Baaghi TV

Author: +9251

  • آج شہرقائد میں تاریخ کا سب سے بڑا حقوق کراچی کارواں ہوگا:حافظ نعیم الرحمن

    آج شہرقائد میں تاریخ کا سب سے بڑا حقوق کراچی کارواں ہوگا:حافظ نعیم الرحمن

    کراچی :حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آج شہر میں تاریخ کا سب سے بڑا حقوق کراچی کارواں ہوگا۔اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے 29 مئی کے حقوق کراچی کارواں کے حوالے سےلیاقت آباد میں قائم استقبالیہ کیمپ کا دورہ و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد کراچی کی وہ مارکیٹ ہے جو کراچی کے ٹیکس میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اہل کراچی کئی برسوں سے نظر انداز ہورہا ہے، تمام تر مسائل کے باوجود یہ اجڑا ہوا اور لوٹا ہوا شہر پورے ملک خو چلاتا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا ہے اور اس میں تمام پارٹیاں ملوث ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے عوام پر سب سے بڑا ظلم اس کی آبادی کو کم کرکے آدھی آبادی کردی گئی ہے، آدھی آبادی کے لحاظ سے وسائل اور اسمبلیوں میں نمائندگی دی جاتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی آبادی کو درست شمار کرلیا جائے تو وزیراعلیٰ کراچی اور حیدرآباد سے بھی منتخب ہوسکتا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی متفقہ حکومت نے کراچی کی جعلی مردم شماری کو نوٹیفائی کروایا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج 17 سال ہوگئے پانی کے ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں کیا گیا، کے الیکٹرک نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور اووربلنگ کرکے ظلم ڈھایا ہوا ہے اور اس سب کے باوجود پرائیوٹ کمپنی کو تو گیس فراہم کی جاتی ہے لیکن گھروں میں گیس نہیں ملتی۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کارکنان ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم چلارہے ہیں اور حق دو کراچی تحریک کی دعوت دے رہے ہیں جبکہ اس وقت پورے کراچی میں حقوق کراچی کارواں کے حوالے سے کیمپس لگائے گئے ہیں،کل شہر میں تاریخ کا سب سے بڑا حقوق کراچی کارواں ہوگا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں حکومت اور اپوزیشن جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے، جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے کہ 24 جولائی خو حیدرآباد اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔

    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کروایا جائے اور جن شقوں پر مذاکرات چل رہے ہیں اس پر بھی ایک ماہ میں عمل در آمد کیا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی منی پاکستان ہے ، پورے پاکستان کو چلاتا ہے۔ ہمیں ہمارا حق دیا جائے، کراچی کے عوام اپنی فیملیز کے ساتھ حقوق کراچی کارواں میں شرکت کریں۔

    اس موقع پر سکریٹری کراچی منعم ظفر خان ،امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ ، سکریٹری ضلع کامران سراج ، ،صدر رٶف کریانہ مارکیٹ شاہ زیب فاروقی،صدر جیولرز ایسوسی ایشن لیاقت آباد اکرم قریشی، فنانس سیکریٹری اسمال ٹریڈرز لیاقت آباد بابر بنگش،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔

  • ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ:ایران کے زیرزمین فوجی ڈرونز اڈے کا انکشاف

    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ:ایران کے زیرزمین فوجی ڈرونز اڈے کا انکشاف

    تہران :ایران نے جنگی تیاریوں کے پیش نظر اپنی فوجی قوت میں اضافہ شروع کردیا ہے ، اطلاعات ہیں کہ ایرانی فوج نے اپنے فوجی ڈرونز کے زیر زمین اڈے کے بارے میں کچھ تفصیلات ظاہر کی ہیں – لیکن صحیح جگہ نہیں بتائی ہے، سرکاری میڈیا نے ہفتہ کو خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اس ڈرون اڈے کے بارے میں کچھ معلومات افشاں کی ہیں‌

    تہران سے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ ابابیل 5 سمیت زگروس پہاڑوں کےوسط میں 100 ڈرون رکھے گئے ہیں، جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان میں قائم 9 میزائل نصب ہیں، جو کہ فضا سے زمین کی سطح‌ پر مار کرنے والے امریکی ہیل فائر کا ایرانی ساختہ ورژن ہے۔

    فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈرون خطے کے سب سے طاقتور ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ڈرونز کو اپ گریڈ کرنے کی ہماری صلاحیت رک نہیں سکتی۔

    ایران کے سرکاری ٹی وی کے نمائندے نے بتایا کہ اس نے جمعرات کو ہیلی کاپٹر کی 45 منٹ کی پرواز مغربی ایران کے کرمان شاہ سے خفیہ زیر زمین ڈرون سائٹ تک کی۔ انہوں نے کہا کہ اڈے پر پہنچنے پر ہی اسے آنکھوں پر پٹی اتارنے کی اجازت دی گئی۔

    28 مئی 2022 کو حاصل کی گئی اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں ایران میں ایک نامعلوم مقام پر ایک زیر زمین جگہ پر ایک ڈرون نظر آ رہا ہے۔

    ٹی وی فوٹیج میں ایک سرنگ میں میزائلوں سے لیس ڈرونز کی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ کئی سو میٹر زیر زمین ہے۔

    یہ ٹی وی رپورٹ ایک دن بعد سامنے آئی ہے جب ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج میں دو یونانی ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا تھا، جو کہ یونانی ساحل کے قریب روکے گئے ایک ٹینکر سے امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کی ضبطی کا بظاہر انتقامی کارروائی ہے۔

    یونانی حکام نے گزشتہ ماہ یورپی یونین کی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی پرچم والے پیگاس کو ضبط کر لیا تھا، جس میں عملے کے 19 روسی ارکان سوار تھے۔ بعد میں امریکہ نے جہاز پر رکھے ہوئے ایرانی تیل کے کارگو کو ضبط کر لیا اور اسے دوسرے جہاز پر امریکہ بھیجنے کا منصوبہ بنایا۔

    پیگاس کو بعد میں رہا کر دیا گیا، لیکن اس قبضے نے ایک نازک وقت میں تناؤ کو ہوا دی، ایران اور عالمی طاقتوں نے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کی جسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک کر دیا، تہران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دیں۔

  • عمران خان دوبارہ فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہبازکا بہاولپور میں خطاب

    عمران خان دوبارہ فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہبازکا بہاولپور میں خطاب

    بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران قاسم سوری کان میں کہتا ہے اسلامی ٹچ دو، یہ ہے اس کا اصل چہرہ، عمران نیازی نے جتنے ٹچ دینے تھے دے چکے،چھ روز بعد دوبارہ فساد کی کوشش کی تو ہم جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دیں گے۔

    بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یوم تکبیرکے موقع پرحاضرہوئے ہیں، شدید گرمی کے باوجود شیروں نے نکل کر ثابت کر دیا آپ (ن) لیگ کے سچے سپاہی ہیں، بہاولپورکے لوگ چار سال سپیڈو بس سے محروم رہے، 8ہزار لوگ سپیڈو بس پر سفر کر رہے ہیں، آپ نےاتنا پیار دیا اب 12 سپیڈو بسیں نہیں 24 آئیں گی، بہاولپوروالوں کی دن رات خدمت کروں گا، چولستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہے، خورشید شاہ کو کہا پنجاب کو اس کے حصے کا پانی دیں، چولستان میں پانی کی کمی سے جانور مر گئے، خورشید شاہ کا شکرگزارہوں پنجاب کے حصے کا پانی دیا، 3 سال بہاولپور کے لوگوں سے فری نیٹ سروس چھینی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی آزادی مارچ کے لیے نکلا تھا، شہید کانسٹیبل کے 12 سال کے بچے کوحوصلہ دیا، عمران نیازی نے بچوں کوباپ کے سائے سے محروم کردیا، سیالکوٹ میں کانسٹیبل جاوید کے بچوں نے کہا ہمارا سب کچھ چلا گیا، عمران نیازی تم نے انتشار پھیلایا۔ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیا، قوم اس کا 126دن دھرنا نہیں بھولی تھی، انہوں نے رینجرز، پولیس کے جوانوں کو زخمی کیا، اس نے توالیکشن کی تاریخ لینا تھا ایک دن بھی نہ رُک سکا، یہ بزدل آدمی ہے، اس نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کرغریبوں کے گھرگرائے، اس نے اپنے گھر کو ریگولرائزکرایا، ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی چکی میں پیس دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قاسم سوری کان میں کہتا ہے اسلامی ٹچ دو، یہ ان کا اصل چہرہ ہے، عمران تم نے عوام کوسبزباغ کا ٹچ دیا، اسلام آباد میں صبح 8 بجے خالی کرسیوں سے خطاب کیا، اس نے جتنے ٹچ دینے تھے دیدیئے، عمران نیازی میری بات سن لو اگر تم نے دوبارہ ایسا کیا تو تمہیں جیل کا ٹچ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ٹیلی فون آڈیولیک ہوئی اس نے سازش کا بھانڈا ہی پھوڑدیا ہے، جن کو تم بُرا بھلا انہی سے حکومت بچانے کی بھیک مانگ رہے تھے، یہ جھوٹا، فریبی ہے، جب یہ اسلام آباد گھوم رہا تھا تواس کے 24 لاکھ 90 ہزارلوگ کم تھے، جنوبی پنجاب صوبے کا ڈھونگ رچایا گیا، ابھی آٹا سستا کیا چند دنوں میں گھی، چینی سستا کرنے کی بھی خوشخبری سناؤں گا، نوازشریف نے کہا اگر گورنر ہو گا تو بہاولپورسے ہو گا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کہتا تھا آئی ایم ایف گیا تو خودکشی کر لوں گا، ہم تمہیں مجبور کریں گے تم سیاسی خود کشی کرو گے، جاوید میانداد نے کہا اس کو ایک کام بھیک مانگنی اچھی آتی ہے، آڈیولیک میں بھی یہ اپنی حکومت کے لیے بھیک مانگ رہا تھا، پٹرول مہنگا کرتے ہوئے دل کو بڑی تکلیف ہوئی، جب بیماری حد سے بڑھ جائے تو پھر الیکٹرک شاک دینا پڑتا ہے، عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، عمران نیازی نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے، دوبارہ شیروں کی طرح آگے بڑھ کر ملک کو قائد کا خوشحال پاکستان بنائیں گے، اگر آزاد حقیقی مارچ کا مقصد یہ ہے تمہارے توشہ خانہ کے ڈاکوؤں کا سوال کوئی نہ پوچھے تو ایسا نہیں چلے گا، تمہاری انا آئین پاکستان سے بڑھی نہیں، تمہاری انا کو گریبان سے پکڑ کر اس مٹی میں دفن کردیں گے، تم نے بڑی کوشش کی میری کابینہ اورگورنرنہ آسکے، دو ماہ سے آئینی بحران پنجاب کا پیچھا کر رہا ہے۔ اب کہانی میں جیل کا ٹچ رہ گیا ہے، تمہیں جیل بھیجیں گے، دوبارہ انتشارپھیلانے کی کوشش کی توتمہیں جیل جانا پڑے گا۔

  • وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کا بہاولپور جلسے سے خطاب

    وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کا بہاولپور جلسے سے خطاب

    وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کا بہاولپور جلسے سے خطاب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے بہاولپور میں جلسہ عام کیا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جلسے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت اہم رہنماؤں نے خطاب کیا ۔
    حمزہ شہباز کا اپنی تقریر میں کہنا تھا کہ مجھے کسی نے بتایا شہباز شریف نے یہاں پر انٹرنیٹ سروس فری دی تھی
    نوجوانوں انشاءاللہ دوبارہ سے فری انٹر نیٹ سروس مہیا کی جاۓ گی وزیراعلی حمزہ شہباز نے جلسے میں موجود تمام بہنوں بھائیوں بچوں اور بزرگوں سب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو یہ بتا دو مجھے نواز شریف صاحب نے اور شہباز شریف صاحب نے یہی سکھایا ہے کے حمزہ شہباز جو بات کرنا وعدہ کرنا سوچ سمجھ کر کرنا

    اور وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کرنا مزید انہوں نے یہ کہا
    کے میں خاص طور پر بزرگوں اور نوجوانوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کہ مجھے بہاولپور سے اور بہاولپور کے نوجوانوں سے بزرگوں سے پیار ہے

    وزیراعلی حمزہ شہباز نے بہاولپور کے نوجوانوں بزرگوں کو یقین دلانے کی کوشش کی کے میں آپ کو خوش کر دوں گا
    اور مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں آپ کو کسی سیاسی مقصد کو پانے کے لئے خوش نہیں کروں گا
    میں یہ صرف اس لئے کروں گا کیونکہ میں اللہ تعالی کو خوش کرنا چاہتا ہوں انہوں نے بہاولپور کے لوگوں کو یقین دلایا
    میں دن رات آپ کی خدمت کروں گا
    دوسری طرف اس میں موجود نوجوانوں بزرگوں اور بچوں عورتوں نے خوب نعرے بازی کی
    حمزہ شہباز نے مزید یہ بھی کہا آج پاکستان کے لوگوں نے دیکھ لیا کہہ کس حقیقی آزادی مارچ کے لئے نکلا تھا انہوں نے عمران خان پر تنقید بھی کی ان نوجوانوں کو مخاطب کیا میری بات کو غور سے سنو میں نے جب شہید اکمل کے بیٹے کو گلے لگایا باپ کی میت سامنے پڑی تھی اور بارہ سال کا بچہ اس کی آنکھوں سے آنسو گر رہے تھے انہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا
    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت اس بچے کو بہت حوصلہ دیا مزید یہ کہا کہ کہ بیٹا تم حوصلہ رکھو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور اللہ تعالی بھی تمہارے ساتھ ہیں
    لیکن آج کوئی نیازی سے پوچھیں کہ اس بچے کو ابھی احساس نہیں ایک پہاڑ جیسی زندگی اس بچے کے سامنے ہے

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کے اس کو ہر موڑ پر اپنا بات یاد آئے گا حمزہ شہباز نے مزید کہا عمران نیازی تم نے انتشار پهیلايا تھا
    حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کا بھی حوالہ دیا جب سپریم کورٹ نے کہا تھا اس کو گراؤنڈ میں جگہ دو
    انہوں نے مزید کہا کہ تم نے منسٹر خیبر پختونخوا کا پروٹوکول گارڈ ہیلی کاپٹر استعمال کیا
    حمزہ شہباز دے مزید عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان کا سابقہ دھرنا تو کے 126 دن پر مشتمل تھا وہ قوم کے ساتھ مذاق تھا اور انہوں نے مزید تنقید کی کہا کہ اس دفعہ بھی اس عمران خان نے
    تب تک بیٹھنا تھا جب تک الیکشن کی تاریخ نہ مل جاتی حکومت کی طرف سے اور یہاں پر ایک دن بھی نہیں رک سکا
    انہوں نے مزید بہاولپور کی عوام سے کہا کہ جب پٹرول کو مہنگا گا کیا دل کو بہت تکلیف ہوئی انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ کچھ دنوں میں ہیں اور چینی بھی سستی کری

  • معاشی مشکلات میں گھرے ملک سری لنکا نے روس سے تیل خرید لیا

    معاشی مشکلات میں گھرے ملک سری لنکا نے روس سے تیل خرید لیا

    کولمبو:معاشی و سیاسی بحران میں گھرے سری لنکا نے روس سے خام تیل حاصل کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اے ایف پی کے مطابق سری لنکا کو اپنی آزادی سے لے کر اب تک کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر ضروری اشیا کی کمی ہے۔ حکومتی آئل ریفائنری سیلون پیٹرولیم کارپوریشن مارچ میں فارن ایکسچینج بحران کے باعث بند ہو گئی تھی اور حکومت خام تیل درآمد نہیں کر سکی تھی۔

    سری لنکا کے انرجی منسٹر کنچانا وجیسیکیرا نے کہا کہ روسی تیل ایک مہینے سے کولمبو کی پورٹ پر تھا، لیکن ملک کے پاس ادائیگی کے لیے ساڑھے سات کروڑ ڈالر نہیں تھے۔

    سری لنکا روس پر امریکی پابندیوں کے باوجود ماسکو سے براہ راست خام تیل، کوئلے، ڈیزل اور پٹرول کے حصول کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ یورپی یونین کے لیڈران تیل سمیت روس پر دیگر پابندیاں لگانے کے لیے پیر کو ملاقات کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان با ربار کہہ رہے ہیں کہ میں روسی صدر سے بات کرچکا تھا کہ پاکستان کو پٹرول سستے داموں ملے لیکن امریکہ کے کہنے پر حکومت ختم کردی گئی

    یاد رہےکہ کل رات پاکستان میں پٹرول، ڈیزل،مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیامفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک لٹر پٹرول 179.86روپے، ڈیزل 174.15 روپے، لائٹ ڈیزل 148.31 روپے جبکہ مٹی کا تیل 155.56 روپےفی لٹر ہوگا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ جب تک پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے آئی ایم ایف قرض نہیں دے گا، عمران خان فارمولے پر جاؤں تو ڈیزل 305 روپے کا ہوگا، حکومت نے غریب لوگوں کی پروٹیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق حکومت میں فروری تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا، پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں، سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے،عمران خان کی حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ پہلے دن سےکہہ رہا تھا کہ عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہے، سول حکومت چلانے کا خرچہ 42 ارب اور سبسڈی سوا سو ارب روپے ہے، 15دن میں 55ارب روپے کا نقصان برداشت کرچکے ہیں۔بعد ازاں وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

  • عمران خان پکڑے گئے:بُری طرح بے نقاب

    عمران خان پکڑے گئے:بُری طرح بے نقاب

    لاہور:عمران خان پکڑے گئے ، یہ بات سینئر صحافی مبشرلقمان نے ایک آڈیو کے منظرعام پرآنے کےبعد کہی ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو آڈیو وائرل ہورہی ہے ،اس نے عمران خان کو بُری طرح بے نقاب کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کو پتہ ہےکہ یہ آڈیو کس کی ہے اور کب کی ہے

    اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں مبشرلقمان نے کہا کہ ملک ریاض کی طرف سے آصف علی زرداری کے نام یہ ویڈیو پیغام عمران خان کی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے جواس وقت بُری طرح پھنس چُکے ہیں‌، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے 6 دن کا الٹی میٹیم تو دے دیا ہے لیکن اب اس کے بعد اس کے پاس اس قسم کے ہتھکنڈے آستعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہے

    انکا کہنا تھا کہ میں بتایا ہوں کہ یہ آڈیو اصل میں اس وقت کی ہے جب پچھلے دنوں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی تو عمران خان کی طرف سے ملک ریاض نے یہ پیغام زرداری کو پہنچایا تھا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرداری جو کہ سب پھر بھاری ہونے کے حوالے سے مانے جاتے ہیں اس وقت بھی وہ سب پر بھاری ہیں ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کو طول دینےکےلیے تمام ہتھکنڈے استعمال کیے

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ملک ریاض کہ جن کے ساتھ اس ملک کے بڑے بڑے طاقتوروں کے رابطے ہیں وہ آصف علی زرداری کے بھی بہت قریب جانے جاتے ہیں ، اور ملک ریاض وہ شخص ہے کہ جس کے ذریعے کے پی میں بحریہ ٹاون اور دیگر کئی پراجیکٹ عمران‌ خان نے حاصل کیے ، ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سینیئر صحافی محسن بیگ نے مرکزی کردار ادا کیا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک ریاض کے پیغام کے جواب میں آصف علی زرداری نے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ اب تو وقت گزر چکا ہے، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے بہت قریب تھے لیکن انہیں عمران خان سے کچھ اختلافات تھے جن کی بنا پر انہوں نے دوری اختیار کی ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سخت مشکل میں ہیں اور وہ چاہتےہیں کہ کسی نہ کسی طرح وہ پھر سے کچھ پانے کے لیے کامیاب ہوجائیں

  • نواز شریف نے 5 ارب ڈالرٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،  کوئی خط نہیں لہرایا،مریم نواز

    نواز شریف نے 5 ارب ڈالرٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، کوئی خط نہیں لہرایا،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےبہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جوانقلاب تم بذریعہ سپریم کورٹ لانا چاہتے ہو عوام اس انقلاب کوبھی ناکام بنائیں گے، سپریم کورٹ فتنہ باز سے دور رہے، عدالت عظمیٰ کو غیر جانبدار رہنا ہو گا۔ تم نے گالیوں، غربت، افلاس، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، فتنہ خان کو چیلنج کرتی ہوں اپنا ایک کارنامہ بتادو۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں، اتنی شدید گرمی میں جلسے میں شرکت پر شکریہ ادا کرتی ہوں، نوازشریف نے دباو کے باوجود بھارت کے مقابلے میں6ایٹمی دھماکے کیے، کون ہے وہ لیڈر جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے لیڈر کا نام نوازشریف ہے، پاکستان اپنی حفاظت کرنا جانتا ہے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ بھی نہیں سکتا، نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی امداد ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا دیا۔ یہ ہوتی ہے خودداری، یہ ہوتی ہے آزادی، نوازشریف نے ملک کواتنی بڑی طاقت بنادیا، اس کے بعد کارگل ہوا،ن لیگی قائد نے صرف ایٹمی دھماکے نہیں جے ایف تھنڈرکے طیارے بھی دیئے، ملک سے یہ محبت کرنے والا کر سکتا ہے، نوازشریف نے ملک کوموٹرویز، کارخانے دیئے۔

    مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف، ذوالفقار علی بھٹو، افواج پاکستان، سائنسدانوں سمیت سب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، پاکستان کو ایٹمی دھماکے کرنے سے منع کیا گیا، کہا گیا ایٹمی دھماکے کئے تو تمہیں پتھر کے زمانے میں دھکیل دیں گے، نواز شریف نے کہا جو کرنا ہے کر لو میں ایٹمی دھماکے کر کے دم لوں گا، میرے قائد نے تو کوئی خط نہیں لہرایا، کسی سازش کا ڈرامہ نہیں کیا، ایٹمی دھماکوں کے بعد کسی کی جرات نہیں ہوئی کہ میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔ ملکی سرحدوں کو اس طرح محفوظ صرف اپنے وطن کی مٹی سے محبت کرنے والا کر سکتا ہے، نواز شریف نے اس ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دور کئے۔

    لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے دن رات ملک کی خدمت کی، فتنہ خان تم سے پوچھتی ہے تم نے قوم کوکیا دیا؟، تم نے گالیوں، غربت، افلاس، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، فتنہ خان چیلنج کرتی ہوں اپنا ایک کارنامہ بتادو۔ آج پاکستان کو کوئی بیرونی سکیورٹی کا کوئی خدشہ نہیں، آج پاکستان کو اندرونی انتشار، فتنہ سے ہے، انتشار اور فتنہ کا دوسرا نام کیا ہے؟ پاکستان میں سب سے بڑے فتنہ اورانتشارکا نام عمران خان ہے، پاکستان کوکسی دشمن سے نہیں فساد اورفتنہ سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسرا لانگ مارچ بھی بُری طرح فیل ہوگیا ہے، نمبربدل گیا ہے تو آج سپریم کورٹ میں خط لیکرچلا گیا ہے۔ یاد ہے ناں 2014ء کے دھرنے، اقتدارکے لالچی کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی تھی، اس کا 2014ء کا بھی لانگ مارچ ناکام ہوا تھا، اس کے منہ سے نکل گیا، جسٹس کھوسہ نے کہا ہمارے پاس آؤ فیصلہ کرتے ہیں۔ کیا اب عدالتوں کا یہ کام رہ گیا جہاں عمران فیل ہوا س کی مدد کو آئیں، عمران خان جوانقلاب تم بذریعہ سپریم کورٹ لانا چاہتے ہو عوام اس انقلاب کوبھی ناکام بنائیں گے، سپریم کورٹ فتنہ باز سے دور رہے، سپریم کورٹ کو غیرجانبداررہنا ہوگا، کیاعدالتوں کایہی کام رہ گیاجہاں عمران خان فیل ہواس کی مددکوآئیں؟

    مریم نواز نے کہا کہ بندے لانے کی تمہاری تیاری نہیں تھی لیکن پولیس کو سیدھی گولیاں مارنے کی پوری تیاری تھی۔ اب کہتا ہے تیاری کے بغیر نہیں آنا چاہیے، جانوروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں تم نے 22 کروڑعوام کو بھی جانوروں سے کم سمجھ لیا، عمران خان کارکنوں کے گھر گیا اور دوسروں کی نقل کر کے گود میں لیے، کارکنوں کے بچے پوچھتے ہوں گے تمہارے بچے ٹھنڈی جگہ رہتے ہیں، اگریہ حقیقی آزادی، جہاد کا سفرہے تو اپنے بیٹے قاسم، سلیمان کو لندن کیوں بٹھایا ہوا ہے؟ قوم کے بچے سڑکوں پر لو کے تھپڑے کھا رہے ہیں، پہلے تمہارے بچے برٹش پاسپورٹ کو آگ لگائیں اور پھر آزادی مارچ کو لیڈ کریں۔

    لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ فتنہ خان شہید کانسٹیبل کمال احمد کے گھر بھی جاؤ، کانسٹیبل کوگولی مار کر شہید کر دیا گیا، شہید کے 5 بچوں کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رویا، فتنہ خان کو اقتدارسے باہر رہنے کی عادت نہیں، یہ سیاست چمکا کر واپس وزیراعظم ہاؤس جانا چاہتا ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اس نے اپنے کارکنوں کو گندی زبان سکھا دی ہے، اس کی پیروکار خاتون نے پولیس اہلکار کو گندی گالیاں دیں، کبھی مذہب کا لبادہ اوڑھ لیتا ہے، کبھی بسم اللہ، کبھی ایاک نعبدو پڑھ کر جھوٹ کے انبار لگا دیتا ہے، قاسم سوری کہتا ہے خان صاحب تھوڑا سا اسلامی ٹچ دیدیں، جو انسان اپنی سیاست کے لیے مذہب استعمال کرے اس سے زیادہ کوئی خطرناک نہیں، اسے صلح حدیبیہ نہیں کہنا آتا،

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، قیمتیں بڑھا کر دل خون کے آنسو رویا، ایک روپیہ بھی جب بڑھتا ہے تو نوازشریف، شہبازشریف، مریم کا دل روتا ہے، یہ تو کہتا تھا آلو، پیازکے ریٹ بتانے نہیں آیا، ہاں! نوازشریف، شہبازشریف آلو کے ریٹ پتا کرنے آئے ہیں، کل بڑے شوق سے شہبازشریف کا خطاب سنا تھا، وزیراعظم کے خطاب میں مذہب، غداری کارڈ نہیں تھا، شہبازشریف نے کل 28 ارب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا، تم تو چارسال کی کارکردگی کا حساب نہیں دے سکتے، شہباز شریف کی 5 ہفتے کی کارکردگی آٹا کی قیمت 40 روپے کم کر دی، شہباز شریف چینی اور کھاد کی قیمت نیچے لے آیا، یہ صرف 5 ہفتے کی کارکردگی ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے دوست کے ذریعے آصف زرداری کی منت کروائی، لانگ مارچ سے پہلے نواز شریف کی منتیں شروع کردی تھیں، انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پنجاب کے کسی شہر میں پی ٹی آئی کا 200 سے زیادہ بندہ باہر نہیں نکلا۔

  • بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا،11 سوارب  سے ذائد کے اضافی ٹیکس کی تجویز

    بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا،11 سوارب سے ذائد کے اضافی ٹیکس کی تجویز

    وفاقی حکومت کی جانب سے 12994 ارب روپ کے مجموعی اخراجات پر مشتمل آئندہ مالی سال 2022-23 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانےکی توقع ہے۔

    معاشی شرح نمو سمیت اہم معاشی اہداف طے کرنے کے لیے سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس چار جون کو طلب کرلیا گیا ہے جس کے بعد قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں سالانہ ترقیاتی منصوبے اور پی ایس ڈی پی کی منظوری دی جائے گی۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 23-2022ء کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں اور بجٹ سازی کی تجاویز کو فائنل کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال کے معاشی اہداف طے کرنے کے لیے سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی ( اے پی سی ) کا اجلاس چارجون کو بلانے کی تجویز ہے جس میں معاشی شرح نمو سمیت اہم معاشی اہداف کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں اگلے سال وفاقی ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اگلے مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کے ہدف کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

    مہنگائی، برآمدات، درآمدات، ترسیلات زر کے اہداف بھی اسی اجلاس میں طے کیے جائیں گےعلاوہ ازیں سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے لیے اہداف مقرر کیے جائیں گے جبکہ سرمایہ کاری، قومی بچت سمیت دیگر اہداف کا بھی تعین کیا جائے گا سالانہ پلان رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 7255 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔اس میں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 843 ارب روپے کی وصولی کا ہدف اور ترقیاتی پروگرام کے لیے 700 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے دفاع کی مد میں 1586 ارب روپے خرچ کیے جانے کی تجویز ہے جب کہ آئندہ مالی سال کے دوران قرض اور قرض پر سود کی ادائیگیوں کی مد میں 3523 ارب روپے ادا کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے دوران مجموعی اخراجات کا تخمینہ 12994 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

  • ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    لاہور: ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق مبینہ آڈیو میں فون ریسیو ہونے پر آصف زرداری کہتے ہیں کہ ’ہیلو‘، اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ‘السلام علیکم سر‘، سابق صدر جواب میں کہتے ہیں کہ ‘وعلیکم السلام، خیریت؟‘

    اس کے بعد ملک ریاض کہتے ہیں کہ ’سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے‘۔

    اس کےجواب میں سابق صدر کہتے ہیں کہ ’اب امپاسیبل ہے نہ‘۔ اس کے جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔گفتگو کے دوران آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔

     

     

  • مہنگا پٹرول،جماعت اسلامی نے کل ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا

    مہنگا پٹرول،جماعت اسلامی نے کل ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی نے کل ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا.

    جماعت اسلامی کے سیکریتری اطلاعات قیسر شریف کا کینا ہے کہ سراج الحق کی اپیل پر تمام صوبائی اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مظاہروں میں مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ قائدین جماعت ریلیوں اور مظاہروں سے خطاب کریں گے۔

    قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ موجود حکومت نے وہی کام کیے جو پی ٹی آئی حکومت میں جاری تھے۔ جماعت اسلامی ظالمانہ اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ قوم کا مقدمہ چوکوں، چوراہوں، پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر لڑا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا گیا پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا گیا مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مختلف کرایوں میں اضافہ کیا گیا،کراچی کا کرایہ 3700 روپے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا صادق آباد کا کرایہ 1750 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا راولپنڈی کا کرایہ 1750 سے 1850 کر دیا گیا.

    فیصل آباد کا کرایہ 850 سے بڑھا کر 950 کر دیا گیا سرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850 روپے کر دیا پشاور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650 روپے کرد یا گیا خانیوال کا کرایہ 1180 سے 1280 روپے کردیاگیا مظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430 روپےکردیا گیا ملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا، ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ،کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو کارروبار بند کرنا پڑا گا.

    اس سے قبل بھی جماعت اسلامی نے وحدت روڈ پر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ پر احتجاج کیا تھا جس میں رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے بھی شرکت کی مظاہرین نے بند گاڑی پر نعرے چسپاں کر کے دھکہ لگایا احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ کپڑے بیچ کرعوام کو آٹا دینے والے وزیراعظم کپڑے نہیں لندن کے فلیٹ بیچ کر سستا پڑول دیں وزیر خزانہ سابق حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بھاشن سناتے ہیں مہنگائی نا اہل سابقہ حکمران اوربوسیدہ مکس اچارحکومت کی وجہ سے ہے مہنگا پٹرول ، مہنگائی سودی معاشی نظام کی وجہ سے ہے سودی معیشت کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور مہم چلا رہی ہے