Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 17 جولائی کو ہوگی، اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں، تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کیلئے پبلک نوٹس 28 مئی کو جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 30 مئی سے 3 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 6 جون سے 8 جون تک کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 9 جون سے 11 جون تک فائل کی جائیں گی، اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر 13 جون سے 15 جون تک فیصلہ کیا جائے گا، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 17 جون کی جاری کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 20 جون کو جاری کیے جائیں گے، بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 20 جولائی کو کیا جائے گا۔

    ادھر یاد رہے کہ آج الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا گیا۔معاملے پر محفوظ فیصلہ چیف الیکشن کمیشنر سکند سلطان راجہ کی جانب سے سنایا گیا۔

    جن 25 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا گیا ان کے نام ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان اور زوار حسین وڑائچ شامل ہیں۔ دیگر ڈی سیٹ ہونے والے اراکین میں محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔ ان منحرف ارکان نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کیلئے ووٹ دیا تھا۔

    ڈی سیٹ اراکین کے حلقے

    راجہ صغیر، پی پی 7 راولپنڈی

    ملک غلام رسول سانگھا، پی پی 83 خوشاب

    سعید اکبر نوانی، پی پی 90 بھکر

    محمد اجمل چیمہ، پی پی 97 فیصل آباد

    عبد العلیم خان، پی پی 158 لاہور

    نذیر چوہان، پی پی 167 لاہور

    امین ذوالقرنین، پی پی 170 لاہور

    ملک نعمان لنگڑیال، پی پی 202 ساہیوال

    سلمان نعیم، پی پی 217 ملتان

    زوار حسین وڑائچ، پی پی 224 لودھراں

    نذیر احمد خان، پی پی 228 لودھراں

    فدا حسین، پی پی 237 بہاولنگر

    زہرا بتول، پی پی 272 مظفر گڑھ

    لالہ طاہر، پی پی 282 لیہ

    اسد کھوکھر، پی پی 168 لاہور

    محمد سبطین رضا، پی پی 273 مظفر گڑھ

    محسن عطا خان کھوسہ، پی پی 288 ڈی جی خان

    میاں خالد محمود، پی پی 140 شیخوپورہ

    مہر محمد اسلم، پی پی 127 جھنگ

    فیصل حیات جبوانہ، پی پی 125 جھنگ

    عائشہ نواز، ڈبلیو 322 مخصوص نشست

    ساجدہ یوسف ڈبلیو 327 مخصوص نشست

    عظمیٰ کاردار ڈبلیو 311 مخصوص نشست

    ہارون عمران گل، این ایم 364 اقلیتی نشست

    اعجاز مسیح، این ایم 365 اقلیتی نشست

     

  • عمران خان کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا،پرویزالہی

    عمران خان کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا،پرویزالہی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں بعدازاں الیکشن کمیشن کو مبارک باد کہ انہوں نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں۔آج کے فیصلے سے بہت خوشی ہوئی ہے.حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ میں اول روز سے کہہ رہا ہوں کہ یہ الیکشن ہی غلط تھا اور یہ حلف بھی غلط تھا اور اب یہ ثابت ہوگیا، آئندہ کا لائحہ عمل یہ ہے کہ اب انہیں اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا امیدوار ہوں، حلف لینے کے بعد اگر عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ منحرف ارکان اسمبلی اپنی سوسائٹی اور گھروں میں عبرت کا نشان بن چکے ان کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں، جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز نے بہت پیسہ پھینکا لیکن پیسہ ان کے کوئی کام نہیں آیا۔

    حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ بننے پر انہوں نے کہا کہ جس کام کی بنیاد ہی غلط ہو جو ریت پر گھر بنایا گیا ہو ان کا یہی حال ہوتا ہے اس میں یہ خود ہی دفن ہوجاتے ہیں اور ان کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔

  • روس کا یوکرین میں جدید ترین لیزر ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان

    روس کا یوکرین میں جدید ترین لیزر ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان

    ماسکو: روس نے یوکرین میں جدید ترین لیزر ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ یوری بوری سوف نے ٹی وی پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس یوکرین میں زادیرا سسٹم کا استعمال کرنے جا رہا ہے۔

    جدید ترین لیزر ہتھیاروں پر مشتمل زادیرا لیزر سسٹم 5 کلو میٹر کے فاصلے پر اپنے اہداف کو تباہ کرنے، ڈیڑھ ہزار کلومیٹر کی رینج میں نگرانی کرنے والے تمام سیٹلائٹس کو جام کرنے، مختلف قسم کے ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے اور مہنگے ترین میزائلوں کو چلنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    یوری بوری سوف نے انٹرویو میں کہا کہ زادیرا سسٹم یوکرین کی سرحدوں پر قائم روسی فوجی اڈوں کے لیے ارسال کیا جا رہا ہے اور ان ہتھیاروں کی فرسٹ جنریشن کا استعمال جلد شروع کر دیا جائے گا۔

    ادھر روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب صدر دمیتری میدودوف نے کہا ہے کہ روس تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔انھوں نے ساروف نامی ایٹمی مرکز کے دورے کے موقع پر کہا ہمارے جدید ترین، قابل اعتماد اور مؤثر ہتھیاروں کے ذخیرے تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کا خواب دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دمیتری میدودوف نے نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سلسلہ بھرپور ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

    ادھر روسی فوجیوں کی یوکرین کے شہر لوہانسک میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صوبے لوہانسک میں باغیوں کی مدد سے روسی فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور وہ دو دیگر شہروں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    لوہانسک کے گورنر نے بتایا کہ روسی فوج کی پیش قدمی میں یوکرین کے 13 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جس کے بعد روسی افواج لیسیچانسک اور سیورودونتسک میں داخل ہوگئیں۔

    ادھر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی فوج نے دونباس ریجن کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ دونباس خطہ دونیسٹک اور بیسن نامی شہروں سے مل کر بنا ہے۔یوکرین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ روسی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی جنگ کے دوران 225 سے زائد بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔

    دریں اثناء امریکی صدر نے یوکرین کو 40 ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کی منظوری دیدی جب کہ یوکرین کو حال ہی میں ورلڈ بینک کی جانب سے 530 ملین ڈالر کی امداد موصول ہوئی ہے۔

  • پنجاب کی وزارت اعلی،حکومت اور اپوزیشن کے نمبر برابر،فیصلہ کن ووٹ دوست مزاری کا ہو گا

    پنجاب کی وزارت اعلی،حکومت اور اپوزیشن کے نمبر برابر،فیصلہ کن ووٹ دوست مزاری کا ہو گا

    سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے بعد پنجاب میں سیاسی و آئینی ہلچل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور پنجاب میں ایک مرتبہ پھر نمبر گیم اہمیت اختیار کر گئی ،وزیر اعلی کے دوبارہ انتخاب کی صورت میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگی۔

    پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے.وزیر اعلی کے دوبارہ انتخاب کی صورت میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نمبر کیم میں حکومت اور اپوزیشن کا پلڑا برابر ہونے کا امکان ہے.تحریک انصاف کے 25 ارکان کے ڈی سیٹ ہونے سے گولڈن فگر 186 کسی کے پاس نہ ہو گا۔25 ارکان کی نااہلی کے بعد پنجاب کا ایوان 346 ارکان پر رہ گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ایوان میں عددی اکثریت 173 ہو گئی ہے اور 173 ووٹ لینے والا ہی وزیراعلی پنجاب ہوگا۔موجوسہ صورتحال میں مسلم لیگ ن کے 165 ارکان،پیپلزپارٹی کے 7 ، آزاد ارکان 4 اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن حکومتی اتحاد میں شامل ہے جس کے بعد حکومتی اتحاد کےاراکان کی تعداد 177 ہے.

    پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی اسپیکر کو نکال کر ارکان کی تعداد 157 جبکہ مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ہیں .تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کے نااہل ہونے سے اسپیشل نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 نئے ارکان ایم پی اے بن جائیں گے جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے کل ارکان کی تعداد 172 ہو جائے گی

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری اور چوہدری نثار نے وزیر اعلی کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس چئیر کیا اور چوہدری نثار ایوان میں ہی نہیں آئے تھے۔ موجودہ صورتحا ل رہنے پر بھی حکومتی اتحاد کو نئے انتخاب میں 5 ووٹ کی برتری ہوگی ۔تاہم اگر مسلم لیگ ن کے 4 منحرف ارکان حمزہ کو ووٹ نہیں ڈالتے تو صورتحال دلچسپ ہوگی ،حکومت اور اپوزیشن 172 ارکان برابر ہوجائیں گے۔نمبر کیم میں حکومت اور اپوزیشن کا پلڑا برابر ہو جائے گا.ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کا کردار اہم ہوگیا۔وزیراعلی کے انتخاب میں سردار دوست محمد مزاری فیصلہ کن اہمت ااختیار کر گئے ۔ ڈپٹی اسپیکر کا ووٹ فیصلہ کن ہوگا.

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے اور اگر ایسا ہوا تو حمزہ شہباز ایک بار پھر وزیراعلی منتخب ہوجائیں گے۔

  • چولستان میں سسکتی انسانیت مدد کی طلبگار ہے:حافظ سعد رضوی

    چولستان میں سسکتی انسانیت مدد کی طلبگار ہے:حافظ سعد رضوی

    لاہور: امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے چولستان کی صورت حال پرپریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چولستان میں سسکتی انسانیت مدد کی طلبگار ہے،سعد رضوی نے کہا ہے کہ چولستان پانی کی بوند بوند کو ترس گیا،

    امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نےکہا ہے کہ چولستان میں سسکتی انسانیت دھرتی پر بسنے والے انسانوں سے مدد کی طلبگار ہے،حکومت کسی بڑے سانحے کا انتظار کررہی ہے بروقت درست اقدامات نہ کر کے چولستانیوں پر ظلم کیا جارہا ہے،انسانی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں،

    امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہےکہ مویشیوں کی ہلاکتوں کی میڈیا پرنشاندہی پر بھی انتظامیہ نہ جاگی،چولستان کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت پی ٹی آئی، (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی سب ہیں، حکومت نے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی بجائے روایاتی طرز عمل اپناتے ہوئے محض کمیٹیوں کی تشکیل پر ہی اکتفا کیا،

    امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نےکہا ہے کہ چولستان میں خشک سالی کوئی ناگہانی آفت نہیں بلکہ سو فیصد حکومت کی بدانتظامی و نااہلی ہے،حکومت کا یہی حال رہا تو خدشہ ہے کہ حکمران لاہور، کراچی، فیصل آباد کو بھی چولستان بنادیں گے، ٹی ایل پی شعبہ سوشل ویلفیئر کی ریلیف سرگرمیاں قابل ستائش ہیں جنہوں نے فوری ریلیف آپریشن شروع کیا,

  • ’زندگی میں پہلی مرتبہ شیر دیکھا:خلیل الرحمٰن قمر

    ’زندگی میں پہلی مرتبہ شیر دیکھا:خلیل الرحمٰن قمر

    کراچی: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن کی پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات پر تبصرہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ٹی وی انٹریو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں خلیل الرحمٰن عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان نے ان سے پی ٹی آئی کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پوچھا۔

    خلیل الرحمٰن قمر نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ’میں اس ملاقات کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتا۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی شیر نہیں دیکھا لیکن جب میں عمران خان سے ملا تو پہلی بار شیر دیکھا‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان چلا گیا ہے یہ ان کی غلط فہمی ہے وہ ان کا واپس آنے کا دوسرا طریقہ ہے ، مجھے امید ہے کہ عمران خان اس بار اور بھی مضبوط ہوکر واپس آئیں گے‘۔

    خلیل الرحمن نے شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بھکاری وں کا دیس نہیں ہے اسے بھکاری بنایا گیا ہے، ڈرامہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ 35 سال انہوں نے اپنا مال بنانے اور ہمیں بھکاری بنانے میں صرف کیا ہے ‘۔

    واضح رہے کہ ’میرے پاس تم ہو‘ جیسےکامیاب ترین ڈرامے کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے چند دن قبل سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر فلم اسٹار شان کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔

  • منحرف اراکین اسمبلی کےمتعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ:پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل آگیا

    منحرف اراکین اسمبلی کےمتعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ:پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل آگیا

    لاہور:منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے ہونے والے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنماوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل آرہا ہے ، اس سلسلے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تاریخی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ ‏الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد غیر آئینی وزیر اعلیٰ دفتر پر غیر قانونی قبضہ جاری نہیں رکھ سکے گا۔

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد غیر آئینی وزیراعلی دفتر پرغیر قانونی قبضہ جاری نہیں رکھ سکے گا،منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے یہ ایک مثالی تاریخی فیصلہ ہے

    حالانکہ وہ الیکشن ہی جعلی تھا لیکن پھر بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئیندہےانہوں نے کہا کہ منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا یہ ایک مثالی تاریخی فیصلہ ہے حالانکہ وہ الیکشن ہی جعلی تھا لیکن پھر بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان نے لوٹوں کے خلاف جہاد شروع کیا تھا، لوٹوں کا جو حشر ہوا قوم دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوٹے ادھر سے ادھر جاکر سیاسی نظام کو تباہ کرتے ہیں۔

    دوسری جانب بابراعوان نے کہا ہے کہ اس وقت جو معاشی صورتحال ہے الیکشن ہونے چاہئیں، پنجاب میں پہلی بارایسا ہوا کہ پولیس بلا کر الیکشن کرایا گیا، انہیں فوری استعفیٰ دیکر الیکشن میں آنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ بڑے پیمانے پر لانگ مارچ کی تیاریاں کررہے ہیں، پاکستان کے عوام کے اجتماعی شعور نے امپورٹڈ نظام کو رد کیا۔

    ٔپاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے حمزہ نے غیرقانونی احکامات جاری کیے ہیں اور جتنے اخراجات کیے ہیں وہ بھی واپس ہونے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج چھانگا مانگا کی منڈیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے، پنجاب میں حکومت تو فارغ ہو گئی ہے، اب وفاقی حکومت بھی ختم ہونی چاہیے، اب تو آپ کے گھر سے بھی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں الیکشن کروائے جائیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، قوم نے جس طرح ضمیروں کی بولی لگتے دیکھی، آج اس گھناؤنی سیاست کا باب بند ہوا۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کی امپورٹڈ حکومت ختم ہو چکی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے منحرف ارکان کے متعلق فیصلے پر بات کی ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نام نہاد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کوئی شرم کریں کہ آج پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میشن کے آج ہونے والے فیصلے کے بعد انہیں چاہیئے کہ یہ فوری طور پر استعفیٰ دیں ۔

    اس موقع پر اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، قوم نے جس طرح ضمیروں کی بولی لگتے دیکھی، آج اس گھناؤنی سیاست کا باب بند ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پیسہ لگاتے ہیں، حکومت میں آتے ہیں اور مزید پیسہ کماتے ہیں، ہمیشہ اس قسم کی سیاست کیخلاف آواز عمران خان نے اٹھائی۔

    اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پچیس لوٹوں کے ایم پی اے نہ ہونے کا فیصلہ سنایا، ان سیاستدانوں نے جنہوں نے کروڑوں روپے لگائے ان لوٹوں کو خریدنے میں وہ اب صرف واش روم کیلئے رہ گئے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کا فیصلہ سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

    پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا۔

  • خوراک کی شدید قلت کے باعث ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم کی دنیا سے اپیل

    خوراک کی شدید قلت کے باعث ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم کی دنیا سے اپیل

    کولمبو: شدید مالی اور معاشی بحران کے شکار سری لنکا کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے جس سے قحط سالی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے خبردار کیا ہے کہ مالی بحران اور ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، ہم بھوک سے مرنے والے ہیں۔

    رانیل وکرماسنگھے نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا نے دنیا میں خوراک کی کمی کی پیش گوئی کی ہےجس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں سری لنکا اور افغانستان کو شامل کیا ہے۔

     

    نو منتخب وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے اپنی حکومت کی زرعی پالیسی سے متعلق بتایا کہ آئندہ موسم کے لیے کافی کھاد خریدیں گے تاکہ خوراک کی کمی کو دور کیا جا سکے۔

     

    خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے گزشتہ برس تمام کیمیائی کھادوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ سے ملک میں اجناس کی پیدوار غیرمعمولی طور پر کم ہوگئی تھی۔

     

    اجناس کی پیداوار میں غیر معمولی کمی کو دیکھتے ہوئے اُس وقت کی حکومت نے یہ پابندی ختم کر دی تھی تاہم ایک تو یہ فیصلہ دیر سے ہوا اور دوسرے کھادوں کی درآمدات میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا تھا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ کل ایف آئی اے کی عدالت پیش ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ کل ایف آئی اے کی عدالت پیش ہوں گے

    وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی تی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت میں شوگر ملز کاروبار کے ذریعے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے لاہور کی ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل امجد پرویز نے وزیراعظم شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونے کی تجویز دی تھی۔ وکیل امجد پرویز کے مطابق عدالت نے فرد جرم کے لیے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو طلب کر رکھا ہے، شہباز شریف گزشتہ 3 پیشیوں سے حاضری استثنیٰ کی درخواست جمع کروا رہے تھے، تاہم وہ کل ذاتی حیثیت سے عدالت کے سامنے پیش ہوں گے

    واضح رہے کہ لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے 16 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے متعدد بار ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم ہر بار فرد جرم عائد نہ ہوسکی.

    رواں ماہ 14 مئی کو بھی اسپیشل سینٹرل عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے خلاف شوگر ملز کاروبار کے ذریعے 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی، جس میں حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ ان کے والد پیش نہ ہوئے اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف میڈیکل چیک اپ کے لیے بیرون ملک ہیں، انہیں کمر درد کا مسئلہ ہے۔

  • گرفتاریوں پر پنجا ب  اسمبلی کے ملازمین کا حتجاج،ریلی بھی نکالی

    گرفتاریوں پر پنجا ب اسمبلی کے ملازمین کا حتجاج،ریلی بھی نکالی

    پنجا ب اسمبلی کے آفیسروں اور ملازمین کی گرفتاریوں کے خلاف ملازمین نے پنجا ب پولیس کے خلاف اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اورپنجا ب اسمبلی کی پرانی بلڈنگ سے نئی بلڈنگ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی.

    سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی۔ سیکرٹری کوارڈینیشن عنائت اللہ لک۔ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز بھی مظاہرے میں شریک ہوئے ،ملازمین نے پولیس کے خلاف احتجاجی نعرے بازی کی ،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور اسمبلی ملازمین کے خلاف درج جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں ،اسمبلی ملازمین کو گرفتار کرنا اورجھوٹے مقدمات بنانا قابل مذمت ہے.

    مطاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے اسمبلی کے متعددآفیسرز سمیت کئی ملازمین کو مقدمات درج کرکے گرفتارکیا اورکچھ آفیسرز کو تین ایم پی اے کے تحت نظر بند کیاگیا÷
    ملازمین ضمانت کے بعد رہا ہوئے اوررہائی پاتے ہی پنجاب اسمبلی میں احتجاگ کیا.

    احتجاج سے قبل سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے اسمبلی ملازمین سے ملاقات کی،ملاقات میں سیکرٹری کوارڈینشن عنائت اللہ لک اور اسمبلی کے دیگر آفیسرز بھی شریک پوئے. سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ دنوں جو واقعات ہوئے انکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،پارلیمنٹ سپریم ہے،سولہ اپریل کو پولیس نے ایوان میں داخل ہوکر اس کا تقدس پامال کیا.پولیس نے نہ صرف ارکان اسمبلئ بلکہ اسمبلی سٹاف کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،خواتین ایم پی ایز پر جس طرح پولیس نے تشدد کیا وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
    پولیس نے ایوان میں داخل ہوکر جو بدنما داغ لگایا۔ ذمہ داران کو سزا دیکر اس کو صاف کریں گے۔ مجھ سمیت اسمبلی کے کئی آفیسرز اور ملازمین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے گرفتاریاں کی گئیں،اسمبلی ملازمین کی فیملیز کو گھروں پر چھاپے مار کر ہراساں کیا جارہا ہے ، ملازمین نے مشکل کے اس وقت میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا ،اسمبلی ملازمین مشکل کے اس وقت میں ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔

    سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر نے میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کیا انکے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی تاہم قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔اسمبلی مئں جو کام ہوگا میرٹ پر ہوگا رولز کے مطابق ہوگا۔ سیکرٹری کوارڈینیشن عنایت اللہ لک نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار پولیس ایوان میں داخل ہوئیی ،پولیس نے پارلیمانی تقدس کو پامال کیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے جرات مندانہ کردار ادا کیا۔