Baaghi TV

Author: +9251

  • امپورٹرز کو درپیش مشکلات کا جائزہ لے رہے ہیں،وفاقی ٹیکس محتسب

    امپورٹرز کو درپیش مشکلات کا جائزہ لے رہے ہیں،وفاقی ٹیکس محتسب

    وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ ادارہ لوگوں کی خدمت کے لیے سرگرم عمل اور مسائل جلد سے جلد حل کررہا ہے۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایف ٹی او کی سنٹرل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق ، ایف ٹی او ایڈوائزر احمد علی جوندہ اور سرفراز وڑائچ نے بھی اس موقع پر اظہارِ خیال کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی آمدنی پر سے ٹیکس کٹوتی ختم کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے غیر متعلقہ نوٹس دیئے جانے والے 100سے زائد افراد کو ٹیئر 1سے نکلوایااور ایف بی آر کو ایسے نوٹس جاری کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شکایات رجسٹر کرانے کا آسان اور تیز حل متعارف کر رہے ہیںاور ٹیکس پیئرز کے مسائل کے فوری حل کے لئے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ایکسکلوژن سرٹیفیکیٹ کے اجراءکا اختیار کمشنر کو دے دیا ہے۔لگژری اشیاءکی درآمد پر حالیہ پابندی کے حوالے سے ایف ٹی او نے کہا کہ امپورٹرز کو درپیش مشکلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا بنیادی مقصد کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے 11دفاتر سرگرمِ عمل ہیں۔ انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر رحمن عزیز چن بطور کورڈینیٹر کمیٹی کے امور میں انتہائی اہم کردار کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق نے کہا کہ تاجر برادری کا ایف ٹی او آفس پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز سیکٹر کے حوالے سے لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے دی گئی تجاویز پر توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹرن اوور ٹیکس کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ نائب صدر نے مزید کہا کہ شکایت کنندگان جس جگہ رہتے ہیں ان کے لئے وہیں سے زوم پر شکایات رجسٹر کروانا ایک اچھا قدم ثابت ہوگا۔

  • شیری مزاری کی گرفتاری،عمران خان کا رد عمل سامنے آ گیا

    شیری مزاری کی گرفتاری،عمران خان کا رد عمل سامنے آ گیا

    لاہور:سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے شیری مزاری کی گرفتاری کے بعد احتجاج کا اعلان کر دیا۔

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیریں مزاری کو اس فسطائی حکومت نے گھر کے باہر سے اغوا کر لیا۔ وہ مضبوط اور نڈر خاتون ہیں، اگر امپوٹڈ حکومت سمجھتی ہے وہ اسے اس فسطائیت سے مجبور کر سکتی ہے، تو انہوں نے غلط اندازہ لگایا ہے۔

     

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک مکمل طور پر پُرامن ہے لیکن یہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔ معیشت کو یکدم گرا دینا کافی نہیں تھا، اب یہ انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ آج ہم احتجاج کریں گے اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔ٹویٹر پر انہوں نے شیری مزاری کو رہا کرنے کا ٹیگ بھی استعمال کیا۔

     

    سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔پارٹی رہنما اسد عمر نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر ایک پیغام بھی جاری کیا۔

     

     

    شیرین مزاری کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے پر پارٹی کے کارکنان تمام پاکستان میں آج شام احتجاج کریں گے.

     

     

     

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری پر درج کیے گئے مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔یہ مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور کی شکایت پر درج کیا۔

    دستاویز کے مطابق شیریں مزاری پر زمین پر ناجائز قبضے کا الزام ہے، ان کے خلاف 11 مارچ 2022 کو شکایت نمبر 1272 درج کی گئی تھی جب کہ اسٹنٹ کمشنر راجن پور کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی گئی۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ 8 اپریل کو اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی رپورٹ تیار کی، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے رولز مجریہ 2014 کے تحت کرمنل مقدمہ درج کیا۔

    ادھر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے گرفتاریوں کا فیصلہ کرلیا اور ملک میں حالات خراب کرنے جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رہنما شیری مزاری کی گرفتاری پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراخیال ہےانہوں نے گرفتاریوں کافیصلہ کرلیا، یہ اس سلسلےکی پہلی کڑی ہے، حکومت ملک میں حالات خراب کرنےجارہی ہے۔

    شیخ رشید نے شیری مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری صاف ستھری سیاستدان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نےساری زندگی اصولوں پرمقابلےکیے ہیں، ایسی گرفتاریاں ہوتی ہیں توبالکل تیارہیں، اب فیصلہ لانگ مارچ کی طرف بڑھ رہاہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا انھوں نے اپنے پولیس افسر اسلام آباد میں لگا دیے ہیں، یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ، شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پران کی بیٹی ایمان مزاری نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایمان مزاری نے کہا کہ مجھے صرف یہ بتایا گیا کہ گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ مرد پولیس اہلکار میری والدہ کومارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔

    یاد رہے کہ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا۔یہ خبریں گردش کررہی ہی ہیں‌ کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کے خلاف ڈی جی خان میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا جس پر انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے تھانہ کوہسار کی حدود میں گرفتار کیا۔

     

     

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

     

    اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کے طور پر لیا جائے گا اور اس گرفتاری سے شیریں مزاری کو نقصان نہیں بلکہ سیاسی طور پر بہت فائدہ ہو گا۔

  • شہباز شریف ،گورنر کی ایڈوائس پر نظرثانی کریں،صدر عارف علوی کاجواب

    شہباز شریف ،گورنر کی ایڈوائس پر نظرثانی کریں،صدر عارف علوی کاجواب

    صدر مملکت نے وزیر اعظم گورنر پنجاب کی تقرری بارے اپنی ایڈوئس پر نظر ثانی کرنے کا جواب لکھ دیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر کے عہدے پر فائز ہیں ، نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں ، آئین کے آرٹیکل 101 (2) کے تحت "گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا،موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں.

    صدر مملکت نے کہا کہ گورنر پنجاب کے خط اور رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اراکین ِپنجاب اسمبلی کی وفاداریاں بدلی گئی ،پنجاب میں غیر قانونی طریقے سے اکثریت حاصل کرکے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی گئی ، غیر قانونی اقدامات سے پنجاب میں گورننس کے سنگین مسائل پیدا ہوئے ، صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 17 مئی کے فیصلے سے گورنر کے اصولی موقف کی توثیق ہوئی .

    صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 20 مئی کے فیصلے سے بھی گورنر پنجاب کا موقف مزید مستحکم ہوا،الیکشن کمیشن نے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کے انحراف ، وفاداریاں بدلنے کی تصدیق کی ،الیکشن کمیشن نے وفاداریاں بدلنے کو "ووٹر اور پارٹی کی پالیسی کو دھوکہ دینے کی بدترین شکل” کہا .

    صدر مملکت ڈاکٹر عرف علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق منحرف ہونے والے 25 ایم پی اے پنجاب اسمبلی کے رکن نہیں رہے ،وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے مطابق نئے گورنر پنجاب کی تقرری کی ایڈوائس پر نظر ثانی کریں.

  • یاسین ملک کا کیس عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا،مریم اورنگزیب

    یاسین ملک کا کیس عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یاسین ملک کے کیس کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا، ،بھارت نے پرامن حریت لیڈر یاسین ملک پر جھوٹے مقدمات بنائے ، دہشت گردی کے جعلی مقدمات بنا کر بھارت نے یاسین ملک پر 19 مئی کو فرد جرم عائد کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 25 مئی کو سزا سنائی جائے گی

    کشمیری رہنما مشعال ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے جعلی مقدمات بنا کر بھارت نے یاسین ملک پر 19 مئی کو فرد جرم عائد کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 25 مئی کو سزا سنائی جائے گی، بھارت بھارت یاسین ملک کو سزائے موت یا عمر قید سزا سنانا چاہتا ہے.

    یاسین ملک پر آج تک کسی بھی منفی سرگرمی کا الزام نہیں لگا،حریت رہنما یاسین ملک نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لئے وقف کی،مشعال ملک ستمبر 2014ء میں یاسین ملک سے ملیں، اس وقت ان کی بیٹی کی عمر دو سال تھی،یاسین ملک کی کشمیر کاز کے لئے لازوال قربانیاں ہیں، تہار جیل سے ان کی جاری ہونے والی ویڈیو میں وہ ایک ہی بات بول رہے ہیں کہ انہیں بولنے کی اجازت دی جائے،

    وفاقی وزیر اطلاعات نی کہا کہ بھارت کو خوف نہیں تو وہ ایک شخص کے بولنے سے کیوں گھبرا رہا ہے،بھارت یاسین ملک کے فری ٹرائل سے کیوں گھبرا رہا ہے؟، بھارت کھلم کھلا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،وزیراعظم نے یاسین ملک کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کی ہدایت کی پے ،یاسین ملک کے خلاف بھارت میں منظم مہم چلائی جا رہی ہے.

    انہوں نے کہا کہ بھارت مذہبی کارڈ کے ذریعے کشمیریوں کے اندر تقسیم پیدا کرنے کی ناکام اور بھونڈی کوشش کر رہا ہے، کشمیری عوام بھارتی غنڈہ گردی اور بربریت کے خلاف نہ کبھی غلام بنے ہیں اور نہ بنیں گے،بھارت نے سید علی گیلانی کا جنازہ پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی تھی،بھارت کو سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے بھی خوف تھا، آج ان کی قبر پر بھی پہرا ہے،ہندوستان چاہتا ہی نہیں کہ کشمیر میں پرامن آزادی ہو،

    وفاقی وزیر اطلاعات نے مذئد کہا کہ آزادی کی آواز بلند کرنے والے یاسین ملک کو فری ٹرائل دینے سے روکا جا رہا ہے،عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کی کھلم کھلا عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، وزیراعظم نے وزارت قانون اور وزارت انسانی حقوق کو ہدایت جاری کی ہے کہ یاسین ملک کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے، مقبوضہ کشمیر کے شہداء مقبول بٹ، افضل گیلانی اور سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کی،

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آسیہ اندرابی، عمر فاروق بھی جیل میں ہیں، انہیں بھی ٹرانسپرینٹ ٹرائل تک رسائی نہیں دی جا رہی،اشرف صحرائی کو جیل میں زہر دے کر مارا گیا، مقبوضہ کشمیر میں میڈیا بلیک آئوٹ ہے، وہاں کسی کی آواز باہر نہیں آنے دی جا رہی، وفاقی ،جو حریت رہنما جیل میں ہیں ان کی آواز بھی باہر نہیں آنے دی جا رہی، مودی حریت رہنمائوں سے شدید خوف میں مبتلا ہیں، اسی وجہ سے وہ بھارت میں فاشزم پر مبنی کارروائیاں کر رہے ہیں،عالمی برادری کو بھارت کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے،مشعال ملک کی یاسین ملک سے بات نہیں کروائی جا رہی، ان کی بیٹی دو سال کی تھی تو والد سے ملی تھی، یاسین ملک کے ساتھ انسانی حقوق کے پروٹوکولز کے خلاف سلوک روا رکھا جا رہا ہے، عالمی برادری کو اس پر جواب دینا ہوگا،یاسین ملک کو اپنا کیس لڑنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی، یاسین ملک کو فری ٹرائل تک رسائی نہیں، نہ ان کی آواز باہر پہنچائی جا رہی ہے، بھارت جتنی مرضی کوشش کرلے، کشمیری عوام کے جذبے اور آزادی تحریک کو دبا نہیں سکتا.

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم اس سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، مودی نے 5 اگست 2018ء کو غیر قانونی قانون منظور کیا، ہم نے ہر سطح پر اس کی مذمت کی،کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فیصلہ چاہتے ہیں ،یاسین ملک کے کیس کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا،

  • لوڈشیڈنگ جاری،شارٹ فال کم ہو کر 6 ہزار 85 میگاواٹ رہ گیا

    لوڈشیڈنگ جاری،شارٹ فال کم ہو کر 6 ہزار 85 میگاواٹ رہ گیا

    بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 580 میگا واٹ سے کم ہو کر 6 ہزار 85 میگاواٹ رہ گیا ہے تاہم لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک میں بجلی بحران تاحال ختم نہ ہوسکا، اور متعدد علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، جب کہ گزتہ روز ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 580 میگاواٹ تھا جو اب کم ہوکر 6 ہزار 85 میگا رہ گیا ہ
    ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 315 میگاواٹ ہے، جب کہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 400 میگاواٹ ہے،گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ شارٹ فال کے باعث ملک میں آٹھ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے اور متعدد علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    پاورڈویژن ذرائع کے مطابق پانی سے 5 ہزار 662 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار198 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 615 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 487 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 170 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2 ہزار 283 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

  • مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے.قمرالزمان کائرہ

    مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے.قمرالزمان کائرہ

    اسلام آباد: مسئلہ کشمیر پر وزارت خارجہ کے حکام نے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کو بریفننگ دی،بریفننگ میں وزارت امور کشمیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

    مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ‏مسئلہ کشمیر پر لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے گا، مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کیا جائے گا.

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری عوام کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی، ‏بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجھد کو کچل نہیں سکتی.

    اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام کی بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات پر بھی بریفننگ دی گئی،اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نئی قابل مزمت حدبندیوں اور یاسین ملک کے مقدمے پر بھی غور کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی سیاحت، پانی کے معاملات، اور دیگر اہم اشوز پر بھی غور کیا گیا

    قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ‏سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے.

  • اتحادیوں کو کوئی سرپرائز نہیں دیں گے، رانا ثناء اللہ

    اتحادیوں کو کوئی سرپرائز نہیں دیں گے، رانا ثناء اللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملکی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مریم نواز سے متعلق جس قسم کی گھٹیا اور نازیبا گفتگو کی اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کا اپنا تجربہ خراب رہا ہے، میرے خیال میں تو عمران خان جیسا گندا کردار تو لاکھوں میں کیا ملین میں بھی تلاش کرنے سے شاید ہی ملے۔

    فوری الیکشن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ تمام اتحادیوں کا فیصلہ ہے کہ آئینی مدت پوری کریں گے، ہم اپنے اتحادیوں کو کوئی سرپرائز نہیں دیں گے اور جو بھی فیصلہ ہو گا باہمی مشاورت سے ہو گا۔

    ‘پیٹرول کی قیمت پر ڈکٹیشن نہیں لے سکتے، آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرنے چاہئیں’
    پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی ہوگی: پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا
    انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں آئی ایم ایف کا جو کردار ہے وہ بہت اہم ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہم نے نہیں کیا لیکن اگر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو پھر ملک کی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن یہ بھی نہیں چاہتی کہ تیل کی قیمت بڑھا کو غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا جائے، اگر شہباز شریف کو کام کرنے دیا جائے اور تمام اداروں کی جانب سے سپورٹ ملے تو ہمیں یقین ہے کہ ملک کو ان مشکل حالات سے نکال سکتے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی چاہتے ہیں کہ مہنگائی کا طوفان لوگوں پر نہ توڑا جائے، اتحادی حکومت کے حوالے سے ساری مشاورت کو نواز شریف کی حمایت حاصل ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا لیکن اگر ہمیں کام کرنے سے روکا جائے گا، ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے جائیں گے اور پرفارمنس پر شکوک کا اظہار کیا جائے گا تو پھر بڑی سیدھی بات ہے کہ جو ذمہ دار ہیں وہ بھگتیں، ہم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عوام سے رجوع کریں گے۔

  • تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

    تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

    پشاور: خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔صوبے کے پہاڑی علاقوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں ہوں گی۔

     

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی تھی جس میں وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی پرائمری کلاسز کی بندش کی توثیق کی گئی۔

     

    حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کا دورانیہ بھی کم کر دیا گیا ہے، چھٹی جماعت سے آگے کی کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 11بجے تک ہوگی۔وفاق کےتعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے۔

     

    اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کےسبب نئی پالیسی جاری کردی ، جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے 5 ویں جماعت تک کو چھٹیاں دیدی گئیں۔پالیسی کے مطابق 5 ویں اور 8 ویں کے بورڈ امتحانات کا وقت صبح 8 سے 11 بجے تک کردیا گیا۔

  • ماریوپول میں سترہ سو یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے:روسی دعویٰ

    ماریوپول میں سترہ سو یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے:روسی دعویٰ

    ماسکو:روس نے دعوٰی کیا ہے کہ اس کے زیرکنٹرول شہر ماریوپول میں ایک ہفتے کے دوران سترہ سو سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے جبکہ دوسری جانب امریکا کیف میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے جارہا ہے۔غیر ملکی خب رساں ادارے کے مطابق یوکرین نے ماریوپول میں اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹنے کا حکم دیا تھا۔

    روس نواز علیحدگی پسندوں کے سربراہ ڈینس پشلین نے بدھ کو مقامی نیوز ایجنسی ڈی این اے کو بتایا کہ یوکرین کے ٹاپ کمانڈر جنہوں نے اسٹیل فیکٹری کے اندر سے زبردست مزاحمت کی وہ ابھی تک اس کے اندر ہی ہیں۔

    یوکرین کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ منگل کو 250 سے زائد فوجیوں نے ہتھیار ڈالے تاہم یہ نہیں بتایا کہ ابھی مزید کتنے فوجی اندر ہیں۔روس نے بدھ کو بتایا کہ مزید 694 فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، جس کے بعد کُل تعداد 959 ہوگئی ہے۔

    ماریوپول کے میئر بوئیچونکوف کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی، ریڈ کراس اور اقوام متحدہ مذاکرات میں شامل تھے، تاہم انہوں نے مزید کوئی معلومات نہیں دیں۔

    یاد رہے، ماریوپول اب تک کا سب سے بڑا شہر ہے جس پر روس نے قبضہ کیا ہے اور 24 فروری سے شروع ہونیوالی جنگ کے بعد اسی شہر پر قبضے کی وجہ سے صدر پیوٹن نے جزوی فتح کا دعوٰی کیا تھا۔

    امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ روس کے ناجائز حملے کے جواب میں یوکرین کے عوام اپنی سرزمین کا دفاع کررہے ہیں اور اس کی بدولت ہی ایک بار پھر ہماری ایمبیسی فعال ہورہی ہے۔

  • ”عمران خان کو شدید خطرہ ہے، کچھ ہوا تو حکومت پر مقدمہ کریں گے“:اسد عمر

    ”عمران خان کو شدید خطرہ ہے، کچھ ہوا تو حکومت پر مقدمہ کریں گے“:اسد عمر

    اسلام آباد:”عمران خان کو شدید خطرہ ہے، کچھ ہوا تو حکومت پر مقدمہ کریں گے“اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے، اگر کچھ ہوا تو حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو فون کر کے میں نے کہا کہ جان کو خطرہ ہے، بلٹ پروف شیشہ لگالیں، عمران خان کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی فون کیا، حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت کا فون آیا تھا کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے، عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق تھریٹ لیٹر بھی مل چکا ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ ایک گاڑی دے دیتے ہیں باقی سکیورٹی آپ خود کریں، عمران خان کو کہا کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ استعمال کریں، عمران خان نے فیصلہ کیا کہ بلٹ پروف شیشہ لگانے کی ضرورت نہیں، عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے، کچھ ہوا تو حکومت پر مقدمہ درج کرائیں گے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو سکیورٹی نہیں دی جا رہی، دوسری طرف ایک سزا یافتہ مجرم کو حکومت سکیورٹی دے رہی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کل عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی تھی، ہماری تیاری مکمل ہے، عمران خان شروع سے کہہ رہے ہیں کہ 20 سے 30 مئی کے درمیان مارچ ہوگا، عمران خان نے کو رکمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، پرسوں تک مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا، عمران خان کو بتایا ہفتے تک مارچ کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہو جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہ بھی کہا تھا کہ 48 گھنٹے میں مارچ نکال سکتے ہیں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے پھر بات چیت ہو سکتی ہے، سیاستدانوں کو آپس میں بات چیت کرنی چاہیے، شہباز شریف بھی سمجھ گئے ہوں گے کہ ضمیروں کی منڈی کیساتھ ملک نہیں چل سکتا، اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس وزیراعظم نے ہی صدر کو دینی ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ شہباز شریف کیسے وزیراعظم بن گئے اس سوال کا جواب ان کے پاس بھی نہیں، پیٹرول کی قیمت کا فیصلہ کرنے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانا چاہتے ہیں، دوسری طرف کہتے ہیں فوج کو سیاست میں نہیں آنا چاہیے، پیٹرول کی قیمت طے کرنے کیلئے انہیں باوردی لوگ چاہییں، جو حکومت پیٹرول کی قیمت طے نہیں کر پا رہی کیا وہ الیکشن کراسکتی ہے۔