Baaghi TV

Author: +9251

  • ایمان علی گانے کی وڈیو میں نظر آئیں گی

    ایمان علی گانے کی وڈیو میں نظر آئیں گی

    ایمان علی اور ابرار الحق 1999 میں ”سانوں تیرے نال پیار ہو گیا” میں ایک ساتھ نظر آئے تھے ، اس وڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ، ایمان علی کے ساتھ اس میں‌میکال ذوالفقار بھی دکھائی دئیے تھے. ایمان علی کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ ایک بار پھر وہ معروف گلوکار ابرار الحق کے گیت کی وڈیو میں نظر آئیں گی. تفصیلات کے مطابق گانا "رانو” کے لیے دونوں ایک بار دوبارہ اکٹھے ہونے والے ہیں، جس میں ایمان چندی گڑھ (بھارتی پنجاب) سے رانو کا کردار ادا کریں گی۔ اس گانے کی ہدایت کاری اسدممتاز کریں گے اور اس کی شوٹنگ ستمبر میں لاہور میں کی جائے گی۔

    کہا جا رہا ہے کہ” ایمان علی نے اس گانے کی وڈیو کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے”.ایمان علی ایک خوبصورت ماڈل و اداکارہ ہیں وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، دوسری طرف ابرار الحق آج کل سیاست سے کنارہ کشی کئے ہوئے ہیں لہذا وہ اب میوزک پر توجہ دے رہے ہیں. یاد رہے کہ ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف جوائن کی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل روتے ہوئے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • بیٹا پیدا ہونے کے بعد محسوس ہوا شادی کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا ماہرہ خان

    بیٹا پیدا ہونے کے بعد محسوس ہوا شادی کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا ماہرہ خان

    معروف اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے چھوٹی عمر میں شادی کر لی. ان کا سابق شوہر علی عسکری دونوں ایک ساتھ کام کرتے تھے ، دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ محبت ہو گئی اور انہوں نے شادی کر لی لیکن شادی کے بعد ان کی علیحدگی بہت جلد ہو گی. ماہرہ خان نے فریحہ ادریس کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی اور سابق شوہر کے حوالے سےکھل کر بات کی. ماہرہ خان نے کہا کہ میرا سابق شوہر علی بہت اچھا انسان تھا اور ہے آج بھی اپنے بیٹے کی وجہ سے کبھی کبھار رابطہ رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ علی عسکری اور مجھے ایک دوسرے سے شدید محبت ہوگئی تھی، ہم نے شادی کا فیصلہ کر لیا،

    شادی ہو گئی، ایک بیٹا بھی ہوگیا ، ”جب بیٹا ہوا تو محسوس ہوا کہ ہم ساتھ نہیں چل سکتے سو ہم نے طلاق کی صورت میں ایکدوسرے سے راستے الگ کر لیے”، علی اپنے مزاج کے انسان تھے میں اپنے مزاج کی خاتون تھی بس نہیں بن سکی دونوں کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمارا کیس ایسا تھا کہ دو بچوں نے شادی کر لی جیسے ہی بڑے ہوئے تو الگ ہوگئے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان کی معروف بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں. اس حوالے سے انہوں نے گفتگو نہیں کی.

    رنبیر کپور بہت تنگ کرتا ہے انوشکا شرما اور ایشوریا رائے کا شکوہ

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

  • ہراسگی شکایات کیلئے ایپلی کیشن لانچ کر دی گئی

    ہراسگی شکایات کیلئے ایپلی کیشن لانچ کر دی گئی

    وفاقی محتسب انسداد ہراسگی نے شکایات کیلئے ایپلی کیشن لانچ کر دی ہے، جس کے ذریعے کسی بھی علاقے سے شکایت درج کرائی جاسکے گی جبکہ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی فوزیہ وقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہراسگی کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے، جامعات میں ہراسگی کی شکایات آئی ہیں ، 2019 میں 56 فیصد طلبہ کو ہراسگی کا سامنا رہا، رپورٹ کے مطابق تعلیی اداروں میں 26فیصد طالبات ہراساں ہوئیں۔

    جبکہ فوزیہ وقار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہاولپور اور اقراء یونیورسٹیز سے شکایات آئی ہیں، بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں جو واقعہ ہوا افسوسناک ہے علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں 857 ہراسگی کے کیسز آئے باقی پراپرٹی کے کیسز تھے، خواتین کو ترقی کے مواقع نہ دینا اور تنخواہ کم دینا بھی ہراسگی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

    جبکہ ان کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کے کیسز ہمارے ادارے کی حدود میں نہیں آتے، گھریلو ملازم یا ملازمہ کے ساتھ ہراسگی ہوئی ہے تو وہ ہم کیس سن سکتے ہیں، مردوں کے ایک دوسرے کے ساتھ تفریق کرنے کے کیسز آتے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کے ذریعے بھی طلباء میں آگاہی دینا ہے۔

  • نادیہ جمیل حادثہ ڈرامہ بنانے والوں پر برس پڑیں

    نادیہ جمیل حادثہ ڈرامہ بنانے والوں پر برس پڑیں

    جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ حادثہ آج کل ہے کافی چرچا میں. اس ڈرامے کی کہانی مماثلت رکھتی ہے 2020 میں ہونے والے موٹر وے ریپ کیس سے، اس واقعہ کی متاثرہ نے ڈرامہ دیکھ کر دکھ کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد حادثہ ڈرامہ بنانے والوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے. معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے بھی لیا ہے آڑھے ہاتھوں حادثہ ڈرامہ بنانے والوں کو۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اس ڈرامے کو دیکھ کر مایوس اور دکھی ہوں، انہوں نے کہا کی فنکاروں کو بھی زمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ حقیقی زندگی پر مبنی کہانیوں کو احتیاط سے ہینڈل کربے کی ضرورت ہوتی ہے۔ایسی کہانی کی تصویر کشی تمام متاثرین کی ذہنی صحت پر براہ راست حملہ ہے، نادیہ نے صورت حال کی دل دہلا دینے والی نوعیت پر زور دیا.

    یاد رہے کہ ”حادثہ ڈرامہ دیکھ کر معروف اینکر فریحہ ادریس کو موٹر وے زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون نے فون کیا ”اور فون کرکے رو پڑیں کہ میرے ساتھ ہوئے حادثے کو ڈرامے کی شکل دی گئی ہے اس میں بہت سارے سینز اس واقعہ کے حوالے سے ہوبہو ہیں یہ سب دیکھ کر میرے زخم ہرے ہوگئے ہیں۔کاش میں مرجاتی اُس وقت جب یہ سب میرے ساتھ ہوا تھا۔

    رنبیر کپور بہت تنگ کرتا ہے انوشکا شرما اور ایشوریا رائے کا شکوہ

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

  • رنبیر کپور بہت تنگ کرتا ہے انوشکا شرما اور ایشوریا رائے کا شکوہ

    رنبیر کپور بہت تنگ کرتا ہے انوشکا شرما اور ایشوریا رائے کا شکوہ

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور جن کا دعوی ہے کہ ان کی انوشکا شرما کے ساتھ گہری دوستی ہے ، دونوں ایک دوسرے کو کئی برس سے جانتے ہیں ، انوشکا شرما ، ایشوریا رائے اور رنبیر کپور نے ایک ساتھ فلم ”اے دل ہے مشکل ” میں کام کیا. اسی دوران ان تینوں‌کا ایک انٹرویو ہوا. اس انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌کپل شرما نے انوشکا اور ایشوریا رائے سے سوال کیا کہ رنبیر کپور کن باتوں پر تنگ کرتا ہے؟‌اس پر انوشکا شرما نے کہا کہ رنبیر کپور بہت زیادہ سوال کرتا ہے اور کسی کے کمرے میں‌اگر جاتا ہے ، تو ہر دراز کھولتا ہے اور پوچھتا ہے یہ کیا چیز ہے ، اگر کوئی دوائی دیکھتا ہے تو پوچھتا ہے کس چیز کی دوائی کھا رہی ہو.

    ”ایشوریا رائے نے کہا کہ واقعتا بہت تنگ کرتا ہے”، بعض اوقات تو اتنا ایری ٹیٹ کر دیتا ہے کہ غصہ آنے لگتا ہے .اور شرارتیں اس قسم کی کرتا ہے خدا کی پناہ. انوشکا شرما اور ایشوریا رائے کی ان باتوں پر رنبیر کپور نے کہا کہ جب میری اچھی دوستی ہے تو میں کیوں نہ کروں، تنگ اپنے دوستوں کو. یاد رہے کہ رنبیر کپور ، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما نے اے دل ہے مشکل میں ایک ساتھ کام کیا تھا میں‌ پاکستانی ادااکر فواد خان نے بھی ایک اہم کردار نبھایا تھا.

    فریحہ ادریس ڈرامہ سیریل حادثہ بنانے اور اسکو دکھانے والے جیو ٹی وی پر برس …

    حادثہ ڈرامہ کسی کی ذاتی زندگی پر نہیں بنایا گیا حدیقہ کیانی کی وضاحت

    ہم خود فحاشی کے خلاف ہیں حکومت کا اقدام قابل تحسین ہے لیکن …. قیصر …

  • ایف آئی اے نے  حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے

    ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق پشاور میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے ایک کروڑ 41 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے.

    جبکہ ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت محمد قاسم اور محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے اور ترجمان نے مزید یہ بھی بتایا کہ ملزموں کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے کے ذیلی ادارے نیشنل رسپانس سینٹر فار سائبر کرائم کی جانب سے سائبر جرائم کے متعلق ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کوئی جرم جو کمپیوٹر یا کسی اور ڈیجیٹل ڈیوائس سے انٹرنیٹ کے ذریعے کیا گیا ہو وہ سائبر جرم سمجھا جاتا ہے اور ان سائبر جرائم کی ایک لمبی فہرست بھی دی گئی ہے جن کے تحت ہیکنگ یعنی کسی کے کمپیوٹر یا ڈیجیٹل ڈیوائس میں مالک کی مرضی کے بغیر داخل ہونا، ڈیوائس کو نقصان پہچانا، وہاں سے معلومات چوری کرنا، کسی ویب سائیٹ کو ہیک کرنا اور کریک کرکے اس کی شکل تبدیل کرنا یا پھر کسی کو آن لائن ہراساں کرنا، دھمکی دینا یا ان کی معلومات چوری کرنا سائبر جرائم میں آتا ہے۔

    علاوہ ازیں چائلڈ پورنوگرافی، کسی کو انعام نکلنے جیسے دھوکے بازی کی ای میل یا سپیم ای میل، یا ای میل کے ساتھ کوئی خطرناک وائرس بھیجنا، کسی فرد کی معلومات، پاس ورڈ چوری کرنا یا کسی فرد کی شناخت چوری کرکے استعمال کرنا بھی سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ کسی فرد کو آن لائین بدنام کرنا، مالی فراڈ سمیت کئی جرائم سائبر کرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ پاکستان میں ان جرائم پر کئی قوانین بھی موجود ہیں، جن میں بھاری جرمانے کے ساتھ سزائیں بھی رکھی گئی ہیں۔

  • میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے مومن ثاقب کے شو حد کر دی میں شرکت کی ، اس میں انہوں نے کہا کہ میری والدہ خوبصورتی کی دیوانی تھیں، وہ سکیچ بنایا کرتی تھیں کہ ان کو کیسا داماد چاہیے، وہ کہا کرتی تھیں کہ میں بھی بہت خوبصورت ہوں اور انکی بہت خواہش تھی کہ وہ میری شادی کریں اور میرے بچوں‌کے ساتھ کھیلیں. انہوں نے کہا کہ میری والدہ اگر آج حیات ہوتیں تو میری شادی کافی سال پہلے ہو چکی ہوتی اور اس وقت میرے بچے بھی ہوتے جو کہ اس انٹرویو میں میرے ساتھ بیٹھے ہوتے. انہوں نے کہا کہ میں اپنی شادی کے معاملے میں‌بہت زیادہ نہیں سوچتی .

    ”میرا یقین ہے کہ جب ہونی ہو گی ہوجائے گی”. نازش جہانگیر نے کہا کہ میری توجہ فی الوقت اپنے کام اور کیرئیر بنانے پر ہے. میں بھرپور کوشش کرتی ہوں کہ میں ایسا کام کروں جو شائقین کو پسند آئے. میں نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ کردار ہیروئین کا ہے یا ثانوی کردار ہے. میں بس یہ دیکھتی ہوں کہ جو کردار مجھے آفر کیا جا رہا ہے اس میں اداکاری کی کتنی گنجائش ہے. یاد رہے کہ نازش جہانگیر ڈراموں کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں اور ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں.

    فریحہ ادریس ڈرامہ سیریل حادثہ بنانے اور اسکو دکھانے والے جیو ٹی وی پر برس …

    حادثہ ڈرامہ کسی کی ذاتی زندگی پر نہیں بنایا گیا حدیقہ کیانی کی وضاحت

    ہم خود فحاشی کے خلاف ہیں حکومت کا اقدام قابل تحسین ہے لیکن …. قیصر …

  • ڈالر  322 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر 322 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    جبکہ مرکزی بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 303.05 روپے سے بڑھ کر 304.45 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے تاہم دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 322 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا اور امریکی کرنسی کے علاوہ یورو کی قیمت 330 روپے، ملائیشین رنگٹ 65 روپے اور سعودی ریال کی قیمت 81 روپے ریکارڈ کی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

    دوسری جانب عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 1938 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی دیکھے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں بڑے اضافے کے بعدمقامی سطح پر کراچی، لاہور، اسلام آباد ،پشاوراور کوئٹہ سمیت ملک کی چھوٹی بڑی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2900روپے کےاضافےسے2 لاکھ36 ہزار400 روپےپر پہنچ گئی جبکہ اسی طرح10گرام سونےکی قیمت 2486روپےاضافےسے 2 لاکھ 2ہزار675 روپے ہوگئی۔

  • جدہ؛ مملکت کے موسیقی کے ورثے کا جشن منایا جائے گا

    جدہ؛ مملکت کے موسیقی کے ورثے کا جشن منایا جائے گا

    جدہ ایک ایسے میلے کی میزبانی کرنے والا ہے جو سعودی عرب کے لیے اس نوعیت کا اولین میلہ ہے اور جس میں مملکت کے موسیقی کے ورثے کا جشن منایا جائے گا جبکہ وزارتِ ثقافت کے زیرِ اہتمام سعودی مملکت کا یہ نغماتی ایونٹ 28 اور 30 ستمبر کے درمیان جدہ سپرڈوم میں منعقد ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے پیر کو اطلاع دی کہ یہ میلہ دھنوں کی تاریخ اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ ان کے ثقافتی روابط کو نمایاں کرے گا جبکہ اس تقریب میں عمر کیدر، فوزی محسن، صالح الشہری، محمد شفیق، طارق عبدالحکیم، طلال باقر، اور ڈاکٹر عبدالرب ادریس کے نغمات سمیت سعودی عرب کے چند بااثر موسیقاروں کے کام کو نشان زد کیا جائے گا۔

    تاہم میلے کے شرکاء کو ملک کے نغماتی ماضی کے ذریعے ایک تعلیمی سفر پر لے جایا جائے گا۔ میلے کے مقام کے داخلی ہال کی دیواروں پر اہم موسیقاروں اور فنکاروں کی تصاویر آویزاں ہوں گی اور ایک نمائش میں وہ کلیدی کہانیاں، دھنیں اور تجربات پیش کیے جائیں گے جنہوں نے مملکت میں موسیقی کی صنعت کو تبدیل کر دیا۔

    علاوہ ازیں ایک سینڈ پیس ایونٹ شرکاء کو نمایاں دھنوں پر تبصرہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور پہلی رات سعودی گلوکار محمد عبدو کیدر کے بنائے ہوئے کئی گانے اور ادریس کی ایک دھن پیش کریں گے اور فیسٹیول کی دوسری رات عبدالمجید عبداللہ محسون اور الشہری کے گیت گاتے ہوئے نظر آئیں گے جبکہ آخری رات عبادی الجوہر باقر کی دھنیں پیش کریں گے، مغنیہ دالیہ مبارک حکیم کی موسیقی پیش کریں گی، اور طلال سلامہ شفیق کی دھنوں پر فن کا مظاہرہ کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
    ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    جبکہ یہ فیسٹیول ویژن 2030 کے بینر تلے منعقد کیے جانے والے کئی اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد سعودی افراد، خاندانوں اور کمیونٹیز کے طرزِ زندگی اور رہائش کو بہتر بنانا ہے۔

  • آئیسکو  نے ضروری مرمت کیلئے عارضی بجلی شیڈول جاری کردیا

    آئیسکو نے ضروری مرمت کیلئے عارضی بجلی شیڈول جاری کردیا

    اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سےآج مختلف علاقوں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے جبکہ آئیسکو ترجمان کی جانب سے بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک، چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

    علاوہ ازیں آئیسکو کے مطابق 30 اگست صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک صبح8بجے سے دن 12 بجے تک جبکہ صبح7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل، کامسیٹ، چٹھہ بختاور،پارک انکلیوژ،لہتراڑ،ترامڑی،آئی ایس آئی، رہاڑہ،پی ایچ اے،کری روڑ،سی ایم پاک زونگ، آئیسولیشن ہسپتال،انگوری،این سی پی،منگیال،شاہدرہ،شاہ پور،خیابان اقبال،پیر سوہاوہ،قائد اعظم یونیورسٹی،پنجاب ہائوس،بری امام،منڈالہ،اتھال،این آئی ایچ فیڈرز، صبح7بجے تا دن12بجے تک بجلی بند رہے گی۔

    اس کے علاوہ اسلام آبادسرکل،فراش ٹائون،کرپا فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،بجنیال،F-17/1،F-17/2،نوگزی فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل، مورگاہ،پارک ویو، پنڈی بورڑ،شاہ پور، اولڈ روات، نیو روات،سی ڈبلیو او،اے او ڈبلیو ایچ ایس،سپارکو،اسلام آباد فیڈ مل، جھٹہ ہتھیال، بسالی،پنڈ جاتلہ،لیب۔I&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کمیپ،نشان حیدر، رامافیڈرز، اٹک سرکل،گڑہی افغانہ،بولینوالفیڈرز،چکوال سرکل،دولتالہ فیڈر،جہلم سرکل، F-9چک دولت،کنتریلہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
    ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔