Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے: فضل الرحمان

    عمران خان مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے: فضل الرحمان

    پشاور:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، یہ مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، عمران خان کے معاشی ماہرین نے کہا تھا ڈالر 200 تک جائے گا، یہ ان ہی کی پالیسیوں کا تسلسل ہے، مشکل وقت میں سیاستدانوں اور اداروں کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، یہ مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے، کسی کا دماغ خراب ہے جو لانگ مارچ میں آئے گا؟ جو لانگ مارچ ہم نے کیے کسی کا باپ بھی ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سب سے بڑا چیلنج ہے ملک کو کیسے اٹھایا جائے؟ 4 سال کی خرابی چار دن میں پورا کرنے کی بات کی جا رہی ہے، ملک کو دوبارہ اٹھانا بہت بڑا چیلنج ہے، ہمیں عوامی سپورٹ چاہیے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا

  • اداروں کے خلاف تنقید ۔ایمان مزاری پر مقدمے کی درخواست

    اداروں کے خلاف تنقید ۔ایمان مزاری پر مقدمے کی درخواست

    کراچی :اداروں کے خلاف تنقید ۔ایمان مزاری پر مقدمے کی درخواست،اطلاعات کےمطابق سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کی گرفتاری پرسخت احتجاج اوراداروں کے خلافتنقید ،شہری نے مقدمے کی درخواست دے دی ،یہ درخواست کراچی میں دی گئی

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک رہایشی فرحان عباس نے پولیس اسٹیش میں درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا ہے ہے ایمان مزاری نے قومی اداروں کےخلاف سخت تنقید کی ہے اوربرابھلا کہا ہے، فرحان عباس نے تیموریہ پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرواتے ہوئے کہاہے کہ ایک جگہ سے گزررہے تھے کہ اس دوران اس نے ایک ٹی وی پرایمان مزاری کوملک کے مقتدر اداروں اور ان کے ذمہ دارون کے بارے میں سخت جملے کہے ہیں

     

     

    فرحان عباس نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ قومی اداروں اور ان کےذمہ داروں کے خلاف تنقید ان اداروں کی توہین اورشخصیات کی توہین ہے اس لیے ایمان مزاری کے خلاف کارروائی کرے قرار واقعی سزا دی جائے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اینکرعمران ریاض خان ارشد شریف، صابرشاکر اور سمیع ابراہیم پر مقدمات درج کرائےگئے۔

    ان مقدمات میں تعزیرات ِپاکستان کی دفعات 34، 131، 153 499اور 505شامل کی گئی ہیں، دونوں مقدمات میں شامل دفعات ملک مخالف مہم چلانے، اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی سمیت اس جیسے دیگرجرائم سے متعلق ہیں۔

    ۔ مندرجہ بالا دفعات کے تحت ارشد شریف اور صابر شاکر پر دادو، مٹیاری اور کوئٹہ میں بھی کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں،

  • عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں مخالفین کو دیوار سے لگایا: شہباز شریف

    عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں مخالفین کو دیوار سے لگایا: شہباز شریف

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی کے ایل آئی کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کو بحال کر دیا، عمران خان کے پتھر دل کی وجہ سے ہسپتال کے3 سال ضائع ہوگئے، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں مخالفین کو دیوار سے لگایا، قوم ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی کے ایل آئی غریب کےعلاج کیلئے بنایا گیا تھا، گزشتہ سالوں میں ہسپتال کو نقصان پہنچایا گیا، 50 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوگا، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کو بحال کر دیا گیا ہے، نرسنگ یونیورسٹی کو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، ورلڈ کلاس نرسنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیب الٹا ہوگیا، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکال سکے، عمران خان نے اقتدار میں اپنے مخالفین کو دیوار سے لگایا، ایک ماہ میں میرا پی کے ایل آئی کا تیسرا دورہ ہے، ہسپتال کی اربوں روپے کی جدید ترین مشینری بند پڑی رہی، عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، کسی کو ایک گھر اور نوکری نہیں ملی، عمران نیازی کو کردار کشی کے علاوہ فرصت نہیں تھی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان میں سستا آٹا اور چینی فراہم کی گئی، نئے پاکستان کی بات کرنیوالے نے عوام کو ایک سبسڈی نہیں دی، عمران نیازی کو قوم معاف نہیں کرے گی، عمران خان نے سماج کو برباد کر دیا ہے، عمران خان نے جو پرسوں بات کی وہ زبان پر نہیں لا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران نیازی دن رات نیب کے اوپر سوار رہتا تھا، عمران خان نے شہزاد اکبر کو ہدایات دیں کہ جیل میں مجھے زمین پر سلایا جائے، جمہوریت ہوگی اور ملک آگے چلے گا، 2018 میں میثاق معیشت کا کہا تھا جسے ٹھکرا دیا گیا، عمران خان معاشرے میں زہر گھول رہا ہے، پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عمران خان کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

  • جاوید آفریدی کا پی ایس ایل 8 کے حوالے سے بڑا اعلان

    جاوید آفریدی کا پی ایس ایل 8 کے حوالے سے بڑا اعلان

    لاہور:جاوید آفریدی کا پی ایس ایل 8 کے حوالے سے بڑا اعلان،اطلاعات کے مطابق نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کی کوشش میں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے عالمی ٹرائلز کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ زلمی اس موسم گرما میں برطانیہ، یورپ اور امریکہ میں تمام سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اوپن کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کرے گا اور وہ پی ایس ایل میں زلمی کا حصہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرائلز امریکا، انگلینڈ اور یورپ میں کیے جائیں گے اور شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑی پی ایس ایل 8 کے لیے زلمی کا حصہ ہوں گے۔

     

    جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی پاکستان کی مقبول فرنچائزز میں سے ایک ہے لیکن بیرونی ممالک میں بھی اس کا بہت بڑا سپورٹ بیس ہے۔

    یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں، آفریدی نے سری لنکا میں حالیہ بحران اور معاشی بحران کے درمیان سری لنکا کرکٹ ( ایس ایل سی ) کو اسپانسر شپ کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے لوگ کرکٹ کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا کہ ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال نے سری لنکن کرکٹ کے شائقین کو ضرور نقصان پہنچایا ہوگا۔

  • پرامن احتجاج سب کا حق،قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائیگی:رانا ثنا اللہ

    پرامن احتجاج سب کا حق،قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائیگی:رانا ثنا اللہ

    لاہور:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی تاریخ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔

     

    اس سے قبل بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کریں گے، اگر روکنے کا فیصلہ ہوا تو انہیں گھروں سے بھی نہیں نکلنے دیں گے، افراتفری کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں ہونگی، پھر قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

     

    انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر ہے، آج پاکستان کی بنیاد ایٹمی قوت ہے، اگر پاکستان اسلامی ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن ہمیں زیر کردیتا، 28 مئی کے جلسہ کی تیاری کے لئے آیا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گے، اگر حالات مناسب نہ ہوئے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے۔

     

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کسی کیساتھ اس وقت الیکشن کا الحاق نہیں ہوا، ہم الیکشن کی طرف جانا چاہتے تھے، ملک کا اسوقت بھٹہ بیٹھ چکا ہے، متحدہ اتحادی کا فیصلہ ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، قانون اپنا راستہ لے گا، شیریں مزاری نے زرعی اصلاحات والی اراضی جعل سازی سے اپنے نام کرالی، گرفتاری تفتیشی افسر کا معاملہ ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا گیا، کاش ہمارے لئے بھی کبھی دن کو 12 بجے عدالت لگے، لانگ مارچ کی کال پر اتحادی لیڈروں نے فیصلہ کرنا ہے ، اگر انکو روکنے کا فیصلہ ہوا تو انکو گرفتار بھی کریں گے، سائبر ایکٹ موجود ہے لیکن موثر نہیں، اس قانون کو مل بیٹھ کر تبدیل کرنا ہوگا، بہاولپور صوبہ بحالی کے حق میں ہیں۔

  • پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی گئی

    پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی گئی

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ سپیکر چودھری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رکن خلیل طاہر سندھو نے وفد کے ہمراہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائی

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ پرویز الہٰی کے اوچھے ہتکھنڈے اب نہیں چلیں گے، سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان میں استحکام نہ آئے، 2 ماہ سے پنجاب میں مکروہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ ملک کو کیوں چلنے نہیں دے رہے، یہ چاہتے تھے کہ پنجاب معاشی طور پر دیوالیہ ہوجائے، عوام کو سستے آٹے اور چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ پارلیمانی روایت رہی ہی پہلے بزنس ایڈوائزر ی کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے، نہیں ہوا یہ بد دیانتی ہے، پرویز الٰہی آئینی طور پر جواز کھو چکے ہیں، اسمبلی کے دروازے بند رکھے، آج ہم نے سپیکر پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ اب قانون اپنا راستہ لے گا، پنجاب دشمنی عیاں ہو گئی ہے، مکروہ دھندہ عروج پر ہے، ان کا پورا زور تھا کہ کسان کو اس کے خون پسنے کی کمائی نہ ملے اور دنگا فساد ہو، یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، یہ روڑے اٹکاتے رہے، ہم نے آٹے اور چینی کی قیمت کم کی، تم اپنی چالیں چلتے جاؤ اور میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرتے جاؤ، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

    رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب کابینہ بھی چند روز میں حلف اٹھائے گی، انشااللہ آئندہ چند روز میں گورنر پنجاب حلف اٹھائیں گے، توشہ خان کو بچانے کیلئے غیر آئینی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • پیوٹن کی حکمت عملی کامیاب رہی:روسی کرنسی کی قیمت میں ڈالر کےمقابلے میں ریکارڈ اضافہ

    پیوٹن کی حکمت عملی کامیاب رہی:روسی کرنسی کی قیمت میں ڈالر کےمقابلے میں ریکارڈ اضافہ

    ماسکو:روسی صدرامریکی سازشوں کے مقابلے میں ڈٹ کرکھڑے ہوگئے،اطلاعات ہیں کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی زبردست حکمت عملی سے روس کی کرنسی روبل کی قیمت میں یورو اور ڈالر کے مقابلے میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

    درحقیقت روبل کی قیمت میں یہ 5 سال کے دوران ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے اور ایسا یورپی کمپنیوں کی جانب سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے سے ہوا ہے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیرملکی کمپنیوں نے ادائیگیاں نہیں کیں تو معاہدے روک دیے جائیں گے۔

    20 مئی کو روبل کی قیمت میں یورو کے مقابلے میں 9 فیصد جبکہ ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوا ، جس کے بعد روسی کرنسی کو 2022 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔اب ایک یورو کی قیمت 61.10 روبل ہوگئی ہے اور یہ سطح جون 2015 میں دیکھی گئی تھی جبکہ ایک ڈالر 59.10 روبل کا ہوگیا ۔

    2022 کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور وہ بھی اس وقت جب روس کو مالیاتی بحران کا سامنا ہے ۔روس نے 19 مئی کو کہا تھا کہ اس کی گیس کمپنی گیس پروم کے 54 صارفین نے گیس پروم بینک میں اکاؤنٹس کھولے ہیں اور یورپین کمپنیوں کی جانب سے گیس سپلائی کے لیے ادائیگیوں کو بروقت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    روبل پر حکومتی کنٹرول، درآمدات میں کمی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے روبل کی قیمت میں یوکرین کے حملے بعد سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں جرمنی اور اٹلی نے اپنی کمپنیوں کو روسی گیس کی ادائیگی کے لیے روبل اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔جرمنی اور اٹلی نے برسلز سے مشاورت کے بعد اہم تجارتی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کی کمپنیوں کو روسی گیس کی ادائیگی کے لیے روبل اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    31 مارچ 2022 کو روبل میں ادائیگیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے روسی صدر نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ امریکا دوسروں کے خرچے پر اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے گا اور عالمی عدم استحکام سے منافع کمائےگا۔

    پیوٹن نے کہا کہ روس کے خلاف معاشی جنگ سالوں قبل شروع ہوگئی تھی، روس کے خلاف پابندیوں کا مقصد اس کی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے، مغربی پابندیاں پہلے سے تیارکی گئی تھیں اور اب مغرب پابندیوں کی نئی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کرےگا۔

    روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک روس پر معاشی پابندیوں کا اعلان کر چکے ہیں مگر روس سے گیس کی خریداری میں کوئی کمی نہیں۔گیس پروم کے 50 سے زیادہ بین الاقوامی خریداری میں سے متعدد پہلے ہی روبل اکاؤنٹس کھلو اچکے ہیں ۔

  • عمران خان نے25مئی کولانگ مارچ کا اعلان کردیا:   حقیقی آزادی کےلیےاہل وطن کوشامل ہونےکی دعوت

    عمران خان نے25مئی کولانگ مارچ کا اعلان کردیا: حقیقی آزادی کےلیےاہل وطن کوشامل ہونےکی دعوت

    اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہےاور کہا کہ ان چوروں سے جان چھڑائیں گے اورملک میں ایک حقیقی اورازاد حکومت لائیں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے اندر سے اورباہرسے ملکرسازشیوں نے جس طرح 22 کروڑ عوام کی منتخب حکومت کوامریکی خواہش پرگھربیجا اس سے بڑھ کر ملک وقوم کی توہین نہیں

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کہ آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پاکستان کیخلاف بیرونی سازش امریکا سے ہوئی، رجیم چینج کیلئے انہوں نے کرپٹ لوگوں کو اپنے ساتھ ملایا، گزشتہ 8 ماہ سے یہ سازش شروع ہوئی، امریکا نےملک کےکرپٹ ترین لوگوں کو ساتھ ملایا، اس سازش کا علم گزشتہ جون سے ہی تھا، کوشش کرتے رہے کہ یہ سازش کامیاب نہ ہو، بدقسمتی سے ہم اس سازش کو نہیں روک سکے، 7مارچ کو امریکی انڈر سیکریٹری نے ہمارے سفیر کو دھمکی دی، ڈونلڈ لو نے کہا اگر عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے تو پاکستان کیلئے مسئلے ہوں گے ، یہ سازش میرےخلاف نہیں پاکستان کے خلاف ہوئی تھی۔

    سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد پر تھا، ملک آگے بڑھ رہا تھا، 1960کی دہائی کے بعد پہلی بار ملک آگے بڑھ رہا تھا، ملک میں ریکارڈ فصلیں ہوئیں، کسانوں کو پیسہ ملا، آئی ٹی کی ایکسپورٹس پہلی دفعہ 75 فیصد تک بڑھیں، جب حکومت میں آئے تو پاکستان کا 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ تھا، ہم ملک کو مشکل حالات سے نکال رہے تھے کہ کورونا آگیا، ہم نے اپنے لوگوں اور معیشت کو کورونا سے بچایا، ہماری حکمت عملی کی دنیا مثال دیتی تھی۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب پتہ چلا ان کاتجربہ صرف کرپشن کیسز ختم کرنے میں ہے، مہنگائی کی صورتحال تشویشناک ہے، بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ پیسہ ملک میں بھیجا، ان کے پاس کوئی پلان یا روڈ میپ نہیں، اقتدار میں آنے والوں پر کیسز ہیں، مفرور باہر سے بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے، ایک بیرونی سازش سے ہمیں ہٹایا گیا، سازش میں یہاں کے میر صادق اور میر جعفر نے ساتھ دیا، کہا گیا کہ عمران خان کو ہٹا دیا تو معاف کردیا جائے گا، اقتدار میں آںے والوں پر کیسز ہیں، باہر سے سازش کرکے ہمارے ملک کی توہین کی گئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے 22 کروڑ عوام کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا، کہا گیا یہ وزیراعظم روس چلا گیا تھا، یہ ہمارا حکم نہیں مانتا تھا اسے نکالو، روس سے 30 فیصد کم قیمت پر تیل خریدنے کیلئے بات چیت کر رہے تھے، ہندوستان نے کل پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے، ہندوستان نے روس سے سستا تیل خریدا ہے، ہم بھی روس سے 30 فیصدکم قیمت پر تیل خریدنے کیلئے بات چیت کر رہے تھے، موجودہ حکومت کی جرات نہیں کہ روس سے سستا تیل یا گندم خرید سکے، میں ملک کی بہتری کیلئے کوشش کر رہا تھا یہ باہر سے پتلے لے کر آ گئے، چوروں کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، یہ قوم کی توہین ہے، ملک کا وزیراعظم ضمانت پر ہے، جن پر نیب کے کیسز ان چوروں کو لایاگیا۔

  • ‏ن لیگ کےمنحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ دےدیا

    ‏ن لیگ کےمنحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ دےدیا

    مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے ن لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جنہیں بعد ازاں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا جب کہ ان ارکان میں مولانا غیاث الدین بھی شامل تھے۔

    مسلم لیگ (ن) نے ان ارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا اور آج یہ ارکان پنجاب اسمبلی پہنچے تو دیگر لیگی ارکان اسمبلی نے ان کا گھیراؤ کیا اور ایوان میں داخل ہونے نہیں دیا۔واضح رہے کہ محمد فیصل خان نیازی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔

    ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ سپیکر چودھری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع کرا دی گئی ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ پرویز الہٰی کے اوچھے ہتکھنڈے اب نہیں چلیں گے، سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان میں استحکام نہ آئے، 2 ماہ سے پنجاب میں مکروہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ ملک کو کیوں چلنے نہیں دے رہے، یہ چاہتے تھے کہ پنجاب معاشی طور پر دیوالیہ ہوجائے، عوام کو سستے آٹے اور چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

  • ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ہے:جاوید میانداد

    ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ہے:جاوید میانداد

    کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

    نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے کھلاڑیوں کو خوف ہے کہ انہیں مالی تحفظ حاصل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں نے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے اور مالی تحفظ نہ ہونے کی وجہ سے ہی وہ ناجائز طریقے سے پیسے کمانے کی جانب راغب ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی اس حوالے سے اپنی آواز بلند کی ہے اور آج بھی بحالی کے حق میں ہوں کیونکہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو معاشی آسودگی فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

    جاوید میانداد کہتے ہیں ماضی میں بڑے بڑے کرکٹرز کے پاس بھی کوئی ذریعہ معاش نہیں ہوتا تھا جبکہ اس دور میں کرکٹ میں بھی اتنا پیسہ نہیں ملا کرتا تھا۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ میں عظیم کارنامے انجام دینے والے لٹل ماسٹر حنیف محمد کو بھی کچھ نہیں ملا، ان تمام صورت حال کے بعد ہی سابق ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار نے ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو متعارف کروایا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو کاؤنٹی کرکٹ جیسی حیثیت حاصل تھی جس سے کھلاڑی خود کو ذہنی طور پر محفوظ تصور کیا کرتے تھے لیکن آج سینکڑوں کرکٹرز روٹی تک کو ترس رہے ہیں۔