Baaghi TV

Author: +9251

  • اقوام متحدہ میں درخواست کے بعد ترکی کا نام تبدیل کردیا

    اقوام متحدہ میں درخواست کے بعد ترکی کا نام تبدیل کردیا

    انقرہ :اقوام متحدہ میں درخواست کے بعد ترکی کا نام تبدیل کردیا ،اطلاعات کے مطابق ترکی کی جانب سےملک کےنام کی تبدیلی کی درخواست کے بعد اقوام متحدہ نے تنظیم میں جمہوریہ ترکی کے ملک کا نام "ترکی” سے بدل کر "Türkiye”ترکیے” کر دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا کہ بدھ کو ترک وزیر خارجہ کی جانب سے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں تمام امور کے لیے "ترکی” کے بجائے "Turkiye” استعمال کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔

    اس سے پہلے ترک وزیرخارجہ نے منگل کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کو خط کے باضابطہ جمع کرانے کا اعلان کیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے ساتھ مل کر، ہم اس کے لیے بہترین حالات پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔”

    ترک وزیرخارجہ نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "ہم نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں، ممالک کے لیے یہ ممکن بنایا ہے کہ وہ ‘Türkiye’ کے استعمال میں اس تبدیلی کو دیکھیں۔”اور آئندہ سے ترکی کی بجائے "ترکیے” کے نام سے لکھا اور پکارا جائے

    یاد رہے کہ ترکی نے دسمبر میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے ایک میمورنڈم جاری کرنے کے بعد اپنے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرکاری نام کو انگریزی میں تبدیل کرکے Türkiye کرنے کا اقدام شروع کیا اور عوام سے کہا کہ وہ ملک کو ہر زبان میں بیان کرنے کے لیے Türkiye کا استعمال کریں۔

    اردگان نے اس وقت کہا کہ "ترکی کو ہمارے ملک کے لیے قومی اور بین الاقوامی مقامات پر ایک چھتری برانڈ کے طور پر قبول کیا جاتا ہے۔” "ترکیے ترک عوام کی ثقافت، تہذیب اور اقدار کی بہترین نمائندگی اور اظہار ہے۔”

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے برآمدی سامان کے لیے "میڈ اِن ترکیے” استعمال کریں، اور ریاستی اداروں کو اپنے خط و کتابت میں ترکیے کو استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

  • این سی اے میں پیٹریسیا یاسمین کے آرٹ ورک پر مشتمل ”سرکلز آف لو“  کی نمائش

    این سی اے میں پیٹریسیا یاسمین کے آرٹ ورک پر مشتمل ”سرکلز آف لو“ کی نمائش

    این سی اے میں پیٹریسیا یاسمین کے آرٹ ورک پر مشتمل ”سرکلز آف لو“ کے عنوان سے نمائش کا انعقادکیا گیا۔پیٹریشیا یاسمین نے آرٹسٹ ان ریزیڈنس پروگرام کے تحت اس سال مارچ سے جون 2022 نیشنل کالج آف آرٹس میں بطور آرٹسٹ کام کیا۔ انہوں نے پروڈکٹ ڈیزائن اور ٹیکسٹائل ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کے لیے مختلف ”ڈیزائن تھنکنگ” اور ”اپ سائیکلنگ” ورکشاپس منعقد کیں۔ ان ورکشاپس میں کمپنی کریسنٹ بہمن کی طرف سے فراہم کردہ علاقائی ڈینم کی پیداوار سے بچ جانے والے مواد کو نئی قیمت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

    اپنے ڈیزائن کردہ کاموں میں، وہ خود کو ماحولیاتی مسائل اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی ذمہ دار سمجھتیں ہیں تاکہ ان چیلنجوں کے لیے پائیدار طریقے اور حل تلاش کیے جا سکیں۔ وہ اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ وہ جو پروڈکٹس ڈیزائن کرتی ہیں وہ انتہائی ذمہ دارانہ طریقوں سے تیار کی جاتی ہیں۔

    NCA میں اپنے قیام کے دوران، پیٹریشیا نے ایک وژن کے ساتھ کام کیا تاکہ پروڈکٹ ڈیزائن کے طالب علموں کو دیے گئے مواد کے ساتھ نمٹنے اور اس کی خصوصیات کو جاننے کے لیے تخلیقی مواد کی تحقیق کرنے کی ترغیب دی گئی۔ اسی طرح، ٹیکسٹائل ڈیزائن ڈپارٹمنٹ میں ہر طالب علم کو x12 12 انچ کا ایک خاص سائز فراہم کیا گیا تھا تاکہ ان سب کو جوڑ کر ایک بہت بڑا انفرادی ٹکڑا بنایا جا سکے۔

    ان سو ڈینم بیگز کی مدد سے ‘سرکلز آف لو’ نامی ایک بڑا آرٹ پیس تیار کیا گیا۔ جو اب ٹولنٹن بلاک NCA میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے مہمان آرٹسٹ پیٹریشیا یاسمین کے تخلیق کردہ آرٹ ورکس کی تعریف کی اور اس قابل قدر پراجیکٹ میں حصہ لینے والے نوجوان طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ درحقیقت ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ اس نمائش میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

  • یوکرین کو ہیلفائر میزائل داغنے کی صلاحیت کے حامل ایگل ڈرونزدیں گے:امریکہ کا اعلان

    یوکرین کو ہیلفائر میزائل داغنے کی صلاحیت کے حامل ایگل ڈرونزدیں گے:امریکہ کا اعلان

    امریکہ یوکرین کو ایگل ڈرون فراہم کرے گا جو ہیل فائر میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس حوالےسے معلوم ہوا ہےکہ امریکہ یوکرین کو چار گرے ایگل ڈرون فروخت کرے گا جو ہیل فائر میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یوکرین ان ڈرونز کو روس کے خلاف استعمال کرے گا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس وقت صرف چند لوگوں کو اس منصوبے کا علم ہے جب کہ پینٹاگون کئی ہفتوں سے اس کا جائزہ لے رہا ہے۔ تاہم، کانگریس اب بھی معاہدے کو روک سکتی ہے اور آخری لمحات میں منصوبہ واپس لینے کا امکان ہے۔

    گرے ایگلز ڈرون ہیں جو فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جنہیں شکاری بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ڈرون آٹھ تک ہیل فائر میزائل لے جا سکتے ہیں۔ یہ معاہدہ اس لیے اہمیت کا حامل ہے کہ یہ پہلا موقع ہو گا کہ روس کے خلاف میدان جنگ میں بھاری حملے کرنے کی صلاحیت والا جدید ترین امریکی ڈرون سسٹم استعمال کیا جائے گا۔

    یوکرین روس کے خلاف مختلف قسم کے کم طاقت والے چھوٹے فضائی نظام استعمال کر رہا ہے۔ اس وقت یوکرین میں استعمال ہونے والے ڈرون سسٹمز میں ایرو اسپیس آر کیو 20 اور ترکی کے ساختہ ری ایکٹر ٹی بی 2 شامل ہیں۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کے حامل گرے ایگل ڈرون لڑائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی پرواز کا دورانیہ 30 گھنٹے سے زیادہ ہے۔

    ڈرون کے ماہر ڈین گیٹنگر کا کہنا ہے کہ امریکی ایم کیو ون سی گرے ایگل ڈرون ایک بڑے جہاز کی طرح ہے جو ترکی کے ساختہ بیریئر ٹی بی 2 ڈرون سے تین گنا زیادہ بھاری ہتھیار لے جا سکتا ہے۔

    اس منصوبے سے واقف ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ حال ہی میں یوکرین کے لیے منظور کی گئی 40 ارب ڈالر کی امداد کا ایک حصہ اس ممکنہ خریداری اور تربیت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    بلوچستان :اے این ایف کی بڑی کاروائی،516 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی

    سی ٹی ڈٰ ی کی کاروائی، بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگرد گرفتار بھاری مقدار میں…

  • کراچی کے سپر اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ ، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

    کراچی کے سپر اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ ، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

    کراچی : سندھ حکومت نے جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے مطابق بلڈنگ میں آگ لگنے کا واقعہ افسوسناک ہے، بلڈرز جب پزیشن لیتے ہیں نقشے میں فائر فائٹنگ کے آپشن دیتے ہیں ، کچھ بلڈرز ریکوائرمنٹ پوری نہیں کرتے۔
    میڈیا سے گفتگومیں ،شرجیل میمن نے کہاکہ ایسے واقعات پر وزیراعلی سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے پر انکوائری کمیٹی بنادی ہے ، رپورٹ کی روشنی میں ایسے واقعات سے بچنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔آگ لگنے کی وجہ سے جن کا نقصان ہوا ان کا ازالہ بھی کیاجائے گا اور بلڈنگ کو دوبارہ چیک کیا جائے گا کہ رہنے کے قابل ہے یا نہیں.
    خیال رہے کراچی کی جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں چوبیس گھنٹے بعد بھی آگ پر مکمل قابونہ پایا جا سکا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک بیسمنٹ میں لگی آگ کوبجھانے کی کوشش جاری ہے، آگ کی شدت سے گرائونڈ فلور کا کچھ حصہ بھی متاثرہوا ہے، دھویں کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔حکام نے کہا کہ بلڈنگ کے چوتھے فلورتک آگ پہنچنے کی اطلاعات غلط ہیں، بیسمنٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ سے دھواں کئی منزلوں تک پہنچ چکا ہے۔دوسری جانب ٹریفک حکام نے اطراف کی اہم سڑکوں کورکاوٹیں کھڑی کرکے بندکردیا، کشمیر روڈ سے جیل چورنگی آنے والی سڑک اور شاہراہ قائدین سے جیل چورنگی جانیوالی سڑک بند کردی گئی ہے۔

  • شہداء پولیس کے ورثاء کی دیکھ بھال کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائیں گے،سی سی پی او

    شہداء پولیس کے ورثاء کی دیکھ بھال کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائیں گے،سی سی پی او

    سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے ارفع کریم آئی ٹی ٹاور کے قریب جولائی 2017 میں ہونے والے خودکش دھماکہ کے شہدا پولیس کے اہل خانہ سے اپنے دفتر سے ملاقات کی۔خودکش دھماکہ میں شہید دو سگے کانسٹیبلز بھائی عابد علی اور معظم علی،شہید کانسٹیبلز غلام مرتضیٰ،علی رضا نذیر اور عمیر غنی کی فیملیز ملاقات کرنے والوں میں شامل تھیں۔

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے لاہور پولیس کے شہید سب انسپکٹر منظور احمد،ہیڈ کانسٹیبل آصف اقبال،کانسٹیبلز محسن علی،محمد صدام حسین اورساجد علی کی فیملیز سے بھی ملاقات کی۔ڈی ایس پیز ریحان جمال،کاشف ڈوگر اور دیگر متعلقہ پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔

    بلال صدیق کمیانہ نے ملاقات میں شہدا پولیس کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔سی سی پی او لاہور نے شہدا پولیس کے ورثا سے مسائل دریافت کئے اور حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کے شہدا نے ملک و قوم کی خاطر قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہدا پولیس کے بچوں کی تعلیم،صحت،روزگار اور دیگر معاملات کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔

    سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ شہدا کی فیملیز کو سافٹ ویئر کے ذریعے رجسٹر کرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے شہدا کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہم شہدا کو واپس تو نہیں لا سکتے تاہم ہر خوشی غمی میں اپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے بچوں کی اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے لئے سکالر شپ جبکہ بچیوں کی شادی بیاہ کے لئے فنانشل گرانٹس بھی دے رہے ہیں۔

    بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایسا کوئی دوسرا محکمہ نہیں جس کی ملک و قوم کی خاطر اتنی زیادہ قربانیاں ہوں،شہداء پولیس نے اپنا آج قربان کرکے قوم کا کل محفوظ کر دیا ہے ۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہدا پولیس کے ورثا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

    بلال صدیق کمیانہ نے شہدا پولیس کے بچوں سے اظہار شفقت کیا،ان کے ساتھ گھل مل گئے اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • کراچی کے سپراسٹور میں خوفناک آتشزدگی ، مکین عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر بے بس

    کراچی کے سپراسٹور میں خوفناک آتشزدگی ، مکین عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر بے بس

    کراچی : سپراسٹور میں لگنے والی آگ نے مکینوں کے خواب بھی جلا ڈالے، عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ بے بس نظر آئے ، مکینوں نے حکومت سے متبادل رہائش کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر واقع سپراسٹور کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ نے مکینوں کے خواب بھی جلا ڈالے اور عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر مکین بے بسی کی تصویر نظرآئے۔

    سپراسٹورمیں آتشزدگی کے بعد عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ، جس کے بعد عمارت کے مکین دربدر ہوگئے، کچھ نے رشتے داروں کے گھر عارضی پناہ لے لی تو کچھ پناہ کیلئے جگہ جگہ مارے مارے پھررہے ہیں۔مکینوں نے الزام عائد کیا کہ آگ بجھانے کا عمل دیرسے شروع کیا گیا، عمربھرکی جمع پونجی تھی، ہمارا کیا ہوگا۔عمارت کے مکینوں نے حکومت سے متبادل رہائش کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، عمارت کھڑی ہونے سے پہلے بلڈنگ لاز پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جاتا، جلد از جلد آگ پر قابو پایا جائے اور ہمارے مسائل حل کئے جائیں۔یس بی سی اے کا کہنا ہے کہ آگ سے عمارت کا ڈھانچہ اور ستون بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اب یہ رہنے کے قابل نہیں رہی، بیسمنٹ اور پہلی منزل کی دیواریں توڑدی گئی ہیں۔

  • اینٹی کرپشن پنجاب کاایکشن،3 رشوت خور سرکاری ملازم گرفتار

    اینٹی کرپشن پنجاب کاایکشن،3 رشوت خور سرکاری ملازم گرفتار

    اینٹی کرپشن پنجاب کاایکشن، ملتان، مظفر گڑھ اور پاک پتن سے رشوت خور سرکاری ملازمین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا.اینٹی کرپشن پنجاب نے گریڈ 16 کے اسسٹنٹ کو پاک پتن سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

    ملزم محمد اکرم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پاک پتن کے ریڈر کے طور پر تعینات تھا۔ محمد اکرم کو شہری سے 20 ہزار روپے بطور رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے رشوت کے پیسوں کے نشان ذدہ نوٹ بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں۔

    ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان اور انسداد بد عنوانی قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملتان سے پٹواری محمد کلیم کامران کو گرفتار کیا گیا ہے ،ملزم محمد کلیم کو عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ پٹواری محمد کلیم نے مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان محمد قاسم، محمد عمر، محمد حسین اور جندوڈہ کے نام پر سرکاری زمین منتقل کی۔ ملزمان نے پرت پٹوار اور سرکار میں دروبدل کرکے زمین کو جعلسازی سے فروخت کیا۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نے مظفر گڑھ سے ملزم نذیر احمد کوبھی حراست میں لے لیا۔ ملزم نے مدعی مقدمہ کے والد کی 13 کنال زمین جعلی انگوٹھے کا نشان لگا کر اپنے نام منتقل کروائی۔
    نزیر احمد نے پٹواری کے منشی عبدالرزاق کی مدد سے ملکیت کے انتقال کا پرت سرکار تبدیل کروایا جبکہ مقدمہ میں نامزد منشی عبدالرزاق کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

  • پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ

    کراچی : عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ ہے۔
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان میں پولیو کیسز کی بڑھتی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور افغانستان میں پولیو کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
    ذرائع کے مطابق حال ہی میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔دورے کے دوران گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان انسداد پولیو مہم اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کے خدشے کے باعث پاکستان کی انسداد پولیو کی کوششوں میں تیزی آگئی۔
    ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں پولیو قطرے پلانے کے بعد تصدیقی ٹیموں نے بھی گھروں کا معائنہ شروع کر دیا جبکہ گزشتہ کئی برس سے پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک میں پولیو فری قرار شدہ ہیں۔ذرائع کے مطابق دوسری پولیو مہم کا آغاز 23 مئی کو ہوا، رواں سال دوسری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کی تعداد 43 ملیین تک پہنچ گئی۔ذرائع نے بتایاکہ کیمپین کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے، جنوری 2021 میں پولیو کا آخری کیس سامنے آئے جبکہ رواں برس پاکستان میں پولیو کے سات کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • امریکی صدر کی کورین بینڈ بی ٹی ایس سے ملاقات کی تفصیلات جاری کردی گئیں

    امریکی صدر کی کورین بینڈ بی ٹی ایس سے ملاقات کی تفصیلات جاری کردی گئیں

    نیویارک:جوبائیڈن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورین بینڈ بی ٹی ایس سے اپنی ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کر دی۔ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں جوبائیڈن نے لکھا کہ’کورین بینڈ بی ٹی ایس سے ملاقات کرنا اچھا لگا۔‘

    اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بی ٹی ایس کا ایشیائی مخالف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک میں اضافے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔تاہم اس ملاقات میں امریکی صدر کی کورین پاپ بینڈ سے ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک کی روک تھام سے متعلق بات چیت ہوئی۔

     

    جو بائیڈن نے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی بی ٹی ایس سے ہونے والی اپنی ملاقات کی مزید تفصیلات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔خیال رہے کہ بی ٹی ایس گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز بلند کر رہا ہے۔حال ہی میں بینڈ نے یونیسیف کی ایک مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

    واضح رہے کہ کورین پاپ بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ وہ بھی بی ٹی ایس کے مداح ہیں۔اس سے قبل خاتون اول جل بائیڈن نے گلوکارہ سلینا گومز کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا۔جبکہ صدر بائیڈن نے ’جونز برادرز‘ (پاپ بینڈ) کے ساتھ ویکسینز کی افادیت سے متعلق ویڈیو بھی بنائی تھی۔

    چند روز قبل جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات میں بائیڈن نے کہا تھا کہ کورین موسیقی کے مداح ہر جگہ پر موجود ہیں۔

    بی ٹی ایس گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز بلند کر رہا ہے، حال ہی میں بینڈ نے یونیسیف کی ایک مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔علاوہ ازیں کورین پاپ بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔

    تاہم وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق 31 مئی کو بی ٹی ایس اور صدر بائیڈن کی ملاقات ہوگی۔اس ملاقات میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک کی روک تھام سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

  • وزیر اعظم کا دورہ ترکی، ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے.گورنر پنجاب

    وزیر اعظم کا دورہ ترکی، ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے.گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پارلیمنٹیریننز اور مختلف وفود نے ملاقات کی ہے.
    ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے چوہدری حامد حمید، ایم پی اے حافظ نعمان، ایم پی اے میاں مرغوب احمد، ایم پی اے رابعہ فاروقی اور وزیر اعلی پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ ملک ابرار احمد شامل تھے.ملاقات کرنے والے پارلیمنٹیریننز نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارِ کیا.

    اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ پارٹی قیادت نے میرے اوپر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پہ پورا اترنے کی کوشش کروں گا. حکومت کو معیشت سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے. نیک ارادے کے ساتھ عوام کی خدمت کا مشن لے کر آئے ہیں.

    گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ ترکی کے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے. تعلیمی اداروں میں اساتذہ نوجوانوں کو تعلیم دینے کے ساتھ کردار سازی پہ بھی توجہ دیں. خدمت خلق مسلم لیگ ن کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے. مسلم لیگ (ن) کے ویژن کے مطابق اعلی تعلیم اولین ترجیح ہے. بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے سابقہ ادوار میں ہائر ایجوکیشن اور ریسرچ پہ فوکس کیا. یونیورسٹیوں میں ریسرچ کے معیار کو مذید بہتر کریں گے.

    قبل ازیں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے 3 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے ملاقات کی ہےتھی.ملاقات کرنے والے وائس چانسلرز میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر، وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر مختار شامل تھے،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی پروفیسر بلقیس شبیر اور پروفیسر سائرہ افضل بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

    وائس چانسلرز نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ء کے دوران کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ٹیلی میڈیسن سینٹرز سے ہزاروں لوگ مستفید ہوئے۔ یونیورسٹیاں ریسرچ کے شعبے میں بالخصوص ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے تحقیق پہ خصوصی توجہ دیں.

    گورنر پنجاب نے وائس چانسلرز سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ پرجامعات میں کی گئی تحقیق کی روشنی میں اس مسلے کے حوالے سے تجاویز طلب کر لیں۔گورنے پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ہائر ایجوکیشن اور ریسرچ پر توجہ دی۔ مسلم لیگ ن کے سابق دور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا۔

    گورنرپنجاب کامزئد کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ طلبہ کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی پر بھی توجہ دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران کنگ ایڈورڈ میں100 سے زیادہ ریسرچ پیپرز لکھے گئے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان ان 5 ممالک میں ہے جنہوں نے کورونا کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنائی۔