Baaghi TV

Author: +9251

  • بلوچستان کے تمام کلچر کا ایک ثقافتی دن منایا جائے:میر عبدالقدوس بزنجو

    بلوچستان کے تمام کلچر کا ایک ثقافتی دن منایا جائے:میر عبدالقدوس بزنجو

    کوئٹہ:بلوچستان کے تمام کلچر کا ایک ثقافتی دن منایا جائے:اطلاعات کے مطابق عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کے بلوچستان کے تمام کلچر کا ایک ثقافتی دن منایا جائے۔

    ہزارگی کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ایک اہم دن ہے، ہر ثقافت بلوچستان کی پہچان ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن تمام ہزارہ براداری کو کلچر ڈے کے حوالے سے مبارکباد پیش کرتے ہے، ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

    میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ شہریوں کو اس صوبے کی صفائی کے حوالے سے خیال رکھنا چاہیے، ہماری کوشش ہے کے بلوچستان کے تمام کلچر کا ایک ثقافتی دن منایا جائے۔

     

    ادھروزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد صوبائی وزیر نوابزدہ طارق مگسی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار یار محمد رند اور جام کمال کی طرف سے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق مگسی وزارت سے مستعفی ہو گئے، وہ عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ بھی تھے۔

     

    سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سردار یار محمد رند کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد سیاسی قائدین کا رد عمل سامنے آگیا۔

     

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، تحریک پیش کرنے والوں کے پاس شائد مطلوبہ اکثریت موجود ہے، تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں میں بیشتر وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، جمعیت ہماری اتحادی ہے ان کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے، بی اے پی کے کل 4 سے 5 ارکان کے تحریک عدم اعتماد پر دستخط ہیں، جام کمال اپنی پارٹی کو پہلے خود تو متحد کرلیں۔

     

     

    جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ کا تحریک عدم اعتمادپرکہنا ہے کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد پر کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، ہم جہاں تھے وہی ہیں،، دیکھا جائے گا تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے گنتی کیسے پوری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی جانب سے ہمیں کوئی ہدایات نہیں دیں گئیں، مرکزی قیادت ہماری رائے ضرورلے گی، مرکزی قیادت کو زمینی حقائق سے ضرور آگاہ کریں گے

  • عمران خان نےاس وقت حکومت سنبھالی جب پاکستان دیوالیہ ہوچکاتھا،پھرملکی معشیت کوسنبھالا دیا:شبرزیدی

    عمران خان نےاس وقت حکومت سنبھالی جب پاکستان دیوالیہ ہوچکاتھا،پھرملکی معشیت کوسنبھالا دیا:شبرزیدی

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف نےاس وقت حکومت سنبھالی جب پاکستان دیوالیہ ہوچکاتھا،ملکی معیشت کوسنبھالا دیا:سابق چیئرمین ایف بی آر نے ٹیلی ویژن پرآکرکچھ ایسے حقائق پیش کیئے ہیں جن کواختلاف رائے کے باجود درست مانا جارہا ہے، شبرزیدی نے معروف صحافی مبشرلقمان کے پروگرام کھرا سچ میں حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سچ بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب 2018 میں حکومت سنبھالی تھی تو اس وقت پاکستان دیوالیہ ہوچکا تھا

     

    شبرزیدی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ایک تباہ حال معاشی صورت حال کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سنبھالا دیا اور پھر ملک کوترقی کے راہ پرلاکھڑا کیا،ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے اس دوران انتظامی غلطیاں ہوئیں لیکن بنیادی طورپرعمران خان کے دور میں معیشت درست سمت آگے بڑھ رہی تھی

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018 میں جب وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالی تو اس وقت پاکستان کی کرنٹ خسارہ بہت ہی زیادہ تھا ، جسے انہوں نے ختم کیا اور پھرملکی معیشت کے دیگرپیرامیٹرز طئے کرکے یہ سفر جاری رکھا ، ان کا کہنا تھا کہ بہرکیف کمیوں اور کوتاہیوں کے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو اپنے پاوں پرلاکھڑا کیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے مبشرلقمان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے تمام صنعتوں کواپنے پاوں پرکھڑا کیا ، ٹیکسٹائل کی صنعت کوہی سپورٹ کرنے کا تاثردرست نہیں ہرشعبے پرتوجہ دی گئی ، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو ملک کی معیشت کواس وقت سنبھالا جب پاکستان عملا دیوالیہ ہوچکا تھا ، پہلے سال کرنٹ خسارہ ختم کیا اورپھرجب اگلے سال ترقی کا سفر شروع کیا توکورونا کی وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، پاکستان بھی نہ بچ سکا ، اس کے باوجود پاکستان نے اس دوران معیشت کونہ صرف تباہ ہونے سے بچایا بلکہ جب دنیا اس وبا کے دوران معاشی طورپرتباہ ہورہی تھی تو پاکستان اللہ کے فضل سے اپنے پاوں پرکھڑا ہورہا تھا

     

    ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ اعدادوشمارپڑھ دیئے جاتے ہیں ، لیکن حقائق کودرست انداز میں پیش نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے شاید چیزیں غیرواضح رہ جاتی ہیں، جس کسی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے حوالے سے معاشی اعدادوشمارتیارکیے ہیں اس میں‌ حقیقت نہیں بلکہ اگرکہا جائے کہ اعدادوشمار درست نہیں تو یہ بات بالکل درست ہے

  • عمران خان کے چیف سیکورٹی آفیسرجنرل رعاصم کےنام پرجعلی ٹویٹراکاونٹ استعمال ہونے لگے

    عمران خان کے چیف سیکورٹی آفیسرجنرل رعاصم کےنام پرجعلی ٹویٹراکاونٹ استعمال ہونے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ کی بھر مار ہو گئی ہے،یہی وجہ ہے کہ اس لہر میں بڑے بڑے نام کو بھی سوشل میڈیا فراڈیوں نے معاف نہیں کیا اور ان کے نام پرجعلی اکاونٹ بناکرفیک خبریں پھیلانی شروع کردیں ، جیسا کہ تازہ واقعہ میں‌ عمران خان کے چیف سیکورٹی آفیسرجنرل رعاصم کےنام پرجعلی ٹویٹراکاونٹ استعمال ہونے لگے

    کسی بھی شخصیت کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیا جاتا ہے اور اسکو علم بھی نہیں ہوتا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کئی بار کہہ چکے ہیں کہ انکا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے لیکن انکے نام سے کئی اکاؤنٹ بنے ہوئے ہیں ۔ چودھری نثار ٹویٹر پر نہیں لیکن انکے نام سے بھی کئی اکاؤنٹ موجود ہیں جنکی وہ کئی بار تردید بھی کر چکے ہیں چودھری شجاعت کے بھی جعلی اکاؤنٹ تھے جس پر دو روز قبل انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ آج انہوں نے ایک اکاؤنٹ بنایا یہی اصل ہے باقی جعلی ہیں

     

     

     

    ٹویٹر پر پاک فوج سے ریٹائر افسران کے بھی جعلی اکاؤنٹ بنائے گئے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل ر عاصم کا بھی ٹویٹر پر اکاؤنٹ موجود ہے جس کے بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ جعلی ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل ر عاصم عمران خان کے چیف سیکورٹی آفیسر مقرر کیے گیے ہیں اسکے بعد سے اس جعلی اکاؤنٹ سے عمران خان کی سیکورٹی بارے و دیگر ٹویٹ کی جا رہی ہیں تاہم یہ ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی ہے اس اکاؤنٹ سے لیفٹیننٹ جنرل ر عاصم کا کوئی لینا دینا نہیں ۔

    اہم شخصیات کی سیکورٹی پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت والے موبائل فون رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہوتی ۔ ایسے میں لیفٹیننٹ جنرل ر عاصم کا فیک اکاؤنٹ بنا کر انکے نام سے ٹویٹ کی جا رہی ہیں

    پی ٹی اے کو ایسے فیک اکاؤنٹس کا نوٹس لینا چاہیے اور فوری بند کروانا چاہیے جبکہ ایسے فیک اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف بھی کڑی کاروائی کرنی چاہیے

  • پنجاب میں تبادلوں کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا:عون چوہدری

    پنجاب میں تبادلوں کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا:عون چوہدری

    لاہور:پنجاب میں تبادلوں کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا، اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں حکمرانی خاور مانیکا کا خاندان کررہا تھا۔

    جیو نیوز کے پروگرام ’جر گہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا۔

    عون چوہدری نے کہا کہ اس کام میں خاور مانیکا اور بیٹوں سمیت سارا گینگ ملوث تھا، کوئی ایسا ڈپٹی کمشنر، کمشنر یا چیف سیکرٹری نہیں جس کا ٹرانسفر پیسے کے بغیر ہوا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں، پنجاب میں چیف انجینئر تک پیسے لے کر لگائے گئے، دل خون کے آنسو روتا ہے کہ اُس حکومت کا حصہ کیوں رہا۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا مشیر برائے اسپورٹس اور سیاحت تعینات کر دیا گیا۔

    صدر مملکت نے عون چوہدری کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشیر تعینات کیا ہے، وہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسپورٹس اور سیاحت ہوں گے جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔عون چوہدری کو وزیراعظم کو مشیر بنائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

    واضح رہے کہ عون چوہدری جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ماضی میں عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔

  • ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس،31افسران کی 21سے گریڈ 22میں ترقی کی منظوری

    ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس،31افسران کی 21سے گریڈ 22میں ترقی کی منظوری

    اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس،کسٹم سروسز گروپ ،ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ، فارن سروس گروپ، ان لینڈ ریونیواور انفارمیشن گروپ سمیت دیگر گروپس کے متعدد افسران کو گریڈ 21سے گریڈ 22میں ترقی دیدی گئی ہے ۔

    ترقی پانے والوں میں ایڈمسٹریٹو گروپ کے 18،فارن گروپ کے 3، کسٹم سروس گروپ کے 2، ان لینڈ ریونیو گروپ کے 3، پاکستان ریلوے ، انفارمیشن گروپ ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ ،ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس گروپ اور انٹیلیجنس گروپ کا ایک ایک افسر ترقی پانے والوں میں شامل ہے گریڈ 22میں ترقی پانے والوں میں ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے ڈاکٹر راشد منصور ،سید توقیر حسین شاہ ،عصمت طاہرہ ،بشرہ عمان،ذولفقار حیدر خان، نویدالادین،حامد یقوب، افتخار علی ،سید ظفر علی شاہ ودیگر شامل ہیں۔

     

    ادھرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    صدارتی نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے نیاز اللہ نیازی کی جگہ جہانگیر جدون ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ نیازی نے شہباز شریف کو وزیراعظم تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھاکہ میرے وزیراعظم عمران خان ہیں، مجھےکسی سے ہدایات لینےکی ضرورت نہیں

  • بلوچستان میں خواتین خودکش حملہ آوروں کو تیارکیے جانے کا انکشاف

    بلوچستان میں خواتین خودکش حملہ آوروں کو تیارکیے جانے کا انکشاف

    بلوچستان میں دہشتگردو اسلم عرف اچھوکی بیوی کی جانب سے خواتین کو دہشتگردی کےلئے تیار کئے جانے کاانکشاف
    تربت سے گرفتار خاتون کے ذریعے بہت سے انکشافات سامنے آئے ہیں،دہشتگردی کے واقعات میں خواتین کا استعمال مکروہ فعل ہیں،دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں،بہت جلد ہمارے قانون نافذ کرنیوالے ادارے اصل کرداروں تک پہنچ جائیں گے،چینی کمپنیوں کی جانب سے بلوچستان چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،بلوچستان کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے،عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، مسنگ پرسنز کا معاملہ انتہائی حساس ہے ، ترجمان بلوچستان فرح عظیم شاہ کی گفتگو

    اسلام آباد (این این آئی)ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ تربت میں سکیورٹی اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں گرفتار خاتون کے ذریعے بہت سے انکشافات سامنے آئے ہیں،دہشتگرد اچھو کی بیوی مزید خواتین کو تیار کر رہی ہے ،دہشتگردی کے واقعات میں خواتین کا استعمال مکروہ فعل ہیں،دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں،بہت جلد ہمارے قانون نافذ کرنیوالے ادارے اصل کرداروں تک پہنچ جائیں گے،چینی کمپنیوں کی جانب سے بلوچستان چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،بلوچستان کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے،عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، مسنگ پرسنز کا معاملہ انتہائی حساس ہے ۔ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 16 تاریخ کوسی ٹی ڈی مکران رینج اور خفیہ ادروں نے کارروائی کی،تربت کے ایک مکان سے نورجہاں اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا،ان کا تعلق بی ایل اے کی ذیلی شاخ مجید بریگیڈ سے ہے ،انکے قبضے سے گرینڈ،خود کش جیکٹس،دھماکہ خیز مواد برآمد کیں،ان کےخلاف تھانہ مکران میں مقدمہ درج ہوا،انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،اس خاتون کے ذریعے بہت سے انکشافات سامنے آئیں،یہ خاتون اب زیر حراست ہے ۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات میں خواتین کا استعمال مکروہ فعل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگرد اسلم عرف اچھو کی بیوی مزید خواتین کو تیار کر رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ خفیہ اداروں کو مزید کامیاباں مل رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وحیدہ،حمیدہ اور فہمیدہ نامی خواتین کے نام سامنے آئے ہیں،ان خواتین کے مطابق مزید بلوچ خواتین کو دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ بیرونی ہاتھ دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نور جہاں نامی خاتون نے مالی معاونت ہونے کا انکشاف کیا ہے،ایک ندیم نامی شخص دبئی سے پیسے بھیجتے تھے۔انہوںنے کہاکہ بیرونی ممالک میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردی کروا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے ان کو ملک میں آکر قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بہت سے ممالک پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچ خواتین کو ملک کے خلاف استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے،اس میں بلا شبہ بیرونی پاتھ ملوث ہیں۔انہوںنے کہاکہ بہت جلد ہمارے قانون نافذ کرنیوالے ادارے اصل کرداروں تک پہنچ جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ خواتین اور نوجوانوں کی سرپرستی کرنیوالے لوگ برین واشنگ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے حال پی میں بلوچستان کی ترقی کیلئے ریکوڈک کا منصوبے کا معاہدہ کیا،ریکوڈک جیسا منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ شرپسند عباصر کو ایسے منصوبے ہضم نہیں ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گزشہ حکومت میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے والے متحرک تھے،پچھلی حکومت کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے میں یہی لوگ پیش پیش تھے،عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ احساس محرومی کا تذکرہ بند ہونا چاہیے،بلوچستان میں اس وقت اہم منصوبے جاری ہے،بلوچستان کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسنگ پرسنز کا معاملہ انتہائی حساس ہے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چینی کمپنیاں بلوچستان چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،مزید کمپنیاں بلوچستان آرہی ہیں،دو مزید چینی کمپنیاں بھی آ رہی ہیں۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات:مشترکہ اعلامیہ جاری

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات:مشترکہ اعلامیہ جاری

    واشنگٹن :وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں سکریٹری بلینن کی طرف سے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کے دورہ امریکہ پرخوشی کااظہارکیا گیا ، اس موقع پر سیکرٹری بلینن کا کہنا تھا کہ آپ سب سے مل کر اچھا لگا۔ خاص طور پر وزیر خارجہ کو دیکھ کر اچھا لگا۔ آمنے سامنے ملنے کا یہ ہمارا پہلا موقع ہے۔ ہم نے فون پر بات کی۔ ہم پاکستان میں نئی ​​حکومت کے ساتھ وزیر خارجہ کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔

    امریکی وزیرخارجہ سیکرٹری بلینن نے کہا کہ یہاں دونوں کا خیرمقدم ہے، یقیناً، خوراک کی حفاظت پر آج تھوڑی دیر بعد وزارتی میٹنگ کی پہلی اور اہم ترین میٹنگ ہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ کا شامل ہونا ایک پیش رفت ہے ، امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے یہ ایک ایسا چیلنج ہے جو دنیا بھر میں شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایک پہلے سے موجود حالت تھی،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔

    لہٰذا اکٹھے ہو کر پاکستان کی شرکت پر شکر گزار ہوں کہ ہم خوراک کی عدم تحفظ کے مسائل کو حل کرنے، دنیا بھر میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر سکتے ہیں۔ لیکن اس سے آگے، یہ ہمارے لیے بہت سے مسائل کے بارے میں بات کرنے کا ایک اہم موقع ہے جہاں سب مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم اپنے کام کو امریکہ اور پاکستان کے درمیان اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ یقیناً علاقائی سلامتی پر توجہ دیں۔ اور پاکستان اب G77 کی سربراہی میں ہے اور امریکہ G77 کے ساتھ ہمارے اپنے تعلقات اور بات چیت اور رابطے کو مضبوط بنانے کا منتظر ہے۔ میں اس بارے میں وزیر خارجہ سے بات کرنے کا بہت منتظر ہوں۔

    وزیر خارجہ زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ میں یہاں آنا بہت خوشی کی بات ہے، اور جہاں میں عالمی غذائی تحفظ سے متعلق واقعات کے اس سلسلے میں شامل ہونے کا منتظر ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات نے واقعتاً صورتحال کو مزید گھمبیر کر دیا ہے، اور پاکستان جیسے ممالک کو پہلے ہی غذائی تحفظ، پانی کی حفاظت، توانائی کے عدم تحفظ کے چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ ہمارے پڑوس میں موسمیاتی تبدیلی سے لے کر مسائل تک کے بہت سے مسائل ہیں۔ لہٰذا یہ خاص اقدام انتہائی خوش آئند اور اہم ہے۔

     

    میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی مصروفیت کا بھی منتظر ہوں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور امریکی سرمایہ کاروں، پاکستانی سرمایہ کاروں، پاکستانی تاجروں اور امریکیوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنے اور آپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا۔ مل کر کام کرنا اور میں واقعی ان دونوں مسائل پر آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

  • تفتیشی اداروں میں مداخلت پر ازخود نوٹس، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل

    تفتیشی اداروں میں مداخلت پر ازخود نوٹس، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی شخصیات کے کریمنل جسٹس سسٹم پر اثرانداز ہونے کے ازخود نوٹس پر 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ ازخودنوٹس کی سماعت کرے گا۔

    بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ میں از خود نوٹس پر سماعت کل دن ایک بجے ہوگی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس لیا ہے۔

    افسران کوتبدیل کرنے اور ہٹانے پر سپریم کورٹ کے ایک جج کے نوٹ پرازخود نوٹس لیا گیا۔‏چیف جسٹس کا حکومتی شخصیات کی جانب سےتحقیقات میں مداخلت پر ازخود نوٹس ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے آنے والی اطلاعات نےتہلکہ مچا دیا ہے جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نظام انصاف میں رکاوٹیں ڈالنے سے متعلق ازخود نوٹس لے لیا گیا ہے،

     

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ ازخود نوٹس سپریم کورٹ کے ججز کی سفارش پر لیا گیا ، اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کویہ شکایت کی تھی کہ حکومتی افراد کی جانب سے کیسز میں تحقیق و تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشیں جاری ہیں ، جس پرچیف جسٹس آف پاکستان نے اس پر نوٹس لیا گیا

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے اس سلسلے میں 19 مئی کو سماعت کے لیے مقررکی گئی ، ادھر اسلام آباد سے معتبرذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے یہ از خود نوٹس احتساب قوانین میں تبدیلی کی خبروں پر لیا گیا ہے

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

    نیویارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ادھر اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے دو طرفہ ملاقات کی ہے ۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ میں منعقدہ "گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن” میں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں۔

    یہ اجلاس علاقائی طور پر متنوع ممالک کے گروپ کو اکٹھا کرے گا جن میں خوراک کی عدم تحفظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اور اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔وزیر خارجہ کل "بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی – تنازعات اور خوراک کی سلامتی” پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث بھی کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت میں ملاقات کی ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔ علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، اس سے بھی بہترتعلقات کے خواہشمند ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔

  • چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی زیر صدارت پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

    چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی زیر صدارت پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

    اسلام آباد: چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی زیر صدارت پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ،اطلاعات کے مطابق چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن ٰ گیلانی کی زیر صدارت پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کا اجلاس بورڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں صدر کر شن شرما جنرل سیکر ٹری دیوان چند چاولہ سمیت ملک بھر سے کمیٹی ممبران نے شرکت کی بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد اور ڈپٹی سیکر ٹری فراز عباس بھی شریک تھے

    بورڈ ترجمان کے مطابق کمیٹی ممبران نے چیرمین بورڈ کو عہدہ سنبھا لنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ملک بھر میں مندروں بارے مکمل بریفینگ دی اور اپنی تجا ویز بھی پیش کیں. کمیٹی ممبران نے سابق چیرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کے گورودواروں مندروکی بحالی سمیت دیگر تر قیاتی اقدامات کی تعریف کی . چیرمین بورڈ حبیب الرحمن ٰ گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران کو یقین دلایا کہ مندروں کی حفاظت اور ہندو برادری کی فلاح بہبود کے لئے بھر پور اقدامات کیے جا ئیں گے

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں . وفا قی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ٹرسٹ بورڈ ہندو اور سکھوں کے مذہبی مقامات کی سکیورٹی اور انکی تز ئیں و آرائش سمیت دیگر اقدامات کے لئے مصروف عمل ہے . کمیٹی کے صدر کر شن شرما اور جنرل سیکر ٹری دیوان چند چاولہ نے چیرمین بورڈ کے اقدامات کو خوب الفاظ میں سراہا.