Baaghi TV

Author: +9251

  • بلوچستان بلدیاتی انتخاب جے یو آئی سب سے آگے پی ٹی آئی کا نواں نمبر

    بلوچستان بلدیاتی انتخاب جے یو آئی سب سے آگے پی ٹی آئی کا نواں نمبر

    کوئٹہ :بلوچستان بلدیاتی انتخابات: بیشتر آزاد امیدوار کامیاب، سیاسی جماعتوں میں جے یو آئی سب سے آگے،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔

    بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہی۔ووٹنگ میں شہریوں نے بھرپور دلچسپی لی اور خواتین نے بھی ووٹ کا حق استعمال کیا جبکہ ضلع تربت میں 31 فیصد ٹرن آؤٹ رہا جو پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر کے ٹرن آؤٹ کے برابر ہے۔

    اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا اور اب تک 1160 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔موصول ہونے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے تحت سیاسی جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام سب سے آگے ہے اور اب تک 143 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

    جے یو آئی نے کارپوریشن کی 12، میونسپل کمیٹیوں کی 44 اور یونین کونسلوں کی 87 نشستیں جیت لی ہیں۔

    اب کے موصول ہونے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق صوبے میں حکمراں بلوچستان عوامی پارٹی 113 نشستیں حاصل کرکے دوسرے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 68 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی نے 45 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) 39 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی۔پیپلز پارٹی نے اپ سیٹ کیا ہے اور 37 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی کوئی نشست نہیں ہے اور بلدیاتی انتخابات میں پی پی امیدواروں کی کامیابی کو اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) بھی 27 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ پاکستان تحریک انصاف صرف7 نشستیں حاصل کرسکی اور مسلم لیگ ن نے 14 نشستیں جیتی ہیں۔

    دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور سرکاری وحمتی نتیجے کا اعلان آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔ کوئٹہ اور لسبیلہ میں الیکشن بعد میں ہوں گے ۔

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات: نتائج کا سلسلہ جاری:آزاد امیدوار سب سے آگے،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں تقریباً 10 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ھوا۔ بلوچستان کے 34 میں سے 32 اضلاع میں منعقد ہونے والے ان انتخابات میں 17000 ہزار سے زاید امیدواروں نے بھرپور حصہ لیا۔

    بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 132 خواتین جنرل نشتوں پر براہ راست انتخابی عمل میں حصہ لیا

    انتخابات میں خواتین کا اتنی بڑی تعداد میں مخصوص کی بجائے جنرل نشستوں پر انتخابی میدان میں حصہ لیا جو ایک حوصلہ افزاء عمل ہے۔ نہ صرف خواتین نے انتخابی عمل میں بطور امیدوار شرکت خاطر خواہ رہی بلکہ خواتین ووٹرز کا ٹرن آوٹ بھی کافی مثبت رہا۔

    نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی الیکٹورل پراسس میں بھرپور شرکت کی،لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آئے اور ریاست مخالف عناصر کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کو مسترد کیا۔

    تربت ڈویژن میں 61 فیصد ٹرن آوٹ ہوا جو پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر کے برابر ہے۔ 1988 کے انتخابات کے بعد یہ سب سے زیادہ ٹرن آوٹ ھے۔

    کامیاب بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ بلوچستان کے بہادر عوام، انتظامیہ ، قانون نافذ کرنے والے اِداروں اور اُن سینکڑوں جوانوں کو جاتا ھے جِنھوں نے بلوچستان میں قیامِ اَمن کیلۓ اَپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

    یہ درحقیقت بلوچستان کی قومی دھارے میں آنے اور خوشحالی کا پیش خیمہ ہے اور بھارت سمیت تمام منفی قوتوں کو منہ توڑ جواب ہے۔

    مقامی نمائندوں کے انتخاب کیلئے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 16 ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ، میونسپل کمیٹیوں کے 651 میں سے 220 وارڈزکے نتائج موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق آزاد امیدوار 116 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں، جے یو آئی 31 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، بی اے پی 19، بی این پی 9 ، پیپلز پارٹی کی 8 سیٹیں ہیں۔

    ادھر آج بلوچستان بلدیاتی انتخابات: فائرنگ اور لڑائی، 1 شخص جاں بحق، 16 زخمی

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور لڑائی جھگڑے سے ایک شخص جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے، ڈیرہ بگٹی میں 3 راکٹ فائر کئے گئے، قلات میں پولنگ سٹیشن پر دستی بم حملے سے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے لیے صوبے کے 32 اضلاع میں پولنگ ، الیکشن کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے ہوئے، فائرنگ اور بم حملوں کے واقعات رپورٹ ہوئے، قلات کے علاقے منگچر جوہان کراس بازار کے قریب روڈ کنارے نصب بم دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا، قلات میں ہی میونسپل کمیٹی انٹر کالج پولنگ سٹیشن پر دستی بم حملہ کیا گیا جس سے ڈیوٹی پر مامور دو لیوز اہلکار زخمی ہوئے۔

    لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، نوشکی میں یوسی 1 وارڈ نمبر 7 پدگ میں دو گروپوں میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، زخمی شخص ہسپتال منتقلی کے وقت زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا، بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں پولنگ سٹیشن پر نامعلوم سمت سے 3 راکٹ فائر ہوئے جو پولنگ سٹیشن میں موجود لیویز چوکی کے قریب گرے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ڈیرہ بگٹی میں ضلع کوہلو یونین کونسل 6 وارڈ نمبر 2 مصری خان ماکوڑی میں لڑائی کے دوران 8 افراد زخمی ہوئے، جبکہ کوہلو میں مونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 1 کے فیمیل پولنگ اسٹیش میں ہاتھا پائی سے 4 افراد زخمی ہوئے، لورالائی کے علاقے کلی زنگیوال پولنگ سٹیشن میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

    مورخہ 29 مئی 2022 کو بلوچستان کے دیگر 31 اضلاع کی طرح ضلع کوہلو میں بھی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ ضلع میں کل 103 پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 08 بجے سے لیکر شام 05 بجے تک جاری رہا۔ ضلع ہذا میں لیویز و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے فرائض سنھبالے۔ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انچارج کیو۔ار۔ایف سبی زون کی سربراہی میں کیو۔آر۔ایف ایمرجنسی ایکشن پلان تشکیل دی گئ۔ پولنگ اسٹیشنوں میں حالات کشیدہ ہوتی ہی لیویز کیو-آر-ایف اہلکاران نے جانفشانی سے حالات کو کنٹرول کیا۔ پولنگ عمل کے دوران ماکوڑی کے پولنگ اسٹیشن میں دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے پولنگ رک گئی۔ لیویز کیو-آر-ایف نے بروقت ریکٹ کرکے پولنگ اسٹیشن سکیورٹی کا چارج اپنے ہاتھ میں لیا۔ بدامنی پھیلانے والے 4 افراد کو گرفتار کر کے پولنگ کے عمل کو دوبارہ بحال کرایا۔ میونسپل کمیٹی میں وارڈ میں چند عناصر کی جانب سے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی گئی جس پر لیویز کیو۔آر۔ایف کے اہلکاران نے کاروائی کرتے ہو بدامنی پھیلانے والے عناصر کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا۔ میونسپل کمیٹی کے وارڈ میں بار بار بدامنی اور انتشار کی فضاء قائم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن لیویز کیو-آر-ایف نے پورے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے میں اپنا مکمل کردار ادا کیا۔

    علاقے کے بی ایریا سمیت اے ایریاز میں بھی لیویز کیو۔آر۔ایف نے گراں قدر فرائض سرانجام دیئے۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی نے لیویز لائن میں لیویز کیو۔آر۔ایف اہلکاران سے تعریفی خطاب میں کہا کہ لیویز کیو-آر-ایف نے بلدیاتی الیکشن 2022 میں اپنے طاقت اور ہمت کو شاہین کی اڑتی ہوئی پرواز کی مانند ثابت کیا۔ علاقے میں امن کی فضاء کو قائم رکھنے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے میں جسطرح کوہلو لیویز کیو-آر-ایف نے اپنا کردار کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ اج جسطرح سے پرامن ماحول میں بلدیاتی الیکشن ہوئے یہ لیویز کیو-آر-ایف ونگ کی ترتیب اور ڈسپلن کو ظاہر کرتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو نے بہترین کارکردگی دکھانے پر کیو-آر-ایف اہلکاران کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا اعلان اور تعریفی اسناد جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

  • عمران خان جتنا مرضی لانگ مارچ کرلیں حکومت کہیں نہیں جارہی:مریم نواز

    عمران خان جتنا مرضی لانگ مارچ کرلیں حکومت کہیں نہیں جارہی:مریم نواز

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو “ایبسولیوٹلی ناٹ ” کہہ کر مسترد کردیا اور وہ جتنا لانگ مارچ بھی کرلیں حکومت کہیں نہیں جارہی۔

    مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ میں جلسے میں نہیں بلکہ اپنی گھر آئی ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں، مانسہرہ نواز شریف کا تھا اور نواز شریف کا رہے گا، جب کہ شہباز شریف پنجاب کی طرح ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو سلام ہے کہ جنہوں نے فتنے اور انتشار کو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر ناکام بنا دیا، انقلاب اس لیے ناکام ہوا کہ وہ ہیلی کاپٹر سے نہیں آتا ، یوٹرن لے کر بنی گالا نہیں پہنچتا، عمران خان نے نااہلی سے پاکستان کے سینے پر زخم لگائے ، اس کا سارا بیانیہ دو نمبر ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواکے عوام کی خون پسینے کی کمائی پانی کی طرح بہائی، عمران خان جس ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر آیا وہ کے پی حکومت کا تھا، سرکاری وسائل ناکام انتشار میں جھونکے گئے، عمران خان کا مقصد فتنہ اور انتشار تھا۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے میں استعمال گاڑیاں کے پی اور گلگت بلتستان حکومت کی نمبر پلیٹ والی تھیں، وہ کرین جنہیں لے کرچڑھائی کے لیے آیا وہ کے پی کےعوام کے ٹیکس کی تھیں جب کہ عمران خان نے لوگوں کو دھرنےکا بتایا لیکن صبح فرار ہوگیا، قوم کے بچے سڑکوں پر مرنے کے لیے اور اس کے بچے لندن کی ٹھنڈی ہوا میں بیٹھے تھے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوا تو اس نے نواز شریف کے پاس اپنے بندے بھیجے کہ الیکشن کا اعلان کرو لیکن نواز شریف نے واضح کردیا کہ جتنے بندے لانے ہیں دوبارہ لے آؤ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور عمران خان جتنا لانگ مارچ کرلیں حکومت کہیں نہیں جارہی، عوام وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی مذبح خانے عوام کا نوٹس کا مطالبہ

    ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی مذبح خانے عوام کا نوٹس کا مطالبہ

    ڈیرہ غازیخان (ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی سے ). پل ڈاٹ تاپل پیارے والی انڈس ہائی وے پرکئی جگہ مذبحہ خانے کھل گئے ۔ بیمار اور لاغر جانوروں کو سلاٹر ہاؤس کی بجائے سر عام سڑکوں اور گلیوں میں ذبح کرنے لگے ۔ قصابوں نے چھوٹے بڑے ہوٹلوں میں ناقص گوشت کی سپلائی جاری رکھی ہوئی ہے ۔ شہر میں اور پل ڈاٹ روڈ تاپل پیارے والی سٹرک پرقصائی بیمار اور لاغر جانوردھڑلے سے ذبح کرتے ہیں ۔ناقص صفائی کا نظام حکومت نے لاکھوں روپے کی لاگت سے مانکہ نہر کی صفائی کروا کر اور پودے لگوا کر شہر سے تعفن کرنے کی کوشش کی ،جس پر کثیر سرمایہ خرچ ہوا،سرکاری آفیسروں کی غفلت اور چشم پوشی کی وجہ سے قصابوں نے جانوروں کی آلائشیں اس مانکہ میں ڈالنا روزانہ کا معمول بنا لیا ہے اور دوسری طرف بیمار جانوروں کا گوشت 700 روپے سے 800 کلو میں فروخت کیا جاتا ہے اور یہ قصاب جانوروں کو سلاٹر ہاؤس لیکر جانا اپنی توہین سمجھتے ہیں جانوروں کو کوئی چیک کرنے والا نہیں ۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے اپنی مہریں بھاری نذرانے کے عوض ان قصابوں ئسپرد کردی ہیں،جس سے یہ قصاب مردہ حرام یا بیمار لاغر جانوروں کو ذبح کر کے خود مہریں لگا لیتے ہیں، تمام زمہ داران محکموں کے افسران کی خاموشی ان کے اس گھناونے دھندے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے،ادھر قصابوں کا کہنا ہے اوپر تک آفیسروں کو حصہ اور گوشت دیتے ہیں ھمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔اور ہوٹل مالکان بغیر کسی تردد کے گوشت خریدنے پر مجبورکیونکہ قصابوں نے ہر ہوٹل کو لاکھوں روپے کا مقروض کر رکھاہے ۔ذرائع کابتاناہے کہ قصابوں نے افسران کو رام کرنے کیلئے لاکھوں روپے مالیتی کی اشیاء افسران کے گھروں پہنچاتے ہیں جس کے نتیجے میں بیمار اور لاغر جانور کا گوشت فروخت کرنے کی ان قصابوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔شہریوں اور عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اورمحکمہ لائیوسٹاک ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • مانسہرہ میں مسلم  لیگ ن کا جلسہ  وزیر اعظم شہباز شریف کا پر جوش  خطاب

    مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ وزیر اعظم شہباز شریف کا پر جوش خطاب

    مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ
    وزیر اعظم شہباز شریف کا پر جوش خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران سب سے پہلے کے پی کے کے لوگوں کو مخاطب کیا اور دل کی گہرائیوں سے اسلام پیش کیا شہباز شریف صاحب نے سب سے پہلے ہزارہ موٹروے کے بارے میں بات کی اور کہا مجھے اس بات کا بہت اچھی طرح سے علم ہے کے آپ لوگ جب بھی ہزارہ موٹروے سے گزرتے ہیں دن رات نواز شریف صاحب کے لیے دعا کرتے ہو گے شہباز شریف صاحب نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوۓ کہا کے آج جب میں اس موٹروے سے گزرا تو ہر پل شہباز شریف صاحب کو یاد کیا میاں صاحب نے اتنی شاندار موٹروے تیار کی ہے آج مجھے اندازہ ہو گیا ہے اسی طرح ملتان اور سکھر میں بھی موٹروے میاں نواز شریف صاحب نے 2016 میں آغاز کیا اور اپنے دور میں اس کی تعمیر مکمل کی مزید شہباز شریف صاحب نے کہا یہ وہ عظیم منصوبے ہیں سی پیک کے جو نواز شریف کے دور میں بناۓ گے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا جب ہم کسی دور دراز علاقوں کے سفر کے لیے جاتے ہیں تو اس موٹروے سے گزر کر ہمیں احساس ہوتا ہے کے نواز شریف صاحب نے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں دن رات محنت کی آخر میں وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کے آج میں یہاں آپ کو بتانے آیا ہوں مانسہرہ کے عظیم لوگوں اگر مجھے اللّه نے موقع دیا تو انشاءاللہ نواز شریف کی قیادت میں کے پی کو پنجاب بنا کے چھوڑوں گا

  • بلدیاتی انتخابات کوکامیابی سےکروانے پرتمام اداروں اوربلوچ عوام کا شکریہ:ترجمان بلوچستان حکومت

    بلدیاتی انتخابات کوکامیابی سےکروانے پرتمام اداروں اوربلوچ عوام کا شکریہ:ترجمان بلوچستان حکومت

    کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے 32 اضلاع میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کامیابی کے ساتھ پُرامن حالات میں اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں اور آج کا دن بلوچستان کی تاریخ کا ایک سنہری دن ہے جس دن دہشت گردوں کے خلاف بلوچ عوام نے عزم مصمم کے ساتھ اپنا اظہارووٹ استعمال کیا

    فرح عظیم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ صوبے میں الیکشن کامیابی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا اور کوئی بڑے سانحہ کے شکار ہونے سے بچ گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وہ بلوچستان حکومت ، بلوچ عوام اور ان سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے انتخابات کو پُر امن بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے

     

    b

    یاد رہےکہ کل کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا تھا کہ صوبے کے 32 اضلاع میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ انتخابات میں حکومت کسی قسم کی مداخلت کر رہی ہے۔

    کوئٹہ کے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں سیکرٹری بلدیات دوستین جمالدینی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور لسبیلہ میں حلقہ بندیوں کا مسئلہ ہے جسے حل کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2013 کے بعد صوںے میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں، ہماری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے آزادانہ گھروں سے پولنگ اسٹیشنوں تک آئے۔

    کل ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ضابطہ اخلاق طے پایا گیا ہے،اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام اضلاع کے قبائلی معتبرین سےملاقاتیں بھی کی گئی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا عمل ترتیب دے دیا گیا ہے۔ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرائیں گے اور امیدواروں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ اور سی سی پی او آفس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کیا جا چکا ہے۔

    آج انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے آج کے انتخابات کو پُرامن طور پرانجام پانے میں بھرپورکردار ادا کیا

  • کبیر تاج وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری مقرر

    کبیر تاج وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری مقرر

    لاہور:کبیر تاج وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری مقرر،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کبیر تاج کو وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا پولیٹیکل سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب کا کہنا تھا کہ کبیر تاج اور اُن کے اہلخانہ نے ہمیشہ مُشکل وقت میں اپنی جماعت کا ساتھ دیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ نے کبیر تاج کی جماعت سے مخلصانہ وابستگی پر انہیں اپنا سیکریٹری مقرر کیا۔

    حمزہ شہبازشریف نے پارٹی کے لئے گراں قدرخدمات کے پیش نظر کبیر تاج کوپولیٹیکل سیکرٹری بنایا ، اس موقع پر حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کبیرتاج مسلم لیگ ن کے دیرینہ مخلص رہنما ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کبیر تاج اور ان کے خاندان کی پارٹی کےساتھ 40 سالہ وابستگی ہے

     

    حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کبیر تاج کا شمار پارٹی کے وفادار رہنماوں میں ہوتا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پونے چار سال اپوزیشن دور میں کبیر تاج نےبہترین انداز میں پارٹی کے لیے کام کیا

    یاد رہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف رہا ہونےکےبعداگلے دن کبیر تاج کےگھر بھی گئے تھے ،کبیر تاج شریف فیملی کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں جانے جاتے ہیں،کبیر تاج کے والد شیخ تاج الدین نے بھی اندرون لاہور میں پارٹی کے لئے دن رات کام کیا

  • وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی امن سپاہ کےعالمی دن پر پاکستانی امن دستوں کوخراج تحسین

    وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی امن سپاہ کےعالمی دن پر پاکستانی امن دستوں کوخراج تحسین

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی امن سپاہ کے عالمی دن پر پاکستانی امن دستوں کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کا قابل فخر فرض نبھانے والے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو سلام پیش کرتے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں سب سے زیادہ 2 لاکھ دستے فراہم کرنا پاکستان کی امن دوستی اور امن پسندی کا مظہر ہے ،پاکستانی امن سپاہ کی قربانیوں اور کاوشوں کا موجودہ سیکریٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کے ادارے اور عالمی سطح پر اعتراف اعزاز ہے

    1960 سے 2022 تک پاکستانی امن دستوں میں شامل افسروں اور جوانوں نے قابل فخر اورمثالی کردار ادا کیا ہے ،قوم کے بیٹے اور بیٹیوں نے دنیا بھر میں قیام امن، انسانی خدمت اور مثالی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،امن کارروائیوں کے ددوران پاکستان کے169 بیٹوں نے شہادتوں کا عظیم مرتبہ پایا ، شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں

    دنیا بھر میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ طرزعمل اور مشکل ترین حالات میں مثالی کارکردگی کا اعتراف باعث افتخار ہے ،امن کارروائیوں کے لئے مسلح افواج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

    ادھر اس سے پہلے ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ آج دنیا بھر میں یوم امن منا رہی ہے، پاکستان امن مشن کیلئے فوج بھیجنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم امن کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ امن مشن کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز 1960 میں دستہ کانگر بھیج کرکیا، پچھلے 61 سال میں پاکستان قیام امن کے لیے سب سے نمایاں اور مسلسل تعاون کرنے والا ملک رہا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے 46 امن مشنوں میں حصہ لیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے، دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے مشنز میں دو لاکھ سے زائد فوجی بھیجے، جب کہ 169 پاکستانی فوجی جوان انسانیت کی مدد میں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریز نے پاکستان کا دورہ کر کے امن کی کوششوں کو سراہا، پاکستان کے امن دستوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت نے ہر امن مشن میں کمانڈر کو بھی اپنا گرویدہ بنا دیا، پاکستانی امن دستوں میں ایف سی، رینجرز اور پولیس کے دستے بھی شامل ہیں۔

  • بھارتی گلوکار کو پولیس کی جانب سےسیکیورٹی واپس لینےکےبعد گولی مارکر قتل کردیا گیا

    بھارتی گلوکار کو پولیس کی جانب سےسیکیورٹی واپس لینےکےبعد گولی مارکر قتل کردیا گیا

    نئی دہلی :بھارتی گلوکار کو پولیس کی جانب سے سیکیورٹی واپس لینے کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔،اطلاعات ہیں کہ پنجابی گلوکار اور کانگریس پارٹی کے رکن سدھو موسی والا کو آج نئی دہلی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مانسا ضلع میں سدھو موسی والا کو ایک پراسرار شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اور اس کے 2 دوست زخمی ہو گئے۔

    یہ قتل سدھو موسی والا اور اس کے دو دوستوں کے ساتھ اپنے گاؤں جاتے ہوئے ہوا موس والا جائے وقوعہ پر خون میں لت پت پڑا ہے۔ وہ جس کار میں سفر کر رہا تھا وہ گولیوں سے بھری ہوئی تھی۔ جب اسے زخمی حالت میں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی مر چکا تھا۔

    سدھو موسی والاجو گزشتہ کچھ سالوں سے مختلف شاندار گانے گا کر پنجاب کے لوگوں کے ذہنوں میں گھرے ہوئے ہیں، نے گزشتہ سال دسمبر میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس کے بعد، 2022 کے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں، انہوں نے کانگریس کی جانب سے مانسا حلقہ سے انتخاب لڑا۔ تاہم وہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے سنہالا سے ہار گئے۔

    اس تناظر میں پنجاب کانگریس کے رہنما چرن سنگھ سبرا نے ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ سے واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ سدھو موسی والا کو کس بنیاد پر تحفظ دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

    پنجاب میں حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت نے کل موس والا سمیت 424 لوگوں سے سیکورٹی واپس لے لی۔ ریاست کے وزیر اعلی بھگونت مان نے وی آئی پی تحفظ واپس لے لیا ہے، وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کا رجحان ختم ہو گیا ہے۔ اگلے دن جس واقعے میں سدھو موسی والا مارا گیا وہ صدمے کا باعث تھا۔

  • عمران خان کے حوالہ سے لیک آڈیو پر شاہ محمود قریشی کا رد عمل

    عمران خان کے حوالہ سے لیک آڈیو پر شاہ محمود قریشی کا رد عمل

    عمران خان کے حوالہ سے لیک آڈیو پر شاہ محمود قریشی کا رد عمل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی صاحب کا کہنا تھا کے جنہوں نے یہ آڈیو لیک کی ہے انہوں نے صرف اپنی سیاسی مقصد کو سامنے رکھا ہے ان کا مقصد عوام کے مفاد کو سامنے رکھنا نہیں تھا انہوں نے بس اپنے ذاتی مفاد کو سامنے رکھتے ہوۓ یہ ترامیم کی ہے شاہ محمود قریشی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوۓ کہا کے ان ترامیم کی بینی فیشیلی ایک الیٹ کلاس ہے جس نے ملک کو بیدردی سے لوٹا ہے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسے باہر منتقل کیے ہیں یہ سب انہوں نے صرف اپنے مفادات کو محفوظ کرنے کے لیے کیا ہے مزید یہ کے 80 فیصد کیس منتقل ہو جایئں گے نائب کورٹ سے دیگر کورٹ کی طرف جو کے ان کی مراد تھیان کو کہنا تھا کے ہم سپریم کورٹ سےگزارش کر رہے ہیں کے اسفند یار کیس کو سامنے رکھتے ہوۓ از خود اس کا نوٹس لیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کے اب تحیرک انصاف نے یہ فیصلہ کیا ہے ہم ان کو چیلنج کریں گےآخر میں شاہ محمود نے کہا کے تحاریک انصاف کی جستجو ملک میں صاف شفاف انتخابات کے لیے جاری رہے گی

  • وزیر اعظم  کی سی پی این ای کے ارکان کو دوبارہ انتخاب پرمبارکباد

    وزیر اعظم کی سی پی این ای کے ارکان کو دوبارہ انتخاب پرمبارکباد

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا باڈی کا سالانہ الیکشن جیتنے پر کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

    ہفتہ کو ہونے والی پولنگ میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل عامر محمود اور دیگر عہدیدار دوبارہ منتخب ہوئے۔وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے آزادی صحافت اور اظہار رائے ایک ناگزیر آئینی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت مخلوط حکومت نہ صرف میڈیا اور آزادی اظہار کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے بلکہ اسے فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

     

    وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل عامر محمود سمیت سی پی این ای کے تمام نو منتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں,ان کا کہنا تھاکہ سی پی این ای ایک اہم صحافتی تنظیم ہے، سی پی این ای کے ساتھ مل کر پاکستان میں صحافت اور اظہار رائے کی آزادیوں کے فروغ کے لئے کام کریں گے

     

    وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ سی پی این ای میڈیا کا ایک اہم ادارہ ہے اور حکومت پاکستان میں آزادی صحافت کے فروغ کے لیے اس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔“میں دعا کرتا ہوں کہ نو منتخب ادارہ صحافیوں اور صحافت کی خدمت کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے قابل ہو، جس کے لیے انہیں ہمارا مکمل تعاون حاصل رہے گا،”

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھی نو منتخب اراکین کو الیکشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سی پی این ای نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے۔