Baaghi TV

Author: +9251

  • یہ وقت ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے،عمران خان

    یہ وقت ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے،عمران خان

    چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے میڈیا کو لانگ مارچ کی مکمل کوریج دینے پرخراج تحسین پیش کی ۔عمران خان نے کہا کہ آپ نے ایک چیز سمجنی ہے جس دور سے آپ گزر رہے ہیں ملک کی زندگی میں برا کم ایسا وقت آتا ہے۔ یہ وقت ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے۔ایک تباہی کا راستہ ہے اور دوسرا ایک طرف عظمت کا راستہ ہے۔ جب اس طرح کے دو راستے آجاتے ہیں تب اللہ کسی کو نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔
    عمران خان نے مزید کہا ایک طرف سارے پاکستان کے 30 سال پرانے مجرم جو جرم کرتے رہے وہ اوپر آ کر بیٹھ گے ہیں۔تو آپ جب ان کو دیکھتے ہیں تو آپ کو چاہیے قرآن پاک کے حکم یعنی سچائی کے ساتھ کھڑے ہوں۔
    عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کئی چیزیں دیکھ رہا تھا جو کنٹینر سے کوئی نہیں دیکھ رہا تھا۔ جس ظلم سے شیلنگ کی گئی اپنے لوگوں پر یہ جرنل ڈایر جو ایک غلام قوم پر گولیاں چلا سکتا تھا لیکن لاء انفورسمنٹ ایجنسی اپنے لوگوں پر ایسا ظلم نہیں کر سکتی ایسا صرف مجرم ہی کرتے ہیں ان سب کو بہت پہلے جیلوں میں چلے جانا چاہئے تھا۔
    عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں جب ظلم کیا تھاجس وقت ماڈل ٹاؤن میں 14 قتل کیے گئے تھے۔ ان کو تو تب ہی جیلوں میں چلے جانا چاہئے تھا۔عمران خان نے افسوس کے ساتھ کہا کہ لیکن ہمارے ملک میں انصاف نہیں ہے۔ یہ آپ کو جدوجہد کر کے ہی لینا پڑے گا۔
    عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے دین میں انصاف پر بہت زیادہ زور دیا ہے۔اللّه نے انسان کو صرف دنیا میں ایک وجہ سے بھیجا ہے کہ انصاف قائم کرو۔ اس حوالے سے عمران خان نے ایک حدیث مبارک کا ترجمہ بھی کیا۔حدیث مبارک ہے کے تمہارے سے پہلے بری قومیں تباہ ہو گئی جو طاقت ور کو قانون کے نیچے نہیں لا سکی۔
    عمران خان نے کہا کہ یہ انصاف کی جنگ ہے۔ لوگوں کو نہیں ڈڑایا جا سکتا۔ یہ لوگوں کو پھر سے ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لانگ مارچ کے دوران عورتوں اوربچوں پر وہ شیل استعمال ہوۓ جو دہشت گردوں پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ آخر میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی ہم پھر لانگ مارچ کے لئے نکلے گے بہتر پلاننگ کے ساتھ نکلے گے اس دفع قوم تیاری کر لے۔

  • سحر خان خود کو کس اداکارہ کی ہمشکل کہتی ہیں؟

    سحر خان خود کو کس اداکارہ کی ہمشکل کہتی ہیں؟

    چھوٹی سکرین کی خوبصورت اداکارہ سحرخان خود کی شکل ایک ایسی اداکارہ سے ملاتی ہیں جن کو عوامی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہے اور وہ اداکارہ ہیں سجل علی، سحر خان کہتی ہیں کہ ان کی شکل سجل علی سے بہت زیادہ ملتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں بھی آئیں. سجل کہتی ہیں کہ میرے ارد گرد کے لوگ بھی مجھے ایسا کہتے تھے جس کے بعد مجھے بھی لگا کہ میری شکل شاید ان سے ملتی ہے. سحر خان نے تو خود ہی بول دیا کہ ان کی شکل سجل علی سے ملتی ہے لیکن بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں‌ جن کی شکل دوسری ہیروئینز کے ساتھ ملائی جاتی ہیں جیسے رمشا خان کی شکل بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے ملائی جاتی ہے جبکہ نوشین شاہ کی شکل کرینہ کپور کے ساتھ ملائی جاتی ہے.اسی طرح یشما گل سری دیوی کی طرح لُک دیتی ہیں اور آئزہ خان کو ریما خان کی کاپی کہا جا تا ہے. شروع شروع میں سجل علی کو بھی کرینہ کپور سے ملایا جاتا تھا.

    واضح رہے کہ سحر خان کو ماہ پارہ کے کردار کی وجہ سے شہرت ملی، یہ کردار سحر نے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل رنگ محل کے لئے ادا کیا تھا ، سحر اس کردار کے حوالے کہتی ہیں کہ عموما یہ ہوتا ہے کہ لڑکیاں ڈراموں میں رو دھو رہی ہوتی ہیں کوئی بھی سیچوایشن آتی ہے تو وہ کمپرومائز کر جاتی ہیں لیکن میرے ماہ پارہ کے کردار کی یہ خوبی تھی کہ زندگی میں کچھ بھی ہوجائے موو آن کرنا چاہیے اور ماہ پارہ کا کردار موو آن کرتا ہے.

  • بھارتی گلوکار کےکے، کے انتقال پر بالی وڈ ستارے شدید غم میں مبتلا

    بھارتی گلوکار کےکے، کے انتقال پر بالی وڈ ستارے شدید غم میں مبتلا

    بھارتی گلوکار کرشنا کمار ناتھ المعروف کے کےکے انتقال ہر بھارتی فلم انڈسٹری کے ستارے افسردہ ہیں ہر کسی نے کے کے کی موت پر شدید رنج کا اظہار کیا ہے۔خصوصی طور پر اکشے کمار ،رنویر سنگھ، پریتی زنٹا ،پریتم ، وشال ڈاڈلانی ، ارمان ملک و دیگر نے کے کے کے اتنقال کو میوزک انڈسٹری کے بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔ کے کے، کے پرستار بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ کے کے یقینا ایک بڑے گلوکار تھے میوزک کے شعبے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ۔ ان کا ایک گیت جو کہ اداکار رتیک روشن پر فلمایا گیا اسکے بول تھے زندگی دو پل کی انتظار کب تک ہم کریں گے بھلا اس گانے کو ان کے پرستار سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں۔ان کے مشہور گانوں میں’دل عبادت، توہی میری شب ہے، سن ذرا، تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی، دس بہانے کرکے لے گئے دل‘ سمیت متعدد گانے شامل ہیں۔

    کے کے نے بالی وڈ میں ایک سے بڑھ کر ایک گیت گائے انپوں نے جو بھی گیت گایا اسے عوامی سطح پر بے حد پذیرائی ملی۔ کے کے آتے ہی فلم انڈسٹری پر بطور گلوکار چھا گئے ان کے ہٹ گانے ہر دوسرے بڑے ہیرو پر پکچرائز ہوئے۔ یاد رہے کہ کے کے گزشتہ روزکلکتہ میں شو کی غرض سے گئے تھے شو میں پرفارم کر رہے تھے لوگ ان کی پرفارمنس پر جھوم رہے تھے کہ پرفارمنس کے دوران اچانک ہی کے کے گر گئے جیسے ہی وہ گرے ان کو ہسپتال لے کر جایا گیا ہسپتال جب لیکر گئے وہاں ان کے چیک اپس ہوئے تو ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا.

  • یوکرینی مہاجررُل گئے:دیگرملکوں نےبوجھ اٹھانےسےمعذرت کرلی

    یوکرینی مہاجررُل گئے:دیگرملکوں نےبوجھ اٹھانےسےمعذرت کرلی

    کیف:یوکرینی مہاجررُل گئے:دیگرملکوں نے بوجھ اٹھانے سے معذرت کرلی،اطلاعات کے مطابق یوکرین کے مہاجرین اس وقت ہمسائیہ ممالک میں پناہ کی تلاش میں ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ابھی تک 16,891 یوکرائنی پناہ گزینوں میں سے نصف سے زیادہ جو آئرلینڈ پہنچے ہیں ، یوکرین کے لیے اس کی طبی اور انسانی امداد کے بارے میں حکومت کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جمعرات تک، 16,891 یوکرینی ریاست میں پہنچ چکے ہیں، جن میں سے 9,814 ہنگامی رہائش کی تلاش میں ہیں۔

     

     

    یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب ہیلتھ سروس ایگزیکٹیو (HSE) نے اس ہفتے یوکرین کو فوری طور پر درکار طبی آلات کی تین کھیپیں بھیجیں، جن میں 3,600 سے زیادہ اہم نگہداشت کے آلات جیسے لائف سپورٹ، تشخیصی اور علاج کے آلات شامل ہیں۔

     

     

    ہیلتھ سروس ایگزیکٹیو (HSE) نے کل اپنے اسٹاک سے دواسازی کی اشیاء کے 18 پیلیٹس بھی یوکرین کو بھیجے اور ضرورت کے مطابق طبی سامان اور دیگرسامان جاری رکھنے کا عہد بھی کیاہے ۔ یہ کھیپ یوکرین سے آئرلینڈ کے لیے دو ہنگامی میڈیکل انخلاء کے بعد ہے جس میں دو بچوں کے مریض اور ان کے اہل خانہ یہاں پہنچے تھے اور انہیں ڈبلن کے کرملن چلڈرن اسپتال اور کارک یونیورسٹی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔

     

     

    دریں اثنا، یوکرائنی پناہ گزین جو اس وقت ہنگامی رہائش میں ہیں انہیں GP خدمات اور نسخوں تک رسائی کے ساتھ ساتھ ڈبلن میں 23 وقف شدہ GP کلینک فراہم کیے گئے ہیں جن میں طبی سہولیات حاصل ہیں وزیر صحت اسٹیفن ڈونیلی نے کہا کہ اہم طبی سامان کی ترسیل یوکرین میں جنگ سے فرار ہونے والوں کے لیے آئرلینڈ کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ "ہم صحت اور انسانی ہمدردی کی اس بے مثال صورتحال کا جواب دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

     

     

    ہاؤسنگ کے وزیر داراگ اوبرائن نے کہا: "آئرلینڈ اس ہولناک وقت میں یوکرین کے لوگوں کی مدد کے لیے جاری کوششوں کے لیے پرعزم ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میرا محکمہ صحت اور انسانی ہمدردی کی کوششوں میں تعاون کرنے کی پوزیشن میں ہے۔”آئرلینڈ ایک مربوط یورپی کوشش کے ایک حصے کے طور پر قدم بڑھا رہا ہے، یونین سول پروٹیکشن میکانزم کے ذریعے یوکرین کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔”

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • ڈرامہ سیریل دوبارہ کی آخری قسط آج نشر ہوگی

    ڈرامہ سیریل دوبارہ کی آخری قسط آج نشر ہوگی

    ہم ٹی وی کا سپرہٹ ڈرامہ سیریل دوبارہ کی آخری قسط آج رات آٹھ بجے نشر ہو گی۔ شائقین نے یہ ڈرامہ اس کی منفرد اور الگ کہانی کی وجہ سے کافی سراہاہے. ڈرامے کی کاسٹ میں حدیقہ کیانی، نعمان اعجاز، اسامہ خان، ذویا ناصر، شبیرجان، سکینہ سموں، جاوید شیخ ،بلال عباس ماہین صدیقی و دیگر مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔ اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسے ایشو کو ڈسکس کرتی ہے جس پر بات کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے اور کہانی ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کردیتی ہے کہ آخر کیوں عورت اپنی زندگی کے فیصلے نہیں کر سکتی اور اگر اسکا شوہر مر جائے یا اسکو چھوڑ کر چلا جائے تو کیوں وہ اپنی زندگی کو نئے سرے سے شروع نہیں کر سکتی؟.

    حدیقہ کیانی نے مہرو کے کردار کو بہت ہی خوبصورتی سے نبھایا ہے اس طرح کی بہت ساری مہرو ہیں جو ہماری سوسائٹی کی رسموں کو توڑ کر اپنی ندگی اپنی شرائط پر جیتی ہیں لیکن زیادہ تر تو اسی دبائو میں رہتی ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے رشتہ دار کیا کہیں گے۔ سوسائٹی کے ایسے ایشوز پر ڈرامے بننے چاہیں جو دیکھنے والوں کو سوچنے پر مجبور کریں کہ ہم آخر ایسا کیوں کرتے ہیں یا ویسا کیوں کرتے ہیں ۔ بلال عباس نے حدیقہ کیانی کے مقابلے میں جس طرح سے کردار ادا کیا ہے وہ یقینا قابل تحیسن ہے ۔ کہانی کو بے حد خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے جس میں کسی جگہ جھول نہیں ہے اور ڈائریکشن بھی کمال ہے۔ کہانی کے تمام کرداروں نے اپنے کام کے ساتھ انصاف کیا ہے۔

  • ڈرامہ سیریل کالج گیٹ میں دانیال افضل اور مشال خان ایک ساتھ

    ڈرامہ سیریل کالج گیٹ میں دانیال افضل اور مشال خان ایک ساتھ

    مشال خان اور دانیال افضل بہت جلد ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں ڈرامہ سیریل کالج گیٹ کے لئے انہیں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ ڈرامے کو فہیم برنی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔فہیم اس سے قبل ٹیڑھا آنگن اور تم سے کہنا تھا جیسے پراجیکٹ بنا چکے ہیں۔ صبا حمید اور عثمان پیرزادہ بھی اس ڈرامے کی کاسٹ کا حصہ ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق ڈرامہ ترکی اور پاکستان میں شوٹ ہو گا۔ فہیم برنی کا ہر پراجیکٹ لوگوں میں کافی پذیرائی حاصل کرتا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اداکار افضل خان اور مشال خان کی جوڑی سکرین پر اپنا کتنا سحر قائم کرتی ہے اور دیکھنے والے انہیں کتنا سراہتے ہیںں ان کی آن سکرین کیمسٹری کیسی ہو گی یہ تو ڈرامہ دیکھنے کے بعد ہی پتہ چل سکتا ہے۔

    صبا حمید جو آج کل ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں ایک ایسی ساس کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنی بہو کو پسند نہیں کرتیں اور ان کی کوشش ہے کہ ان کا بیٹا اپنی بیوی کو چھوڑ دے صبا اس کردار کو نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ نبھا رہی ہیں۔ جہاں ڈرامے کی کہانی بہت پسند کی جا رہی ہے وہیں اس کردار کی بھی بہت تعریف ہو رہی ہے۔مشال خان نے مثبت کرداروں کے ساتھ نیگیٹیو شیڈ کے کردار بھی ادا کئے ہیں ہر کردار میں ان کی اداکاری حقیقت سے قریب تر معلوم ہوتی ہے.

  • امریکہ نے یوکرین کو جدید ترین راکٹ سسٹم فراہم کےفیصلہ کرلیا

    امریکہ نے یوکرین کو جدید ترین راکٹ سسٹم فراہم کےفیصلہ کرلیا

    امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو لمبے فاصلے تک مار کرنے والے روسی اہداف پر کامیابی کے ساتھ حملہ کر سکتے ہیں جس کے ایک حصے کے طور پر 700 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کے پیکیج کی بدھ کو ایک تقریب کے ذریعے متوقع ہے۔

    یوکرین کے حوالے سے ہونے والے اس فیصلے کے بارے میں انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے کہا کہ یوکرین کی طرف سے "یقین دہانی” دینے کے بعد امریکہ یوکرین کو ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم فراہم کر رہا ہے جو 80 کلومیٹر (50 میل) تک کے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔اسی حوالے سے کل منگل کو شائع ہونے والے نیویارک ٹائمز کے ایک آپشن ایڈ میں، بائیڈن نے کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ سفارت کاری کے ذریعے ختم ہو جائے گا لیکن یوکرین کو مذاکرات کی میز پر سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے امریکہ کو اہم ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کرنا چاہیے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے حوالےسے کہا ہےکہ، ’’اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم یوکرین کے باشندوں کو مزید جدید راکٹ سسٹم اور جنگی سازوسامان فراہم کریں گے جو انہیں یوکرین میں میدان جنگ میں اہم اہداف کو زیادہ درست طریقے سے نشانہ بنانے کے قابل بنائیں گے۔‘‘

    حکام نے بتایا کہ پیکج میں گولہ بارود، کاؤنٹر فائر ریڈار، متعدد فضائی نگرانی کے ریڈار، اضافی جیولن اینٹی ٹینک میزائل کے ساتھ ساتھ اینٹی آرمر ہتھیار بھی شامل ہیں۔یوکرین کے حکام اتحادیوں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کے لیے کہہ رہے ہیں جو کہ سینکڑوں میل دور راکٹوں کے ایک بیراج کو فائر کر سکتے ہیں، اس امید میں کہ تین ماہ سے جاری جنگ کا رخ موڑ دے گا۔

    اس نے ہتھیاروں کا کوئی مخصوص نظام فراہم کرنے سے انکار نہیں کیا، بلکہ اس کے بجائے یہ شرائط پیش کرتے دکھائی دیے کہ انہیں کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بائیڈن اپنے دفاع میں یوکرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسے ہتھیار فراہم کرنے کے مخالف رہے ہیں جنہیں یوکرین روس پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • فلم رہبرا کے ٹائٹل سانگ کی پکچرائزیشن بالی وڈ کے کس گیت کا چربہ نکلی؟

    فلم رہبرا کے ٹائٹل سانگ کی پکچرائزیشن بالی وڈ کے کس گیت کا چربہ نکلی؟

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم رہبرا جو کہ رواں ماہ چوبیس جون کو ریلیز ہو رہی ہے اس کا ٹائٹل سانگ گزشتہ دنوں لاہور میں ایک تقریب کے بعد ریلیز کیا گیا۔ گانے کے بول ہیں رہبرا، گانا جب وائرل ہوا اور سب نے دیکھا تو شور مچ گیا کہ اس گانے کی پکچرائزیشن تو بالی وڈ کی فلم فنا جس میں عامر خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کئے تھے ، کے گیت میرے ہاتھ میں تیرا ہاتھ ہو جو ان دونوں اداکاروں پر فلمایا گیا گیا تھا اس کی کاپی ہے۔ فلم رہبرا کے ٹائٹل سانگ رہبرا گانے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رہبرا کو فلمانے کا انداز تیرے ہاتھ میں میرا ہاتھ ہو سے کس قدر متاثر ہے ۔ چربہ کرنے کا یہ موقع پہلا نہیں ہے کبھی لالی وڈ بالی وڈر کی فلموں اور گانوں کا چربہ کرتا ہے اور کبھی بالی وڈ لالی وڈ کی فلموں اور گانوں کا چربہ کرتا ہے. یاد رہے کہ فلم ریلیز کے لئے تیار ہے اور آج کل اس فلم کی ٹیم بھرپورموشن کر رہی ہے اور اسی غرض سے وہ مختلف شہروں میں جا رہے ہیں ۔ فلم کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ اس کو دیکھنے کے لئے کوئی بھی خالی دل اور دماغ سے نہیں جائیگا اور یہ فلم کافی دن تک بہت کچھ یاد دلاتی رہے گی۔ شائقین عائشہ عمر اور احسن خان کی جوڑی دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں۔

  • ڈرامہ سیریل زخم میں سحر خان کے ساتھ آغا علی اور اظفر رحمان نظر آئیں گے

    ڈرامہ سیریل زخم میں سحر خان کے ساتھ آغا علی اور اظفر رحمان نظر آئیں گے

    ڈرامہ سیریل چوراہا کے بعد اداکارہ سحر خان اب آغا علی اور اظفر رحمان کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ تینوں کی یہ جوڑی دیکھنے کے لئے شائقین بے تاب ہیں ۔ڈرامہ زخم جیو ٹی وی پر نشر کیا جائیگا۔ سیونتھ سکائی کے اس پراجیکٹ کو سید رامیش رضوی ڈائریکٹ کررہے ہیں. واضح رہے کہ سحر خان نے ابھی تک سائیڈ رولز ہی کئے ہیروئین کے کردار میں کم کم ہی نظر آئی ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک جو بھی کردار ادا کئے ہیں وہ یقینا کسی بھی کہانی کو آگے لیکر چلنے والے ہی تھے۔ اسی طرح سے اظفررحمان وہ اداکار ہیں جن کی اداکاری کے بہت سارے دیوانے موجود ہیں

    ان کا ہر کردار پہلے سے مختلف ہوتا ہے لیکن انہیں ہمیشہ سنجیدہ کرداروں میں ہی دیکھا گیا ہے کامیڈی کرداروں میں کم دیکھا گیا ہے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اظفر رحمان اس ڈرامے میں بھی سنجیدہ کردار ادا کرتے ہی نظر آئیں گے۔ آغا علی اپنی اہلیہ حنا کے ساتھ ایک پروگرام ہوسٹ کررہے تھے لیکن ڈراموں میں کم ہی نظر آرہے تھے ان کے پرستاروں کے لئے یقینا یہ خوشخبری ہے کہ ان کا ڈرامہ جلد آن ائیر جائیگا۔ ان تینوں کی جوڑی کیا رنگ لاتی ہے یہ تو ڈرامہ آن ائیر ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا ۔

  • اُشنا شاہ نے کی صبا قمر کی تعریف اور تعریف کا انداز سب کو بھاہ گیا

    اُشنا شاہ نے کی صبا قمر کی تعریف اور تعریف کا انداز سب کو بھاہ گیا

    اداکارہ اشنا شاہ جو ایک عرصہ سے ٹی وی پر کم کم دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے حال ہی میں صبا قمر کی فنی صلاحیتوں کی تعرف کھل کر کی اور جس طرح سے انہوں نے صبا کی تعریف کی یہ انداز سب کو بھاہ گیا۔ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگا کر اپنی ساتھی اداکاری کی فلم کملی کے حوالے سے تعریف کی . انہوں نے کہا کہ میں فلم کے پریمئیر پر تو نہیں پہنچ سکی لیکن میں نے سنا ہے کہ آپ نے اس میں خود کو بھلا کر کام کیا ہے میں بے صبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہی ہوں اس پر صبا قمر نے ان کو شکریہ ادا کیا ۔اشنا کی طرف سے صبا قمر کی اس انداز میں تعریف

    کو لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اشنا کی اس پوسٹ کے نیچے لوگوں کے کمنٹس پڑھے جا سکتے ہیں۔ عمرما ہیروئینز ایک دوسرے کی تعریف کرنے میں زرا ہچکچاہٹ سے کام لیتی ہیں لیکن ہماری بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں جو ایک دوسرے کی ہمت بندھاتی ہیں جیسے سپر سٹار مہوش حیات فلم کملی کے پریمئیر پر پہنچیں اور صبا قمر کی فلم دیکھی اور باقاعدہ ان کے کام کی تعریف کی . یاد رہے کہ فلم کملی ایک دن کے بعد سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے شائیقن سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔