ کی جگہ یورو اختیار کرنے کی کوششوں میں ہے۔ اس پورے عمل میں اسے تقریباﹰ دس برس کا عرصہ لگ گیا۔یورپی یونین کا حصہ بننے والی ریاستوں کو یورو کرنسی رائج کرنا ہوتی ہے تاہم یورپی یونین کی رکنیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ رکن ریاست کو خود بہ خود یورو کرنسی اپنانے کا حق یا اجازت بھی مل جائے۔ یورو کرنسی کے نفاذ سے قبل یورپی یونین کی رکن ریاست کو یورو کرنسی سے جڑے تمام تر قانونی اور اقتصادی ضوابط کی تکمیل کرنا ہوتی ہے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا

    بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا

    نئی دہلی :بھارت میں کورونا مزید جان لینے کے درپے، ریکارڈ کیسز سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں عالمی وبائی مرض کورونا ایک بار پھر جان لینے کے درپے ہو گیا ہے، آج گزشتہ تین ماہ کے دوران ریکارڈ کیسز درج کئے گئے۔

    بھارتی محکمہ صحت نے آج ملک کی پانچ ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، تلنگانہ، کرناٹک اور تامل ناڈو کی ریاستی حکومتوں کو خط لکھا ہے جس میں کورونا کے سدباب کا حکم دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج 4,041 نئے کورونا کیسز کی اطلاع ملی ہے، جو 11 مارچ کے بعد سے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے کچھ حصوں میں ایک اور لہر کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس نے تقریبا تمام پابندیوں کو کم کردیا ہے۔

    بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں وبائی مرض کے آغاز سے اب تک 43.17 ملین کوویڈ انفیکشن اور 524,651 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں.

    حالانکہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اموات کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ یومیہ مثبت کیسز کی شرح، یا مجموعی ٹیسٹوں کے فیصد کے طور پر تصدیق شدہ کورونا کیسز، ہندوستان کے لیے 0.95% ہیں.جبکہ ڈیٹا کے مطابق ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

    مہاراشٹر، جو بھارت میں پچھلی وائرس کی لہروں کا ابتدائی مرکز تھا، کووڈ انفیکشنز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس ہفتے مثبتیت کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ریاست کے دارالحکومت ممبئی میں پچھلے مہینے کے مقابلے مئی میں ہسپتالوں میں داخل ہونے والوں میں 231 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ مئی میں ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد صرف 215 تھی.

    کورونا کیسز میں اضافے کی اس رفتار نے ریاستی حکام کو پریشان کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پچھلے موسم گرما میں بھارت میں جان لیوا ڈیلٹا کی لہر نے روزانہ کیسز کو 400,000 سے اوپر دھکیل دیا تھا۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • روس ہمارے دو لاکھ یوکرینی بچے جبری اٹھاکر لے گیا ہے:یوکرین

    روس ہمارے دو لاکھ یوکرینی بچے جبری اٹھاکر لے گیا ہے:یوکرین

    کیف : روس ہمارے دو لاکھ یوکرینی بچے جبری اٹھاکر لے گیا ہے:اطلاعات کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے ماسکو پر یوکرین سے دو لاکھ بچوں کو جبری اٹھا لے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اس حرکت کے لیے ذمہ دار افراد کو سزا دے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زیلنسکی کا بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مجرمانہ پالیسی کا مقصد صرف لوگوں کو چرانا نہیں ہے بلکہ روس چاہتا ہے کہ جن لوگوں کو اٹھا کر لے گیا ہے وہ یوکرین کو بھول جائیں اور کبھی واپس لوٹ نہ سکیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو جن دو لاکھ بچوں کو زبردستی روس لے گیا ہے ان میں یتیم خانوں میں رہنے والے بچے اور اپنے خاندان سے الگ ہوجانے والے بچوں کے علاوہ ایسے بچے بھی شامل ہیں جنہیں ان کے والدین سے زبردستی چھین لیا گیا۔جو لوگ بھی اس حرکت کے لیے ذمہ دار ہیں یوکرین انہیں سزا دے گا تاہم اس سے پہلے وہ روس کو یہ دکھا دے گا کہ یوکرین کو فتح نہیں کیا جاسکتا۔

    یوکرینی صدر نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 243 بچے ہلاک ہوچکے ہیں، 446 زخمی ہوئے ہیں اور 139لاپتہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے کیونکہ جن علاقوں پر روسی فوج نے قبضے کررکھے ہیں وہاں کی پوری تصویر ان کی حکومت کے پاس دستیاب نہیں ہے۔

    دوسری جانب، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ جنگ تو کل ختم ہوسکتی ہے اگر روس یوکرین پر اپنی جارحیت روک دے تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال اس کے ختم ہونے کی کوئی علامت انہیں نظر نہیں آرہی ہے۔امریکہ کو لگتا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ ابھی کئی ماہ تک جاری رہے گی۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک