Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کے بعد مراد راس بھی پاکستان دشمنی پر اتر آئے

    عمران خان کے بعد مراد راس بھی پاکستان دشمنی پر اتر آئے

    پاکستان تحریک انصاف ملک دشمنی میں بہت آگے نکلتی جارہی ہے.پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ملک کے خلاف بیانات کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن اور سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی ملک دشمنی کے ایجنڈے پر عمل کرنا شروع کر دیا.پی ٹی آئی کے رہنما مراد راس اپنے دور وزارت میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کرتے رہے مگر مطلوبہ نتائج دینے سے قاصر رہے اور اب پاکستان کے خلاف دوسرے دوست ممالک کو پاکستان دشمنی پر اکسا رہے ہیں .پاکستان تحریک انصاف کے سابق دور میں بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھتے رہے اور عمران حکومت کے دور اقتدار میں پاکستان کے کئی دوست ممالک ناراض ہو گئے.لیکن اس سب کے بعد بھی پی ٹی آئی کا دل نہیں بھرا اور اب عمران خان کے بعد ان کے ساتھیوں نے پاکستان کے ساتھ دشمنی شروع کر دی ہے.

    پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر مراد راس نے سماجی راطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستان مخالف پیغام ٹویٹ کیا ہے جس میں مراد راس نے ترکی کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی کسی قسم کی سپورٹ نہ کرے .

    مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی امپورٹیڈ حکومت آپ کی تمام تر سرمایہ کاری کو تباہ کر دے گی اور آپ کا سب کچھ برباد ہو جائے گا.مراد راس نے ترک حکومت کو کہا کہ صرف پاکستان کے گزشتہ 30 دنوں کو مانیٹر کر لیں تو اپ کو تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے.

    اس سے قبل اقتدار سے باہر عمران خان نے پاکستان کے ٹوٹنے کی بات کی تھی ، سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلئیر اثاثے چھین جائیں گے اور ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر درست فیصلے نہ ہوئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔

  • ” محبِ وطن لوگ فوری طور پر عمران خان سے الگ ہونے کا اعلان کریں”:اختیارولی خان

    ” محبِ وطن لوگ فوری طور پر عمران خان سے الگ ہونے کا اعلان کریں”:اختیارولی خان

    پشاور:ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں محبِ وطن لوگ فوری طور پر عمران خان سے الگ ہونے کا اعلان کریں۔

    تفصیلات کے مطابق اختیار ولی خان نے عمران نیازی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کے تقسیم کا خاکہ پیش کر کے ہرزہ سرائی کی ہے، عمران نیازی پاکستان کی بنیادی اساس کی خلاف بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران کس کے اشاروں پر ملک کی تقسیم کی باتیں کر رہا ہے؟ عمران کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے اور قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، تحریک انصاف میں محبِ وطن لوگ فوری طور پر عمران خان سے الگ ہونے کا اعلان کریں۔

    یاد رہے کہ کل سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹریو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرپاکستان کی افواج کمزور ہوگئیں تو پاکستان تین حصوں میں تقسیم ہوسکتا ہے ، ان کے اس بیان کے بعد ملک بھر میں سخت ردعمل آرہا ہے ، عوام الناس میں شدید غُصہ پایا جارہا ہے اور یہ بھی سُننے میں آیا ہے کہ عمران خان کے اس بیان کی مذمت بھی جاری ہے

    ادھر اس حوالے سے پاکستان کے مختلف طبقات کی طرف سے پی ٹی آئی کے ورکروں سے درخواست کی جارہی ہے کہ وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں اور پاکستان کو اس قسم کے خیالات سے پاک ہی رکھیں‌تو بہتر ہے

  • دودھ کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آگاہی سیمینار،واک

    دودھ کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آگاہی سیمینار،واک

    دودھ کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کانفرنس اور آگاہی سیمینار کا انوقاد کیا گیا.کانفرنس کا انعقاد پنجاب فوڈاتھارٹی اور یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسزروای کیمپس پتوکی کے اشتراک سے کیا گیا جس میں ڈیری انڈسٹری سے وابستہ افراد، کسان اور اینیمل سائنسز کے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد دودھ کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید سائنسی طریقوں کو متعارف کروانا ہے،دوددھ ہماری غذا کا بنیادی جزو ہے
    ،روزمرہ کی زندگی میں دودھ کا استعمال ہر عمر کے افراد میں کیا جاتا ہے۔ دودھ اور دودھ سے تیار ہونے والی تمام مصنوعات کی پیداوار بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی اور اپنے بچوں کی کھانے پینے کی عادات بدلنا ہوں گی۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچے ناشتہ نہیں کرتے دودھ نہیں پیتے لیکن کاربونیٹیڈ ڈرنکس بہت پیتے ہیں ،ہمیں دودھ کی پروڈکشن اور سپلائی کے عمل کو انتہائی موثر اور شفاف بنانے کی سخت ضرورت ہے۔ پنجاب فوڈاتھارٹی یوواس کے ساتھ مل کر پیداوار میں درپیش چیلنجز کو دور کرنے میں مدد کرے گی۔ ڈیری انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی پر شفٹ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز کےوی سی نسیم احمد نے کہا کہ پنجاب فوڈا تھارٹی کی چیکنگ کا عمل انڈسڑی کی اصلاح ہے۔ عوام کے ساتھ ساتھ انڈسڑی کو حفظان صحت اصولوں پر کاربند رکھنا فوڈاتھارٹی کا قابل ستائش عمل ہے۔ ورلڈ ملک ڈے ایک ایسا مستند دن ہے جس کو یو این او بھی مناتا ہے۔ انتہائی اہمیت کا حامل ڈیری ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ پہلی دفعہ یوواس نے متعارف کروایا گیا ہے۔ موسمی تبدیلی نا صرف ہمارے ماحول بلکہ ڈیری اور میٹ کی پیداوار کو بھی متاثر کر رہی ہے۔

    سٹوڈنٹس، اساتذہ انڈسٹری سے آئے افراد نے آگاہی واک میں بھی حصہ لیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے یوواس ملک پاسچرائزیشن یونٹ کا بھی دورہ کیا

  • بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

    بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

    اسلام آباد:وفاقی حکومت کی طرف سے چند روز قبل آئی ایم ایف کی طرف سے دباؤ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے جانے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

    نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2022-23 کے لئے نیشنل اوسط ٹیرف 24 روپے 82 پیسے مقرر کیا گیا ہے، اس سے پہلے نیپرا کا تعین کردہ ٹیرف 16 روپے 91 پیسے تھا جو کہ اب بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے ہو گیا۔

    نیپرا نے ٹیرف وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت اوسط اضافے پر نوٹیفکیشن جاری کرے گی، ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

    نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ٹیرف بڑھانے کی وجہ کیپسٹی لاگت، عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت میں اضافہ ہے، روپے کی قدر میں کمی ہے۔

    خیال رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے جس میں عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے فوری طور پر قسط جاری نہ کرنے اور پٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی کے نرخوں میں اضافے کا کہا گیا تھا جس کے بعد فوری طور پر حکومت نے 26 مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا بڑا اضافہ کیا تھا۔

    اس سے قبل وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر کا بڑا اضافہ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ پٹرول ، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 179 روپے 86 پیسے، 174 روپے 15 پیسے، 155 روپے 56، 148 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔

  • موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مثبت سے منفی کردیا

    موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مثبت سے منفی کردیا

    معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک (مستقبل کا معاشی منظر نامہ) کو مثبت سے منفی کردیا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت حال کو غیر مستحکم قرار دیا ہے۔

    موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری رکھی ہے اور آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا ہے۔
    موڈیز کے مطابق بیرونی معاشی خطرات کے باعث پاکستان کی رینکنگ منفی کردی گئی ہے، غیرملکی فنانسنگ حاصل کرنے میں غیریقینی صورت حال سے رینکنگ منفی ہوئی ہے۔

    موڈیزکا کہنا ہےکہ مہنگائی کے باعث بیرونی معاشی صورت حال بگڑ رہی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور کرنسی پر دباؤبڑھا ہے،سیاسی خطرات کی وجہ سےمعاشی مستقبل غیریقینی دکھائی دے رہا ہے۔ موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی غیریقینی نظر آرہی ہے، غیر ملکی فنانسنگ پربھی غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 4.5 سے 5 فیصد تک رہنےکا امکان ہے، رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ 3.5 سے 4 فیصد تک رہنےکا امکان ہے، سیاسی حالات کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد میں مشکلات درپیش ہیں۔

    اس سے قبل کزشتہ ماہ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کاآؤٹ لک مستحکم قراردیا تھا۔ موڈیز کے مطابق مستحکم آؤٹ لک معیشت کا بہترتسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے جب کہ بہتر معاشی سرگرمیوں کےسبب بینکوں کی قرض گیری بڑھےگی۔موڈیز کا کہنا تھا کہ مالی سال 2022 میں جی ڈی پی شرح نمو 3 سے 4 فیصد اور 2023 میں 4 سے 5 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔

    موڈیز کے مطابق غیرفعال قرضوں کی شرح بلند مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی، بینکوں کا منافع اعتدال سے بڑھے گا جو نئےکاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا، بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی رواں سال بڑھے گی۔

  • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی درخواست،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا دیا

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی درخواست،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا دیا

    سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست واپس کردی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کی ہے، رجسٹرارکا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعتراض میں کہا گیا ہےکہ درخواست میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، درخواست کے پیرا چار، پانچ، بارہ اور چودہ میں متنازع معاملات کو اٹھایا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت حکم دےکہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج اور اجتماع کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کے احتجاج کے راستے میں کسی شہر میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ عدالت حکم دے کہ پی ٹی آئی کے کسی کارکن اور رہنما کو گرفتار یا اس پر تشدد نہ کیا جائے، پی ٹی آئی کے خلاف ڈرانے والے ہتھکنڈے اور گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں، عوام کی نقل و حرکت کو کسی طورپرکسی شہر میں نہ روکا جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکم دے کہ احتجاج اور دھرنے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔واضح رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے الیکشن کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

  • کیا واقعی رشید صافی کوپی ٹی وی میں بڑا عہدہ دے گیا؟سلیم صافی بھی میدان میں آگئے

    کیا واقعی رشید صافی کوپی ٹی وی میں بڑا عہدہ دے گیا؟سلیم صافی بھی میدان میں آگئے

    اسلام آباد:کیا واقعی رشید صافی کوپی ٹی وی میں بڑا عہدہ دے گیا؟سلیم صافی نے صاف صاف بتادیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک خبر بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حکومت نے سلیم صافی کی حکومت وقت کے لیے خدمات کے عوض ان کے بھائی رشید صافی کو پی ٹی وی میں بڑے عہدے سے نواز دیا ہے

     

    اس حوالے سے معروف اینکرعمران ریاض خان کی طرف سے بھی ایک ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے جو کہ انہوں نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اشفاق حسین کی طرف سے سلیم صافی کے بھائی رشیدصافی کو پی ٹی وی میں ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز کی حیثیت سے بڑے سیلری پیکج پر تعینات کردیا ہے

    عمران ریاض خان نے اس حوالے سے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرایسے ہے تو پھرمبارکباد اورماشااللہ کہنا بنتا ہے ، عمران ریاض خان کے بعد رشید صافی کے بھائی سلیم صافی نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر اشفاق حسین کی اس ٹویٹ کا جواب دیتےہوئے کہا ہے کہ بریگیڈیئر صاحب آپ نے نے جھوٹ بولا ہے اور آپ ایک فوجی افسررہےہیں ، میں آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی تو نہیں کروں گا لیکن یہ ضرور کہتا ہوں کہ آپ اپنے نام کے ساتھ فوجی اعزازات نہ لکھا کریں اس سے پاک فوج کی بدنامی ہوتی ہے

    دوسری طرف پی ٹی وی حکام نے بھی اس خبر کوفیک قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں نہ تو ان کو یہ عہدہ دیا گیاہے اور نہ ہی ان کو بڑے پیکج کا تحفہ دیاگیا ہے

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • معاشی بحران کے باعث سری لنکا کے مسلمان حج کی سعادت سے محروم

    معاشی بحران کے باعث سری لنکا کے مسلمان حج کی سعادت سے محروم

    معاشی بحران کے باعث سری لنکا کے مسلمان حج کی سعادت سے محروم

    اسلام کے بنیادی طور پر 5 رکن ہیں اور ان ارکان میں سے حج ایک اہم رکن ہے ہر مسلمان مرد اور عورت کی سب سے بڑی خواہش حج کرنا ہوتی ہے

    بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق آزادی کے بعد سری لنکا کو پہلے سے مزید شدید بحران کا مسئلہ درپیش ہے۔جس کی وجہ سے وہاں کے حکومتی امرا نے اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ اس سال سری لنکا کے مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔

    مزید کہ نیشنل حج کمیٹی نے ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن اور مذہبی ثقافتی امور کے محکمے سمیت دیگر جماعت کی بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ مجودہ معاشی حالات سری لنکا کے بہتر نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے اس سال کوئی بھی مسلمان سری لنکا میں رہنا والا حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکے گا۔

    سعید ایم رسمی جو کہ حج ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ہیں ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں ڈالر کے سنگین بحران کا مسلہ درپیش ہے جس پر قابو پانے کے لیے غیر ملکی کرنسی کی ضرورت ہے۔ہم کوشش اور امید کر رہے ہیں ایسے مشکل حالات میں مسلمان ہمارا ساتھ دیں۔

  • عمران خان کے بیان کا سپریم کورٹ نوٹس لے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    عمران خان کے بیان کا سپریم کورٹ نوٹس لے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقارعلی بدر کی عمران خان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے .ذوالفقار علی بدر کا کہنا ہے کہ خان صاحب آپ نے یہ ثابت کر دیا کہ آپ پاکستان دشمن طاقتوں کے نمائندے ہیں،عمران خان نے اپنی زبان سے زہر اگلا ہے، پاکستان کے خلاف ایسی زبان کاٹ دینی چاہیے،ایسی آنکھ کو بھی نکال دینا چاہئے جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے.

    ذوالفقار علی بدرکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وطن پر اللہ کی خاص کرم نوازی ہے، پاکستان انشاءاللہ تا قیامت قائم ودائم رہے گا،پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ اور ورکرز نے پاکستان کے لئے ہمیشہ قربانی دی اور آگے بھی دریغ نہیں کریں گے، اس ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا تھا اور ہم اس کے محافظ ہیں، ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کی باتیں ملک دشمن سوچ کی عکاسی ہیں،ہم نے ہمیشہ ڈکٹیٹرز کے خلاف جنگ کی کبھی اداروں کو متنازع نہیں کیا،ہمارے وطن پر اللہ کی خاص کرم نوازی ہے، پاکستان انشاءاللہ تا قیامت قائم ودائم رہے گا.

    علاوہ ازیں عمران خان کے افواج پاکستان کے متعلق غیر سنجیدہ بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرائی گئی ہے ،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عمران خان کے افواج پاکستان کے متعلق غیرسنجیدہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہے،عمران خان سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، افواج پاکستان کی ملک میں قیام امن کےلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے.

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ عمران خان قوم میں فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، لیکن پاکستان کے بائیس کروڑ عوام عمران خان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،قرارداد مین سپریم کورت سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کے فوج مخالف بیان کا نوٹس لیا جائے.

  • چینی قونصل جنرل کی حمزہ شہباز اور پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات

    چینی قونصل جنرل کی حمزہ شہباز اور پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات

    چین کے نئےقونصل جنرل ژاؤ شیرین(Mr. Zhao Shiren) نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات کی ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چین کے نئےقونصل جنرل ژاؤ شیرین(Mr. Zhao Shiren) کی ملاقات میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.چین کے قونصل جنرل نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر ژاؤ شیرین کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا.وزیراعلیٰ اور چین کے قونصل جنرل نے مستقبل میں تعاون کو نئی جہت دینے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا.

    چینی قونصل جنرل نے کہا کہ آپ کا عوام کی خدمت کا ویژن قابل تحسین ہے، حمزہ شہباز نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور میں
    پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہتوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی پائیدار ترقی کے سفر میں اہمیت رکھتے ہیں۔

    وزیراعلی حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر بھی رابطے مضبوط کریں گے۔ سی پیک کی نئی جہتوں کو سامنے رکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں گے۔ چین ترقی وخوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

    علاوہ ازیں سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے چینی قونصل جنرل Mr. Zhao Shirenکی اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ہے ،چین کے قونصل جنرل Zhao Shiren نے سپیکر چودھری پرویز الہی کو چین کے صوبہ GANSU میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جسے سپیکر چودھری پرویز الہی نے قبول کیا۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں چاہے وہ جنگ ہو یا قدرتی آفات چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

    سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور چین میں دو طرفہ مضبوط تعلقات، بھائی چارے اور برسوں کی دوستی کے رشتہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ دوستی حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام کے درمیان ہے۔ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ سی پیک دونوں ملکوں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل ہونا چاہئے۔ سی پیک کی وجہ سے پاکستان کو نہ صرف خطہ میں بلکہ عالمی سطح پر بھی مزید اہم حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کیلئے اپنا رول بخوبی ادا کر رہے ہیں اور آج دونوں ممالک پائیدار علاقائی اور عالمی امن کیلئے شانہ بشانہ کوشاں ہیں۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیا ل بھی کیا گیا، چین کے قونصل جنرلZhao Shiren نے چودھری پرویزالٰہی کے خیالات و جذبات کا خیر مقدم کیا.چین کے قونصل جنرلZhao Shiren نے پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کا دورہ بھی کیا۔

    ملاقات میں چودھری ظہیر الدین‘ رکن اسمبلی‘ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی‘ سیکرٹری‘ پارلیمنٹری افیئرز عنائیت اللہ لک اور ڈائریکٹرجنرل پارلیمانی امور رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے.