Baaghi TV

Author: +9251

  • چینی اور گھی بھی سستا کریں گے،حمزہ شہباز

    چینی اور گھی بھی سستا کریں گے،حمزہ شہباز

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے بھر میں سستے آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں جبکہ چینی اور گھی کی قیمتیں بھی کم کرنے کا عندیا دے دیا ہے.

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہر قصبے اور چھوٹے بڑے شہر میں 490 روپے میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے،پنجاب بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے سستا کر دیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ فلور ملوں کو سرکاری گندم کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے۔ فلور ملوں سے مارکیٹ تک سستے آٹے کی سپلائی چین کیلئے فول پروف میکانزم وضع کیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے جلد حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ اقدام اللہ کی مخلوق کی مشکلات کم کرنے کی حقیر کاوش ہے۔ چینی اور گھی کی قیمتیں کم کرکے خلق خدا کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریں گے۔
    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبہ بھر میں آٹے کی سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس میں سردار اویس احمد خان لغاری، چوہدری محمد اقبال،بلال یاسین، مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر خوراک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی.

  • قیامت خیز گرمی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر

    قیامت خیز گرمی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر

    قیامت خیز گرمی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی، محکمہ موسمیات نےگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں گرمی کی لہر کم ہوجائے گی، مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج رات پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو کر 24 مئی تک موجود رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ جائےگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں، بارش اورتیز ہواؤں سے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوجائےگا، رات کےاوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد اور جھنگ میں آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست،شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہو گیا

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست،شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہو گیا

    سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی، جبکہ بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہو گیا ہے

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کےلیے نیپرا کو درخواست دی ہے جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 5 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہےکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست دی ہے جس پر سماعت 31 مئی کو ہوگی۔

    ذرائع کا کہناہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 59 ارب 45 کروڑ روپے اضافی بوجھ منتقل ہوسکتا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

    دوسری جانب ملک میں بجلی کی پیداوار 19 ہزار 420 میگا واٹ رہ گئی جب کہ طلب 26 ہزار میگا واٹ سے زائد ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ایندھن کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوارمزید کم ہو گئی ہے اور بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار 420 میگاواٹ رہ گئی ہے اور بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، اس وقت میں ملک کے مختلف علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نجی پاور پلانٹس کو کوئلے اور ایل این جی کی پوری مقدار نہیں مل رہی، ایندھن کی کمی سے کوئلے اور ایل این جی والے پلانٹس بند ہونے سے پیداوار میں کمی آئی، حکومت نے ایل این جی کے سودے کر لئے ہیں اور رسد کیلئے ڈالروں میں ادائیگی ضروری ہے، لیکن ادائیگی نہ ہونے سے ایندھن کی فراہمی نہیں ہو رہی۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 84 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار 156 میگاواٹ ہے، ہوا سے 700ہزار میگاواٹ سولر سے بجلی کی پیداوار 112 میگاواٹ ہے، بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 166 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 274 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 916 میگاواٹ ہے، بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے ۔

  • کراچی سینٹرل جیل کے قیدیوں میں الخدمت کی جانب سے ہائی جین کٹس تقسیم کر دی گئیں

    کراچی سینٹرل جیل کے قیدیوں میں الخدمت کی جانب سے ہائی جین کٹس تقسیم کر دی گئیں

    کراچی : کراچی سینٹرل جیل کے قیدیوں میں الخدمت کی جانب سے ہائی جین کٹس تقسیم کر دی گئیں،جبکہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر قیدی کو مصنوعی ٹانگ بھی لگا دی گئی ہے ۔ قیدی کو مصنوعی ٹانگ سینٹرل جیل میں لگا ئی گئی ۔جد ٹیکنالوجی سے تیار ٹانگ انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے لگائی گئی ہے۔
    الخدمت کی جانب سے قیدی کو ٹانگ ڈاکٹرفصیح اور ڈاکٹر وسیم لگائی۔ اس موقع پر الخدمت کے سینئر منیجر منظر عالم موجود تھے، بعد ازاں الخدمت کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں قیدیوں میں ہا ئی جین کٹس تقسیم کی گئیں، ہائی جین کٹس میں تولیہ ،صابن ،شیمپو ،ناخن کٹر،ٹوتھ پیسٹ ،پاؤڈر و دیگر اشیا شامل تھیں۔
    سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو ،ڈی ایس پی مقصود میمن نے قیدیوں میں ہائی جین کٹس تقسیم کیں۔

    اس موقع پر محمد حسن سہتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت کی جانب سے قیدیوں میں ہائی جین کٹس تقسیم کرنا خوش آئند ہے۔ الخدمت جیلوں کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کے لیے مثالی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا جیل میں قیدیوں کا خیال رکھا جاتا ہے، تاہم قیدیو ں کو بھی اس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ انہوں نے الخدمت کی جانب سے قیدی کو مصنوعی ٹانگ لگانے پر بھی اظہار تشکر کیا۔
    دریں اثنا ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ الخدمت معاشرے کے کمزور افراد کے ساتھ قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔ جیل میں الخدمت کا کمپیو ٹر اینڈ لینگویج سینٹر بھی کام کر رہا ہے اور وہاں کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کر کے قیدی ہنر سے آراستہ ہو رہے ہیں، جو ان کے بہتر مستقبل میں معاون ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت قیدیوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہے اورہائی جین کٹس کی تقسیم کا مقصد بھی یہی ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ اچھی صحت ان کیلئے ضروری ہے ۔

  • صبا قمر ، مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

    صبا قمر ، مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے آن سکرین مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    صبا قمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بڑی سکرین پر اب کسی بھی سیاسی شخصیت کی زندگی پر مبنی فلم بھی دکھائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بڑی سکرین پر کسی بھی سیاسی شخصیت کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ مریم نواز شریف کا کردار ادا کرنا چاہیں گی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ یہ کردار اچھا ادا کرسکتی ہیں۔

  • کراچی میں چھینے گئے موبائل دوبارہ فروخت کئے جانے کا انکشاف

    کراچی میں چھینے گئے موبائل دوبارہ فروخت کئے جانے کا انکشاف

    کراچی : کراچی میں چھینے گئے موبائل دوبارہ فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سافٹ ویئر ایکسپرٹ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
    پولیس کے مطابق ملزم سے آئی ایم ای آئی بدلنے والے سافٹ ویئر اور دو لیپ ٹاپ برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی، مارچ میں تمام ڈسٹرکٹس سے 2 ہزار 416 موبائل فون چھینے گئے جبکہ اپریل میں یہ تعداد 2 ہزار 118 رہی۔

    پولیس کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ مارچ میں 206 جبکہ اپریل میں 183 کاریں چوری ہوئیں، مارچ میں 408 اور اپریل میں 346 موٹر سائیکلیں چھینی گئی۔مجموعی طور پر مارچ میں 7 ہزار 316 شہریوں سے چھینا جھپٹی ہوئی جبکہ اپریل میں لٹنے والے شہریوں کی تعداد 6 ہزار 628 رہی۔ مارچ کی نسبت اپریل میں 700 کم وارداتیں ہوئیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

  • پاکستان کےملکی حالات کس طرف جا رہے ہیں؟ کیاحکومت بچ پائےگی؟مبشرلقمان نےسب بتادیا

    پاکستان کےملکی حالات کس طرف جا رہے ہیں؟ کیاحکومت بچ پائےگی؟مبشرلقمان نےسب بتادیا

    پاکستان کے ملکی حالات کس طرف جا رہے ہیں؟کیا حکومت بچ پائے گی؟اس حوالے سے بہت سے سوالات کے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے جوابات دیئے ہیں جو کہ قابل غور بھی ہیں‌، نجی ٹی وی پی این این میں کھرا سچ پروگرام میں پاکستان کی سیاسی ، معاشی اورامن اومان کی صورت حال کے حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہرحال اس وقت مشکل ترین دور سے گزررہا ہے

    پاکستان کی تازہ صورت حال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ حکومت کچھ اور چاہتی ہے اورعمران خان کچھ اور چاہتے ہیں ، حکومت جلد انتخابات نہیں چاہتی جبکہ عمران خان نئے انتخابات پربضد ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی جو معاشی صورت حال ہے وہ بہت ہی خستہ حال ہے شاید یہی وجہ ہے کہ مریم نواز نے بھی بقول کچھ غیرمصدقہ ذرائع کے یہ کہا ہے اس ساری صورت حال سے بہتر ہے کہ حکومت ہی چھوڑ دی جائے

     

    https://youtu.be/wC17eHLqZaU

    مبشرلقمان نے اس موقع پرایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی سوموٹو ایکشن لیا ہوا ہے اور دوسری طرف وزیراعظم اس پر بہت زیادہ ناخوش ہیں اور وزیراعظم تواس عملک پر اس قدرسخت ردعمل دے رہے ہیں‌کہ وہ سپریم کورٹ کے اس ایکشن پرسخت ناراض ہیں ، مبشرلقمان کا کہنا تھا حکومت کو کچھ پتا نہیں کہ کیا کرنا ہے

    ایک سوال کے جواب میں کہ کیا حکومت جلد انتخابات چاہتی ہے تومبشرلقمان نے بتایاکہ ان کے خیال میں حکومت جلد الیکشن نہیں چاہتی اگرچاہتی ہوتی توجو وہ فیصلے کررہی ہے وہ نہ کرتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے لگژری اشیا پر پابندی عائد کردی ہے اور یہ کوشش کی ہے کہ اس سے جوبظاہر صورت حال ہے وہ قابو میں آجائے

    مبشرلقمان نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ حکومت ابھی انتخاب نہیں چاہتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسری طرف پاکستان کی معاشی صورت حال میں مدد دینے کےلیےامریکہ کردار ادا کرسکتا ہے ،

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے پہلے حکومت کچھ ایسے اقدامات کرنا چاہتی ہے کہ جس سے صورت حال قابو میں آجائے ، ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کس حد تک موثرہوتا ہے یہ عمران خان کی کمٹ منٹ پر ہے ، عمران خان اسلام آباد پہنچ کرنئے الیکشن کا مطالبہ کرے گا ، ان کا کہنا تھا کہ صورت حال بہرحال بہت خراب ہے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے سب قوتوں کو مل بیٹھ کراس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے

  • ‏اچھا ہوا عمران خان اقتدارمیں آئے ان کی نااہلی دنیاکے سامنے آئی:مولانافضل الرحمان

    ‏اچھا ہوا عمران خان اقتدارمیں آئے ان کی نااہلی دنیاکے سامنے آئی:مولانافضل الرحمان

    کراچی :‏اچھا ہوا عمران خان اقتدارمیں آئے ان کی نااہلی دنیاکے سامنے آئی:اس کے ساتھ ساتھ مولانا فضل الرحمن نے عدلیہ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی اے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی سیاست ناکام ہوگئی ہے۔

    کراچی میں تقدس حرم نبوی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت سے ایک شکوہ کرنا چاہتا ہوں، چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی کے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟ کس کے کہنے پر لیا،کیا جلسے میں عمران خان کی تقریر پر اتنا بڑا اقدام لیا گیا؟ آپ آئیں، آپ حکومت کریں، آپ چیف ایگزیکٹو بن جائیں، عدلیہ کا اپنا کام ہے حکومت کا اپنا کام ہے۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں یہودی لابی کا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کی نااہلی پوری قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے، ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کو علم ہوگیا کہ عمران خان ایک نااہل شخص ہے، عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی سیاست بدنام ہوگئی، عمران نیازی نہ صرف ذہنی طور پر بیمار شخص ہے بلکہ فتہ پرور بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا، عمران خان اچھا ہوا تم اقتدار میں آئے سب کے سامنے بے نقاب ہوئے، ہمیں ان کے جلسوں سے نہیں ڈرنا چاہیے، میری شرافت مجھے اس پر تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی، پاکستان کی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ مراسلہ جھوٹ ہے۔

  • ‏دورہ  روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں:بلاول بھٹو

    ‏دورہ روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں:بلاول بھٹو

    نیو یارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔‏دورہ روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں

    پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں، ایڈ نہیں ٹریڈ یہ ہماری وزارت خارجہ کی ترجیح ہے، ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھگ گئے ہیں، جنگوں میں ہمارے بچے، خواتین شہید ہوئے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی تبدیل ہے، بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں ہے۔

    عمران خان کے دورہ روس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی طور پر پاکستان میں اختلافات ہو سکتے ہیں، سابق وزیراعظم نے دورہ ماسکو خارجہ پالیسی کے تحت کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔ دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہو گا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان حکومت ناکام ہوگئی ۔تو اندازہ لگائیں کیا ہو گا، کیا عالمی برادری انتہائی خطرناک مسئلے سے نمٹ پائے گی، کشمیری اور فلسطینی کئی دہائیوں سے مظالم کا شکار ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھیک مانگنے کے بجائے تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کے اندر امریکا مخالف نفرت پھیلانے والوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

    امریکی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کافروغ چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کو جس طرح پورا کیا ہے، دنیا تسلیم کرے۔

    امریکا کی جانب سے پاکستان کو مشکل حالات میں کوئی بیل آؤٹ پیکیج دیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ ہے امریکا کے ساتھ تعلقات میں تجارت کو امداد پر فوقیت دی جائے۔ ہم تجارت پر یقین رکھتے ہیں،

    انٹونی بلنکن کے ساتھ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے بارے میں بلاول نے بتایا کہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی۔ ملاقات میں باہمی تجارت پر بات کی گئی۔امریکا آنے سے قبل واضح کر دیا تھا تجارت کو امداد پر فوقیت دینا حکمت عملی ہے۔ اسی پر ہماری بات ہوئی۔ اب چاہے وہ زرعی شعبہ ہو یا توانائی کا، ٹیکنالوجی کا شعبہ ہو یا طب کا، ہر شعبے میں تعلقات میں بہتری لانے کی امید رکھتے ہیں۔ امریکا کیساتھ تعلقات میں جتنی وسعت ہونی چاہیے تھی وہ اب تک نہیں ہو سکی ہے۔ اس کی وجہ واقعات کے گرد گھومنے والا محدود رابطہ ہے۔

  • پی آئی اے نے دمشق کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا

    پی آئی اے نے دمشق کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا

    اسلام آباد:پی آئی اے نے دمشق کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے نے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر دمشق کا آپریشن شروع کردیا ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان میں زائرین کے پرزورمطالبے کے بعد کیا گیا ہے

    اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں دمشق کا آپریشن زائرین کی دیرینہ مطالبے ہر شروع کیا جارہا ہے ، جس کا مقصد براہ راست پروازوں سے زائرین کو آرام دہ سفری سہولیات مہیا ہوں گی تاکہ وہ یکسوئی سے عبادات کر سکیں

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پہلی پرواز 28 مئی کو کراچی سے روانہ ہوگی ،ابتدائی طور پر ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے کی جن کی تعداد بتدریج بڑھا دی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہم وطنوں کو سفر کی بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے

    وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں جس سے پی آئی اے کا نیٹ ورک بھی بڑھے گا اور جلد نئے جہاز بھی بیڑے کا حصہ بنیں گے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ زیارات کیلئے جانے والے مسافروں سے درخواست ہے کہ یکسوئی سے عبادات کریں اور پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں کریں