Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران کامیڈیا پر بلیک آوٹ ہونا چاہیے، قمر زمان کائرہ،فیصل کریم کنڈی

    عمران کامیڈیا پر بلیک آوٹ ہونا چاہیے، قمر زمان کائرہ،فیصل کریم کنڈی

    وزیراعظم کے مشیر برائےامور کشمیر قمر زمان کائرہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان خود ستائشی کا شکار ہوکر ملک اور قوم سب کو بھول چکا ہے۔ ملک کو توڑنے کی باتیں کرنے لگا ہے،عمران خان حکومت سے نکلے تو اداروں پر حملہ آور ہوگئے،تحریک انصاف ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے۔ عمران کامیڈیا پر بلیک آئوٹ ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کا 2013 سے ایک ہی رویہ ہےوہ نہ کسی کو عزت دینے کا قائل ہے اور نہ کسی کی بات سننے کو تیار ہے۔عمران خان اس حد تک خود ستائشی کا شکار ہوچکا کہ ملکی سالمیت کے خلاف بھی بے دریغ بول رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے مسائل کا حل بہتر طرز حکمرانی ہے۔عمران خان مسلسل اداروں کو پریشرائزکر رہے ہیں،اب عمران خان کہہ رہا ہے کہ میں ہوں تو ملک ہے اگر پاکستان کا سابق وزیر اعظم اقتدار کیلئے اندھا ہو جاتا ہے تو کہتا ہے کہ ملک ٹوٹ جائے گا۔ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا یا تھا۔پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو ملک بھر میں کارکنان پاکستان کھپے ریلیاں نکالیں گے۔حالات کچھ بھی ہوں، عمران خان سن لے مشاورت بہترین عمل ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لینڈ یوز پالیسی بنانا ہوگی, ہر علاقے میں ہاوسنگ سوسائٹیز بن رہی ہیں۔ہاوسنگ سوسائٹی کی وجہ سے عذائی قلت کا بہت بڑا حدشہ پیدا ہوگیا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو عذار نہیں کہہ رہےہم عذاری کے سرٹیفکیٹ نہیں بانٹ رہے،عمران خان کے الفاظ سے نقصان ہو رہا ہے،جو چیز عوام کی مشکلات میں اضافہ کرےوہ بری چیز ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو پاکستان ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے،یہ مشکل اور تکلیف دہ آیشن تھا ۔ ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہت ساری درآمدی ایٹمز پر پابندی عائد کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران کو حکومت جانے سے دلی صدمہ پہنچا ہےاس لئے وہ اداروں پر حملہ آور ہیں۔2013 سے ابتک عمران کا رویہ ایسا ہے کہ کسی دوسرے کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور نہ ہی کسی کی رائے کو مانتا ہے۔عمران مسلسل اداروں کی تحقیر کررہے ہیں اورمسلسل اداروں کو سیاست میں مداخلت پر مجبور کررہے ہیں۔جبکہ اداروں کا واضح فیصلہ ہے کہ سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل بہتر طرز حکومت اور آئین پاکستان پر شفاف انداز میں عملدرآمد میں ہے ۔ایک سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمارا کتنا بڑا ہی نقصان کیوں نہ ہوجائے پاکستان کی سالمیت یقینی بنائیں گے۔اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی نے اتوار کو ملک بھر میں پاکستان کھپے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔اورکارکنان کوہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی زمین کاہائوسنگ سوسائیٹیز کے نذر ہونا بڑا المیہ ہے ،زرعی زمین کو کس طرح بچانا ہے ،لائحہ عمل بنائینگے۔

    فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان ملک میں انارکی اور انتشارپھیلا رہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے عمران کا میڈیا پر بلیک آؤٹ کیا جانا چاہئے۔ہم پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں اتوار کو پاکستان کھپے ریلیاں نکالیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان بزدل خان ہے ڈر کر بھاگ گیا اور پشاور میں جاکر سیاسی پناہ لے لی ہے۔جو عوامی لیڈرز ہوتے ہیں جیلوں اور قید و بند سے نہیں ڈراکرتے۔کوئی کسی کے کہنے سے بھٹو نہیں بنتا عمل سے بنتا ہے۔

  • قصور/پولیس کی نا اہلی مغوی تاجر قتل

    قصور/پولیس کی نا اہلی مغوی تاجر قتل

    قصور/پولیس کی نا اہلی مغوی تاجر قتل ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے قصور میں تین روز قبل الہ آباد سے اغواء ہونے والے تاجر کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔
    چونیاں میں نجی ہوٹل کے مالک محمد اسلم کو نامعلوم اغواء کاروں نے رات تین بجے کے قریب گھر سے اغواء کیا تھا
    ،چونیاں میں مغوی تاجر محمد اسلم کے اغواء کا مقدمہ تھانہ الہ آباد میں مغوی کے بھائی محمد اکرم کی مدعیت میں درج ہے،گھر والوں کا کہنا تھا کہ جب ہم پولیس کے پاس گے اور اس واقعے پر مقدمہ درج کرایا تو پولیس والوں نے کوئی فوری ایکشن نہیں لیا ۔

    مزید یہ کہ چونیاں میں تین روز سے مقدمہ درج تھا گھر والوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اگر ہمارے بھائی کی بازیابی کے لئیے اقدامات کرتی تو آج یہ وقوعہ نا ہوتا۔
    محمد اسلم کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ اس واقعے کو 3 روز گزر چکے تھے اگر پولیس کوشیش کرتی تو ہمارے بھائی کو کبھی نقصان نہ پوھنچتا پولیس اگر فوری اقدامات کرتی توہمارے بھائی کو اس طرح سے قتل نہیں کیا جاتا۔

    چونیاں میں مغوی مقتول تھانہ الہ آباد میں اپنے بھائی پر دو دفعہ فائرنگ اور ایک گاڑی جلانے کے مقدمہ میں مدعی جن میں ملزمان کو سزا ہونے والی تھی،چونیاں میں پولیس تھانہ الہ آباد نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    مزید یہ کہ چونیاں میں تاجر کو اغواء کرکے قتل کرنے کی لرزہ خیز واردات سے شہر کی تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے انہوں نے آئی جی اور وزیر اعلی سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے،

  • ہمیں مہنگائی کے طعنے دینے والے اب خود مہنگائی کرنے لگے:شاہ محمود قریشی

    ہمیں مہنگائی کے طعنے دینے والے اب خود مہنگائی کرنے لگے:شاہ محمود قریشی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ حکومت پہلے مہنگائی کے خلاف نکلی اور پھر خود ہی مہنگائی کر دی۔

    شاہ محمود قریشی نے احتجاج کے دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکن پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے جمع ہیں، عوام نے عمران خان کی کال پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، ہم جب قیمتیں بڑھاتے تھے تو ہمیں ناتجربہ کار کہتے تھے اب یہی لوگ ایک ہفتے میں 60 روپے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کو قبول کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے بجلی 8 روپے اور گھی 200 روپے فی کلو بڑھا دیا اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ یہی لوگ تھے جو مہنگائی کے خلاف نکلے تھے، ہم نے تو جون تک قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، آج انہوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر قیمتیں بڑھائیں۔

    شاہ محمود نے کہا کہ ہم نے روس کو سستے داموں گندم اور گیس پر آمادہ کرنا چاہا اور عمران خان کو واپسی پر اس کی سزا دی گئی پر پھر بھی عمران خان نے کہا کہ غلامی قبول نہیں کریں گے، انہوں نے عدم اعتماد کا مقابلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے جیسے ہی فیصلہ آئے گا ویسے ہی عمران کان احتجاج کی کال دیں گے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • مہنگائی کے خلاف تحریک میں قوم ساتھ دے ،سراج الحق

    مہنگائی کے خلاف تحریک میں قوم ساتھ دے ،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پورے ملک میں ماتم برپا کر دیا۔ قوم استعماری طاقتوں اور عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی میں پس رہی ہے۔ حکمران اپنی مراعات میں کمی کو تیار نہیں، سارا زور عوام کا خون نچوڑنے پر ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ غریب کا بچہ بھوکا سوتا ہے، لوگوں کے پاس علاج کے لیے وسائل نہیں، حکمرانوں کے محلات میں چار چار سرکاری گاڑیاں کھڑی ہیں ، قوم فاقوں مر رہی شاپنگ مالز کے باہر سرکاری گاڑیوں کی قطاریں نظر آتی ہیں ،حکمران اشرافیہ قومی خزانے سے بیرون ملک اپنی فیملیز سے ملاقاتیں کرتے ہیں، افسرشاہی، وزراء، مشیران اپنی کارکردگی بتائیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ 11جون سے کرپٹ سودی نظام اور ظالمانہ مہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ساتھ دے اور تحریک کا حصہ بنے۔

    قبل ازیں جماعت اسلامی کی رہنما قیصر شریف کا کہنا تھا کہ سود، مہنگائی کے خلاف 11 جون لاہور سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے،حکمران جان لیں عوام اب قربانی کا بکرا بننے کو تیار نہیں،قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کو مسترد کرتے ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے پارلیمنٹ لائیں جائیں،ارکان قومی اسمبلی اور اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں، حکمران اپنے اخراجات تو کم نہیں کرتے،عوام پر بوجھ ڈال رہے،آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول مزید مہنگا کیا گیا،پٹرول مہنگا ہونے سے عوام کے اوسان خطا ہو گئے،مہنگا پٹرول خریدنا عوام کیلئے مشکل ہے،اتحادی حکومت نے بھی عوام کو رتی برابر ریلیف نہیں دیا۔

  • پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدرشفقت محمود مستعفی ہوگئے

    پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدرشفقت محمود مستعفی ہوگئے

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے صدر پنجاب تبدیل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب خدمات انجام دینا ایک اعزاز کی بات ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ میری سرجری اور صحت یاب ہونے کی وجہ سے تبدیلی کا وقت ہے۔

     

    شفقت محمود نے مزید کہا کہ میں نئے صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پارٹی کی جو بھی صلاحیت تفویض کی گئی اس کی خدمت کروں گا۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے صوبہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر شفقت محمود کو غیر فعال کردیا گیا تھا ۔   شفقت محمود کو لاہور میں لانگ مارچ کی مس مینجمنٹ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے غیر فعال کیا گیا اور پنجاب کی ذمہ داری پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے سپرد کردی گئی جس میں شفقت محمود ان کی معاونت کریں گے تاہم شفقت محمود طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے تھے  جہاں ڈاکٹروں نے انہین 2 دن کے آرام کا مشورہ دیا  ۔
    بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں پارٹی متحرک اور ضمنی الیکشن میں امیدواروں کے چناو کا ٹاسک شاہ محمود کو دیا گیا ہے اور شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی پنجاب کا ااجلاس طلب کر لیا ہے ۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • دو روزہ مصنوعی ذہانت انفارمیشن اور  ٹیکنالوجی ایکسپو کا آغاز راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ہوا۔

    دو روزہ مصنوعی ذہانت انفارمیشن اور ٹیکنالوجی ایکسپو کا آغاز راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ہوا۔

    دو روزہ مصنوعی ذہانت انفارمیشن اور ٹیکنالوجی ایکسپو کا آغاز راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام دو روزہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکسپو کا آغاز ہو گیا

    ساتھ ایک اور اہم خبر یہ کہ ٹیکنالوجی، روبوٹس، ڈرون ٹیکنالوجی، لاجسٹک، طبی سامان اور یونیورسٹیز کی جانب سے آئی ٹی ایکسپو دوروز جاری رہے گی
    اس مقصد کیلئے وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے صدر راولپنڈی چیمبر ندیم اے رؤف کے ہمراہ ایکسپو کا افتتاح کیا۔
    اس میں بہت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں ڈین آف ایمبیسڈر ترکمانستان کے سفیر، اتد جان مولاموف، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد اقبال کی بھی خصوصی شرکت شامل تھی۔

    اس خاص موقع پر سی ای او IGNITE، سابق صدور آر سی سی آئی، سینئر نائب صدر عاصم ملک، نائب صدر طلعت اعوان، چیئرمین ایکسپو راجہ عامراقبال کی شرکاء کو بریفنگ بھی دی گئی۔

    *مہمان خصوصی وفاقی وزیر سنیٹر طلحہ محمود کا ایکسپو تقریب سے خطاب*
    انہوں سب سے پہلے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح کاروباری برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے،اور یہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    پھر ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کا شعبہ اہم ہے، ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سنیٹر طلحہ محمود نے آئی ٹی کے شعبے کی اہمیت کا بتایا۔

    مزید کہا کہ کانفرنس اور ایکسپو انعقاد پر راولپنڈی چیمبر مبارکباد کا مستحق ہے، سنیٹر طلحہ محمود نے راولپنڈی چمبر کو مبارکباد کا مستحق قرار دیا۔

    نجی شعبے کے حوالے سے طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کو آگے آ کر حکومت کا ہاتھ بٹانا چایئے، بزنس اور ایجوکیشن کا آپس میں گہرا رشتہ ہے،
    انڈسٹری ایکیڈیمیہ کو ترقی دے کر ہی ملک خوشحالی کی طرف جا سکتا ہے، طلحہ محمود نے ملک کی خوش حالی اور ترقی کے حوالے سے بھی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔پاکستان قدرتی ذخائر سے مالامال ہے۔انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ مناسب مینجمنٹ کی ضرورت ہے، ملک دوست پالیسیوں کے لیے چیمبر اپنی تجاویز دے ۔۔

    *صدر چیمبر ندیم اے رؤف کا خطاب*

    صدر چیمبر ندیم اے روف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کی سالانہ ایکسپورٹ چار ارب ڈالر کے قریب ہیں جبکہ بھارت کئی گنا آگے جاچکا ہے،ہمیں دنیا میں آئی ٹی کے میدان میں مقابلہ کے لئیے اہم اقدامات اٹھانے ہونگے ۔۔۔۔ندیم اے رؤف

  • ایف سی بلوچستان کےکمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    ایف سی بلوچستان کےکمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)کےکمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق آج مؤرخہ 3 جون 2022 کو ایف سی ٹرینگ سینٹر خضدار میں زیرِ تربیت فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ کےکمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    جس کے مہمانِ خصوصی آئ جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل کمال انور چوہدری تھے، جنھوں نے پاس آؤٹ ہونے والے ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) کےکمانڈوز سے خطاب کیا اور ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ان کا مزید کہناتھاکہ پاک فوج اور ایف سی کے حوصلے ہمیشہ سے بلندہیں اوریہ وہ فورس ہےجوملک کہ دفاع کےلیےہمہ وقت تیارہے۔

    تقریبِ حلف برداری کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے کمانڈوز نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ میں شامل ہو کر پاکستان کی خدمت کریں گے۔ جنوبی بلوچستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے، امن و امان اور خوشحالی کے حصول تک ، فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ کے مشن کے مطابق مکمل کرنے کے لئےاپنا کردار ادا کریں گے۔۔

    تقریب میں ایف سی کے کمانڈوز نے جنگی مشقوں کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےسولجرز میں انعامات تقسیم کیے۔یادرہےکہ یہ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے کمانڈوزکاپانچواں دستہ ہے اور کمانڈوز سخت محنت اور کٹھن تربیت کہ بعد فورس کاحصہ بنتےہیں۔

  • سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ  آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

    سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

    سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے وفاقی وزارت خزانہ، گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر تمام بینکوں کے صدر صاحبان کے نام اپنے مراسلے میں بینكوں سے درخواست كی ہے كہ وہ ملکی معیشت اور بنکوں سے سود کے خاتمے کے لیے فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے مورخہ 28 اپریل 2022ء كے خلاف اپیل میں نہ جائیں بلكہ پانچ سال كی مدت میں سود کے خاتمے کے عدالتی فیصلے كو سامنے ركھتے ہوئے اس پر بھر پور طریقے سے عمل درآمد كیلئے اقدامات كریں، اسلامی نظر یاتی كونسل اس علمی سعی میں مكمل مشاورت اور معاونت فراہم كرنے كیلئے تیار ہے۔

    ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ سود كا خاتمہ نہ صرف حكم الہٰی ہے بلكہ اسلا میان پاكستان كا ایك دیر ینہ مطا لبہ اور خواب بھی ہے، نیز آئین پاكستان كا اہم تقاضا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو اُمید واثق ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرنے اور کرانے کے سلسلے میں حکومت اور دیگر تمام متعلقہ ادارے اپنا مثبت کر دار ادا کریں گے ۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل، علامہ باقر عباس زیدی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل، علامہ باقر عباس زیدی

    امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،
    علامہ باقر عباس زیدی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے عوام کا معاشی قتل ہے۔علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کے لیے بہتر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا معاشی قتل ہے۔

    عوام کو درپیش اذیت کا خاتمہ محض زبانی دعووں سے ممکن نہیں۔رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے تمام یکارڈ توڑ دیئے۔رہنما ایم ڈبلیو ایم نے اس حوالے سے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا ہدف عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں بلکہ سابق حکومت کو نشانہ بنانا ہے۔

    حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ واپس لے۔رہنما ایم ڈبلیو ایم نے حکومت کو فوری ایسا کرنے کو کہا
    مزید یہ کہ کراچی مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور ہوشربا مہنگائی کو عوام کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔
    انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل معاشی انقلاب کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی امپورٹڈ حکومت کی صلاحیتیں ایک ماہ کے اندر ہی سب پر واضح ہو چکی ہیں۔جو حکومت اپنے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے معاشی استحصال کو ملکی ترقی کا زینہ قرار دے اس کی اہلیت پر سوائے افسوس کے اور کیا کیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کے انتظامی معاملات کی بجائے انتقامی معاملات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔آج ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کا ہدف عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنے کی بجائے سابق دور حکومت کے اقدامات کو نشانہ بنانا ہے۔عوام کو درپیش اذیت کا خاتمہ محض زبانی دعووں سے ممکن نہیں۔غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے خود کشی کا بڑھتے ہوئے رجحان کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں جنہیں اپنی شاہ خرچیوں سے فرصت نہیں۔ اگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں پر قابو پا کر انہیں معمول پر نہ لایا گیا تو پھر عوام کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے سیکوئی نہیں روک سکے گا۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ذریعے مہنگائی کو کنٹرول کرے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔اشرافیہ کو پیٹرول کی مد میں جو مراعاتدی جارہی ہیں ان کافوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔

  • ’ آج چیخیں مارنے والوں کو عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں سے نکالا تھا ‘:مریم اورنگزیب

    ’ آج چیخیں مارنے والوں کو عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں سے نکالا تھا ‘:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج جو چیخیں ماررہےہیں انہیں عمران خان نےکارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں سے نکالا تھا،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لئے آسان تھا کہ ملک کو بحرانوں میں چھوڑ کر نگران حکومت کے حوالے کر دیتے۔

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاست کو بچانا آسان فیصلہ تھا لیکن ہم نے ذمہ دارانہ سوچ کا مظاہرہ کیا، 2013 میں لوڈ شیڈنگ 18، 18 گھنٹے تھی، ہم نے چیلنج قبول کیا اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے دکھایا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں ایک سال کاروبار بند رہا، کاروباری برادری اور مارکیٹ کنفیوژن کا شکار تھی، وزیراعظم سے لے کر نیچے تک کرائے کے ترجمان کہتے تھے کہ ہم آئی ایم ایف نہیں جائیں گے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ سابق دورمیں پانچ مرتبہ وزیرخزانہ بدلا گیا، سات مرتبہ ایف بی آرکےچیئرمین کوبدلا گیا، چھ بارسیکریٹری فنانس کو تبدیل کیا گیا، آج جو چیخیں مار رہے ہیں انہیں عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں سے نکالا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیت ان کے وزیراعظم نے قبول نہیں کی تو عوام کیسے کرے، جب معیشت تباہ ہوئی اور مارکیٹ کا اعتماد ختم ہو گیا تو انہوں نے کمزور بنیادوں پر آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط طے کیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس وقت سیکریٹری فنانس نے کہا کہ یہ معاہدہ غلط ہے تو انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا، وہ عوام کی بات کر رہے تھے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لائی جائیں۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک