Baaghi TV

Author: +9251

  • اینکر عمران ریاض خان پر بھی مقدمہ درج

    اینکر عمران ریاض خان پر بھی مقدمہ درج

    لاہور:پاکستان کے سب سے زیادہ سننے والے اینکر عمران ریاض خان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے.اطلاعات کے اس دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض خان نفرت انگیز گفتگو کرتا ہے.

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ یہ مقدمہ سندھ کے علاقہ ٹھٹھہ کے تھانے میں ہوا ہے ، اس حوالے سے کہا جارہا ہےکہ عمران ریاض خان پرالزام ہے کہ وہ اداروں کے خلاف کھُل کربات کرتے ہیں ،

     

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے 2اینکر پرسنز پر مقدمے درج کرلئے گئے ۔ مقدمہ تھانہ بی سیکشن پر شہری کی فریاد پر درج کروایا گیا، مقدمہ ملکی دفاعی ادارے کیخلاف ہرزہ سرائی اور نفرت پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ریاستی اداروں کیخلاف گفتگو کرنے کے تحت درج کیا گیا،

    طیب نامی نوجوان نے گزشتہ روز مقدمہ درج کروادیا ہے، اینکر پرسن پر یوٹیوب پر ریاستی اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنے کا الزام ہے، مقدمہ 131,153,505 پی پی سی کی دفعات کے تحت درج کروایا گیا۔فریادی کے مطابق ہوٹل پر دوستوں کیساتھ یوٹیوب چینل پر پروگرام دیکھا، پولیس کی غلطی ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر میں نام اشرف شریف درج کردیا۔ دوسرے اینکر صابر شاکر پر بھی میرپور خاص میں مہران پولیس اسٹیشن مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    دفاعی اداروں کے خلاف بیان دینے پر صابر شاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ محمود حسن نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دفعہ 153، 505 اور 131 شامل کی گئی۔ علاوہ ازیں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدرعابد عباسی،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے دونوں اینکر پرسنز کیخلاف سندھ میں ایف آئی آرز کے اندراج کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

  • ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈے سیریز،قومی اسکواڈ کےاعلان بہت جلد متوقع

    ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈے سیریز،قومی اسکواڈ کےاعلان بہت جلد متوقع

    لاہور : ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے چند روز قبل 23 مئی کو ٹیم کا اعلان اوریکم جون سے کیمپ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان اور کوچ سے حتمی مشاورت مکمل کرنا ہے جس کے بعد ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے جبکہ بعض سینئر کھلاڑی آرام کے حق میں نہیں ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابراعظم بھی زیادہ کھلاڑیوں کو آرام دینے کے حق میں نہیں ہے جبکہ وکٹ کیپر و بیٹر محمد حارث اور فاسٹ بولر زمان خان کا نام بھی زیر غور ہے، محمد نواز کی بھی واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 8, 10 اور 12 جون کو شیڈولڈ ہیں۔

    پاکستانی اسپیشل اولمپکس ٹیم2023 میں جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں حصہ لینے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔اسی سلسلے میں اسپیشل اولمپکس ٹیم نے کراچی میں واقع جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں جرمن قونصلیٹ کی جانب سے نائٹ مارکیٹ سجائی گئی۔اس مارکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسپیشل اولمپکس ٹیم کو عطیہ کیا جائے گا اور عطیہ کی یہ رقم کھلاڑیوں کی ویلفیئر کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    مختلف اسٹالز پر آرٹس اینڈ کرافٹس ڈسپلے کیے گئے، ٹرک آرٹ اور سندھی دستکاری بھی توجہ کا مرکز بنی رہی، کھانے پینے کے اسٹالز میں وزیٹرز نے خاص دلچسپی دکھائی۔اس موقع پر اسپیشل کھلاڑی بھی پرجوش اور پر مسرت نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ وہ جون2023 میں جرمنی میں ہونے والے مقابلوں کے لیے خوب پریکٹس کررہے ہیں اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر:تعلیمی نصاب میں من پسند سیاسی نظریات شامل کرنے کا مودی کا منصوبہ

    سری نگر:تعلیمی نصاب میں من پسند سیاسی نظریات شامل کرنے کا مودی کا منصوبہ،اطلاعات کے مطابق بھارتی مقبوضہ کشمیر میں حکمراں جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بھارتی جدوجہد آزادی میں جموں و کشمیر کے جن افراد نے کردار ادا کیا تھا ان کی قربانیوں کو جلد ہی کشمیر کے تعلیمی نصاب میں شامل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے تعلیمی نصاب میں تبدیلیوں کے حوالے سے بھارتی دانشوروں اور محققین پر ایک لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا ہے۔

     

    جموں کی مرکزی یونیورسٹی کے زیراہتمام آزاد ہندوستان اور جموں و کشمیر کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے اپنے وڈیو خطاب میں منوج سنہا نے کہا کہ یہ پروگرام ایک سنہری موقع ہے کہ بھارت کی آزادی میں کردار ادا کرنے والے جموں و کشمیر کے ہیروز کی جدوجہد اور قربانیوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے۔

     

     

    مقبوضہ کشمیر کے ایک ریٹائرڈ پروفیسر کے مطابق جموں و کشمیر میں اگست 2019ء کے بعد سے نئی فلم، میڈیا اور صنعتی پالیسیوں کے بعد اب بندوق کے زور پر تاریخ کو مسخ کرکے تعلیمی نظام کو برباد کیا جا رہا ہے۔ ایسا روس میں اسٹالن اور جرمنی میں ایڈولف ہٹلر جیسے حکمرانوں نے کیا تھا لیکن تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی۔

     

    تعلیمی نصاب میں ممکنہ تبدیلیوں سے قبل جموں و کشمیر میں متعدد سرکاری اسکولوں، ڈگری کالجوں اور اہم شاہراہوں کے نام بھی تبدیل کر دیے گئے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گورنمنٹ ڈگری کالج کا نام اب امتیاز میموریل کر دیا گیا ہے۔

    حال ہی میں بھارت میں دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کی تاریخ اور سیاست کی درسی کتب میں شامل نامور شاعر فیض احمد فیض سے منسوب عنوانات، شاعری اور مغلیہ دور سے وابستہ مضامین کو مرکزی تعلیمی نظام، سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے نصاب سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے علاوہ غیر وابستہ تحریک، افریقا اور ایشیا میں اسلامی سلطنت کا عروج، صنعتی انقلاب اور سرد جنگ جیسے کئی اہم موضوعات بھی غائب کر دیے گئے ہیں۔

  • ایف بی آر نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی

    ایف بی آر نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی

    اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے رکھتے ہوئے 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2711 ارب روپے، سیلزٹیکس کی مد میں3295 ارب روپےکی وصولی جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 406 ارب روپے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے تقریبا 700 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور لائی گئی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال دفاع پر 1586 ارب روپے، سود ادائیگیوں کی مد میں3523 ارب روپے، اخراجات کا تخیمنہ 12ہزار 994 ارب روپے، آمدن کا تخمینہ 10 ہزار 272 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 843 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    ادھراطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون بروز جمعہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جون کو ہی وفاقی بجٹ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔

    سیکرٹری خزانہ نے سیکرٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کیا جائے۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی

    لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی کر دیا گیا۔پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا، تمام دروازوں پر اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ نون لیگ کے اراکین کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت دیدی گئی جو سپیکر پرویز الہی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسمبلی احاطے میں داخل ہوئے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی اراکین نے اسمبلی کے دروازے پر دھرنا دے دیا، سابق صوبائی وزیر فیاض چوہان، رانا شہباز، ندیم عباس بارا اور دیگر ارکان نے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج شروع کیا۔

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک میں شامل ہیں، ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کو اسمبلی کی لسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب اسمبلی میں غیر متعلقہ افراد موجود ہیں۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں صورتحال کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

  • کراچی جلسے کی کامیابی مولانا فضل الرحمن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے : نور سلیم

    کراچی جلسے کی کامیابی مولانا فضل الرحمن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے : نور سلیم

    کراچی : جمعیت علماء اسلام ضلع سینٹرل کراچی کے ترجمان نورسلیم نے کہاہے کہ کراچی میں جے یوآئی کے حالیہ پاور شو نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ چار سالوں میں نہ صرف جمہوری قوتوں کو اکٹھاکیا بلکہ ملک پر مسلط شدہ عمران نیازی اور ان کے ٹولے کو اقتدار سے باہر پھینک دیا، ضلعی ترجمان نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو اور کراچی کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔

  • ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے : علی حیدر زیدی

    ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے : علی حیدر زیدی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ شیریں مزاری کی ظالمانہ گرفتاری اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلا گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ جذبے میں شدت آئے گی ۔

  • سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ ختم کر دیا گیا

    سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ ختم کر دیا گیا

    کولمبو:سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ ختم کر دیا گیا،اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی حکومت نے ملک میں غیر معمولی معاشی بحران اور امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ایمرجنسی ختم کر دی ہے۔معاشی بحران کا سامنا کرنے والے سری لنکا کے شہریوں کو آج کے روز بڑا ریلیف دیا گیا۔

    سری لنکا کی حکومت نے ہفتے کے روز ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی ہٹا لی ہے۔ ملک میں غیرمعمولی معاشی بحران اور حکومتی مظاہروں کے پیش نظر دو ہفتے قبل ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی.سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے ایک ماہ میں دوسری بار 6 مئی کو آدھی رات کو ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ یہ فیصلہ ملک میں امن و امان کی بہتری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    سری لنکا میں حکومت نواز اور حکومت مخالف مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں 9 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ سری لنکا 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے غیر معمولی اقتصادی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

    ملک میں مہنگائی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ زندگی کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہو رہی ہیں۔ لوگوں کو ادویات، تیل جیسی ضروری اشیاء کے لیے گھر گھر بھٹکنا پڑتا ہے۔

    سری لنکا میں جاری اقتصادی اور سیاسی بحران کے درمیان بڑے سیاستداں رانل وکرم سنگھے ملک کے نئے وزیر اعظم بن گئے ہیں ۔صدر کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ 73 سالہ رانل نے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

    خیال رہے کہ بدھ کو قوم کے نام ایک خطاب میں صدر گوٹابایا راج پکشے نے اعلان کیا تھا کہ اس ہفتہ ملک کو نیا وزیر اعظم مل جائے گا اور ان کی کابینہ کی بھی تشکیل ہوجائے گی۔

  • سینیئرصحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت منظور

    سینیئرصحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت منظور

    اسلام آباد:صحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت منظور،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد‎ ‎ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر ‎صحافی ارشد‎ ‎شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 روز تک پولیس کو صحافی کی گرفتاری سے روک دیا۔

    قبل ازیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی ارشد شریف کی درخواست آج رات ساڑھے گیارہ بجے سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔چیف جسٹس نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی تھی کہ وہ ارشد شریف کی حاضری میں معاونت کریں۔

    صحافی ارشد شریف کے خلاف حیدر آباد میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ طیب حسین نامی نوجوان نے گزشتہ روزمقدمہ درج کرایا ہے۔

    دوسری جانب کراچی: اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی صابر شاکر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ صابر شاکر پر میرپور خاص میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔صابر شاکر پر مہران پولیس اسٹیشن میرپور خاص میں مقدمہ درج ہوا۔ اداروں کے خلاف بیان دینے پر صابر شاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقدمہ محمود حسن نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دفعہ 153، 505 اور 131 شامل کی گئی۔

  • میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کیخلاف ہوں:بلاول بھٹوکا امریکی خبر ایجنسی کوانٹرویو

    میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کیخلاف ہوں:بلاول بھٹوکا امریکی خبر ایجنسی کوانٹرویو

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات مثبت، نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا رہی جبکہ میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کے خلاف ہوں۔

    دورہ چین پر روانگی سے قبل امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھاکہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کو ہرسطح پرامریکا سے روابط جاری رکھنا چاہیے اور امریکا و پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھاکہ وقت آگیا ہےکہ آگےبڑھ کروسیع تر،گہرے اورزیادہ بامعنی تعلقات بنائیں، افغانستان کے انسانی بحران اورتباہ حال معیشت سے فوری طورپر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ افغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں، پاکستان اورعالمی برادری کیلئے تباہی ہوگی، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے ہی خواتین کے حقوق لیے جا سکتے ہیں، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے دہشتگردی کیخلاف کامیابی کے امکان زیادہ ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کا مخالف ہوں، ہمیں یقین ہے کہ دنیا پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے کافی بڑی ہے۔

    بلاول کا کہنا تھاکہ والدہ بینظیربھٹو، نانا ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کی اہم شخصیت ہیں، انکے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، امید کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے