Baaghi TV

Author: +9251

  • پی سی بی کا کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان

    پی سی بی کا کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نےپلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت تمام کٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

    اس اضافے کے بعد اب دس یا اس سے کم ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ماہوار ایک لاکھ 42 ہزار روپے پینشن ملے گی۔ گیارہ سے بیس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑی اب ماہوار ایک لاکھ 48 ہزار روپے ماہوار پینشن وصول کریں گے۔ اسی طرح 21 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹرز کی ماہوار پینشن 52 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 52 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

    پی سی بی ویلفیئر پالیسی میں ترمیم کے بعد اب کسی بھی سابق ٹیسٹ کرکٹر کی وفات کے بعد ان کی پینشن ان کی اہلیہ کو پی سی بی سے وصول کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس سے قبل کرکٹر کی وفات کے بعد ان کے قانونی ورثاء کو صرف ایک مرتبہ ہی پینشن وصول کرنے کا حق تھا، جو ان کی کٹیگری کی بریکٹ کے مطابق 12 ماہ کے برابر تھی۔

    پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی آخری مرتبہ جنوری 2019 میں اپ ڈیٹ کی گئی تھی۔لہٰذا پی سی بی نے آئندہ مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافےکا اعلان بھی کردیا ہے۔

    رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی پینشن کی میں اضافے اورپی سی بی ویلفیئر پالیسی میں دیگر ترامیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ کے امور کی سربراہی ملنے پران سے توقع تھی کہ وہ ہمیشہ موجودہ اور سابق کرکٹرز کے مفادات کی حفاظت اور ان کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کریں گے ۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنا ایک اور وعدہ پورا کرنے میں کامیاب رہے اور ان ترامیم کے بعد اب کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافہ بھی ہوا کرے گا۔

    رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پینشن میں اضافے کے علاوہ پی سی بی نےسابق کھلاڑیوں کے انتقال کے بعد ان کی بیواؤں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا ہے۔ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سےوہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے اہلخانہ کتنی قربانیاں دیتے ہیں ۔ یقین ہے کہ یہ ترامیم کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ان کی شریک حیات کے لیے بھی اطمینان کا سبب بنیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے کرکٹرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں یہ ترامیم پی سی بی کےان عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ وہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے۔

    پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں تازہ ترین تبدیلیاں یکم جولائی 2022 سے نافذ العمل ہوں گی ۔ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے کرکٹرز اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے۔

     

  • قصور:سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے

    قصور:سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے

    قصور:سابق وفاقی وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے۔ان کی وفات کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے بیٹے سردار فاروق کا کہنا تھا کہ۔وہ عارضہ قلب کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، رات ساڑھے 10 بجے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔

    سردارآصف احمد علی کے بیٹے سردار فاروق کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ جمعہ کو 2 بجے احمد پور رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائیگی

    یاد رہے کہ سردار آصف احمد علی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن رہ چکے ہیں ان کے والد سردار احمد علی بھی سیاست کے میدان سے تعلق رکھتے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد 1951ء اور پھر 1962ء میں ان کے والد پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1977ء میں پیپلز پارٹی کی مدد سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور کامیاب بھی ہوئے مگر قومی اتحاد کی اجتجاجی تحریک چلی تو بعض دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ جن میں سردار شوکت حیات خان، امیر عبداللہ روکڑی اور میر بلخ شیر مزاری وغیرہ شامل تھے، قومی اسمبلی کی رکنیت سے بطور احتجاج استعفی دے دیا۔

    سردار احمد احمد علی انجمن ارائیاں پاکستان کے صدر بھی رہے۔ آصف احمد علی اوکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایف سی کالج لاہور میں تدریس سے کیا مگر جلد ہی اپنی آزاد خیالی کے باعث اسلامی جمعیت طلباء کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ درس و تدریس چھوڑ کر حکومت پنجاب کے مشیر بن گئے۔

    1981ء میں عملی سیاست کا آغاز جنرل ضیاء الحق کی مجلس شوری سے کیا۔ 1985ء میں قصور سے غیر جماعتی انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1990ء میں آزاد امیدوار کے طور پر آئی جے آئی کی حمایت سے قومی اسمبلی کے رکن بنے اور میاں نواز شریف کی مرکزی کابینہ میں وزیر مملکت برائے اقتصادی امور مقرر ہوئے۔

    5 اپریل 1993ء کو میاں نواز شریف کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم بلخ شیر مزاری نے کابینہ بنائی تو سردار صاحب اس میں انسداد منشیات کے وزیر کے طور پر شامل تھے۔ 1993ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ جونیجو گروپ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں بطور وزیر خارجہ شامل ہوئے۔ 6 نومبر 1996ء کو بے نظیر حکومت کی برطرفی کے بعد ان کی وزارت بھی چلی گئی۔ 2008ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں دوبارہ سرگرم ہوئے اور ڈپٹی چیرمین پلانگ کمشین مقرر ہوئے۔

    انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو 2011 میں جوائن لر لیا تھا

  • پاکستان کے خلاف سازش کے تحت عمران خان کو تیار کیا گیا،خورشید شاہ

    پاکستان کے خلاف سازش کے تحت عمران خان کو تیار کیا گیا،خورشید شاہ

    پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء خورشید نے آئندہ الیکشن کیلئے گرینڈ الائنس بنانے کا عندیہ دیا ہے.انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی بڑی سازش ہے تو ہمیں بھی مل کر الیکشن لڑنا ہوگا، اگلاالیکشن آسان نہیں ہوگا لوگ کفن باندھ کر نکلیں گے، پاکستان کے خلاف 40سال قبل سازش کیلئے عمران خان کو تیار کیا گیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خوسشید شاہ نے کہا کہ اتحادی حکومت الیکشن میں جانے کیلئے تیار ہے،ہم نے حکومت لے کر احسان کیا اب ختم کی جاتی ہے تو ہمارے اوپر احسان ہوگا، ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کو نکالا، ملکی مسائل کا تمام وزن اپنے اوپر لیا،غیرآئینی راستہ اس لیے نہیں اپنایا کہ لوگ کہیں گے غیرآئینی طریقے سے حکومت ہٹائی گئی،اگر ہمیں اقتدار کا شوق ہوتا تو تین سال تک عمران خان کو میثاق معیشت کا نہیں کہتے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بات پر کلیئر ہوں کہ پاکستان کے خلاف بڑی سازش تیار کی جارہی ہے، پاکستان کو ایسی کھائی میں دھکیلا جا رہا ہے جہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، سازش تھی کہ عوام کو اتنا بھوکا کرکے مارو کہ کھانے کو کچھ نہ ملے،پاکستان کے خلاف یہ سازش 40سال پہلے کی گئی، پاکستان کے خلاف سازش کے تحت عمران خان کو تیار کیا گیا، ہم نے حکومت اس لیے لی کہ ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا نہ ہوجائے۔

    حکومت اگر اب ختم ہوتی ہے تو 90دن میں الیکشن کرانا بھی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا عمران خان کو وقت پورا کرنے دیا جائے خود ڈوب جائے گا۔مگر عوام، میڈیا سمیت سب نے مجبور کیا کہ اپوزیشن عوام کو مروا رہی ہے۔ہمیں کہا گیا کہ اگر عمران رہا تو اپوزیشن بھی ذمہ دار ہوگی۔ایک بات سن لو عمران خان کبھی ہیرو نہیں بنے گا، یہ سب عارضی کھیل ہے جب عمران خان الیکشن میں جائے گا تو سب پتا چل جائے گا، صدارتی نظام کسی صورت نہیں آئے گا۔ایک ہی طریقہ ہے مارشل لاء لگاؤ اور صدارتی نظام آجائے گا۔

  • آرمی چیف کا دورہ سکول آف آرٹلری نوشہرہ، کمانڈنگ آفیسرز کی کانفرنس میں شرکت

    آرمی چیف کا دورہ سکول آف آرٹلری نوشہرہ، کمانڈنگ آفیسرز کی کانفرنس میں شرکت

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرٹلری رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرمی چیف نے آرٹلری کی سالانہ کمانڈنگ آفیسر کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے نوشہرہ آمد پر لیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیز نے استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جنگی مشقوں کےارینہ سمیت مختلف تنصیبات کادورہ کیا جبکہ آرمی چیف نے جنگی ماحول میں مختلف تربیتی امور کا بھی مشاہدہ کیا

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف کو نئے تربیتی ماڈیولز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

  • مہنگائی کرنے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے،مریم نواز

    مہنگائی کرنے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج اگرڈالرآسمان پر اور معیشت وینٹی لیٹر پر ہے تو اس کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئر مین ہیں، اگر حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اسکے ذمہ دارعمران خان ہیں۔

    سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ شہر سرگودھا سے پیار کرنے والوں کا شہر ہے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جلسے کو دیکھ رہے ہیں، کہا جاتا تھا میرے والد کی ختم ہو گئی، آج ہر جگہ قائد ن لیگ کے نعرے لگ رہے ہیں، نوازشریف نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کیا اور ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کیاتھا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کھلنڈرے اور نااہل کو پاکستان کےعوام پر مسلط کیا گیا، نااہل کے آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی، معیشت تباہ ہو گئی، 4سال میں ملک کوتباہ کرنے والا شہبازشریف سے 4 ہفتوں کا حساب مانگ رہا ہے، عمران خان ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربات نہیں کر سکتا، لیگی قائد کو لوگ کہہ رہےہیں کہ واپس آجاوَآپ کی ضرورت ہے۔

    لیگی نائب صدر نے کہا کہ پہلے اس جھوٹے شخص نے 35 پنکچر کا ڈرامہ کیا لیکن ثبوت نہیں دیا، جب سے شہبازشریف کی حکومت آئی یہ نالائق40تقریریں کرچکے ہیں، ایک تقریرمیں بھی یہ اپنی کارکردگی پرنہیں بولا، یہ ایک منٹ بھی اپنی کارکردگی پربولنے کے قابل نہیں، یہ ازل کا جھوٹا شخص ہیں۔ اب جعلی خط لے آیا اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں دیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے غیر ملکی سازش کا بھی جھوٹا ڈرامہ کیا، اب ایک اورڈرامہ کیا کہ میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے، آج اگرڈالرآسمان پراورمعیشت وینٹی لیٹرپرہےتواس کےذمہ دار پی ٹی آئی چیئر مین ہیں، اگر حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اسکے ذمہ دارعمران خان ہیں، شریف برادران کیلئے کسی چیز کی قیمت ایک روپے بڑھانا بہت مشکل کام ہے، ان کو عوام کا احساس ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ کی طرح نہیں وہ آلواور پیاز کی قیمت ٹھیک کرنے آئے ہیں، نوازشریف کہتا ہے حکومت چھوڑ دوں گا لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالوں گا، عمران خان کی تباہی کا ٹوکرا اپنے سر نہیں لے سکتے، موجودہ حکومت کو خیر باد کہنا بہتر ہے، خیرباد کہہ کر میدان میں آ کر مقابلہ کر لو۔

    عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف اگر عوام کی خاطر حکومت چھوڑتا ہے تو پھر کیا دو تہائی اکثریت دوگے؟ عمران خان اگلے الیکشن میں دھاندلی کی تیاری کر چکا تھا، ہم نے ان کی حکومت گرا کر اس کے 12 سالہ پلان کو فیل کر دیا، عمران تم چاہے اُلٹے لٹک جاؤتمہارا کھیل ختم ، تم نے سرجھکا کرآئی ایم ایف کی شرائط کومانا۔

    ان کاکہنا تھا کہ جس بندے نے ہمیشہ زکوٰۃ سے گزارا کیا اسے خود مختاری، آزادی کے بھاش نہیں دینے چاہئیں، یہ ناپاک زبان سے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے، حمزہ پر مرغی کے ریٹ بڑھانے کا الزام لگاتا ہے، مرغی کے ریٹ تب بڑھے تھے جب بنی گالہ میں منوں مرغیاں جلائی جاتی تھیں، کہتا ہے مریم نے امریکی سفارتکار کا استقبال کیا، عمران خان تم نے مریم نہیں تم نے پنجاب اور پاکستان کی ہر بیٹی کو گالی دی ہے، ہم مہمانوں کی قدرکرنا جانتے ہیں، تمہیں منہ توڑ جواب دے سکتی ہوں، عمران اس وقت سے ڈرو جب ماؤں، بہنوں کے ہاتھ تمہارے گریبان تک پہنچیں گے، عمران خان ایک فتنے کا نام ہیں۔

    لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہجس، جس نے اس سانپ کو دودھ پلایا اس نے اسے ہی ڈس لیا، یہ اتنا بڑا فتنہ ہے، کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ ساتھ نہ دے تو جانور ہیں، کہتا ہے میڈیا میرے جھوٹوں کو سپورٹ کرے تو ٹھیک نہ کرے تو غیرملکی ایجنٹ، کہتا ہے جب تک کُرسی پربیٹھا رہوں تو زندہ باد، اگرنہ رہوں تو ایٹم بم گرادو، عمران خان نے آئین توڑا، رات کو عدالتیں کھلی، اس دن سے لیکرججزکوگالیاں دیتا ہے۔ آج دوپہر تک سپریم کورٹ کو گالی اچانک انہوں نے سوموٹو لیا تو شادیانے بجا رہا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے شہبازشریف کے خلاف سوموٹولیا تو بڑی مہربانی، ایک سوموٹو بشیر میمن کے الزامات پر بھی لیا جائے، شہزاد اکبر نیب، ایف آئی اے کو استعمال کر رہا تھا، ایک سوموٹواس کے خلاف بھی ہونا چاہیے، فارن فنڈنگ کیس میں بھی ایک سوموٹوہونا چاہیے، سپریم کورٹ سے عرض کرنا چاہتی ہوں پاگل شخص کی خاطرعدلیہ کے ترازو کو جھکنے مت دیں، کہتا ہے سازشیوں کے چہرے پہچان لیے، وہ یہ بات نوازشریف، مجھے نہیں اداروں کو کہتا ہے، اپنے جلسوں میں افواج پاکستان کیخلاف باتیں کرتا ہے، صدرعلوی کا بیٹا عباد علوی کھلے عام فوج کیخلاف باتیں کر رہا ہے۔

  • توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی متوقع نہیں ہے:خرم دستگیر

    توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی متوقع نہیں ہے:خرم دستگیر

    اسلام آباد:توانائی اور ایندھن کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ییں ،اس حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا ہے کہ توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی متوقع نہیں ہے۔

    وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں توقع سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے، عذاب عمرانی آج بھی جاری ہے، وقت پر کوئلہ، ایل این جی اور فرنس آئل نہیں خریدا گیا۔انہوں نے کہا کہ بدانتظامی کی سونامی اس ملک سے گزری ہے، اس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں، جب حکومت سنبھالی 58 سو میگا واٹ ایندھن نہ ہونے اور بارہ سو میگا واٹ مرمت کی وجہ سے بند تھی۔

    خرم دستگیر نے کہا ہے کہ یکم مئی سے بارہ مئی تک اچھی ریکوری اور کم خسارے والے فیڈرز پر صفر لوڈشیڈنگ کی، کوئلے کی قیمت میں تین سو فیصد اضافے کی وجہ سے کچھ پلانٹس بند کرنا پڑے۔

    وزیر توانائی نے کہا ہے کہ عذاب عمرانی نے آئی پی پیز کو ادائگیاں نہیں کیں، ایل این جی کے چار لوڈ خرید چکے ہیں، فرنس آئل کے پانچ جہاز ہمیں مہیا کیے ہیں، ایندھن کی کمی کا بحران حل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حویلی بہادر شاہ پلانٹ کی بحالی اور مرمت کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، ہم ہنگامی بنیادوں پر پلانٹس کے مسائل حل کر رہے ہیں، کوشاں ہیں کہ بجلی کی پیداوار میں وقتی تعطل دور کیا جائے گا۔

    خرم دستگیر نے کہا ہے کہ توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی متوقع نہیں ہے، مزید فرنس آئل خریدا جائے گا تاکہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کی جا سکے۔

    وزیر توانائی نے کہا ہے کہ سرکلر ڈیٹ 2460ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، آئی ایم ایف سے مزاکرات میں توانائی ڈویژن کا کلیدی کردار ہے، وزارت پیٹرولیم اور خزانہ سے کوآرڈینیشن موجود ہے، ہم توانائی کے معاملات میں توازن اور تسلسل کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

  • آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم معاملات پر مشاورت

    آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم معاملات پر مشاورت

    سابق صدر اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچ گئے. سابق صدر آصف زرداری نے چودھری شجاعت سے اہم ملاقات کی ، دونوں رہنماوں نے اہم معاملات پر مشاورت بھی کی .

    سابق صدر آصف زرداری نے چودھری شجاعت نے قومی حکومت کے قیام میں بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا .سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی تمام اہم معاملات میں آپ کی مشاورت شامل رہے گی.

    موجودہ سیاسی صورتحال پر سابق صدرزرادری نے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا
    اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، چوہدری شافع حسین اور مسلم لیگ ق کی ایم این اے فرخ خان اور پی پی پی کی سابق ایم این اے رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں.

  • کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کےقریب کالونی میں دھماکہ

    کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کےقریب کالونی میں دھماکہ

    کوئٹہ :کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کےقریب کالونی میں دھماکہ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع عبداللہ جان کالونی میں دھماکہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع عبداللہ جان کالونی میں دھماکہ ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق اس دھماکے سے تین کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے ، اس کے علاوہ دیگرگھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکہ گلی توحید آباد عبداللہ جان کالونی کے ایک گھر میں ہوا ہے

    کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق گھر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ میرے چچا حاجی عبدالکریم کے گھر میں مغفرب کے بعد ہوا،دھماکہ گھر کے اندر ہوا،امین اللہ
    ہمارے بچے اور گھر کے لوگ لاپتہ ہے،امین اللہ کہتے ہیں کہ اس دھماکے کے بعد گھر کے لوگ ملبے میں دبے ہوئے ہیں،

    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ کلی شابو حاجی خیرو مدرسے کے قریب معروف تاجر کے گھر کے گیٹ کے باہر دھماکہ ہوا ہے ، ادھرپولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوئے جبکے دھماکے والی جگہ سے دو بچے لاپتہ ہیں

  • ایف سی بلوچستان کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے پیر کوہ اور ملحقہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

    ایف سی بلوچستان کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے پیر کوہ اور ملحقہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

    کوئٹہ:ایف سی بلوچستان کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے پیر کوہ اور ملحقہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس علاقے کے 3063 مریضوں کو ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس نے طبی امداد فراہم کی۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہیضے کے 921 مریضوں کا علاج کیا گیا اور باقی کا دیگر بیماریوں کا علاج کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2000 سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔ مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی جاری ہے۔ ایف سی بلوچستان سول انتظامیہ کی تلاش میں مدد کر رہا ہے اور نئے واٹر پمپ اور ٹیوب ویلوں کا وعدہ کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 500 سے زائد نئے مریض ہیضے کی وبا کا شکار ہوگئے ہیں وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔

    طبی ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد این جی اوز، محکمہ صحت کے حکام اور ڈاکٹروں کی مختلف ٹیمیں مصروف عمل ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے مہیا کردہ امدادی سامان ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کمانڈر12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نےوبا سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور کور کمانڈر نے آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ علاقے میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا کور کمانڈر کو سول پاورکی مدد میں ایف سی بلوچستان کی امدادی سرگرمیوں کےبارےمیں تفصیلی اپ ڈیٹ دیا گیا۔

    جنرل سرفراز علی نےبیماری سےجاں بحق ہونےوالوں کےاہل خانہ سےاظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی اورانہیں آرام پہنچانے اورپانی، طبی سہولیات کےقیام اورہیضےکےعلاج کےلیے ادویات کی فراہمی سمیت ضروری امداد کی فراہمی کے لیے فوج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا-

    کور کمانڈر نے سول اور ایف سی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور علاج و معالجے کی سہولیات کو زیادہ سے زیادہ بہتر کیا جائے۔

    واضح رہےکہ پیرکوہ کا سب سےبڑا مسئلہ پانی ہےاوردوسرا یہ ہےکہ لوگوں کے پاس ذخیرہ کرنےکا کوئی بندوبست نہیں ہے لوگ مشکیزے میں پانی جمع کرتے ہیں۔ جو کچھ وقت کے بعد ختم ہوجاتا تھا اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہم نے انہیں ڈرم فراہم کیے تاکہ جو بھی پانی انہیں ملے وہ کچھ عرصے تک اسے محفوظ رکھ سکیں۔ پہلے وہ پانی ختم ہونے پر دوبارہ اسی گندے جوہڑ سے پانی لانے پر مجبور تھے۔

  • فرح گوگی کی مشکلات میں اصافہ،نیب میں طلبی کا نوٹس بھیجنےکا فیصلہ

    فرح گوگی کی مشکلات میں اصافہ،نیب میں طلبی کا نوٹس بھیجنےکا فیصلہ

    سابو وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی.

    قومی احتساب بیوروکی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کے اعلیٰ حکام سےفرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنےکی اجازت کی درخواست کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے دونوں میاں بیوی کےخلاف ریکارڈ کی وصولی کے لیے 100 سے زائد مراسلے جاری کیے تھے، یہ مراسلے مختلف حکومتی اور نجی اداروں کو ارسال کیے گئے تھے۔

    تحقیقاتی ٹیم مختلف محکموں سے موصولہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہےکہ فرح خان کی طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق فرح خان کےخلاف انکوائری میں حیرت انگیز شواہد سامنے آرہے ہیں، اسی بنا پر ان کی فوری طور پر طلبی کے لیے مقامی پتے پر طلبی کانوٹس ارسال کیے جانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فرحت شہزادی عرف فرح خان گوگی نے عمران خان کی ایمنسٹی اسکیم سے 33 کروڑ روپے جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر نے 2 کروڑ روپے بخشوانے سمیت دیگر الزامات ہیں جبکہ فرح گوگی کے شوہر حسن جمیل گجر مختلف ٹی وی پر کہ چکے ہیں کہ وہ دو تین ہفتوں میں پاکستان آ کر تحقیقات کا سامنا کریں گے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2018 کے بعد فرح گجر کے اثاثوں میں غیر معمولی اثاثوں کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کیا اور اب اس تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے فرح گوگی اور ان کے شوہر کو طلبی کے نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے