وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی بڑا فیصلہ کرلیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے منصوبوں کی چھان بین کے لیے بھرپور ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایک اور اہم خبر یہ ہے کہ عثمان بزدار کے دور میں جنوبی پنجاب کے منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور کے منصوبوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب، موجودہ حکومت نے سابقہ صوبائی حکومت کی کرپشن کے منصوبوں پرکارروایاں بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ عثمان بزدار اور متعلقہ احکام کے خلاف بھی سخت فیصلے کیے جائیں گے۔
Author: +9251
-

سابقہ دور حکومت کی کرپشن سامنے لائی جائے گی، پنجاب حکومت کا فیصلہ
-

عوامی مسا ئل فو ری حل کر نے کیلئے کھلی کچہریاں شر وع کیں،وفاقی محتسب
وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ انہوں نے عوام النا س کے مسا ئل فو ری حل کر نے کے لئے کھلی کچہر یوں کا سلسلہ شر وع کیا ہے، اس مقصد کے لئے میں نے سب سے پہلے ما نسہر ہ میں کھلی کچہر ی لگا نے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ اس علا قہ کی اپنی ایک اہمیت ہے، یہا ں کے غر یب لوگ دور دراز کا سفر کر کے اسلا م آباد نہیں جاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ عام لو گوں کے مسا ئل حل کر نے کے لئے اس طر ح کی کھلی کچہر یاں ملک کے دیگر علا قوں میں بھی لگا ئی جا ئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کے چاروں صو با ئی ہیڈ کوا رٹر ز کے ساتھ ساتھ پا کستان کے بڑ ے شہر وں میں وفاقی محتسب کے پند رہ علا قا ئی دفا تر کام کر رہے ہیں جہاں چوبیس گھنٹے دن رات وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات داخل کی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوات اور فا ٹا میں بہت جلد وفاقی محتسب کے علا قا ئی دفا تر قا ئم کئے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کیا جا سکے۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ان خیا لا ت کا اظہار ما نسہر ہ میں اپنی پہلی کھلی کچہر ی کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔کھلی کچہر ی میں عام شہر یوں کے علا وہ وفاقی حکو مت کے اداروں جیسے پیسکو، سو ئی گیس، نا درا وغیر ہ کے علا قا ئی سر برا ہان، وفاقی محتسب ایبٹ آبادعلا قا ئی دفتر کے اعلیٰ افسران اور ضلعی انتظا میہ کے افسران نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی۔
وفاقی محتسب نے کہا کہ ہزا رہ میں وفاقی محتسب کے علا قا ئی دفتر میں چار ایڈ وائزر اور انو سٹی گیشن افسران مستعد ی کے ساتھ عام لوگوں کو انصا ف فرا ہم کر رہے ہیں۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ انہوں نے قا نون کے مطا بق روایتی طر یق کار کے ساتھ ساتھ کھلی کچہر یوں اور وفاقی حکو مت کے اداروں کے اچا نک معا ئنے بھی شر وع کئے ہیں جہاں ہما رے افسران مو قع پر جا کر ان اداروں کے خلا ف جن کے با رے میں شکا یات کی تعداد زیا دہ ہے، وہاں عام لوگوں کی شکا یات کا ازالہ کر نے کے ساتھ ساتھ ان کے نظام کے طر یق کار میں خرا بیوں کو دور کر نے کے لئے تجا ویز بھی پیش کر تے ہیں اور یہ رپو رٹیں متعلقہ اداروں کے سر برا ہوں کو بھیجی جا تی ہیں تا کہ ان کو تا ہیوں کا مستقل تدراک کیا جا سکے۔
وفاقی محتسب نے بتا یا کہ ہما را قا نون ہمیں اس بات کی اجا زت دیتا ہے کہ لو گوں کے با ہمی تنا زعات غیر رسمی طور پر حل کرا نے میں کر دار ادا کر یں چنا نچہ ہم نے عام لوگوں کے ایسے باہمی تنا زعات حل کر نے کے لئے جو ہما رے دائر ہ کار میں نہیں آ تے ”تنا زعات کے غیر رسمی حل“Informal Resolution of Disputes (IRD) کے نام سے ایک پائلٹ پرا جیکٹ شر وع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہما رے ایڈ وائزر فر یقین کی رضا مند ی سے ان کے تنا زعات مصا لحا تی انداز میں مفت حل کر نے کی کو شش کریں گے، جس کے لئے نہ وکیل کی ضرورت ہے اور نہ ہی کو ئی فیس ہے۔یہ سہو لت وفاقی محتسب کے تمام علا قا ئی دفا تر میں بھی میسر ہو گی۔
وفاقی محتسب نے بتا یا کہ ان کے ادارے نے 2021 ء کے دوران ایک لاکھ چھ ہزار سے زائد شکا یات کے فیصلے کئے جب کہ 2022 ء میں آ نے والی شکا یات میں تیس فیصد اضا فہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب میں ہر شکا یت کا فیصلہ ساٹھ دن کے اندر کر دیا جا تا ہے۔
-

عوام عمران خان کے خلاف رد الفساد لانچ کریں گے، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا وطن بہت مشکل میں ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک آج ہم سب کو آواز دے رہا ہے، اس ملک کو کئی کاری ضربیں لگیں، جب ہم حکومت سے باہر تھے تو ہم دیکھ رہے تھے کہ غریب کے پاس روٹی نہیں ہے، قسم کھاکر کہتی ہوں پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اور بات میں کوئی شک نہیں، عمراان خان کی حکومت میں اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پااس گروی رکھ دیا اور یہ قانون بنا گیا کہ اسٹیٹ بینک جو کچھ کرے گا کوئی حکومت اسکو کچھ نہیں کہہ سکتی۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھاکہ وہ ممالک جو پاکستان کے دوستوں کی صف میں ہوتے تھے آج وہ ہمارے دشمنوں کی صف میں ہیں اور وہ پاکستان سے ناراض تھے، یہ پاکستان کیلئے بارودی سرنگیں بچھاکر گیا ہے۔ چینی وفد نے شکایت کی کہ ہم عمران خان کی حکومت سے بہت مایوس تھے، شہباز شریف ترکی اس لیے جارہے ہیں جو ترکی نے ہمرے دور میں سرمایہ کاری کی تھی پاکستان میں اسکو بری طرح کچلا گیا، حالانکہ وہ پاکستان کی مدد کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کل شہباز شریف سے میٹنگ ہوئی تو پتہ چلا کہ اس وقت ملک کے اصل میں کیا حالات ہیں۔ ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی بے وقوفی سے تمام دوست ملکوں سے تعلقات خراب کئے، سب کو ناراض کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ترکی نے جو منصوبے شروع کیے، انہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے بری طرح کرش کیا گیا۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ترکی کے سارے منصوبے تعطل کا شکار ہیں، وزیر اعظم صاحب ترکی اس لیے گئے ہیں کہ جو منصوبے ان کی نااہلی کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں انہیں دوبارہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جہاد نہیں فساد کر رہے ہیں اور اس فساد کو روکنا عین جہاد ہے، عمران خان نے اپنے انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس اسلحہ تھا۔
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ لانگ مارچ سے پہلے رانا ثناء اللّٰہ بھی یہی کہہ رہے تھے کہ یہ لوگ مسلح ہیں، ان کے پاس کوئی جواز نہیں رہ گیا کہ یہ لوگ کہیں کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اتنے جلسے کیے، کہیں کوئی اسلحہ نظر آیا؟ ہمارا مقصد فتنہ، شر اور فساد پھیلانا نہیں ہے، ان کی تحریک پر تشدد تحریک میں بدل چکی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے عمران خان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا، پوچھتی ہوں ایک شخص نے اپنی کرسی کی خاطر صوبے کے معصوم بچوں کو کیوں مروایا؟ انہوں نے کہا کہ اس اپنے بچے جہاد کی فرنٹ لائن میں کیوں نہیں کھڑے ہوتے؟ یہ گھناؤنی سازش کر رہا ہے ہے کہ اگر میرا اقتدار نہیں رہا تو ہر جگہ آگ لگا دوں گا۔
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ کیا فرق رہ گیا عمران خان اور دہشت گرد میں؟ پوچھتی ہوں کیا ایسے دہشت گرد کو کھلے عام چھٹی ملنے چاہیے؟ پاکستان کے عوام آپ کے خلاف رد الفساد لانچ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلح تحریک کا گینگ لیڈر عمران خان ہے، جس نے اپنے چہرے پر سیاسی نقاب چڑھایا ہوا ہے، اگر تہمیں یہی دہشت گردی کرنی تو اپنے چہرے سے سیاسی نقاب ہٹاؤ پھر ریاست پاکستان تمہارا مقابلہ کرے گی۔
-

منشیات برآمدگی کیس، عدالت نے رانا ثناء اللہ کو طلب کرلیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم کے لئے طلب کر لیا ہے. عدالت نے رانا ثناء اللّه پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 25 جون کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے.عدالت نے رانا ثناء اللہ کے عدالت میں پیش ہونے کے حوالے سے تمام احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی تمام پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس کھولنے پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے. رانا ثناء اللہ کی مشکل حاضری تلافی کی درخواست سماعت کے لیے بھی مقرر ہے جس پر وکلاء آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے. مزید یہ کہ رانا ثناء اللہ سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے.
رانا ثناء الله پر الزمات کس قسم کے ہیں ؟
رانا ثناء اللہ کو یکم جولائی 2019 کو اے این ایف نے فیصل آباد لاہور موٹروے پر سکھیکی کے قریب سے گرفتار کیا تھا تلاشی پر گاڑی سے نیلے رنگ کا سوٹ کیس برآمد ہوا ایف آئ ار کے مطابق اس سوٹ کیس سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کا خود رانا ثناء الله نے بھی اعتراف کیا تھا. -

گوگی پال اور گولی مارکے موجد نے وفاق توڑنے کی کوشش کی،حسن مرتضی
پنجاب کے صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ن لیگ سے اختیارات کی جنگ نہیں صرف عوامی خدمت پر جنگ ہو گی,جمہوری قوتیں کمزور ہونگی تو آمرانہ کٹھ پتلیاں آتی رہی گی۔وہ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل،آصف بشیر بھاگٹ،افنان بٹ،فیصل میر،منور انجم،میاں ایوب اور دیگر کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رھے تھے۔
قبل ازیں جب سینئر صوبائی وزیر سنٹرل سیکرٹریٹ پہنچے تو انہیں مبارکباد ،گلدستے اور مٹھائیاں پیش کرنیوالے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا تانتا بندھ گیا۔حسن مرتضی نے پریس کانفرنس سے خطاب اور میڈیا کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ
گوگی پال اور گولی مار سکیم کے موجد نے وفاق توڑنے کی کوشش کی ہے اور محب وطن پاکستانیوں کو اکسایا ہے۔لہزا اسکے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ،اپنی قیادت بلاول بھٹو،اصف زرداری اور فریال تالپور کا شکر گزار ہوں،کارکنوں کی قربانیوں اور طویل جدوجہد کے باعث یہ عزت ملی۔تمام گوگیوں گوگوں کا حساب ہو گا۔ہم کوئی لسٹیں نہیں دینگے،ہم اداروں سے پوچھیں گے ضرور۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والےپر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک،وفاق پر چڑھنے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ بنائے گا،آئین کے آگے اکڑنے،اور اسے توڑنے والی پارٹی کو عوام مسترد کر چکے ہیں،حسن۔مرتضی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ائین،بنایا،بچایا اور اصل شکل میں بحال کیا۔حسن مرتضی نے کہا کہ چودھری پرویز الہی اپنی غیر آئینی حرکتوں پر قوم سے معافی مانگیں۔
سیاسی قوتوں کو مل بیٹھنا ہو گا بڑی جماعت چھوٹی جماعتوں کو ضمنی الیکشن میں ساتھ لیکر چلے،مل بیٹھ کر ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ۔کرینگے۔ہمارے باقی 3وزراء دوسرے فیز میں حلف اٹھائیں گے۔ ن لیگ سے کوئی سرد جنگ نہیں ۔سیاسی قوتیں اکھٹی نہ ہوئیں تو دوسرے مسلط ہو جائینگے،ایوب،یحیی،ضیاء اور مشرف کی شکل میں بھگت چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے پندرہ و بیس سیٹیں مانگنے کی بات میں سچائی نہیں،قیادت کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔
عمران خان کا بیانیہ فساد اور انتشار کا ہے۔اگے جمہوریت اور ہریالی ہے۔آڈیو ہماری طرف سے لیک ہوئی نہ تعلق ہے۔انداز بیاں میرے صدر سے ضرور ملتا تھا مگر تصدیق نہیں کر سکتا۔حسن مرتضی نے کہا کہ پنجاب میں بے شمار مسائل ہیں،وزارتوں کے فیصلے ایک دو روز میں ہونگے۔انفرا سٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔میرے حلقے کے لوگ پچھلی صدی میں رہ رہے ہیں۔ایک اور سوال پر انکا کہنا تھا کہ کسی سے ملے یا ضم۔نہیں ہوئے۔پیپلز پارٹی اپنی حیثیت میں موجود ہےہم۔نے وقت سے بہت سیکھا ہے۔دونوں اپنے مینڈیٹ کا احترام۔کرینگے۔سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ،چودھری صاحب کا سیاسی مقام ہے اور رہیگا
-

کپل شرما کے شوکے اس سیزن کا آخری ہفتہ
ہندوستان کے سب سے بڑے کامیڈی ”کپل شرما شو“ کے اس سیزن کا آخری شو اگلے ہفتے نشر کیا جائیگا۔ شو میں فلم ”جگ جگ جیو“ کی کاسٹ( منیش پال،انیل کپور اور نیتو سنگھ ،کیارا ایڈوانی ) موجود ہو گی، کمل ہاسن بھی شو میں خصوصی شرکت کریں گے۔ شو کا ٹریلر جا ری ہو چکا ہے ،دیکھا جا سکتا ہے کہ پوری کاسٹ کپل کی باتوں پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہورہی ہے ۔ کمل ہاسن بھی کپل شرما کی کھٹی میٹھی باتوں کا جواب ہنس کر اور اچھے مزاج کے ساتھ دے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ کمل ہاسن نے گانا بھی گایا جسے وہاں بیٹھے لوگوں نے بے حد پسند کیا ۔اس شو کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ کپل شرما شو کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے یہاں تک کہ اس کی طرز پر یہاں بہت سارے شوز بنائے گئے ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی شو کو ایسی کامیابی نہیں ملی جو کپل شرما کے شو کے حصے میں آئی ہے۔ کپل شرما اس شو میں شوبز کی نامور شخصیات کومدعو کر چکے ہیں اور سب اس شو میں آکر محظوظ ہوتے ہیں یہاں تک کہ سلمان خان ۔شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن بارہا اس میں آچکے ہیں ۔ پاکستانی فنکار نسیم وکی بھی اس شو کا حصہ بن چکے ہیں وہ اس میں کپل کے ساتھ سٹیج شئیر کر چکے ہیں ۔ کپل سخت سے سخت بات بھی نرم مزاج اور ہلکے پھلکے انداز میں کہہ جاتے ہیں کہ مہمان شخصیت ہنستی مسکراتی رہتی ہے.
-

پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق میں شامل نہ ہونے کی ہدایت
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کردی۔
باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بنیں اور اس سلسلے میں ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے نہ جائیں۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو شاہ محمود قریشی کا اہم پیغام بھی دیا گیا ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر جلد بازی نہ کرنے کی تجویز دی ہے ، تاہم اجلاس کے دوران قیادت نے پارٹی ارکان کے سامنے مؤقف اپنایا ہےکہ ہم استعفے دےچکے ہیں لہٰذا مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔
واضع رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کررکھا ہے،ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے پی ٹی آئی کے استعفے دینے والے ارکان کو طلب کیا ہے.ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسپیکرنے پی ٹی آئی اراکین کوتصدیق کیلئے 6 جون کو طلب کیا ہے اور استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ 10 جون تک جاری رہے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تعداد 131 ہے اور روزانہ 30 مستعفی ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے جبکہ ہر رکن کیلئے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔ بعدازاں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ڈی سیل کردیے تھے۔
-

سدھو موسے والا کی کونسی خواہش پوری نہ ہو سکی
سدھو موسے والا جن کے پرستار بھارت سمیت پاکستان میں بھی بہت زیادہ ہیں انہوں نے قتل ہونے سے قبل اپنے ایک کنسرٹ میں وعدہ کیا تھا کہ میں رواں برس پاکستان آﺅں گا ۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں پہلے لاہور پھر اسلام آباد میں شوز کروں گا۔ موسے والا کا یہ اعلان سن کر ان کے پاکستانی پرستار کافی خوش تھے اور منتظر تھے کہ کب انکا یہ پسندیدہ گلوکار پاکستان آئیگا ۔سدھو موسے والا کے قتل پر جتنے رنجیدہ ہندوستانی ہیں اتنے ہی پاکستانی بھی ہیں کیونکہ ان کی گلوکاری نے سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا ۔سب کا کہنا ہےکہ انہوں نے پنجابی گائیکی کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا ۔
واضح رہے کہ گلوکار و اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کو چند روز قبل گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ۔پولیس کا دعوی ہے کہ کینڈا کے گینگ نے انہیں قتل کیا ہے اور ذمہ دار ی بھی قبول کر لی ہے ۔رپورٹس کے مطابق گلوکار کی سیکیورٹی کے لئے چار پولیس اہلکار تعینات تھے جن میں سے دو کو عارضی طور پر واپس بلایا گیا تھا۔فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سدھو موسے والا دونوں پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ نہیں لیکر گئے تھے ان کے دشمنوں نے موقع پاتے ہی انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔سدھو موسے والا کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور ان کے پرستاروں کو اب تک یقین نہیں آرہا کہ ان کا فیورٹ گلوکار اب ہم میں نہیں رہے
-

شائے گل نے اپنے فالور کو دیا کیا جواب،سن کر آپ ہوجائیں گے حیران
علی سیٹھی کے ساتھ ”پسوڑی“ گانا گانے والی گلوکارہ شائے گل نے چند روز قبل قتل ہونے والے گلوکار سدھو موسے والا کے لئے دعا کی، تو ان کے فالورز نے اس دعا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا. شائے گل کو ان کے فالور نے کہا کہ بطور مسلمان آپ کسی بھی ایسے نان مسلم کے لئے دعا نہیں کر سکتیں جو اللہ کو پیارا ہو چکا ہو ۔ اس پر گلوکارہ نے جواب دیا کہ مجھے اس طرح کے بہت سارے پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ مجھے اس قسم کی دعا نہیں کرنی چاہیے لیکن میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مسلمان نہیں ہوں میں کرسچن ہوں اور کرسچن فیملی سے ہی تعلق رکھتی ہوں اور میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے لئے دعا کرتی ہوں ۔شائے گل کے اس جواب کو بہت سارے لوگوں نے جہاں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سراہا بھی ۔
واضح رہے کہ شائے گل کا حال ہی میں گانا ”پسوڑی“ نے پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں مقبولیت حاصل کی ہے یہاں تک کہ ہمسایہ ملک بھارت میں اس گانے کو متعدد گلوکار کاپی کر چکے ہیں اور ہر کوئی یہ گانا گا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر وڈیوز بھی شئیرکر رہا ہے۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی یہ گلوکارہ عاطف اسلم کے ساتھ بھی گا رہی ہیں گانے کے بول ہیں ”منزل“ ۔ اور منزل گیت کی مختصر وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں لوگ کافی پسند کررہے ہیں ۔ پسوڑی گان اشائے گل کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ کر رہا ہے۔
-

تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا کیوں ہوئے عامر خان کے دیوانے
عامر خان کی نئی فلم ” لال سنگھ چڈھا“ ریلیز کے لئے تیار ہے لیکن کچھ تنازعات میں بھی گھری ہوئی ہے ۔لال سنگھ چڈھا میں عامر خان ،کرینہ کپور، مونا سنگھ کے علاوہ تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا نے پہلی بار عامر خان کے ساتھ کام کیا ہے انہوں نے حال ہی میں لیجنڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اتنا کام اور پروفیشنلزم باراں برس میں نہیں سیکھا جتنا پینتالیس دن میں عامر خان سے سیکھا ہے انہوں نے مجھے چھوٹی سے چھوٹی بات بھی خوبصورت انداز میں سمجھائی ۔عامر خان ہمیشہ کونٹینٹ کی بات کرتے ہیں اور کونٹینٹ کی بات بھی سب سے پہلے کرتے ہیں باکس آفس نمبرز کی بات نہیں کرتے ان کو باکس آفر نمبرز کی فکر نہیں ہوتی ۔ ناگا چیٹانیا نے ایک انٹرویو
میں بتایا کہ عامر خان نے انہیں خود کال کی اور کہا کہ میں نے آپ کی کچھ پرفارمنس دیکھی ہیں اس لئے آپ کو یہ کردار آفر کررہا ہوں۔ میں نے فون پر کچھ چیزیں عامر خان کے ساتھ ڈسکس کیں لیکن فائنل ڈسکشن کے لئے ممبئی پہنچا ،جب فائنل ڈسکشن ختم ہوئی تو میں نے حامی بھر لی ۔ ناگا چیٹانیا کا کردار اس فلم میں ایک آرمی آفیسر کا ہے جو عامر خان کے کریکٹر لعل سے دوستی کر بیٹھتا ہے ۔فلم کو عامر خان اور کرن راﺅ نے پرڈیوس کیا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس کی فلم فارسٹ گمپ سے متاثر ہے ۔فلم رواں برس اگست کے مہینے میں ریلیز ہو گی۔