Baaghi TV

Author: +9251

  • اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنالیا

    اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنالیا

    حرا مانی جو نہ صرف اداکاری اچھی کرتی ہیں بلکہ گاتی بھی بہت اچھا ہیں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اس کے علاوہ انہوں اپنا پرفیوم بھی متعارف کروا دیا ہے۔ یہ خبر آئوٹ ہونے سے پہلے حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے مداحوں کو ایک سرپرایز دینے جا رہی ہیں اور وہ سرپرائز یقینا یہی تھا۔ بلاشبہ حرا کے پرستار انہیں یوٹیوب پر بھی پذیرائی دیں گے۔

    واضح رہے کہ حرامانی خاصی بلنٹ ہیں اور جو دل میں آتا ہے بول دیتی ہیں وہ دل میں کوئی بات نہیں رکھتیں یہی وجہ ہے کہ ان کے انٹرویوزمیں کہی ہوئی باتوں کو بہت بار ایشو بنایا گیا کہ حرا نے فلاں بات کہہ دی۔ جبکہ حرا مانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو کلپس وائرل ہوتے ہیں وہ آئوٹ آف کونٹیکسٹ ہوتے ہیں بعض اوقات کوئی بات کسی سوال کے جواب میں کہی گئی ہوتی ہے لیکن لوگوں کو نہیں پتہ ہوتا لہذا ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہیں جس سے کسی کوبار بار وضاحت دینی پڑے۔ حرا مانی اچھی اداکارہ تو ہیں ہی لیکن ان کی گلوری کے بھی بہت سارے دیوانے ہیں‌ ان کا سانگ فراری ریلیز سے لیکر اب تک پسند کیا جا رہا ہے جب یہ گانا ریلیزہوا تھا تو حرا مانی نے کہا تھا کہ وہ گلوکاری کو سینجیدگی سے لیں گی اور گلوکاری کا شوق انہیں بچپن سے ہی تھا جب فراری گانے کی آفر ہوئی تو مانی سے ڈسکس کرکے فورا قبول کر لی.

  • عوام کیلئے خوشخبری،پنجاب میں مزید 9 ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

    عوام کیلئے خوشخبری،پنجاب میں مزید 9 ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

    محکمہ سیاحت پنجاب نے عوام کی سہولت اورمختلف شہروں میں تاریخی، سیاحتی مقامات کی سیر کروانے کے لیے مزید 9 ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق محکمہ سیاحت کے پاس اس وقت پانچ ڈبل ڈیکر بسیں ہیں جن میں سے تین بسیں لاہور،ایک راولپنڈی اورایک بہاولپور میں چلائی جا رہی ہے۔ لاہور اور راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بسوں کی پذیرائی کے بعد مزید 9 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس حوالے سے محکمہ سیاحت کے حکام نے سیکریٹری سیاحت احسان بھٹہ کو نئی بسوں اوران کے روٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق محکمے نے 9 ڈبل ڈیکراور 4 سگنل بسیں خریدی ہیں، سنگل بسیں آئندہ دو سے تین ماہ جبکہ ڈبل ڈیکر بسیں اکتوبر، نومبر تک محکمے کو مل جائیں گی۔

    محکمہ سیاحت اس وقت لاہور میں مختلف روٹس پر تین ڈبل ڈیکر بسیں چلا رہا ہے جن میں سے ایک بس قذافی اسٹیڈیم سے روزانہ واہگہ بارڈر جاتی ہے، لاہور میں مزید تین ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گے۔ راولپنڈی/اسلام آباد میں اس وقت ایک ڈبل ڈیکر بس ہے یہاں مزید ایک ڈبل ڈیکر اور ایک سنگل بس سروس شروع کی جائے گی، اسی طرح ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں بھی ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔

    سیکریٹری احسان بھٹہ نے ٹی ڈی سی پی حکام کو ہدایت کی کہ جن شہروں میں ڈبل ڈیکربس سروس شروع کی جا رہی ہے وہاں بس کے روٹ کی مکمل رپورٹ تیار کی جائے۔ بس کے روٹ پر بجلی کے تاروں، درختوں، اوورہیڈبرج، فلائی اوورز کی تعداد اور ان کی اونچائی بھی نوٹ کی جائے.

    ذرائع کے مطابق بہاولپور میں ڈبل ڈیکر بس خسارے میں جا رہی ہے تاہم لاہور اور راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بسیں محکمے کے ریونیو میں اضافہ کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سیاحت پنجاب نے چند ماہ قبل جنوبی پنجاب کے لیے سیاحتی ٹوور سروس شروع کی تھی تاہم اسے پذیرائی نہیں مل سکی ہے۔ اب راولپنڈی سے مری تک سنگل بس سروس شروع کی جائیگی جبکہ لاہور سے کرتارپور صاحب سمیت مختلف شہروں میں تاریخی اورسیاحتی مقامات کے لیے ہفتہ وار سیاحتی ٹوور شروع کیے جائیں گے۔

    سیکریٹری سیاحت احسان بھٹہ کے مطابق لاہور میں مختلف سیاحتی، تاریخی مقامات پر سیاحوں کی سہولت کے لیے الیکٹرانک گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ جو سیاحوں کو پارکنگ ایریا سے سیاحتی مقام تک لے کرجائیں گی۔

  • سینیٹر اعظم سواتی اور یاسمین راشد حکومت کے خلاف تھانہ پہنچ گئے

    سینیٹر اعظم سواتی اور یاسمین راشد حکومت کے خلاف تھانہ پہنچ گئے

    سینیٹر اعظم سواتی نے وزیراعظم، وزیر داخلہ ،آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی اور اسلام آباد میں رینجرز کے سربراہ کیخلاف ایف آئی آر کے انراج کیلئے درخواست دے دی.درخواست ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کو دی گئی. درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رینجرز نے ان پرتشدد کیا اور اسلام آباد پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ،ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں جس سے میری گاڑی کا نقصان ہوا .

    اعظم سواتی نے کہا کہ میں ایک سینیٹر ہوں اور آئینی حق کے لیے ڈی چوک احتجاج کیلئے گیا تھا.تشدد اور آنسو گیس سے میری طبیعت خراب ہوئی جس پر پولی کلینک اہسپتال منتقل ہوا، پولی کلینک میں طبعی امداد دی گئی ،آنسو گیس کی وجہ سے اب سانس کی تکلیف ہے ،آئینی طریقہ کار کے مطابق میری درخواست پر ان کیخلاف ایف آئی آر ڈی جائے.

    رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میڈیا کے کیمرے نہ لگے ہوتے تو شاید مار کٹائی قتل و غارت میں تبدیل کردیتے،ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں پر گولیاں مارنے والے لوگ بھی یہی تھے،ہمارے مشکل حالات میں میڈیا نے ہمارا ساتھ دیا،اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ فاشسٹ اور امپورٹڈ حکومت کا چہرہ دکھایا.

    انہوں نے کہا کہ 72 سالہ زندگی میں ایسی بربریت پہلے کبھی نہیں دیکھی،ڈی چوک میں 34 ہزار شیل فیملیز پر چلائے گئے،ہم نے دو دن سے کوشش کررہے تھے کہ شفیق اباد تھانے میں پرچہ درج کرائیں،جس طریقے سے ڈنڈے برسائے گئے وہ سب کے سامنے ہے،کونسے گلو بٹ تھے جو ہم پر ڈنڈے برسارہے تھے،ہماری کہیں شنوائی نہیں ہوئی الٹا ہمارے اوپر ایف آئی آر درج کی گئی.

    یاسمین راشد نے کہا کہ مرد پولیس والا خواتین کو ہاتھ نہیں لگا سکتا لیکن یہ ہمیں کھینچتے رہے،ہماری ایم پی اے راشدہ کے گھرگھسے انہیں گھسیٹا،رانا ثناء اللہ جو قاتل ہے جس کے سر ماڈل ٹاؤن سانحہ بھی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہمارے سامنے آئیں تو ہم نے پکڑ نہ لیا تو کہنا،کسی بزرگ، کسی خاتون ،کسی بچے کا کوئی احساس نہیں ہوا،دس سال کی بچی کو منہ پرتھپڑ مارے گئے،فیصل شہید کی بیوی بتا رہی تھی کہ جائے نماز سے اسے کھینچا،ہم ممی ڈیڈی پارٹی نہیں ہیں ہم نے بتا دیا کہ ہم لڑنا جانتے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ملک ان لوگوں کے ہاتھوں میں ہے،مریم نواز کہتی ہے لوگوں کے بچوں کو مروا رہے ہیں،میری بیٹی میری بہن بھی میری گاڑی میں موجود تھیں،تمہاری آل اولاد اور بھائی لندن میں بیٹھے ہیں،سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ ہم پر جو ظلم کیا گیا اس پر سووموٹو لیں،پولیس نے جو غنڈا گردی کی ،لوگوں کو مارا پیٹا، ہمارا ورکر پل سے نیچے پھینکا،

    ہمارا لیڈر عمران خان ہے انہوں نے جرت مندانہ فیصلہ کیا،اگر واپسی کا فیصلہ نہ کرتے تو تصادم ہوتا،یہ پولیس بھی ہماری اپنی پولیس ہے .ہم اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرائیں گی،عمران خان کا موقف اور بیانیہ بھی قبول ہوگیا ہے،یہ گھس پیٹیے اپنے آپ کو بچانے کے لیے نیب قوانین میں ترمیم کی،

    مریم نے کہا تھا کہ میری لندن کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں،اب ایک بلین کے اثاثے جو ظاہر کیے گئے وہ کہاں سے آئے،نیب کا چیئرمین اپنی مرضی کا لگانے جارہے ہیں،فواد حسن فواد جو خود نیب میں کیسز میں تھا اسے چیئرمین بنانا چاہتا ہے،اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ تحریک انصاف کو دینا تھا ان سے ان کا حق بھی ختم کردیا،ای وی ایم مشینوں پر الیکشن کو بھی ختم کردیا گیا،الیکٹرانک ووٹنگ پر تو ایک ووٹ پڑگیا تو بدلہ نہیں جاسکتا ،امریکہ بہادر کسی صورت برداشت نہیں کرے گا کہ پاکستان آزاد ملک ہو.پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہو اس لیے ان لوگوں کو لایا گیا.

    پی ٹٰی آئی کی ایم پی اے زینب لودھی کا کہنا ہے کہ شرم کی بات ہے کہ زیادتی کرنے والے لوگ یہاں لوٹ کر باہر بھاگ جاتے ہیں،لانگ مارچ کے دوران جو کچھ بھی ہوا وہ شرمناک ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر جو ہوا سب نے دیکھا،ہماری ایم پی اے کو رات گئے ڈرایا دھمکایا گیا، جو لوگ گرفتار کیے ان میں خواتین، وکلاء بھی شامل ہیں،تحریک استحقاق ہم نے تیار کرلی ہے کل اسمبلی میں اسپیکر کو جمع کرائیں گے،آئی جی پنجاب کو ہم اسمبلی کے کٹہرے میں لاکر رہیں گے،آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو بھی کیفر کردار تک پہنچائے گے.

  • ًًمنیب بٹ کس بات پر ہوئے خوش کہ بسمہ اللہ کہہ دیا

    ًًمنیب بٹ کس بات پر ہوئے خوش کہ بسمہ اللہ کہہ دیا

    عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے نئے ڈرامہ سیریل میں اداکار منیب بٹ دکھائی دیں گے اسکی شوٹنگ لاہور میں ہوئی ہے اس حوالے سے منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی اور لکھا کہ ” بسمہ اللہ” یہ میرا پہلا پراجیکٹ ہے جو پورا کا پورا لاہور میں شوٹ ہوا ہے اور میں بہت خوش ہوں مجھے اس پراجیکٹ سے کافی امیدیں ہیں. منیب بٹ کا حال ہی میں اے آر وائے پر چلنے والا ڈرامہ سیریل” بددعا ” ختم ہوا ہے اس میں انہوں نے امر خان کے مقابلے میں اداکاری کی یہ ڈرامہ لوگوں‌ کو کافی پسند آیا اور امر خان اور منیب بٹ کی جوڑی بھی سراہی گئی.

    منیب بٹ کا ہر پراجیکٹ پہلے والے سے مختلف ہوتا ہے واضح رہے کہ منیب نے ایمن خان سے شادی کی ہے اور دونوں بہت خوش ہیں منیب اور ایمن کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں اور تصاویر آتی رہتی ہیں کہ جس سے معلوم پڑتا ہے کہ دونوں کافی خوش ہیں.
    منیب بٹ جو کہ چھوٹی سکرین کے بڑے اداکار ہیں نامور ہیروئینز کے ساتھ کام کر چکے ہیں یہ سیاست میں کافی دلچپسی رکھتے ہیں ان کے کام کے اتنے مصروف شیڈیول میں سے بھی یہ اتنا وقت نکال لیتے ہیں کہ سیاسی پوسٹیں کرتے رہے ہیں اور ان کی تمام تر پوسٹیں پی ٹی آئی کے چئیرمین جناب عمران خان کے حق میں ہوتی ہیں. منیب بٹ دل و جان سے عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں اورایسا مانتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل عمران خان کے ساتھ جڑا ہوا ہے.

  • جنید خان کے نئے میوزک وڈیو  میں حرامانی نظر آئیں گی

    جنید خان کے نئے میوزک وڈیو میں حرامانی نظر آئیں گی

    جنید خان اور حرا مانی کی چھوٹی سکرین پر جوڑی بہت زیادہ مقبول ہے ان کے پرستار ان کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ان دونوں کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب یہ دونوں‌ایکبار پھ ساتھ دکھائی دیں گے لیکن اس بار یہ ہوں‌ گے ایک میوزک وڈیو میں اور میوزک وڈیو ہو گا جنید خان کا.جنید خان نے ہم سے تفصیلات شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ گانے کے بول ہیں‌”یاداں” اورسارا وڈیو کراچی میں‌ ہی شوٹ ہوا ہے، گانے کے جو بول ہیں اس حساب سے وڈیو کی کہانی محبت ،جدائی اور جنون ہر مبنی ہے،وڈیو صادق عظیم نے ڈائریکٹ کی ہے .جنید کا کہنا ہےکہ میں‌ بہت پر امید ہوں‌ کہ میرا نیا گانا بھی لوگوں کو پسند آئیگا.

    انہوں‌ نے مزید کہا کہ میوزک میرا جنون ہے اور اداکاری میری محبت دونوں کو ہی نہیں‌ چھوڑ سکتا دونوں ہی بہت محبت پیار اور توجہ سے کرتا ہوں. حرا کے ساتھ چونکہ بہت اچھی دوستی بھی ہے لہذا ان کے ساتھ کام کرنے کا ہمیشہ ہی بہت مزا آیا ہے .حرا مانی آن سکرین بے شک روتی دھوتی دکھائی دیتی ہیں لیکن ویسے وہ بہت ہی ہنسی مذاق کرنے والی زندہ دل لڑکی ہیں اورمیں اپنے بارے میں بھی یہی کہنا چاہتا ہوں‌ میں سکرین پر سنجیدہ نظرآتا ہوں کردار ہی ایسے ملتے ہیں لیکن میں بھی اصل زندگی میں‌ہنسنے کھیلنے اور مذاق کرنے والا انسان ہوں.
    واضح رہے کہ جنید خان اور حرامانی ڈراموں میں‌ ایک کام کر چکے ہیں ان دونوں‌کا ڈرامہ کشف اور چاہتیں محبتیں کو بہت پسند کیا گیا تھا.

  • درختوں کو آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ڈولی نے لیا سکون کا سانس

    درختوں کو آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ڈولی نے لیا سکون کا سانس

    ٹک ٹاکر ڈولی کی آٹھ جون تک عبوری ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج منظور کر لی ہے جسٹس طارق جہانگیری نے ڈولی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا ۔ڈولی کے وکیل عدالت تاخیر سے پہنچے تو جج نے اظہار برہمی کیا اور کہا کہ آپ نے آج ہی سماعت کے لئے درخواست دی اور خود ہی تاخیر سے پہنچ رہے ہیں۔ ڈولی کے وکیل نے کیس کی تیاری کے لئے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا ۔ واضح رہے کہ اٹھاراں مئی کو سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ٹک ٹاکر ڈولی سفید فراک زیب تن کر کے چلتی نظر آرہی ہیں اور ان کے پیچھے دیکھا جا سکتا ہے کہ درختوں کو آگ لگی ہوئی ،ڈولی پر الزام ہے کہ یہ آگ انہوں نے خود لگوائی صرف اپنی ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے لئے.

    وڈیو دیکھ کر ہر طبقے نے شدید تنقید کی اور کہا کہ ایسے کرداروں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میں وائڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرمین رعنا سعید خان نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ کوئی اتنا بے حس ہو سکتا ہے کہ اچھے کپڑے پہن کر اور سٹائل بنا کر اپنی ویڈیو کو وائرل کرنے کے لیے جنگلات میں آگ لگا دے۔ اس کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔ جہاں تک ممکن ہو گا ایسے لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

  • تحریک انصاف  ممی ڈیڈی نہیں،ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف ممی ڈیڈی نہیں،ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،شاہ محمود قریشی

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہر ادارے کو پاکستان کے مفاد کے بارے میں سوچنا چاہیے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

    شاہ محمود قریشی نے پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا .لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کس قانون میں لکھا ہے کہ پرامن احتجاج نہیں کیا جا سکتا، اگر لوگ نہیں نکل رہے تھے تو کنٹینرز کیوں لگائے اور گرفتاریاں کیوں کی؟، اگر ہمارے ساتھ لوگ نہیں تھے تو شیلنگ کیوں کی گئی؟ سوال یہ ہے کہ ضد میں کون ہے؟

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کس قانون میں لکھا ہے کہ پرامن احتجاج نہیں کیا جاسکتا، ہماری استدعا سن کرچیف جسٹس نےکہا کہ کنٹینرز ہٹائے جائیں، یہ غیرفطری اتحاد ہے، یہ عمران خان کو ہٹانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر 6 مقدمات درج کیے گئے ہیں،میں نے کیا کیا ہے جو مجھ پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، دباؤ ڈالنے اور ہراساں کرنے کے لیے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے ملاقاتیں کروں گا، آج دوستوں سے مشاورت کے بعد پشاور جاؤں گا، ملاقاتوں کے بعد پیش رفت سے عمران خان کو آگاہ کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز آئینی طور پر وزیر اعلیٰ نہیں ہے، پنجاب میں ہمارے آئینی اور قانونی حق کو سلب کیا گیا، پنجاب کے ہر ضلعے میں کنٹینرز کھڑے کیے گئے اور لوگوں کو گرفتار کیا گیا، تحریک انصاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، تاثر تھا کہ پی ٹی آئی ممی ڈیڈی پارٹی ہے، 25 مئی کوثابت ہوگیا کہ کارکن ہر رکاوٹ عبور کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وقت دورنہیں اب اسمبلی میں ان کا ٹرائل ہوگا اور سزا بھی ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان 8 ہفتوں میں مہنگائی بڑھی ہے یا نہیں؟، حکومت انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، حکومت نے ملک کو ہیجان کی صورت حال میں مبتلا کردیا ہے۔

    انہوں نی کہا کہ کے پی میں حکومت تھی آئینی حقوق سلب نہیں کئے جبکہ پنجاب میں حقوق سلب کیے ، پنجاب میں کریک ڈائون کرکے گرفتاریاں کی گئیں چھتیس ضلعوں میں ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں کیں ،ملک کو بھنور سے نکالنے کا الیکشن ہی واحد راستہ ہے جس میں حکومت رکاوٹ بنی ہوئی ہے.

    اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حمزہ شہباز کا الیکشن اور حلف برداری کچھ بھی صحیح نہیں، وہ بچہ ہے، پولیس اور چیف سیکرٹری کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آیا۔انہوں نے کہا کہ تشدد کے خلاف اسمبلی استحقاق ایکٹ کے تحت سب کو 4 چار ماہ سزا ہوگی، انہوں نے خواتین کے ساتھ بہت ظلم کی، ان کیساتھ وہ ہونی ہے جو کسی نے دیکھی نہیں، تمام تر تفصیلات میڈیا کے سامنے بھی لائیں گے، ان سب کی نوکریاں بھی جائیں گی۔

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب میں نون لیگ غنڈہ گردی اور ملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یپنجاب میں دھونس اور زبردستی کی بنیاد پر غیر آئینی وزیر اعلیٰ مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی مارچ کے دوران حمزہ شہباز اور نون لیگ کی ایماء پر پنجاب پولیس کے گلو بٹوں نے جس طرح معصوم بچوں، عورتوں اور پر امن شہریوں پر بدترین تشدد کیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پوری قوم اس امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر چکی ہے، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے مہنگائی کی چکی میں پستی ہوئی اس قوم کی کمر توڑ دی ہے، پاکستان تحریک انصاف، ان کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہی ہے، ان کا حکومت میں آنے کا واحد مقصد،اپنے اور اپنے ساتھیوں کے خلاف زیر سماعت کرپشن کے کیسز کا خاتمہ ہے.

  • علی امین گنڈاپور کے دہشت گردوں سے روابط اور خودکش حملے کرانے کا انکشاف

    علی امین گنڈاپور کے دہشت گردوں سے روابط اور خودکش حملے کرانے کا انکشاف

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرکردہ کمانڈروں سے روابط اور ان کے ذریعے مخالفین پر خود کش حملے کرانے کا انکشاف ہوا ہے.

    ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر انعام اللہ خان گنڈاپورنے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان سے تحریری درخواست کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے، درخواست میں انعام اللہ خان گنڈاپور نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کے پی کے کے سابق وزیر قانون سردار اسرار اللہ خان گنڈاپور شہید کے بھائی ہیں اور ان کے بھائی کو16 اکتوبر 2013 کی شام 5 بجکر20 منٹ پر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں خود کش حملے میں شہید کر دیا گیا.

    انہوں نے کہا کہ میرے بھائی سابق وزیر قانون سردار اسرار اللہ خان کو اس وقت خود کش دھماکے میں شہید کیا گیا جب وہ عید الااضحی کے موقع پر اپنے ہجرے میں موجود تھے،اس دھماکے میں سردار اسرار اللہ خان گنڈاپورسمیت 6 افراد شہید اور13 شدید زخمی ہوئے تھے جن میں اکثر کی حالت تشویشناک تھی.

    درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ خودکش حملے کو دہشت گردی کا رنگ دیا گیا ہے جبکہ میرے بھائی کے جنازہ پر ہی اکثر لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردی نہیں ، سیاسی قتل ہے،انعام اللہ خان گنڈاپورنے بتایا کہ میں نے واقع کی تحقیقات کی ٹھان لی اور اہنے زرائع سے واقع سے متعلق ثبوت اکٹھا کرنا شروع کر دیئے جس میں ایف آئی اے کا بیک گراونڈ ہونے کی وجہ سے بھی میری کافی مدد ہوئی.

    اللہ تعالی کے فصل وکرم سے میرے شہید بھائی اسرار اللہ خان سے محبت کرنے والے بہت سے لوگ سامنے آئے اور خود کش حملے کے حوالے سے مجھ سے معلومات شیئر کیں،چند ماہ کےاندرمیں خودکش واقعے کے زمہ داروں کے قریب پہنچ گیا تھا تاہم عدالت میں انہیں گنہگار ثابت کرنے کیلئے ثبوت نا کافی تھے جس پر میرے وکیل نے مجھے مشورہ دیا کہ ابھی
    خود کش دھماکے کے اصل زمہ داروں کے نام سامنے لانے کا وقت نہیں ہے.

    انعام اللہ خان گنڈاپور نے بتایا کہ کئی اپیلوں کے بعد 2015 میں ایدیشنل آئی جی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ایک نام نہاد جوانیٹ انوسٹیگیشن ٹیم مقرر کر دی گئی جس کے ارادوں کا بروقت علم ہو گیا کہ یہ جعلی جے آئی ٹی خودکش دھماکے کے اصل ذمہ داروں کو کلین چٹ دینا چاہتے ہیں ،جس پر جی آئی ٹی تحلیل کر دی گئی.

    انعام اللہ خان گنڈاپور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو دی گئی درخواست میں کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ حساس ادارے نے 20 ستمبر 2014 میں کالعدم ٹی ٹی پی کے نامی دہشت گرد عبدالرحمان الیاس ڈاکٹر کو حراست میں لیا تو اس نے ابتدائی تفتیش کے دوران 16 اکتوبر 2013 کومیرے بھائی سابق وزیر قانون کے پی کے سردار اسرار اللہ خان پر ہونے والے خود کش دھماکے کی اندونی تفصیلات سے اگاہ کیا، یہ وہی دہشت گرد ہےجس نے ڈیرہ اسماعیل خان کی جیل ٹوڑنے میں اہم کردار ادا کیا تھا.

    کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد نے 16 اکتوبر 2013 کو ہونے والے خود کش دھماکے کی منصوبہ بندی سے متعلق اقبالی بیان دیا اور اس میں شامل تمام سہولت کاروں اور فنانسروں کے نام بتائے. دہشت گرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور 16 اکتوبر 2013 کو کئے گئے خودکش دھماکے کا ذمہ دار ہے اس دھماکے کیلئے علی امین گنڈاپور نے ہی تمام انتطامات کرائے اور فنانس کیا. اپنے بیان میں دہشت گرد عبدالرحمان الیاس ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور ان کی فیملی کے ٹاپ کے دہشت گردوں سے پرانے قریبی روابط ہیں.

    درخواست گزار نے مزید بتایا کہ زرائع کے مطابق 17 جون 2016 کو کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق دہشت گرد نیامت اللہ ایڈووکیٹ الیاس گادی کوپکڑ لیا گیا،جو سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا فرنٹ مین تصور کیا جاتا ہے.تاہم ابتدائی تفتیش کے دوران نیامت اللہ ایڈووکیٹ نے 16 اکتوبر 2013 کے خودکش دھماکے کا سارا منصوبہ بیان کر دیا،اس نے اقرار کیا کہ میں پی ٹی ائی کے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر جنوبی وزیرستان کیا اور مشہورکالعدم ٹی ٹٰی پی کمانڈرعمران الیاس خطاب سے ملاقات کی ،جس نے سردار اسرا اللہ خان گنڈا پورکو نشانہ بنانے کیلئے50 لاکھ روپوں میں خود کش بمبارارینج گیا.

    نیامت اللہ ایڈووکیٹ کا مکمل بیان ویڈیؤ کی صورت میں ریکارڈ ہے جو تمام متعلقہ حکام کو بھی بجھوایا گیا ستم ظریفی یہ ہے کہ اقبالی بیان کی ویڈیوز کے باوجود حیران کن ہے کہ نیامت اللہ ایڈووکیٹ کو 20،21 مارچ 2021 کورہا کر دیا گیا.

    11 جون2018 میں ایک پریس کانفرنس کی اور اس میں اپنے بھائی پر ہونے والے خود کش دھماکے کا زمہ دار علی امین گنڈاپور،عمر امین اور زاہدالرحمان کو ٹھہرایا اور اکلے ہی روز میں آر پی او،ڈی پی او اور ایس پی سی ٹی ڈی کی پاس گیا اور ان کو درخواست دے دی.جبکہ 20 جون 2018 کو میں نے معزز عدالت کے روبرو 164 کااپنا بیان بھی ریکارڈ کرا دیا اور اس میں بھی علی امین گنڈا پور،عمرامین،اور زاہدالحمان کو خودکش دماکے کا زمہ دار قرار دیا.

    عدالتی احکامات کے باوجود کے پی کےپولیس نے بااثر ملزم گرفتار نہیں کئے اور نا ہی مقد مہ کے حوالے سے کوئی پیش رفت کی.درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کی تاریخ میں ایسا کہیں نہیں دیکھا کہ کوئی شخص خودکش دھماکوں میں ملوث ہو اور اس دھماکے میں 7 افراد کی جان چلی جائے اور وہ شخص وفاقی کابینہ کا حصہ ہو.

    22جولائی 2018 میں الیکشن کمپین کے دوران میرے ایک اور بھائی سابق وزیر کے پی کے اکرام اللہ خان گنڈاپورکو بھی خودکش دھماکے میں مار دیا گیا اس بار بھی پولیس کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا تاہم نے چند افراد کو حراست میں لیا تھا مگر ان کے بارے میں بھی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی.

    درخواست گزار انعام اللہ خان گنڈاپور نے کہا کہ ہر فورمز پر انصاف کیلئے تحریری درخواست دے چکا ہوں ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان سے درخواست ہے کہ میری مدد کریں اور مجھے انصاف دلائیں .میری اور میرے خاندان کی آپ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلائیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے مقدمے کو وفاقی سطح پر دیکھا جائے گا کیونکہ کے پی کے حکومت سے ہمیں انصاف کی توقع نہیں ہے، درخواست گزار نے کہا کہ میں خود بھی خوش قسمتی سے ابھی تک زندہ بچ رہا ہوں برائے کرم ہمیں انصاف فراہم کریں،انعام اللہ خان گنڈاپور نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ خان اوپر اللہ تعالی ہیں اور نیچے آپ ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارت ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ کریں گے.

  • بونی کپور لُٹ گئے

    بونی کپور لُٹ گئے

    پرڈیوسربونی کپور کے کریڈیٹ کارڈ سے ہوگئے چار لاکھ چوری.کیسے ہوئے کس نے کئے بونی کپور کو کچھ نہیں پتہ. بونی کپور کو جب اس بارے پتہ چلا تو وہ بہت حیران ہوئے اورانہوں‌ نے سب چیک کیا کہ کہیں انہوں نے کوئی ایسی مشکوک کال تو نہیں لے لی کہ ان کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کسی دوسرے تک پہنچ گئی ہوں لیکن ایسا بھی کچھ نہیں‌ نکلا. بونی کپور نے فورا پولیس سے رابطہ کیا اورانہیں چار لاکھ روپے اکائونٹ سے نکل جانے کی تفصٰلات بتائیں ایمبولی پولیس (سٹیشن ممبئی ) نے انفرمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت شکایت درج کر لی اور چھان بین شروع کر دی ہے کہ اکائونٹ سے پیسے آخر کس نے نکالے اور کیسے نکالے.بونی کپور نے پولیس کو بتایا کہ میں نے کبھی بھی اپنے کریڈیٹ کارڈ کی تفصیلات کسی سے بھی شئیر نہیں کی ہیں جبکہ پولیس شک کررہی ہے کہ شاید جب بونی کپور اپنا کریڈیٹ کارڈ استعمال کررہے تھے اس وقت کسی نے تفصیلات نوٹ کر لیں اور بعد میں پیسے موقع پاتے ہی پیسے نکلوا لئے.

    واضح رپے کہ پرڈیوسر بونی کپور اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور انیل کپور اور سنجے کپور کے بھائی ہیں بونی کپور کے کریڈیٹ پر بہت بڑی ہٹ فلمیں ہیں. نوے کی دہائی میں انہوں نے فلم ” جدائی” بنائی اس فلم نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا اور اس سال کی بہت بڑی ہٹ ثابت ہوئی اس فلم کی کہانی پر ہمارے ہاں زاہد احمد ،سونیا حسین اور منشا پاشا کو لیکر ڈرامہ بھی بنایا گیا یہ ڈرامہ لوگوں نے پسند ضرور کیا لیکن بہت بڑا ہٹ ثابت نہیں ہوا.

  • امریکہ میں فلم دم مستم  کی پروموشن جاری

    امریکہ میں فلم دم مستم کی پروموشن جاری

    احتشام الدین کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”دم مستم” جو کہ عید الفطرپر ریلیز کی گئی اس کی ریلیز سے قبل پاکستان میں جم کر پرومرشن کی گئی فلم کی کاسٹ ہر جگہ پہنچی یہاں تک کے ریلیز کے بعد بھی فلم کی مرکزی کاسٹ اور پرڈیوسر عدنان صدیقی سینما گھروں میں‌ جاتے رہے فلم خاص اچھا بزنس نہیں کر سکی لیکن یہ بھی نہیں‌ کہا جا سکتا کہ لوگ دیکھنے کےلئے نہیں‌ گئے لوگوں نے عمران اشرف کی وجہ سے فلم دیکھی یہ الگ بات ہے کہ فلم دیکھنے کے بعد ان کے کیا تاثرات تھے یا ہیں. فلم کی ریلیز کے تقریبا چار ہفتوں کے بعد بھی پروموشنز جا ری ہیں، عدنان صدیقی لندن بھی گئے اور وہاں جا کر مسلم لیگ ن کے قائد میاں‌محمد نوازشریف سے خصوصی ملاقات کرکے فلم دیکھنے کی دعوت بھی دی.

    اسی طرح‌ سے اب عدنان صدیقی سمیت عمران اشرف ،مومن ثاقب اور امر خان آج کل امریکہ میں‌موجود ہیں اور فلم کی پروموشن کررہے ہیں. امریکہ کی جن جن ریاستوں‌ میں ٹیم نے جانا ہے ان میں ورجینیا ، نیو جرسی، نیو یارک، ہیوسٹن اور ڈیلس کے نام قابل زکر ہیں .ابھی تک دم مستم کی ٹیم امریکہ کی جن جن ریاستوں میں پرموشن کی غرض سے جا چکی ہے وہاں ان کو بہت اچھا ریسپانس ملا ہے. تمام اداکار کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور نوے کی دہائی کے ہیرو سعود نے بھی امریکہ میں دم مستم کی پوری ٹیم کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کیں اور فیس بک پر ایک پوسٹ کے زریعے لوگوں‌ کو آگاہی دی کے دم مستم کی ٹیم کس ڈیٹ کو کس ریاست میں جا رہی ہے.