Baaghi TV

Author: +9251

  • سلمان خان کی سیکیورٹی آخر کیوں بڑھا دی گئی؟

    سلمان خان کی سیکیورٹی آخر کیوں بڑھا دی گئی؟

    ممبئی پولیس کے ترجمان کے مطابق اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہےاور فیصلہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کیا گیا ہے۔ سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد ایک بے چینی کی سی فضا قائم ہوگئی ہے۔ سلمان خان کے گھر والوں کے ساتھ ان کے پرستار بھی خاصی تشویش میں ہیں سب کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے 2008 میں عدالت کے باہر کے باہر کہا تھا کہ ہم سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کریں گے۔ گینگسٹر لارنس بسنوئی کے ایک قریبی دوست کو پولیس نے قتل کے سلسلے میں دو سال قبل جب گرفتار کیا تھا تو اس نے انکشاف کیا تھا کہ ہمارا پلان سلمان خان کو بھی قتل کرنے کا ہے۔

    ۔پولیس سلمان خان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے یہاں تک کہ ان کے گھر کے باہر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے تاکہ کوئی مشکوک حرکت نہ کر سکے اور نہ ہی وہاں کوئی مشکوک افراد آسکیں۔ ان دھمکیوں کو دئیے جانے کے بعد سے اب تک سلمان خان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ان کی طرف سے تاحال خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز زقبل گلوکار دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا اور ایک دن قبل کی ان کی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ان کے قتل کے بعد سے اب تک خوف و ہراس کی سی فضا قائم ہے سلمان خان کو قتل کی دھمکیوں کی وجہ سے ممبئی پولیس کافی چوکنی ہے اور ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک افسوسناک واقعہ کے ہوجانے کے بعد ہم سلمان خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں

  • عرب امارات میں اب عمارتیں بغیراجازت کے نہیں بن پائیں گی:بڑافیصلہ ہوگیا

    عرب امارات میں اب عمارتیں بغیراجازت کے نہیں بن پائیں گی:بڑافیصلہ ہوگیا

    دبئی: عرب امارات میں عمارتوں کی تعمیرومرمت کے حکومت کی طرف سے کچھ اصول وضوابط طئے کیئے گئے ہیں‌، اس حوالے سے دبئی سے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی بلڈنگ پرمٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے عمارتوں کے اجازت ناموں کے لیے ایک ایساالیکٹرانک پلیٹ فارم مکمل کر لیا ہے جس میں دبئی میں لائسنس جاری کرنے والے تمام اداروں کےبلڈنگ پرمٹ کی خدمات شامل ہیں۔جس کےلیے بہت جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا

    اس حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم مشاورت فراہم کرنے والے دفاتر اور معاہدہ کرنے والی کمپنیوں کو ممتاز خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ دبئی بلڈنگ پرمٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے تشکیل دی تھی اور اس کا مقصد عمارتوں کے اجازت ناموں کے شعبے میں ممتاز خدمات فراہم کرکے اس کی تکمیل میں تیزی لا کر صارفین کے اطمینان کی سطح کو بڑھانا ہے۔

    اس کی صدارت دبئی میونسپلٹی میں انجینئرنگ اور پلاننگ سیکٹر کے سی ای او کرتے ہیں جس میں سرکاری اداروں کے ارکان لائسنسنگ کے عمل میں حصہ لیتے ہیں۔ یونیفائیڈ پلیٹ فارم کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ تمام لائسنسنگ ایجنسیوں کے ساتھ بلڈنگ پرمٹ لین دین کو ایک سسٹم کے ذریعے اور ڈیجیٹل شناخت کا استعمال کرتے ہوئے ایک متحد اندراج کے ذریعے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےجس سے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے وقت اور محنت کی بچت ہوتی ہے۔

    اس ونڈو میں دبئی میونسپلٹی، دبئی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دبئی انٹیگریٹڈ اکنامک زونز اتھارٹی کی بلڈنگ لائسنسنگ سروسز شامل ہیں۔یہ دبئی میونسپلٹی کے دبئی انجینئرنگ کوالیفیکیشن سسٹم کے ساتھ الیکٹرانک طور پر منسلک ہے۔ سنگل ونڈو میں درخواست دینے کے تقاضے حال ہی میں شروع کیے گئے دبئی بلڈنگ کوڈ کے مطابق ہیں۔ یہ بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ، GIS، اور بلیو پرنٹس کی خودکار آڈیٹنگ کے ساتھ مربوط ہے۔

    یونیفائیڈ پلیٹ فارم میں عمارت کے اجازت نامے کے عمل کو سپورٹ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس، RTA، DEWA، اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں (Etisalat/Du) کو جوڑنے کے لیے ایک الیکٹرانک لنک فراہم کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف دبئی میونسپلٹی نے عالمی مسابقت کی ضروریات کے مطابق پرمٹ بنانے کے اقدامات کو کم کرنے اور ان کو مربوط کرنے پر کام کیا ہے۔ اس نے درخواست کے عمل کو یکجا کرکے دستاویزات کو کم اور لین دین کاطریقہ کار آسان کیا ہے۔

    تعمیراتی عمل کو تین اہم مراحل تک مختصر کر دیا گیا جن میں بلڈنگ پرمٹ کے لیے درخواست، اکھٹےمعائنے اور خدمات کی تکمیل اور فراہمی شامل ہیں۔

  • خواتین ہمارے ملک میں محفوظ نہیں اداکارہ یشما گل نے یہ کیوں کہا؟

    خواتین ہمارے ملک میں محفوظ نہیں اداکارہ یشما گل نے یہ کیوں کہا؟

    اداکارہ یشما گل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں خواتین محفوظ نہیں ہیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام میں ایک سٹوری شئیر کی اور اس میں لکھا کہ اس ملک میں خواتین کے لئے رہنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ کہیں کسی نے جانا ہو تو اسے پہلے سو بار سوچنا پڑتا ہے کہ جائوں یا نہ جائوں اکیلی نکلوں یا نہ نکلوں۔ یہ ملک خواتین کے رہنے کی جگہ نہیں ہے یہاں خواتین غیر محفوظ بن چکی ہیں۔ اداکارہ یشما گل نے یہ سب ایسے ہی نہیں کہہ دیا اس کے پیچھے ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہے. یشما گل نے اس واقعہ کے بعد انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سخت سزا ملنی چاہیے اور میری دعا ہے کہ جس لڑکی کے ساتھ یہ حادثہ ہوا ہے اسے جلد سے جلد انصاف ملے۔اداکارہ یشما گل کی اس پوسٹ میں جو لکھا گیا ہے سوالات تو بہت اٹھاتی ہے کیونکہ آئے روز خواتین بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہونا یقینا اس ملک میں رہنے والی خواتین کے محفوظ ہونے پر سوالیہ نشان ہیں۔ ٹرین میں ہونے والے اس حادثے کے بعد یقینا والدین اور لڑکیوں کے مشکل ہے کہ وہ یہ فیصلہ مجبوری میں کیسے کریں کہ اکیلے کہیں جانا ہے۔اداکارہ یشما گل ہی نہیں بہت سارے لوگ اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کررہے ہیں.

  • اداروں پر تنقید کا کیس۔ایمان مزاری کی ضمانت پر اسلام آباد بار کا اعلامیہ

    اداروں پر تنقید کا کیس۔ایمان مزاری کی ضمانت پر اسلام آباد بار کا اعلامیہ

    اداروں پر تنقید کا کیس۔ایمان مزاری کی ضمانت پر اسلام آباد بار کا اعلامیہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کا اجلاس ہوا۔جس میں اس بات کو سراہا گیا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی کی تارجمان و دعویدار رہی ہے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی اور اس پر عمل پیرا لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کبھی بھی اور کسی بھی ادارے کی بے عزتی کی نہ اجازت اور نہ ہی کبھی حمایت کی اور وطن عزیز کے قابل احترام اداروں کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کی مزمت کرتی رہی ہے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کسی بھی شہری کی جانب سے پاکستان کے اہم اداروں پر الزام تراشی کی مذمت کرتی ہے۔ پچلھے کچھ عرصے سے یہ دیکھا جا رہا ہے کہ اشرفیہ کا ایک مخصوص طبقہ پاکستان کے دفاعی اداروں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنا رہا ہے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ایمان زینب مزاری ایڈووکیٹ کی جانب سے پاک فوج پر اور ان کے افسران پر بلا کسی ثبوت کے الزام تراشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہےاور سربراہ پاک فوج کے بارے میں غیر اخلاقی گفتگو کی قطقطعاً حمایت نہیں کرتی۔
    اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اسلام کا نظام عدل، آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کے فلسفے کے عین مطابق عدل کے لیے طبقاتی تقسیم پر ہر گز یقین نہیں رکھتی اور عدل کی طبقاتی تقسیم کی شدید مذمت کرتی ہےاور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ انصاف کی رسائی پاکستان کے ہر شہری کو يكساں طور پر میسر ہونی چاہیے اور عدالت کو چاہیے کہ وہ انصاف عورت و مرد، امیروغریب،حاکم و محکوم، بادشاہ اور رعایا اور کسی بھی ادارے اور عام شہری کے فرق سے بالا تر ہو کر کرے۔کیونکہ طبقاتی تقسیم عدل کے اصولوں منصف کے مقام کے خلاف ہے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن،عدالت عالیہ کا سیشن عدالت کے بجاۓ براۓ راست ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے درخواست ضمانت کے فیصلے سے قانون کا راستہ اپنانے والے اداروں کو غلط پیغام کیا لہذا اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ایسے تمام اقدامات کی پرزور مزمت کرتی ہے۔ انصاف ہمیشہ ایک ہی طرز اور ایک ہے اصول پر ہونا چاہئے چند عرصہ قبل قانون سے وابستہ خواتین مرد حضرات کے لیے نہ صرف اسلام آباد بلکہ پورے وطن عزیز میں ایسے ریلیف کو بین کروا دیا گیا تھا۔جبکہ اب انتہائی ارزاں نرخوں کے مچلکے پر سہولیات دی جانے کی وجہ وکلاء کمیونٹی سے تعلق ہونا ہر گز نہ ہے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن امید کرتی ہے کے تمام ادارے ساری عوام کو قانون کی ایک ہی نظر سے دیکھیں گے۔

  • سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں، مریم نواز

    سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں، مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں۔پیر کو مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں ہے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کہا کہ وہ ملک کا خزانہ خالی کر کے گے ہیں۔
    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بند ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بس فساد چاہتا ہے۔مریم نواز نے سابقہ حکومت کو بے حس بھی کہا ور مزید کہ یہ حکومت 4 سال سے انتقام کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی تھی۔اگر عمران خان کو دوبارہ حکومت مل بھی گئی تو یہ سب ہی کریں گے جو پچھلے 4 سال میں کیا ہے۔
    مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان نے خود کو بچانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو بھی آوازیں دیں۔اور عدم اعتماد سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی رابطہ کیا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ میں عدلیہ سے درخواست کرتی ہو کہ یہ جو انتشاری سیاست کر رہا ہے اس کا حصہ نہ بنے۔اور سابق حکومت سے تو دوست ممالک بھی خوش نہیں ہیں وہ بھی ناراض ہیں۔
    مریم نواز نے کہا کہ امریکا کو للکارنے والا لیڈر خیبر پختون خواہ میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے اور وہاں کے وسائل استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب کے لیے جو ہیلی کاپٹر استعمال کیا وہ خیبر پختو نخوا کا تھا فرح گوگی کا نہیں تھا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ کل وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے btiya کے چینی کاروباری گروپس عمران خان سے نہ خوش تھے۔اور ان گروپس نے ہماری حکومت آنے پر شکر کیا۔

  • حکومت تماشبینوں کے حوالے کر دی گئی ہے، فواد چوہدری

    حکومت تماشبینوں کے حوالے کر دی گئی ہے، فواد چوہدری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری اور حماد اظہر کی پریس کانفرنس
    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے حکومت تماشبینوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری پیسے کو ایسے استعمال کر رہی ہے جیسے کے ان کے باپ کا مال ہو۔فواد چوہدری نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ ایک طرف ایک وزیر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تو زہر خانے تک کے پیسے نہیں ہیں۔اور دوسری طرف آج وزیر اعظم اپنے 40 روز اقتدار میں اپنے چٹھے دورے کے اوپر روانہ ہو گے ہیں۔
    مزید یہ کہ تقریباً 17 دورے افیشل لیول کے اوپر پیپلز پارٹی کے وزرا اور ن لیگ کے وزرا کر چکے ہیں۔اور یہ کہ ان کے دوروں پر کروڑوں روپے خرچ ہوۓ ہیں۔فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کے حوالے سے بھی مزید بات کی ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کے پتا نہیں کیوں بلاول بھٹو UAE تشریف لے گے اور پھر وہاں سے واشنگٹن بھی چلے گئے۔
    فواد چوہدری نے صحت کے منسٹر پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کے وہ تو بہت پڑھے لکھے ہیں اور WHO ان کے مشورے پر ہی چل رہا ہے۔انہوں نے کہا ہم دیکھ رہے ہیں یہ سب دورے کرتے جا رہے ہیں شیری بیبی بھی 2 سے 3 دورے کر چکی ہیں.انہوں نے مزید کہا کے ابھی ابھی یہ حکومت میں آۓ ہیں ابھی تو انہوں نے سہی طرح سے سانس بھی نہیں لیا وزارت میں آۓ ہوۓ اور وہ باہر پہنچ رہی ہیں۔
    فواد چوہدری نے حج آپریشن کے حوالے سے بھی بات کی کہ مولانا صاحب نے جاتے ساتھ ہی پیسے بھرا دیے حلانکے حج آپریشن تو مکمل ہو چکا تھا پی ٹی آئی کے دور میں اس کے باوجود مولانا دورے پر گے اور لوگوں کو مجبور کیا کہ آپ جو کراۓ کی بلڈنگ ہایر کی جاتی ہیں اور جو انتظامات کیے جاتے ہیں ان میں اضافہ کیا جاۓ ۔
    آخر میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کے ایک طرف ہمارے پٹرولیم کے چھوٹے وزیر کے زہر خانے کو پیسے نہیں ہیں۔دوسری طرف آپ یہ سب دورے کر رہے ہیں۔اور تیسری طرف شہباز شریف نے آتے ہی اپنے 5 گھروں کو اپنا کیمپ آفس ڈی کلیئر کر دیا اور شہباز شریف کے تمام اخراجات حکومت پر شفٹ ہو گے ہیں
    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پرائم منسٹر ہاؤس میں ساڑھے تین سال رہے ہیں ہمیں پتا تک نہیں چلا سوئمنگ پول اور دیگر آساشیں ہیں ہم تو کبھی اس سائیڈ پر گے ہی نہیں اور اب حکومت نے آتے ساتھ ہی ان سب چیزوں کو استعمال میں لانے کے لیے ان پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مہنگا کر دیا گیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مہنگا کر دیا گیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 213 اور گھی کی قیمت میں 208 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے فی کلو تک اضافہ جبکہ مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک کر دی گئی اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کی تھی اور ملک بھرمیں آٹےکی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق کرنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعظم نے فوڈ سکیورٹی اور صنعت کی وزارتوں کو عملدرآمد رپورٹ آج ہی دینے کی ہدایت کی ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے چند روز قبل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت جلد چینی اور گھی کی قیمتیں بھی کم کرے گی ، تاہم انہوں نے چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے جلد حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ اقدام اللہ کی مخلوق کی مشکلات کم کرنے کی حقیر کاوش ہے۔ چینی اور گھی کی قیمتیں کم کرکے خلق خدا کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریں گے۔

  • ریاست کے خلاف لانگ مارچ ہوا تو سختی سے پیش آیا جاۓ گا، رانا ثناء اللہ

    ریاست کے خلاف لانگ مارچ ہوا تو سختی سے پیش آیا جاۓ گا، رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی طرح سے پر امن نہیں تھا۔عمران خان اور ان کے ساتھ لوگ 100 فیصد نہیں بلکے 200 فیصد گولی چلانے کے ارادے سے آۓ تھے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے خود اس بات کو تسلیم کر لیا کے ان کی لانگ مارچ میں موجود کارکنان کے پاس اصلح موجود تھا۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کے لانگ مارچ میں موجود کارکنان گولی چلانے کے ارادے سے ہی آۓ تھے۔پی ٹی آئی والوں کا مقصد ڈی چوک میں دھرنا دینا نہیں تھا بلکے انتشار پھیلانا تھا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتشار پھیلانے کی مکمل پلاننگ کی گئی اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ لاجز اور کے پی کے ہاؤس میں مسلح افراد کو ٹہرایا گیا۔مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے پولیس اہلكاروں کو یر غمال بنایا اور جب ان کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مجھے سب پتا ہے یہ لوگ کہاں سے آۓ تھے ہم نے سب کو مارک کر لیا ہے۔کابینہ میں تجویز بھی رکھی گئی ہے کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاۓ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ فتنہ اور فساد مارچ تھا ۔وزیر داخلہ کے بقول پاکستان پینل کوڈ کے تحت جرم ہوا جو قابل سزا ہے ۔
    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مخالف لانگ مارچ ہوا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر198.46روپے کی سطح پربند

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر198.46روپے کی سطح پربند

    ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جبکہ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 199روپے سے بھی نیچے آگئے۔

    انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر بڑھ کر 199.35 روپے کی سطح پر آگئی تھی لیکن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آنے والے دنوں میں 190روپے کی سطح پر آنے کی افواہوں سے ڈالر کی ڈیمانڈ کم ہو گئی.

    https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1531578798394814465/photo/1

    کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 60پیسے کی کمی سے 198.46روپے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 198.30روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    دوسری جانب سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے اور فی تولہ قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 300 روپے ہے۔10 گرام سونے کی قدر 685 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 17 ہزار 713 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 6 ڈالرز کم ہوکر 1849 روپے فی اونس ہے۔

  • شہبازحکومت کوشش نہ کرتی تو حج 11 لاکھ روپے تک پہنچ جاتا، مفتی عبدالشکور

    شہبازحکومت کوشش نہ کرتی تو حج 11 لاکھ روپے تک پہنچ جاتا، مفتی عبدالشکور

    وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج 2022 کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق ہر حاجی کیلئے وزیراعظم اور کابینہ نے ایک لاکھ 50 ہزار کی سپورٹ پرائس کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے بغیر قربانی کے حج پیکیج 6 لاکھ 64 ہزار 807 اور بمع قربانی 7 لاکھ 10 ہزار 178 روپے کا ہوگا، پہلی حج پرواز روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 6 جون کو حجاز مقدس روانہ ہوگی۔

    وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور نے کہا کہ حج ایک اہم دینی اور مذہبی فریضہ ہے، دو سال کے وقفہ کے بعد سعودی حکام نے محدود حج کوٹہ کے ساتھ انٹرنیشنل حج کی اجازت دی جس کیلئے ہم سعودی حکومت اور خادم الحرمین الشریفین کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دو سال کے وقفہ کے بعد پاکستان کا حج کوٹہ 81210 ہے، یہ حج غیرمعمولی حالات میں انعقاد پذیر ہے، سعودی حکومت کی جانب سے لازمی حج اخراجات تاخیر سے موصول ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور نے وقت کی بچت کی جس کے لئے سارا عملہ خراج تحسین کا حقدار ہے، عیدالفطر سے قبل 50 ہزار ٹوکن کے ساتھ حج درخواستیں وصول کرنا شروع کیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے سابق حکومت نے حج بہت مہنگا کر دیا تھا، اگر ہم کوشش نہ کرتے تو حج 11 لاکھ روپے تک پہنچ جاتا، ہم نے شمالی ریجن کیلئے 800387 اور جنوبی ریجن کیلئے 791337 کا اعلان کیا تھا، اس میں قربانی شامل ہے، حج پیکیج میں سعودی لازمی حج اخراجات کی شرح 51 فیصد ہے، میں نے حج اخراجات میں کمی کیلئے کوششیں کیں، انہی کوششوں کے نتیجے میں وفاقی کابینہ خاص طور پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکرگزار ہوں جنہوں نے فیاضانہ انداز میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے کے سپورٹ رقم کی منظوری دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے مکہ اور مدینہ میں سستی عمارات حاصل کیں، خوراک کی مد میں بچت کیلے اقدامات اٹھائے، حاجیوں کیلئے تین وقت کا کھانا 27 ریال میں معاہدہ کیا، حرم کے قریب ترین رہائشی عمارتیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 ماہ کا کام ایک ماہ میں کیا ہے، عازمین حج مطمئن رہیں، وزارت کا عملہ، بینک اور ایئرلائنیں کام خوش اسلوبی سے کر رہے ہیں، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکومت کی ہدایت کے مطابق پہلی حج پرواز 6 جون کو روانہ ہوگی، پرواز کی اطلاع عازمین حج کو بذریعہ ایس ایم ایس اور یب سائٹ کر دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 810 کل معاونین حج جا رہے ہیں، ان کے ویزے سعودی حکام کی جانب سے فراہم کئے جاتے ہیں، ان میں سیزنل سٹاف، خدام الحجاج اور دیگر معاونین شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں تک قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والوں کی تعداد رواں سال سرکاری سکیم کے کوٹہ سے تجاوز کر گئی تھی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مزید کوٹہ کے حوالے سے ہم پریشان ہیں، اس سلسلے میں ہم سعودی حکومت سے رابطہ میں ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل حالات میں حج شروع کیا ہے جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں، سعودی سفارتخانہ نے یقین دلایا ہے کہ حج ویزے بروقت جاری ہوں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حج سبسڈی شرعاً جائز ہے، دارالعلوم دیوبند نے بھارتی حج آپریشن کیلئے فتویٰ دیا ہے کہ حاجیوں کو سہولت فراہم کی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ رسول اﷲ نے 700 افراد کیلئے قربانی کی، وفاقی کابینہ کی طرف سے سپورٹ پرائس کی منظوری کے بعد قربانی کے بغیر ساڑھے 6 اور 7 لاکھ کے درمیان حج پیکیج ہو گا، قربانی کے ساتھ حج پیکیج 7 لاکھ 10 ہزار کا بنے گا۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حج کا دورانیہ کم کیا جا سکتا تھا مگر بعض حاجی اس پر ناراض ہوتے ہیں، زیادہ سے زیادہ مسلمان اﷲ اور رسول اﷲ کے در پر وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں اپنے خاندان والوں کو اگر حج پر لے کر گیا تو اپنے اخراج خود کروں گا۔