Baaghi TV

Author: +9251

  • فریڈرک نیومن فاؤنڈیشن فار فریڈم کے تین رکنی وفد کی  چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

    فریڈرک نیومن فاؤنڈیشن فار فریڈم کے تین رکنی وفد کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

    فریڈرک نیومن فاؤنڈیشن فار فریڈم کے تین رکنی وفد نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کو ایوان بالاء کے کام کے طریقہ کار اور قانون سازی میں کردار سے متعلق آگاہ کیا۔ریجنل ڈائریکٹر فریڈرک نیومن فاؤنڈیشن فارفریڈم کارسٹن کلین نے چیئرمین سینیٹ کو فاؤنڈیشن کے پاکستان میں کام کے حوالے سے بریف کیا۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ دنیا بھر کے60 ممالک میں خدما ت سرانجام دے رہا ہے۔پاکستان میں 1986 سے دونوں ممالک کی عوام کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے فاؤنڈیشن نے بہت محنت کی ہے۔تاجر برادری کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کے لئے موثرحکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں توانائی کی حفاظت اور قابل تجدید توانائیوں کی طرف منتقلی کے بارے میں بھی موثر کام کیا گیا ہے۔ پاکستان اور جرمنی دونوں ممالک نے چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مل کر خواتین کی ترقی اور ان کی پائیدار کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے موثر کام کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ادارہ علاقائی اقتصادی تعاون، موثرحکمرانی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی جامع حکمت عملی سے کام اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔ فنی تعلیم و تربیت، ڈیجیٹلائزیشن، سائنس و ٹیکنالوجی، پبلک مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن و دیگر شعبوں میں مثبت تبدیلی کو فروغ دینے میں فاؤنڈیشن کا کلیدی کردار رہا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے FNF کے کردار کو سراہا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوری اقدار کے فروغ اور پائیدار ترقی میں فاؤنڈیشن کی گراں قدر خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ دونوں ممالک تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے موثر حکمت عملی اختیار کریں۔ جرمنی پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہو۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالا ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے اور استعداد کار بہتر بنانے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اداروں کی ترقی اور معاونت لازمی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے وفد نے برلن دیوار کا ٹکڑا بطور تحفہ پیش کیا جس کو چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالاء کے میوزیم میں نمائش کے لئے رکھنے کی ہدایت کی۔ملاقات کے دوران سینیٹرز منظور احمدکاکڑ، نصیب اللہ بازئی،پلوشہ محمد زئی خان، سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمدخان اور ڈی جی کوارڈینیشن میر شے مزار بلوچ بھی موجود تھے۔

    دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات جبکہ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور صوبہ بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر منظور احمد کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کرتے ہوئے سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا بی اے پی ایوان بالا میں جمہوری روایات کے فروغ کے فلسفے پر کارفرما ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

    علاوہ ازیں بی اے پی رہنما نے کہا کہ جمہوری پارلیمانی روایات کے فروغ اور وفاق و صوبے کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے ۔آزاد ، شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل پر یقین رکھتے ہیں، جبکہ بی اے پی رہنماؤں کا ملاقات میں موقف اپنایا گیا کہ بی اے پی بلوچستان کے عوام کی آواز بن چکی ہے ۔ بی اے پی کے رہنماؤں کا حلقہ بندیوں پر بھی تبادلہ خیال کریں.

    علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے سیاسی قوتوں کے مابین اتفاق رائے پیدا کرنے پر زور دیا اور چیئرمین سینیٹ نے کہا ملک کو مسائل سے نکالنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے سب کو آگے بڑھنا ہوگا ۔

  • 30؍اگست  یوم پیدائش شیلیندر

    30؍اگست یوم پیدائش شیلیندر

    دل اپنا اور پریت پرائی
    کس نے ہے یہ ریت بنائی

    شیلیندر

    30؍اگست 1923: یوم پیدائش
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہندوستان کے نامور فلمی نغمہ نگار شنکر داس کیسری لال المعروف شیلیندر 30؍اگست 1923ء کو پنجاب کے شہر راولپنڈی (پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ممبئی میں انڈین ریلویز میں نوکری سے کیا تھا۔ ملازمت کے سلسلے میں وہ اکثر سفر میں بھی رہتے تھے۔
    اس کے باوجو وہ اپنا زیادہ تر وقت نظمیں لکھنے میں ہی گزارتے تھے جس کی وجہ سے ان کے افسران ان سے ناراض رہتے تھے۔ انہوں نے بالی وڈ میں دو دہائی تک تقریباً 170 فلموں میں زندگی کے ہر فلسفہ اور ہررنگ پر بے شمار نغمے لکھے جو آج بھی دنیا بھر میں شوق سے سنے جاتے ہیں۔ ان کے نغموں کی کشش، دھیما پن اور لوچ ایسا تھا جس کی کیفیت سننے والے ہی بیان کرسکتے ہیں۔
    انہوں نے اپنے نغموں کے ذریعے زندگی کے ہر پہلو کو اجاگر کیا ہے۔
    شیلیندر 14؍دسمبر 1966ء کو بمبئی میں انتقال کر گئے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔

    دل اپنا اور پریت پرائی
    کس نے ہے یہ ریت بنائی
    آندھی میں اِک دیپ جلایا
    اور پانی میں آگ لگائی

    ہے درد ایسا کہ سہنا ہے مشکل
    دنیا والوں سے کہنا ہے مشکل
    گِھر کے آیا ہے طوفان ایسا
    بچ کے ساحل پہ رہنا ہے مشکل

    دل کو سمبھالا نہ دامن بچایا
    پھیلی جب آگ تب ہوش آیا
    غم کے مارے پکاریں کسے ہم
    ہم سے بچھڑا ہمارا ہی سایہ

    دل اپنا اور پریت پرائی
    کس نے ہے یہ ریت بنائی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کھویا کھویا چاند
    کھلا آسمان
    آنکھوں میں ساری رات جائے گی
    تم کو بھی کیسے نیند آئے گی

    کھویا کھویا چاند.

    مستی بھری ہوا جو چلی
    کھل کھل گئی یہ دل کی کلی
    من کی گلی میں ہے کھلبلی
    کہ ان کو تو بلاؤ

    کھویا کھویا چاند.

    تارے چلے نظارے چلے
    سنگ سنگ مرے وہ سارے چلے
    چاروں طرف اشارے چلے
    کسی کے تو ہوجاؤ

    کھویا کھویا چاند.
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ایسے میں کس کو
    کون منائے ؟

    دن ڈھل جائے ہائے
    رات نہ جائے
    تُو تو نہ آئے تیری
    یاد ستائے

    پیار میں جن کے
    سب جگ چھوڑا
    اور ہُوئے بدنام
    اُن کے ہی ھاتھوں
    حال ہوا یہ
    بیٹھے ہیں دل کو تھام
    اپنے کبھی تھے
    اب ہیں پرائے

    دن ڈھل جائے ہائے

    ایسی ہی رِم جِھم
    ایسی پُھواریں
    ایسی ہی تھی برسات۔۔۔۔
    خود سے جُدا اور
    جگ سے پرائے
    ہم دونوں تھے ساتھ۔۔۔۔
    پھر سو وہ ساون
    اب کیوں نہ آئے

    دن ڈھل جائے ہائے

    دِل کے میرے
    پاس ہو اتنے
    پِھر بھی ہو کتنی دور
    تم مجھ سے
    میں
    دِل سے پریشاں
    دونوں ہیں مجبور۔۔۔۔
    ایسے میں کس کو
    کون منائے

    دن ڈھل جائے ہائے

    دن ڈھل جائے ہائے
    رات نہ جائے
    تُو تو نہ آئے تیری
    یاد ستائے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وکیپیڈیا سے ماخوذ

  • بلوچستان کے نوجوان نگران وزیر نے گھر کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے

    بلوچستان کے نوجوان نگران وزیر نے گھر کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے

    بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبے میں اب حقیقی تبدیلی کا وقت آچکا ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں نگران صوبائی وزیر جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت میں مجھے اسپورٹس اور یوتھ افیئرز کی وزارتیں دی گئی ہیں، ان وزارتوں کو خوش قسمتی نہیں بلکہ ذمےداری سمجھتا ہوں۔


    جمال رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ وزارت کا سہرا میرے شہید والد اور بلوچستان کے تمام شہدا کے سر جاتا ہے، جو زمہ داریاں دی گئی ہیں اُنہیں فرض سمجھ کر پورا کروں گا اور اپنے اختیارات کے مطابق بلوچستان کے عوام کی بھرپور خدمت کروں گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے گھر اور آفس کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، پاکستان زندہ باد۔ تاہم خیال رہے کہ یہ نوجوان شہید شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے صاحبزادے ہیں‌اور انہوں باپ کی شہادت کے وقت کہا تھا کہ نمیرے والد اور بھائی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ملک اور صوبے کے لئے مزید قربانیوں کی ضرورت پڑی توہم دریغ نہیں کرینگے ہم نے ہمیشہ لہو سے ملک کی حفاظت کی ہے اور کر تے رہیں گے بلوچستان کو محفوظ بنانے اور روزگار دینے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے.

  • انتخابات آئینی مدت کے اندر ہی ہوں گے. نگران وزیر خارجہ

    انتخابات آئینی مدت کے اندر ہی ہوں گے. نگران وزیر خارجہ

    نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ انتخابات آئینی مدت کے اندر ہی ہوں گے اور ہم غیر سیاسی ہیں لہذا سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے اور ہم عالمی سطح پر پاور پالیٹکس کا حصہ نہیں بنیں گے جبکہ نگراں وزیر خارجہ کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کرانا نگراں حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے اور کوئی شک نہیں یہ مختصر مدت کی نگراں حکومت ہے، ہم اپنے دائرہ میں رہ کر بہت سے کام کر سکتے ہیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے پاکستان میں دہشت گردی کے بعض ذمہ داروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی انڈر سکرٹری سے انتخابات بروقت کرانے پر بات ہوئی تھی اور امریکا نے کسی ملک سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ نہیں کیا لہذا امریکا کے ساتھ تعلقات اور تعاون بہت مضبوط ہے۔

    جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات صرف اصولوں کی بنیاد پر ہوسکتے ہیں، بھارتی دہشت گردی کے ہمارے پاس مضبوط شواہد ہیں۔ امید ہے بھارت پاکستان ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گا، بھارت نے کوئی منفی فیصلہ کیا تو عالمی برادری کو مایوسی ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
    خیال رہے کہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ ایک عالمی ایونٹ ہے، بھارت کے ساتھ تعلقات کی نوعیت تبدیل نہیں ہوئی پے لہذا مسئلہ کشمیر یو این قرار دادوں کے مطابق حل طلب ہے، 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیرقانونی اقدامات کئے، بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔

  • ایک دن بعد عمران خان کی  روبکار جاری

    ایک دن بعد عمران خان کی روبکار جاری

    توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے ایک روز بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکارجاری کردی گئی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےآج جمع ہوئےتھے، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے روبکار جاری کی ہے اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا ایک روز قبل معطل ہوئی تھی ، عدالت عالیہ نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

    جبکہ روبکارکی نقل سیشن جج ویسٹ اوراسلام آباد کےتحصیلدارکو بھی ارسال کی گئی تاہم خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی تین سال قید کی سزا اور جرمانے کو معطل کر دیا ہے لیکن ان کو سائفر کیس میں گرفتاری کی وجہ س ےآزادی نہ مل سکی تھی اور نجی ٹی وی چینل کا کہنا تھا کہ سزا معطلی کی ممکنہ یہ تھی کہ عمران خان کی سزا بہت مختصر تھی جبکہ دلچسپ بات یہ کہ دوران سماعت جس کیس کا حوالہ دیا گیا ان میں سے ایک نواز شریف بمقابلہ چیئرمین نیب (2019) تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
    یاد رہے عمران خان کی سزا معطلی پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کا تحریری حکم نامہ نو صفحات پر مشتمل تھا اور کارروائی میں جو کچھ ہوا اس کا خلاصہ کیا گیا جبکہ عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے ٹرائل کورٹ کے توشہ خانہ فیصلے میں کئی کوتاہیوں کی نشاندہی کی ہے.

  • گرفتار افراد کے خلاف کارروائی نئے ایکٹ کے تحت ہورہی. وزیر داخلہ

    گرفتار افراد کے خلاف کارروائی نئے ایکٹ کے تحت ہورہی. وزیر داخلہ

    نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائفر معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے جبکہ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ ایک حساس معاملہ ہے، یہ نہیں معلوم کہ سائفر معاملے میں گرفتار افراد کے خلاف کارروائی نئے ایکٹ کے تحت ہورہی ہے یا پرانے جبکہ نگراں وزیر داخلہ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر مقدمے کی سماعت جیل میں ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال دیکھ کر جیل میں ٹرائل کا فیصلہ کیا، ماضی میں بھی جیل میں ٹرائل ہوتے رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ کی قانونی حیثیت کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صدرمملکت کے ٹویٹ کے باوجود ایکٹ قانون بن چکا ہے، اس قانون کا مقصد پاکستان کے خلاف منظم سازش کو روکنا ہے، عمران خان کی سزا معطلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اب تک ملزم ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
    جبکہ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر کیسز کا فیصلہ جلدی نہیں ہوتا، ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، عدالت پراپیگنڈے پر نہیں قانون کے مطابق فیصلہ کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ غداری کے مقدمے کو تمغہ نہیں سمجھنا چاہئے، کسی پرغداری کا الزام عائد ہونا مناسب نہیں۔

  • خلاباز سلطان النیادی 6 ماہ خلائی مشن کے بعد واپس آرہے

    خلاباز سلطان النیادی 6 ماہ خلائی مشن کے بعد واپس آرہے

    متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی خلا میں چھے ماہ رہنے کے بعد کامیاب تاریخی مشن کے بعد زمین پرلوٹنے کی تیاری کررہے اور جبکہ اب تک کسی عرب خلانورد کا طویل خلائی سفر ہے۔وہ خلائی واک کرنے والے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے پہلے عرب ہیں۔انھوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر سعودی خلابازوں علی القرنی اور ریانہ برناوی کا استقبال کیا تھا جبکہ دوستمبر کو النیادی آئی ایس ایس سے روانہ ہوں گے، جہاں وہ 3 مارچ سے کام کر رہے ہیں۔ اس طرح ان کا وطن واپسی کے لیے 24 گھنٹے کا سفر شروع ہوگا۔ انھوں نے اپنے مشن کے دوران میں کئی ریکارڈ توڑ اور زمین پر زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم تجربات کیے ہیں۔

    علاوہ ازیں عرب میڈیا کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اماراتی خلاباز ناسا کے خلاباز اسٹیفن بووین،ووڈی ہوبرگ اور روسی خلاباز آندرے فیدیف کے ساتھ اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول پر اتوار کو امریکا کے شہر فلوریڈا کے ساحل پر اتریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات کے خلائی پروگرام کے سربراہ اور محمد بن راشد خلائی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل سلیم المری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ سلطان اور کریو 6 اب زمین پر واپس آنے کی تیاری کررہے ہیں اور ہم ان کا استقبال کرنے کوتیار ہیں۔

    جبکہ سلطان النیادی اپنے ملک سے خلا میں پرواز کرنے والے دوسرے شخص ہیں اور طویل مدت کے لیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی ٹیم کے حصے کے طور پر امریکی سرزمین سے روانہ ہونے والے پہلے شخص ہیں۔انھوں نے مدار میں گردش کرنے والی چوکی پر 200 سے زیادہ تجربات کیے ہیں اور اپریل میں وہ خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے عرب خلاباز بن گئے تھے، جس کے لیے انھوں نے جانسن اسپیس سنٹر، ہیوسٹن میں ناسا کی نیوٹرل بویئنسی لیبارٹری (این بی ایل) میں 55 گھنٹے سے زیادہ کی تربیت حاصل کی تھی۔ سات گھنٹے تک جاری رہنے والی اپنی اسپیس واک کے دوران میں النیادی نے آئی ایس ایس پر پاور چینلز کی تجدید کا کام کیا۔

    العربیہ اردو کے مطابق اس وقت بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے النیادی نے کہا تھا کہ’’میں نے ایسا محسوس نہیں کیا کیونکہ میں واقعی مشن پر توجہ مرکوز کر رہا تھا اور یہ بہت اچھا احساس تھا، صرف یہ دیکھ کر کہ آپ خلائی سوٹ میں تیر رہے ہیں‘‘۔ان سے قبل 2019 میں آئی ایس ایس پر پہلے اماراتی خلانورد ہزاع المنصوری نے قدم رکھا تھا اور ان سے بھی پہلے 1985 میں سعودی عرب کے شہزادہ سلطان بن سلمان خلا میں جانے والے پہلے عرب تھے جبکہ سلطان النیادی نے خلا میں سیکڑوں تجربات کیے ہیں۔ان میں خلا میں انسانی خلیات کی نشوونما، مائکرو گریویٹی میں آتش گیر مواد کو کنٹرول کرنا، دل، دماغ اور کارٹیلیج افعال پر ٹشو چپ کی تحقیق، نیند کے معیار کا مطالعہ کرنا جس کا مقصد خلابازوں کے لیے توسیعی خلائی مشنوں کے دوران میں نیند کے معیار اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے تھراپی کی تیاری میں مدد کرنا اور انسانی دل پر مائیکرو گریویٹی کے اثرات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے آئی ایس ایس پر دیکھ بھال کے کام بھی کیے ہیں۔

    مئی میں سعودی عرب نے تاریخ رقم کی جب اس نے کامیابی کے ساتھ اپنے دو شہریوں کو آئی ایس ایس میں بھیجا ، جو قریباً چار دہائیوں میں خلا میں قدم رکھنے والے مملکت کے پہلا شہری تھے جبکہ النیادی آئی ایس ایس پرریانہ برناوی اور علی القرنی کا ذاتی طور پر استقبال کرنے کے لیے موجود تھے جہاں تین عرب خلابازوں نے آٹھ دن تک شانہ بشانہ کام کیا۔ اس مشن نے مملکت کو پہلا ملک بنا دیا جو آئی ایس ایس کی سرکاری شراکت داری کا حصہ نہیں تھا جس میں ایک ہی وقت میں دو خلاباز موجود تھے۔ یہ پہلا موقع ہے جب دو عرب ممالک کے خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ملاقات کی تھی۔

    علاوہ ازیں اپنے مشن کے دوران میں ریانہ برناوی اور القرنی نے بھی متعدد تجربات کیے ہیں۔ ان میں کینسر کی پیشین گوئی اور روک تھام کے بارے میں تحقیق اور چاند اور مریخ پر مستقبل میں انسانی بستیوں میں مصنوعی بارش پیدا کرنے کے بارے میں ایک مطالعہ شامل ہے. پر اپنے وقت کے دوران میں سلطان النیادی نے انسانی مدافعتی خلیات کی تحقیق کے لیے برناوی کے ساتھ مل کر کام کیا جبکہ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انکشاف کیا کہ خلا میں اپنے وقت کے دوران النیادی نے متعدد بار زمین کے گرد چکر لگائے اور ہر روز 16 طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کا مشاہدہ کیا، جس پر انھوں نے آئی ایس ایس پر اپنی روزمرہ کی زندگی کو شیئر کرنے کے لیے خلا سے سیکڑوں بار پوسٹ کیا ہے۔

    تاہم ان کی پوسٹوں میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر، برطانیہ، فرانس، لبنان، لیبیا، تُونس، جبل الطارق، عراق، پورے براعظم ایشیا، بھارت، جاپان، پاکستان، سنگاپور، مصر، اسپین، شام، برازیل، آسٹریلیا، اٹلی، اسرائیل، ترکیہ، یمن، کویت، اردن، عمان اور مراکش سمیت دنیا بھر کے ممالک کی حیرت انگیز تصاویر شامل تھی اور آئی ایس ایس پر اپنے چھے ماہ کے سفر میں انھوں نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ، پیرس میں ایفل ٹاور، ہمالیہ، مصر کی نہر سویز، برازیل میں ایمیزون کے برساتی جنگلات، یوٹاہ کی گریٹ سالٹ لیک اور دبئی کے انسانی ساختہ مشہور جزیرے پام جمیرہ جیسی عالمی شہرت یافتہ عمارتوں کی تصاویر حاصل کیں۔

    عرب میڈیا نے لکھا کہ النیادی نے کئی ایک عالمی مظاہر کو بھی اپنی گرفت میں لیا ہے۔ان میں خلیج عرب پر ایک ٹراپیکل طوفان کی تشکیل، ترکیہ اور یونان میں جنگلات کی آگ اور فلپائن میں فعال آتش فشاں شامل ہیں، آئی ایس ایس پر اپنے اہم مشن کے ساتھ ساتھ ، النیادی نے مدار میں گردش کرنے والے خلائی اسٹیشن پر اپنے ڈاؤن ٹائم کی تصاویر بھی شیئر کیں ، جس میں خلا سے اماراتی شہد کھانا ، جیوجیتسو کی مشق کرنا ، صفر گریویٹی فٹنس معمولات کرنا ، اپنے عملہ کے ساتھیوں کے ساتھ گیمز کھیلنا ، کامکس پڑھنا ، یوگا اور یہاں تک کہ مئی میں خلا میں کیک کے ساتھ اپنی سالگرہ منانا شامل ہے۔

    النیادی نے ‘اے کال فرام اسپیس’ نامی مہم کے ایک حصے کے طور پر متعدد لائیو کالز کے ذریعے اپنے آبائی ملک کے مکینوں اور طالب علموں کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے خلا میں وقت گزارہ اور انھوں نے ساتوں امارات کے اسکولی بچّوں کو خلا کی کہانیوں اور کائنات کے عجائبات کے بارے میں آگاہ کیا۔کم سن طالب علموں نے اماراتی خلاباز سے آئی ایس ایس پر زندگی کے بارے میں سوالات پوچھے جس سے خلا کے شوقین افراد کی ایک پوری نئی نسل کے عزائم کو تقویت ملی جبکہ سلطان النیادی نے متحدہ عرب امارات سے خلائی مشن کے لیے روانہ ہوتے وقت اپنی ایک علامت ساتھ رکھی ہے اور یہ رنگا برنگا اور بھرا ہوا کھلونا سہیل تھا۔ سہیل ستارے کینوپس کا عربی نام ہے۔

    علاوہ ازیں محمد بن راشد خلائی مرکز سے تعلق رکھنے والے سعید العمادی نے اگلی نسل میں خلائی اور ایس ٹی ای ایم مضامین (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے کارٹون کردار تیار کیا تھا۔ آئی ایس ایس پر شیئر کی جانے والی متعدد ویڈیوز اور پیغامات میں النیادی کا بھرا ہوا کھلونا ان کے ساتھ رہا ہے جبکہ النیادی کے خلائی مشن کو متحدہ عرب امارات کے رہ نماؤں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ میں سلطان النیادی کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے اہم مشن کا آغاز کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان کی متاثر کن کامیابی متحدہ عرب امارات کے لیے بڑے فخر کا باعث ہے اور ہماری قوم کے سفر اور ہمارے عوام کے عزائم میں ایک اور سنگ میل ہے۔

    علاوہ ازیں آئی ایس ایس پر اترنے کے صرف چار دن بعد انھوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے خلا سے فون پر بات چیت کی جبکہ اس ویڈیو کال میں شیخ محمد نے سلطان النیادی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا: میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات اور عرب دنیا کے نوجوان آپ کو ایک مثال کے طور پر لے رہے ہیں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کااظہار کررہے ہیں، شیخ محمد بن راشد کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھے ماہ کے مشن پر جانے والے پہلے عرب خلاباز سلطان النیادی نے ہمارے نوجوانوں کے لیے نئے دروازے کھولے، ہماری نسلوں کی امنگوں کو بلند کیا اور ہمارے روشن مستقبل کے کی نمائندگی کی ہے۔

    جبکہ النیادی کا مشن متحدہ عرب امارات کے لیے خلا سے متعلق تازہ ترین سنگ میل ہے۔معیشت کو فروغ دینے اور عالمی خلائی رہ نما بننے کی اپنی جاری کوششوں میں ،امارات نے اپنے 10 سالہ منصوبے کے حصے کے طور پر خلائی شعبے میں قریباً 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے علاوہ ازیں ایک اہم سنگ میل 2020 میں ہوپ (امید) خلائی جہاز کا مریخ پر کامیاب لانچ تھا۔ متحدہ عرب امارات فروری 2021 میں مریخ کے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہونے والا پہلا عرب اوردنیا کا دوسرا ملک بن گیا جب اس کا امیدِ تحقیق خلائی جہاز سرخ سیارے پر پہنچا تھا۔

    جبکہ عرب میڈٰا نے لکھا کہ یواے ای 10 نئے خلائی جہاز تیار کررہا ہے۔ اس کے علاوہ 20 سے زیادہ مدار سیٹلائٹس کا مالک ہے اور 80 سے زیادہ بین الاقوامی،اُبھرتی ہوئی خلائی کمپنیوں، اداروں اور تنصیبات اور خلائی سائنس کے پانچ تحقیقی مراکز کا گھر ہے، اس کے اقدامات میں قومی خلائی حکمت عملی 2030 شامل ہے ، جس کا مقصد قومی معیشت میں خلائی شعبے کی شراکت کو بہتر بنانا ہے ، اور امارات کا خلائی پروگرام سائنسی اور انسانی تلاش کے مشنوں کے لیے خلابازوں کی ایک قومی ٹیم تیار کررہا ہے۔

    تاہم علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے مئی میں نظام شمسی کے مرکزی سیارچے کی بیلٹ کی تلاش کے لیے ایک خلائی جہاز بھیجنے کے منصوبوں کی بھی نقاب کشائی کی تھی۔ امارات مشن برائے ایسٹرائیڈ بیلٹ نامی اس منصوبے کا مقصد آنے والے برسوں میں ایک خلائی جہاز تیار کرنا اور پھر اسے 2028 میں مختلف سیارچوں کا مطالعہ کرنے کے لیے لانچ کرنا ہے جبکہ سلطان النیادی اوران کے عملہ کے ساتھیوں سے کنٹرول حاصل کرنے کے لیے خلانوردوں کا ایک نیا سیٹ آئی ایس ایس پر اترا ہے۔ کریو 7 – میں امریکا، جاپان اور ڈنمارک کے خلاباز شامل ہیں۔ وہ گذشتہ اتوارکو مدار میں اترے تھے۔ کریو 7 زمین پر انسانیت کو فائدہ پہنچانے کے لیے نئی سائنسی تحقیق کرے گا اور زمین کے نچلے مدار سے باہر انسانی تلاش کے لیے تیار ہوگا۔اس کے تجربات میں خلائی اسٹیشن کے بیرونی حصے سے مائکروبیل نمونے جمع کرنا، مختلف خلائی پروازوں کے دورانیے پر انسانی ردعمل کا پہلا مطالعہ اور خلائی مشن کے دوران میں خلابازوں کی نیند کے جسمانی پہلوؤں کی تحقیقات شامل ہیں اور زمین پراُترنے کے بعد،سلطان النیادی کے ابتدائی دن امریکا میں طبی معائنے کے لیے وقف ہوں گے، جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات لوٹیں گے، کچھ عرصے کے بعد وہ مشن کی مزید ڈی بریفنگ کے لیے امریکا واپس جائیں گے، متحدہ عرب امارات میں مقیم ہونے کے بعد وہ ملک گیر روڈ شوز میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس میں وہ عوام بالخصوص طلبہ کے ساتھ اپنے قیمتی تجربات شیئر کریں گے۔

  • ہاں مجھے چاہنے والا مل گیا ہے صبا قمر کا ایکبار پھر اعتراف

    ہاں مجھے چاہنے والا مل گیا ہے صبا قمر کا ایکبار پھر اعتراف

    معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں عمران اشرف کے شو مذاکرات میں شرکت کی ہے. اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ہر پراجیکٹ پر بہت توجہ دی ہے لیکن کملی ایسا پراجیکٹ رہا ہے جس میں‌، میں نے اپنی جان لگا دی. انہوں نے میزبان عمران اشرف کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں مجھے ایک چاہنے والا مل گیا اور درست بات ہے کہ وہ مجھے پھول بھیجتا ہے اور پھول تو وہی بھیجتا ہے جو آپ کو پسند کرتا ہو آپ کو پیار کرتا ہو. میں بہت خوش اور مطمئن زندگی بسر کررہی ہوں. مجھے خوشی ہے کہ میری زندگی میں کوئی ایسا ہے جو مجھے بہت پسند کرتا ہے میرا بہت خیال کرتا ہے،

    ”انہوں نے پروگرام میں اس بات کا اعتراف تو کر لیا کہ ان کو محبت کرنے والا شخص مل چکا ہے لیکن شادی کب ہو گی اس بارے میں کوئی بات نہیں کی”. یاد رہے کہ صبا قمر پہلے بھی ایک بار ایک انٹرویو میں‌بتا چکی ہیں کہ ان کو کوئی شخص پھول بھیجتا ہے اور پھول بھیجنے والے شخص کا تعلق باہر کے ملک سے ہے وہ یہاں نہیں رہتا. صبا قمر نے تاہم کبھی شادی کے معاملے پر بات نہیں کی پیار محبت میں‌گرفتار ہیں اس کا اعتراف وہ بارہا کر چکی ہیں.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • جب ہماری شادی ہوئی فاطمہ مجھ سے بڑی سٹار تھیں احمد علی بٹ

    جب ہماری شادی ہوئی فاطمہ مجھ سے بڑی سٹار تھیں احمد علی بٹ

    اداکار احمد علی بٹ نے جیو ٹی وی کے شو ہنسنا منع میں‌شرکت کی، اس میں تابش نے ان کی اور انکی اہلیہ فاطمہ کی شادی کیسے ہوئی اس بارے سوال کیا. انہوں نے کہا کہ فاطمہ مجھ سے شادی سے پہلے بہت بڑی سٹار تھیں اور مجھ سے کہیں زیادہ مشہور تھیں، انہوں نے تین بٹہ تین ، شاشلک جیسے پراجیکٹس کئے.سرمد سلطان کھوسٹ ، جواد بشیر کے گینگ سے تھیں فاطمہ خان. ان سب کا بہت طوطی بول رہا تھا اُن دنوں میں. ہم نے سوچا کہ کیوں نا فاطمہ خان کے ساتھ ایک ایپی سوڈ کی جائے.
    ہم نے فاطمہ خان سے رابطہ کیا وہ ہمارے سیٹ پر آئیں.

    ”بہت نخرا تھا ان کا ہم نے ان کے ساتھ جٹ اینڈ بونڈ کی ایک قسط شوٹ کی.” انہوں نے اس دوران مجھے لفٹ ہی نہ کروائی. اور مجھے کوئی لفٹ نہ کروائے یہ کہیں لکھا ہی نہیں. میں نے بھی ٹھان لیا کہ فاطمہ سے شادی کرنی ہے. پھر کرتے کرتے ان کے ساتھ دوستی ہو گئی. فاطمہ چونکہ یوک نیشنل تھیں لہذا وہ وہاں واپس چلی گئیں کام کرکے، میں نے ان کو منایا اور پاکستان لایا اور ہم نے شادی کر لی یوں ہماری شادی کامیاب چل رہی ہے.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • یومیہ 390 بیرل خام تیل اور 20.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار ہورہی. اوجی ڈی سی ایل

    یومیہ 390 بیرل خام تیل اور 20.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار ہورہی. اوجی ڈی سی ایل

    سیاب کنواں نمبر 1 سے یومیہ 390 بیرل خام تیل اور 20.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوارحاصل کی جا رہی ہے جبکہ او جی ڈی سی ایل نے تیل اور گیس کی پیداوارمیں ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے، کوہاٹ میں سیاب کنواں نمبر 1 سے تیل اور گیس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    تاہم ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سیاب کنواں نمبر1 کی دریافت2022 کوعمل میں لائی گئی تھی تھی، اور کنویں سے 1700 پی ایس آئی پریشر پر یومیہ 125بیرل خام تیل اور 6.2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل کی جا رہی تھی۔

    علاوہ ازیں ترجمان نے بتایا کہ سیاب کنویں سے اب 4300 پی ایس آئی پریشر پر روزانہ 265 بیرل خام تیل اور 14.3ایم ایم ای سی ایف ڈی گیس کی اضافی پیداوارحاصل کی جا رہی ہے، جس کے بعد اب نواں نمبر 1 سے یومیہ 390 بیرل خام تیل اور20.5ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوارحاصل کی جا رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
    ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوجی ڈی سی ایل نے اضافی پیداوارکا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، اس اضافی پیداوار سے او جی ڈی سی ایل کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اور ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقعہ ہوگی۔