Baaghi TV

Author: +9251

  • محمد طاہر برنجو کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی قوائد و ضوابط و  استحقاق  کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس

    محمد طاہر برنجو کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی قوائد و ضوابط و استحقاق کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس

    محمد طاہر برنجو کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی قوائد و ضوابط و استحاق کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس
    باغی ٹی وی:پریس ریلیز
    سینیٹ سیکرٹریٹ
    میڈیا ڈائریکٹوریٹ
    اسلام آباد (2 جون2022) سینیٹ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طاہر بزنجو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے سابق ڈی جی ریڈیو پاکستان کے خلاف استحقاق کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی حدود میں پرانے درختوں کو کاٹ کر فروخت کیا گیا ہے۔ میرا ریڈیو پاکستان سے گہرا تعلق رہا ہے اور اس کے تمام حصوں سے بخوبی واقف ہوں۔ میں نے تمام زندگی پڑھانے، صحافت اور آدب میں گزاری ہے جب مجھے درختوں کی کٹائی سے متعلق خبر موصول ہوئی تو تصدیق اور وجوہات کیلئے فون کیا تو بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان کے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے پرانے درختوں کو کاٹ کر فروخت کیا گیا ہے۔ میں نے معاملہ ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کو خط لکھ کر اٹھایا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ اس کے بعد میرے خلاف باقاعدہ مہم شروع کی گئی۔ مجھے سوشل میڈیا پر بدنام کیا گیا اور میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔ سی بی اے جو ایک تنظیم ہے جس نے ایک پریس ریلیز میں میرے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور میرے خلاف الزامات بھی لگائے۔سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات نے کمیٹی کو بتایا کہ جب یہ معاملہ میرے نوٹس میں آیا تو میں نے وزیر اطلاعات کو بھی آگاہ کیا۔ معزز سینیٹر کے خلاف جو مہم شروع ہوئی اس پر شرمندہ ہیں۔ اس مہم میں نہ ہمارا ہاتھ اور نہ ہمیں علم تھا۔ ریڈیو پاکستان ایک کارپوریشن ہے اور ہر کارپوریشن میں ایک یونین ہوتی ہے۔یونین پارٹی بننا چاہتی ہے اگر کمیٹی اجازت دے تو ان کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔ جس پر اراکین کمیٹی سینیٹرمنظور احمد کاکڑ اور سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ یونین پارٹی کیوں بننا چاہتی ہے اور اس کے کیامقاصد ہیں سامنے لایا جائے اور جن لوگوں نے معزز سینیٹر کے خلاف پروپیگینڈا کیا ہے ان کو بے نقاب کیا جائے۔سابق ڈی جی ریڈیو نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے ریڈیو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات میں درختوں کی اونے پونے فروخت کے حوالے سے خبریں چلائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ معزز سینیٹر کے خلاف سوشل میڈیا اور پریس ریلیز میں جو جاری کیا گیا اس میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور میں نے سیکرٹری وزارت اطلاعات کے ساتھ معزز سینیٹر سے ان کے آفس جا کر معذرت بھی کی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طاہر بزنجو نے کہا کہ مالی بحران کو ختم کرنے کیلئے درختوں کی کٹائی یا قومی اثاثوں کی فروخت کی روایت کو ختم ہونا چاہیے۔ملک میں پہلے ہی جنگلات کی شدید کمی ہے۔ جنگلات کو فروغ دینا ہماری ترجیح ہونا چاہیے۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں موسمی تغیرات کے شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ ایک نامور دانشور، ادیب، صحافی اور مدبر سیاستدان ہیں۔ انہوں نے اپنی معاشرتی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درختوں کی کٹائی کا معاملہ اٹھایا کہ کن وجوہات پر درخت کاٹے گئے ہیں۔ ان کے اس جذبے کو سراہتے ہیں۔کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ معزز سینیٹر کے خلاف سوشل میڈیا اور پریس ریلیز پر جو نازیبا مواد استعمال کیا گیا ہے اور ان کے پیچھے جو لوگ ملوث ہیں ان کو بے نقاب کرنے کیلئے معاملہ ایف آئی اے کی سائبر ونگ کو ریفر کر کے رپورٹ طلب کی جائے۔
    کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز ڈاکٹر آصف کرمانی، منظور احمد کاکڑ اور عرفان صدیقی کے علاوہ سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات،سیکرٹری پارلیمانی امور، ڈی جی پی بی سی، ڈی جی سائبر و دیگر حکام نے شرکت کی۔ ***********

  • پیپلزپارٹی لاہور کا عمران خان کے بیان کیخلاف مظاہرہ

    پیپلزپارٹی لاہور کا عمران خان کے بیان کیخلاف مظاہرہ

    سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر عمران خان کی طرف سے پاکستان کے تین ٹکڑے کرنے کے بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بڑی بڑی سکرینیں آویزاں کی گئیں جن میں ایک پر سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی تصویر کے ساتھ “پاکستان کھپے “کا نعرہ درج تھا۔ ایک سکرین پر عمران خان اور تصویر تھی. اس موقع پر مظاہرین نے “ غدار ہے غدار ہے عمران خان غدار ہے” اور “ گرفتار کرو گرفتار کرو عمران کو گرفتار کرو” کے نعرے لگائے۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی کے راہنما حاجی عزیز الرحمن چن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت پر “پاکستان کھپے “ کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا۔ آج 2022 میں بھی صدر زرداری ایک مرتبہ پھر عمران خان کے عزائم خاک میں ملائیں گے-

    فیصل میر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ عمران خان کے خلاف مظاہرہ کرنے پر بھی پابندی لگا دے گی۔ عمران خان کی گفتگو ریکارڈ ہے اور کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ بھارت کو توڑنے کی بات کر رہا تھا۔

    فیصل میر نے کہا کہ اگر پاکستان کو تین ٹکڑے کرنے کی بات صدر آصف زرداری یا بلاول بھٹو زرداری کرتے تو اب تک سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے سو موٹو نوٹس لے لیا ہونا تھا، ملک بھر میں پیپلز پارٹی والوں پر مقدمے درج ہو رہے ہونے تھے شہر شہر جلوس نکل رہے ہونے تھے۔ مگر آج جب عمران خان پاکستان کو توڑنے کی بات کر رہا ہے تو سناٹا ہے۔

    فیصل میر نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ عمران خان کے ملک دشمن بیان پر سو موٹو نوٹس لیکر اس پر غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے ۔ اس موقع افنان بٹ , احمد رضا زوہیب بٹ ، شاہدہ جبیں ، شاہد عباس اور مسرت صدیقی نے بھی خطاب کیا.

  • آزاد خارجہ پالیسی نہ ہونے کی قیمت اب پھر قوم ادا کرنا پڑرہی ہے:حماد اظہر

    آزاد خارجہ پالیسی نہ ہونے کی قیمت اب پھر قوم ادا کرنا پڑرہی ہے:حماد اظہر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ آزاد خارجہ پالیسی نہ ہونے کی قیمت اب پھر قوم ادا کرے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ ایک ہی ہفتے میں 60 روپے فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت روس سے سستا تیل خرید کر اپنے لوگوں کے لئے قیمتیں کم کر رہا ہے، پاکستان میں امپورٹڈ حکومت کی روس سے بات کرتے بھی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

     

    ادھرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ناموس رسالت کی جنگ ساری دنیا کے سامنے لڑی۔

    فیاض الحسن چوہان نے جے یو آئی ف کے نائب امیر مولانا عبد المجید ہزاروی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں خاندانی اور مورثی سیاست کے حق میں نہیں ہوں، میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا وطیرہ رہا ہے کے وہ اصول کے نام پر وصول کی ساست کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سچے عاشق رسول اور محب وطن پاکستانی ہیں اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔

  • اگر اچھے سے حوصلہ افزائی کی جائے تو گوادر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،مجیب الرحمن

    اگر اچھے سے حوصلہ افزائی کی جائے تو گوادر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،مجیب الرحمن

    اگر اچھے سے حوصلہ افزائی کی جائے تو گوادر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،مجیب الرحمن
    گوادر
    2جون2022
    باغی ٹی وی: ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ ھے گوادر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بس نوجوان کی حواصلہ افزائی چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات کے روز وائی ڈی ذی میوزیکل گروپ کو گیھٹار پیش کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اس موقع پر ڈاٹریکٹر فنانس طارق عزیز لاسی ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹاف نظر ناصر ضلعی آفیسر تعلیم فیمل بلقس سلیمان بھی موجود تھے اس موقع پر وائی ڈی زی گروپ کے یونس ذین اوردیدگ نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کو اپنے فن اور موسیقی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ہمارے دوستوں میں بہت سے دوست ایسے بھی ہیں جو خود شاعری کرتے ہیں خود گانا لکھتے ہیں،کمپوز کرتے
    ہیں اور پھر اسے گاتے ہیں سماجی مسائل پر شاعری
    کر لکھ کر نوجوانوں کو جگاتے ہیں اس موقع پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ھےکہ موسیقی گروپ کے فروغ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنے چھپے ھوئے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرسکے اور گوادر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مواقع فراہم ھو نوجوان موسیقاروں نے بتایا کہ موسیقی
    کو سمجھنے کے لئے کسی زبان کی مہارت کی ضرورت نہیں ہوتی نہ ہی موسیقی کو کسی سرحد میں باندھا جا سکتا ہے۔ موسیقی تو وہ چیز ہے جو لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ان کے جذبات کوسُروں بھرے الفاظ میں ڈھالتی ہے اور ان کے خیالات کا اظہار کرتی ہے۔ موسیقی خود میں مکمل فن ہے اس موقع پر وائی ڈی زی میوزیکل گروپ کے یونس دیدگ اور زین نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے اور گوادر کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آگے لانے اور ان کی حواصلہ افزائی کرنے پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی کا شکریہ ادا کیا

  • پاکستان نے یوکرین کے جنگ زدہ عوام کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوا دی گئی

    پاکستان نے یوکرین کے جنگ زدہ عوام کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوا دی گئی

    یوکرین :پاکستان نے یوکرین کے جنگ زدہ عوام کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے نورخان ایئربیس پر یوکرین کے عوام کے لئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیرمملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر، این ڈی ایم اے حکام، یوکرین کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

    حنا ربانی کھر نے یوکرین میں جاری جنگ پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یوکرین کے جنگ زدہ عوام کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے۔یوکرین کے سفیر نے مشکل وقت میں دوسری بار امدادی سامان بھجوانے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے یوکرین کو امدادی سامان بھیجنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یوکرین میں جاری جنگ کے حوالہ سے شدید تحفظات رکھتا ہے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ امدادی سامان یوکرین کے عوام کے ساتھ پاکستان کا اظہار یکجہتی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں، جنگ کے باعث یوکرین میں بڑی تعداد میں شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے توقع ظاہر کی ہے کہ یوکرین کے عوام موجودہ بحران سے جلد نکلیں گے، یوکرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔

    اس موقع پر یوکرین کے سفیر نے کہا کہ یوکرین کے عوام کو اس وقت جنگ کا سامنا ہے ، مشکل وقت میں مدد پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ یوکرین بھیجی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ جنگ کے باعث یوکرین میں بڑی تعداد میں شہری بے گھر ہوچکے ہیں، امدادی سامان یوکرین کے جنگ میں گھرے عوام کے ساتھ پاکستان کی طرف سے یکجہتی کا اظہار ہے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں، اسد عمر

    پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں، اسد عمر

    اسلام آباد:پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں،اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیراور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے لوگ اندھے ،بہرے اور گونگے نہیں ہیں، ن لیگ کے اکثر لیڈر اور کارکن بھی جلد الیکشن چاہتے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے تنزلی کی طرف جارہی ہے، فوری الیکشن کے علاوہ کسی کے پاس کوئی حل ہے تو پیش کرے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں جبکہ عمران خان نے ایک خطرے اور اندیشے کا اظہار کیا ہے، عمران خان نے کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے طوفان برپا ہو۔رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام پاکستان کیلئے ڈھال ہے، عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ایک مسلمان ملک ایٹمی طاقت ہو۔

    دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج پریس کانفرنس میں پاکستان کا وزیر خزانہ نہیں، غلامی کی تصویر نظر آئی۔

    رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ جو مفتاح اسماعیل کہتا تھا ہم ایک روپیہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے، اس نے ایک ہفتے میں 60 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھا دی۔جو مفتاح اسماعیل کہتا تھا ہم ایک روپیہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے، اس نے ایک ہفتے میں 60 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھا دی.

  • مہنگائی ایسے ہی رہی تو ملک میں خانہ جنگی کے خدشات بڑھ جائیں گئیں، اعجاز قادری

    مہنگائی ایسے ہی رہی تو ملک میں خانہ جنگی کے خدشات بڑھ جائیں گئیں، اعجاز قادری

    نیوز ریلیز
    پاکستان سنی تحریک

    مورخہ:02-06-2022 حوالہ نمبر :
    تیل،گھی،آٹا اور ضرورت اشیاء عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا
    اگر یہی حالت رہی تو ملک میں خانہ جنگی کے خدشات بڑھ جائینگے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے اقدامات کرئے،ثروت اعجاز قادری
    مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی غربت میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے،ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا اس حوالے سے کہ سیاستدان ایکدوسرے پر بازی لیجانے کی بجائے عوام کو بدترین حالات سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں،ثروت اعجاز قادری نے سیساست دانوں کو چاہیے کے عوام کے بارے میں بھی کچھ سوچیں۔
    سبزیوں،پھلوں،تیل،گھی،،آٹا،چاول کی قیمتوں کو پر لگ گئے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہوگئے،ثروت اعجاز قادری مہنگائی کے حوالے سے بھی کہا کہ ہر چیز کی قیمت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔اور یہ عوام کے لیے بہت زیادہ مشکل ہے۔
    معاشی استحکام اور قوم کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو مثبت کردرا ادا کرنا ہوگا،ثروت اعجاز قادری نے کہا
    کراچی( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی غربت میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے،تیل،گھی،آٹا اور ضرورت اشیاء عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں،یہی حالت رہی تو ملک میں خانہ جنگی کے خدشات بڑھ جائینگے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے اقدامات نہیں کئے تو اس کے منفی نتائج نکلیں گے،پیٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے سے ماض حکومت کو بھی منع کیا موجودہ حکومت سے بھی کہتے ہیں قرضے نہ لئے جائیں،ملک کے وسائل پر انحصار کرکے آگے بڑھا جائے،ایسے معاشی اقدامات کئے جائیں جس سے عام آدمی کی زندگی میں مشکلات نہ آئے،سیاستدان ایکدوسرے پر بازی لیجانے کی بجائے عوام کو بدترین حالات سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں،سبزیوں،پھلوں،تیل،گھی،،آٹا،چاول کی قیمتوں کو پر لگ گئے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہوگئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کی معاشی واقتصادی عدم استحکام کی سورتحال پر گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی وبقاء پر کوئی آنچ آنے نہیں دینگے، ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے دعوؤں کی بجائے عملی جدوجہد کرنا ہوگی،معاشی استحکام اور قوم کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو مثبت کردرا ادا کرنا ہوگا،انہوں کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کی اولادیں ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑنا اچھی طرح جانتی ہیں،سیاسی جماعتیں الزامات کی سیاست کو ترک کرکے ملک معاشی واقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کام کریں۔#

  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30،30،روپے اضافہ کر دیا گیا

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30،30،روپے اضافہ کر دیا گیا

    حکومت پاکستان نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 30، 30 روپے کا اضافہ کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملک میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 204 روپے 15 پیسے کردی گئی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے فی لٹر کردی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر 181 روپے 94 پیسے کردی گئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں مہنگائی ہوگی لیکن یہ ناگزیر تھا۔انہوں نے بتایا کہ چین نیا قرضہ جاری کرے گا بلکہ شرح سود بھی کم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو چین نے 2.3 ارب ڈالر کا قرض واپس لے لیا تھا، چین نے کافی شرائط عائد کر دی تھی اور شرح سود بڑھا دی تھی۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے چین جانے پر معاملات طے ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر معاملات فائنل ہوئے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چین کے صدر نے وزیرِاعظم کے ساتھ معاملات فائنل کیے، قرض 1.5 فیصد کی شرح سود پر حاصل کیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر 10فیصد اخراجات کم کردیں تو چار ارب کی بچت ہوگی۔ یہاں صرف ایک دن میں چار ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آٹے اور چینی پر سبسڈی دی جائے گی، چاول، دالوں اور گھی پر سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ذمہ دارانہ باتیں کر رہے ہیں، سابق وزیراعظم کو ملک کے ٹوٹ جانے کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

  • ملکی چیلنجزکیلئے اجتماعی سیاسی عزم کی ضرورت ہے،ماہرین

    ملکی چیلنجزکیلئے اجتماعی سیاسی عزم کی ضرورت ہے،ماہرین

    ملک میں گورننس کو درپیش چیلنجز، غربت کے خاتمہ، ترقی، تعلیم اور معیشت سمیت درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اجتماعی سیاسی عزم پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان میں حکمرانی کے چیلنجز کا مرکز اجتماعی سیاسی عزم کی عدم موجودگی ہے۔

    مختلف شعبوں کے ماہرین کے پینل نے پاکستان کی سیاسی اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ جنوبی ایشیا میں گورننس اور ترقی کے مسائل کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں منعقد ہوئی۔

    تقریب کے پینلسٹ میں سفیر غالب اقبال، قائداعظم یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ ملک، معروف صحافی تیمور شمل اور سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی شامل تھے جبکہ تقریب کی نظامت فرخ پتافی نے کی۔

    ماہرین نے گزشتہ برسوں میں پاکستان میں ہونے والی مختلف پیش رفتوں پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ترقی کی رفتار کافی حد تک سست رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بنیادی طور پر بدعنوانی، بدانتظامی، اور یکے بعد دیگرے برسر اقتدار آنے والی حکومتوں کے ذریعہ وسائل کے غلط استعمال جیسے مسائل کی وجہ سے ہوا ہے۔

    انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سیاست سیاسی مخالفین کے خلاف نعرے بازی اور بحث و مباحثے کے مقابلے میں تبدیل ہوچکی ہے جبکہ عوام کی خدمت اور ان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پالیسیاں اور منصوبہ بندی کے اصل مقصد پر پردہ پڑگیا ہے۔

    ماہرین نے کہا کہ گورننس کے چند اہم چیلنجزکا حل غیر ضروری سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے عوام پر مبنی پالیسیاں اور نقطہ نظر تیار کرنے میں مضمر ہے، پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی والا ملک ہے، اس لیے گورننس کے بنیادی ڈھانچے میں کسی بھی قسم کی اصلاحات کو انسانی وسائل خصوصاً نوجوانوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو ترجیح دینی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ گورننس کو درپیش چیلنجز غربت کے خاتمے، ترقی، تعلیم اور معیشت سمیت کئی شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں، اس لئے پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک اجتماعی سیاسی عزم پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سید مصطفیٰ کمال نےکراچی میں تقرریوں پر خدشات کا اظہارکردیا

    سید مصطفیٰ کمال نےکراچی میں تقرریوں پر خدشات کا اظہارکردیا

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے متعصب پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے کراچی رینج کی سب انسپکٹر کی 150 خالی آسامیوں پر 2013 سے پروموشن کے منتظر کراچی کے سب انسپکٹرز کو نظر انداز کرکہ شہید بینظیر آباد رینج کے 2016 کے اے ایس آئیز کو ترقی دے کر کراچی میں تعینات کرنے کے فیصلے کی سخت مزمت کرتے ہوئے فیصلے کو متعصبانہ اور پاکستان کی معاشی شہ رگ کے خلاف گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔

    سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کو آصف زرداری کی جاگیر سمجھ کر چلا رہی ہے ،سندھ حکومت نے تعصب کی انتہا کردی:کوئی پوچھنے والا ہی نہیں جبکہ کراچی کے خود ساختہ ٹھیکیدار بازاری ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ تصویریں کھنچوانے میں مصروف ہے۔ چالیس سالوں سے مہاجر نام پر ووٹ لے کر اس مینڈیٹ کو بار بار بیچنے والوں کو حشر دیکھیں آج ایک گٹر کا ڈھکن نہیں لگا سکتے۔ جیسے انتخابات قریب آتے ہی صوبہ، کوٹہ، لاپتہ افراد، شہید مہاجر کارکنان، ٹرانسپورٹ، پانی کی عدم دستیابی، اسکول، اسپتال اور کچرا یاد آ جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 240 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں یوسی 21 برمی کالونی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر این اے 240 سے پی ایس پی کے امیدوار شبیر قائم خانی بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی شہریوں کو انکا حق دے کر دلوں کو جیتنے کے بجائے سوال کرنے والے سروں کو کچل کر ڈر کے زریعے حکمرانی کو یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ شہری سندھ کی عوام کو انکا جائز بنیادوں پر بھرتیوں، ٹرانسفر اور پوسٹنگ نے صوبے کو سب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجود ترقی کی دوڑ میں سب سے پیچھے دھکیل دیاکوٹہ بھی نہیں دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بھرتیوں نے صوبے کے اداروں اور امن و امان کو تباہ برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ سرکاری نوکریوں اور حکومتی وسائل کو اپنی حکمرانی کو طول دینے اور سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سندھ کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ سیاسی ہے۔ جن مسائل سے آج بھی شہری سندھ کی عوام پریشان ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی اس ظلم کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گی اور پیپلز پارٹی کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف ہر قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک